Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایٹمی اثاثوں بارے جوبائیڈن کی ہرزہ سرائی، تحریک انصاف کی ہائیر کردہ لابنگ فرم کا کمال؟

    ایٹمی اثاثوں بارے جوبائیڈن کی ہرزہ سرائی، تحریک انصاف کی ہائیر کردہ لابنگ فرم کا کمال؟

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے۔ اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والے عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کر رکھی ہے اور اس لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ملوث پے اور یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے غیر محفوظ ہیں

    تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کرنے کے بعد امریکہ سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف بیان مبینہ طور پر اسی لابنگ فرم کا ہی کمال لگتا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ میں لابنگ فرم بائیڈن ایڈمنسٹریشن سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ہائیر کی گئی ہے۔ اگرچہ عمران خان امریکہ کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں لیکن ہر آنیوالے دن انکا دوہرہ چہرہ سامنے آ رہا ہے۔ امریکہ مخالف نعرہ اور پھر بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے جب لابنگ فرم ہائیر کی گئی تو اسوقت بھی باغی ٹی وی نے سٹوری شائع کی تھی جس میں انکشاف کیا تھا کہ لابنگ فرم تحریک انصاف نے ہائیر کی ہے۔

    لابنگ فرم ہائیر ہونے کے چند ماہ بعد ہی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں بارے امریکی صدر کے بیان کے بعد پاکستانی تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکی صدر جو پاکستان سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں سابق صدر آصف زرداری سے انکی بات چیت ہوتی رہتی ہے اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ میں امریکی صدر سے ملاقات ہوئی تھی اس سب کے باوجود آج کا امریکی صدر کا بیان عمران خان کی جماعت کی جانب سے ہائیر کی گئی لابنگ فرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان جو ایک جلسے میں کہہ چکے ہیں کہ چوروں کی حکومت آنے سے بہتر ہے بم چلا دو۔ ایسے بیانات کے بعد کس طرح توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ پاکستان کی خیر خواہی چاہیں گے؟ کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنیوالے عمران خان کے دور میں جو کرپشن ہوئی اسکا ایک نیا ریکارڈ بنا ہے توشہ خانہ کی چند سو روہے کے تحفے تک گھر لے جانیوالے سے کس طرح توقع کی جا سکتی یے کہ وہ پاکستان کے قومی خزانے کا محافظ نکلے گا ۔فرح گوگی نے پنجاب میں جو کرپشن کا بازار گرم کیا وہ بھی ریکارڈ پر ہے۔ شہزاد اکبر کے بریف کیس لینے کی ویڈیو سمیت خسرو بختیار غرض تحریک انصاف کابینہ کے ہر وزیر کا کوئی نہ کوئی سیکنڈل موجود ہے

    واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ٹیک اوور کے بعد امریکہ کے ساتھ عمران خان حکومت کے تعلقات میں سرد مہری آتی چلی گئی۔ اسی موقع پر پی ٹی آئی نے لابنگ فرمز کے ساتھ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان میں سے ایک کمپنی رابرٹ لارنٹ گرینیئر کی تھی جو کہ ماضی میں پاکستان میں امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف رہ چکے ہیں۔ یہ معاہدہ عمران خان کی جانب سے ان کے مشیر افتخار درانی نے کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اس کمپنی کو 25 ہزار ڈالر فی ماہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ دیگر اخراجات بھی ادا کیے جانے تھے۔

    دستاویزات کے مطابق: اس معاہدے کی مدت چھ ماہ تھی جو کہ مئی 2021 میں شروع ہوا اور دسمبر 2021 میں ختم ہوا۔ رابرٹ گرینیئر 2001 میں پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف تھے جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا۔ تاہم بعد میں عراق میں بھی تعینات رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ایک لابنگ فرم کھول لی تھی جس کے ساتھ اب عمران خان نے بھی معاہدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ جس زمانے میں یہ موصوف پاکستان میں تعینات تھے، عمران خان بھی جنرل پرویز مشرف کے بڑے پرجوش حامی اور افغانستان جنگ پر ان کا دفاع کیا کرتے تھے۔ یہ جنرل مشرف کے خاصے قریب بھی تھے۔ عمران خان کو جنرل مشرف نے اپنا ایک کتا بھی بطور تحفہ دیا تھا۔ بعد ازاں جنرل مشرف سے تعلقات خراب ہوئے تو عمران خان نے افغانستان میں امریکی جنگ کی بھی بھرپور مخالفت شروع کر دی تھی.

    امریکی قانون کے مطابق لابنگ کمپنیز کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے تمام معاہدے پبلک کرے تاکہ حکومت اور عوام کو پتہ ہو کہ کون سی امریکی کمپنی کسی غیر ملکی کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس معاہدے کے صفحہ نمبر 6 پر افتخار درانی کے اسلام آباد کے گھر اور اس کمپنی کے امریکہ میں موجود دفتر کا پتہ موجود ہے۔

    فینٹن کمپنی کے ساتھ بھی پی ٹی آئی تین معاہدے کر چکی ہے۔ پہلا معاہدہ جون 2021 میں کیا گیا جو کہ پاکستان کی طرف سے کونسل آن پاکستان ریلیشنز نے کیا۔ یہ ہیوسٹن میں واقع ایک کمپنی ہے جو محمد اشرف قاضی، عادل جمال اور اقبال عبداللہ نے بنائی تھی اور انہوں نے فینٹن کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا تھا۔ یہ معاہدہ بھی چھ ماہ کا تھا اور اس کی رقم بھی 25 ہزار ڈالر ماہانہ تھی.

    اس کے بعد اسی کمپنی کے ساتھ مارچ 2022 میں ایک اور معاہدہ کیا گیا تھا تاہم یاد رہے کہ یہ وہی وقت تھا کہ جب عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آ چکی تھی اور وہ امریکی انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔ اس معاہدے پر 21 مارچ کی تاریخ درج ہے اور اس پر دستخط کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے وہی سابق سفیر اسد مجید ہیں جنہوں نے ڈانلڈ لو سے ہونے والی گفتگو کا احوال بذریعہ بدنامِ زمانہ مراسلہ پاکستان بھیجا تھا۔ یہاں پتہ بھی پاکستان ایمبیسی کا دیا گیا ہے۔

    اس معاہدے کے ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان تحریکِ انصاف نے اب اسی کمپنی سے ایک اور معاہدہ کر لیا ہے۔ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ پچھلے چھ ماہ اس کمپنی کو پیسے کس مد سے ادا کیے گئے اور اس دوران کی جانے والی لابنگ کس مقصد کے لئے ہو رہی تھی۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ لابنگ تحریک انصاف کی ہو رہی تھی اور پیسہ حکومتِ پاکستان کے خزانے سے ادا ہو رہا تھا؟ یہ بات تشویش طلب ہے۔ اس معاہدے پر دستخط یکم اگست کو ہوئے ہیں اور یہ 21 اگست کے بعد سے نافذ العمل ہے

  • ذیابطیس کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے’’ڈائبیٹیز رجسٹری آف پاکستان‘‘ قائم

    ذیابطیس کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے’’ڈائبیٹیز رجسٹری آف پاکستان‘‘ قائم

    اسلام آباد:قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد ذیابطیس کے مریضوں کا قومی ڈیٹا اکٹھا کرنے اور مرض کی روک تھام کیلئے ’’ڈائبٹیز رجسٹری آف پاکستان‘‘ کا انتظام باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔اس بات کا انکشاف انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈیریشن مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقا کے صدر پروفیسر عبدالباسط نے ہفتہ کے روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل ڈائبٹیز فٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے مینا ریجن پریذیڈنٹ پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے وفاقی وزارت صحت کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ذیابطیس رجسٹری آف پاکستان کا انتظام باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے تاکہ ٹائپ ون اور ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریضوں کا ملک بھر سے ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل عامر اکرام کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ NIH نے باضابطہ طور پر بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈو کرائنولوجی سے ذیابطیس رجسٹری آف پاکستان کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

    نیشنل ایسوسی ایشن آف ذیابطیس ایجوکیٹرز آف پاکستان نے بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈو کرائنالوجی، انٹرنیشنل ڈائیبیٹس فیڈریشن، ڈائبیٹک فٹ انٹرنیشنل اور دیگر کے اشتراک سے ’NADEP Footcon 2022 کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر شہروں کے ماہرین صحت بھی شرکت کر رہے ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط نے مزید کہا کہ ذیابطیس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال تقریباً 4 لاکھ افراد کی ٹانگیں کاٹ دی جاتی ہیں کیونکہ اس مرض میں پاؤں کا زخم ہونا ایک بنیادی پیچیدگی ہے، پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ ذیابطیس کے مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر لوگ پاؤں یا ٹانگیں کٹنے کے 5 سال کے اندر ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 75 سے 80 فیصد لوگوں کے پاؤں اور ٹانگیں کٹنے سے بچانے کیلئے پورے ملک میں ڈائبیٹک فٹ کلینک قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ ذیابطیس ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور ابھی سے حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو اگلے 10 سالوں میں پاکستان میں یہ تعداد دگنی ہوکر 6 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بقائی انسٹیٹیوٹ نے ملک بھر میں 118 فٹ کلینکس قائم کئے ہیں، جہاں ذیابطیس کے مرض سے پیدا ہونے پیچیدگیوں کو روکنے کیلئے مدد مل رہی ہے اور ان کلینکس کے نتیجے میں ذیابطیس کے مریضوں کے پاؤں کٹنے کی شرح میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی اور پاکستان میڈیکل کمیشن صدر پروفیسر نوشاد شیخ نے خطاب میں ذیابطیس کو پاکستان کیلئے آنے والے وقتوں میں صحت کا سب بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ فوری تدارک کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو 2032ء تک ملک میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں آگہی اور حفاظتی انتظامات ہی وہ بنیادی طریقہ کار ہیں جن کے ذریعے اس وبائی مرض سے ملک کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے میڈیکل انسٹیٹیوٹس خاص طور پر میڈیکل یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ طبی تحقیق کو فروغ دیں۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد میاں نے کہا کہ ملک میں ذیابطیس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ فٹ مینجمنٹ پر کام کیا جائے اور فٹ کیئر کلینکس بنائے جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت ملک بھر میں 118 کلینکس قائم کرچکے ہیں، اگلے سال ان کلینکس کی تعداد کو بڑھاکر 300 تک لے جائیں گے اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ملک بھر میں 3 ہزار فٹ کیئر کلینکس قائم ہوں تاکہ لوگوں کے پاؤں کٹنے سے بچا سکیں، بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی محفوظ کیا جا سکے۔

    نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبیٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر سیف الحق نے کہا کہ پرائمری سطح پر جب تک ڈائبٹیز کیلئے کام نہیں ہوگا تب تک اسے روک نہیں سکتے۔

  • ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخاراحمد کے نام پر پویلین کا افتتاح

    ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخاراحمد کے نام پر پویلین کا افتتاح

    لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ہفتہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخار احمدکے نام پر پویلین کا افتتاح کیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیتہ کاٹ کر پویلین کا افتتاح کیا، فضا ء میں غبارے بھی چھوڑے گئے،اس موقع پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،جسٹس (ر)خلیل الرحمن رمدے،خواجہ افتخار کے بیٹے خواجہ خرم، خواجہ سہیل،ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق، شرمین خرم،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد، نصرت خواجہ، رشید ملک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد،ٹینس کی شخصیات اور ٹینس فیڈریشن کے عہدیدار بھی موجود تھے،

