Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی ٹی آئی کے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی کے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے اندر 5 سے 6 چھوٹے چھوٹے گروپس بن چکے ہیں-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت شدید اندرونی تقسیم کا شکار ہو چکی ہے اور اس کے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جماعت کے اندر 5 سے 6 چھوٹے چھوٹے گروپس بن چکے ہیں اور ایسے میں 8 فروری کو ان کا احتجاج مؤثر نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پی ٹی آئی نے بہت شور مچایا لیکن اب ان کی سیاسی طاقت بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث اٹھانا پڑا ہےجس کا خمیازہ پارٹی کو عوامی سطح پر بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے اب تک کسی قسم کا سنجیدہ جواب سامنے نہیں آیا اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خود نہ لینا ہی پی ٹی آئی کی بددیانتی کو ظاہر کرتا ہے تحریک انصاف سیاسی فائدہ تو اٹھانا چاہتی ہے مگر ذمہ داری لینے سے گریزاں ہےمحمود خان اچکزئی کے ساتھ ان کا اتحاد کسی بھی وقت ختم ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے 8 فروری کو عام انتخابات کے دو سال مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور قوم سے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • سوئس رپورٹ نے ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کے کھوکھلے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    سوئس رپورٹ نے ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کے کھوکھلے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    سوئس رپورٹ کے مطابق بھارت کے میڈیا میں دعوے کے برعکس، ابتدائی مرحلے میں بھارتی فضائیہ کو پاکستان کی طرف سے اہم حکمت عملی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا –

    سوئس عسکری مورخ ادریئن فونٹانیلاز کی تحقیق ’آپریشن سندور انڈیا –پاکستان ایئر وار (7–10 مئی 2025)‘ میں بھارت اور پاکستان کے مئی 2025 کے فضائی تصادم کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے رپورٹ میں 7 مئی 2025 کی ابتدائی رات کی فضائی لڑائی میں بھارت کو ٹیکٹیکل نقصان کا سامنا قرار دیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے J-10C اورJF-17 طیاروں کے ساتھ PL-15 میزائل اور ممکنہ طور پر HQ-9/16 SAMs کے استعمال سے متعدد بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں کم از کم ایک رافیل، ایک میرِایج 2000 اور ایک MiG-29UPG یا Su-30MKI شامل ہےپاکستانی فضائیہ نے اپنی مہارت سے بھارتی طیاروں کو ہتھیار گرانے پر مجبور کیا، جس میں ایک براہموس میزائل بھی سالم زمین پر ملا۔ بھارتی طیارے کم ارتفاع پر اور اچانک حملے کرکے خود کو خطرے میں ڈالتے رہے، جس سے نقصان ہوا۔ پاکستان کو بھارت کی حملوں پر حیرت نہیں ہوئی، کیونکہ فضائی دفاعی مشقیں پہلے ہی کی گئی تھیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے PL-15 میزائل کی رینج اور صلاحیت کو کم تر اندازہ کیا، اور 2019 کے تجربات (بالاکوٹ) پر زیادہ اعتماد کیا رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی ابتدائی اطلاعات اور عالمی ذرائع میں معلومات کی کمزوری نے پاکستان کو ابتدائی مرحلے میں سبقت دیبھارت کی کارروائیوں نے 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کے خطرات کو بڑھایا۔ پاکستان نے مؤثر اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کی، جبکہ بھارت ابتدائی طور پر اطلاعاتی میدان میں پیچھے رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رافیل کے نقصان کی علامتی اہمیت نے بھارت کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگایا، اور پاکستان کو پبلک ریلیشن میں اہم فائدہ حاصل ہوا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بھارت کی کارروائیوں نے پاکستان کی فوجی صلاحیت، سفارتی تعلقات اور عالمی اثر و رسوخ کو متاثر نہیں کیا۔

    سوئس تجزیہ کار نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے آپریشن سندور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا زیادہ تر میڈیا اور سیاسی تاثر پر مبنی تھا، جبکہ عملی میدان میں پاکستان کی حکمت عملی، پیشگی تیاری اور مؤثر دفاعی اقدامات نے ابتدائی نقصان کا تدارک کیا اور علاقائی توازن قائم رکھا، ایٹمی ریاستوں کے درمیان کاررو ائیوں کے اثرات کا جائزہ لینے اور محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے، اور اس ضمن میں پاکستان کی حکمت عملی عالمی نقطہ نظر سے قابل ذکر رہی۔

  • دالبندین اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دالبندین اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 اور گہرائی 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھازلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • صوبے اور عوام کی خاطر سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں،سہیل آفریدی

    صوبے اور عوام کی خاطر سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں،سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت اور اداروں کو دہشتگردی کے معاملے پر پالیسی سازی کے لیے ایک ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبے اور عوام کی خاطر سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

    سہیل آفریدی پیر کے روز اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچے اور اسمبلی سے خطاب میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے’سب کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرنےکو تیار ہوں‘آپ نے سب کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا، لیکن کیا آپ خود اداروں کے ساتھ بیٹھیں گے؟ اس سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے اور عوام کی خاطر وہ سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

    اسمبلی اجلاس سے پرجوش تقریر کے دوران سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان کشیدگی کا پروانہ ہے، 24 رکنی کمیٹی نے تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ کیا،’آج کے بعد کسی بھی وفاقی ادارے یا وفاق سے کمیونیکیشن زبانی نہیں بلکہ تحریری ہوگی۔‘

    سہیل آفریدی نے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آئی ڈی پیز کی ادائیگی کی مد میں آج بھی وفاق کے ذمے 52 ارب روپے بقایا ہیں تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومت کو ساتھ بٹھایا جائے۔ مستقل اور پائیدار امن کے لیے مل بیٹھ کر پالیسی بنانا ہوگی،ایک طرف دہشتگردی ہے، دوسری طرف وفاق بقایاجات ادا نہیں کر رہا، جبکہ اب بھی 4 ہزار 758 ارب روپے وفاق کے ذمے ہیں،خیبر پختونخوا پر ایک دفعہ پھر دہشتگردی مسلط کی گئی ہے، ہماری جمہوری حکومت کو ایک منصوبے کے تحت گرایا گیا، بدامنی میں کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کا قصور نہیں۔

  • مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے،اسد قیصر

    مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے،اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے عمران خان سے مشاورت ناگزیر ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر نےکہاکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ایک آئینی اور قانونی ضرورت تھی، لیڈر آف دی اپوزیشن کے بغیر اسمبلی چل نہیں سکتی، لیڈرآف دی ہاؤس اوراپوزیشن کی یکساں حیثیت ہے اور آئین اس پر واضح ہےبانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا، کیا نوازشریف کے بغیر مسلم لیگ ن کچھ فیصلہ کر سکتی ہے؟ کیا آصف زرداری یا بلاول بھٹو کے بغیر پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی؟ یہ ناسمجھی ہوگی کہ عمران خان سے مشاورت یا ملاقات کے بغیر ہی کوئی فیصلہ ہو۔

    اسدقیصر کا کہنا تھاکہ جب تک ملاقات نہیں ہوگی تب تک کوئی بھی چیز آگے نہیں بڑھ سکتی، مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے، مائنز اینڈ منرلز سے متعلق بل ہماری سیاسی سوچ اور بیانیہ کے خلاف نہیں ہوگا، ہمارے صوبے کے اختیار سے بڑھ کر کوئی بھی چیز بل میں نہیں ہوگی، صوبے کو کمزور یا پوزیشن کمپرومائز کرنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوگا جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اسی کے مطابق یہ بل پاس ہوگا ، اگر دائیں بائیں سے کوئی کوشش ہوتی ہے توہم ایسا بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔

  • روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے  پارلیمانی  وفد سرکاری خرچ  پر  بھجوانے کی تجویز

    روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوانے کی تجویز

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوانے کی تجویز دی ہے،کمیٹی نے ہدایت دی کہ وفد کو اسٹیٹ گیسٹ ڈیکلیئر کر نےکے لیے دفتر خارجہ کے نمائندے کو بلایا جائے۔

    شگفتہ جمانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امو نے تجویز دی کہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری کےلیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے، پارلیمانی وفد پاکستانی عوام کی طرف سے روضہ رسولﷺ پر سلام عرض کرےگا۔

    کمیٹی کے مطابق وفد پہلے بھی پاکستانی عوام کی طرف سے سلام عرض کرنے روضہ رسولﷺ جا چکا ہے، اب پارلیمانی وفد ہر سال مدینہ منورہ اور مکہ مکر مہ جائے گا، وفد میں شامل ارکان کے اہ لخانہ بھی ہمراہ جاسکیں گے، عوام کی طرف سے وفد عمرہ ادا کرے گا، اسپیکر کی عدم موجودگی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی وفد کی سربراہی کریں۔

    رکن کمیٹی اعجاز الحق کی تجویز پر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وفد کے لیے تعداد 7 کے بجائے 10 کی جائے، اسپیکر قومی اسمبلی وفد کے ارکان نامزد کریں گے، اسپیکر کی غیر موجودگی میں چیئرمین وفد کی سربراہی کر سکیں گے، چیئرپرسن کمیٹی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ اسپیکر پندرہ، پندرہ لوگوں کے وفود لےکر جاتے ہیں، اس پارلیمانی وفدکےاخراجات قومی اسمبلی اٹھائےخود تو کبھی بھی جاسکتے ہیں کمیٹی ارکان نے حمایت کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی یہ خرچ اٹھا ئے۔

    کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان ہاؤس کی سعودی عرب میں تعمیر تک وفد کو سرکاری خرچ پر ہوٹل میں ٹھہرایا جائے، وفد کو قومی اسمبلی کی چھتری تلے لانا چاہتے ہیں رشتہ داروں کو سرکاری وفد میں لے جانے پر خود اخراجات ادا کرنے ہوں گے کمیٹی نے ہدایت دی کہ وفد کو اسٹیٹ گیسٹ ڈیکلیئر کر نےکے لیے دفتر خارجہ کے نمائندے کو بلایا جائے۔

    وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے کمیٹی تجاویز کی حمایت کی گئی،سردار یوسف کا کہنا تھا کہ وفدکا جانا اعزاز کی بات ہوگی، وفدکے سرکاری خرچ پر جانے میں کیا حرج ہے؟ وفد روضہ رسولﷺ پر پاکستانی قوم کی طرف سے سلام عرض کرنے جائےگا، وفد کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، مکہ و مدینہ منورہ میں میڈیکل اور دیگر سہولیات کا اہتمام ہوگا، پاکستان حج ڈائریکٹوریٹ جدہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرےگا۔

  • غزہ میں موجود آخری اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد کر لی ہے،اسرائیلی فوج کی تصدیق

    غزہ میں موجود آخری اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد کر لی ہے،اسرائیلی فوج کی تصدیق

    اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں موجود آخری اسرائیلی یرغمالی ران گویلی کی لاش برآمد کر لی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق نیشنل سینٹر آف فارنزک میڈیسن کی جانب سے اسرائیلی فوجی ران گویلی کی شناخت کی تصدیق کردی گئی ہے اور یوں غزہ لے جائے گئے تمام اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں اسرائیل واپس آچکے ہیں۔

    گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ثالثوں کو آخری قیدی کی لاش کے ممکنہ مقام سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں تاکہ اسے امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے حوالے کیا جا سکے۔

    اسرائیلی فوج نے بھی اتوار کی شام تصدیق کی تھی کہ وہ شمالی غزہ کے ایک قبرستان میں ران گویلی کی لاش کو تلاش کر رہی ہےاسرائیلی یرغمالی کی لاش ملنے کے بعد حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یرغمالی کی لاش کا ملنا حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا ثبوت ہے۔ تنظیم معاہدے کے تمام پہلوؤں پر عمل درآمد جاری رکھے گی جن میں غزہ کے انتظام کے لیے قائم قومی کمیٹی کو سہولت فراہم کرنا اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ اسرائیل آخری یرغمالی ماسٹر سارجنٹ ران گویلی کی لاش برآمد کرنے کے لیے جاری فوجی کارروائی مکمل ہونے کے بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ دوبارہ کھول دے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت کئی اہم ممالک ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کا حصہ بن گئے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

  • مغربی بنگال میں نپاہ وائرس  کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری، 100 افراد قرنطینہ

    مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری، 100 افراد قرنطینہ

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے 100 کے قریب افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا جب کہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ نے بھی احتیاطی تدابیر بڑھا دی ہیں اور مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر متعدی امراض کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ نپاہ وائرس پہلی بار 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا اور عالمی ادار صحت کے مطابق یہ ایک خطرناک زونوٹک (zoonotic) وائرس ہے جو بنیادی طور پر چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتا ہےماہرین کے مطابق نپاہ وائرس کے لیے تاحال کوئی مخصوص علاج یا منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں جس کے باعث حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • فلم دھرندر کے اداکار  گھریلو ملازمہ سے زیادتی  کے الزام میں گرفتار

    فلم دھرندر کے اداکار گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    پاکستان مخالف فلم دھرندر کے اداکار ندیم خان کو پولیس نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ وہ مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے ندیم خان کے گھر میں بھی کام کر رہی تھیںدونوں کے درمیان قربت بڑھی اور اداکار نے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے وعدے پر اداکار نے گزشتہ 10 برس کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی اب اداکار نے شادی سے انکار کردیا جس پر انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ندیم خان کو اس شکایت پر 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

  • بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

    بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 12 فروری کے ریفرنڈم اور 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مسلح افواج کو اعلیٰ ترین سطح پر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    آرمی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران محمد یونس نے آئندہ انتخابات کو ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے فیصلہ کن مرحلہ قرار دیتے ہوئے شفاف، آزاد اور پُرامن انتخابی ماحول کی اہمیت پر زور دیا کہاکہ عوام کے اعتماد کے تحفظ میں مسلح افواج کا کردار نہایت اہم ہے۔

    چیف ایڈوائزر نے افواج سے غیر جانبداری، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سول انتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے عوام کو ریاست کے مستقبل پر رائے دینے جبکہ انتخابات کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا، اور اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتی ہے۔