Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملتان ائیر پورٹ پرایف آئی اے کے دفتر میں آگ لگ گئی

    ملتان ائیر پورٹ پرایف آئی اے کے دفتر میں آگ لگ گئی

    ملتان ائیرپورٹ پر واقع وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے دفتر میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ حکام کےمطابق ایف آئی اےکے دفتر میں آگ لگی تھی جسے سول ایوی ایشن کے عملےکی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بجھالیا گیا۔

    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

    ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانےکے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے آگ لگنےکی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم کہا جارہا ہےکہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔

    قبل ازیں کراچی لیاری میرا ناکہ فائر اسٹیشن کے قریب گھر میں آگ لگ گئی،5افراد زخمی ہو گئے تھےریسکیوذرائع کے مطابق گھر میں گیس لیکیج کا واقعہ لیاری میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    کراچی: گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،5 افراد زخمی

    جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ عارف ولد غوث محمد اور ان کی 35 سالہ زوجہ سمیرا ، 13 سالہ بیٹی عریبہ، 12 سالہ بیٹا ایان، 8 سالہ بیٹی ایمان اور 2 سالہ بیٹی عنایا شامل ہیں۔

  • عمرہ زائرین 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے، بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام کا آغاز

    عمرہ زائرین 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے، بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام کا آغاز

    ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی معیاد اب ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم ’نسک ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حرمین شریفین کی اتھارٹی نے بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام ’’توقیر‘‘ شروع کردیا۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے تحت شروع کئے گئے اس اقدام میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرکے معمر افراد کو کئی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے

    ان خدمات میں معمر افراد کی عبادت ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا، ان کو آرام پہنچانا اور انہیں خوش و خرم رکھنے کا بندوبست کرکے ان کے دورہ کو یادگار بنانا شامل ہے۔

    مسجد نبوی اورمسجد حرام کےامور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام کےزائرین کو بہترین سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرنے کے اس پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا مسجد حرام میں صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔

    امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

  • پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی

    پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی

    کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بڑی کاروائی ، سمندر میں 2 مختلفت کارروائیوں کے دوران 4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی-

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 15 کلوگرام کرسٹل آئس اور28 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی،منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں قیمت 4 کروڑروپے کے لگ بھگ ہے،کارروائی کےدوران 12 اسمگلرزکوگرفتارکرلیا۔

    ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈورعامراقبال خان نے دیگر حکام کے کے ہمراہ پریس کانفرنفس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اورپاکستان کسٹمز نے کراچی اورگوادر کے کھلے سمندر میں منشیات کےاسمگلروں کے خلاف انٹیلجنس آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 2 مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑلی۔

    نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی

    ڈپٹی ڈی جی کے مطابق آپریشن کے دوران 12 اسمگلرز گرفتار کرکے 15 کلو گرام کرسٹل آئس اور 28 کلو چرس برآمد کرلی گئی،جس کی مجموعی مالیت 4 کروڑروپے کے لگ بھگ ہے اسمگلرز نے شواہد مٹانے کے لیے کشتی کو آگ لگائی،جس کے نتیجے میں جلنے کے بعد کشتی سمندربردہوگئی۔

    حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 1000 کلو کرسٹل آئس تھی جس کی مالیت ساڑھے بارہ ارب روپے سے زائدتھی،کسٹم حکام کے مطابق اسمگلنگ کے مرکزی کرداروں کو پکڑنے کے لیے تفتیش کررہے ہیں۔

    یہ مذاق ہورہا ہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟،وزیراعظم ڈیش بورڈ سے ناخوش،افتتاح کرنے سے…

    کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران شواہد مٹانے کے لیے اسمگلرز نے کشتی کوآگ لگاکرسمندرمیں چھلانگیں لگادیں۔

  • آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

    آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

    آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی،پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پرموبائل فون دے مارا۔

    باغی ٹی وی : آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اظہار خیال کیلئے آئے اور چوہدری لطیف نے وزیراعظم سردار تنویر پر الزام عائد کیا کہ وہ عمران خان کو پیسے دے کر اسمبلی آئے-

    نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی

    ان کی دوران تقریر الزام تراشی کے باعث نعرے بازی اور جملے بازی شروع ہو گئی رحکومتی اراکین نے احتجاج کیا اور ارکان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، اس دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پرموبائل فون دے مارا۔

    واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں اسمبلی بلڈنگ پہنچ گئے مظاہرین نے اسمبلی کے گیٹ کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور اسمبلی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور راجہ فاروق حیدر پر حملہ کرنے والے رکن اسمبلی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

