Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مغربی کنارے کی یہودی بستی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    مغربی کنارے کی یہودی بستی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    یروشلم:امریکا پہلی بار مغربی کنارے کی ایک یہودی بستی میں براہِ راست پاسپورٹ خدمات فراہم کرے گا۔

    امریکی سفارتخانے کے مطابق قونصلر افسران 27 فروری کو بیت الحم کے جنوب میں واقع بستی عفرات میں معمول کی پاسپورٹ سروس دیں گے، جسے مقبوضہ علاقے میں آباد امریکی شہریوں تک رسائی کی کوشش قرار دیا گیا ہے، آئندہ اسی نوعیت کی خدمات رام اللہ، بیت الحم کے قریب واقع بستی بیت العلت اور اسرائیلی شہر حائفہ میں بھی فراہم کی جائیں گی۔

    قرض پروگرام کی چوتھی قسط ، آئی ایم ایف وفد جائزہ مذاکرات کیلئےپاکستان پہنچ گیا

    یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت نے حالیہ دنوں مغربی کنارے میں آبادکاری سے متعلق اقدامات کی منظوری دی ہے، جس پر فلسطینی قیادت نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے ’عملی انضمام‘ سے تعبیر کیا ہے،اندازوں کے مطابق مغربی کنارے میں دسیوں ہزار دوہری شہریت رکھنے والے امریکی اسرائیلی شہری مقیم ہیں۔

    ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

  • قرض پروگرام کی چوتھی قسط ،  آئی ایم ایف وفد جائزہ مذاکرات کیلئےپاکستان پہنچ گیا

    قرض پروگرام کی چوتھی قسط ، آئی ایم ایف وفد جائزہ مذاکرات کیلئےپاکستان پہنچ گیا

    کراچی: 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی چوتھی قسط کی ادائیگی کے معاملے پر جائزہ مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    کراچی میں آئی ایم ایف کا وفد اسٹیٹ بینک کے دورے پر پہنچ گیا جہاں ان کی حکام سے ملاقات جاری ہےاسٹیٹ بینک کے ماہرین آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ ہوگی، مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو جولائی تا جنوری معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ سیشن میں آئی ایم ایف مشن کی اسٹیٹ بینک ماہرین کیساتھ زرمبادلہ ذخائرکی بہتری پر بات چیت ہوگی، ڈیٹا شیئرنگ سیشنز میں مانیٹری پالیسی، افراط زر، بینکنگ ریگولیشنز سمیت دیگر امور پر تکنیکی مذاکرات بھی ہوں گے آئی ایم ایف نے 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمباد لہ ذخائر 17.8 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے، اسٹیٹ بینک ماہرین آئی ایم ایف کو پالیسی ریٹ، اینٹی ٹیررفنانسنگ، اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

    لاہورمیں بسنت کے دوران 17 اموات، رپورٹ ہائیکورٹ جمع

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ مالی سال اسٹیٹ بینک کے خالص زرمبادلہ ذخائر23 ارب 30کروڑ ڈالرز رہنے کی پیشگوئی کر رہا ہے، ٹیکنیکل سیشنز میں جولائی تا دسمبر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعدد اہداف کا جائزہ لیا جائے گا جولائی سے دسمبر کے دوران پرائمری بیلنس 4 ہزار 105 ارب روپے سرپلس رہا جبکہ رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے منفی0.6 فیصد رہنےکا تخمینہ ہےآئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے 11 مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت تیسرا اقتصادی جائزہ لیا جائے گا۔

    قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی

    اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے آر ایس ایف پروگرام کے تحت دوسرا اقتصادی جائزہ کے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں تقریباً 20کروڑ ڈالر آر ایس ایف پروگرام کے تحت موصول ہوں گے پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کرلیے ہیں، نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے پاکستان کواسٹاف لیول معاہدے کی توقع ہے اور 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

  • ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی  ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

    ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

    وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے بات کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے تاہم انہیں چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کے لیے سیکرٹری کے آفس میں آنے کا پیغام دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مقدمات کی سماعت جلد از جلد ہونے اور بعض متفرق درخواستوں و ضمانت کی درخواستوں کو جلد از جلد مقرر کرنے کے حوالے سے بات کر سکیں۔

    وزیراعلیٰ کو چیف جسٹس کے سیکریٹری نے ملاقات کے لیے سیکریٹری آفس میں آنے کی ہدایت دی، لیکن انہوں نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگ رہے، میں اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا۔ اس موقع پر عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان، نورین خان اور علیمہ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ممکن نہیں تھی، اسی لیے میں رمضان کے روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا اور انہیں سلام کیا، مگر انہوں نے سلام کا جواب بھی نہیں دیا۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، بلکہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پرامن احتجاج کرتی ہے، جو ہمارا حق ہےسوا گھنٹہ انتظار کے باوجود چیف جسٹس نے سلام کا جواب تک نہیں دیا، جبکہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کی درخواست بھی سماعت کے لیے نہیں لگی۔

