Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عربوں میں رمضان المبارک کےمہینے سےمحبت    :رمضان المبارک کی خوشی میں قیدیوں کومعاف کردیا

    عربوں میں رمضان المبارک کےمہینے سےمحبت :رمضان المبارک کی خوشی میں قیدیوں کومعاف کردیا

    دبئی :دبئی کے فرمانروا شیخ محمد راشد نے رمضان سے قبل متعدد قیدیوں کی معافی کا اعلان کر دیا ہے اور اس کےساتھ ساتھ غریب لوگوں‌ کی مدد کےلیے ہنگامی بنیادوں پراحکامات پرعمل درآمد بھی شروع ہوچکا ہے

    دبئی سے عرب میڈیا کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے قبل دبئی میں 659 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دبئی کے اٹارنی جنرل کونسلر عصام عیسیٰ الحمیدان نے تصدیق کی کہ یہ دبئی کے حکمران کی خواہش کا حصہ ہے کہ وہ قیدیوں کو دوسرا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    اٹارنی جنرل الحمیدان نے مزید کہا کہ پبلک پراسیکیوشن نے معافی کے حکم پر عمل درآمد اور قیدیوں کی رہائی کے لیے دبئی پولیس کی جنرل کمان کے ساتھ رابطہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ قیدی جلد از جلد اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔

    دوسری جانب متحدہ عرب اماراتی کے صدر اور ریاست ابوظبی کے امیر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

     

    صدر امارات کے اعلان کے بعد 540 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، تاکہ وہ نئی زندگی شروع کرکے اہل خانہ کی تکالیف کو کم کرسکیں۔

    اماراتی صدر شیخ خلیفہ کا کہنا تھا کہ اماراتی جیلوں میں قید افراد کی سزاؤں میں رعایت کا مقصد ہمدردی اور اصلاح معاشرہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کو بھی اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا یکساں موقع فراہم کرنا چاہیے تاکہ وہ معاشری میں اپنی ذمہ داری کو انجام دے سکیں۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت رمضان المبارک کی تیاری کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی اقدامات پرعمل درآمد شروع ہے اور مساجد ومراکز میں بھی تزین وآرائش کا کام جاری وساری ہے،دفاترمیں بھی رمضان المبارک کے حوالے سے شیڈول دے دیا گیا ہے

  • مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی

    مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی

    ماسکو:مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی،اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کیتھی پیسیفک ایئر ویز نے اپنی نیو یارک سے ہانگ کانگ کے لیے پرواز کا نیا روٹ جاری کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

    بلومبرگ میڈیا کے مطابق روس کی فضائی حدود سے دور رہتے ہوئے بین الاقوامی فضائی کمپنیاں نئے راستے اختیار کر رہی ہیں۔ نیو یارک سے ہانگ کانگ کے لیے پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے ہوگا جو دنیا میں سب سے طویل دورانیے کی کمرشل پرواز ہو گی۔

    کیتھی پیسیفک ایئر ویز کے نئے روٹ کے منصوبے کے مطابق پرواز نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کرتے ہوئے برطانیہ، جنوبی یورپ اور وسطی ایشیا سے ہوتے ہوئے ہانگ کانگ پہنچے گی۔یہ پرواز نیو یارک سے ہانگ کانگ تک 16 ہزار 618 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

    خیال رہے کہ پروازوں کی معلومات دینے والی معروف ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا کے مطابق اس سے قبل سنگاپور ایئر لائنز کی نیو یارک سروس 15 ہزار 349 کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے 17 گھنٹے کے وقت میں طے کرتی ہے۔

    کیتھی پیسیفک ایئر ویز کی ترجمان نے بتایا ہے کہ کمپنی کی ایئر بس اے 350 نئے روٹ پر پرواز کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    گزشتہ دنوں ایئر نیوزی لینڈ نے بھی آک لینڈ اور نیو یارک کے درمیان 17 گھنٹے 35 منٹ دورانیے کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اِن پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کی پاداش میں عالمی طاقتوں نے روس پر ہر طرح کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن میں روس پر فضائی حدود کی پابندیاں بھی شامل ہیں۔ اِن پابندیوں کے بعد ایشیا کی متعدد ایئر لائنز روس کی فضائی حدود سے دور رہتے ہوئے پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں

  • مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

    مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

    روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں منعقدہ گورچاکوف ڈپلومیٹ وقف کےاجلاس سے خطاب کے دوران روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک روس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس تناظر میں مغرب اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہٹلر دور میں مستعمل اصطلاح ٹوٹل وار کو اس وقت مغرب روس کے خلاف استعمال کررہا ہے۔مغربی ممالک نے روس کے خلاف ٹوٹل اور ہائبرڈ جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مقاصد کوئی ڈھکے چھُپے نہیں ہیں۔ انہوں نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر روس کی اقتصادیات اور بحیثیت ایک کُل کے روس کو ختم کرنے کی خواہش کا اعلان کر دیا ہے۔

    انہوں نے روس کی عالمی تنہائی کے امر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔ مغربی ممالک اقوام متحدہ کے فیصلوں کا رُخ موڑنے کے لئے اُکساوا پروپیگنڈہ چلا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کے علاوہ دیگر عالمی ممالک کی اکثریت کسی یک طرفہ کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اسی وجہ سے مغرب شدید دباؤ میں آیا ہوا ہے۔ یوکرین کی جوہری اسلحہ بنانے کی خواہش ہمارے لئے اندیشوں کا سبب بن رہی ہے۔ اسی طرح یوکرین کے عسکری حیاتیاتی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پینٹاگون کی طرف سے ملک میں کم از کم تین درجن لیبارٹریاں قائم کرنے پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

  • جی سیون ممالک کا روس پرمکمل معاشی پابندیوں کےحوالےسےمشاورت

    جی سیون ممالک کا روس پرمکمل معاشی پابندیوں کےحوالےسےمشاورت

    برسلز:جی سیون ممالک کا روس پر مکمل معاشی پابندیوں کے حوالےسے مشاورت ،اطلاعات کے مطابق جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے روس کے خلاف اقتصادی اور مالی پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے بعد جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کیا۔

    بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم روس پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرین کے تمام علاقوں سے اپنی فوجی افواج اور ساز و سامان واپس لے۔

    ہسپتالوں اور سکولوں سمیت شہروں کے بنیادی ڈھانچے پر تباہ کن حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج کو حملے سے قبل آبادی کے انخلاء کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنا چاہیے تھا۔

    جارحیت کے معماروں اور حامیوں بشمول روسی صدر پوتن اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی حکومت کو ان کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    بیان میں روس کو خبردار کیا گیا کہ ایسی تمام سرگرمیوں سے روس کو باز رہنا چاہیے جس سے جوہری تنصیبات کو خطرہ لاحق ہو۔ کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری ہتھیاروں یا متعلقہ مواد کا استعمال نہ کیا جائے۔

    رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جائے گی اور خوراک کے بحران کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔یاد رہے، جی سیون گروپ جرمنی، امریکہ ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور جاپان، اور یورپی یونین پر مشتمل ہے۔

  • لاہور:پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کوشرپسندوں نےآگ لگا دی

    لاہور:پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کوشرپسندوں نےآگ لگا دی

    لاہور:پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کومخالفین نےآگ لگا دی ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ میں شرپسندوں نے آگ لگی دی ہے اور وہاں پر موجود کرسیاں ،ٹینٹ اور دیگرسامان جل کرراخ ہوگیا ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ علاقہ ن لیگ کے حمایتوں کے حوالے سے معروف جانا جاتا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کیمپ کووہاں لگاتے وقت ن لیگیوں نے دھمکیاں بھی دی تھیں ،تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکتی

    اس حوالے سے موقع پر موجود ایک بلوچ کارکن نے یہ خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ”افسوس پی ٹی آئی کے کیمپ کسی نے آگ لگا دی !لاہور بھاٹی گیٹ پر لگائے گئے پی ٹی آئی کے استقبالی کیمپ کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی،

     

     

    https://twitter.com/Sohailabasbloch/status/1507638907621412870

    سہیل بلوچ کہتے کہ وہاں پر موجود تمام کرسیاں اور ٹینٹ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں!دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگی شرپسند عناصرٹولیوں کی شکل میں حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی گاہے بگاہے کررہے ہیں‌

    یاد رہے کہ کل اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک بہت بڑا جلسہ ہونے جارہا ہےجس میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کے ورکرز اس جلسے میں شرکت کررہےہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ صرف پاکستان سے ہی نہیں بلکہ دنیا بھرسے ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی ورکرز 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کےلیے وہاں پہنچ رہے ہیں

    دوسری طرف ن لیگ ، جے یو آئی ف ، پیپلزپارٹی سمیت 13 جماعتی اتحاد نے بھی اپنے کارکنوں کو اسلام آباد میں پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کے تربیت یافتہ بھی وہاں پہنچ رہے ہ یں اور یہ بھی امکان ہے کہ کہیں کوئی بدمزگی ہی پیدا نہ ہوجائے ،

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استعماری ایجنڈے کا نوٹس لے:ورلڈمسلم کانگریس

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استعماری ایجنڈے کا نوٹس لے:ورلڈمسلم کانگریس

    اسلام آباد: عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استعماری ایجنڈے کا نوٹس لے:ورلڈمسلم کانگریس نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی برادری سے اپیل کردی ،اطلاعات کے مطابق کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور ورلڈ مسلم کانگریس کے زیر اہتمام ایک ویبینار میں مقررین نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارت کے استعماری ایجنڈے کا سنجیدگی سے نوٹس لے جو ہر طرح سے کشمیریوں اور انکے وسائل کو کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔

    این ایچ سی آر کے49ویں اجلاس کے موقع پرمنعقد کیے جانے والے ویبنار میں مصنف اور صحافی رابرٹ فاتینا ، ڈائریکٹر سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیزسید محمد علی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام ڈین ڈاکٹر اویس بن وصی ، یوتھ فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی سمیت انسانی حقوق کے ممتاز کارکنوں، بین الاقوامی قانون کے ماہرین، ماہرین تعلیم اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب کی نظامت کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کی۔

    مقررین نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں آبادی کاری کے نوآبادیاتی بھارتی ایجنڈے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی کے نام پر علاقے کو مزید نوآبادیاتی بنایا گیا۔انہوں نے5 اگست 2019 کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے سیاسی، ثقافتی اور قومی تشخص کو مٹانے کے لیے پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت ریاستی آلات کو بے شرمی سے استعمال کر رہا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا بھارت کی مقبوضہ علاقے کو نوآبادیاتی بنانے کی طویل تاریخ کا ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد کاری کے بھارتی استعماری ایجنڈے کا مقصد نام نہاد ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر کشمیریوں کی مزاحمت کو کچلنا ہے۔ویبنار کے مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی سازشوں اورچالوں کا موثر نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپناکردار ادا کرے۔

     

  • اوآئی سی کانفرنس:کشمیریوں کیلیےآوازاٹھانےکیخلاف بھارتی پراپیگنڈہ مستردکرتےہیں:دفترخارجہ

    اوآئی سی کانفرنس:کشمیریوں کیلیےآوازاٹھانےکیخلاف بھارتی پراپیگنڈہ مستردکرتےہیں:دفترخارجہ

    اسلام آباد:اوآئی سی کا انعقاداورکشمیریوں کےلیےآوازاٹھانے پربھارت کی طرف سے پراپیگنڈہ مہم نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ بھارت کو باورکراناچاہتے ہیں کہ پاکستان اپنے مقصد میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹےگا،ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

     

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز ہے اور اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔

     

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے 57 ارکان اور 6 مبصر ممالک ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے بیٹھا ہے، بھارت نے کئی دہائیوں سے طاقت کے وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت نےغیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کیں، اس کے علاوہ، بی جے پی، آر ایس ایس سے متاثر “ہندوتوا” نظریہ نے اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے جگہ کو محدود کر دیا ہے۔

     

    دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم آج کے ہندوستان میں ایک معمول بن گیا ہے، اس کے مطابق او آئی سی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور ایک بار پھر مضبوطی سے بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔

     

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف صریح اور وسیع امتیازی سلوک، عدم برداشت اور تشدد کی بھی مذمت کی، او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذہبی آزادی سمیت ان کے حقوق کو یقینی بنائے، او آئی سی نے 9 مارچ کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر داغے گئے سپرسونک میزائل پر تشویش اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کے ناراض ساتھیوں کی واپسی شروع گئی:ووٹ دینے کااعلان

    وزیراعظم عمران خان کے ناراض ساتھیوں کی واپسی شروع گئی:ووٹ دینے کااعلان

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے ناراض ساتھیوں کی واپسی شروع گئی:ووٹ دینے کااعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملتان سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

    یاد رہےکہ ملک احمد حسین ڈیہر پی ٹی آئی کے ان منحرف اراکین قومی اسمبلی میں سے ایک ہیں جو مبینہ طور پر اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں موجود تھے۔اور اس وقت ان کے بارے میں حکومت مخالف میڈیا طرح طرح کے بیانات منسوب کررہا تھا لیکن آج انہوں نے سب کو حیران کردیا

    قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں نے احمد حسین ڈیہڑ سے سوال پوچھا کہ عدم اعتماد کے ووٹ پر کہاں کھڑے ہیں تو اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے میں حکومت کے ساتھ ہوں۔

     

     

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے تحفظات کو دور کیا گیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ وہ دور کیے جا رہے ہیں، بات چیت ہو رہی ہے۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ میرے کچھ مسائل ہیں جو وہ عمران خان حل کریں گے، وہ مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور اس کے بعد میں ان کی حمایت کروں گا۔ایک اور سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ اب بھی حکمران جماعت کا حصہ ہیں۔

    ادھر باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات تک مزید 5 ارکان کی واپسی کی اطلاعات ہیں اور ہوسکتا ہےکہ 27 تاریخ تک روٹھے ہوئے سارے واپس آجائیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس سےپہلے معاملات وزیراعظم طئے ہوجائیں‌ جیسا کہ اس وقت اسلام آباد میں کچھ ایسے ہی ہورہا ہے

     

     

  • نیٹو کا روسی سرحد سے متصل ممالک میں افواج بھیجنے کااعلان:روس کی طرف سے سخت جواب دینے کا پلان

    نیٹو کا روسی سرحد سے متصل ممالک میں افواج بھیجنے کااعلان:روس کی طرف سے سخت جواب دینے کا پلان

    برسلز:نیٹو رہنماؤں نے چار نئے فوجی گروپوں کو سلوواکیہ، ہنگری، رومانیہ اور بلغاریہ میں تعینات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان فوجیوں کی تعداد عام طور پر ایک ہزار سے 13 سو فوجیوں کے درمیان تک ہوتی ہے جبکہ چار دیگر گروپ بالٹک ریاستوں اور پولینڈ میں پہلے سے ہی تعینات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ جمعرات کو سربراہی اجلاس میں نیٹو رہنماؤں نے یوکرین کو کیمیائی ہتھیاروں کے حملے سے بچانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے سامان بھیجنے پر رضا مندی بھی ظاہر کی۔

    نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ فوجی اتحاد کیمیائی اور جوہری ہتھیاروں کے خلاف اپنے دفاع کو تیز کر رہا ہے کیونکہ روس کے یوکرین میں ایسے ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

    انہوں نے برسلز میں میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اس میں شناخت کرنے کا سامان، تحفظ، اور طبی امداد کے ساتھ ساتھ آلودگی سے پاک کرنے اور بحران سے نمٹنے کی تربیت شامل ہو سکتی ہے۔جینز سٹولٹن برگ کے مطابق نیٹو کے 30 اتحادی بھی اپنی تیاریاں بڑھا رہے ہیں۔

    نیٹو ممالک کو تشویش ہے کہ روس کی جانب سے ان پر یوکرین میں کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں پر کام کرنے کا جھوٹا الزام لگانے کی کوشش ماسکو کی طرف سے خود اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف مزید 65 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں لگا رہا ہے۔پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں روس کا سب سے بڑا نجی بینک اور ایک خاتون شامل ہیں جس کے حوالے سے برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ روسی وزیر خارجہ کی سوتیلی بیٹی ہیں۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج:وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل:اسپیکرنے وارننگ جاری کردی

    قومی اسمبلی کا اجلاس آج:وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل:اسپیکرنے وارننگ جاری کردی

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس آج:وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد 15 نکاتی ایجنڈے میں شامل:اسپیکرنے وارننگ جاری کردی ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی قرارداد 152 ارکان کی جانب سے پیش کی جائے گی۔

     

    تحریک کے محرکین میں 147 ارکان شامل ہیں، وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 95 اے کے تحت تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائے ہے وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایم این ایز کے نام ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی گاڑی میں آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے، ایم این ایز کو شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا جائے گا۔

    ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اراکین پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابند ہونگے، قومی اسمبلی سیشن میں مہمانوں کے داخلے پابندی ہو گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپنے ملازمین پر بھی پابندی عائدکردی ہے۔

    سرکلر کے مطابق ملازمین اپنے دفاتر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، بلاجواز پارلیمنٹ ہاؤس میں ادھر ادھر پھرتے پائے گئے ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