Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • حکومتی انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری     کرے توقبول کریں گے:فوادچوہدری نےبتادیا

    حکومتی انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری کرے توقبول کریں گے:فوادچوہدری نےبتادیا

    اسلام آباد:حکومت کا انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری کرے توقبول کریں گے:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی سازش کے الزام کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کے مجوزہ انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

    وفاقی حکومت کے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست پر الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ فرح خان کے خلاف ابھی تک کوئی کیس نہیں بنا سکے، الزام لگا نہیں رہے، پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

  • موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی

    موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی

    اسلام آباد:‏موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی،اطلاعات کے مطابق موٹروے پولیس نے یہ اعلان جاری کردیا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹرشہازگل کی گاڑی کو ٹکرمارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی ہے

    موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا ، پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے

    حکام کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ افراد تک جلد پہنچ جائیں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موٹروے کے اعلی افسران پر مشتمل ٹیم واقع کی مزید تحقیقات بھی کررہی یے ،

    دوسری طرف شہاز گل نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی:میرے اللہ نے بچا لیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اورپی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طرف سے موٹروے حآدث کے حوالے سے ردعمل آگیا ہے ،

    شہبازگل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں۔ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا

    میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کارحادثے میں زخمی ہو گئے:پیچھے سے ٹکر ماری گئی ،اطلاعات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری، حادثے کے بعد موٹروے پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔

     

    شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہواہوں۔ ان کے ساتھی کا کہنا تھاکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

  • حکومت کا عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے 4 ملازمین کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جن ملازمین کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں طاہر اقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق شامل ہیں، 2008 سے 2022 تک ان ملازمین کے نجی اکاﺅنٹس میں جتنی رقوم آئیں ان کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 4 ملازمین کے نجی اکاﺅنٹس میں آنے والی بھاری رقوم کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک سے منگوایا جا رہا ہے، شواہد کی روشنی میں گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

    حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے 2013 سے 2022 کا ریکارڈ بھی منگوایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں صرف 5 سال تک کے عرصے کا ریکارڈ ہے۔

    ذرائع کے مطابق آزاد آڈیٹرز کے ذریعے ریکارڈ کی فارنزک جانچ پڑتال کروائی جائے گی جبکہ ایف آئی اے اور ایف بی آر اپنی اپنی سطح پر ریکارڈ حاصل کرکے کارروائی کریں گے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے انٹرنیشنل بینک اکاﺅنٹس کے ریکارڈ کے لیے عالمی بینکس کو خط لکھنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے دور میں ڈیٹا ایکسچینج معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت کارروائی کی جائے گی، معاہدے کے تحت ایف بی آر کو قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ عالمی بینکس سے ریکارڈ لے سکتا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر غیر ملکی بینک اکاﺅنٹس کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، گوشواروں اور ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ‏حکومت کا عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

    ‏حکومت کا عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

    اسلام آباد:‏حکومت کا عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیایست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

    مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان سے متعلق بیان پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا۔

    انھوں نے کہا کہ تباہ حال معیشت، بیروزگاری، بدترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اور لوٹ مار ہے، عمران خان کے دور میں آٹا،چینی،گھی، دوائی اور کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی۔

    دوسری جانب مریم اورنگزیب نے موجودہ حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سال سے ستائی عوام کو 2 ہفتے میں مہنگائی سے ریلیف دیا، آج الحمدللّٰہ یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر رمضان میں ایک کلوچینی کے لیے قطاریں نہیں لگیں، آج عوام کو 4 سال کے بعد صرف 2 ہفتوں میں سستا آٹا،چینی اورگھی مل رہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج سعودی عرب اور یو اےای سے ملکی ترقی کے لیے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں، عمران صاحب کشکول لے کر دردرکی ٹھوکریں کھاتے رہے، عمران صاحب کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔

  • شیریں مزاری کے رانا ثنااللہ سے متعلق خط پر طاہر اشرفی کا ردعمل آگیا

    شیریں مزاری کے رانا ثنااللہ سے متعلق خط پر طاہر اشرفی کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد:پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر اور دیگر اداروں کو خط لکھا ہے۔

    شیریں مزاری نے رانا ثنا کیخلاف اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو مراسلہ لکھ دیا

    انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری اس قانون کے حوالے سے پاکستانی عدالتوں، متحدہ علماء بورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کرسکتی تھیں۔

    طاہر اشرفی نے کہا کہ شیریں مزاری کے عمل سے عالمی سطح پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو تقویت ملے گی ، امید ہے پی ٹی آئی کی قیادت اس خط کو واپس لے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کے مندوب کو خط لکھا ہے جبکہ یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

    شیریں مزاری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کیا ہے جبک سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کارڈ استعمال کر رہا ہے۔
    انہوں نے اپنے خط میں لکھا پاکستان اقوام متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن، عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں مقامی میرجعفروں کی حکومت عوامی تائید سے مکمل محروم ہے، امپورٹڈ حکومت فاشسٹ اقدامات سے اقتدار کا دوام چاہتی ہے۔

    سابق وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنے خط کے متن میں کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی ایک مبینہ قاتل کو داخلی امن کا نگراں وزیر مقرر کیا ہے جو ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کارڈ استعمال کررہا ہے، میڈیا پر بھرپور بندشوں کے بعدمخصوص صحافیوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • میرے نام سے بنائے گئے تمام فیس بک پیجز جعلی ہیں:حامد میر

    میرے نام سے بنائے گئے تمام فیس بک پیجز جعلی ہیں:حامد میر

    اسلام آباد:میرے نام سے بنائے گئے تمام فیس بک پیجز جعلی ہیں:اطلاعات کے مطابق سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ میرے نام سے بنائے گئے تمام فیس بک پیجز جعلی ہیں اور میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ بات انہوں نے حامد میر کے نام سے موجود پیجز سے پوسٹیں شیئر ہونے کے بعد کی

     

     

    اس حوالے سے حامد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں کئی بار وضاحت کر چکا ہوں اور اب دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ میرے نام پر کوئی فیس بک پیج نہیں ہے۔ کچھ لوگ جعلی فیس بک اکاؤنٹس پر میرا نام اور تصاویر استعمال کر رہے ہیں۔

    حامد میر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کئی بار پہلے بھی باور کرا چکے ہیں کہ وہ ان جعلی صفحات کو ہٹانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے ایک جعلی صفحہ کی تصدیق کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے بہت وضاحتیں دے چکے ہیں

    ادھر ذرائع کے مطابق حامد میر کا کہنا تھا کہ ان کے نام سے کئی لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز بنا رکھے ہیں ، جن کے ذریعے ایسا کرنے والے ان کا نام غلط استعمال کررہے ہیں اور وہ اس قسم کے تمام پجیز سے برات کا اعلان کرتے ہیں

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فیک آئی ڈیز سے پوسٹیں اورمواد شیئر کیا جاتا ہے جس کا یقینی طور پر نقصان اس شخص کو ہوتا ہے جس کے نام سے وہ پیجز ہوتے ہیں

  • ”ہر مداخلت کےپیچھےکوئی نہ کوئی سازش ہوتی ہے“:امجد اسلام امجد

    ”ہر مداخلت کےپیچھےکوئی نہ کوئی سازش ہوتی ہے“:امجد اسلام امجد

    لاہور:سازش اورمداخلت میں کیا فرق ہے اور کیا سازش اور مداخلت واقعی ہوئی اس حوالے سے پاکستان کے معروف شاعر امجد اسلام امجد نے لفظ ”سازش“ اور ”مداخلت“ کی تشریح کر دی ہے۔

    نجی ٹی وی میں خصوصی گفتگو کے دوران معروف شاعر امجد اسلام امجد نے ”سازش“ اور ”مداخلت“ کا مفہوم بتا دیا۔

    امجد اسلام امجد نے کہا کہ اردو میں سازش اور مداخلت کے الگ الگ معنیٰ ہیں لیکن ان کا آپس میں گہرا تعلق ہے، سازش ہوتی ہے تب ہی مداخلت ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر مداخلت کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ضرور ہوتی ہے تب ہی مداخلت کی جاتی ہے، اس کے پیچھے ایک مخالف سوچ بھی ہوتی ہے۔

    معروف شاعر نے کہا کہ جب انگریزوں اور فرانسیسیوں نے برصغیر پر حملہ کیا تھا تو اس کے پیچھے بھی ایک پلانگ تھی، وہ پلانگ دراصل سازش تھی، سازش اور مداخلت دونوں آپس میں کزن یا بہنیں ہیں۔

    گفتگو کے دوران امجد اسلام امجد نے دلچسپ قصے بھی سنائے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈم نور جہاں نے میرے لکھے گانے میں لفظ ”ساجنا“ کو ”سجنا“ پڑھا، نور جہاں نے غلطی پر مجھ سے پوچھا آپ کو ”سجنا“ اچھا نہیں لگا، میں ان کو کیا جواب دیتا؟

