Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پنجاب کی اینٹی کرپشن ٹیم کے تھانوں کے چکر،لیکن وزیر داخلہ کو گرفتار نہ کر سکی

    پنجاب کی اینٹی کرپشن ٹیم کے تھانوں کے چکر،لیکن وزیر داخلہ کو گرفتار نہ کر سکی

    اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچی تھی تا ہم اسلام آباد پولیس نے واپس بھیج دیا ،اینیٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ بھی پہنچی تھی تا ہم وہاں سے بھی انہیں جواب دیا گیا

    اینٹی کرپشن ٹیم میں 4 افسران شامل تھے پولیس حکام نے اینٹی کرپشن کی ٹیم کو کہا کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر پتہ فیصل آباد ہے اور وہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے

    تھانے سے واپسی پر اینٹی کرپشن ٹیم کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کا نام ایف آئی آر میں نامزد ہے، کورٹ سے کارروائی کی اجازت لی ہےپولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، ہمیں روزنامچہ میں اپنی آمد اور روانگی بھی درج نہیں کرنے دی، ہم عدالت کے احکامات کے مطابق یہاں آئے ہیں،ہم یہاں سے عدالت کو جا کر آگاہ کریں گے ہم نے باقاعدہ پراسس فالو کیا ہے، پراسس کیلئے بار بار مختلف تھانوں میں جا رہے ہیں،عدالت بتائے گی توہین عدالت لگتی ہے یا کوئی اور پراسس میں جائے گا، کورٹ سے کارروائی کی اجازت لی ہے

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری عدالت میں چیلنج کردی

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ سینیئر سول جج غلام اکبر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ’رانا ثنا اللہ کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری مقدمہ میں ضروری ہے لہٰذا ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں‘۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ‘ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تفتیشی دفتر کا دعویٰ درست ہے لہٰذا اسے قبول کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں’۔ اس پیش رفت کی تصدیق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے بھی کردی گئی ہے، اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر کی ٹیم نے رانا ثنااللہ اور ان کی اہلیہ کو آج بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

    ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔ ان کا کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں، عدالت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، بسم اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے رانا ثنا اللہ کو پلاٹ دینے کا الزام ہے۔ ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ اپنی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ کے ہمراہ بطور وزیر قانون بسم اللہ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، دونوں پلاٹس رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیے گئے۔

  • کراچی کے شہری روزانہ 150 موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے لگے

    کراچی کے شہری روزانہ 150 موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے لگے

    کراچی:شہرقائد میں شہریوں سے یومیہ 150 موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی جاتی ہیں۔اندھیر نگری چوپٹ راج، سندھ حکومت قانون کی حکمرانی اور امن و امان کے قیام کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ شہر قائد میں ہر روز 150 سے زائد موٹر سائیکلیں چوریں یا چھینی جارہی ہیں۔

    سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (CPLC) نے گزشتہ ماہ ( ستمبر 2022 ) کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

    ضمنی الیکشن 90 دن کیلئے ملتوی کیے جائیں :وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

    اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر میں موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھینے جانے کی 4980 وارداتیں ہوئیں، 427 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی جب کہ 4553 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ عوام کی خدمتگار پولیس صرف 282 موٹر سائیکلیں ہی برآمد کرسکی۔

    اسی طرح کراچی والے ہر روز اپنی خون پسینے کی کمائی سے خریدی گئی اوسطاً 166 موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ پولیس نے برآمد صرف 14 موٹر سائیکلیں کیں۔

    اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں:24 گھنٹوں میں درجنوں مجرم پیشہ افراد گرفتار

    سی پی ایل سی کے مطابق ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 188 گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئیں۔ 19 گاڑیاں دن دیہاڑے ان کے مالکان سے چھینی گئیں جب کہ 169 گھروں، مارکیٹوں اور بازاروں کے باہر سے چوری کی گئیں جب کہ پولیس نے اپنی چابکدستی سے 58 گاڑیاں برآمد کیں۔

    امریکا سے بھیجا جانے والا سائفر مکمل محفوظ ہے:ترجمان وزارت خارجہ

    اس طرح کراچی کے لوگ 6 سے زائد گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں جب کہ 2 گاڑیاں برآمد ہوئیں یعنی کراچی پولیس دو تہائی گاڑیوں کا سراغ ہی نہ لگاسکی۔سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے ڈیٹا کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران اغوا برائے تاوان کی 2 اور بھتہ خوری کا ایک کیس سامنے آیا، شہر میں ایک بینک ڈکیتی بھی ہوئی۔ اسی طرح 56 افراد کو قتل کیا گیا۔

    موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری سے قطع نظر ہر روز ہزاروں افراد اپنے موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیئے جاتے ہیں۔ جن کا ڈیٹا ہی سامنے نہیں آپاتا۔

  • حجاب لازمی قرار دینےکی خبرجھوٹ پرمبنی ہے:سندھ میڈیکل یونیورسٹی

    حجاب لازمی قرار دینےکی خبرجھوٹ پرمبنی ہے:سندھ میڈیکل یونیورسٹی

    جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جامعہ میں حجاب لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔اطلاعات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ جامعہ میں حجاب لازمی قرار دینے کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

     

     

    پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے، اور حجاب لازمی قرار دینے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

    آئرلینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک

    یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طلبا و طالبات سے گزارش ہے تصدیق کے بغیر کسی بھی جعلی نوٹیفکیشن کو شیئر یا اس پر یقین کرنے سے گریز کریں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کمیونیکیشنز آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے مہینے یعنی ستمبر کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن منایا گیا ہے اس دن کے منانے کا مقصد اسلامی تعلیمات میں پردے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے حجاب کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا

    حجاب کے عالمی دن کی بنیادفرانس کی کی جانب سے پردے کے خلاف پابندیاں بنیں یورپ کے شہر فرانس میں مسلم خواتین کے پردہ کرنے کے تنازع پر وہاں کی ایک یونیورسٹی کے طلباءو طالبات نے حجاب ڈے منایاجس کے بعد چار ستمبر کو ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

  • چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری مافیا کا حملہ

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری مافیا کا حملہ

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری مافیا کا حملہ،
    اہور کے علاقے موہنی روڈ پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر بھکاری مافیا نے حملہ کردیا۔ بھکاری مافیا نے ریسکیو ٹیم کے عملہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    خاتون آفیسر اور ریسکیو ٹیم کے عملے کو شدید زخمی کردیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ خاتون چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔دیگر ملزمان کی نشاندہی سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔بھکاری مافیا نے بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر ریسکیو ٹیم پر تشدد کیا اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ ملزمان نے ریسکیو ٹیم کے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی تھی۔ بھکاری مافیا کو سخت سزا دلوائی جائے گی اور ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    واضح رہے کہ چائلڈ لیبر،غیر قانونی انسانی سوداگری کا شکار شہری پولیس ہیلپ لائن1787، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو 1121 پر رابطہ کریں، غیر قانونی انسانی سوداگری میں ملوث افراد کو 07سال قید،10لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں اکٹھی دی جا سکتی ہیں، لاہور میں ستمبر کے مہینے میں 342 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 278 لڑکے اور 64 لڑکیاں شامل ہیں۔

  • راجہ بشارت خاتون سے کیا چاہتے ہیں؟ آڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    راجہ بشارت خاتون سے کیا چاہتے ہیں؟ آڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    راجہ بشارت خاتون سے کیا چاہتے ہیں؟ آڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر ، عمران خان کے قریبی دوست، راجہ بشارت کی آڈیو لیک ہوئی ہے، راجہ بشارت کی آڈیو میں وہ ایک خاتون سے بات کرتے ہیں، راجہ بشارت خاتون کو گھر لے کر دینے کا کہتے ہیں اور ساتھ ہی رات گزارنے کا بھی کہتے ہیں

    آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ راجہ بشارت خاتون کو کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے، آپ بتائیں ، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کیا چاہتے ہوبتاؤ تمہاری محبت میں ذلیل و خوار تو اس طرح نہیں ہو سکتی،، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ میں کل تمہیں گھر لے دیتا ہوں ، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کہاں لے کر دو گے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ اسلام آباد،لاہور جہاں کہو گی میں لے دیتا ہوں،خاتون نے پوچھا کہ لاہور تمہارا کون رشتے دار بیٹھا ہوا ہے، میرا تو کوئی نہیں بیٹھا ہوا، راجہ بشارت نے کہا کہ تم کیا بات کر رہی ہو،خاتون نے کہا پھر کیا ہو گا،

    خاتون کہتی ہیں کہ راجہ بشارت لاہور کی خواہش تو تم چھوڑ ہی دو، تم جھوٹ بولتے ہو، لاہور کی خواہش مرنے کے بعد ہی پوری ہو گی، یہ سوچنا چھوڑ دو،یہ اپنے آپ کو ایویں فضول کا ہی تسلی دینا چھوڑو،اگلی بات کرو، خاتون راجہ بشارت کو "جان من” کہہ کر پکارتی ہیں، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ انگلی میں پین ہے، نیک میں درد ہے،جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کم ایسے کام کرو، کم کمائیاں کرو، کروڑوں کا کاروبار کر کے ایسا ہی ہوتا ہے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ ابھی طبیعت خراب ہوئی، کل بھی سارا دن ایسا ہوا، ٹانگیں لڑکھڑاتی تھیں جس پر خاتون نے کہا کہ کیا کیا تم نے، ٹیلیفون ٹانگوں سے نہیں ہوتے، اگر ٹانگیں لڑکھڑا رہی تھیں تو کم از کم بات تو ہو سکتی تھی،میسج کا جواب بھی دیا جا سکتا تھا،؟میں تمہاری گرل فرینڈ نہیں، پوری برادری کو پتہ ہے، اب ناصر نے تم کو منع کیا ہے تو مجھے بات کرنی پڑے گی، تماش بینیاں ختم کرو، ساری برادری کو یہ بھی پتہ ہے کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا ہے،

    راجہ بشارت کہتے ہیں کہ کیا وجہ ہو سکتی ہے، جس پر خاتون نے کہا کہ جس طرح تم کہتے ہیں کہ سریاں دیکھیں ،پائے دیکھے، مطلب جادو یا کچھ ہوا، ایک بار چیخیں مار لو، ٹانگوں کا درد ختم کر کے کام کی بات بھی کر لو، چیخ مارو میں نے اعتراض نہیں کیا، مجھے بات کا جواب دو، جوپوچھی، پہلے اس بات کا جواب دو، وہ زیادہ ضروری ہے. راجہ بشارت نے کہا کہ میں جا رہا ہوں، خاتون نے کہا کہ خدا حافظ ، راجہ بشارت آگے بات بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ خواب سنا رہا ہوں، آگے گلی سے یوسف رضا گیلانی آ رہا ہے، وہ سوٹڈ بوٹڈ ہے ، سیدھا ایک آگے جہاز کھڑا ہے، اس میں کافی لوگ ہوئی، بورڈنگ ہوئی یہ آگے گیا تو میں بھی پیچھے گیا، آگے سارے واقف بیٹھے ہیں، سارے ایڈجسٹ ہونے کی بات کر رہے ہیں، ساتھ ہی کوئی بندہ ٹکٹ کا کہتا ہے تولوگ کہتے ہیں کہ ٹکٹ کیا دیکھنا ، سارے چڑھ گئے،جہاز نے پرواز لے لی ایک بندہ بولتا ہے کہ اگر یہ یہاں سے گر گیا، پھر سارے نیچے دیکھنے لگ جاتےہیں ایک بندہ کہتا ہے کہ انسان بن، اسکے بعد آنکھ کھل جاتی ہے، خاتون کہتی ہے کہ اللہ تمہیں موقع دے رہا ہے کہ زیادہ اونچا نہ اڑو اوقات مین رہو، اب ہو گئی ناں ایک منٹ کی بات،

    خاتون کہتی ہیں کہ شاباش اب بتاؤ، جلدی سے بتاؤ، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ میں کیا بتاؤں، خاتون کہتی ہیں بتاؤ، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ تم آؤ، میں بھی تمہارے ساتھ ہوں، خاتون کہتی ہیں کہ پھر، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ اچھا بس،خاتون کہتی ہیں کہ اسکا کیا مطلب ہے، میں کمٹمنٹ پر کھڑی ہوں، تم بار بار سٹیٹمنٹ بدلو تو بندہ کیا کرے،جس پر راجہ بشارت نے کہا کہ میں تو اتنے ہی دنوں سے ایک ہی بات کر رہا ہوں،خاتون نے کہا کہ تم بالکل جھوٹ بول رہے ہو، دو ماہ پہلے کرائے کا گھر ڈھونڈنے کا کہا، کس حد تک جھوٹ بولا،ایگری منٹ بھی جعلی، تم دو منٹ سے پہلے مکرتے ہوراجہ بشارت خاموش ہو جاتے ہیں تو خاتون پھر بولتی ہے، جس پر راجہ بشارت کہتے ہیں کہ کیا گارنٹی چاہتی ہو، خاتون کہتی ہے کہ بندے بٹھاؤ چار، تم تو دو منٹ سے پہلے ہی مکرتے ہو

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    آڈیو لیک، عمران خان نے میانوالی جلسے میں ردعمل دے دیا

    عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک؛ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بھی بہت بڑے کھلاڑی نکلے

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں 9 ماہ کی بچی جاں بحق

    پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں 9 ماہ کی بچی جاں بحق

    کراچی :شہرقائد میں پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نوماہ کی بچی جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئی۔

    اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں:24 گھنٹوں میں درجنوں مجرم پیشہ افراد گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق پولیس ٹیم 2 ملزمان کا تعاقب کررہی تھی، اسی دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ ہوئی، اور پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔حکام نے بتایا کہ سڑک پر عام شہریوں کی آمد و رفت بھی جاری تھی، اور قریب سے ہی ایک رکشہ گزرا جس میں ایک خاتون اپنی 9 ماہ کی بچی سوار تھی۔

    کابینہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے:جام کمال

    پولیس حکام نے بتایا کہ ماں بیٹی کو گولی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے دوران لگی، جس میں بچی کی جان چلی گئی جب کہ ماں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھرکراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہوگئی ہے۔ذ رائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلے میں سروس بند کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس صبح سویرے سے بند ہے۔

    پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

    پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ صارفین کے مطابق گلستان جوہر، ڈیفنس اور ناظم آباد میں موبائل نیٹ ورکس بند ہیں، اس کےعلاوہ ملیر، صدر اور ٹاور سمیت کئی علاقوں میں بھی صارفین نیٹ ورکس بند ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ موبائل سروس کی بندش وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی سرکار کے تشکیل کردہ بورڈ آف ڈائریکٹرزنے 57 ارب روپے کا ٹھیکا متنازع کمپنی کو دے دیا

    پی ٹی آئی سرکار کے تشکیل کردہ بورڈ آف ڈائریکٹرزنے 57 ارب روپے کا ٹھیکا متنازع کمپنی کو دے دیا

    نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس کی لوٹ سیل لگا دی۔

    قومی وسائل کو بے دردی سے لٹانے کے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں جس کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نےاربوں کے اہم ترین منصوبوں کی لوٹ سیل لگادی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سرکار کے تشکیل دیے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تمام تر اعتراضات کے باوجود داسو مانسہرہ 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا 57 ارب روپے کا ٹھیکا متنازع کمپنی کو دے دیا۔

    پی ٹی آئی دور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متنازع ٹھیکے کی انتہائی جلد بازی میں منظوری دی۔ ڈیل کے مشکوک ہونے کی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کئی ارکان اجلاس سےغائب ہوگئے۔ گوپا نے اپنی ای میل میں واضح کیا کہ مذکورہ کمپنی نے قواعد کے خلاف فنانشل اسٹیٹمنٹ داخل کی، وزارت توانائی اور جرمن کنسلٹنٹ کمپنی نے کمپنی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے، اور وزارت توانائی نے بھی غیرملکی کمپنی کی پری کوالیفیکیشن کو مسترد کردیا۔

    دوسری جانب سیکرٹری کمپنی این ٹی ڈی سی اظہر سلیم کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منصوبے پر تفصیلی بحث ہوئی تھی، کنٹریکٹر پر اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا. اظہر سلیم کے مطابق ورلڈ بینک اور کنسلٹنٹ نے کنٹریکٹر پر اطمینان کا اظہار کیا تھا، تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد سائنوہائیڈرو کو ٹھیکا دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملالہ یوسف زئی دورہ سیلاب زدگان کیلئے بہت جلد پاکستان آرہی ہیں
    وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا
    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن 11 اکتوبر کو لڑکیوں کا عالمی دن منانے کو تیار
    کام کی جگہ پر ہراسانی کا قانون؛ کیا واقعی اس ایکٹ پر عمل درآمد کیا جارہا
    اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سےمنشیات برآمد. ترجمان اے این ایف

  • کراچی :آر او پلانٹ میں چوری کی واردات، چور مشینری لے اڑے

    کراچی :آر او پلانٹ میں چوری کی واردات، چور مشینری لے اڑے

    کراچی: فلاحی ادارے الخدمت کے آر او پلانٹ میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چور پلانٹ کی مشینری لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لٹیروں نے فلاحی ادارے کو بھی نہ بخشا، لیاری، بہار کالونی میں الخدمت کے تحت لگائے گئے آر او پلانٹ میں بھی چوری کی واردات ہو گئی۔

    پلانٹ انتظامیہ کے مطابق چور آر او پلانٹ کی مشینری چوری کر کے لے گئے ہیں، چوروں نے رات گئے تالے کاٹے اور الخدمت کے دفتر میں واردات کی۔

    اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں:24 گھنٹوں میں درجنوں مجرم پیشہ افراد گرفتار

    دفتر کے عملے کا کہنا تھا کہ چور واٹر پلانٹ کی مشینری اور امدادی سامان بھی ساتھ لے گئے، علاقہ مکینوں نے اس واردات کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ سندھ پولیس کی کارکردگی مایوس کن ہے، لیاری کے عوام کے لیے لگائے گئے پلانٹ کا چوری ہونا پولیس کی نا اہلی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، چوروں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، لگتا ہے کوئی نشے کا عادی شخص پانی کی موٹر اور دیگر اشیا لے کر گیا ہے۔

    کابینہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے:جام کمال

    ادھر عدالت نے نالےمیں گرکرخاتون اوربچے کی ہلاکت کے معاملے میں کےایم سی اوردیگرسے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کراچی کی عدالت میں بارش کے دوران شادمان نالے میں گرکرخاتون اور بچے کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    متاثرہ شہری محمد دانش نے کے ایم سی کے خلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کیا جس پرعدالت نے کے ایم سی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکام سے 24 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

    مولانا فضل الرحمن نےوفاداریاں بدلنےکےڈرسے وفاداروں سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا

    کے ایم سی کے خلاف دو الگ الگ دعووں کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے دلائل دیے کہ سترہ جولائی کو کے ایم سی کی غفلت سے اہلیہ ثمن اور تین کاہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا۔ کے ایم سی بروقت حفاظتی اقدامات کرتی تو حادثہ نہ ہوتا۔

    ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف پیش کیا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی ہلاکتوں کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ متعدد شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کھلے نالے پر توجہ نہیں دی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکو گرفتار

    لاہور:کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 رکنی ریکارڈ یافتہ نقب زن و ڈکیت گینگ گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کوریئر کمپنی کے نمائندے بن کر خالی گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتے تھے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔

    پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

    سی آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے دوران تفتیش 27 وارداتوں کا اعتراف کیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،لیپ ٹاپ، ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    دوسری طرف ایک اور واقعہ میں رائیونڈ کے علاقے میں فیکٹری ایریا میں کام کرنے والے مزدورں کو بھی رات کی تاریکی میں لوٹ لیا گیا ہے، واردات کرنے والوں نے پیسے اور موبائل بھی چھین لیے اورپھرمزدوروں پرتشدد بھی کیا ، یاد رہے کہ اس فیکٹری ایریا میں آئے روز کوئی نہ کوئی واردات ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی ہی رہتی ہیں ، لیکن ابھی تک ان جرائم پرقابو نہیں پایا جاسکا ،

    آئرلینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ جرائم پیشہ افراد بھی فیکٹریوں میں کام کرنے والوں میں سے ہیں جو رات کی تاریکی میں چھپ کر جرائم کرتے ہیں

  • بلاول کی چار ماہ کی کارکردگی کو پوری دنیا کا میڈیا سراہ رہا ہے،شرجیل میمن

    بلاول کی چار ماہ کی کارکردگی کو پوری دنیا کا میڈیا سراہ رہا ہے،شرجیل میمن

    بلاول کی چار ماہ کی کارکردگی کو پوری دنیا کا میڈیا سراہ رہا ہے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک میں سازشوں کے انبار لگے ہوئے ہیں ،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت 50 فیصد علاقوں سے پانی کو نکالا جا چکا ہے ،جہاں جہاں پانی کھڑا ہے وہاں سے بھی پانی نکالا جارہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ خود ساری چیزوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، 5 لاکھ 23 ہزار195 ترپال سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں، 14 لاکھ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں متاثرین کے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں تھی،تمام ٹینٹ سٹیز کو بھی راشن فراہم کیا جا رہا ہے، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے،ورلڈ بینک سے کراچی کیلئے 6 ارب روپے ملیں گے،کراچی کے انفراسٹرکچر پر13ارب روپے لگائے جائیں گے، کراچی میں 7ارب روپے سندھ حکومت لگائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کی ورلڈ بینک کے نمائندہ سے ملاقات اچھی رہی،متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر راشن فراہم کیا جا رہا ہے،سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے کراچی میں بہتر طریقے سے کام کر رہے ہیں متاثرین کا اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، 24 گھنٹےمیں 6156 متاثرین کیمپوں سے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں، ریلیف کیمپوں میں3 لاکھ 46 ہزار 328 متاثرین موجود ہیں 24 گھنٹے میں 33 ہزار 629 خاندانوں کو راشن بیگز دیئے، متاثرین میں مزید 10 ہزار 810 خیمے، 14ہزار600 مچھردانیاں تقسیم کر دی گئی ہیں

    وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کے بیرون ملک دورے کامیاب رہے،بلاول بھٹو کی چار ماہ کی کارکردگی کو پوری دنیا کا میڈیا سراہ رہا ہے،انکی کاوشوں سے اقوام متحدہ میں 158 ممالک نے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی ،عمران خان مسیحا نہیں فراڈیہ ہے، لیک سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان کرسی کی لالچ میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے کاروبار کا سرغنہ ہے،