Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے مجوزہ بل کی بھرپور حمایت کر دی ہے-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس بل کی حمایت بعد عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ بل کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جہاں مسلسل چوتھے روز بھی مندی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کو چار دنوں میں تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    یہ نیا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جسے صدر ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہو چکی ہے امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری اگلے ہفتے متوقع ہے منظوری کی صورت میں صدر ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف نافذ کر سکیں۔

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    ماہرین کے مطابق اس اقدام کا سب سے زیادہ اثر بھارت پر پڑنے کا امکان ہے، جو اس وقت روسی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہےبھارت پہلے ہی امریکی تجارتی پالیسیوں کے باعث دباؤ میں ہے اور اس پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہے، جس سے اس کی برآمدات اور مالی منڈی متاثر ہو رہی ہیں نئے مجوزہ ٹیرف نے بھارتی سرمایہ کاروں میں بے چینی مزید بڑھا دی ہے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان نے بینکنگ، توانائی اور آئی ٹی سیکٹرز کو خاص طور پر متاثر کیا، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ نکالے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکی بل منظور ہو گیا تو بھارتی معیشت کو قلیل مدت میں مزید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےنئے امریکی ٹیرف بل سے چین اور برازیل بھی متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، جو روس سے توانائی کی درآمدات جاری رکھے ہوئے ہیں تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بل عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور تیل کی عالمی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روس پر معاشی دباؤ بڑھانا اور یوکرین جنگ کے تناظر میں اس کی آمدنی کے ذرائع محدود کرنا ہے تاہم ناقدین کے مطابق اس پالیسی کے عالمی معیشت پر دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے ملک بھر کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ بجلی کا ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھنے کی تجویزدی گئی ہے، نیپرا نے اس حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لئے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13 روپے 01 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

    نیپرا کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 22 روپے 44 پیسے جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے فی یونٹ ٹیرف 33 رو پے 10 پیسے، 301 سے 400 یونٹ کیلئے 37 روپے 99 پیسے اور 401 سے 500 یونٹ کیلئے 40 روپے 22 پیسے برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    نیپرا کے مطابق 501 سے 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے ٹیرف 41 روپے 62 پیسے جبکہ 601 سے 700 یونٹ تک 42 روپے 76 پیسے فی یونٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم ٹیکسوں اوردیگرسرچارجزشامل ہونے کے بعد سلیب کے حساب سے فی یونٹ قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    اتھارٹی کے مطابق لائف لائن گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک کے لئے 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے یکساں ٹیرف کی درخواست سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے، جس پر حتمی منظوری دی جائے گی۔

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

  • منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    باجوڑ میں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے ۔

    ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ معطل پولیس اہلکار میں منشیات فروشوں سے پیسے وصولی اور دیگر تعلقات رکھنے میں ملوث پائے گئے تھے معطل پولیس اہلکاروں پر طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی، ڈی پی او باجوڑ نے پچھلے ماہ بھی منشیات فروشوں سے تعلق میں 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا تھا، انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ بالکل بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

  • پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی دونوں نئی ٹیموں کےمالکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت ایک تاریخی لمحہ ہے۔

    نیلامی کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدر آباد اور سیالکوٹ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہم چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل اور قومی کرکٹ کو مزید بہتر کریں پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،پی سی بی دونوں نئی ٹیموں کےمالکان کو بھرپورسپورٹ کرے گی، ہم سب مل کرکرکٹ اور ملک کو بلندیوں تک لے کرجائیں گے،نئےمالکان کااعتماد پی ایس ایل کی ترقی میں اہم ہوگا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل کیلئے 2 نئی ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

    وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل کے انعقاد میں شریک ٹیم کی کوششوں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملک میں کھیلوں کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوئیں وقت کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگز میں سر فہرست بن گئی،پی ایس ایل میں2 نئی ٹیموں کی آکشن کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے،2نئی ٹیموں کی شمولیت نے پاکستان سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے،نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری عالمی سطح پر مقبولیت و کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں-

    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت میں اپنے اہم سفارتی مشنز، جن میں نئی دہلی، کولکتہ اور اگر تلہ شامل ہیں، میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہےیہ فیصلہ جمعرات کو ایسے وقت میں کیا گیا جب 2024 کے وسط میں ڈھاکا میں سیاسی بحران کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی برقرار ہے-

    بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ ایم توحید حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے، میں نے بھارت میں ہمارے 3 مشنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقتی طور پر اپنے ویزا سیکشن بند رکھیں یہ خالصتاً سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    حکام کے مطابق اس معطلی کا اطلاق نئی دہلی، کولکتہ اور اگر تلہ میں واقع بنگلہ دیشی مشنز پر ہوگا، تاہم بزنس اور ورک ویزا اس فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔ کولکتہ میں قائم ڈپٹی ہائی کمیشن نے راتوں رات اس فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا، جبکہ دیگر 2 مشنز میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ممبئی اور چنئی میں واقع بنگلہ دیشی قونصل خانوں میں ویزا سروسز بدستور معمول کے مطابق جاری رہیں گی، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان باہمی پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے،بھارت نے 5 اگست 2024 کے بعد بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے ویزا پابندیاں عائد کی تھیں، جن کی وجہ بھی سیکیورٹی خدشات بتائی گئی تھی۔

    لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

    ماہرین کے مطابق یہ جوابی اقدامات جولائی اور اگست 2024 میں طلبا کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ حکومت کے خاتمے سے پیدا ہونے والی کشیدہ دوطرفہ صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

  • لبنان میں  حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

    لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

    لبنانی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے اہداف حا صل کر لیے گئے ہیں،منصوبے کے پہلے مرحلے میں دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقوں میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا تھا، یہ علاقہ اسرائیلی سر حد سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے تک پھیلا ہوا ہے اس منصوبے کو آئندہ مرحلوں میں ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دینے کا ارادہ ہے ،اس مرحلے میں وہ علاقے اور مقامات شامل نہیں تھے جو اب بھی اسرائیل کے قبضے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ نومبر 2024 میں جنگ بندی ہوجانے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان میں وقفے وقفے سے حملے جاری ہیں جن کے بارے میں اسرائیل کا مؤقف ہے کہ ان کا ہدف حزب اللہ کے ٹھکانے اور جنگجو ہوتے ہیں،اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 5 ایسے علاقوں میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھی ہے جنہیں وہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیتا ہے جبکہ اسرائیل حزب اللہ پر دوبارہ مسلح ہونے کا الزام بھی عائد کرتا رہا ہے۔

    ادھر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا چاہیے، جنگ بندی معاہدے کے تحت حزب اللہ کو اپنے جنگجو دریائے لیطانی کے شمال کی جانب منتقل کرنے اور خالی کیے گئے علاقوں میں اپنی عسکری تنصیبات ختم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم حزب اللہ اب تک اپنے ہتھیار حوالے کرنے سے انکار کرتی ر ہی ہے۔

  • آئل ٹینکر پر قبضہ کر کے امریکا نے فوجی و سیاسی کشیدگی کو ہوا دی ہے،روس

    آئل ٹینکر پر قبضہ کر کے امریکا نے فوجی و سیاسی کشیدگی کو ہوا دی ہے،روس

    روس نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ شمالی بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم والے آئل ٹینکر میرینیرا پر قبضہ کر کے امریکا نے فوجی و سیاسی کشیدگی کو ہوا دی ہے اور بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    روسی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق، امریکی بحری افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں اس وقت ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا جب جہاز کسی بھی ریاست کی علاقائی حدود سے باہر تھا،کارروائی کے دوران تقریباً سہ پہر تین بجے مقامی وقت پر جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    روسی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 1982 کے اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے تحت کھلے سمندر میں جہاز رانی کی آزادی حاصل ہے اور کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے قانونی طور پر رجسٹرڈ جہاز کے خلاف طاقت استعمال کرے۔

    روسی وزارتِ خارجہ نے بھی امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینکر پر موجود روسی شہریوں کے ساتھ انسانی اور باوقار سلوک کیا جائے، ان کے حقوق کا احترام کیا جائے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجا جائے۔

    عظمی بخاری کا معین قریشی کے خلاف ڈیفامیشن کورٹ میں پہلاکیس دائر کرنے کا اعلان

    روسی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، میرینیرا، جس کا سابقہ نام بیلا-1 تھا، کو 24 دسمبر 2025 کو روسی پرچم کے تحت عارضی اجازت دی گئی تھی جو روسی اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق تھی،یہ جہاز ماضی میں امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد سمندری ناکہ بندی سے بچ نکلنے میں بھی کامیاب رہا تھا۔

    دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی وفاقی عدالت کے وارنٹ کے تحت امریکی کوسٹ گارڈ اور فوج نے انجام دی اور اس کا مقصد وینزویلا کے تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔

    امریکی حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ کارروائی کے وقت روسی بحری جہاز، جن میں ایک آبدوز بھی شامل تھی، عمومی علاقے میں موجود تھے تاہم کسی قسم کی براہِ راست جھڑپ پیش نہیں آئی۔

    بی سی بی کا آئی سی سی کو خط،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی نشاندہی

    یہ کارروائی وینزویلا پر امریکی دباؤ میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں حالیہ دنوں میں صدر نکولس مادورو کے خلاف بھی اقدامات کیے گئے جن پر امریکا کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے الزامات عائد ہیں تاہم وینزویلا کی قیادت ان الزامات کی تردید کرتی ہے روسی حکام نے وینزویلا کی عبوری قیادت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی اقدامات کو کھلی نوآبادیاتی دھمکی اور غیر ملکی مسلح جارحیت قرار دیا ہے۔

    اگرچہ صدر ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز کے بعد ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں قدرے بہتری دیکھی گئی ہے تاہم دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تعلقات اب بھی نازک ہیں اور اس نوعیت کے فوجی واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔

    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآبادکے مالک فواد سرور کون ہیں؟

  • عظمی بخاری کا معین قریشی کے خلاف ڈیفامیشن کورٹ میں پہلاکیس دائر کرنے کا اعلان

    عظمی بخاری کا معین قریشی کے خلاف ڈیفامیشن کورٹ میں پہلاکیس دائر کرنے کا اعلان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے میں معین قریشی کو نہیں چھوڑوں گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے جا رہی ہوں، میرے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے میں معین قریشی کو نہیں چھوڑوں گی، یہ بیان سیاسی اختلاف نہیں بلکہ میری شخصیت اور کردار کے خلاف ایک واضح ہتک عزت ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے اس الزام کو بے بنیاد، جھوٹا اور کردار کشی قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کو ذاتی ملازم کہنا توہین آمیز ہے سچ اور جھوٹ کا فیصلہ اب عدالت کرے گی اور یہ کیس ہتکِ عزت کے خلاف ایک اہم قانونی قدم کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ معین قریشی نے سابقہ بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کرنے والے عظمیٰ بخاری کے پیڈ ملازم ہیں-

    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآبادکے مالک فواد سرور کون ہیں؟

    بی سی بی کا آئی سی سی کو خط،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی نشاندہی

    رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کتنی کمپنیاں جسٹر ہوئیں؟

  • پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآبادکے مالک فواد سرور کون ہیں؟

    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآبادکے مالک فواد سرور کون ہیں؟

    فواد سرور ایف کے ایس کے بانی اور مالک ہیں جو آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 7ویں فرنچائز کی کامیاب بولی کے بعد ‘حیدرآباد’ ٹیم کے مالک بن گئے ہیں-

    حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور امریکا کے شہر ٹیکساس میں مقیم ہیں جو ایف کے ایس گروپ کنگز مین کے بانی اور مالک ہیں یہ گروپ کرکٹ میں سرگرم ہے۔ اور امریکا میں شکاگو کنگزمین ٹیم کا مالک بھی ہے جو 2024 کی چیمپیئن رہی، فواد سرور نے تصدیق کی کہ فرنچائز کا ہوم سٹی ان کا آبائی شہر حیدرآباد ہو گا وہ کرکٹ کو عالمی سطح تک لے جانا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو فیملی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں، جو ان کی کامیابی کا راز ہے،کنگزمین گروپ امریکا سے لے کر پاکستان تک کرکٹ کو فروغ دے رہا ہے گزشتہ سیزن میں ان کی ٹیم پاکستان کے ڈومیسٹک گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئی تھی۔

    پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

    پاکستان سپرلیگ کی آٹھویں ٹیم سیالکوٹ 185کروڑ روپے میں فروخت

    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ’حیدرآباد‘ 175 کروڑ روپے میں فروخت

  • بی سی بی کا آئی سی سی کو خط،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی نشاندہی

    بی سی بی کا آئی سی سی کو خط،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی نشاندہی

    بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں بھارت میں سکیورٹی خدشات اور دیگر اہم معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق خط میں آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا شواہد کے ساتھ جواب دیا گیا اور ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز اوردیگر اسٹیک ہولڈرز کی سکیورٹی اورویزوں کے امورکو بھی اجاگر کیا گیا ہےبی سی بی نے خط میں حکومتی موقف اوربیانات کو بھی شامل کیا ہے اورسکیورٹی کے حوالے سے خدشات، حکومتی پالیسی اورٹیم کے تحفظات پرزوردیا گیا ہے۔

    یہ خط اس پس منظرمیں آیا ہے کہ چند روز قبل بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے احکامات کے تحت آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے بنگلا دیشی فاسٹ بولرمستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے خارج کردیا تھا اس واقعے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ بھارت محفوظ نہیں ہے اور ان کی ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔

    رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کتنی کمپنیاں جسٹر ہوئیں؟

    علاوہ ازیں بنگلا دیش کی حکومت نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی، بی سی بی کے مطابق یہ اقدام کھلاڑیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور کھیل کے شفاف ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق بی سی بی کی یہ سخت پوزیشن بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیم کے تحفظ اور بھارت میں موجود خطرات کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