    اسی دوران سہیل آفریدی کی ہائی کورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیاپولیس نے وزیراعلیٰ کی روانگی کی ویڈیو بنانے پر ان کے ساتھ آنے والے شخص سے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کروائی ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کے بعد متعلقہ شخص کو موبائل فون واپس کر دیا گیا۔

  • نجی لیب سے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

    نجی لیب سے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

    راولپنڈی: مری روڈ پر نجی لیب سے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے نجی لیب پر کارروائی کرتے ہوئے دستاویزات، جعلی مہریں اور دیگر سامان ضبط کرلیا،محکمہ صحت کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی درخواست پر نجی لیب کے 3 ملازمین کو گرفتار کرکے لیب کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سامان بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ ملزمان کے پاس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا، ملزمان 2600 سے زائد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرچکے ہیں،جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساڑھے 7 ہزار روپے کا دیا جاتا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ برس بھی لاہور میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

    پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ برڈ ورڈ روڈ پر فیڈرل ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر شہزاد نسیم، نرسنگ اسسٹنٹ اکرم اور جونیئر کلرک شیراز سمیت دیگر نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ دینے کے لیے عمرے پر جانے والے ایک شہری سے 20ہزار روپے طلب کیے تھے فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے ایک ڈاکٹر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کی گئی تھی، ویکسین سینٹر پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کیےجا رہے تھے۔

    جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

  • ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

    ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

    ترکش ائیر فورس کا ایف 16 جنگی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ کا جنرل ڈائنامکس F-16 فائٹنگ فالکن لڑاکا طیارہ بدھ کی صبح مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارے نے صوبے بالیکیسر (Balikesir) میں 9 ویں مین جیٹ بیس سے اڑان بھری اور اڑان بھرنے کے فوراً بعد طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    وزارت دفاع کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے طیارے کے ملبے کو تلاش کرلیا گیا جب کہ حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہےحادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جب کہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    میکسیکن فورسز بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو تک کیسےپہنچیں؟ آپریشن کی تفصیلات جاری

    جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

  • میکسیکن فورسز بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو تک  کیسےپہنچیں؟ آپریشن کی تفصیلات جاری

    میکسیکن فورسز بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو تک کیسےپہنچیں؟ آپریشن کی تفصیلات جاری

    میکسیکو میں سکیورٹی فورسز منشیات مافیا کے بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو کے ٹھکانے پر اس کی محبوبہ کا پیچھا کر کے پہنچیں۔

    میکسیکو حکام نے ڈرگ ڈیلر ایل مینچو کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز ایل مینچو کی محبوبہ کا پیچھا کرتے ہوئے ریاست جالیسکو Jalisco کے جنگل پہنچیں جبکہ آپریشن میں گینگ کے کئی اور کارندے بھی مارے گئے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، امریکی صدر نے منشیات اور جرائم پیشہ گروپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر میکسیکو پر حملے کی دھمکیاں دے رکھی ہیں ۔

    جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    واضح رہے کہ میکسیکو میں فوجی آپریشن میں منشیات فروش مافیا کے بدنام زمانہ سربراہ ال مینچو کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، پرتشدد ہنگاموں میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان ہلاک ہوئے مغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا-

    بھکر :بین الصوبائی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، پنجاب پولیس کے دو جوان شہید

    ایل مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی، ڈرگ لارڈ کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں صورتحال کشیدہ ہے اور مسلح افراد نے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا تھا،مسلح افراد نے شاہراہیں بند کردیں، پورٹو والارٹا شہر میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد پورے شہر پر دھویں کے بادل چھا گئے تھے پرتشدد ہنگاموں میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان ہلاک ہوئے ، سات ریاستوں سے 70 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

  • جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا  کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    ٹی20 ورلڈ کپ میں تاریخی ڈیبیو کے چند روز بعد اٹلی کی کرکٹ ایک سنگین تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیم کی ایک کھلاڑی نے خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد متعلقہ اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اطالوی کرکٹ بورڈ (ایف سی آر آئی) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ الزامات کی تحقیقات فیڈرل پراسیکیوٹر کے زیرِ نگرانی جاری ہیں۔

    بیان کے مطابق 2025 کے دوران فیڈریشن کی صدر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے، کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ افراد کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ، مذکورہ شخص کو تمام وفاقی ذمہ داریوں اور سرگرمیوں سے فوری اور احتیاطی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا، یہ اقدام حتمی اور مکمل جانچ پڑتال تک احتیاطاً اٹھایا گیا ہے تاکہ کھیل کے ماحول کی سالمیت برقرار رہے اور تمام حقائق مناسب فورمز پر، شخصی وقار، ضابطۂ کار اور بے گناہی کے اصول کے احترام کے ساتھ سامنے آ سکیں۔

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    رپورٹس کے مطابق خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پرباتھ اکنلی گوڈا کے وکیل نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف لگائے گئے الزامات کے پیچھے ’مذموم مقاصد‘ کارفرما ہیں۔

    ایف سی آر آئی کے میڈیا منیجر رقبیر حسن نے بتایا کہ اکنلی گوڈا بورڈ کی صدر ماریہ لورینا کے ہمراہ بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران سفر پر تھے، تاہم ان کے پاس کوئی باضابطہ ذمہ داری نہیں تھی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ اس وقت معاملہ فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر میں زیرِ سماعت ہے، جو کھیلوں کے ضوابط کے تحت جائزہ اور تحقیقات کرنے کا مجاز ادارہ ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    اطالوی کرکٹ کے لیے یہ معاملہ ایک اہم آزمائش قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ عالمی ایونٹ میں شرکت کے بعد کھیل کو ملک میں نئی توجہ ملی تھی، تاہم اس تنازع نے انتظامی ڈھانچے اور نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

  • قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی

    قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی

    ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم عماد بت کی قیادت میں مصر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم براستہ ریاض اور قاہرہ ورلڈکپ کوالیفائر کے میزبان شہر پہنچی،قاہرہ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر طلحہ نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا،پاکستانی ٹیم ملائیشیا، چین اور آسٹریا کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہے۔

    پاکستانی ٹیم پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 2 مارچ کو ملائیشیا اور تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا سے ہوگا گروپ اے میں انگلینڈ، جاپان، مصر اور امریکا شامل ہیں، گروپ اے اور بی کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی،پاکستان اگر سیمی فائنل کھیلتا ہے تو ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لےگا۔

    ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

    ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق تمام لڑکے بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں جدید ہاکی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ بہت اہم ہے، پہلاہدف سیمی فائنل میں رسائی پانا اور اس کے بعد ٹائٹل جیتنا ہے۔

    نجی لیب سے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

  • سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن:امریکہ نےعندیہ دیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئیں تو فوجی آپشن کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے، تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقت کے استعمال کا فیصلہ بھی ان کے اختیار میں ہے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کانگریس کی اہم قیادت کو ایران سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے جہاں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جوہری پروگرام کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ پہلے ہی ایران کو معاہدے کے لیے محدود مہلت دے چکے ہیں جبکہ توقع ہے کہ وہ آئندہ خطاب میں ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ اقدامات کے حوالے سے اپنا واضح مؤقف پیش کریں گے۔

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    بھارتی حیدرآباد:رمضان کے دوران5 خصوصی پکوان ، جن کے بغیر سحری ممکن نہیں

  • ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    ایران چین کےساتھ اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے-

    امریکا ممکنہ حملوں سے قبل ایرانی ساحل کے قریب بڑی بحری قوت تعینات کر رہا ہےچین ساختہ سی ایم 302 میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، تاہم ترسیل کی تاریخ طے نہیں ہوئی، یہ سپرسونک میزائل تقریباً 290 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نچلی پرواز اور تیز رفتار کے ذریعے جہازوں کے دفاعی نظام سے بچنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایران یہ میزائل حاصل کر لیتا ہے تو اس سے اس کی دفاعی اور حملہ کرنے کی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا جو خطے میں موجود امریکی بحری افواج کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے اس معاہدے کے لیے مذاکرات گزشتہ دو سالوں سے جاری تھے لیکن جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی بارہ روزہ جنگ کے بعد ان میں تیزی آگئی گزشتہ موسم گرما میں ایران کے نائب وزیر دفاع مسعود اورائی نے خود چین کا دورہ کیا تاکہ اس سودے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ان میزائلوں کی موجودگی جنگ کی صورتحال کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے کیونکہ انہیں روکنا انتہائی مشکل کام ہے۔

    دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے کسی بھی معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی وائٹ ہاؤس نے اس پر براہ راست تبصرہ کرنے کے بجائے یہ کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا موقف واضح ہے کہ یا تو ایران کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگا یا پھر سخت کارروائی کی جائے گی امریکا اس وقت ایر ان کے قریب اپنے دو بڑے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ روانہ کر چکا ہے، جن پر 5 ہزار سے زائد اہلکار اور 150 کے قریب جنگی طیارے موجود ہیں۔

    میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو،صدر ٹرمپ

    اس صورتحال میں چین اور ایران کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات امریکا کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں جو ایران کے میزائل پروگرام اور ایٹمی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران پر ماضی میں اقوام متحدہ کی جانب سے اسلحے کی پابندی عائد تھی جو مختلف ادوار میں معطل اور پھر بحال ہوتی رہی ہےحالیہ کشیدگی کے دوران صدر شی جن پنگ نے بھی ایرانی صدر کی حمایت کا یقین دلایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ایر ا ن کے ساتھ کھڑا ہے،ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے سیکیورٹی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔

    سعودی عرب کا شاندار ماضی، مستحکم حال اور روشن مستقبل،تحریر: کامران اشرف