Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • منچھرجھیل پر کٹ،پانی کا دباؤ کم نہ ہو سکا،مزید دو کٹ لگانے کا فیصلہ

    منچھرجھیل پر کٹ،پانی کا دباؤ کم نہ ہو سکا،مزید دو کٹ لگانے کا فیصلہ

    پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

    باغی ٹی وی : منچھر جھیل پر کٹ لگانے سے دیہات زیر آب آگئےجھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے،باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستوں تک پہنچ گئے یونین کونسل بوبک، آراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔

    باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر زیر آب آ گئے علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی۔ کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئیں منچھر کو کٹ لگانے کے باوجود بھی جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہ ہوسکا پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بوبک بند پر دانستر نہر کے گیٹ بھی کمزور ہوگئے ہیں۔ بوبک بند کو نقصان پہنچا تو ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہےماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بند ٹوٹنے سے 300 سے زائد دیہات زیر آب آ سکتے ہیں-

    باغ یوسف آر ڈی 14 سےکٹ لگانے سے منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہیں ہوا، آر ڈی 55 اور آر ڈی 80 سےکٹ لگایا جاسکتا ہے محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق بوبک میں آرڈی 62 سے دانستر ریگولیٹر کے گیٹ سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے۔

    سندھ بھر میں سیلابی صورتحال درپیش ہے، قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ میں گاجی کھاوڑ کے رنگ بند میں شگاف پڑنے سے مکین اپنا سامان گھروں میں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں –

    روجھان:پانیوں میں ڈوبتی ممتابچوں کےلیے راشن لینےآئی:راشن تونہ مل سکا جان چلی گئی

    محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج میں آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں سیلاب، اونچے سے درمیانے درجے میں تبدیل ہوجائے گا جبکہ کچے کے زیر آب متعدد گاؤں، دیہاتوں میں اب بھی کئی خاندان پھنسے ہوئے ہیں۔

    خیرپور میں کوٹ ڈیجی میں بھی سیلابی صورتحال ہے اورشہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے دوسری جانب ٹھٹہ میں سیلاب کے باعث کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں اور فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منچھر جھیل کے پشتوں پر پانی کا دباؤ تھا، شہر کے ڈوبنے کا خطرہ تھا، جس کے باعث منچھر جھیل پر کٹ لگایا، کوشش ہے کہ بھان سعید آباد اور سیہون کے شہروں کو بچائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ منچھر جھیل کے پانی کی سطح 123 آر ایل سے بڑھ گئی تھی، تیز ہوا کے باعث منچھر جھیل کے بند پر پانی کا شدید دباؤ تھا۔

    منچھرجھیل میں کٹ کےبعد پاک فوج سے مدد طلب، آرمی اور رینجرز کے جوان تعینات

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری

    شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست میں شہبازگل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کوہسار پولیس نے 9 اگست کو گرفتار کیا، 17 اگست کو طبی معائنہ ہوا، اڈیالہ جیل اور پمز میڈیکل بورڈ نے درخواست گزار پر تشدد کی تصدیق کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نوٹسز ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی کو جاری کیے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بھی درخواست ضمانت دی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرکے خارج کردیا تھا۔ شہباز گل کے وکیل برہان معظم نےعدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ اُن کے موکل اپنے بیان کے حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وکیل برہان معظم نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز گل معافی مانگنے کیلئے بھی راضی ہیں لیکن عدالت یہ بھی دیکھے کہ اُن کی گفتگو کے مختلف نکات کو اٹھا کر کس طرح بغاوت کا الزام لگایا گیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل افواج پاکستان کیخلاف بدزبانی کے کیس میں بند ہیں اور ان سے موبائل سمیت مختلف چیزیں برآمد کی گئی تھی، شباز گل نے اے آر وائی پر ایک ٹی وی پروگرام میں افواج پاکستان کیخلاف بیان دیا تھا جس کے بعد اے آر وائی کو بھی پیمرا نے نوٹس جاری کیا تھا اور خلاف قانون عمل پر سرزنش بھی ہوئی تھی.

  • ڈینگی بخار: کراچی کے اسپتال متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر گئے

    ڈینگی بخار: کراچی کے اسپتال متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر گئے

    کراچی میں ڈینگی بخار وبائی صورت اختیار کرنے لگا، کراچی کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز اور بلڈ بینکوں میں خون کی کمی کے باعث سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی ہنگامی اپیل کر دی ہے۔

    اتھارٹی کی سیکرٹری ڈاکٹردرناز جمال کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی بھر میں میگا یونٹس اورپلیٹ لیٹس کی شدید کمی کا سامنا ہے شہر کے بلڈ بینکوں میں میگا اور سنگل پلیٹی لیٹس یونٹس موجود نہیں ہیں اس لیے صحت مند شہری اور ڈونر قریب ترین اسپتال یا بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیں۔

    دوسری جانب سندھ انفیکشن اسپتال کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کےمطابق کراچی کےمختلف اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز تیزی سے ڈینگی مریضوں سے بھرتے جا رہے ہیں۔

    دھبے دار جلد والا یہ مچھر پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے بعد ستمبر سے لے کر دسمبر تک موجود رہتا ہےماہرین کے مطابق یہ مچھر 10 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجۂ حرارت میں پرورش پاتا ہے اور اس سے کم یا زیادہ درجۂ حرارت میں مر جاتا ہے۔

    اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ڈینگی مادہ مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے نر سے ملاپ کے مادہ کو انڈے دینے کے لیے پروٹین کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ یہ پروٹین حاصل کرنے کے لیے انسانی خون چوستی ہے جس سے ڈینگی کا انفیکشن پھیلتا ہے۔

    ایڈیِز ایجپٹی مچھر کے انڈوں اور لاروے کی پرورش صاف اور ساکت پانی میں ہوتی ہے جس کے لیے موافق ماحول عام گھروں کے اندر موجود ہوتا ہےاس مرض کی علامات میں تیز بخار کے ساتھ جسم خصوصاً کمر اور ٹانگوں میں درد اور شدید سر درد شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مریض کو متلی اور قے کی شکایت ہوتی ہے، جسم پر سرخ نشان پڑ جاتے ہیں اور اس کے مسوڑھوں یا ناک سے خون بھی آ سکتا ہےبخار کے دوران ڈینگی کے مریض پر غنودگی طاری ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

    ڈینگی کا وائرس خون کے بہاؤ اور دل کی دھڑکن کو بھی متاثر کرتا ہے اور اس سے فشارِ خون یا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

    بھارت میں سکھوں سے نفرت: آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار…

    ڈینگی سے بچنے کیلئے روم کولر کا استعمال کم کریں اور اس میں کھڑا پانی فوری طور پر خشک کر دیا جائے۔ آرائشی گملوں، گاڑی کے خراب ٹائر، پارکس یا چھتوں پر کسی بھی برتن وغیرہ میں پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے بارش کا پانی کسی بھی جگہ جمع نہ ہونے دیا جائے جبکہ ایئرکنڈیشنر سے خارج ہونے والے پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست کیا جائے

    مچھر مار سپرے کروایا جائے خصوصی طور پر کونوں کھدروں اور فرنیچر کے نیچے سپرے لازمی کروایا جائے۔ مچھر دانیوں اور مچھر بھگانے والے لوشن کا استعمال کریں-

  • وزیر اعظم  شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام  جاری

    وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری

    وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے.

    سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کا مسئلہ ہے تاہم وزیر اعظم پاکستان نے تمام علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری رکھنے اور تیز کرنے کے احکام دے دے دیئے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ، سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے.وزیرِ اعظم کا وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کیا. وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر سے قمبر شہداد کوٹ پرواز کے دوران وزیر اعظم کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی،

    وزیر اعظم شہباز شریف قمبر بائی پاس کے مقام پر ریلیف کیمپ پہنچ گئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلیف کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیا ،وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارش کا پانی علاقوں سے گزرکر آباد ی کو متاثر کرتا ہے ،2010 میں بھی یہاں پانی آیا ،بلوچستان کا پانی بھی قمبر شہداد کوٹ سے گزرتا ہوا جاتا ہے ،قمبرشہداد کوٹ میں سیلابی پانی سے فصلیں مکمل تباہ ہوئیں شہداد کوٹ،بند میں کٹ لگا نے سے پانی نکل کرآبادی کی طرف آیا ،بند میں کٹ لگا کر پانی کو گزرنے کے لیے مناسب راستہ دینے کی ضرورت ہے منچھرجھیل میں پانی کی سطح کم کرنے کے لیے مناسب مقام پر بند کو توڑا، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے

    شہداد کوٹ میں سیلابی پانی کے باعث کچے کا کوئی مکان نہیں بچ پایا ،وزیراعظم کو بریفنگ

    وزیراعظم شہباز شریف نے حکام سے سوال کیا کہ سیلابی پانی کو کب تک نکالا جاسکتا ہے ، جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ سیلابی پانی زیادہ ہے ،کام کررہے ہیں،حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا ،وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ سے بات کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شہداد کوٹ میں سیلابی پانی کے باعث کچے کا کوئی مکان نہیں بچ پایا ،وزیراعظم نے حکام سے سوال کیا کہ وبائی امراض کا کیا حال ہے جس پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ میڈیکل کیمپوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،،سیلابی پانی کی وجہ سے بعض مقامات پر پہنچنا ممکن ہی نہیں زیادہ متاثرہ علاقوں میں بوٹس کے ذریعے پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں کام کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں ٹیم اچھا کام کررہی ہے،وآپ لوگ محنت کررہے ہیں اچھا لگا، سیلاب کی حالیہ تباہ کاری 2010سے زیادہ ہے مشکلات اور مسائل بے پناہ ہیں ،وفاقی ،صوبائی حکومتیں اور ادارے سرگرم ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے 28ارب روپے پیکج کے تحت رقم تقسیم کی جارہی ہے،سیلاب متاثر ہ فی خاندان کو 25ہزار روپے دیئے جائیں گے،سیلاب متاثرین کے لیے 28ارب روپے پیکج کوبڑھا کر 78ارب روپے کردیا ہے سیلاب متاثرین کوخصوصی پیکج کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے ابھی بھی فضائی جائزہ میں دیکھا سندھ ،بلوچستان کے کچے کے علاقوں میں کچھ نہیں بچا سیلاب نے ہر جگہ کو متاثر کیا،لوگ جاں بحق ہوئے،فصلیں تباہ ہوئیں اور گھر تباہ ہوئے خیموں کی بہت ضرورت ہے ، اس پر آج سے کام تیز کریں گے سیلاب متاثرین کے لیے 8لاکھ خیمے مزید آرڈر کیے جو ایک ماہ تک مل جائیں گی ،چین نے پاکستان کے لیے امداد میں اضافہ کیا،سعودی عر ب،قطر ،متحدہ عرب امارات ،فرانس ،ترکیہ اور بہت سے ممالک نےامداد کی ،آغاخان کے بیٹے سے بات ہوئی وہ بھی امداد میں معاونت کے خواہاں ہیں سب کو کہتا ہوں ،سیاست کے لیے وقت بہت ہے ،اب ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا،مشکل کے اس وقت میں ہمیں سیلاب متاثرین کے ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے ہمیں آگے بڑھ کر امدادی عمل کو تیز کرنا ہوگا ،

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ: بلوچستان دورے کے دوران میری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور این ایچ اے کے ان حکام اور مزدوروں سے ملاقات ہوئی جو سیلابی ریلہ گزرنےکے بعد محنت اور لگن سے شاہراہوں، پبلک ورکس اور انفرسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں. آپ سب قوم کےہیروز ہیں اورمجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے.

    جبکہ ایک دوسرے بیان میں وزیراعظم نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔ شہباز شریف نے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طورپر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔

    علاوہ ازیں: پاکستان میں مون سون کے غیرمعمولی طویل سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے این ڈی ایم کے مطابق ڈھائی ماہ میں 1290 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے. جبکہ این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ آبادی اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے کا تخمینہ ہے.

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    پاکستانی حکام کے مطابق اس سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے عمل میں پانچ برس لگ سکتے ہیں. اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تناظر میں 16 کروڑ ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل جاری کی ہے. صوبہ سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 23 اضلاع آفت زدہ ہیں جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثرین میں شامل ہے، صوبہ بلوچستان کے 34 اضلاع اور 91 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد متاثرین میں شامل ہیں پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے کل آٹھ اضلاع اور وہاں کی 48 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے خیبر پختونخوا کے 33 اضلاع میں سیلاب سے 43 لاکھ سے زیادہ لوگ کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوئے

    نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رات گئے سیلاب سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 12 بچے شامل ہیں یوں جون سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی کُل تعداد ایک ہزار 290 ہوگئی ہے۔

  • شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سالانہ عرس مبارک: سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

    شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سالانہ عرس مبارک: سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

    سندھی زبان کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سےان کی آخری آرامگاہ والےشہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں،سندھ حکومت نےحضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر اس سال عرس مبارک کی سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عرس مبارک کی تین روزہ سرکاری تقریبات کے بجائے صرف حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیاء کی تشہیر و ترویج کیلئےثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم منعقد کی جاتی ہے۔

    شاہ عبد اللطیف بھٹائی برصغیر کے عظیم صوفی شاعر تھے۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے آباؤ اجداد سادات کے ایک اہم خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کا سلسلۂ نسب علی المرتضی اور رسول خدا حضرت محمد مصطفی اللہ علیہ و آلہ و سلم تک پہنچتا ہے شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی ولادت 1689ء، 1101ھ میں موجودہ ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالا میں ہوئی۔ آپ کے والد سید حبیب شاہ ہالا حویلی میں رہتے تھے۔ اور موصوف کا شمار اس علاقے کی برگزیدہ ہستیوں میں تھا۔

    شاہ صاحب کی پیدائش کے متعلق مشہور ہے کہ سید حبیب شاہ نے یکے بعد دیگرے تین شادیاں کیں لیکن اولاد سے محروم رہے۔ آپ نے اپنی اس محرومی کا ذکر ایک درویش کامل سے کیا، جن کا اسم گرامی عبداللطیف بتایا جاتا ہے۔ موصوف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ کی مراد بر آئے گی۔ میری خواہش ہے کہ آپ اپنے بیٹے کا نام میرے نام پر عبد اللطیف رکھیں۔ خدا نے چاہا تو وہ اپنی خصوصیات کے لحاظ سے یکتائے روزگار ہو گا۔

    سید حبیب شاہ کی پہلی بیوی سے ایک بچہ پیدا ہوا۔ درویش کی خواہش کے مطابق اس کا نام عبد اللطیف رکھا گیا۔ لیکن وہ بچپن میں ہی فوت ہو گیا۔ پھر اسی بیوی سے جب دوسرا لڑکا پیدا ہوا تو اس کا نام پھر عبد اللطیف رکھا گیا۔ یہی لڑکا آگے چل کر درویش کی پیشین گوئی کے مطابق واقِعی یگانہ روزگار ہوا ،شاہ عبد الطیف بھٹائی کو "ست سورمیون کا شاعر” بھی کہا جاتا ہے-

    پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں مزید تیز کردیں

  • اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی : زلزے سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، لیکن کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے امریکی ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا-

    تونسہ : بارتھی کے سیلاب زدگان کابزدارہاؤس کے باہراحتجاج ،پولیس کے خواتین کو دھکے اورتھپڑ،ویڈیو وائرل

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل رواں برس جون کے مہینے میں بھی اسلام آباد پشاور، ملتان، فیصل آباداور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز بھی افغانستان تھا اور یہ علاقہ افغانستان، تاجکستان کے بارڈر کے قریب تھا اور زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    لندن سے چوری ہوئی مہنگی گاڑی کراچی کے گھر سے مل گئی

  • بھارت کیخلاف شاندارفتح:’ٹیم پاکستان ہمیں آپ پرفخرہے’۔پاک فوج کی قومی کرکٹ ٹیم کومبارک باد

    بھارت کیخلاف شاندارفتح:’ٹیم پاکستان ہمیں آپ پرفخرہے’۔پاک فوج کی قومی کرکٹ ٹیم کومبارک باد

    راولپنڈی :بھارت کیخلاف شاندارفتح:’ٹیم پاکستان ہمیں آپ پرفخرہے’۔پاک فوج کی قومی کرکٹ ٹیم کومبارک باد،یہ مباکباد کے پیغامات پاک فوج کی طرف سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے ہیں جنہوں نے فتح سے پاکستانیوں کے سربلند کردیئے ہیں، پاک فوج نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘پاک افواج قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار فتح پر مبارک باد پیش کرتی ہے ‘۔

     

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ‘ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے’۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

    پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

  • بھارت کوشکست دینے پرقومی رہنماوں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    بھارت کوشکست دینے پرقومی رہنماوں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    ملک کی سیاسی قیادت نے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت پر قوم اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک دیتا ہوں، آپ نے قوم کے دل بھی جیت لئے ہیں، شاباش ٹیم پاکستان۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کر دی۔

     

     

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا: ’ٹیم پاکستان کو زبردست فائٹ بیک اور جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان ٹیم نے انتہائی دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھا، مشکل وقت میں قوم کا مورال بلند کرنے کے لیے یہ جیت ضروری تھی‘۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ روایتی حریف بھارت سے حساب برابر کر نے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، قوم کو آپ پر ناز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے روایتی حریف کو زیر کیا جبکہ رضوان نے شاندار بلے بازی کے ذریعے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

     

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان ٹیم کوبھارت کیخلاف کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں خاص طور پر محمد رضوان کے کھیل کو سراہا۔

     

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ایک خوفناک آفت کے درمیان ہمارے خوشی اور مسکراہٹیں لانے کے لیے آپ کا شکریہ اور شاباش ٹیم پاکستان۔ پاکستان زندہ باد۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان نےشاندارکھیل پیش کرکے روایتی حریف کو پچھاڑا۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی ٹویٹ کرکے ٹیم کو مبارکباد دی۔

  • فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عطا تارڑ کے معاف کرنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کردیا

    فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عطا تارڑ کے معاف کرنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کردیا

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اب یہ خبریں‌بھی گردش کررہی ہیں‌کہ چاروں لڑکوں کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا لیکن عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کومعاف کردیا جس پر لڑکوں کورہاکردیاگیا۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ پر ہنسنے کے معاملے میں چار نوجوانوں کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آگیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کیا گیا۔ مونال پر تعینات سیکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی۔ سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑبازی کی اور عطاتارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عطاتارڑ کے کہنے پرپولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا۔ بعد میں عطاتارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کردیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے چاروں لڑکوں کو رہا کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ تھانہ کوہسار پولیس نے عطا تارڑ پر ہنسنے کے جرم میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیا اور 24 گھنٹے تھانے میں رکھا۔

  • عمران خان نےبدبو آنے پراپنےساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا

    عمران خان نےبدبو آنے پراپنےساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا

    بہاولپور:عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بہاولپورجلسے میں عمران خان نے اپنے ایک ساتھی رہنما کو منہ سے بدبوآنے پراپنے قریب سے اٹھ جانے کی درخواست کی

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ عمران خان نے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک سے کہا کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے،جس کے بعد فاروق اعظم ملک وہاں سے اٹھ کرچلے گئے

     

    اس حوالے سےوائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا جارہا ہےکہ یہ ھمارے شہر بہاولپور کا پی ٹی آئی ایم این اے ملک فاروق آعظم ھے،جو کامیاب ھونے کے بعد آج نظر آیا ھے۔اس کو عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ سے اٹھوادیا۔

    اس ٹویٹ کے بعد مزید کہا گیا ہے کہ فاروق اعظم ملک اس معاملے کے بعد وہاں سے چلے گئے اورپھر جلسے میں نہیں آئے ،

    یاد رہے کہ عمران خان کے حوالے سے پھیلائے جانے والے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا ، اگر کچھ ایسا معاملہ تھا بھی تو اس کو خاموشی سے حل کرتے اس طرح بھرے مجمے میں‌ کسی کواس وجہ سے دورجانے کا کہہ دینا کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے یہ توہین کے زمرے میں آتی ہے