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ خواجہ افتخار احمد ٹینس کے بہت بڑے کھلاڑی اور پاکستان کی شان تھے، وہ اپنے دور کے راجر فیڈررتھے،خواجہ افتخار احمد مخلص انسان تھے،انہوں نے دہائیوں تک ٹینس پر حکمرانی کی،میں نے اپنی زندگی میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید کہا ہے کہ ٹینس سٹیڈیم میں خواجہ افتخار احمد پویلین قائم کرکے ان کو عظیم خراج عقیدت پیش کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ افتخار احمد کے بیٹے خواجہ خرم نے سابق ٹینس سٹار کی خدمات پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ افتخار احمد 1956ء تک قومی چیمپئن رہے، دو بار ومبلڈن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا،حکومت نے خواجہ افتخار احمد کی خدمات کے صلہ میں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیازعطاء کیا ہے،دوسرے بیٹے خواجہ سہیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ افتخار احمد کو متحدہ ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل تھا، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے والد خواجہ افتخار احمدکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا ٹینس سٹیڈیم آمد پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پرتپاک استقبال کیا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نقشہ جات سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ٹینس سٹیڈیم، ٹینس کورٹس سے متعلق بریفنگ دی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات کو سراہا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو خواجہ افتخار احمد کے بیٹوں اور شرمین خرم نے شیلڈ پیش کی جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ،ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، خواجہ خرم، خواجہ سہیل،شرمین خرم، ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد اور نصرت خواجہ کو شیلڈز دیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • فرانسیسی سفیر کا اہلیہ کےساتھ قائد اعظم میوزیم ہاوٴس کا دورہ

    فرانسیسی سفیر کا اہلیہ کےساتھ قائد اعظم میوزیم ہاوٴس کا دورہ

    کراچی: فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں، اس مشکل گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اہلیہ کے ہمراہ قائد اعظم میوزیم ہاوٴس کا دورہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، یہاں رہنے والے لوگ کافی ہنرمند ہیں، اس وقت پاکستان سیلابی صورت حال سے گزر رہا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، ہم نے مشینری منگوائی ہے جو یومیہ 50 ہزار لیٹر گندے پانی کو میٹھا کرے گی۔انھوں نے تقریب میں بتایا کہ فرانسیسی جامعات سے لوگ نومبر میں پاکستان کو دورہ کریں گے اور مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔

    نکولس گیلے نے تجارتی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز کے مابین میٹنگ رکھی گئی ہے، جو دونوں ممالک کے باہمی تعلق کو مزید مضبوط کرے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اس جگہ کو اصل حالت میں بحال رکھنے کے لیے بہت کام کیا ہے، یہاں اسکولوں کے بچوں کو مختلف پروگرامات کروائے جائیں گے۔

    انھوں نے تقریب میں بتایا کہ یہاں جناح لائبریری کے نام سے پبلک لائبریری ایک سمعی و بصری مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تقریب کے اختتام پر فرانسیسی سفیر کو اجرک اور شیلڈ پیش کی گئی۔

  • امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،جوہری اثاثوں سےمتعلق جوبائیڈن کے الزامات مسترد

    امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،جوہری اثاثوں سےمتعلق جوبائیڈن کے الزامات مسترد

    اسلام آباد:امریکی صدر جوزف بائیڈن کی طرف سے پاکستان کے جوہری اثاثے سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے الزامات مسترد کر دیئے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی، امریکی سفیر کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی تھمادیا گیا۔ اور امریکی صدر کے الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیکر مسترد کر دیا گیا۔

     

     

    ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں جاری اجلاس کے دوران امریکی سفیر کو طلب کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں دفترخارجہ حکام کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات، کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام مکمل طور پر محفوظ ہیں، پاکستان نیوکلئیر پروگرام باقاعدہ طور پر آئی اے ای اے اور عالمی معیارات کے مطابق ہے، امریکا بھارت کے غیر محفوظ ایٹمی و میزائل پروگرام پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں، امریکی صدر کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے بیان کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے بیان پر کہاہے کہ گزشتہ دہائیاں ثبوت ہیں کہ پاکستان انتہائی ذمہ دار جوہری ریاست ہے،جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے ،جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت سے متعلق پاکستان نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے عدم پھیلاؤ، سلامتی وتحفظ پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی۔اے۔ ای۔اے) سمیت عالمی معیارات کے اپنے پختہ عہد کو پورا کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عالمی امن کو اصل خطرہ عالمی مروجہ اقدار کو پامال کرنے والی بعض ریاستوں، انتہا پسند قومیت پسندی، غیرقانونی قبضوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہے ،دنیا کے امن کو اصل خطرہ سرفہرست جوہری ممالک کے درمیان اسلحہ کی دوڑ سے ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ دنیا کے امن کو اصل خطرہ ان ممالک سے ہے جہاں جوہری سلامتی سے متعلق باربار حادثات ہوئے ،دنیا کے امن کو اصل خطرہ سلامتی کے ان اتحادوں سے ہے جن کی تشکیل سے علاقائی توازن متاثر ہو رہا ہے ۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے ،دنیا جب بڑے بڑے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی حقیقی صلاحیت کو پہچاننے کےلئے خالص اور پائیدار کوششیں نہایت ناگزیر ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اس مقصد کیلئے غیرضروری بیانات سے پرہیز کیا جائے ،علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون کی پرخلوص خواہش رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کئی ممالک کے بارے میں بات کی اور اس دوران پاکستان کے حوالے سے بھی بیان دیا جس پر میری وزیراعظم سے بات ہوئی ہے اور ہم نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ایک سرکاری ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی اور سیکیورٹی کا معاملہ ہے تو ہم نے عالمی جوہری ایجنسی کے تمام معیارات کو پورا کیا ہے۔ اگر جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے سوالات تو ہمارے پڑوسی بھارت سے پوچھنے چاہئیں جس نے حال ہی میں حادثاتی طور پر پاکستانی سرزمین پر میزائل فائر کیا تھا جو ناصرف غیر ذمے دارانہ عمل اور انتہائی غیرمحفوظ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کی جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے حوالے سے قابلیت پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔

  • موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی

    لاہور:کراؤن موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 15 اکتوبر سے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ڈالر کی قدر میں کمی آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی ہونے کے سبب موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی آرہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق کراؤن 70 سی سی جذبہ پلس کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے مذکورہ ماڈل کی موٹر سائیکل کی قیمت جو پہلے89 ہزار روپے تھی اب 82 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    اسی طرح کراؤن 100 سی سی کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت 1 لاکھ ایک ہزار روپے سے کم ہوکر 95 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    کراؤن 100 سی سی فائٹر کی قیمت 7 ہزار روپے کم کردی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکرایک لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی جب کہ کراؤن 125 سی سی۔ (5گیئر) کی قیمت میں بھی 9 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو پہلے ایک لاکھ 45 ہزار500 روپے تھی۔

    واضح رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی مجموعی فروخت 2لاکھ 93 ہزار 830 رہی جو پچھلے سال کے اس عرصے میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔

  • سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط

    سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط

    سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط لکھ دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں بلدیاتی الیکشن 3ماہ کےلیےملتوی کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی صورت حال بہتر نہیں اور ہولیس نفری بھی دستیاب نہیں۔

    کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات جولائی میں ہونا تھے لیکن بارشوں اور سیلاب کے باعث یہ مسلسل ملتوی ہوتے رہے۔الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

    بلدیاتی انتخابات مزید ملتوی کرانے کے لئیے اب تک سندھ حکومت الیکشن کمیشن سے دو مرتبہ درخواستیں دے چکلی ہیں جنہیں مسترد کیا جاچکا ہے۔

    ادھرکل قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پرپولنگ کے لیے میدان کل سجے گا جہاں کئی نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    این اے 22 مردان کی نشست پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اس حلقے سے امیدوار ہیں، این اے 22 پر جے یو آئی کے مولانا قاسم اور جماعت اسلامی کے عبدالواسع عمران خان کے مدمقابل ہیں یہاں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 184 ہے۔

    کراچی، فیصل آباد، پشاور سمیت سات حلقوں سے عمران خان امیدوار ہیں، ملتان میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر بھی زور کا جوڑ پڑے گا، خانیوال، شیخوپورہ اور چشتیاں کے صوبائی حلقوں میں بھی پولنگ اتوار کو ہوگی۔

    این اے 24 چارسدہ کی نشست پی ٹی آئی کے امیدوار فضل محمد کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس حلقے سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اے این پی کے ایمل ولی خان اور جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان بھی اہم امیدوارہیں، اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 862 ہے۔

    این اے 157 ملتان کی نشست زین قریشی کےصوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد خالی ہوئی تھی، زین قریشی ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 217 پر منتخب ہوگئے تھے، این اے 157 سے 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی اور پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ علی موسی گیلانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، تحریک لبیک کے امیدوار طاہر احمد اور 5 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    این اے 108 فیصل آباد کی نشست پی ٹی آئی رکن اسمبلی فرخ حبیب کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خود اس حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار کے طور پر عمران خان کے مد مقابل ہیں۔t

  • مائکرو سافٹ کا نام تبدیل:اس میں ویڈیو اور گرافکس کے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    مائکرو سافٹ کا نام تبدیل:اس میں ویڈیو اور گرافکس کے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    نیویارک:انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی نے کمپیوٹرز اور موبائل کے اپنے مقبول ترین سافٹ ویئر ’مائکرو سافٹ ورڈ‘ کا نام تبدیل کرکے اسے ’مائکرو سافٹ 365‘ کا نام دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس میں مزید کئی نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔مائکرو سافٹ ورڈ ہر کمپیوٹر کی ضرورت ہوتا ہے، اس کے بغیر لکھنا اور فائلز بنانا ناممکن ہوتا ہے۔

    مائکرو سافٹ ورڈ کے گروپ میں ہی ایکسل اور پاور پوائنٹ بھی ہوتے ہیں، تاہم اب کمپنی نے ان سب کو ایک نئی ایپلی کیشن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔مائکرو سافٹ کے مطابق اب ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ ’مائکرو سافٹ 365‘ کا حصہ ہوں گے جب کہ اس میں مزید نئے فیچرز کو بھی شامل کرلیا گیا اور جلد ہی تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

    ’مائکرو سافٹ 365‘ ایک ایپلی کیشن ہے جو کہ ونڈوز 10 کے ساتھ متعارف کرائے گئی تھی اور تقریبا اب ہر کمپیوٹر کا حصہ ہے لیکن تاحال مائکرو سافٹ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کو اس میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرآسٹریلوی ہائی کمشنرکی مبارکباد

    لیکن اب ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ بھی اس کا حصہ ہوں گے اور ساتھ ہی کمپنی نے ان تمام سافٹ ویئرز کو اپڈیٹ کرتے ہوئے ’کریئیٹ مائکرو سافٹ‘ نامی ویب سائٹ یا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے، جہاں پر صارفین اب ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافکس سمیت دیگر تخلیقی کام بھی کر سکیں گے۔’کریئیٹ مائکرو سافٹ‘ نامی پلیٹ فارم پر صارفین ابتدائی کام مفت میں ہی آن لائن کر سکیں گے اور اسے کمپنی کے براؤزر مائکرو سافٹ ایج کے علاوہ دیگر براؤزرز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

    مذکورہ پلیٹ فارم کے تحت اب صارفین نے صرف آسان طریقے سے ویڈیو ایڈیٹنگ کر سکیں گے بلکہ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بینرز اور گرافکس ڈیزائنرز کا مواد بھی تیار کر سکیں گے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    یعنی ’کریئیٹ مائکرو سافٹ‘ کو کینوا اور ویڈیو ایڈینگ پلیٹ فارم جیسا بنا کر تمام چیزیں ایک ساتھ کردی گئی ہیں،جس سے اس کی مقبولیت میں اضافے کی توقع ہے۔

    ساتھ ہی کمپنی نے تصدیق کی کہ اب مائکرو سافٹ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کے آئیکون بھی تبدیل کردیے جائیں گے اور یہ سافٹ ویئرز تیس سال بعد نئے نام سے پیش کیے جائیں گے۔مائکرو سافٹ ورڈ کو کمپنی نے پہلی بار 1990 میں متعارف کرایا تھا اور اب کمپنی تین دہائیوں بعد اسی کو نئے نام اور نئے فیچرز سے پیش کر رہی ہے۔

  • پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی. ماہرین

    پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی. ماہرین

    پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون اور کولیسٹرول کی بلند سطح کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کا مرکب یعنی ’پولی پل‘ کے ذریعے سالانہ لاکھوں کی تعداد میں قبل از وقت اموات، دل کے دورے اور فالج کے کیسز سے بچا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی ہے۔ پولی پل میں بلڈ پریشر کم کرنے والی سستی ادویات، اسٹیٹنس اور ایسپرن کے تمام مرکبات کو ملا کر ایک گولی کی صورت میں دی جاتی ہے۔

    صفِ اول کے دو ماہرین امراضِ قلب کے مطابق ادویات کی وسیع پیمانے پر دستیابی بڑی حد تک قلبی امراض کے خطرات کو کم کردے گی اور یہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی دسترس میں ہوگی۔ ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کے صدر پروفیسر فوسٹو پِنٹو کا کہنا تھا کہ پولی پلز کے مؤثر، محفوظ اور قوتِ خرید میں ہونے کے ٹھوس سائنسی شواہد کے باوجود ایسے کچھ ہی ممالک ہیں جہاں ایسے چند ہی مرکبات ملتے ہیں اور ان کا استعمال بھی کم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    پایولیشن ہیلتھ ریسرچ کے ایگزیکٹِو ڈائریکٹر اور مک ماسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ نظام کی یہ ناکامی ایک عالمی المیہ ہے کیوں کہ متعدد افراد کی امراضِ قلب سے ہونے والی قبل از وقت اموات کو روکا جاسکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 1 کروڑ 80 لاکھ افراد کی امراضِ قلب سے موت ہوتی ہے جن میں 80 فی صد کا تعلق کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں سے ہے اور اس تعداد سے تین گُنا زیادہ تعداد ایسے افراد کی ہے جو غیر مہلک امراض قلب میں مبتلا ہیں۔

  • پنجاب پولیس کا 40 لاکھ روپے کا مرچوں والا اسپرے خریدنے کا فیصلہ

    پنجاب پولیس کا 40 لاکھ روپے کا مرچوں والا اسپرے خریدنے کا فیصلہ

    لاہور: جلسے جلوسوں اورمشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے پولیس نے انٹی رائٹ فورس کو مضبوط کرنے کافیصلہ کرلیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹی رائٹ فورس کے لئے18کروڑکا سامان خریدا جائےگا۔

    پولیس حکام کے مطابق سوا3کروڑکی 100 آنسوگیس کی بندوقیں لی جائیں گی، زہریلی گیس سے بچنے لئے 3کروڑ کے 1ہزار ڈبل فلٹر والےماسک خریدے جائیں گے۔

    3کروڑ60لاکھ کے3ہزارحفاظتی لباس کی خریداری ہوگی۔ 3کروڑ30لاکھ کی تین ہزار پلاسٹک شیلڈزخریدی جائیں گی۔ 2کروڑ40 لاکھ کے3ہزار ہیلمٹس.40لاکھ کے 2ہزار بانس کےڈنڈے خریدے جائیں گے۔

    مشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے40لاکھ روپے کالی مرچوں کی سپرے خریدی جائے گی۔ انٹی رائٹ فورس کی اشیا کی خریداری کےلئے رواں ماہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔

     

    کل پولیس نے 10 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل  کی دو بیٹیوں کی شادی میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس کی بھاری نفری شریک ہوئی اور باراتیوں کا استقبال کیا۔

    Barati-2

    پولیس کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سمیت پولیس کی بھاری نفری نے بارات کا استقبال کیا، پولیس اہلکاروں نے باراتیوں پر پھول نچھاور کیے۔

     

    Barati-3

    خواتین پولیس اہلکاروں نے باراتیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور شہید کانسٹیبل کی دونوں بیٹیوں کو رخصت کیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خوشی اور غم کے ہر موقعہ پرشہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کی عظیم قربانی ناقابل فراموش ہے، شہید کانسٹیبل محمد نیاز نے 10 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