Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وانا کے کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 5 خوارج ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ

    وانا کے کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 5 خوارج ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ

    وانا کے کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے جامع اور جرات مندانہ آپریشن میں ناکام بنا دیا۔ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت کل 5 حملہ آور ہلاک کیے گئے جبکہ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔ کالج کی عمارت کو بارودی سرنگوں کے خدشے کے باعث کلیئر کیا جا رہا ہے اور علاقے کی حفاظتی نگرانی جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی موجودگی کے پیشِ نظر کارروائی بہت احتیاط اور حکمتِ عملی سے کی گئی تاکہ کیڈٹس کی جانوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 نومبر کو بھی کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی تھی جس سے مرکزی دروازہ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا — اس واقعے میں پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کر کے دو دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کے پیچھے بیرونی مداخلت کے الزامات کا ذکر کیا اور کہا کہ شواہد پیش کیے جا چکے ہیں؛ سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

    پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدےمیں دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔

    لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا، وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد بڑھے گا اور عوام سے دوریاں پیدا ہونگی۔ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان سے معاملات کو معمول پر لایا جائے اور تحریک طالبان کا مسئلہ ان کے تعاون سے حل کیا جائے، پرامن انداز میں بات چیت سے دونوں ملک ایشوز حل کریں اسی میں دونوں کی بہتری ہے نظام جب تک بدل نہیں جاتا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی اجتماع عام انشااللہ تبدیلی کی بنیاد بنے گا جو نومبر میں مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوگا۔

    لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر

    ناسا کا 5 دہائیوں بعد انسان بردار خلائی مشن کو چاند کے مدار پر بھیجنے کا فیصلہ

  • لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ پر صارفین نے شو کے مواد کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پیمرا نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ ’لازوال عشق‘ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

    پیمرا کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران شو کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا، جس نے عوامی ردعمل کو مزید بڑھا دیا۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ میزبان عائشہ عمر ایک خاتون شرکاء سے سوال کرتی ہیں کہ دو مرد شرکاء میں سے وہ کس کو زیادہ پسند کرتی ہیں، جس پر خاتون جواب دیتی ہیں ’دونوں اچھے ہیں-

    ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرز کا مواد مقامی ثقافت اور روایات سے ہم آہنگ نہیں اور اس سے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شوز کے خلاف مؤثر ضابطۂ اخلاق وضع کیا جائے، خواہ وہ کسی بھی میڈیا پر نشر ہوں،صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ اس پروگرام کے خلاف ایکشن لینے پر تیار نہیں، سنا ہے 29 نومبر سے رلیز ہو رہا ہے یہ نیکسٹ لیول پر بے شرمی کو لے جائے گا۔

    ناسا کا 5 دہائیوں بعد انسان بردار خلائی مشن کو چاند کے مدار پر بھیجنے کا فیصلہ

    جہاں کئی صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام یو ٹیوب پر نشر ہو گا جس کو مسئلہ ہے وہ اس شو کو نہ دیکھے۔

    https://x.com/RShahzaddk/status/1970505646945509767

  • سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئےاعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئےاعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی –

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی جس میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس ودیگر اداروں کے افسران شامل ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے آپریشن پر عمل درآمد کے لئے بھی ایک اور اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

    سندھ حکومت نے کچے میں آپریشن پر پنجاب حکومت کو اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حکومت کچے میں ترقیاتی کام کروائے گی، روڈ نیٹ ورک بنایا جائے گا، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی،کچے کے علاقے میں ہر صورت امن امان بحال رکھنا ہے، اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات برداشت نہیں کی جائے گی، آج کا اجلاس طلب کرنے کا مقصد ڈکیتوں کو ہر صورت ختم کرنا ہے، سنہ 2024ء سے کچے میں پولیس اور رینجرز مل کر آپریشن کررہے ہیں، چاہتا ہوں کچے کے علاقے میں آپریشن تیز اور بے رحمانہ ہو۔

    وزیراعظم کامون سون شجرکاری مہم کا آغاز پہلے ہفتے کا عنوان "ایک بیٹی ۔ ایک شجر”

    مراد علی شاہ نے کہا کہ جو ڈاکو ہتھیار ڈالیں گے ان کے ساتھ رعایت برتی جائے گی، سندھ حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کے نمایاں نتائج مل رہے ہیں اور مزید حاصل کریں گے،کچے میں رہنے والے پُرامن لوگ بھی امن و امان چاہتے ہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، فیصلہ کن آپریشن لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علاقوں میں تیز کیا جا رہا ہے، کچے کے علاقوں میں آپریشن کے دوران کچے عرصے کے لیے انٹرنیٹ سہولت بند کی جائے گی، ڈکیتوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کچے کے علاقوں میں بند کیے جانے والے موبائل ٹاورز کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

    راولپنڈی احتجاج کیس: غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج

  • سید جبران کا شوٹنگ کے دوران  اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف

    سید جبران کا شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف

    اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    اداکار سید جبران نے پروگرام یں شرکت کے دوران انکشاف کیاکہ’ ایک مرتبہ پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر لٹکنے سے بال بال بچا، سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے-

    اداکار نے بتایا کہ اس منظر میں میرے چہرے پر سیاہ نقاب تھا، لیور کھینچا گیا لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں چل سکا اور رک گیا جس کے بعد ڈائریکٹر نے لیور کھینچنے کا سین دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مجھے تختے سے نیچے اتاردیا، میرے نیچے اترتے ہی لیور دوبارہ کھینچا گیا اور تختہ اچانک کھل گیا، میں اس وقت 5 سے 6 سیکنڈ ز بھی وہی موجود رہتا تو میری جان جاسکتی تھی، یہ لمحہ میری زندگی اور موت کا فاصلہ تھا، واقعے کے بعد مجھ سمیت ڈائریکٹر بھی سکتے میں آگئے اور مجھے فوری طور پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا گیا-

    سید جبران نےبتایاکہ،شوبز میں آنے کا فیصلہ 100 روپے کی شرط کی وجہ سے کیا انہوں نے بتایا کہ ’ میں ایم بی بی ایس کے تھرڈ ائیر میں تھا ، جب ایک دوست نے ماڈل زارا شیخ کا بل بورڈ دیکھ کر مجھے سے 100 روپے کی شرط لگائی کہ اگر میں ٹی وی پر آگیا تو یہ شرط جیت جاؤں گا، میں نے اس دوست سے شرط جیتنے کیلئے پہلی مرتبہ ٹی وی میں کام کیا اور پھر ایک اداکار بن گیا-

  • سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا

    سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیاایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیں نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا ، گولچک نیول بیس کے دورے کے موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یوم سیاہ

    احمد پور شرقیہ: ٹرین کے نیچے آ کر نامعلوم شخص کی خودکشی، لاش مسخ

  • منڈی بہاالدین: بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    منڈی بہاالدین: بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    منڈی بہاالدین میں زمین کی رقم کے تنازع پر بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم احسان کو پولیس نے گرفتار کرلیا-

    منڈی بہاالدین کی تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں،میں پیر کو زمین کی فروخت سے حاصل رقم سے حصہ مانگنے پر ملزم احسان نے بزرگ والدین اور اہلیہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے واقعے کے فوری بعد پیشہ ورانہ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جنہوں نے صرف چند گھنٹوں میں جدید ٹریکنگ کے ذریعے ملزم احسان اللہ کو جوکالیاں بیلہ جنگل سے گرفتار کر لیا-

    ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف پولیس کی مدعیت میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے کہ وہ زمین کی فروخت کی رقم میں سے حصہ مانگ رہا تھا، جو تنازع کی وجہ بنا، اسی رنجش پر اس نے اپنے باپ، ماں اور بیوی کا قتل کر دیا۔

    شہریوں کو ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،شرجیل میمن

    واقعے کاوزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو فوری طور پر عدالت کے کٹہرے میں لا کر مثالی سزا دلائی جائے، تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے اور معاشرے میں قانون کی بالادستی برقرار رہے۔

    زمین کی رقم کا تنازع:شہری نے بزرگ والدین اور بیوی کو قتل کردیا

  • مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ہو گا

    مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ہو گا

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے کل 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں اربن و فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہےمری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے جبکہ کچے اور خستہ حال مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے،پنجاب میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایمرجنسی کنٹرول رومز اور ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی،زائرین کی کیلئےخصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت

    تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ،فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز

    نشانِ حیدر حاصل کرنیوالی پاکستان کی پہلی شخصیت،کیپٹن سرور شہید کا77واں یومِ شہادت

  • غزہ میں بھوک اور تکلیف دل دہلا دینے والی ہے، امریکی سینیٹر

    غزہ میں بھوک اور تکلیف دل دہلا دینے والی ہے، امریکی سینیٹر

    ڈیموکریٹ سینیٹر کوری بُکر نے امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرن فاؤنڈیشن(جی ایچ ایف) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کا مشاہدہ دل دہلا دینے والا ہے، انہوں نے غزہ کے لیے امداد میں فوری اور بھرپور اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کوری بُکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’غزہ میں عام شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین، بیماروں اور بزرگوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کا مشاہدہ دل دہلا دینے والا ہے،فوری اور بھرپور انداز میں جان بچانے والے وسائل جیسا کہ اشد ضروری خوراک، پانی اور ادویہ، بشمول شدید غذائی قلت کا شکار افراد کے لیے خصوصی غذا کی فراہمی ناگزیر ہے، یہ ہماری اجتماعی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی فوری ضرورت ہے۔

    https://x.com/SenBooker/status/1949239126538224030

    کوری بُکر نے امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت نہیں ہو سکی۔

    کوری بُکر نے یہ بھی کہا کہ امداد حماس کے ہاتھوں میں نہیں جانی چاہیے، حالانکہ نیویارک ٹائمز نے ایک روز قبل رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کو کبھی اس بات کا ثبوت نہیں ملا کہ فلسطینی گروپ نے امداد ہتھیائی ہو’تاخیر کا ہر لمحہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے گا اور بچوں، حاملہ خواتین اور دیگر شہریوں کی صحت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا، ہمیں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانی ہوں گی‘۔

  • چترال:48 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کی خود کشی

    چترال:48 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کی خود کشی

    چترال میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران 3 خواتین سمیت 4 افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، تمام افراد نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

    پولیس،کاکہناہےکہ،ایک نو عمر لڑکی نے چیو بازار کے علاقے میں دریا میں چھلانگ لگا دی، بعد ازاں اس کی لاش دریا سے نکالی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے حوالے کر دی گئی،سب ڈویژنل پولیس افسر (سٹی سرکل) سجاد حسین نے بتایا کہ متوفیہ کے والدین اپر چترال کی تحصیل موڑکھو سے ہجرت کر کے چترال ٹاؤن کے سنگور گاؤں منتقل ہوئے تھے لڑکی کی خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس نے واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔

    دوسرے واقعے میں، اپر چترال کے لاسپور وادی کے گاؤں رمن سے تعلق رکھنے والے ایک نو بیاہتا نوجوان، زار نبی نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیاسب ڈویژنل پولیس افسر مستوج شیر راجہ، نے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ متوفی کی شادی تین روز قبل ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ لاش کی تلاش جاری ہے۔

    ملک کا حال برا ہو تو میرا حال بھی برا ہو جاتا ہے، انور مقصود

    انہوں نے بتایا کہ مستوج میں ایک اور واقعے میں، نِسور گول کی ایک شادی شدہ خاتون نے دریا میں کود کر اپنی جان لے لی، اس کی لاش بعد میں بازیاب کر لی گئی پولیس نے دونوں واقعات میں وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ایک اور واقعے میں، اپر چترال کے موڑکھو علاقے کے گاؤں کوشت کی جماعت نہم کی ایک طالبہ نے بھی اسی انداز میں خودکشی کی، اس کی لاش ابھی تک برآمد نہیں ہو سکی،متوفیہ اسلام آباد کے ایک اسکول میں زیر تعلیم تھی اور گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے والدین کے ساتھ گاؤں آئی ہوئی تھی۔

    معروف ماڈل نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری