Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

    عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

    عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی خطے کی محرومیوں پر میں نے آواز بلند کی،ہم نے پنجاب اور قومی اسمبلی میں الگ صوبے کی قرار داد پیش کی تھی،

    پاکستان سرائیکی پارٹی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا ، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے الگ صوبے کے قیام کے لیے ایک کمیشن بھی بنایا تھا،صوبہ بننے کے بعد سیکریٹریٹ بنتا ہے، پی ٹی آئی نے ملتان اور بہاولپور میں سیکریٹریٹ بنا دیاقومی اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ہم صوبہ نہ بنا سکے،ہم نے سینیٹ سے الگ صوبے کی قرار داد پاس کروائی،پی ٹی آئی نے تین ماہ میں صوبہ دینے کا وعدہ کیا تھا، ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کا بل پی ٹی آئی نے پاس کروایا،پی ٹی آئی والے صوبے کے قیام کا بل پاس کیوں نہیں کروا سکے، پی ٹی آئی نے لوگوں کو کنفیوز کیا، لوگوں کو دالخلافہ اور سیکریٹریٹ میں الجھا کر رکھا گیا،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    سابق وزیراعظم سید یوسف رجا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ریاست مخالف کام کرکے غداری کی,ثابت ہوگیا کہ عمران پاکستان سے غداری کا مرتکب ہوا ہے پی ٹی آئی سکیورٹی رسک ،عمران خان کو جھوٹے بیانیے پر سزا ملنی چاہیئے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جو پیسہ آیا وہ ڈکلیئر نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کا ہمارے ساتھ آج بھی کوئی مقابلہ نہیں،

  • امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

    امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

    امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی،امریکہ نے دو چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ہانگ کانگ، ایران اور متحدہ عرب امارات میں قائم تیل کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورے کے ایک روز بعد ہی امریکا نے امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی ہے-

    امریکی کوہ پیما دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سرکرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی…

    رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل اور مالیاتی لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چین، ہانگ کانگ، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں مقیم متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کی نجی پیٹرولیم کمپنی نے ایران نے میتھول اور بیس آئل سمیت لاکھوں ڈالر مالیت کے پیٹرو کیمیکلز پراڈکٹس خریدیں جو چین بھیجی گئیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایرانی بروکرز کو ٹارگٹ کرتے ہوئے جنوبی اور مغربی ایشیا میں انہیں معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامی گروپ پر معاشی پابندیاں عائد کیں، وزارت خارجہ نے خاص طور پر چین میں مقیم دو کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے-

    زاہدان میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، 19افراد جان سے گئے:ہلاک شدگان کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

    انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ خزانہ ہانگ کانگ میں مقیم آٹھ دیگر کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر رہا ہے، ایران، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات، ایران کے ساتھ پیٹرو کیمیکل کی تجارت کے لیے۔

    درحقیقت ایران کی تیل کی معیشت امریکی پابندیوں سے شدید متاثر ہو رہی ہے اور ملک کی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ایسی کئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران جوہری میدان میں نئی ​​ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جس سے ایٹمی جنگ کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایران جلد ہی ایک جوہری معاہدے پر دستخط کر سکتا ہے جس سے اس کے خلاف امریکی پابندیاں ختم ہو سکتی ہیں۔

    تاہم ایران کو اس معاہدے پر دوبارہ غور کرتے دیکھ کر امریکہ نےایک بار پھر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئےایران کے ساتھ تیل کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔ امریکی محکمہ خزانہ نے خاص طور پر ان کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندی لگا دی ہے جو کروڑوں ڈالر کی ایرانی پیٹرو کیمیکلز اور پیٹرولیم مصنوعات جنوبی اور مشرقی ایشیا کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔

    امریکی کانگریس ارکان کا یوکرین کو 12 ارب ڈالر فوجی اوراقتصادی امداد دینے پراتفاق

  • کسان اتحاد دھرنا؛ کسی گروہ کو بھی ریڈ زون میں  احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں. رانا ثنا اللہ

    کسان اتحاد دھرنا؛ کسی گروہ کو بھی ریڈ زون میں احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں. رانا ثنا اللہ

    وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں، رانا ثنا اللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ؛ سپریم کورٹ کے بھی واضح احکامات موجود ہیں کہ ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں ہو سکتا لہذا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، احتجاج اور دھرنا بلا جواز ہے کیونکہ ہم کسانوں کے جائز مطالبات مان رہے ہیں اور ٹیوب ویلز کے بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جا چکا ہے زرعی ٹیوب ویل کے بجلی بلوں میں کمی کیلئے کابینہ کی قائم کمیٹی کام کر رہی ہے جبکہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ؛ سوموار کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور تمام تجاویز پر غور کرے گی لیکن کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے.