    یہ مذاق ہورہا ہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟،وزیراعظم ڈیش بورڈ سے ناخوش،افتتاح کرنے سے…

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فہیم ربانی سابق وزیراعظم سے معافی مانگیں مظاہرین کی بڑی تعداد کے باعث پولیس ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئی –

    مظاہرین نے دلائی کے مقام پرکوہالہ مظفرآباد اور ور مظفرآباد ،اسلام آباد شاہراہ احتجاجاً بند کردی مظاہرین کا کہنا تھا کہ فہیم ربانی کو معافی مانگے بغیر مظفر آباد سے باہر نہیں جانے دیں گے ۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی رکن فہیم ربانی نے ویڈیو بیان میں راجہ فاروق حیدر سے معذرت کرلی۔

    قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں…

  • نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی

    نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی

    جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ نیپرا اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کراچی نے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کیخلاف درخواست میں جواب الجواب جمع کرادیا ہے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان و دیگر نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائے گئے جواب الجواب میں کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز عائد کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جارہے۔

    سندھ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی،انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا…

    جواب الجواب میں کہاگیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں وصول کی گئی رقم غیر قانونی ہےجسے صارفین کو واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ غیر قانونی چارجز کی وصولی، آئین کے آرٹیکل 4، 8،10 اور 24 کی خلاف ورزی ہے۔

    جواب الجواب میں مزید کہا گیا کہ ایف اے سی مفروضے کی بنیاد پر عائد کیا جاتا ہے۔ نیپرا کو فرنس آئل، گیس اور بجلی کی خریداری سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزات بھی پیش نہیں کی گئیں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

    جواب الجواب میں کہا گیا کہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز سے متعلق کے الیکٹرک کا سسٹم جعلی ہے۔ کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئے دن بریک ڈاؤن ،شٹ ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے کے الیکٹرک شہریوں کو سہولت دینے کے بجائے ان پر مزید بوجھ بن گیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق بجلی کی پیداوار کیلیے سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اقدام کررہا ہے۔ نیپرا اور کے الیکٹرک کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑتی ہے۔ نیپرا کو کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

    کراچی کی منی بسوں میں فحش ڈانس کی ویڈیوز چلنے لگی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کےخلاف درخواست جمع کرائی گئی تھی عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کو اپنی بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے وفاق کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روکے اور کراچی کے شہریوں سے لیے گئے غیر قانونی چارجز واپس کیے جائیں، کے الیکٹرک کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

    درخوست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اگر کے الیکٹرک کے اقدامات غیر قانونی ہوئے تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کے الیکٹرک کے جواب پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی-

    رواں برس لاہور میں ایک دو نہیں بلکہ 1000 کے قریب بچے ہوئے اغوا

  • قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ جائزہ لیکر قانون بناتے،وفاقی شرعی کورٹ

    قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ جائزہ لیکر قانون بناتے،وفاقی شرعی کورٹ

    جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے وکیل نے ٹرانس جینڈر قانون کی حمایت کا اعتراف کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی شریعت کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور نےجمعیت علمائے اسلام کی درخواست پر ریمارکس دیئے ہیں کہ قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ جائزہ لیکر قانون بناتے؟ پانچ سال بعد جے یو آئی کو ٹرانس جینڈر بل میں خامیاں یاد آئیں۔

    چار شادیوں بارے درخواست وفاقی شرعی عدالت سے خارج

    وفاقی شریعت عدالت میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ نے کی جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قانون کیخلاف دیگر درخواستیں پہلے سے زیر سماعت ہیں۔

    قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے پوچھا کہ کیا جے یو آئی قانون کی منظوری میں شامل تھی؟ کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ جے یو آئی نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کی تھی چار سالوں میں قانون کا علم نہ ہونا ہماری نااہلی ہے لیکن اب ہم نے جنس تبدیلی کے اختیار کی شق چیلنج کی ہے۔

    قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے استفسار کیاکہ آپ کی درخواست میں نیا کیا ہے؟ وکیل کامران مرتضی نے کہاکہ اپنی جماعت کی نمائندگی چاہتے ہیں۔

    چیف جسٹس شریعت کورٹ نے ریمارکس دیے کہ جس شق کا حوالہ دے رہے ہیں وہ غلط ہے، لگتا ہے آپ نے قانون پڑھا ہی نہیں، کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ جائزہ لے کر قانون بناتے؟ 5 سال بعد جے یو آئی کو ٹرانس جینڈر بل میں خامیاں یاد آئیں 5سال پہلے آپکو نہیں پتا تھا کہ قانون کا غلط استعمال ہوگا؟-

