Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایوان پرویزمشرف کی صحتیابی کے لئے دعا گو،حنا پرویزبٹ نے کروائی قرارداد جمع

    ایوان پرویزمشرف کی صحتیابی کے لئے دعا گو،حنا پرویزبٹ نے کروائی قرارداد جمع

    ایوان پرویز مشرف کی صحتیابی کے لئے دعا گو .حنا پرویز بٹ نے قرارداد کروائی جمع

    12اکتوبر 1999 کے یوم سیاہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ، قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ آج کے دن 12 اکتوبر 1999کو ایک ڈکٹیٹر نے جمہوریت پر شب خون مارا پاکستان کے دو تہائی سے منتخب ہونے والے واحد وزیر اعظم میاں نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹایا اس کے بعد 9سال تک پاکستان میں آمریت کا سیاہ دور رہا میاں نوازشریف پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے لیکن اللہ تعالیٰ نے میاں نوازشریف کو پھر عزت دی اور وہ تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے میاں نوازشریف نے اسکے باوجود پرویز مشرف کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور نرم رویہ اختیار کیا یہ ایوان پرویز مشرف کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے یہ ایوان پاکستان میں مضبوط جمہوریت اور جمہوری حکومت کے مستقل قیام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے یہ ایوان کسی بھی طرح کی غیر جمہوری اور منفی سوچ کی نفی کرتا ہے

    نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

  • اوکاڑہ کارہائشی 25 سالہ عثمان ارشد پیدل حج کیلئے روانہ

    اوکاڑہ کارہائشی 25 سالہ عثمان ارشد پیدل حج کیلئے روانہ

    پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر اوکاڑہ کا رہائشی 25 سالہ عثمان ارشد مکہ مکرمہ کے سفر پر نکلا ہے-

    باغی ٹی وی : عثمان نے اس سفر کا آغاز اوکاڑہ سے پیدل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے عثمان کو یہ خیال اس وقت آیا جب انہوں نے اوکاڑہ شہر سے خنجراب پاس تک کا سفر پیدل کیا، اس سفر میں عثمان کو تقریباً 34 دن لگے تھے۔ اسی سفر کے دوران عثمان کو مدینے اور مکہ پیدل سفر کا خیال آیا تھا۔

    سی اے اے؛ فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے محروم

    عثمان کا کہنا تھا کہ خنجراب پاس سے آنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ یہ بہت اچھا آیئڈیا ہو سکتا ہے اور پھر طے کر لیا کہ پیدل مکہ سفر طے کرنا ہے میں نے ممکنہ صورتحال کا جائزہ لیا اور سفر کا آغاز کر دیا۔

    عثمان کے سفر کی شروعات 1 اکتوبر کو ہوئی تھی، حج سے کئی ماہ پہلے سفر پر نکلنے والے اس نوجوان حاجی کا کہنا تھا کہ پہلے اس لیے نکل رہا ہوں، تاکہ کویت، عراق اور ایران میں موجود مذہبی مقامات پر بھی حاضری دے سکوں، جبکہ آخری منزل حج بیت اللہ ہوگی۔

    پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

    عثمان نے اوکاڑہ سے کوئٹہ کے درمیان خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان کے شہروں کا سفر طے کرنا ہے، جبکہ اس کے بعد اسے ایران، عراق، کویت سے ہوکر منزل مقصود تک پہنچنا ہے، لیکن دیگر ممالک میں داخلے کے لیے عثمان کو ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

    جس کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے 45 سے 50 دنوں کا وقت دیا گیا ہے، عثمان پُر امید ہے کہ اسے ویزہ مل جائے گا اور 2023 کا حج وہ کر کے رہے گا۔

    دلچسپ بات یہ بھی کہ عثمان دوران سفر راستے میں ملنے والے شہریوں کی جانب سے کی جانے والی مہمان نوازی پر ہی منحصر ہوگا، جبکہ جہاں کہیں آرام میسر آیا، نیند پوری کرے گا، حج کی نیت سے جانے والے عثمان کو تقریبا 4 ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے، جبکہ اس سب میں عثمان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 10 لاکھ پاکستانی روپے لگ سکتے ہیں۔

    سیلاب متاثرین کیلئے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. وفاقی وزیر…

  • عالمی معیار اور مقامی قانون کے تناظر میں نیب ترامیم کا جائزہ لینگے،چیف جسٹس

    عالمی معیار اور مقامی قانون کے تناظر میں نیب ترامیم کا جائزہ لینگے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی

    وکیل نے کہا کہ کابینہ اور ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹیز کے فیصلے بھی نیب دائرہ اختیار سے نکال دیئے گئے ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں اور کابینہ میں فیصلے مشترکہ ہوتے ہیں، مشترکہ فیصلوں پر کیا پوری کابینہ اور کمیٹی کو ملزم بنایا جائے گا؟ پوری کابینہ یا کمیٹی ملزم بنے گی تو فیصلے کون کرے گا؟ہر کام پارلیمان کرنے لگی تو فیصلہ سازی کا عمل سست روی کا شکار ہوجائے گا، ایل این جی معاہدے کے حقائق دیکھے بغیر کیس بنایا گیا تھا، ایل این جی سطح کے معاہدے حکومتی لیول پر ہوتے ہیں،کئی بیوروکریٹ ریفرنس میں بری ہوئے لیکن انہوں نے جیلیں کاٹیں، بعض اوقات حالات بیوروکریسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتے، وکیل نے کہا کہ حالیہ نیب ترامیم انسداد کرپشن کے عالمی کنوینشن کے بھی خلاف ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے پوری دنیا میں جرم تصور ہوتے ہیں، عالمی معیار اور مقامی قانون کے تناظر میں نیب ترامیم کا جائزہ لینگے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا نیب سے بچ نکلنے والے کسی اور قانون کی زد میں آسکتے ہیں؟ وکیل نے کہاکہ اختیارات کے ناجائز استعمال کیلئے کوئی اور قانون موجود نہیں ہے،نیب ترامیم کے بعد50 کروڑروپے سے زائد کی کرپشن ثابت کرنا بھی ناممکن بنا دیا گیا ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب ترامیم سے سسٹمیٹک کرپشن کو فروغ ملے گا،ترمیم سے اجازت دی گئی کہ وہ مالی فائدے لیں جو نیب قانون کے زمرے میں نہ آئیں،وکیل نے کہا کہ ترمیم کے بعد مالی فائدہ ثابت ہونے پر ہی کارروائی ہوسکے گی،اختیارات کے ناجائز استعمال کیلئے عوامی عہدیدار کا براہ راست فائدہ لینا ثابت کرنا ہوگا،عوامی عہدیدار کے فرنٹ مین اور بچوں کے مالی فائدے پر بھی کیس نہیں بنے گا، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا نیب ترمیم شدہ قانون موجودہ حالت میں 1999 میں آتا تو چیلنج ہوتا؟ وکیل نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد میں نقائص سامنے آنے پر ہی اسے چیلنج کیا جاتا ہے،مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے نیب ترامیم کی گئی ہیں،حکومت کے آنے کا پہلا ٹارگٹ ہی اپنے نیب کیسز ختم کرنا تھا، کیا نیب تحقیقات پر خرچ اربوں روپے ضائع ہونے د یئے جائیں؟

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے خرابی صحت کے باعث  استعفیٰ دے دیا

    اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دے دیا

    اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دے دیا

    اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی نے آج بروز بدھ 12 اکتوبر کو عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ استعفی کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اٹارنی جنرل کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت ظاہر کی۔ وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی۔

    واضح رہے کہ رواں برس مئی میں وفاقی حکومت کی جانب سے اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے اشتر اوصاف علی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ جبکہ اس سے قبل پاكستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) كے دور حکومت میں اٹارنی جنرل آف پاكستان خالد جاوید خان نے سابقہ حكومت كے خاتمے كے فورا بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اشتر اوصاف 16-2015ء میں وزیرِ اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں، انہیں اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 2016ء میں اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    اشتر اوصاف نے 2018ء تک بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دی تھیں، وہ 12-2011ء میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہے ہیں۔ اشترا وصاف 2 مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔ انہوں نے بطور اٹارنی جنرل فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے آئینی ترمیم کے مسودے کی تیاری میں کردار ادا کیا تھا۔ اشتر اوصاف نے جی ایس پی پلس تجارتی پیکیج کی تجدید میں بھی کردار ادا کیا، انہیں 2018ء میں ستارۂ امتیاز دیا گیا تھا.

  • خونی کھیل کا سامان گھر میں تیار کرنے والا ملزم گرفتار

    خونی کھیل کا سامان گھر میں تیار کرنے والا ملزم گرفتار

    خونی کھیل کا سامان گھر میں تیار کرنے والا پتنگ و ڈور ساز ملزم گرفتار کر لیا گیا

    لاہور کے علاقے میں شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کی، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے کارروائی کی، پتنگ وڈور ساز ملزم دانش اسلم اپنے گھر میں پتنگ و ڈور تیار کرتا تھا مختلف سوشل میڈیا ایپس۔ ویب سائٹس کے ذریعہ سے پتنگوں و ڈور کی آن لائین سپلائی بھی کرتا تھا ملزم کے قبضہ سے 230 پتنگیں’کیمیکل و دھاتی ڈور کی 11 چرخیاں’10 پنہ ڈور اور پتنگ و ڈور سازی کا دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، ملزم دانش اسلم پشاور سے بھی پتنگیں و ڈور منگوا کر لاہور میں سپلائی کرتا تھا. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے کارروائی کی اور 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان میں وقاص، آصف اور جمال شامل ہیں .ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان نے چند روز قبل بیگم کوٹ کے نجی ہسپتال میں دوران واردات شہری کو زخمی کیا تھا،ملزمان سے 50 ہزار روپے نقدی، 10موبائل فونز، ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

  • بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل کو دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی

    بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل کو دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی

    پاکستان میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل کو دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کرتے ہوئے ڈِس۔لیکسیا سے متعلق قانون منظور کرلیا گیا، جس کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈِس۔لیکسیا کا سامنا کرنے والے بچوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا جبکہ اساتذہ کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بچوں کی پڑھائی لکھائی کی اس مشکل کو دور کرکے ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھاسکیں۔

    نجی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق؛ قانون کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں ایسے بچوں کی مار پیٹ، ذہنی اذیت یا ہراساں کرنے پر پابندی ہوگی، تعلیم وتربیت کی وزارت کی پارلیمانی سیکریٹری زیب جعفر نے بل پیش کیاتھا۔ اس بل کا نام ڈِس۔لیکسیا خصوصی اقدامات ایکٹ 2022 ہے جسے پارلیمنٹ نے گزشتہ روز منظور کیا گیا۔ قانون کے تحت پاکستان میں 18 سال سے کم عمرکے بچوں کو پڑھائی لکھائی میں آنے والی مشکل سے نجات دلانے کے لئے اساتذہ کی خصوصی تربیت کی جائے گی۔

    دنیا بھر میں ایسے بچے اور بڑی عمر کے لوگ موجود ہیں جنہیں حروف کو پہچاننے، ملتے جلتے حروف اور ریاضی کے اعداد میں فرق کرنے، الفاظ، ریاضی کے سوالات اور انگریزی کے حروف کو لکھنے اور پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ یہ کوئی بیماری یا ذہنی معذوری نہیں بلکہ ایک عارضی مشکل ہوتی ہے جسے تھوڑی سی تربیت سے دور کیاجاسکتا ہے، ماہرین کے مطابق اس مشکل کا سامنا کرنے والے افراد کی ذہانت غیرمعمولی ہوتی ہے۔ قانون سازی کے تحت اسکول میں داخلے کے وقت بچوں کا ایک ٹیسٹ (امتحان) لیاجائے گا جس سے تصدیق ہوگی کہ بچے کو ڈِس۔لیکسیا کی مشکل تو نہیں تاکہ ان کو پڑھائی لکھائی میں آنے والی اس مشکل کو دور کیاجاسکے۔ اس نئے قانون کے تحت تمام اسکولوں میں ڈِس۔لیکسیا کے حوالے سے مہارت رکھنے والے اساتذہ اور عملہ رکھا جائے گا۔

    ڈِس۔لیکسیا تھراپسٹ بھی ہر اسکول میں رکھے جائیں گے تاکہ وہ ایسے بچوں کی اس مشکل کو دور کرسکیں۔ قانون کی منظوری کے 120 دن کے اندر متعلقہ رولز بنائے جائیں گے تاکہ اس قانون کے تحت تجویز کئے گئے خصوصی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ قانون کے تحت ڈِس۔لیکسیا سے متعلق معلومات اور تربیت پر مبنی خصوصی تحریری مواد بھی تعلیمی اداروں کو فراہم کیاجائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    ڈِس۔لیکسیا کے شکار لوگوں میں دنیا کی مشہور ترین شخصیات شامل ہیں جن میں امریکی صدور، سائنسدان، کھلاڑی، فنکار اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈِس۔لیکسیاکی مشکل کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد 20 فیصد بتائی جاتی ہے تاہم پاکستان کی تاریخ کے اس پہلے قانون کی منظوری کے بعد اب اس حوالے سے اعدادوشمار، معلومات اور بہتری کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات میسر آسکیں گی۔

  • بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بھارتی بالنگ ہر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کےپاس عمران ملک جیسے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے بالرز موجود ہیں لیکن تجربے کی کمی ہے-

    بریٹ لی نے کہا کہ بھارت ٹیم کا ورلڈکپ سے قبل وہ حال ہے آپ کے پاس بہترین کار ہے لیکن آپ وہ گیراج میں چھوڑ دیتے ہیں، تو پھر اسکا کیا فائدہ؟ ۔

    آسٹریلیائی فاسٹ باؤلنگ لیجنڈ بریٹ لی نے آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے لئے عمران ملک کو کھونے کے ہندوستان کے انتخاب پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جموں و کشمیر کے فاسٹ باؤلر کو آسٹریلیا کے تیز رفتار اور باؤنسی ٹریک پر پرفارمنس میں دیکھ کر خوشی ہوگی۔

    آئی پی ایل 2022 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد، عمران ملک نے جون 2022 میں ہندوستان کے دورہ آئرلینڈ کے دوران بین الاقوامی کھیل میں ڈیبیو کیا۔

    کوچ ڈیل اسٹین کے تحت سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کام کرتے ہوئے، تیز گیند باز نے 22 وکٹیں حاصل کیں اور کنٹرول میں اضافہ کیا۔ تاہم، عمران کو 3 میچوں میں مہنگا پڑا جس میں انہوں نے حصہ لیا، 12.44 رنز فی اوور دیتے ہوئے 2 وکٹیں لیں۔

    بریٹ لی نے کہا کہ عمران ملک کو ٹیم منجمنٹ نے بہت کم موقع دیا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ ابھی تیار نہیں، ورلڈکپ سے کچھ عرصہ قبل بہمرا کا انجرڈ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں تین کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے ہیں جن میں جڈیجا، بمہرا اور دیپک چہر شامل ہیں۔

  • سی اے اے؛ فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے محروم

    سی اے اے؛ فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے محروم

    سی اے اے؛ فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے محروم

    قومی ائیر لائن (پی آئی اے) پر پابندی کے باوجود سول ایوی ایشن کا فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ اپنے سربراہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے 2 سال سے محروم ہے۔ ایک خبر کے مطابق پی آئی اے پر یورپی یونین اور برطانوی پابندی کے باوجود سول ایوی ایشن حکام کی عدم توجہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ائیر لائنز کی فلائٹ سیفٹی کی نگرانی کرنے والا محکمہ اپنے سربراہ سے محروم ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز کا عہدہ 2 سال گزر جانے کے باوجود خالی ہے۔ فلائٹ انسپکٹر افتخار عثمانی کو عارضی چارج دے دیا گیا تاہم اہلیت نہ ہونے کے باعث مستقل نہیں کیا جارہا۔ اہم عہدہ تاحال خالی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم عہدے کے خالی ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی پر یورپی پابندی اٹھوانے کے اقدامات کی سنجیدگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حکام نے مختلف عہدوں پر خلافِ ضابطہ تعیناتی کے احکامات بھی جاری کرنا شروع کردئیے۔ سول ایوی ایشن میں انسپکٹرز کی تعداد انتہائی کم ہونے کے باعث ائیر لائنز کا کام متاثر ہورہا ہے۔ مختلف ائیر لائنز کا 130 سے زائد کیبن کریو انسپکٹرز کی کمی کے باعث وقت پر چیکنگ نہ ہونے کے باعث ڈیوٹی سے محروم اور ائیرلائنز کا نقصان ہورہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ افتخار عثمانی کی ایماء پر جان بوجھ کر چھٹی کے دن چیک رکھے جاتے ہیں جن سے انسپکٹرز دوگنا الاؤنس وصول کرتے ہیں۔ پائلٹس کی چیکنگ کیلئے 3 انسپکٹرز میں سے 1 استعفیٰ دے چکا، دوسرا ریٹائرمنٹ پر چلا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ 600 سے زائد پائلٹس کیلئے سول ایوی ایشن کے پاس ایک انسپکٹر ہے جو سال کے ہر روز 2 چیک روزانہ بھی رکھے تو ذمہ داری پوری نہیں ہوسکتی۔ سول ایوی ایشن کو انسپکٹرز اور اہم عہدے پر تعیناتی یقینی بنانا ہوگی۔

  • سیلاب متاثرین کیلئے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت

    سیلاب متاثرین کیلئے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت

    سیلاب متاثرین کے لیے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور سربراہ این ایف آر سی سی پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جہاں موسم سرد ہو چکا ہے وہاں متاثرہ لوگوں کے لیے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    یہ ہدایت انہوں نے آج بروز بدھ کو این ایف آر سی سی میں اپنی زیر صدارت اجلاس میں دیں۔ اس موقع پر این ڈے ایم اے اور صوبائی حکام نے بریفنگ دی۔ نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹڑ کے ایک اعلامیہ کے مطابق؛ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جہاں موسم سرد ہے وہاں متاثرہ لوگوں کے لیے گرم کپڑوں اور لحافوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تاکہ سیلاب متاثرین سردی سے بچ سکیں اور انہیں اچھی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے حوالے سے بھی ان کا خیال رکھا جائے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹڑ کا بتانا ہے کہ؛ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو بلا سود کےقرضے دینےکی ہدایت کی تاکہ وہ اپنی فصیل دوبارہ تیار کر سکیں۔وفاقی وزیر نے فصلوں کی کاشت کے لیے مشینری کی خریداری کے لیے متعلقہ حکام کو جلد لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں وزارت خوارک کو اس حوالے سے جلد بریفنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  • پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

    پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

    لاہو ہائیکورٹ نے پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو پاکستان کا ویزا دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بنیاد پرپیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کی راہداری ویزا جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کو سنے بغیر کیسے حکم دیا جا سکتا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہاب بھائی نامی بھارتی شہری 10 روز سے واہگہ بارڈر پر موجود ہے مگر اسے راہداری ویزا نہیں دیا جا رہا۔

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا

    درخواست گزار نے کہا کہ بھارتی شہری کی یو ٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ ویزے کی درخواست کررہا ہے۔عدالت پیدل حج پر جانے والے بھارتی شہری کو راہداری ویزا جاری کرنے کا حکم دے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری کی جانب سے پاکستان کے ویزے کی درخواست دائر نہیں کرسکتا۔

    بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شہباب چتورنے چند ہفتے قبل حج 2023 کی ادائیگی کے لئے پیدل سفرشروع کیا تھا۔ بھارتی مسلمان نوجوان 8 ہزار640 کلومیٹرسفر پیدل طےکرکے مکہ مکرمہ پہنچنے کے خواہش مند ہیں وہ ابھی تک 3 ہزارکلومیٹرکاسفرطے کرکے پاکستان اوربھارت کی سرحد کے قریب پہنچ چکے ہیں اورانہیں پاکستان کی طرف سے ویزے کاانتظارہے۔

    گزشتہ ہفتے بھارتی شہری شہاب چتورنے الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے یقین دہانی کے باوجود اسے ویزاجاری نہیں کیاجس کی وجہ سے وہ کئی روز سے بھارت کے اٹاری بارڈر پررکے ہوئے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی نوجوان سےنہ ایساکوئی وعدہ کیا گیا تھااورنہ ہی پاکستان اوربھارت کے مابین پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ ہے۔

    آئی سی سی نےبھارتی نژاد کھلاڑی پر 14 سال کی پابندی عائد کر دی

    بھارتی پنجاب کے شاہی امام مولانا محمدعثمان لدھیانوی نے شہاب چتور کو ویزے نہ ملنے کے معاملے پرپاکستان پرشدید تنقید کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شہباب چتور سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جب وہ واہگہ بارڈر پہنچیں گے توانہیں ویزا جاری کردیا جائیگا ۔

    جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اوربھارت کے مابین ایک دوسرے کے شہریوں کو پیدل ٹرانزٹ ویزے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اورنہ ہی آج تک کسی بھارتی شہری نے پیدل حج کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال کی ہے۔

    ذرائع نےبتایا کہ شہباب چتور کویہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنی وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔ شہباب چتورنے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا مگراسے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے تاہم شہاب چتورکی طرف سے اس کا الزام پاکستان پرلگایا جانا افسوس ناک اور پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے۔