Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

    ٹی20 ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

    بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

    بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرالاسلام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی،انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جانے کا اب کوئی جواز نہیں رہا کیونکہ بھارت ہمارے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں بظاہر ناکام نظر آرہا ہے بنگلا دیش نے بھارت سے اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل سے بنگلادیشی کھلاڑی کو نکالے جانے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے۔

    رمضان المبارک کی آمد: پی آئی اے کی سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلا دیش کے لیگ میچز بھارت سے نکال کر سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کرے، کیونکہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ 9 فروری کو اٹلی، تیسرا میچ 14 فروری کو انگلینڈ اور چوتھا میچ 17 فروری کو نیپال کے خلاف شیڈول ہیں، ابتدائی تین میچز کولکتہ جبکہ چوتھا میچ ممبئی میں کھیلا جانا ہے۔

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    بھارت نے گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا معاہدہ ہوا تھا، پاکستان اس طے شدہ معاہدے کے تحت اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

  • رمضان المبارک  کی آمد: پی آئی اے کی سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا

    رمضان المبارک کی آمد: پی آئی اے کی سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا

    پی آئی اے انتظامیہ نے ماہ رمضان کے دوران پروازوں میں افطار کے لیے کھجوروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔

    پی آئی اے نے کہا کہ رمضان المبارک کے لیے 30 سے 35 گرام وزن کے ایک لاکھ کھجوروں کے پیکٹ فراہم کیے جائیں،پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی افطار کے لیے 200 ملی لٹر کے لاکھوں جوسز کے لیے بھی ٹینڈر جاری کردیا، پی آئی اے کے شعبہ فوڈ سروسز کی درخواست پر سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا۔

    پی آئی اے حکام نے کہا کہ کھجوریں اور جوسز دوران پرواز مسافروں کو رمضان المبارک کے دوران پیش کیے جائیں گے، ٹینڈر کے لیے درخواست پی آئی اے سپلائی چین شعبہ کو 14 جنوری تک ارسال کرنا ہوگی۔

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    امریکی انسپکٹر جنرل کی افغانستان میں جنگ سے متعلق جامع رپورٹ جاری

    یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی، فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل

  • حوالہ  ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    اسلام آباد:معصوم شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    یہ ہدایات وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے دوران دیں، جہاں انہیں منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس اور مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور حوالہ، ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا،انہوں نے واضح کیا کہ حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف بلا امتیاز مؤثر کارروائی نظر آنی چاہیے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وزیر داخلہ کو مختلف کیسز، تحقیقات اور اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیاوزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف مزید مؤثر اور نتیجہ خیز کارروائیاں کی جائیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو نوجوانوں اور معصوم شہریوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں۔

    امریکی انسپکٹر جنرل کی افغانستان میں جنگ سے متعلق جامع رپورٹ جاری

    انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔

    یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی، فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل

  • امریکی انسپکٹر جنرل کی  افغانستان میں  جنگ سے متعلق جامع رپورٹ  جاری

    امریکی انسپکٹر جنرل کی افغانستان میں جنگ سے متعلق جامع رپورٹ جاری

    خصوصی امریکی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان تعمیر نو (سیگار) نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ اور تعمیر نو سے متعلق جامع رپورٹ جاری کر دی-

    رپورٹ کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ مذاکرات میں افغان حکومت کو نظرانداز کرنا ریاستی اداروں کو کمزور کرنے اور نظام کے انہدام کا باعث بنا2002 سے 2021 کے درمیان امریکا نے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے مجموعی طور پر 144.7 ارب ڈالر مختص کیے، جن میں سے 137.3 ارب ڈالر خرچ کیے گئے، یہ اخراجات دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے لیے شروع کیے گئے مارشل پلان سے بھی زیادہ رہے، اس کے باوجود تعمیر نو کے اہداف پورے نہ ہو سکے اور افغان حکومتوں میں بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی۔

    سیگار کے مطابق جنگی کارروائیوں پر امریکا نے تعمیر نو کے علاوہ اضافی 763 ارب ڈالر خرچ کیے افغان سیکیورٹی فورسز پر تقریباً 90 ارب ڈالر خرچ ہونے کے باوجود وہ غیر ملکی افواج پر انحصار ختم نہ کر سکیں اور امریکی انخلا کے فوراً بعد تیزی سے بکھر گئیں، افغان سیکیورٹی اداروں میں ہزاروں گھوسٹ ملازمین موجود تھے اور ایندھن سمیت دیگر وسائل بڑے پیمانے پر چوری ہوتے رہے۔

    یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی، فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل

    رپورٹ کے مطابق افغان فورسز کے لیے ایک لاکھ 47 ہزار گاڑیاں اور ہزاروں عسکری آلات خریدے گئے، جبکہ 4 لاکھ 27 ہزار 300 ہتھیار اور 162 طیارے فراہم کیے گئے اس کے باوجود امریکی انخلا کے بعد 7.1 ارب ڈالر مالیت کا عسکری سازوسامان افغانستان میں ہی چھوڑ دیا گیا۔

    افغانستان کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی معاونت بھی رپورٹ کا حصہ ہے، ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے افغانستان کے لیے 12.16 ارب ڈالر کے وعدے کیے، تاہم انسداد منشیات پروگرام پر 7.3 ارب ڈالر خرچ ہونے کے باوجود نتائج غیر مؤثر رہے اسی طرح اسٹیبلائزیشن پروگرامز پر 4.7 ارب ڈالر خرچ کیے گئے مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی، اس دوران 2,450 سے زائد امریکی فوجی جاں بحق اور 20,700 زخمی ہوئے انخلا کے بعد افغان مہاجرین کی امریکا منتقلی کے لیے 14.2 ارب ڈالر مختص کیے گئے۔

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    رپورٹ کے مطابق سقوط کابل کے بعد امریکا نے چار سال کے دوران طالبان حکومت کو 3.83 ارب ڈالر کی امداد دی، جبکہ صرف مارچ 2025 کی ایک سہ ماہی میں طالبان کو 120 ملین ڈالر فراہم کیے گئے افغان ری کنسٹرکشن ٹرسٹ فنڈ کے تحت 1.5 ارب ڈالر کے چھ منصوبے تاحال فعال ہیں، تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت ان امدادی رقوم پر ٹیکس اور لیویز وصول کرتی رہی۔

  • اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹارلنک کمپنی کے مالک ایلون مسک نے وینزویلا کے ساتھ حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک محدود مدت کیلئے فری انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کیا ہےاسٹار لنک وینزویلا میں 3 فروری تک مفت براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے وینزویلا کے ساتھ “مسلسل رابطے” کا وعدہ کیا ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جو آن لائن سنسرشپ کا شکار ہے مادورو کی حکومت نے ماضی میں فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگر ام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں فوجی کارروائیوں کے بعد انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی تھی اور دارالحکومت کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس موجود نہیں ہے۔

    وینزویلا میں امریکی کارروائی سے 40 افراد ہلاک، رہائشی عمارت ، دفاعی تنصیبات تباہ

    فوجی فاؤنڈیشن: قومی خدمت اور معاشی استحکام کی درخشاں مثال

    بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل عالمی سطح پر بے نقاب

  • وینزویلا میں نکولس مادورو کا جانشین کون ہوگا ؟

    وینزویلا میں نکولس مادورو کا جانشین کون ہوگا ؟

    مریکی فورسز کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاری اور پھر نیویارک منتقلی کے بعد اب یہ بات سب سے اہم ہوگئی ہے کہ وینزویلا کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں آئے گی اور کیا مادورو کے بغیر چاویز ازم اقتدار میں برقرار رہ سکے گا یا نہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت ہی برقرار رہتی ہے تو تین اہم شخصیات ایسی ہیں جن پر سب کی نظریں مرکوز ہوں گی ان میں سب سے اوّل نمبر پر نائب صدر دلسی رودریگز ہیں، ان کے بعد وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو اور پھر وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو کا نام آتا ہے۔

    امریکی حملے کے چند گھنٹوں بعد یہ تینوں رہنما وینزویلا کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نمودار ہوئے، جسے اس بات کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی یا عبوری قیادت انہی میں سے کسی کے ہاتھ میں جا سکتی ہےوزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو اور وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو دونوں کو فوج کے اندر خاصا اثر و رسوخ حاصل ہے۔

    ہار نہیں مانیں گے اور فتح حاصل کریں گے،وزیر دفاع وینزویلا کا امریکا کو پیغام

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی وفاداری فیصلہ کن کردار ادا کرے گی اور یہی طے کرے گی کہ اقتدار کا کنٹرول کس کے پاس جاتا ہےاس کے برعکس نائب صدر دلسی رودریگز کا اثر و رسوخ زیادہ تر سول اور معاشی شعبوں میں ہے انہیں فوجی قیادت تک وہ براہ راست رسائی حاصل نہیں جو کابیو اور پیڈرینو کو حاصل ہے۔

    اپوزیشن کی قیادت ماریا کورینا ماچادو کر رہی ہیں، جو جولائی 2024 کے انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کر چکی ہیں،اپوزیشن واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ وہ صرف مادورو کے اقتدار سے ہٹنے پر مطمئن نہیں ہوگی بلکہ حقیقی سیاسی تبدیلی چاہتی ہے۔

    بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

    تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اپوزیشن سڑکوں پر نکلتی ہے یا سیاسی دباؤ بڑھاتی ہے تو وینزویلا ایک نئے اور غیر یقینی سیاسی مرحلے میں داخل ہو سکتا ہے اس حوالے سے جب فوکس نیوز نے امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ آیا وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو اقتدار سنبھالنے کی حمایت دی جائے یا نہیں۔

    جس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے کو فی الحال دیکھا جا رہا ہے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے وینزویلا میں اس وقت ایک نائب صدر موجود ہیں تاہم انھوں نے وینزویلا میں ہونے والے الیکشن پر سخت بھی تنقید کی وہ نہیں جانتے کہ وہ کس قسم کا الیکشن تھا، تاہم مادورو کا انتخاب ایک شرمناک عمل تھا۔

    بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

  • ہار نہیں مانیں گے اور فتح حاصل کریں گے،وزیر دفاع وینزویلا کا امریکا کو پیغام

    ہار نہیں مانیں گے اور فتح حاصل کریں گے،وزیر دفاع وینزویلا کا امریکا کو پیغام

    وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے امریکا کو سخت پیغام میں کہا ہے کہ وینزویلا ہار نہیں مانے گا اور فتح حاصل کرے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت مذاکرات نہیں کریں گے اور ایک متحد قوم کی طرح اپنے مقصد کے ساتھ کھڑے رہیں گے وینزویلا کا پس منظر امن پر مبنی ہے اور ملک ہمیشہ آزادی اور انسانی حقوق کے لیے لڑتا رہا ہےوینزویلا اپنی سرزمین اور عوام کی وحدت کا دفاع جاری رکھے گا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔

    واضح رہے کہ آج امریکی فوجیوں نے وینزویلا کے صدارتی محل میں گھس کر صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو بیڈروم میں سوتے ہوئے گرفتار کیاامریکی فوجی صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے اور ہیلی کاپٹر میں سوار کرکے پہلے سے تیار ایک بحری جہاز میں اتار دیا۔

    وینزویلا آپریشن:ڈونلڈ ٹرمپ نے تفصیلات بتا دیں

    بحری جہاز اب نیویارک کے لیے روانہ ہوچکا ہے جہاں کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہےوینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ پر منشیات دہشت گردی، کوکین کی اسمگلنگ، اسلحہ کی ترسیل اور امریکا کے خلاف سازش کے مقدمات درج ہیں، ان مقدمات پر امریکی اٹارنی جنرل نے 7 اگست 2025 کو مادورو کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھاجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے لیے طویل عرصے سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

  • امریکی فوجی وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے

    امریکی فوجی وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کی گرفتاری کے لیے امریکی اسپیشل فورس کے آپریشن کی تفصیلات بتادیں۔

    فوکس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اُن دونوں کو ’’ یو ایس ایس آئیو جیما‘‘ جہاز پر سوار کر کے نیویارک کی طرف روانہ کردیا گیا ہےمادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتاری کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحری جہاز تک پہنچایا گیا اور یہ پرواز محفوظ طریقے سے مکمل ہوئی۔

    امریکی صدر کے بقول انھوں نے وینزویلا کے صدر مادورو کو ایک ہفتہ قبل فون بھی کیا تھا اور گرفتاری دیکر امریکی مقدمے کا سامنا کرنے کو کہا تھا،صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کے قریبی ساتھیوں نے کئی امریکیوں کو ہلاک کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری کو لازمی سمجھا گیا۔

    بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

    صدر ٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مادورو کی گرفتاری کو مارا لاگو میں ایک کمرے سے براہ راست دیکھا جیسے ٹیلی وژن پر کوئی لائیو شو دیکھا جاتا ہےگرفتاری کا عمل بہت پیچیدہ تھا جس میں امریکی فوجی نے اسٹیل کے دروازے توڑے اور محفوظ شدہ مقامات تک پہنچ کر مادورو کو گرفتار کیا،امریکی فوج کے پاس کارروائی کے لیے ہیلی کاپٹر، فائٹر جیٹس اور دیگر متعدد طیارے موجود تھے اور ہر لمحے کی نگرانی کی گئی۔

    لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس پورے ملٹری آپریشن کو انتہائی مہارت اور تیز رفتاری سے انجام دیا گیا ایسی کارروائی کرنا دنیا میں کسی اور ملک کے لیے کرنا ممکن نہیں ہےانھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس پوری کارروائی کے دوران کسی امریکی کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ کچھ اہلکار معمولی زخمی ہوئے تمام فوجی مکمل ساز و سامان کے ساتھ واپس لوٹ آئے، البتہ ایک فوجی ہیلی کاپٹرز کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور اُسے بھی بحفاظت واپس لے آیا گیا ہے۔

    پاکستان اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا

    واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکی فورسز نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے تھےاس بات کا دعویٰ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دو معتبر اور مستند ذرائع کے حوالے سے کیا جو اس واقعے سے واقف ہیں۔

    ان ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ امریکی فوجی کمرے میں داخل ہوئے تھے تو وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ سو رہے تھےیہ گرفتاری امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے انجام دی اور امریکی حکام کے مطابق اس کارروائی میں کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے ایجنٹس بھی اس خصوصی آپریشن کے دوران موجود تھے اور منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ مادورو کو نیویارک منتقل کیا جائے تاکہ وہ مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں مقدمے کا سامنا کریں امریکی حکام نے طویل عرصے تک مادورو کے خلاف قانونی اور خفیہ تحقیقات کیں تاکہ اس وقت کی کارروائی کو درست قانونی بنیاد فراہم کی جا سکے۔

    خیال رہے کہ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی ہے جب امریکا اور وینزویلا کے درمیان گزشتہ ہفتوں میں ہونے والی محدود سفارتی روابط اور مذاکرات کی کوششیں بھی جاری تھیں۔

    سعودی عرب میں پارسل ڈیلیوری سروس کیلئے عائد شرط پر عملدرآمد کا آغاز

    ادھر امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے کئی سالوں سے مادورو اور وینزویلا کے بعض اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف فرد جرم تیار کر رکھی ہےامریکی قانون نافذ کرنے والے حکام کے مطابق یہ تحقیقات اور شواہد مبینہ الزامات کی بنیاد بنیں گے جو جلد عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

    قبل ازیں امریکی اٹارنی جنرل پام بانڈی نے کہا تھا کہ صدر مادورو جلد امریکی عدالتوں میں سخت جرح کا سامنا کریں گےصدر مادورو اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف الزامات میں منشیات کی اسمگلنگ، نارکو ٹیررازم اور مشین گنز و تباہ کن آلات کے قبضے جیسے سنگین جرائم شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر کی یہ گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا نے وینزویلا کے خلاف فوجی دباؤ بڑھا رکھا تھا اور گزشتہ چند ماہ میں سمندری علاقوں میں 20 سے زائد فضائی حملے کیے جا چکے تھے۔

  • بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

    بنگلہ دیش کا ٹی20 ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے پر غور

    بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ریلیز کرنے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کے بعد، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاڑی کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

    بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ بورڈ میٹنگ فوری طور پر بلانا ممکن نہیں، لیکن مشاورت جاری ہےکرکٹرز کی حفاظت اور سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گےمتعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔

    پاکستان اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھی سیکیورٹی کی یقین دہانی حاصل کرے گا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بی سی بی کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں منتقل کرے۔

    واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ میں آ کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے مستفیض الرحمان کو اپنے آئی پی ایل 2026 اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے، جس کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی بی سی سی آئی کی ہدایت پر کیا گیا۔

    لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اے این آئی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حالیہ حالات کے پیشِ نظر، بی سی سی آئی نے کے کے آر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے خارج کریں۔ اگر ٹیم کسی متبادل کھلاڑی کی درخواست کرے تو یھارتی کرکٹ بورڈ اجازت دے گا۔

    سائیکیا نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ فیصلہ کیوں لیا گیا، تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چند دنوں سے بھارتی سیاسی رہنماؤں نے کولکتہ نائٹ رائیڈر اور اس کے مالک شاہ رخ خان پر تنقید کی تھی کہ وہ مستفیض الرحمان کو اسکواڈ میں شامل کر رہے ہیں، جب کہ بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر حملوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں چند گھنٹوں کے اندر کے کے آرنے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی ہدایت اور مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    مستفیض الرحمان آئی پی ایل کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور 2016 سے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں، جن میں سن رائز حیدرآباد، دہلی کیپیٹلز، راجھستان رائلز، ممبئی انڈینز اور چنائی سپرکنگز شامل ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 60 میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    گذشتہ سال انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں کولکتہ نائٹ رائیڈر نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا، جب کہ ٹیم نے اپنی لائن اپ میں نئے کھلاڑی بھی شامل کیے، جن میں آکاش دیپ، سری لنکا کے میتھیسا پاتھرانہ اور آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین شامل تھے۔

    مستفیض الرحمان جو 2026 سیزن سے پہلے آئی پی ایل میں ٹیم حاصل کرنے والے واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں، اس وقت بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) اور رنگ پور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    ادھر، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے ہوم سیزن کا اعلان کیا ہے، جو مارچ 2026 میں شروع ہوگا اور اس میں بھارت کی جانب سے تین او ڈی آئی اور تین ٹی ٹوئینٹی میچز کی وائٹ بال سیریز شامل ہے یہ سیریز اصل میں 2025 کے لیے شیڈول تھی لیکن بعد میں مؤخر کی گئی۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پہلے ہی فروری اور مارچ میں بھارت میں موجود ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس معاملے پر جلد باضابطہ بیان جاری کرنے کی توقع ہے۔

  • پاکستان اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا

    پاکستان اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائےگی۔

    بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان کے حوالے سے حالیہ بیانات کے جواب میں پاکستان نے کہا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، بھارت کی جانب سے معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائےگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت بار بار اپنی دہشتگردی اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہےبھارت کا خطے میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہونا دستاویزی طور پر ثابت ہے، اور کلبھوشن یادو کیس پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔

    لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ

    ترجمان نے مزید کہاکہ بھارت پر بیرونِ ملک ہدفی قتل، تخریب کاری اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی معاونت کے سنگین الزامات ہیں، ہند و توا نظریہ انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دیتا ہے اور بھارتی طرزعمل اسی سوچ کا عکاس ہے،بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور جابرانہ فوجی قبضہ جاری ہے، اور پاکستان کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت فراہم کرتا رہے گا-

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    دفتر خارجہ نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جو نیک نیتی کے ساتھ طے پایا، اور اس کی کسی بھی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