Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نیو دہلی:خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    نیو دہلی:خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    نئی دہلی :نیو دہلی، خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق مغربی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک تجارتی عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چار منزلہ عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اب تک 26 لاشیں نکالی جا چکی ہیں پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایک منزل کی تلاش ابھی باقی ہے۔

    تقریباً 30 فائر ٹینڈرز اب بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ایمبولینسیں امدادی کاموں کے لیے تعینات ہیں۔آگ سے جھلسنے والے 40 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عمارت سے تقریباً 60-70 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تجارتی عمارت جس میں بنیادی طور پر دفتر کی جگہ تھی – مغربی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع شام 4.40 بجے ملی، جس کے بعد 20 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آؤٹر) سمیر شرما نے کہا کہ آگ عمارت کی پہلی منزل سے شروع ہوئی، جس میں سی سی ٹی وی کیمرہ اور راؤٹر بنانے والی کمپنی کا دفتر ہے۔

  • دباؤ یا دھمکی سے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا: ترجمان الیکشن کمیشن

    دباؤ یا دھمکی سے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا: ترجمان الیکشن کمیشن

    اسلام آباد:دباؤ یا دھمکی سے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا: ترجمان الیکشن کمیشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ یا دھمکی سے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مردان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے لوٹوں کو بچایا تو قوم معاف نہیں کرے گی، لوگ ان کے خلاف بھی نکلیں گے، سازشیوں کے چہرے دل پر نقش، جو سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا تھا معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، افسوس پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا، آج حالات سب کے سامنے ہیں، ڈالر دو سو روپے تک پہنچنے والا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

    سابق وزیراعظم کی تقریر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا ہے، ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباؤ یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔

  • عمران خان ایٹم بم مارنے والا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے:مریم نواز

    عمران خان ایٹم بم مارنے والا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے:مریم نواز

    لاہور:عمران خان ایسے جملے کہنے چھوڑ دے:اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان ایٹم بم مارنے والا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے:

    مریم نواز نے ٹویٹ پیغام دیتے ہوئے کہاکہ “اس سے بہتر تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیا جاتا۔” عمران خان ہمارے ملک کے بارے میں ایسی مکروہ بات کرتے ہوئے تمھیں شرم آنی چاہیے۔ جانتے بھی ہو کیا اول فُول بک رہے ہو؟ یا مکمل طور پر مت ماری گئی ہے؟

     

    یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان نے مردان میں خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی مستقبل کا فیصلہ لندن میں بیٹھا چوروں کا ٹولہ نہیں، پاکستانی قوم کرے گی، حقیقی آزادی کا وقت آگیا، سیاست نہیں کر رہا، انقلاب کیلئے اسلام آباد بلا رہا ہوں، قوم بھرپور ساتھ دے، جو سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا تھا معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، افسوس پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا۔

    مردان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، مردان آنے کا ایک مقصد ہے، آپ سب کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں، جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے، اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں ایک انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد میں شرکت کرنا ہوگی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی ایکسپورٹ میں تاریخی اضافہ کیا، ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، عالمی سطح پر مہنگائی کے دوران ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں، کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ ملا، ورلڈ بینک کے مطابق کورونا کے دوران سب سے زیادہ روزگار پاکستانیوں کو ملا، ہماری انڈسٹری بڑھ رہی تھی، جب معیشت 5 اعشاریہ 6 فیصد پر گروتھ تب میر جعفروں نے مل کر سازش کی، جب مجھے سازش کا پتا چلا تو ان کے پاس گیا جو سازش کو روک سکتے تھے،

    عمران خان نے کہا کہ انہیں کہا اگر سازش کامیاب ہوئی تو ملک تباہی کی طرف جائے گا، شوکت ترین کو بھیجا ان کو بتاؤ جو اپنے آپ کو نیوٹرل کہتے ہیں، شوکت ترین نے بھی انہیں بتایا لیکن افسوس سازش کو نہیں روکا گیا، آج اسٹاک مارکیٹ نیچے اور ڈالر 200 پر جارہا ہے، آج میڈیا کے لوگ مہنگائی بارے عوام سے کیوں نہیں پوچھتے، جب ملک پاؤں پر کھڑا ہو رہا تھا تب انہوں نے سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی۔

    عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا ہے کس، کس نے سازش کی ہے، ایک، ایک کا پتا ہے، چیف جسٹس کو صدر مملکت نے خط لکھا ہے، کمیشن بنائیں، اوپن کورٹ میں سماعت کرائیں تاکہ پوری قوم کو میر جعفر کا پتا چلے، بلاول کے سارے پیسوں کا امریکیوں کو پتا ہے کدھر، کدھر پڑے ہیں، یہ کبھی امریکا کے خلاف بات نہیں کرے گا، بلاول امریکیوں کو کہے گا پیسے دے دو ورنہ عمران واپس آجائے گا، امریکا اگر پیسے دے گا تو پھر اڈے مانگے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلے ہی بہت شہادتیں دے چکے ہیں،

    دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے فوجی جوان شہید ہوئے، اگر امریکا پیسے دے گا تو پھر کسی اور کی جنگ میں شرکت کا کہیں گے، ہم نے کسی کی غلامی نہیں کرنی، بلاول میں جرات نہیں ہوگی کہ روس سے 30 فیصد پٹرول لینے کا کہے، ہماری حکومت روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کی بات کر رہی تھی، روس سے سستا تیل، گندم ملنے سے پاکستان کے عوام کو فائدہ ہونا تھا، اس حکومت کو وہ کرنا پڑے گا جو امریکا کہے گا، اس حکومت کو یوکرین جنگ میں روس کے خلاف بیان دینے کا کہا جائے گا، جب غلام اوپر بیٹھ جائیں تو پھر وہی کریں گے جو امریکا کہے گا۔

  • میں قوم کو اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں، انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں:عمران خان

    میں قوم کو اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں، انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں:عمران خان

    مردان:عمران خان نے کہا ہے کہ میں قوم کو اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں، انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں۔

    چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاندار استقبال کرنے پر مردان کا شکریہ، شاندار استقبال پر مردان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں آپ سب کو اسلام آباد مارچ کیلئے تیار کرنے آیا ہوں، میں مردان والوں کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں، میں پاکستان کو حقیقی آزادی دینے کیلئے آپ سب کو بلا رہا ہوں۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے خاص طور پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کرنی ہے، میری عمر سے جو بھی کم ہے وہ نوجوان ہے، 70 سال سے کم عمر افراد نوجوان ہیں۔

    چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں پاکستان کی ساری ماؤں، بہنوں اور بچوں کو بھی دعوت دینے آیا ہوں، میرے والدین کہتے تھے تحریک پاکستان میں عورتیں، بچے اور بزرگ سب شامل تھے۔

    انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھنے والوں نے نہیں بلکہ تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے، پاکستان کی قیادت کون کرے گا یہ فیصلہ عوام کرے گی۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر یہ فیصلہ کن وقت ہے، امریکا کے غلاموں سے اس ملک کو آزاد کرنا ہے،

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ڈیزل نے آتے ہی وہ وزارت لی جس میں کمائی ہو، اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے، عوام کا یہ سمندر سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی گئی، امریکا کے ایک چھوٹے سے سرکاری افسر نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا عمران خان کو نہ ہٹایا تو تمہیں نقصان ہو گا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی افسر نے کہا اگر شہباز شریف کو بٹھا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، اس سے پوچھتا ہوں تم ہو کون پاکستان کو معاف کرنے والے، ہم امریکیوں کے نوکر اور غلام نہیں ہیں۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف بوٹ پالش اور آصف زرداری امریکیوں کے غلام ہیں، ڈیزل نے امریکی سفارتکار کو کہا مجھے موقع دیدیں میں بہتر خدمت کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ امریکیوں کے غلام ہیں، ہم اس کی امت ہیں جو دنیا کی تاریخ کا عظیم ترین لیڈر تھا، خوف کی زنجیر انسان کو پرواز نہیں کرنے دیتی، اللہ ایمان والوں کے خوف دور کردیتا ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میرے خلاف میڈیا پر کمپین کی گئی، عوام میری اتنی ہی عزت افزائی کر رہی ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کبھی غلام بڑے کام نہیں کر سکتا، صرف آزاد آدمی بڑے کام کرتا ہے، ہمارے اوپر بٹھائے گئے امریکا کے غلام کبھی قوم کو عظیم قوم نہیں بننے دیں گے، جب ہمیں حکومت ملی یہ چور 10 سال حکومت کر چکے تھے۔

  • سخت گرمی میں بلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل

    سخت گرمی میں بلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل

    نئی دہلی :بھارت میں بلیک کوبرا کو گلاس کے ذریعے پانی پلانے کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔بھارتی آئی بی ایس آفیسر سوسنتا نندا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی تھی جس میں ایک بندر اور چند بطخ کے بچے ایک دوسرے کو تربوز بانٹتے اور کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

     

    بھارتی آفیسر کی وڈیو کے جواب میں ایک اور یوزر نے جوابی کمنٹس میں کوبرا سانپ کو پانی پلانے کی وڈیو شئیر کی اور ساتھ میں لکھا کہ بندر اور بطخ کے بچے تربوز کھا رہے ہیں اور یہاں ایک کوبرا گلاس سے پانی پی رہا ہے۔

     

    یوزر نے مزید لکھا کہ سانپ کو بھی ہائیڈریٹ ہونا پڑے گا ، لیکن وہ پانی پینے کے لئے منہ نہیں کھولتے بلکہ ان کے منہ کے پاس ایک چھوٹا نتھنا ہے جس سے وہ پانی چوستے ہیں۔

    یہ پوسٹ پرانی ہے، صارف نے گزشتہ سال اگست میں محترمہ نندا کو جواب دیا تھا۔ لیکن یہ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے کیونکہ یہ گرمیوں کا موسم ہے اور بہت کم لوگ دراصل پیاسے کوبرا سانپ کو دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔

    اگرچہ شدید گرمی میں ہر جانور کے لیے خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی پینا فطری ہے، لیکن اس ویڈیو نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی ریڑھ کی ہڈی کو ٹھنڈا کر دیا ہے۔

  • حکومت نے شہریوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

    حکومت نے شہریوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے اہم فیصلے بھی ہوچکے ہیں‌

    وزارت داخلہ کی طرف سے وفاقی کابینہ کو ایمنسٹی اسکیم کیلئےبھیجی جانے والی سمری پر گذشتہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق ان پاکستانی شہریوں پرہوگا جو ایک سے زائد شناخت رکھتے ہیں اور انکے کے پاس ایک سے زائدپاکستانی پاسپورٹس ہیں۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایمنیسٹی اسکیم 31 دسمبر 2022 تک نافذ العمل رہے گی۔

    یاد رہے پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 6 کے تحت ایک سے زائد شناخت پر پاسپورٹ رکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 3 سال سزا ہوسکتی ہے۔وفاقی حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئےایک دفعہ سزا سے معافی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایمنسٹی اسکیم کو مفاد عامہ میں منظور کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی یکساں استفادہ کرسکیں گے۔

    اس سے قبل 2006 سے 2016 تک وفاقی حکومت چھ ایمنسٹی اسکیمز جاری کرچکی ہے جن سے تقریباً 12,000 ایک سے زائد شناخت والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئےگئے ہیں۔

    وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایمنسٹی اسکیم سے تقریباً 38 ہزار ایک سے زائد شناخت رکھنے والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جاسکیں گے۔ایمنسٹی اسکیم کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانے کیلئے پاکستان اور بیرون ملک مناسب تشہیر کی جائے گی۔

  • لاہور کے ہسپتالوں کا ڈینگی مریض رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف

    لاہور کے ہسپتالوں کا ڈینگی مریض رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف

    لاہور: انسداد ڈینگی مہم کے ایک اجلاس میں لاہور کے ہسپتالوں‌کا ڈینگی مریض رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے ہسپتال ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا فراہم ہی نہیں کر رہے ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ بھی ہسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ نہیں دے رہی، اگر ہسپتالوں سے درست ڈیٹا نہیں آئے گا تو ڈینگی کیسز کی تعداد کا کیسے پتا لگے گا؟

    اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہسپتالوں سے متعدد بار ڈینگی مریضوں کی تعداد کا پوچھا گیا لیکن درست ڈیٹا نہیں مل رہا ہے، دوسری طرف لاروا تلف کرنے والی ٹیمیں بھی درست کام نہیں کر رہی ہیں۔

    اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ہر ٹاؤن سے لاروا کا ڈیٹا بھی غلط دیا جا رہا ہے، نشتر، واہگہ اور سمن آباد زون سے زیادہ کیسز کا خدشہ ہے۔

    اس اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔

  • تحریک انصاف کی کابینہ کےوزرا کےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ

    تحریک انصاف کی کابینہ کےوزرا کےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ

    لاہور:تحریک انصاف کی کابینہ کےوزراءکےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ،اطلاعات کے مطابق سماء نیوز کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران سابق پی ٹی آئی حکومت کے ایک درجن وفاقی وزراء کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزرا کی مجموعی اثاثوں کی مالیت 2015 میں 2 ارب 15 کروڑ روپے تھی جو 2020 میں بڑھ کر ساڑھے 5 ارب روپے ہوگئی، اس طرح ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت میں 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کن وزراء کے اثاثوں میں اضافہ ہوا؟
    سماء کے انویسٹی گیشن یونٹ کی تحقیق کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے جن سابق وزرا کے اثاثوں میں دن دگنی رات چوگنی اضافہ ہوا ، ان میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اعظم سواتی، عمر ایوب، خسرو بختیار، شفقت محمود، زبیدہ جلال، فہمیدہ مرزا، طارق چیمہ، صاحبزادہ سلطان اور فیصل واوڈا شامل ہیں۔

    کس کے اثاثے کتنے بڑھے؟
    سماء نیوز کی تحقیق کے مطابق 5 برسوں کے دوران سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کے اثاثوں میں 308 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    شیخ رشید کے اثاثوں میں 282 فیصد، شاہ محمود قریشی کے اثاثوں میں 241 فیصد، عمر ایوب کے اثاثوں میں 203 فیصد، اعظم سواتی کے اثاثوں میں 202 فیصد جب کہ خسرو بختیار اور فہمیدہ مرزا کے اثاثوں میں 157 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح صاحبزادہ سلطان کے اثاثوں میں 80 فیصد، طارق چیمہ کے اثاثوں میں 50 فیصد اور فیصل واوڈا کے اثاثوں میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    سابق وزرا کا موقف
    سماء نیوز نے ان وزراء کے 2014 سے 2020 کے درمیان الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کا موزانہ کیا ہے۔ تمام وزراء نے سماء انویسٹی گیشن کے سربراہ کو اثاثوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔
    پی ٹی آئی دور کے کچھ سابق وزراء کا دعوِی ہے کہ ان کے اثاثے نہیں بڑھے بلکہ ان اثاثوں کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔

    تین سابق وزرا سے جواب طلبی
    تین سابق وفاقی وزرا نے تصدیق کی ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے معاملات پر نوٹس بھی ملے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی
    سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثے 2014 میں 7 کروڑ 20 لاکھ روپے تھے، جو 2020 میں بڑھ کر 24کروڑ70 لاکھ روپے ہوگئے۔شاہ محمود قریشی نے اثاثے بڑھنے کی وجہ اہلیہ کو 2015 میں سسرال سے جائیداد کا حصہ ملنا بتایا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو اثاثوں سے متعلق اعتراض کا جواب دے دیا ہے۔

    عمر ایوب
    پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مختلف وزارتوں پر رہنے والے عمر ایوب خان اور ان کی اہلیہ مجموعی اثاثے 2014 میں 46کروڑروپے تھے جو 2020 میں بڑھ کر 1 ارب 40 کروڑ روپے ہوگئے۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے بزنس شیئرز اور کاروباری کمپنی سے حصہ آنے کی وجہ سے بڑھے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو اثاثوں سے متعلق اعتراض پر جواب دے دیا ہے۔

    اعظم سواتی
    سال 2015میں اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 82 کروڑ روپے تھی جو 2020 میں بڑھ کر 2 ارب 40 لاکھ روپے ہوگئی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں اور اثاثے بڑھنے کی وجہ بھی بیرون ملک کاروبار ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر غلط فہمی ہوئی تھی، اب وہ ٹھیک کرلی ہے۔

    خسرو بختیار
    سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کی اہلیہ کے 2014 میں مجموعی اثاثے 13 کروڑ روپے تھے جو 2020 میں بڑھ کر 24 کروڑ روپے ہوگئے۔خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے زرعی کاروبار میں وسعت، زمین بیچنے اور بچت کی وجہ سے بڑھے۔

    شیخ رشید
    سال 2014 میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 94 لاکھ روپے تھی جو 2019 میں 14 کروڑ 92 لاکھ روپے ہوگئی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی کاروبار نہیں نہ ہی اثاثے بڑھے ہیں۔ان کے اثاثے زمین بیچنے سے بڑھے ہیں، انہوں نے 10 کروڑ روپے پیشگی وصول کیے ہیں۔

    شفقت محمود
    شفقت محمود اور ان کی اہلیہ 2013 میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک تھے، 2019 میں دونوں کے اثاثے 15 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگئے۔سابق وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے نہیں بڑھے بلکہ اثاثوں کی موجودہ مالیت ظاہر کی کی گئی ہے۔

    فہمیدہ مرزا
    تحریک انصاف کی سندھ سے اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے تعلق رکھنے والی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے مجموعی اثاثے 2013 میں 6 کروڑ 50 لاکھ روپے تھے جو کہ 2019 میں بڑھ کر 16 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگئے۔فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے غیرمعمولی نہیں بڑھے، انہوں نے برطانیہ میں گھر پاکستان میں جائیداد فروخت کرکے لیا ہے، نیا اثاثہ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    زبیدہ جلال
    بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والی زبیدہ جلال اور ان کے شوہر کے 2017 میں مجموعی اثاثے میں 90 لاکھ روپے تھے، 2019 میں ان کے اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگئی۔زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثوں میں کوئی بڑا فرق نہیں آیا، کاروبار ان کے شوہر کا ہے، پہلے اثاثوں اور کاروبار کی مجموعی قیمت نہیں بتائی تھی، بزنس میں اونچ نیچ رہنا بھی اثاثوں میں کمی بیشی دکھاتا ہے۔

    فیصل واوڈا
    سال 2017 میں فیصل واوڈا اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 50 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی جو کہ 2019 میں 63 کروڑ روپے سے زائد ہوگئے۔فیصل ووڈا نے اپنے اثاثوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

    صاحبزادہ محبوب سلطان
    سال 2018 میں صاحبزادہ محبوب سلطان اور ان کی بیگم کے مجموعی اثاثے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے تھے جو 2019 میں بڑھ کر 22 کروڑ 72 لاکھ روپے ہوگئے۔محبوب سلطان نے بھی اپنی جائیدادوں میں اضافے کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    طارق چیمہ
    سال 2014 میں طارق چیمہ اور ان کی بیگم کے مجموعی اثاثے 7 کروڑ 30 لاکھ روپے تھے جو کہ 2019 میں بڑھ کر 11 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوگئے۔ادھر یہ بھی معلوم ہواہے کہ طارق چیمہ نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

  • موسمیاتی تبدیلی اب  قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے:شیری رحمان

    موسمیاتی تبدیلی اب قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے:شیری رحمان

    اسلام آباد:موسمیاتی تبدیلی اب قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب پاکستان کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کا بحران بہت حقیقی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی بقاء کا معاملہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں ہیٹ ویو کی لہر چل رہی ہے، آنے میں دنوں میں سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوگی اور یہ ایک قومی معاملہ ہے، ہمیں ملکر اسکا حل نکالنا ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر کمیونٹیز اور لوگوں کو بھی طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، میٹ ڈپارٹمنٹ کو چاہئے کہ معمول کے مطابق وزارت ماحولیاتی تبدیلی سے ساتھ مراسلے اور معلومات شیئر کریں۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی نے متفقہ طور پر گلافس کے اوپر خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی جو کہ وفاق اور صوبائی متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ اور نظام قائم کرے گی اور اس نظام کےتحت شسپر گلشئیر جیسے واقعات سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکے گا۔

    کمیٹی کی سربراہی صوبائی چیف سیکریٹری کرینگے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی معاون کا کردار ادا کریگی ۔
    کمیٹی باقاعدہ طور پر مفصل انتظامات اور بروقت معلومات فراہم کرنے کی پابند ہو گی اور ضلعی انتظامیہ اور مقامی اداروں کو بہتر طریقے سے موبلائز کریگی۔

  • بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد ہندووں کے نشانےپر:عدالت نے سروے کا حکم دے دیا

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد ہندووں کے نشانےپر:عدالت نے سروے کا حکم دے دیا

    اترپردیش :وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کو گیانواپی مسجد کے سروے کو مکمل کرنے اور 17 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم اس عرضی کی سماعت کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں عدالت کے مقرر کردہ ایڈوکیٹ کمشنر کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی جس میں سروے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ .

    درخواست گزاروں کے وکیلوں میں سے ایک، سبھاش نندن چترویدی نے کہا، "عدالت نے مکمل سروے کرنے اور کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 17 مئی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔” عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بہانہ بنا کر سروے میں تاخیر نہ کرے۔

    عدالت نے کہا کہ پرسوں سروے شروع ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے پورے گیان واپی کمپلیکس کے سروے کا حکم دیا ہے۔ مسجد اور اس کے تہہ خانے کا سروے کیا جائے گا،‘‘ وکیل نے کہا۔

    چترویدی نے مزید کہا، "عدالت نے انجمن انتفاضہ مسجد کمیٹی کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں ایڈوکیٹ کمشنر اجے کمار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔” عدالت نے ایک اور وکیل وشال کمار سنگھ کو ایڈوکیٹ کمشنر مقرر کیا ہے۔ اجے پرتاپ سنگھ کو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ایڈوکیٹ کمشنر اجے کمار مشرا اور خصوصی ایڈوکیٹ کمشنر وشال سنگھ مشترکہ طور پر کمشنر کی کارروائی کریں گے۔ مشرا کے غیر حاضر ہونے کی صورت میں وشال سنگھ سروے کرنے کی کارروائی کریں گے۔ اگر سنگھ غیر حاضر ہیں تو اجے مشرا کریں گے۔

    اس سروے میں ویڈیو گرافی اور ماں شرنگر گوری اسٹال اور ملحقہ گیانواپی مسجد کے احاطے کا معائنہ شامل ہے۔

    درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سروے کے دوران تمام فریقین موجود ہوں گے۔ 26 اپریل کو وارانسی میں سول جج روی کمار دیواکر کی عدالت نے ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعہ ماں شرینگر گوری استھال کی ویڈیو گرافی کا حکم دیا تھا اور ان سے 10 مئی کو عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔

    یاد رہے کہ عدالت میں دائر درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے سنہ 1664 میں ’لارڈ وشوشار‘ نامی قدیم مندر کو تباہ کر کہ یہاں مسجد قائم کی تھی۔درخواست کے مطابق تباہ شدہ مندر کے مواد سے مسجد تعمیر کی گئی تھی۔

    عدالتی حکم نامے میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل سے پانچ اراکین پر مشتمل کمیٹی بنانے کو کہا گیا ہے جو مسجد کی تعمیر کے حوالے سے حقائق کا پتا لگائے گی۔

    عدالت کے مطابق کمیٹی کی تشکیل میں ایسے ماہرین شامل کیے جائیں جو آرکیالوجی کی سائنس پر مکمل عبور رکھتے ہوں، جن میں سے دو کا تعلق اقلیتی جماعت سے ہو۔عدالت نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر سے یہ بھی کہا ہے کہ کمیٹی کے مبصر کے طور پر کسی نامی گرامی سکالر یا ماہر تعلیم کو نامزد کیا جائے۔

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے کا بنیادی مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا متنازعہ مقام پر موجود ’مذہبی عمارت‘ کسی دوسری مذہبی عمارت کے اوپر قائم کی گئی تھی یا یہ کسی بھی قسم کی رد و بدل کا نتیجہ ہے۔

    کمیٹی اس بات کا بھی پتا لگائے گی کہ کیا مسجد سے پہلے اس مقام پر کوئی ہندو مندر قائم تھا جس کی جگہ پر بعد میں مسجد قائم کی گئی ہو۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن آر شمشاد کے مطابق سنہ 1991 میں بنائے گئے قانون کے تحت مقدمے پر سماعت نہیں کی جا سکتی، تاہم مقدمہ خارج کر دیا جائے۔

    آر شمشاد نے بتایا کہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی تھی، اب معاملہ الہ آباد کی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے کہ مقدمے پر سماعت کی جا سکتی ہے یا نہیں۔آر شمشاد نے مزید کہا کہ جب معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے تو اس صورتحال میں وارانسی کی عدالت کا مقدمے پر فیصلہ سنا دینا جائز نہیں ہے۔