Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش ہونے کی توقع ہے،آج بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، مستونگ، واشک، تربت، آواران، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، لورالائی اور سوراب میں تیز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا اس دوران زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور چمن میں 9 سے 12 انچ جبکہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، قلات اور ژوب میں 2 سے 5 انچ برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ، کوژک ٹاپ اور قلعہ عبداللہ میں برفباری ہوئی برفباری کے باعث کان مہترزئی میں ہنگامی اقدامات اٹھانا پڑے، بارش کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی، نوشکی میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے،بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا-

    رپورٹس کے مطابق توبہ اچکزئی میں ڈیڑھ فٹ، کوژک ٹاپ میں ایک فٹ اور چمن شہر میں 10 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی لہر مزید مضبوط ہو گئی ہے،کوژک ٹاپ اور خواجہ عمران میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری جبکہ توبہ اچکزئی میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار پر اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان

    ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار پر اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان

    بنگلہ دیش کے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت میں کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی بورڈ نے ٹیم رینکنگ کی بنیاد پراسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ بدھ کے روز ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں اکثریتی ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا اجلاس میں موجود 15 ڈائریکٹرز میں سے صرف پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی حمایت کی۔

    یہ اجلاس پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کے روز آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کو لکھے گئے خط کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں پی سی بی نے بی سی بی کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا تھابورڈ اجلاس میں تمام فل ممبر ممالک کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

    آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے علاوہ اجلاس میں بی سی بی کے صدر امین الاسلام، بی سی سی آئی سیکریٹری دیوا جیت سائیقیا، سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی، کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ، زمبابوے کرکٹ کے صدر تاوینگا موکُہلانی، ویسٹ انڈیز کرکٹ کے صدر کشور شیلو، کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس، کرکٹ نیوزی لینڈ کے نمائندے راجر ٹووز، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن، کرکٹ جنوبی افریقہ کے نمائندے محمد موساجی اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرواعش اشرف شامل تھے۔

    اس کے علاوہ دو ایسوسی ایٹ ممبر ڈائریکٹرز مبشر عثمانی اور مہندا ولی پورم، آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر گوروو سکسینہ بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ اینڈریو ایفرگریو بھی اجلاس کا حصہ تھے، جو گزشتہ ہفتے ڈھاکہ میں بی سی بی کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتیں کر کے سکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں،بھارتی میڈیا

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں،بھارتی میڈیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا نظریے کے زیر اثر بھارت نفرت اورانتہا پسندی کی آماجگاہ ہے، دی وائر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئی دہلی یوتھ سمٹ میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی نوجوانوں کو انتقامی ذہنیت اپنانے کی ترغیب دینے والا اجیت ڈوول کا اشتعال انگیز بیان بھارتی قومی سلامتی کی پالیسی اور فیصلوں پر اثرانداز ہو گا، ڈوول کی بدلے کی ڈاکٹرائن دانستہ طور پر جنگ چھیڑنے کا بہانہ بن سکتی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت کی کشمیر پالیسی میں بھی“انتقام”کی سوچ واضح طور پر جھلکتی ہے، جو مسئلے کے حل کے بجائے مزید بگاڑ کا باعث بن رہی ہے رپورٹ میں پاکستان کے دفاعی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے را کٹ فورس قائم کی ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    دی وائر نے آپریشن“سندور”کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کارروائی نے واضح کر دیا کہ پاکستان بھارت کے لیے ایک طاقتور اور سنجیدہ حریف ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اجیت ڈوول کی اشتعال انگیز تقاریر بھارت میں تشدد پسند عناصر کی اجارہ داری کو مزید مضبوط کریں گی اور ملک میں انتشار اور عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ بعض ماہرین کے مطابق ایسے بیانات کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کو درپیش جمہوری زوال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا بھی ہو سکتا ہے۔

    ماہرین نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت کے تقریباً تمام ریاستی ادارے شدت پسند نظریات کے مکمل زیرِ اثر آ چکے ہیں، جو جمہوری اقدار اور علاقائی امن کے لیے ایک خطرناک رجحان ہے-

  • افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے امریکہ اور بھارت خوش ہو رہے ہیں-

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت و جرگے کے درمیان طے پانے والے 37 نکات پر فوری عمل درآمد کیا جانا چاہیےطالبان کو خود لا کر یہاں آباد کیا گیا جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں سہیل آفریدی یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی مرضی کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے لیکن معاہدے کمشنر خود کر رہے ہیں جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے علاقے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی حکومت کی خاموشی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے امریکہ اور بھارت خوش ہو رہے ہیں دونوں ممالک کی سرحدوں کو سیل کرنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اس وقت شدید بدامنی کی زد میں ہیں اور جب لوگوں کو روزگار کے مواقع نہیں ملیں گے تو بدامنی میں مزید اضافہ ہو گا، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات وقت پر کرائے جائیں تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے میں بلدیاتی نمائندے بھی بے اختیار ہیں۔

    بابا وانگا کی اسمارٹ فونز سے متعلق دہائیوں پرانی پیشگوئی

    کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ 17 سال سے کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور شہر پر مافیا سسٹم مسلط ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی میئر شپ پر قبضہ کیا گیا،حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی اپنے علاقے پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

  • بابا وانگا کی اسمارٹ فونز سے متعلق دہائیوں پرانی پیشگوئی

    بابا وانگا کی اسمارٹ فونز سے متعلق دہائیوں پرانی پیشگوئی

    دوسری جنگِ عظیم، 11 ستمبر کے واقعات اور 2004 کے سونامی جیسے بڑے عالمی سانحات کی پیش گوئیوں کے باعث پہچانی جانے والی بابا وانگا کی ایک پرانی پیش گوئی آج کے جدید ڈیجیٹل دور میں خاص اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بابا وانگا نے کئی دہائیاں قبل یہ پیش گوئی تھی کہ آنے والے وقت میں انسان اپنی روزمرہ زندگی کے بیشتر معاملات کے لیے چھوٹے الیکٹرانک آلات پر انحصار کرنے لگے گا، یہ آلات جہاں سہولت کا باعث بنیں گے، وہیں انسانی تعلقات کی نوعیت میں بھی نمایاں تبدیلی لے آئیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت بابا وانگا کی اس بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، تاہم آج اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز کا بڑھتا ہوا استعمال اس پیش گوئی کی عملی تصویر پیش کرتا دکھائی دیتا ہے موجودہ دور میں بچے ہوں یا بزرگ، ہر عمر کے افراد نہ صرف کام بلکہ تفریح، تعلیم اور سماجی رابطوں کے لیے بھی انہی آلات پر انحصار کر رہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے زندگی کو آسان ضرور بنایا ہے، مگر بابا وانگا نے اس کے ممکنہ منفی اثرات کی بھی پیشگی نشاندہی کی تھی، جیسے جیسے انسان ٹیکنالوجی کے قریب ہوتا جائے گا، ویسے ویسے حقیقی انسانی روابط میں کمی آتی جائے گی، جس کے اثرات ذہنی صحت پر نمایاں ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آج یہ خدشات کسی حد تک درست ثابت ہوتے نظر آ رہے ہیں اسکرین ٹائم میں مسلسل اضافے کے باعث تنہائی، بے چینی اور توجہ میں کمی جیسے مسائل عام ہوتے جا رہے ہیں خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں اسمارٹ فونز کا حد سے زیادہ استعمال ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جو مستقبل میں بڑے سماجی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے۔

    نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی ایک تحقیق کے مطابق بڑی تعداد میں بچے سونے سے قبل بستر میں اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف نیند متاثر ہوتی ہے بلکہ ذہنی اور جسمانی نشوونما پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین اسکرین کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو ڈپریشن، بے چینی اور سماجی تنہائی جیسے مسائل سے جوڑ رہے ہیں۔

  • سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر کر دی گئی-

    گندم پالیسی 2026کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال نئی گندم خریداری فی من 35سو روپے رکھی گئی ہے،2025میں گندم اوپن مارکیٹ کی قیمت کے برابر رکھی گئی تھی،حکومت پنجاب 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی۔

    سٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا،حکومت پنجاب فنانسنگ لاگت کا 70فیصد حصہ برداشت کرے گی،ڈی جی فوڈ ،ایگریکٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا،منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیئے جائیں گے،کسان کو گندم کا 35سو روپے فی من کا سو فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔

  • بھارتی صحافی وکرانت گپتا محسن نقوی  کے متعرف

    بھارتی صحافی وکرانت گپتا محسن نقوی کے متعرف

    معروف بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محسن نقوی جیسا چئیرمین ملا جو بھارت اور آئی سی سی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑ رہا ہے اور ڈر نہیں رہا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو واضح ہدایات کر دی ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری روک دی جائے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی چیئرمین بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے کھل کر بات کر رہا ہے اور کسی دباؤ کا شکار نظر نہیں آ رہا محسن نقوی بھارت اور آئی سی سی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑ رہا ہے اور ڈر نہیں رہا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو واضح ہدایات کر دی ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری روک دی جائے۔

    وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف کھلاڑیوں کو میدان میں مصافحہ اور خیرسگالی سے روکا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب تجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جاتی ہیں، جو ایک دوہرا معیار ہے-

    واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیاخط میں پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کی اور اس تمام صورتحال میں بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کےمؤقف کی تائید کی، ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے جیت کےبعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی نہیں دی گئی تھی۔

  • پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’سیالکوٹ فرنچائز ‘ کا نام سامنے آگیا

    پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’سیالکوٹ فرنچائز ‘ کا نام سامنے آگیا

    پاکستا ن سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم سیالکوٹ کے مالک کامل خان نے ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    ’او زی‘ گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید نے شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں ٹیم کے نام اعلان کیا،حمزہ مجید کے مطابق پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی ٹیم ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ کے تاریخی اور مقبول نام کے ساتھ میدان میں اترے گی،اسٹالینز‘ صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا ہےسیالکوٹ اسٹالینز‘ کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی ہم ایک ایسی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جو نہ صرف بہترین کھیل پیش کرے گی بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلائے گی،او زی گروپ ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دے گا۔

    علاوہ ازیں کامل خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹیم کا نام ’’سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ کے نام کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے پانچ نام فائنل کیے گئے تھےفائنل ہونے والے ناموں میں ’سیالکوٹ تھنڈرز‘، ’سیالکوٹ سکسرز‘، ’سیالکوٹ اسٹالینز‘، ’سیالکوٹ فیلکنز‘ اور ’سیالکوٹ شاہینز‘ شامل تھے دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی دوسری ٹیم حیدرآباد کی جانب سے ابھی ٹیم کا حتمی نام سامنے آنا باقی ہے پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

  • اسحاق ڈار نے ڈیووس میں پاکستان پویلین کا افتتاح کر دیا

    اسحاق ڈار نے ڈیووس میں پاکستان پویلین کا افتتاح کر دیا

    وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر ڈیووس میں پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی صلاحیت اور ابھرتے ہوئے مواقع کو اجاگر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستانی اسٹارٹ اپس کی جدت، تخلیقی صلاحیت اور متحرک کردار کو دنیا کے سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس سماجی و معاشی ترقی کے فروغ اور مختلف شعبوں میں جدت لانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے کاروباری منصوبوں اور اسٹارٹ اپس کی بھرپور معاونت اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ پاکستان اپنی مکمل معاشی صلاحیت کو بروئے کار لا سکے۔

  • جاپان: وزیراعظم شنزو آبے کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

    جاپان: وزیراعظم شنزو آبے کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

    سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی-

    جاپانی میڈیا (این ایچ کے) کے مطابق نارا ڈسٹرکٹ کورٹ نے 45 سالہ تیتسویا یاماگامی کو سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی یاماگامی نے جولائی 2022 میں نارا شہر میں انتخابی مہم کے دوران آبے کو نشانہ بنایا تھا، مجرم نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ اقدام اپنی والدہ کی جانب سے یونیفیکیشن چرچ کو بھاری عطیات دینے کے نتیجے میں ہونے والی مالی تباہی کے انتقام میں کیا آبے کے اس گروپ سے قریبی روابط تھے۔

    استغاثہ نے اسے سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے عمر قید کی استدعا کی تھی، جبکہ وکلاء صفائی نے خاندانی حالات کے پیش نظر سزا 20 سال تک محدود کرنے کی درخواست کی تھی،تاہم عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی-

    ناکام خارجہ پالیسی کے باعث عالمی سطح پر بھارت کی ہزیمت کا سلسلہ جاری

    شنزو آبے جاپان کے طویل ترین عرصے تک رہنے والے وزیراعظم تھے ان کی ہلاکت کے بعد حکمراں جماعت ایل ڈی پی کے چرچ کے ساتھ تعلقات سامنے آئے، جس سے پارٹی کی مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچا آبے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انتہائی قریبی مراسم تھے، جن کا حوالہ موجودہ وزیراعظم ثنائے تاکائیچی اب بھی اپنے سفارتی تعلقات میں دیتی ہیں۔

    پی ایس ایل 11: آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست