Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ضمانت خارج ہونے پرملزم گرفتار

    ضمانت خارج ہونے پرملزم گرفتار

    لاہور:ضمانت خارج ہونے پرپولیس نے ملزم کوفرار ہونے سے پہلے ہی دبوچ لیا:ملزم کون؟ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی لاہور ہائی کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    لاہورہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے 5 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی چیک کیس میں ملزم راؤ غلام مصطفی کی ضمانت خارج کردی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ملزم راؤ غلام مصطفی نے احاطہ ہائیکورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تھانہ ڈیفنس پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مدعی کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ ملزم نے اپنی اوورسیز ڈاکٹر بہن سے 5 لاکھ پائونڈ کا فراڈ کیا۔ اوورسیز بہن بیرون ملک سے بھائی کو جائیداد خریدنے کیلئے پیسے بھیجتی رہی۔

    وکیل مدعی نے مؤقف اپنایا کہ بھائی نے بہن کے نام جائیداد خریدنے کی بجائے اپنے نام پر جائیداد خرید لی۔ اوورسیز ڈاکٹر بہن کو دھوکا دینے کیلئے 5 لاکھ پاؤنڈ کا چیک دیدیا جو باؤنس ہوگیا۔لاہور ہائیکورٹ نے 5 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی چیک کیس میں ملزم کی ضمانت خارج کردی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے یبنک ڈیفالٹ کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔عدالت نے مہلت دیتے ہوئے معاملات کو جلد سے جلد حل کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ فریقین عدالت سے پہلے کسی تصفیے تک پہنچ جائیں

  • پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    لاہور:پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت بننے کے بعد صوبے بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے۔

    حمزہ شہباز نے صوبائی سیکرٹریز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

    ادھرمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطرریاستی اداروں پرکیچڑ اچھالا، عمران خان کی دنیا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پرختم ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے عوام کی زندگی تباہ کردی، ہمارامشن آٹا اور چینی سستی کرنا ہے، عمران خان نے اب ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش کا سہارا لیا جسکا کوئی ثبوت نہیں آیا، جیل میں بند کرو یا ٹھوک دو، اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، نااہلی، کرپشن، نالائقی کا نہ ہمیں نہ سپہ سالارکو ذمہ دارقراردیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پرنہ حملوں کی اجازت دینگے، نہ برداشت کیا جائے گا، دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی زبان کولگام دیں، معیشت کے مسائل ہیں، آپکی کرپشن کی فائلیں بھری پڑی ہیں۔

  • عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح:مہنگائی نےلوگوں کوذہنی مریض بنا دیا۔:حمزہ شہباز

    عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح:مہنگائی نےلوگوں کوذہنی مریض بنا دیا۔:حمزہ شہباز

    لاہور: عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہےکہ عوام جو جلد از جلد ریلیف دیا جائے

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح ہے، مہنگائی نے لوگوں کوذہنی مریض بنا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں آدھی رات کو عدالت کو کھلوایا گیا، عمران خان آئین شکنی کرنا چاہتے تھے اس وجہ سے عدالتیں کھلیں، عمران خان نے4 سال میں انتقام کےعلاوہ کیاکیا؟

    حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص جاتے جاتے آئین کے ساتھ مذاق کررہا تھا، عمران خان نے ملک کے جوانوں سے روزگار کے جھوٹے وعدے کیے، عمران خان پاکستان کے اداروں کے خلاف ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آپ کو عوام کی عدالت میں جواب دینا ہوگا، بہت جلد اسے اپنے سارے گناہوں کا حساب دینا ہوگا، عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک ہم سے ناراض ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بالکل نہ سمجھیں یہ جو چاہے کہتے رہیں گے، عمران خان نے جو وعدے کیے جھوٹے ثابت ہوئے، یہ آئین کو پاؤں تلے روندنا چاہتےتھے، یہ کہتے تھے کہ میں پاکستان اورکشمیرکا وکیل بنوں گا، یہ پاکستان کے وکیل بن سکے اور نہ ہی کشمیرکے۔

  • مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے بانہال قصبے میں ایک 25سالہ لاپتہ نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کی گئی۔ جس کی شناخت شوپیاں کے عارف گنائی کے طور پر ہوئی ہے جو تین دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول کی شادی کی تقریب اگلے ہفتے طے تھی، حکام نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب جموں کے علاقوں برمن اور پنچھاری میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔

    دریں اثناء ضلع رامبن کے علاقے میترا کے قریب دو کمسن لڑکے دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ ایک اور نوجوان ضلع جموں کے علاقے میرپور کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

    ادھر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف آزادی پسند رہنما حاجی محمد سلطان شاہ آج مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مرحوم ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نادی ہل کے رہائشی تھے۔ حاجی محمد سلطان کا شمار تحریک آزادی کے اولین رہنماﺅں میں ہوتا تھا ۔ وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور ایک انتہائی نڈر اور بے باک رہنما تھے۔

    دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیرشاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں حاجی محمد سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی میں مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    حریت آزاد جموں وکشمیر کے رہنما امتیاز احمد وانی نے بھی انکی وفات پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

  • موبائل فون آپریٹرزنے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا

    موبائل فون آپریٹرزنے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد:موبائل فون آپریٹرزنے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا،خاص طور پر اس سے کم آمدن والے افراد کی موبائل فون رکھنے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی استطاعت میں کمی واقع ہوگی۔

    وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھیجے گئے خط میں مواصلاتی شعبے کی جانب سے حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیلی کام سروسز پر آئندہ بجٹ میں ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد تک کردیا جائے۔

    فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے ایڈوانس انکم ٹیکس میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے 193 ملین صارفین پرمجموعی طورپرلاگو ہونے والے ٹیکس کی شرح تقریباً 35 فیصد ہوگئی ہے۔

    خط کے مطابق صارفین سے مجموعی طور پر ساڑھے 34 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس میں 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور ساڑھے 19 فیصد جنرل سیلز ٹیکس شامل ہے۔

    پاکستان دنیا کے مواصلاتی شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے جب کہ جنوبی ایشیاء میں اس کا شمار سب سے زیاہ مواصلاتی ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں دوسرا ہے۔ ٹیکس کی بلند شرح ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی راہ میں سب سے زیادہ حائل رکاوٹ ہے۔

    معیشت کے تمام اہم عوامل بشمول صحت، تعلیم اور تجارت ڈیجیٹلازیشن کے لیے ارزاں نرخوں پر انٹرنیٹ اور موبائل آنرشپ کی دستیابی نہایت اہمت کی حامل ہے۔

    واضح رہے کہ مالی سال 2021 میں ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح کو ساڑھے 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا تھا جب کہ فنانس ایکٹ 2022 میں اسے 8 فیصد تک کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم اس فیصلے کو 6 ماہ پہلے ہی واپس لے لیا گیا تھا۔

  • منو بھائی نے ساری زندگی سندس فاؤنڈیشن اورمریض بچوں کے لئے وقف کر دی: حمزہ شہباز

    منو بھائی نے ساری زندگی سندس فاؤنڈیشن اورمریض بچوں کے لئے وقف کر دی: حمزہ شہباز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 74سال ہو گئے ملک کو قائم ہوئے لیکن آج بھی لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو معیشت کی بحالی، آئین اورقانون کی بحالی کا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا

    سندس فاؤنڈیشن کے دورہ کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منو بھائی نے ساری زندگی سندس فاؤنڈیشن اورمریض بچوں کے لئے وقف کر دی، دنیا کا سب سے بڑا سبق انسانیت کا سبق ہے۔ کئی لوگ آئے چلے گئے اچھے کام ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں مشکلات آتی ہے، مشکلات میں دوسروں کے درد کا احساس پیدا ہوجائے تو یہ کامیابی ہے۔ اولاد کی آزمائش انسان کو دوسروں کے درد کا احساس دلاتی ہے۔ دوسروں کا احساس کر کے آگے بڑھیں تو زندگی آسان ہوجاتی ہے۔ دادا مرحوم کہتے تھے اگر موقع ملے تو مخلوق کی خدمت کرنا،یہی کامیابی ہے۔ کامیاب سیاستدان وہ ہے جو اچھا انسان ہے۔ 74سال ہو گئے ملک کو قائم ہوئے لیکن آج بھی لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو معیشت کی بحالی، آئین اورقانون کی بحالی کا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔ ملک کے مسائل پہاڑ جیسے ہیں، سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔ بلوچستان،خیبر پختونخوا اورسندھ کی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر مسائل پوچھے اورحل کریں۔

    میاں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو عوام معاف کریں گے نہ اللہ معاف کرے گا۔ خوشحال پاکستان کی منزل کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر ایک ایجنڈے پر آنا ہو گا۔ پاکستان کے عوام کا خوشحال ہونا ضروری ہے،سیاست تو ہوتی رہے گی۔ کامیاب سیاستدان وہی ہے جو مخلوق کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔ کبھی ذات کی سیاست نہیں کی، ہمیشہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھا۔ ذمہ داری ملنے پر خوشی کم اورفکر زیادہ ہے، مخلوق کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

  • نائجیرین ایئر لائن نے اپنی پروازیں معطل کر دیں

    نائجیرین ایئر لائن نے اپنی پروازیں معطل کر دیں

    نائجیرین ایئر لائن پیر کے روز سے اپنی تمام اندرونِ ملک پروازیں معطل کر رہی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا گیا ہے۔

    نائجیرین ایئر لائن کو چلانے والے ادارے کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں چار گنا اضافہ ہو چکا ہے جو 197 نیرا (نائجیرین کرنسی) فی ليٹر سے بڑھ کر 700 نیرا تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی ڈالر میں یہ قیمت 0.45 سے بڑھ کر 1.70 بنتی ہے۔

    ادارے کے مطابق جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے اب ایک گھنٹے کی پرواز کے اخراجات ایک لاکھ 20 ہزار نیرا یعنی 289 امریکی ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جو نہ پہلے سے مشکلات کے شکار نائجیرین عوام برداشت کر سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کی کوئی اور ایئر لائن۔

    دوسری جانب نائجیرین ایوی ایشن نے ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ نائجیرین عوام اور بین الاقوامی مسافروں کی اس فیصلے کے اثر سے دوچند ہونے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    واضح رہے کہ روس کی جانب سے رواں سال 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اچھا خاصا اضافہ ہوا ہے جبکہ مغربی اتحادی ممالک کی روسی خام تیل اور قدرتی گیس پر عائد پابندیوں نے ایندھن کی قیمتوں کو مزید پر لگا دیے ہیں۔

    اگرچہ نائجیریا کی اپنی 14 لاکھ بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار ہے تاہم وہ بہت کم مقدار میں خام تیل کو ریفائن کرتا ہے اور اُس کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جن کا تقریباً تمام تر انحصار درآمد شدہ ایندھن پر ہے۔ اسی وجہ سے نائجیریا میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے۔

  • تاج محل میں مورتیوں کی موجودگی کا شبہہ، بی جے پی عہدیدارعدالت پہنچ گیا

    تاج محل میں مورتیوں کی موجودگی کا شبہہ، بی جے پی عہدیدارعدالت پہنچ گیا

    نئی دہلی : تاج محل میں مورتیوں کی موجودگی کا شبہہ، بی جے پی عہدیدارعدالت پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ایک عدالت میں مغلیہ دور کی مشہور یادگار تاج محل کے 20 کمروں کو عوام کے لیے کھولے جانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

    بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق الہ آباد ہائیکورٹ کے لکھنؤ بنچ میں بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع ایودھیہ کے میڈیا انچارج ڈاکٹر راجنیش سنگھ نے یہ پٹیشن دائر کی ہے۔ انہیں شک ہے کہ تاج محل کے بند کمروں میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیوں اور تاریخی عبارات کو چھپایا گیا ہے۔

    ڈاکٹر راجنیش سنگھ کا کہنا ہے کہ تاج محل کے تقریباً 20 کمروں کو تالے لگے ہوئے ہیں اور ان میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ ان کمروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں اور مقدس عبارات موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالت آرکیالوجیکل سروے کو ہدایت جاری کرے کہ ان کمروں کو کھول کر حقیقت معلوم کی جائے جنہیں کھولنے میں کوئی ہرج نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کمروں کی حقیقت جاننے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے۔

    ڈاکٹر راجنیش سنگھ 2020ء ان کمروں کی حقیقت کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں ان کمروں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ معلومات کے حصول کے حق، آر ٹی آئی کے قانون کی بنیاد پر ایک درخواست دائر کی تھی جس کے جواب میں اتنا بتایا گیا کہ ان کمروں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تالے لگائے گئے ہیں۔

    ڈاکٹر راجنیش سنگھ کا کہنا تھا کہ جب ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو انہوں نے لکھنؤ میں ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ رودرا وکرم نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

    واضح رہے کہ انتہا پسند ہندو تنظیمیں مغل بادشاہ شاہجہاں کے تعمیر کرائے گئے تاج محل کو تیجو مہلایا کا مندر قرار دیتی ہیں۔

  • عمران خان سے علمائے کرام کی ملاقات میں کیاہوئیں باتیں؟سب کےسامنےآگئیں

    عمران خان سے علمائے کرام کی ملاقات میں کیاہوئیں باتیں؟سب کےسامنےآگئیں

    اسلام آباد:ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے بیرونی سازش کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح عدالتی کمیشن کے قیام اور کھلی سماعت میں تحقیقات کے مطالبے کی تائید کا اعلان کردیا۔

    سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے ملاقات کی، نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور علی محمد خان سمیت دیگر بھی ملاقات موجود تھے۔

    ملاقات میں سازش کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور سازش کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح عدالتی کمیشن کے قیام اور کھلی سماعت میں تحقیقات کے مطالبے کی بھی تائید کا اعلان کیا گیا۔ جب کہ اس موقع پر قرارداد کی بھی متفقہ منظوری دی گئی۔

    قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کلمہ ’’لاَ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ‘‘ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے، قرادِ مقاصد کی روشنی میں ریاست پاکستان میں اقتدار اعلی کی واحد مالک خدا کی ذات ہے، عوام قرآن و سنت کے اصولوں کے تابع ایک منتخب جمہوری نمائندہِ ایوان کے ذریعے ان اختیارات کے استعمال کا حق رکھتے ہیں۔

    قرارداد کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے بطور وزیراعظم پاکستان دنیا بھر میں اسلام کی سربلندی و توہین رسالت ﷺ جیسے قبیح و شرمناک عمل کے انسداد کیلئے غیر معمولی محنت کی، اسلاموفوبیا کے تدارک اور مسلم امہ کے مابین اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لئے بھی عمران خان کی خدمات غیر معمولی خدمات ہیں۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ اسلام کے تہذیبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے چئیرمین تحریک انصاف کے تصورات و خدمات لائق تقلید و قابل تحسین ہیں، جنرل اسمبلی سے اسلاموفوبیا کے انسداد کی قرارداد کی متفقہ منظوری عمران خان کی غیرمعمولی خدمت کی عکاسی کرتی ہے، سیرت رسولﷺ کی تعلیمی نصاب میں شمولیت اور رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کا قیام بھی عمران خان کی اسلام و پیغیمبرِ اسلامﷺ سے گہری عقیدت کی علامتیں ہیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک سنگین سازش و مداخلت کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے پر گہری تشویش ہے، خفیہ مراسلے کے مندرجات پر قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے اعلامیوں کی تائید کرتے ہیں، ایک طاقتور و بااختیار عدالتی کمیشن کی تشکیل اور کھلی تحقیقات کے ذریعے سازش میں شامل عناصر کی نشاندہی کے عمران کے مطالبے کی توثیق کرتے ہیں۔

  • ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟جس نے بڑے بڑے مضبوط اعصاب والے انسانوں کوبے بس کررکھا ہے

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟جس نے بڑے بڑے مضبوط اعصاب والے انسانوں کوبے بس کررکھا ہے

    لاہور:ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟جس نے بڑے بڑے مضبوط اعصاب والے انسانوں کوبے بس کررکھا ہے، شایدیہی وہ حقائق ہیں کہ جن کوبنیاد بنا کرپاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی کچھ غیر مناسب ویڈیوز کا اس وقت سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔

    پاکستان میں ڈیپ فیک کی ٹیکنالوجی کی شاہکاریہ ویڈیوز تاحال کسی نے دیکھی نہیں اور کوئی حتمی طور پر یہ بھی نہیں بتا سکتا کہ حقیقت میں ایسی کوئی ویڈیوز موجود بھی ہیں یا نہیں ۔

    تاہم پی ٹی آئی کے رہنماوں اور آئی ٹی کے ایکسپرٹس کی طرف سے اس قسم کے خدشات کےبعد تحریک انصاف اور عمران خان کے حامی سوشل میڈیا پر ایک مہم چلا رہے ہیں جس میں وہ ان مبینہ ویڈیوز کو، جو ابھی منظرعام پر بھی نہیں آئیں، جعلی قرار دے رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے بھی اسی وجہ سے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کردار کشی کی ایک نئی مہم تیار کی جا رہی ہے جس میں مبینہ طور پر جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کا استعمال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور’ڈیپ فیک ٹیکنالوجی‘ کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

    آخر یہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک ٹارگٹ ڈاٹ کام‘ کے مطابق لفظ ’ڈیپ فیک‘دو الفاظ ’ڈیپ لرننگ‘ اور ’فیک‘ کے ملاپ سے وجود میں آیا ہے۔یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جعلی تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کئی مثبت استعمالات بھی ہیں، مثلاً خبریں پڑھنے میں اور اپنے ملازمین کو مختلف زبانوں کی تربیت دلوانے سمیت کئی معاملات میں کمپنیاں اور نشریاتی ادارے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔خیال رہے کیونکہ ہر ٹیکنالوجی کی طرف اس کے منفی استعمالات بھی ہیں۔

    اس کے ذریعے مشہور شخصیات کو فحش فلموں کے اداکار بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے یا پھر سیاست دانوں کی ویڈیوز بنا کر اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات پھیلا دیئے جاتے ہیں ۔ایسی جعلی ویڈیوز، آڈیوز یا تصاویر بنانے کے لیے مخصوص سافٹ ویئرز استعمال ہوتے ہیں جوڈیپ لرننگ اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے لیے اس سافٹ ویئر کو ٹارگٹ کے متعلق بہت سے معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں،۔مثلاً وہ دیکھنے میں کیسا ہے، بولتا کیسے ہے، بولتے وقت اس کی حرکات و سکنات کیسی ہوتی ہیں، وہ کس طرح کی صورتحال میں کیا ردعمل دیتا ہے، وغیرہ۔

    ٹارگٹ کے متعلق تمام معلومات مہیا کرنے کے بعد یہ سافٹ ویئر آپ کی مرضی کی ویڈیو، آڈیو یا تصویر بنانے کا کام شروع کر دیتا ہے اور نتیجے کے طور پر جو مواد بنتا ہے وہ حقیقت کے قریب تر ہوتا ہے جس کے جعلی ہونے کا فوری طور پر پتا چلانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    ماہرین کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ڈیپ فیک اور حقیقی ویڈیوز میں فرق کرنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ یہ ان میں موجود معمولی فرق بھی ختم ہو جائے گا۔