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق: پولیس کے تازہ دم دستے خیابان چوک پہنچ گئے۔ اور اس کے ساتھ ہی ایف سے کی بھاری نفری بھی خیابان چوک طلب کرلی گئی ہے جبکہ قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس بھی خیابان چوک پہنچا دی گئی ہیں۔ جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ: مظاہرین درختوں سے شاخیں توڑ کرلاٹھیاں بنارہے ہیں اور پتھر بھی اکٹھے کرلئے ہیں اور ان مظاہرین کی قیادت چیئرمین خالد باٹھ اور جنرل سیکرٹری عمر امین کررہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر مظاہرین نے پیش قدمی کی کوشش کی تو انہیں منتشر کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے لہذا عورتوں اور بچوں سے گزارش ہے کہ اس طرف رخ نہ کریں۔

    کسان اتحاد کے رہنماء نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ہم آپ کی دھنکیوں سے ڈرنے والے نہیں‌ ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل رانا ثناءاللہ نے دھمکی دی تھی کہ عمران خان کیلئے کی گئی تیاری کہیں‌ کسانوں پر نہ آزما دیں تاہم اس حوالے سے رہنماء کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ رانا ثناء سے ملاقات ہوئی انہوں نے مزید وقت مانگ اور ان کا روایہ صحیح نہیں تھا.
    کسانوں نے زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے پر پابندی لگانے، سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد، بیج اور ڈیزل مفت فراہم کرنے سمیت گندم کی قیمت چار ہزار روپے اور گنے کی چار سو روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کی خاطر اسلام آباد میں آج چوتھے روز بھی اپنا دھرنا جاری رکھا ہوا ہے. رہنما کسان اتحادنے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، اپنا حق لے کر یہاں سے جائیں گے.


    کسان رہنماء کا کہنا تھا کہ مذاکرات ناکام ہوئےتوہرصورت پارلیمنٹ ہاوس کےسامنے پہنچیں گے اور ہاں ہم پرامن لوگ ہیں،حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرے کیونکہ ہم چار دن سے یہاں موجود ہیں لیکن ہماری بات نہیں مانی جارہی ہے. چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ: پورے ملک سے کسانوں کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اور میں کسانوں کو ایک اشارہ کروں تو پورا ملک بند کردیں گے لیکن ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں. کسان رہنماء نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے کہنا تھا کہ میرا عمران خان سے گلہ ہے کہ انہوں نے کسانوں کے حق کیلئے ایک ٹویٹ تک نہیں کی ہے اور نہ ہی آواز اٹھائی ہے.


    دوسری جانب مختلف جماعتوں کی جانب سے کسان اتحاد مظاہرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے جیسے کہ آر آئی یو جے اور ایم ڈبلیو او کی جانب سے کسان اتحاد پاکستان کے احتجاجی دھرنے میں شرکت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے.


    واضح رہے کہ گزشتہ روزکسان اتحاد کے ایک وفد نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ساتھ مذاکرات کیے تھے اوروفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کا ابتدائی طور پر ٹیوب ویل کا مطالبہ منظورکیا گیا تھا جبکہ دیگر مطالبات بھی جلد منظور کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی. تاہم کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب ہم احتجاج ختم کریں گے۔ دھرنے میں موجود کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم کھلے آسمان تلے موجود ہیں۔ لیکن دوسری جانب احتجاج کے باعث راستے بند ہونے سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
    اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف
    مظاہرین کا کہنا تھا ہماری 50 فیصد فصل تباہ ہوگئی،پانی نہیں ہوتا تو مر جاتے ہیں پانی آتا ہے تو ڈوب جاتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ چاروں صوبائی حکومتیں کھاد کا سسٹم یونین کاؤنسل کی سطح پر لے جائیں۔ کسان رہنماء خالد حسین کا کہنا تھا کہ جب تک کالا باغ ڈیم نہیں بنتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،آصف علی زرداری صاحب سندھ ڈوب گیا آپ سے درخواست ہے ڈیم بننے دیں۔

  • برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

    برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

    برطانیہ میں گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سےبڑی ریل ہڑتال آج کی جارہی ہے، ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگرشرائط پرمذاکرات میں ناکامی کےبعد کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق یہ اس سال کی اب تک کی سب سے زیادہ تباہ کن ریل ہڑتال ہے صرف 11 فیصد خدمات چلیں گی، اور لندن سے برمنگھم، مانچسٹر، ایڈنبرا، لیورپول، نیو کیسل، برائٹن اور نورویچ سمیت متعدد شہروں کے لیے کوئی براہ راست ٹرین نہیں ہوگی۔

    بد امنی پھیلانے کے حالیہ واقعات کی سازش کر نے پر 9 غیر ملکی گرفتار کر لئے،ایرانی…

    اس کے علاوہ گرینڈ سینٹرل ٹرین سروس بھی ہڑتال پر ہے جس کے باعث یارکشائراورلندن آنے اور جانے والوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

    برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے درمیان کوئی سروس نہیں ہوگی،لندن سے برمنگھم، مانچسٹر، ایڈنبراکے درمیان کچھ انٹرسٹی روٹس پربھی ٹرینیں نہیں چلیں گی-

    یہ ہڑتال ایسےوقت ہو رہی ہےجب برمنگھم میں کنزرویٹوکانفرنس جاری ہے، مطالبات کے حق میں ریلوےسروس کے40 ہزارملازمین ہڑتال کررہےہیں۔

    10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے شخص کو 142 سال قید کی سزا

    یہ پہلا موقع ہے کہ متعدد یونینوں نے ایک ہی دن مشترکہ کارروائی کی ہے – خاص طور پر، Aslef یونین میں ٹرین ڈرائیورز اور RMT یونین میں نیٹ ورک ریل سگنلرز، جو خدمات کو جاری رکھنے میں اہم ہیں۔ ٹی ایس ایس اے اور یونائیٹ یونین کے کچھ ارکان بھی ہڑتال پر ہیں۔ جبکہ ریلوے انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ہزاروں بیک اپ عملہ کام کرے گا، لیکن یہ ڈرائیوروں اور نہ ہی تمام سگنلرز کی جگہ لے سکتا ہے۔

    قندھار: اجتماعی قبر سے 12 افراد کی لاشیں برآمد

    ریلوے کی تین سالوں میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، جس نے وبائی امراض کے دوران خدمات کو جاری رکھا، اور اب مہنگائی ان کی اجرتوں میں تیزی سے کمی کر رہی ہے۔ تاہم، حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت ٹرین آپریٹرز کو ریل مسافروں کی آمدنی میں تیزی سے کمی کی وجہ سے اضافے کو محدود کرنے کے لیے کہا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک ریل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اضافے کی ادائیگی کام کی جگہ کی "جدید کاری” کے ذریعے کی جانی چاہیے۔

    افغانستان کی سرزمین کوپاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے،ذبیح…

  • حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد کی درخواست کا فیصلہ کرلیا

    حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد کی درخواست کا فیصلہ کرلیا

    حکومت نے سیلاب زدگان کی بحالی اور تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور اقوام متحدہ سے 60 کروڑ ڈالر امداد کے لیے درخواست کرے گی، اقوام متحدہ سے انسانی ہمدردی کی اپیل شروع کرنے کے تحت امداد مانگی جائے گی۔ یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو خوراک، پناہ گاہ، طبی سہولیات کیلئے استعمال کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر تک سیلاب پر تیار حتمی رپورٹس بھی اقوام متحدہ کو دی جائیں گی، اقوام متحدہ کو متاثرہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ 16 کروڑ ڈالر امداد فراہم کر چکا ہے اور یہ رقم موصول ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ سے ملنے والی امدادی رقم 76 کروڑ ڈالر ہو جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
    اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف
    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ریزیڈینٹ اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 16 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی ابتدائی اپیل سیلاب کی تباہ کاریوں کے حجم کو دیکھتے ہوئے ناکافی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 روز میں اقوام متحدہ اور پاکستان دوبارہ ہنگامی اپیل کریں گے کیونکہ اب ہمیں مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بیماریوں کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کی دوسری آفت کا بھی سامنا ہے، مزید فنڈز کا مطالبہ ان اطلاعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ سیلاب کے سبب جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے جلد اور آنکھوں میں انفیکشن، ڈائریا، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور ڈینگی بخار کے بڑے پیمانے پر کیسز سامنے آئے ہیں۔ جولین ہارنیس نے کہا تھا کہ ’ 4 اکتوبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو پاکستان میں سیلاب سے متعلق بریفنگ کے ساتھ ہم اس اپیل کو دہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔

  • ہیمانی گروپ آف کمپنیزکےلیےکامیابی کا ایک اورسال:حُسن کارکردگی پرصدرپاکستان سے ایوارڈ

    ہیمانی گروپ آف کمپنیزکےلیےکامیابی کا ایک اورسال:حُسن کارکردگی پرصدرپاکستان سے ایوارڈ

    اسلام آباد:ہیمانی گروپ آف کمپنیزکےلیےکامیابی کا ایک اورسال:حُسن کارکردگی پرصدرپاکستان سے ایوارڈ ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے معروف ہیمانی گروپ آف کمپنیز نے دنیا بھرمیں‌ آفات،مشکلات اورحادثات کے باوجود کامیابی کا ایک اور سال مکمل کرلیا ہے

     

    اس حوالے سے اس ادارے کی کامیابی کے جہاں اپنےمعترف ہیں وہاں دیگر دنیا بھی اس ادارے کی حُسن کارکردگی پر خوش ہیں ، شاید اس کی وجہ یہ ہےکہ COVID وبائی امراض کے درمیان لاجسٹک کی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئےہیمانی نے پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو دنیا بھر میں برآمد کرنا جاری رکھا اور اس وجہ سے اسے ہربل، صحت اور خوبصورتی کے زمرے میں 2021 کے بہترین برآمد کنندہ کے طور پر متعارف کروایا

     

    اس ادارے کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے ادارے کو ایوارڈ سے نوازا ہے ،یہ ایوارڈ ڈائریکٹر زوہیر ہیمانی نے وصول کیا

    یاد رہے کہ 1949 سے قائم ہیمانی گروپ کو جڑی بوٹیوں کی تجارت کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ جس کی اس قسم کی مصنوعات 60ممالک میں 800 جڑی بوٹیاں اعلیٰ معیار کے ساتھ ہر جگہ دستیاب ہیں

     

     

    یہ پاکستان کا وہ ادارہ ہے جو کہ پاکستان کے قیام کے دوسال بھی ہی وجود میں آگیا تھا ، اس ادارے نے پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا بھر میں منوالیا تھا ، 1949 میں قائم کیے گئے اس ہیمانی گروپ نے قدرتی جڑی بوٹیوں کی مصنوعات میں ملک وقوم کے لیے ایک نیک نامی کمائی ہے ، معیارپرمضبوط توجہ کے ساتھ اس ادارے کی مصنوعات امریکہ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں بڑے پیمانے پر کامیاب ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی مصنوعات میں اس قدرمعیار اپنایا گیا ہے کہ اب یہ ہر گھر یا ہر ضرورت مند کےلیے ایک لازمی جزو بن گیاہے

     

    ہیمانی ہربل ایل ایل سی ہیمانی گروپس آف کمپنیز کا حصہ ہے اور اس کی تمام مصنوعات آئی ایس او 9001، 14001 اور 18001 کے معیار کے تحت تصدیق شدہ ہیں

     

     

  • سندھ سے اغوا ہونیوالی لڑکی پنجاب سے بازیاب،ملزم گرفتار

    سندھ سے اغوا ہونیوالی لڑکی پنجاب سے بازیاب،ملزم گرفتار

    سندھ سے اغوا ہونیوالی لڑکی پنجاب سے بازیاب،ملزم گرفتار

    خیرپور پولیس کی اہم اور کامیاب کارروائی، کنب سے اغوا ہونے والی لڑکی صوبہ پنجاب سے بازیاب کروا لی، پولیس نے ایک اغوا کار ملزم گرفتار کر لیا

    ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کنب سب انسپیکٹر محمد اسلم لغاری اور اس کی ٹیم نے صوبہ پنجاب کےضلع مظفر گڑھ میں کامیاب کارروائی کی، پولیس ٹیم نے ضلع مظفر گڑھ صوبہ پنجاب سے لڑکی ( ا. ح ننگریجو) کو بازیاب کرالیا. پولیس نے کاروائی کر کے اغوا کار ملزم داؤد گوپانگ کو گرفتار کیا اور ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا. مورخہ 18/07/2022 کو گرفتار ملزم داؤد گوپانگ نے گاؤں ننگریجا سے لڑکی( ا. ح.) کو اغوا کیا تھا. ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایس پی کی جانب سے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کہ لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ ٹریس ملزمان گرفتار کر لئے گئے، تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور نے اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا ، 5 نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر طلائی زیوارات اور 50 ہزار روپے نقد لوٹ لئے تھے۔ملزمان نے گھر کے مالک جاوید ولد مراد بخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 245/2022 بجرم دفعہ 396/452 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی صاحب سب انسپکٹر شہزاد کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد کیس کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکر کرنے کی ہدایت کی۔تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن دفتر کی تکنیکی ٹیم کی مدد سے قلیل وقت میں کیس کو ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ملزمان کی شناخت ولید ولد ہارون اور آصف ولد فتح کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے لوٹے گئے زیورات میں سونے کی بالیاں، نقد رقم 10 ہزار روپے اور واردات کی استعمالی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزم آصف مقتول کا قریبی سسرالی رشتے دار ہے جس انٹروگیشن میں چند دن قبل گھر میں جاکر مکمل ریکی کرنے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

    علاوہ ازیں ایس آئی یو نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ایس آئی یو نے بھٹو چوک، سیکٹر 7C، سرجانی ٹاؤن کراچی سے دو ملزمان (1) نادر علی ولد سردار علی (2) عمر فاروق ولد محمد ممتاز کو گرفتار کرلیا۔ ایک 55 سالہ خاتون سلطانہ کوثر زوجہ فقیر حسین کو سرجانی میں گلا دبا کر قتل کیا تھا۔قتل کے بعد ملزمان نے مقتولہ کی نعش کو ایک ہائی روف میں ڈال کر صندیم شادی ہال سرجانی کے قریب ٹھکانے لگایا تھا۔ گرفتار ملزمان سے مقتولہ کی نعش کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال ہونے والی ہائی روف گاڑی نمبری 6817-CJ بھی برآمد کر لی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ہائی روف گاڑی کے ذریعے مقتولہ کی نعش پھینکتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔قتل کا مقدمہ الزام نمبر 2022 /1518 بجرم دفعہ 302 ت پ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہوا تھا۔ ملزمان کو CCTV فوٹیجز اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کو مزید ضابطہ کی کاروائی کے لیے متعلقہ تھانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن،عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا
    اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیر راجہ بشارت ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور بھی موجود تھے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی صوبائی معاون خصوصی عامر سعید راں،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس،سیکرٹری قانون او ردیگر نے شرکت کی

    سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی ذمہ داری پوری کرکے اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخروہوں گے۔ متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی داد رسی کی۔

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل

  • دنیا بھر میں ہیضے کی وباء میں تشویشناک اضافہ،ڈبلیو ایچ او

    دنیا بھر میں ہیضے کی وباء میں تشویشناک اضافہ،ڈبلیو ایچ او

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت نےخبردار کیا کہ برسوں بعد، دنیا بھر میں ہیضے کی وباء میں پریشان کن اضافہ ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی: ہیضہ اور اسہال کی وبائی امراض پر ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے سربراہ فلپ باربوزا نے جنیوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف اس سال کے پہلے نو مہینوں میں، 26 ممالک میں ہیضے کے پھیلنے کی اطلاع ملی ہے، اس نے مزید کہا کہ 2017 اور 2021 کے درمیان، 20 سے کم ممالک میں ہر سال وبا پھیلنے کی اطلاع ملی۔

    اینٹی ڈپریسنٹ کا دیر پا استعمال قلبی امراض کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے،تحقیق

    فلپ باربوزا نے کہا کہ کئی سالوں کی گرتی ہوئی تعداد کےبعد، ہم گزشتہ چند سالوں کےدوران دنیا بھر میں ہیضےکی وباء میں تشویشناک اضافہ دیکھ رہےہیں نہ صرف ہمارے ہاں پھیلنے کی تعداد زیادہ ہے، بلکہ یہ وبا خود بھی بڑی اور زیادہ مہلک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2021 میں رپورٹ ہونے والی اوسط اموات کی شرح پچھلے پانچ سالوں کے مقابلے میں تقریبا تین گنا بڑھ گئی ہے باربوزا نے کہا کہ ہیضے کے روایتی محرکات جیسے کہ غربت اور تنازعات کے ساتھ ساتھ، موسمیاتی تبدیلی تیزی سے اس مرکب کا حصہ تھی۔

    اسپیلنگ میں معمولی غلطی پرٹیچرنےدلت طالبعلم کوقتل کردیا

    باربوزا نےکہا کہ سیلاب، طوفان اور خشک سالی جیسے انتہائی موسمیاتی واقعات صاف پانی تک رسائی کومزید کم کر دیتے ہیں اور ہیضے کے پھلنے پھولنے کے لیے ایک مثالی ماحول بناتے ہیں جیسا کہ موسمیاتی تبدیلی کےاثرات شدت اختیار کر رہےہیں، ہم صورتحال کے مزید خراب ہونے کی توقع کر سکتے ہیں جب تک کہ ہم ہیضے کی روک تھام کو فروغ دینے کے لیے ابھی سے کام نہ کریں۔

    فلپ باربوزا نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے پاس ہیضے سے ہونے والی اموات کی تعداد کا کوئی اعداد و شمار نہیں ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ متاثرہ ممالک ڈیٹا تیار نہیں کرتے ہیں طلب سےزیادہ سپلائی کےساتھ ویکسین کی دستیابی انتہائی محدود ہےحالانکہ چند ملین خوراکیں باقی ہیں جو سال کے اختتام سے پہلے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

  • رواں ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدر میں کمی ریکارڈ

    رواں ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدر میں کمی ریکارڈ

    رواں ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدر میں کمی ریکارڈ

    وزیر خزانہ کی حیثیت سے اسحاق ڈار کی دوبارہ انٹری سے گزشتہ ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی سطح پر ڈالر طاقتور ہوتا رہا لیکن اس کے برعکس پاکستانی روپیہ مضبوط ہوتا رہا۔ ہفتہ وار بنیاد پر متواتر دوسرے ہفتے بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا اور ڈالر کی بہ نسبت روپیہ 4.9 فیصد ریکور ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 239 سے گھٹ کر 229 روپے سے بھی نیچے آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 244 سے گھٹ کر 230 روپے کی سطح پر آگیا۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 11.26 روپے گھٹ کر 228.45 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 14.40 روپے گھٹ کر 230روپے ہوگئی۔ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 16.85 روپے گھٹ کر 254.81 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 13.65 روپے گھٹ کر 257 روپے ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
    اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف
    انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 12.35 روپے گھٹ کر 224.53 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 10.35روپے گھٹ کر 227روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 2.90روپے گھٹ کر 60.81 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 3.50روپے کر 61.40 روپے ہوگئی۔ اسحاق ڈار کی تقرری سے گزشتہ ہفتے ڈالر کو ریورس گیئر لگ گئے اور معیشت بھنور سے نکلنے کے توقعات سے روپیہ تگڑا ہوا۔ اسحاق ڈار کی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر سٹے بازوں نے محتاط طرز عمل اختیار کیا اور کمزور فنڈامینٹلز کے باوجود مارکیٹ سینٹیمنٹس بہتر ہوگئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط میں نرمی کی توقعات سے بھی روپیہ کو سہارا ملا، بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر ہونے کی اطلاعات نے اعتماد پیدا کیا، عالمی برادری سے فلڈریلیف فنڈ کا حجم بڑھنے سے بھی ڈالر کی تنزلی ہوئی جبکہ تیل کی عالمی قیمت گھٹنے سے درآمدی بل میں کمی سے بھی روپیہ مستحکم ہوا۔