    سندھ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی،انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا…

    وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اندازہ ہے کہ عدالت آنے میں تاخیر ہوگئی ہے،پارلیمنٹ میں ترمیمی بل بھی جمع کروا دیا ہے، آج پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل پیش کیا جائے گا۔

    قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آنے کے بجائے پارلیمان میں بولنا چاہیے تھا۔

    وفاقی شریعت عدالت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کی درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ,ٹرانس جینڈر بل کیسے پاس ہوا ؟ اس پر پہلے کوئی توجہ کیوں نہیں ہوئی ؟ ہم نے 2018 میں بھی یہ بل کمیٹی میں بھیجنے کا کہا تھا,ٹرانس جینڈر بل کی اصلاح کی طرف جا رہے ہیں. پارلیمنٹ ہی اصلاح کا راستہ ہے,رانا ثناءاللہ لانگ مارچ کا علاج کرنے کے لیے بیٹھے ہیں-

    حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

  • یہ  مذاق ہورہا ہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟،وزیراعظم  ڈیش بورڈ سے ناخوش،افتتاح کرنے سے انکار کر دیا

    یہ مذاق ہورہا ہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟،وزیراعظم ڈیش بورڈ سے ناخوش،افتتاح کرنے سے انکار کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکارکر دیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کی تیاریوں سے ناخوش کہا آج ڈیش بورڈ کا افتتاح نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ یہ مذاق ہورہا ہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟ٹیم کی کاوشوں پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن یہ ڈیش بورڈ وہ نہیں جو قوم چاہتی ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر ریئل ٹائم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے کہا کہ کھربوں کا نقصان ہوگیا اور ہم ڈیش بورڈ بہتر نہیں کرسکے،ڈیش بورڈ پر بجلی، این ایچ اے اور بحالی کے دیگر منصوبوں کی رئیل ٹائم انفارمیشن ہونی چاہئے-

    وزیراعظم نے پوچھا کہ ڈیش بورڈ کے اعداد و شمار رئیل ٹائم اپ ڈیٹڈ نہیں، رضائیاں کہاں جارہی ہیں؟ بے بی فوڈ کہاں تقسیم ہورہا ہے؟اس کی تفصیل کہاں ہے؟ وقت ضائع کیا گیا۔

    وزیر اعظم کے سوالات پر وفاقی وزیر امین الحق اور احسن اقبال کی وزیراعظم کو وضاحتیں دیں لیکن وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کھربوں کا نقصان ہو گیا اور ہمارا ڈیش بورڈ رئیل ٹائم انفارمیشن نہیں دے رہا،اس ڈیش بورڈ کو مجموعی نقصان اور ریلیف اقدامات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا یہ معلوم ہونا چاہئے کہ امدادی سامان کہاں کہاں جا رہا ہے،یہ ڈیش بورڈ تو اس معیار کا ہےہی نہیں جو ہمیں چاہیے،میں کلاؤڈ برسٹ کے امکانات کا پوچھ رہا ہوں ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے-

    ملک میں جدید ترین واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام کا فیصلہ

    وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ معیار کو بہتر کرتےہیں وزیراعظم نے کہا کہ میں کلاؤڈ برسٹ کے امکانات کا پوچھ رہا ہوں اس کا کوئی جواب ہی نہیں ہے ان کے پاس، امین الحق صاحب اور کتنا ٹائم چاہئے آپ کو؟ جس پر امین الحق نے کہا کہ میری گزارش یہ تھی کہ آپ آج اس کا افتتاح کر دیں ہم اس کو بہتر کر لیں گے-

    وزیراعظم نے ڈیش بورڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور کہا کہ خامیاں دور کردیں افتتاح کرنے آجاؤں گا۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوا ہے،سیلاب متاثرین کیلئے دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی، ہماری دعا ہے پاکستان آنے والے وقت میں ایسے خطرات سے محفوظ رہے،ڈیش بورڈ کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مربوط کاوشیں ممکن ہو سکیں گی-

    حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

    علاوہ ازیں حکام نے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرہ اضلاع کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالات بہتر ہیں،بلوچستان کے چار اضلاع میں سے 2اضلاع میں پانی اتر گیاہے،سندھ کی صورتحال کافی خراب ہے-

  • سندھ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی،انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

    سندھ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی،انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

    سندھ پولیس نے سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی:سندھ پولیس کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں کیا گیا کہ 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا انعقاد ہونا ہے لیکن نفری کی کمی کے باعث بلدیاتی انتخابات کیلئے فوری طور پر نفری فراہم کرنا نا ممکن ہے ۔

    مونس الہیٰ کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی

    خط میں کہا گیا ہےکہ کراچی پولیس کی اپنی نفری سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو اندرون سندھ سے نفری ملنی تھی، نجی سکیورٹی گارڈز ممکن نہیں ہیں کہ وہ کراچی پولیس کو مل سکیں۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے لیے جو منصوبہ بندی کی گئی تھی اس کے لیے کم از کم ساڑھے 16 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جس کے باعث کراچی پولیس کے لیے انتظامات کرنا نا ممکن ہے۔

    خط میں محکمہ داخلہ سندھ سے درخواست کی گئی ہے کہ کم از کم 3 ماہ کے لیے انتخابات کو آگے بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ کوارٹرز سے یہ معاملہ اٹھائیں۔

    حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کریں، مولانا فضل الرحمان

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے 23 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے کراچی میں بلدیاتی انتخابات اس سے قبل دو بار ملتوی ہو چکے ہیں دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہونی تھی۔

    24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیے گئے تھے رواں سال جون میں ہونے والے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا۔

    چار شادیوں بارے درخواست وفاقی شرعی عدالت سے خارج

  • مونس الہیٰ کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی

    مونس الہیٰ کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہیٰ پر منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے مونس الہی کے خلاف 24 ارب روپےمنی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے مونس الہی کےخلاف درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا.

    مونس الہیٰ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے مقدمہ خارج کیا جائے

    شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

    ‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

    عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

    میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں

    کرپشن کے چودھری،کارناموں کی داستان،پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے بڑے کھابے

  • سینیٹ اجلاس، ٹرانسجینڈر بل زیر بحث، جماعت اسلامی نیا بل لے آئی

    سینیٹ اجلاس، ٹرانسجینڈر بل زیر بحث، جماعت اسلامی نیا بل لے آئی

    سینیٹ اجلاس، ٹرانسجینڈر بل زیر بحث، جماعت اسلامی نیا بل لے آئی

    چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا،بل سینیٹر سیمی ازدی کی جانب سے پیش کیا گیا ،سینٹ میں مفت اور لازمی تعلیم ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا،بل سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے پیش کیا گیا ،سینیٹ نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ ایکٹ 2021 کی تنسیخ کے بل کی منظوری دے دی بل سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیش کیا ،بل کا مقصد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے ایم ٹی آئی ایکٹ کا خاتمہ ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، بل سینیٹر رانا مقبول کی جانب سے پیش کیا گیا

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان سینٹ اجلاس میں انٹری ہوئی، چئیر مین سینٹ نے نئے قائد ایوان کو اجلاس میں خوش آمدید کہا

    چئیرمین انسانی حقوق کمیٹی سینٹر ولید اقبال نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی کوئی شق خلاف شریعہ قانون کی اجازت نہیں دیتی،کسی سینٹر یا رکن کے ٹرانس جینڈر پر جو بھی کمنٹس ہیں کمیٹی میں دئیے جائیں،چئیرمین سینٹ نے اراکین کو تمام تجاویز پر ملکر کام کرنے کی ہدایت کر دی،

    خنثہ افراد کے تحفظ ریلیف اور بحالی کے حقوق سے متعلق بل ایوان میں پیش کر دیا گیا،سینٹر مشتاق احمد کی جانب سے بل ایوان میں پیش کیا گیا ،سینٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خنثہ افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کو حقوق ملنے چاہئے،تمام مکاتب فکر کے علماء اس چیز پر متفق ہیں کہ ٹرانس جینڈر بل خلاف قانون ہے، ایوان سے درخواست ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کو کالعدم کیا جائے،ٹرانسجینڈر بل کی جگہ خنثہ حقوق بل ایوان منظور کرے،چئیر مین سینٹ نے بل انسانی حقوق کمیٹی کو بھجوا دیا

    سینیٹر پیر صابر شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی ایسا بچہ پیدا ہوتا ہے اسے یا تو گھر سے نکال دیا جاتا ہے یا گرو کے حوالے کردیا جاتا ہے، والدین کو پابند کیا جائے کہ جوانی تک اس کی کفالت کریں گرو اس بچے سے مجرے کرواتے ہیں اور معاشرے میں گند پھیلتا ہے

    سینیٹ میں ٹرانس جینڈر ایکٹ ترمیمی بل پیش کر دیا گیا، ترمیمی بل تحریک انصاف کے محسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس سے متعلق تمام بلز کو کمیٹی میں اکٹھا کر لیا جائے گا،

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی بھی ٹرانسجینڈر بل کو دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے