Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان سپر لیگ: گلیڈی ایٹرز کا آج کراچی کنگز، سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا

    پاکستان سپر لیگ: گلیڈی ایٹرز کا آج کراچی کنگز، سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا

    لاہور:پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سلطانز ، اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے۔

    لاہور میں کرکٹ میلے کی رونقیں عروج پر تو کرکٹ دیوانے بھی پرجوش ہیں۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دوپہر اڑھائی بجے مدمقابل ہوں گے۔

    دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا۔

    ادھر ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کے طور پر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کرچکے ہیں۔

    افغانستان کی ٹیم بنگلادیش کے دورے پر ہے اور راشد خان اس دورے کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان سپر لیگ 7 کے سیزن میں آج اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے اور وہ اب تک اس سیزن میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    ادھر کل کھیلے گئے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونایئٹڈ کو پچھاڑ دیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حریف ٹیم کی قیادت ایک مرتبہ پھر آصف علی نے کی، جو شاداب خان کی انجری کے باعث ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

    لاہور: قلندرز بیٹنگ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا اور حریف ٹیم کی جانب سے مبصر خان نے پہلا اوور پھینکا۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم اس دوران فخر زمان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی اور حریف ٹیم کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کے درمیان 63 گیندوں پر 101 رنز کی پارٹنر شپ بنی ، فخر زمان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر رخصت ہوئے۔ سہیل اختر کی باری 15 سکور تک محدود رہی۔

    اس دوران ہیری بروک نے 48 گیندوں پر جارحانہ سنچری بنائی۔ سنچری میں انہوں نے 10 چوکے اور پانچ چھکے لگائے اور 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 197 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ:

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے رحمن اللہ گرباز اور مبصر خان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے شروع میں جارحانہ انداز اپنایا افغان بیٹسمین سکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے چکر میں 11 گیندوں پر 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شاہین شاہ نے وکٹ حاصل کی۔

    دیگر بیٹرز بھی زیادہ دیر تک کریز پر رُک نہ سکے، مبصر خان 6، وسیم جونیئر 12، لیام ڈاؤسن 31، اعظم خان 10، ، آصف علی 12، وقاص مقصود1، فہیم اشرف 2 ، ڈی لنگے 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 131 رنز بنا سکی۔ راشد خان، زمان خان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو شکار کیے۔

    لاہور قلندرز سکواڈ:

    فخر زمان، سہیل اختر، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان شامل تھے

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:

    رحمن اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، مارچنٹ ڈی لنگے، محمد وسیم، وقاص مقصود، ظاہر خان شامل تھے

    ٹاس کے دوران قومی ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجرڈ ہوئے جس کے بعد قانون کے تحت حسن علی کی جگہ ڈی لنگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

  • کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    اسلام آباد:کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق:کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ320 گئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار967، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار698، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار764، بلوچستان میں 35 ہزار 229، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 599اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

    ادھر بیرون ملک سےکراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سیکڑوں افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق 13 جنوری تا 17 فروری کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے 204 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مسافرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے جس کے بعد تمام متاثرہ مسافروں کوگھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

  • عوام مہنگائی اور بے روزگاری سےتنگ آکرخودکشی کرنےپرمجبور:سعد رضوی

    عوام مہنگائی اور بے روزگاری سےتنگ آکرخودکشی کرنےپرمجبور:سعد رضوی

    لاہور:عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں:سعد رضوی بھی جارحانہ سیاست کھیل کھیلنے لگے،اطلاعات کے مطابق سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے اوراس کے نتیجے میں جنم لینے والے مہنگائی کے بدترین طوفان کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزراء اقتدار انجوائے کر رہے ہیں، ملک کو عمران خان کے رحم و کرم پر مزید نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان کو وزیر اعظم کے طور پر مزید برداشت کرنا ملک و قوم کے مفاد کے خلاف ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن حکومت کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ثابت ہو گا، ہم جلد ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کا فارمولا پیش کریں گے۔

    سعد رضوی نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عمران خان بتائیں معاشرے کا کون سا ایسا طبقہ ہے جو اس کمر توڑ مہنگائی سے براہ راست متاثر نہیں ہے؟ جلد عمران خان ماضی کی تلخ یاد ہوں گے۔

  • عرب امارات نے ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبارکےلیے لاسئنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

    عرب امارات نے ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبارکےلیے لاسئنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

    دبئی :عرب امارات نے ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبارکےلیے لاسئنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات ہیں‌ کہ متحدہ عرب امارات مارچ کے آخر تک دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کمپنیوں کو راغب کرنے کی کوشش میں ورچوئل خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے وفاقی لائسنس جاری کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی VASPs کو قائم کرنے کی اجازت دینے کے لیے قانون سازی میں ترمیم کے آخری مرحلے میں ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے Binance Holdings Ltd. کے نام سے تجارتی حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو اس سلسلے میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوگیا ہے

    ورچوئل کاروبار کرنے والی فرموں کے لیے ایک ملک گیر لائسنسنگ نظام متحدہ عرب امارات کو سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسے حریف مالیاتی مراکز کے ساتھ بہتر مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جو کرپٹو ٹریڈنگ کے لیے مکمل طور پر ریگولیٹڈ ماحول پیدا کرنے کے کی طرف گامزن ہے

    ملک کے کچھ مالیاتی فری زونز پہلے ہی VASPs کے لیے اجازت نامے جاری کر چکے ہیں۔ بلومبرگ کی طرف سے دیکھی گئی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے 22، جبکہ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے پاس چھ اور دبئی سلیکون اویسس اتھارٹی کے پاس کم از کم ایک لائسنس ہے۔ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، جو کہ زیادہ تر وال اسٹریٹ بینکوں کے لیے مشرق وسطیٰ کا مرکز ہے، کے پاس فی الحال کوئی نہیں ہے۔

    اس سے سلسلے میں بہتر کاروبار کی صورت حال پیدا کرنے کے لیے UAE نے پچھلے سال کے آخر میں ورچوئل اثاثوں پر ایک رسک اسیسمنٹ مکمل کیا، جس میں 14 پبلک سیکٹر ایجنسیاں اور 16 نجی شعبے کے اداکار شامل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایک "زیادہ خطرہ” ہے کہ VASPs کو غیر قانونی مالیاتی اسکیموں میں مشغول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،

    ذرائع کے مطابق ابوظہبی نے پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ امریکہ، برطانیہ اور سنگاپور میں کام کرنے والی حکمت عملیوں پر غور کیا۔ عہدیدار نے کہا کہ اس شعبے کا فعال کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ UAE کس طرح ٹیکنالوجی کو اپناتا ہے۔

    ملک نگرانی کے لیے ہائبرڈ طریقہ اختیار کر رہا ہے۔ مرکزی بینک کے ان پٹ کے ساتھ ضابطے کو سنبھالے گا، جبکہ مقامی مالیاتی مراکز لائسنسنگ کے بارے میں اپنے روزانہ کے طریقہ کار کو قائم کر سکتے ہیں۔

  • پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    کراچی : پی آئی اے کا "باکو” کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آذر بائیجان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آذر بائیجان کے شہر باکو کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے کراچی اور لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گا، باکو کیلئے کراچی سے پہلی پرواز16مارچ کو اڑان بھرے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوسری پرواز19مارچ کو لاہور سے باکو کیلئے روانہ ہوگی، پی آئی اے اپنے بزنس پلان کے تحت نئے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کےعلاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں۔علاوہ ازیں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کرسکیں گے۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ نے مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • فاطمہ جناح میڈیکل یونی ورسٹی کا کانووکیشن:گورنرپنجاب کی شرکت کے تذکرے ابھی تک جاری

    فاطمہ جناح میڈیکل یونی ورسٹی کا کانووکیشن:گورنرپنجاب کی شرکت کے تذکرے ابھی تک جاری

    لاہور:فاطمہ جناح میڈیکل یونی ورسٹی کا کانووکیشن:گورنرپنجاب کی شرکت کے تذکرے ابھی تک جاری ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن میں ستاون طالبات کو گولڈ میڈل اور دو سو پچاسی طالبات کو اسناد دی گئیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گریجویٹ ہونے والے طالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

    ذرائع کے مطابق اس موقع ہر آنکھوں میں خوشی اور چہرے پر مسکراہٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہونے والی طالبات دو سو پچاسی طالبات کو اسناد سے نوازا گیا ۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گریجویٹ ہونے والی طالبات کو تلقین کی کہ وہ ایمانداری سے اپنا فرض ادا کریں، بولے جس بھی یونیورسٹی میں جاتا ہوں زیادہ گولڈ میڈل طالبات ہی حاصل کرتی ہیں۔

    گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر کہا کہ حکومت تعلیم کے حصول کے لیے تمام تراقدامات بجا لا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کے لیے سکالرشپس دے کراپنے طالبعلوں کو ہرممکن مدد فراہم کررہی ہے

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ صحت کے شعبہ میں کام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کے اختتام تک اسی ہزار افراد کو صرف محکمہ صحت میں ہی نوکریاں مل چکی ہوں گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں کہ گنگا رام اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا قیام ایک انقلابی قدم ہے، سو سے زائد ہیلتھ کیئر سینٹر کو اپگریڈ کرنے کا کام بھی جاری ہے،

  • خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:13 اضلاع میں ری پولنگ:ووٹوں کی گنتی شروع:پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

    خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:13 اضلاع میں ری پولنگ:ووٹوں کی گنتی شروع:پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

    پشاور:پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے 13 اضلاع میں ری پولنگ ہورہی ہے جس کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ابھی تک ڈی آئی خان میں 302 میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ ابھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور 7 ہزار 770 ووٹ لےکر آگے جے یو آئی(ف)کے کفیل نظامی 5 ہزار 530 ووٹ لے کر پیچھے پیچھے چل رہے ہیں‌

    پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں سات لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کی نشست کا انتخاب مرکز نگاہ ہے، عمر امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

    الیکشن کے دوران بعض علاقوں سے دنگا فساد کی رپورٹس بھی ملیں۔ تحصیل کرک میں دبلی لواغر اور شگی لواغر کے خواتین کے بیلٹ باکسز کو آگ لگا دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق برقع پوش نامعلوم خواتین نے ووٹ پول کے بہانے بیلٹ باکس میں آتش گیر مواد ڈال دیا جس سے بیلٹ باکس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی، سٹاف اور خواتین پولنگ کے احاطے میں محصور ہوگئیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر حالات کو قابو کیا۔

    کندہ باجی خیل پولنگ سٹیشن پر مقامی لوگوں نے بائیکاٹ کر دیا اور تمام نشستوں پر ووٹنگ کا مطالبہ کر دیا۔ پشاور کے گل بہار قادر اباد پولنگ سٹیشن میں بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ملیں۔

    ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو رہی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

  • یوکرائن پر حملہ کرنے پر روس کوایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی:امریکا

    یوکرائن پر حملہ کرنے پر روس کوایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی:امریکا

    واشنگٹن: یوکرائن پر حملہ کرنے پر روس کوایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی:اطلاعات کے مطابق امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو ایسی پابندیاں عائد کریں گے جس سے وہ مکمل طور پر اپاہج ہوجائے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے معاملے پر سخت حریفوں امریکا اور روس کے صدور نے ٹیلی فونک گفتگو کی تاہم دونوں رہنماؤں کے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پانے کے باعث خطے میں تناؤ اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    جوبائیڈن اور پوٹن ٹیلی فونک گفتگو کی ناکامی کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فجی کے قائم مقام وزیر اعظم ایاز سید خیوم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روس کو خبردار کیا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکا اس پر ’اپاہج‘ کردینے والی پابندیاں عائد کر دے گا۔

    چند روز قبل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی روس اور یوکرائن کا دورہ کیا تھا لیکن یہ دورہ بھی کسی مثبت پیشرفت کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ جرمنی کے چانسلر نے بھی اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی تھی۔

    قبل ازیں ممکنہ روسی حملے کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے یوکرائن سے اپنے سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلالیا تھا اور اب صرف ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نہایت مختصر اور ضروری عملہ ہی موجود ہے۔

    ہر گزرتے لمحے کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا اصرار بڑھتا جا رہا ہے کہ روس کی یوکرائن پر جارحیت کی صورت میں سخت پابندیاں عائد کردی جائیں گی جن میں ممکنہ طور پر ایل این جی کی فروخت بھی شامل ہے۔

    روس یورپی ممالک کو ایل این جی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور پابندی کی صورت میں مغربی ممالک میں توانائی کا بحران پیدا ہوجائے گا جس کے لیے امریکا نے قطر سے مدد مانگ لی ہے۔

    ادھر روس نے بھی ممکنہ پابندی کی صورت میں ہونے والے مالی نقصان سے بچنے کے لیے چین کا دورہ کیا اور چینی صدر کے ساتھ اربوں ڈالر کے ایل این کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔

  • بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    سری نگر:بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما میر شاہد سلیم اورسکھ رہنما نریندر سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے یہ بات جموں کے علاقے روپ نگر میں اپنے گھروں کومنہدم کئے جانے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مسلمان قبائلی خاندانوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سیاسی طور پر بے اختیار کرنے کے بعد ہر ہفتے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے عوام کے سیاسی اور معاشی مفادات کے خلاف من مانی احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ قابض حکام جموں و کشمیر میں غریب قبائلی لوگوں کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں اور بھارت بھر سے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں اپنے گھر بنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ آج ہماری ملازمتیں، ہماری زمینیں اور ہمارے وسائل کو زبردستی چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے پشتنی باشندوں پر زوردیا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کے خلاف مشترکہ جدوجہدشروع کریں۔

  • قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی

    قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی

    لاہور:قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی:اطلاعات کے مطابق ایک طرف لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہورہےہیں تو دوسری طرف عوام خوار ہورہےہیں‌ ، اس حوالے سے عوام الناس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ،

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن میں اہل لاہور نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے ، ایک خاتون جو کہ اپنے گھر کو جانا چاہتی ہیں پولیس والوں انہیں اس لیے روک رکھا ہےکہ چونکہ پی ایس ایل کی وجہ سے ٹریفک پلان تبدیل ہے اس لیے آپ اس راستے سے اپنے گھر کو واپس نہیں جاسکتی ہیں

     

    یہ خاتون اپنی بے بسی پر آہ وکناں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ عجیب معاملہ ہےکہ پی ایس ایل کے نام پر قوم کو بخار چڑھا دیا گیا ہے ، ہر طرف اس ٹورنامنٹ کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور اس حد تک پریشان ہیں کہ کسی کو کوئی سمجھ نہیں آرہی

    خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ جوئے کے سوا یہ کیا ہے، قوم کو باندھ کرجکڑ کردیا گیا ہے اور ہر کوئی کاروبار کرنے سے محروم ہے ، لوگوں کو ایمرجسنی کہیں جانا ہوتو وہ بھی نہیں جاسکتے ،

    خاتون کا کہنا تھا کہ یہ انداز درست نہیں کہ ایک کھیل کےنام پرقوم کےساتھ کھلواڑ کیا جائے ، لوگوں کو اپنے امورتو نمٹانے دیئے جائیں ناکہ عوام کو پابند دیوار کردیا جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ہمیں‌ایسی حرکتوں سے باز آجانا چاہیے