Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جاپان نے روس کے خلاف نئی جنگ چھیڑدی

    جاپان نے روس کے خلاف نئی جنگ چھیڑدی

    ٹوکیو: جاپان نے روس کے خلاف نئی جنگ چھیڑدی ، ایک طرف یوکرین اور روس کے درمیان میزائلوں ، گولہ باورود کی جنگ ہے تو دوسری طرف جاپان نے روس کے خلاف معاشی پابندیوں کی جنگ چھیڑ کی نیا محاذ کھول دیا ہے ، اسی سلسلے میں‌ جاپان نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین پر حملے کے تناظر میں جاپان، ماسکو پر پابندیوں کو زیادہ مؤثر بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اس سلسلے میں جاپانی حکومت نے روس کے مرکزی بینک کے ساتھ لین دین محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جاپانی حکام کے مطابق بینک آف جاپان میں روسی مرکزی بینک کے کھربوں ین غیر ملکی کرنسی ذخائر کی شکل میں پڑے ہوئے ہیں، انھیں منجمد کر دیا جائے گا۔

    مغربی ملکوں کی جانب سے سخت نئی اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد پیر کے روز روسی روبل کی قدر گر کر اب تک کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

    بینک آف رشیا کرنسی منڈیوں میں روبل کے دفاع کے لیے اپنے بین الاقوامی محفوظ ذخائر کو استعمال کے لیے منظم کرتا رہا ہے، لیکن اگر اُس کے ذخائر منجمد کر دیے گئے تو بینک کو ایسا کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔

    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر روبل کی قدر تیزی سے گرتی رہی تو افراطِ زر میں اضافہ ہوگا جس سے روسی معیشت کو دھچکا لگے گا۔

    بتایا جاتا ہے کہ روس کا مرکزی بینک اپنے غیر ملکی کرنسی ذخائر کی بڑی مقدار ڈالر، یُورو اور یُوآن میں رکھتا ہے، تاہم جاپانی حکام کو یقین ہے کہ حکومتی اقدام سے روس کے خلاف پابندیوں کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی

    دوسری طرف لڑائی میں شدت آگئی ہے اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کی فوج کو دارالحکومت کئیف کی دفاعی لائن کو توڑنے نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے تھرمل پاور پلانٹ کو نشانہ بنا رہا ہے جو کیئف کی30 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرتا ہے

  • غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے،مگرمیں کیا کرتا ہوں محمد رضوان نے بتادیا

    غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے،مگرمیں کیا کرتا ہوں محمد رضوان نے بتادیا

    لاہور: غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے،مگرمیں کیا کرتا ہوں محمد رضوان نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنے غصے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ کی شان ،خوش طبعیت کے مالک محمد رضوان نے مزید کیا کہا سنتے ہیں ان کی زبانی ،پی ایس ایل 7 کے دوران محمد رضوان اپنے ٹھنڈے مزاج اور ہر وقت مسکراتے رہنے کے سبب خاصے مقبول ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئیں۔

    پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    رضوان نے کہا میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کسی پر غصہ نہ کروں کیوں کہ ہم سب انسان ہیں اسی لیے ہر انسان سے غلطی ہوتی رہتی ہے لیکن پھر بھی اگر کوئی ایسی چیز نظر آئے جس سے ٹیم یا قوم کا نقصان ہوتا دیکھوں تو غصہ بھی کرتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ سامنےوالا بھی میری طرح انسان ہے لہٰذا کوشش کرتا ہوں خود کو ٹھنڈا رکھوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں جتنے بھی کپتان آئے ان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایونٹ کے انعقاد سے ہر کھلاڑی کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر:فروری میں 8کشمیری شہید:بھارتی فوج کے مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیر:فروری میں 8کشمیری شہید:بھارتی فوج کے مظالم جاری

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:فروری میں 8کشمیری شہید:بھارتی فوج کے مظالم جاری:کشمیریوں کی طرف سے مذمت جاری ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سےآج جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق ان میں سے3نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 179کارروائیوں کے دوران 107نوجوانوں کو گرفتار کیا جبکہ پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے کم سے کم 10کشمیریوں کو زخمی کر دیا ۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے تین خواتین کی بے حرمتی کی اور دو مکانوں کو تباہ کردیا ۔

    بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیری نوجوانوں کاقتل عام ، شہریوں کی گرفتاریوں اور گھروں اور بستیوں کوتباہ کرنے کا گھنائوناسلسلہ مسلسل جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔تاہم انہوںنے واضح کیاکہ وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی تحریک مزاحمت کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی حکومت ، سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیمیں ، سول سوسائٹی اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے بھارت کیخلاف منظم تحریک شروع کریں

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی،ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان،غلام احمد گلزار، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام ، فاروق احمد ڈار،سید شاہد شاہ ، سید شکیل احمد ، انجینئر رشید، امیر حمزاہ ، محمد یوسف فلاحی ، ڈاکٹر قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ ، غلا قادر بٹ ، محمد یوسف میر ، رفیق احمد گنائی ، غلام احمد بٹ ، شکیل احمد یتو، 65سالہ محمد شعبان ڈار، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز ، محمد احسن اونتو، کشمیری صحافی آصف سلطان،سجاد احمد ڈار ، فہد شاہ اور درجن سے زائد کشمیری خواتین سمیت چار ہزار سے زائد حریت رہنماء ، کارکن ، نوجوان اور طلباء کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے شہری حقوق پامال کئے جارہے ہیں ۔

  • بھارت میں زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ: قحط پیدا ہوسکتا ہے:اقوام متحدہ

    بھارت میں زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ: قحط پیدا ہوسکتا ہے:اقوام متحدہ

    نئی دلی:بھارت میں زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ:اگلے چند سالوں میں قحط پیدا ہوسکتا ہے:اطلاعات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث بھارت میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے بھارت کے ساحلی علاقوں اور ہمالیہ سے متصل خطے بری طرح متاثرہوں گے ۔

    بھارت کے متعلق یہ انکشاف اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے برے میں بین الحکومتی پینل کی رپورٹ میں کیاگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اگر بھارت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں تاخیر کی تو اس تبدیلی کی شدت پوری دنیا کے لیے بہت مہلک ثابت ہوگی۔ رپورٹ میں بھارت میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    آئی پی سی سی کی رپورٹ تیار کرنے والوں میں سے ایک انجل پرکاش نے کہا کہ آئندہ سال میں شہری آبادی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگااور اگلے 15 برس میں ملک کی 60 کروڑ کی آبادی شہروں میں مقیم ہو گی جو کہ موجودہ امریکہ کی آبادی سے دوگنی ہو گی۔ بھارت کی ساحلی پٹی 7500کلومیٹر پر محیط ہے۔ ممبئی، کولکتہ، چنائی، وشاکھاپٹنم، پوری اور گوا جیسے علاقوں میں زیادہ گرمی پڑ سکتی ہے۔ ان علاقوں کو سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے سیلاب جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اوران علاقوں میں سمندری طوفان کا بھی خطرہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے برے میں بین الحکومتی پینل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔ تمام تر کوششوں کے باوجود ماحولیاتی نظام میں بہتری نہیں ہورہی ہے ۔ اگر درجہ حرارت 1-4ڈگری سیلسیس بڑھنے کا اندازہ لگایا جائے تو بھارت میں، چاول کی پیداوار میں 10سے 30فیصد تک ، جب کہ مکئی کی پیداوار میں 25سے 70فیصد تک کمی ہو سکتی ہے ۔

    سائوتھ ایشین وائر کے مطابق رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ زراعت اور خوراک کے نظام سے متعلق خطرات بتدریج بڑھیں گے، جس کے پورے خطے پر مختلف اثرات ہوں گے۔رپورٹ میں لوگوں کے لیے اس خطرے سے نمٹنے اور اپنی زندگی کے حالات کو بہتر بنانے کے طریقے بھی بیان کیے گئے ہیں۔رپورٹ کو 195 ممالک نے منظور کیاہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں گرمی اور نمی کی مقدار بڑھے گی اور یہ انسانوں کے لیے خطرہ بن جائے گی۔ ہندوستانی شہر شدید گرمی، شہری سیلاب، سطح سمندر میں اضافے کے مسائل اورطوفانوں کا شکار رہیں گے۔ اس صدی کے وسط تک بھارت کو ساحلی سیلاب کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں جنوبی ہندوستان کے تلنگانہ میں پرانی پانی کی ذخیرہ اندوزی کی ٹیکنالوجی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ 67 ممالک کے 270 سے زائد سائنسدانوں نے تیار کی ہے اور اسے 195 حکومتوں نے منظور کیا ہے۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ بگڑتی ہوئی آب و ہوا کے اثرات دنیا کے ہر حصے میں تباہ کن ہیں اور وہ اس سیارے پر موجود ہر جاندار چیز کو متاثر کرتے ہیں یعنی انسان، جانور، وہ پودوں اور پوری ماحولیات کو متاثر کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی 3ارب60کروڑکی آبادی ان علاقوں میں رہتی ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ اگلی دو دہائیوں میں دنیا بھر میں درجہ حرارت میں 1.5 سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے غذائی تحفظ، آبی قلت، جنگلات میں لگنے والی آگ، صحت، نقل و حمل کا نظام، شہری انفراسٹرکچر، سیلاب جیسے مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔یہ رپورٹ آئی پی سی سی کی چھٹی تشخیصی رپورٹ کی دوسری قسط ہے۔ چھٹی رپورٹ اس سال مکمل ہو جائے گی۔

  • محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار

    محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار

    لاہور :ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا قرار دیا گیا ہے۔پی سی بی ایوارڈز میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ اس دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔

    لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین باؤلر قرار دیا گیا ہے۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے۔ شادب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

    خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آلراؤنڈراوربہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا ۔ پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس دوران امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

    ایوارڈز:
    پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    پارک ویو سٹی امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7– راشد ریاض (3.5 ملین روپے)
    ٹک ٹاک بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
    جے ڈاٹ باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل – شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)
    جوبلی انشورنس وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    اوساکا بیٹریز فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    برائٹو پینٹس آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    زیک آئل ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 – زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
    گولوٹلو سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ – ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے)

  • ہمارے جانباز4 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک جبکہ سیکڑوں‌ گرفتارکرچکےہیں:یوکرینی جنرل کا دعویٰ

    ہمارے جانباز4 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک جبکہ سیکڑوں‌ گرفتارکرچکےہیں:یوکرینی جنرل کا دعویٰ

    کیف:ہمارے جانباز4 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک جبکہ سیکڑوں‌ گرفتارکرچکےہیں:یوکرینی جنرل کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے 4 روز سے جاری جنگ کے دوران 4 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

     

     

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی نائب وزارت دفاع ہنا مالیار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 4 روز سے جاری جنگ کے بارے میں تفصیلات شیر کی ہیں۔

     

     

    ہنا مالیار نے اپنی پوسٹ میں یوکرین کی جانب سے روس کے پہنچائے جانے والے نقصانات کی فہرست بھی جاری کی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے جاری جنگ کے دوران 4 ہزار 300 روسی فوجی ہلاک اور27 طیاروں کو مار گرایا ہے۔

     

     

     

    ان کے مطابق یوکرین نے روس کے 26 ہیلی کوپٹر، 146 ٹینک، 706 بکتر بند گاڑیاں اور 49 توپیں تباہ کی ہیں۔علاوہ ازیں ایک بک ایئر ڈیفنس سسٹم، مختلف اقسام کے چارراکٹ لانچنگ سسٹم، 30 گاڑیاں، 60 ٹینکرز، دو ڈرون اور دو کشیاں تباہ کی ہیں۔

    دوسری طرف روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے یوکرین کے جنوبی شہر خیرسن اور جنوب مشرقی شہر برڈیانسک کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیرسن اور برڈیانسک کو روسی فوج نے مکمل بلاک کر دیا ہے۔

    دوسری جانب خارکیف کی علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین نے کہا کہ روسی فوج ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے اور لڑائی جا رہی ہے۔

    چیئرمین اولے سائنی گوبوف نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کی افواج دشمن کو ختم کر رہی ہیں۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ بیلا روس میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔

    دوسری جانب یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار لیکن بیلا روس میں نہیں۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے دفتر نے کہا کہ روسی افواج نے خارکیف میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جبکہ دارالحکومت کیئف کے ایک ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے

  • یوکرین پرروسی حملہ:روس سے سلامتی کونسل کی مستقل ممبرشپ واپس لینے کی منصوبہ بندیاں

    یوکرین پرروسی حملہ:روس سے سلامتی کونسل کی مستقل ممبرشپ واپس لینے کی منصوبہ بندیاں

    جنیوا :یوکرین پرروسی حملہ:روس سے سلامتی کونسل کی مستقل ممبرشپ واپس لینے کی منصوبہ بندیاں ،اطلاعات کے مطابق یوکرائن نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کو یوکرائن پر بلا جواز چڑھائی کے ردعمل میں اُسے اقوام متحدہ میں حاصل اہم اختیارات واپس لے لیے جائیں۔

    یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے مطالبہ کیا ہے کہ روس کو اقوام متحدہ میں حاصل حقِ رائے دہی کا اختیار چھین لیا جائے۔ صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں روس کی مجرمانہ کارروائیاں نسل کشی کی زمرے میں آتی ہیں۔

    واضح رہے کہ روس 1945ء میں اقوام متحدہ کے قیام سے ہی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور مستقل رکن کے طور پر اُسے کسی بھی وجہ سے قراردادوں کو ویٹو کرنے کا حق حاصل ہے۔

    جمعہ کے روز روس نے اپنے اسی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں روس کی جارحیت کی مذمت اور یوکرائن سے انخلا کے مطالبے کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ سلامتی کونسل کے دیگر چار مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور چین شامل ہیں۔

    اس کونسل کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد مستقبل میں تنازعات سے بچنے اور امن کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اعزازی صدر اور سفیر کی حیثیت سے معطل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر پیوٹن جوڈو بلیک بیلٹ ہیں۔

    حال ہی میں میں کھیلوں کے حوالے سے بھی روس کے خلاف کئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ بھی انہی پابندیوں کا تسلسل ہے۔رواں برس ستمبر میں سوچی میں منعقد ہونے والی روسی فارمولا ون گراں پری کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

     

    رواں ہفتے کے شروع میں اعلان کیا گیا تھا کہ چیمپئنز لیگ 2022ء کا فائنل روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی بجائے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلا جائے گا۔

    ادھر ذرائع کے مطابق یوکرائن کے دارالحکومت کیف پر قبضے کی کشمکش کے دوران جھڑپوں میں تیزی آ گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کیف کے مضافاتی علاقے ترائیشچینا پر روس کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔یوکرائن کے وزیر داخلہ کے مشیر نے ٹیلی گرام ایپ پر ایک پوسٹ میں اسے رہائشی علاقے پر بے مقصد اور بے رحمانہ حملہ قرار دیا ہے۔یوکرائن نے بیلا روس سے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنانے والے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

    یوکرائن کے وزیرِ خارجہ اولگ نکولینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فضائیہ نے دارالحکومت کیف پر داغا گیا ایک میزائل مار گرایا ہے۔اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ میزائل جس جہاز سے داغا گیا اُس نے روس کے اتحادی ملک بیلا روس سے پرواز کی تھی۔اُدھر دارالحکومت کیف کے شمال مغرب میں واقع مضافاتی علاقے بوچا میں متحارب فوجوں کے مابین لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔

  • کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی

    کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی

    کراچی:کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوام پاکستان پارٹی ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے ہماری پارٹی نے دوسال قبل ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا الحمداللہ آج اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے نعرے کی گونج اقتدار کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چوہدھری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام پاکستان پارٹی اللہ کی مدد اور عوامی قوت سے کرپشن سے لتھڑے نظام کو تبدیل کرکے پاکستان کا رخ ذرعی اور صنعتی ترقی کے ذریعے معاشی خود مختاری کی جانب موڑ دیں گے جس کے لیے ہمارا اقتدار میں آنا بے حد ضروری ہے تاکہ پیچیدہ مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکے۔

    وائس چیئرمین سینٹرل عبدالطیف بلوچ نے کہا کہ ہم کب تک آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کی بھیک مانگ کر کاروبار مملکت چلائیں گے دوسروں پر انحصار قومی و ملی غیرت کو ختم کرکے شکست اور غلامی کی دلدل میں دھکیل دیتا ہے۔یوکرین کی تازہ مثال ہم سب کے سامنے ہے یوکرین امریکہ اور یورپ کی مدد کی خوش فہمی میں مبتلا رہا جب روس حملہ آور ہوا تو کوئی مدد کو نہ پہنچا ہمیں بھی اس مثال سے سبق سیکھ کر ملک کی معاشی اور دفاعی قوت کو بڑھانا ہوگا اور یہ سب کرپٹ پارلیمانی نظام کے خاتمے کے بعد مستحکم اور کرپشن سے پاک نظام حکومت قائم کرنے سے ہی ممکن ہوسکے گا۔

  • اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کردیں گے:بلاول بھٹو

    اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کردیں گے:بلاول بھٹو

    کراچی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نےعوام کے ووٹ اور پیٹ پر ڈاکا مارا، کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آ گیا، ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ اطلاعات کے مطابق باغ جناح کراچی میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آغاز پر خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا عوامی مارچ حکومت کےخلاف اعلان جنگ ہے، ہمارا یہ سفر قائد اعظم کے شہر کراچی سے شروع ہو رہا ہے، کہا اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک نالائق نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے حق پر ڈاکا مارا ہے، عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق اور جمہوریت کاجنازہ نکال دیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کی محنت کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت چلتی ہے لیکن سلیکٹڈ نے عوام کے ووٹ،جیب اور پیٹ پر ڈاکا مارا ، اب وقت آگیا ہے کہ کٹھ پتلی کو جانا ہے، ہم 1973کے آئین کا تحفظ کریں گے، ہم ہر پاکستانی کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل، جیالے انتہائی پُرجوش نظر آ رہے ہیں، کراچی شہر میں ہر طرف پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور قد آور پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے رہائش گاہ سے روانگی سے قبل بلاول کو امام ضامن باندھا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول کے ہمراہ ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آخری پڑائو راولپنڈی میں ہو گا، تیاریوں کے حوالے سے راولپنڈی میں بھی پیپلزپارٹی آج جلسہ منعقد کرے گی۔

  • ہم دنیا کوتیسری عالمی سےبچانا چاہتے،لیکن روس تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہا ہے:امریکی صدر

    ہم دنیا کوتیسری عالمی سےبچانا چاہتے،لیکن روس تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہا ہے:امریکی صدر

    واشنگٹن:ہم دنیا کو تیسری عالمی سے بچانا چاہتے،لیکن روس تیسری عالمی جنگ کی طرف جارہا ہے،اطلاعات کے مطابق امریکا نے روس پر اقتصادی پابندیوں کو تیسری عالمی جنگ سے گریز کی کوشش قرار دیدیا،امریکی صدر بائیڈن نے روس پر اقتصادی پابندیوں کو تیسری عالمی جنگ سے گریز کی کوشش قرار دیدیا۔

    صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں، ایک یہ کہ روس کے خلاف عملی جنگ میں شریک ہوں اور دوسرا آپشن یہ ہے کہ روس کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی قیمت چکانا پڑے۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین پر فوجی حملے کی روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔،اطلاعات کے مطابق جرمن ائیر لائن نے ایک ہفتے تک روس کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں اور ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روس کی فضائی حدودو بھی استعمال نہیں کی جائے گی۔

    یورپی یونین، امریکا اور اتحادیوں نے کئی روسی بینکوں کو مرکزی بین الاقوامی ادائیگی نظام سے منقطع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔صدر یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص روسی بینکوں کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے نکال دیا جائے گا جس سے روس کی درآمدات اور برآمدات بند ہو جائیں گی۔

    صدر یورپی کمیشن کے مطابق بین الاقوامی ادائیگی نظام سے منقطع کرنے کے بعد روسی مرکزی بینک مفلوج ہو جائےگا۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے روسی بینکوں کو سوئفٹ بیکنگ نظام سے نکالنے کے فیصلے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی بینکوں کوسوئفٹ بینکنگ نظام سے نکالنا ہماری فتح ہے، روس کویورپی یونین کے اقدام سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

    یاد رہے کہ 2012 میں ایران کو بھی بین الاقوامی ادائیگی کے سوئفٹ نظام سے باہر نکالا گیا تھا۔