  • 2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا: حماد اظہر

    2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا: حماد اظہر

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، مسلم لیگ ن کی غلطی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درآمدی ایندھن پر انحصار کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے لکھا کہ سال 2013 سے 2018 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، یہ مسلم لیگ ن کی تاریخی غلطی ہے، یہ پلانٹس ٹیک یا پے کی بنیاد پر ہیں، رقوم کی واپسی کے لیے ڈالر کا حساب لگایا گیا ہے۔

     

    اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر توانائی نے لکھا کہ اس غلطی کا خمیازہ ہمارے عوام روز بھگت رہے ہیں، نون لیگ کی غلطی انڈسٹری ہر روز برداشت کر رہی ہے۔

    اس سے پہلے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ رضا باقراسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ رضا باقر اسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔

    جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ ان کا نقطہ نظر ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ترقی پسند رہا، کورونا کے دوران تجارت و صنعت کیلئے موثر پیکیجز ان کے دورکی خاص باتیں ہیں۔

     

    واضح رہے کہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر اہم بیان جاری کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت مکمل کرلی، اللہ نے مجھے ملک کی خدمت کا موقع دیا۔

    رضا باقر نے کہا کہ تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اوورسیز کو عوامی خدمت کی ترغیب دیتا ہوں۔

  • عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

    عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 مئی کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں، کرپٹ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جمعہ کے روز میں آپ کے پاس آرہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام !

    6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور

     

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپٹ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، اس کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری کا آغاز کر رہے ہیں، میانوالی نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ جتوائی تھی، آپ نے اس میں بھرپور شرکت کرنی ہے، پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہے، سب کو بتانا ہے میانوالی امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ساتھ کھڑا ہے۔

     

     

    دوسری طرف

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی بہتری پر یقین رکھتے ہیں۔

    گجرات میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے درد دل رکھنے والے ہے ، وہ عوام کی بہتری، دین کے فروغ کیلئے نہ صرف نیت رکھتے ہیں بلکہ فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلی سے پانچویں تک ناظرہ اور پانچودیں سے بارہویں تک ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا ہے، جس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی کی صورت میں حاصل ہو گا۔

  • پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    لاہور: گورنر پنجاب کا وزیراعظم کو خط:بڑا اہم ایشوبن گیا:خط پڑھنے کے قابل ،اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پنجاب کے سیاسی بحران اور آئینی تعطل کے بارے آگاہ کیا ہے۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ متنازع ہے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں ڈی فیکٹو ممبران کی مکروہ حمایت حاصل کی، وفاداری تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، وزیر اعلیٰ کے متنازع الیکشن کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تمام غیر آئینی عمل کا مرکزی کردار حمزہ شہباز ہے، حمزہ شہباز نے وزیراعظم کا بیٹا ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے،متنازع الیکشن کی رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے مجھے بھجوائ، سیکرٹری اسمبلی نے فراڈ الیشکن سے متعلق قانونی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیا۔

     

     

    خط کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نے ڈپٹی اسپیکر کے نتیجے میں بھی قانونی خامیوں کی نشاندہی کی،میں نے صدر پاکستان کو خط لکھ کر حقائق سے آگاہ کرکے رہنمائی مانگی ہے۔

     

     

    گورنر کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ حالیہ الیکشن پنجاب اسمبلی کی 100 سالہ تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے اس معاملے میں گھناؤنا کردار ادا کیا، ان افسران نے گورنر پنجاب کے دفتر کے تمام اختیارات سلب کیے، حلف برداری کی تقریب سے قبل گورنر ہاؤس کو سکیورٹی کے نام پر حصار میں لیا گیا،چیف سیکرٹری نے ہائیکورٹ کے حکم کا جواز بنا کر گورنر کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی ان افسران نے ارکان اسمبلی پر تشدد میں کردار ادا کیا، آپ نے بطور وزیراعظم اختیارات کا غیر آئینی استعمال کر کے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلا، آپ اور آپ کا بیٹا، مریم نواز اور نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد پر مجرمانہ کیسز ہیں، ملک کی بد قسمتی ہے کہ آپ اور آپ کا بیٹا ضمانت پر ہونے کے باوجود اہم عہدوں پر ہیں۔

     

    گورنر پنجاب نے خط میں لکھا کہ کوئی طاقت مجھے آپ کے بیٹے کے غیر آئینی اقدامات کو روکنے سے منع نہیں کر سکتی، میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آئین پاکستان کی حفاظت کروں گا۔