Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مختلف شہروں میں  نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری

    مختلف شہروں میں نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری

    ملک کے مختلف شہروں میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف تاجروں کی ہڑتال جاری ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےاختیارات میں توسیع پر وفاقی حکومت نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرلیے تھے، تاہم کراچی اور لاہور چیمبرز کی جانب سے آج ہڑتال کی کال برقرار رکھی گئی تھی،تاجروں کی ہڑتال کے باعث کراچی، لاہور اور حیدرآباد میں کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ کراچی میں بولٹن مارکیٹ اور الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت مختلف چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    ادھر حیدرآباد میں کلاتھ مارکیٹ، اناج منڈی، لوہا مارکیٹ، شاہی بازار، الیکٹرونکس مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ بھی بند ہیں اسی طرح لاہور میں چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شہر میں تاجر برادری نے ہڑتال کرتے ہوئے مال روڈ اور اس سے ملحقہ تمام مارکیٹیں بند کردیں،بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ اور لوہا مارکیٹ بھی بند ہے جب کہ صدر ریڈی میڈ گارمنٹس نے بھی آج تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا۔

    پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

    کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے جمعہ کی شب پریس کانفرنس میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک روزہ ہڑتال پرامن ہوگی، تاہم اگر حکومت نے تحریری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پشاور اور دیگر شہروں میں مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے، پشاور چیمبر نے آج کی ہڑتال مؤخر کرکے 15 اگست کی تاریخ دی تھی، تاجر برادری میں ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر گہری تقسیم دیکھنے میں آئی ہے۔

    چکوال میں شدید بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ، شہری مشکلات میں

    واضح رہے کہ ایف بی آر کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تاجروں میں اختلافات سامنے آئے تھے، ایف پی سی سی آئی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، جب کہ کراچی اور لاہور چیمبر نے ہڑتال کی کال برقرار رکھی تھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اختیارات میں توسیع پر حکومت نے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کو قائل کرلیا تھا، لیکن بڑے چیمبرز کو رام نہیں کرسکی،تاجروں نے مطالبات تسلیم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری نہ کرنے پر ہڑتالوں کا دائرہ وسیع کرنے کا انتباہ بھی کیا ہے۔

    امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

  • پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

    پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 14 سال بعد پاکستان نے سالانہ بنیاد پر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے جاری کھاتوں (کرنٹ اکاؤنٹ) میں 2.1 ارب ڈالر کے سالانہ سرپلس کو ملک کی معاشی تاریخ کا ایک ”تاریخی سنگِ میل“ قرار دیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ کامیابی ریکارڈ ترسیلات زر، برآمدات میں اضافے اور ملکی سطح پر جاری اصلاحاتی اقدامات کی مرہون منت ہےکامیابی بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور اندرون ملک عزم و استقامت کا مظہر ہے، معاشی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور مؤثر حکمتِ عملی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

    امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

    واضح رہے کہ 18 جولائی کو اسٹیٹ بینک نے آگاہ کیا تھا کہ ملکی معیشت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 2.1 ارب ڈالر کے سرپلس میں چلا گیا ہےاسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 کے خسارے کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس رہا مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب ڈالر سے سرپلس رہا، جب کہ مالی سال 2024 کے دوران یہ 2.1 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

    دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال25-2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر تک پہنچے پر اظہار تشکر کیا تھاشہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بلند ترین سطح پر پہنچنا خوش آئند ہے، حکومتی اقدامات سے زرمبادلہ ذخائر 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئےکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں استحکام کی بنیادی وجہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہے، معاشی اشاریے ثابت کررہے ہیں کہ معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہیں، کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول میں بہتری کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہے ہیں، حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    گوجرانوالہ: تاوان کے لیے اغوا کیا گیا 9 سالہ شایان قتل، لاش ویران حویلی سے برآمد

  • امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

    امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ،محمد آصف

    آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ ا لحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں اور ایک ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر خوش ہوں۔

    پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے بحرین میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں انڈیا کے برجش دامانی کو چار ۔ تین سے شکست دے کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

    آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ الحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں، ایک اور ٹائٹل پاکستاں کے نام کیا جس پر خوش ہوں،جب بھی بھارت پاکستان کا مقابلہ ہوتا ہے تو لوگوں کی توقع کافی بڑھ جاتی ہیں ،کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے لیکن ایسا میچ کوئی نہیں ہارنا چاہتا، دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو لیکن میچ کافی مشکل ہوگیا تھا۔

    سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات

    انہوں نے کہا کہ اس میچ کے دوران اس بات کا پریشر تھا کہ مجھے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کامیابی ملی ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ، آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ کا ٹائٹل بھی پاکستاں کے نام کرنے کی کوشش کریں گے،انڈر 21 کے پلیئرز سے بھی امید ہے کہ وہ پاکستان کو ٹائٹل دلوائیں گے ، جب پلیئرز کو موقع ملتا ہے تو وہ پرفارم کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے بھارت کے برجیش دامانی کو 4-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، انڈر -17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو 4-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے اور فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے پر مبارکباد دی کہا کہ محمد آصف نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیاعالمی مقابلے میں یہ کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا ثبوت ہے انہوں نے محمد آصف کی لگن، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا محمد آصف نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔

  • سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات

    سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات

    بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس پر چوری ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ و ماڈل سنگیتا بجلانی کو اپنے فارم ہاؤس پر چوری کی واردات کا علم اُس وقت ہوا جب انہوں نے کئی مہینوں بعد وہاں کا دورہ کیا،سنگیتا بجلانی جب اپنی دو گھریلو ملازماؤں کے ساتھ فارم ہاؤس پہنچیں تو مین گیٹ ٹوٹا ہوا تھا جبکہ کھڑکیوں کی گرلیں زبردستی نکالنے جانے کے شواہد ملے،اداکارہ کے فارم ہاؤس سے ٹیلی ویژن غائب تھا جبکہ دیگر املاک کو بھی کافی نقصان پہنچایا گیا چوروں نے گھریلو سامان بشمول بستر، ریفریجریٹر اور سی سی ٹی وی کیمروں کو چوری کرنے کی کوشش میں نقصان پہنچایا۔

    india

    سنگیتا بجلانی نے پونا پولیس کو شکایت میں بتایا کہ میں والد کی خرابی صحت کے باعث کئی مہینوں تک فارم ہاؤس نہیں آئی تھی، جمعے کو جب وہاں پہنچی تو ہر چیز تباہ تھی،پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا تجزیہ لینا شروع کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ہے جو نقصان اور چوری ہونے والے سامنا کا تخمینہ لگا رہی ہے۔

    اہل کشمیر کی آخر کتنی نسلیں قربانی دیں،مشعال ملک

    ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

    بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہونے کا امکان

  • ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

    ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

    کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس کا چالان منظور کرلیا۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ عامر قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور کیس سماعت کے لیے ٹرائل کورٹ منتقل کردیا گیا ہے انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نے کیس کا چالان منظور کرلیا جس میں کہا گیا ہےکہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو تشدد کرکے زخمی اورگاڑی میں آگ لگا کرقتل کرنے کا اعترا ف کیا ہے۔

    خیال رہے مصطفی عامر قتل کیس سال 2025 کا ہائی پروفائل کیس ہیں ، پولیس نے بتایا کہ 6 جنوری 2025 مصطفیٰ عامر کو قتل کردیا گیا تھا، مصطفی عامر کے قتل کے الزام میں ارمغان اورشیرازگرفتار ہیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کی بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تیسرے روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری

    حب پولیس کی جانب سے بارہ جنوری کو مصطفی کی لاش لاوارث قرار دے کر ایدھی حکام کے حوالے کی گئی تھی تاہم بعد زاں مصطفی کی لاش سولہ جنوری کو کیماڑی ایدھی قبرستان میں دفن کردی گئی تھی، مصطفی کی لاش حب سے ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کی گئی تھی، ملزمان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد حب میں جاکر لاش جلا دی تھی دونوں ملزم پولیس اور میڈیا کے سامنے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں تاہم دونوں ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    ارمغان نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خیابان محافظ سے دریجی تک مصطفیٰ کی گاڑی ڈرائیو کر کے پہنچا تھا، پھر مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگائی تو وہ زندہ اور نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا، اس نے مصطفیٰ عامر کو ہاتھوں اور پیروں پر مار کر زخمی کیا تھا، رائفل سے تین فائر کیے جو مصطفیٰ کو نہیں لگے، مصطفیٰ پر فائرنگ وارننگ دینے کے لیے کیے تھے بعد ازاں آگ لگادی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب

    ملزم شیراز نے انکشاف کیا تھا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے اپنے گھر بلایا، جہاں تین گھنٹے تک لوہے کی راڈ سے تشدد کیا گیا۔ بعد ازاں، مصطفیٰ کی لاش کو ان کی گاڑی میں ڈال کر حب کے قریب لے جایا گیا اور آگ لگا دی گئی۔

    واضح رہے کہ ڈیفنس کا رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر رواں سال 6 جنوری کو لاپتا ہوا تھا، جس کے بعد اس کی والدہ کی مدعیت میں پہلے گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں 25 جنوری کو تاوان کی کال موصول ہونے کے بعد اغوا برائے تاوان اور لاش کی نشاندہی ہونے پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

  • بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہونے کا امکان

    بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلیے 65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے نے جون کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی جس میں جون کیلیے 65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کریگا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے کے مطابق جون میں بجلی کمپنیوں کو13ارب31کروڑیونٹس سےزائدبجلی فراہم کی گئی،بجلی کی فی یونٹ لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی، سی پی پی اے کا مزید کہنا ہے کہ ماہ جون کے لئے ریفرنس لاگت8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب

    پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے غیر ملکی دوروں اور ان پر مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

    پاکستان اسپورٹس بورڈ نے گزشتہ دنوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی دوروں پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹی اے ڈی اے ادا کرنا پی ایس بی کی نہیں بلکہ خود فیڈریشن کی ذمہ داری ہے۔

    خط میں ملائشیا میں منعقدہ نیشنز کپ میں قومی کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی اے دیے جانے کا بھی ذکر کیا گیا پی ایچ ایف گزشتہ برس دیے جانے والے فنڈز کے حوالے سے تفصیلات اب تک فراہم نہیں کرسکا، اس ضمن میں صدر اور سیکرٹری کو متعدد مرتبہ زبانی اور تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 30 مئی 2025 کو تحریری طور پراعتراف کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ اس کے پاس بینک میں فنڈز موجود ہیں لیکن کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونس نہیں ملا، 20 جولائی کو اس حوالے سے وضاحت مانگی لیکن آج تک جواب موصول نہیں ہوا، اگر پی ایچ ایف کو مالی بحران کا سامنا ہے تو وہ پہلے حساب کتاب جمع کرائے ان میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران بینکوں کے اسٹیٹمنٹ،، فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کا گزشتہ چھ ماہ کے دوران غیر ملکی دوروں کا مکمل ریکارڈ اور اس ضمن میں ہونے والے مالی اخراجات کی تفصیل بھی فراہم جائے –

    پی ایس پی نے اسلام آباد میں پی ایچ ایف کے نئے دفتر کے قیام کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور اس ضمن میں فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کا ثبوت بھی طلب کیا گیا ہے۔

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے لگے، ہاکی معاملات میں بہتری کے لیے پی ایچ ایف عہدیداروں کو بھی تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی ڈیلی الاونسز کی عدم ادائیگی اور اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر کھلاڑی پی ایچ ایف حکام سے سخت ناراض ہیں،و عدے پورے نہ کرنے پر پی ایچ ایف صدر اور سیکریٹری سے خفا کپتان کو اہم کھلاڑیوں کی سپورٹ بھی حاصل ہےحکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت نے کھلاڑیوں کو جلد داد رسی کی یقین دہانی کروا دی ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    عطا تارڑ اور محسن نقوی کا قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور

  • پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

    ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت کی، کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ بھی ملایا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا،قومی سکواڈ نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا۔سیریز کی تیاری کے لئےکھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں وارم اپ سیشن میں حصہ لینے کے بعد کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔کوچز نے بیٹرز کو کنڈیشنز کے مطابق پریکٹس کرائی-

    بھارتی فضائیہ کی ناکامی، مودی سرکار کی پردہ پوشی بے نقاب

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی، 4 دہشتگرد ہلاک

  • کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں  آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر کوہ پیما افتخار حسین جان بحق جبکہ ایک غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہو گیا۔

    الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) کے سینئر نائب صدر کرار حیدری نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے، کے ٹو پر کیمپ 1 (جو بیس کیمپ سے تقریباً 500 میٹر بلند ہے) پر برفانی تودہ آ گرا، اس واقعے میں چار کوہ پیما پھنس گئے، ایک غیر ملکی کوہ پیما کو معمولی چوٹیں آئیں، جب کہ دو دیگر کامیابی سے ایڈوانس بیس کیمپ واپس پہنچ گئے، تاہم، اس حادثے میں اسکردو کے سدپارہ سے تعلق رکھنے والے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر افتخار حسین جاں بحق ہو گئے۔

    اے سی پی کے عہدیدار کے مطابق افتخار حسین کی لاش بازیاب کر کے بیس کیمپ لائی جا چکی ہےدیگر کوہ پیماؤں میں نیپال سے تعلق رکھنے والے داوا فنجو شرپا اور داوا گلجن شرپا، اور اسکردو سے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر نیاز علی شامل تھے، بین الاقوامی ٹیم اس وقت کیمپ 2 سے واپسی پر تھی جب حادثہ پیش آیا، اور یہ ان کی چوٹی سر کرنے کی روٹیشن کا حصہ تھا۔

    گلے میں پہنے میٹل چین نے 61 سالہ شخص کی جان لے لی

    مہم آرگنائزر نے واقعے کے بعد اے سی پی کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد اور عسکری ایوی ایشن کو ہیلی کاپٹر آپریشن کی باضابطہ درخواست دی تاکہ مرحوم کی میت کو واپس لایا جا سکےاس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواست کو فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز نے منظور کر لیا، افتخار حسین کی میت کو آج آرمی ایوی ایشن کے ذریعے اسکردو کے سدپارہ منتقل کیا جائے گا۔

    کے ٹو سطح سمندر سے 8 ہزار 611 میٹر بلند ہے، اور یہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے،گزشتہ موسم گرما میں، گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے کے ٹو کو سر کرنے کے خواہشمند کوہ پیماؤں کو 175 اجازت نامے جاری کیے تھے-

    عطا تارڑ اور محسن نقوی کا قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور

  • گلے میں پہنے میٹل چین نے 61 سالہ شخص کی جان لے لی

    گلے میں پہنے میٹل چین نے 61 سالہ شخص کی جان لے لی

    امریکا میں ایک 61 سالہ شخص کی ایم آر آئی مشین میں گلے میں موجود میٹل چین کے باعث موت واقع ہوگئی –

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 61 سالہ شخص بدھ 16 جولائی کو نیویارک کے علاقے ویسٹبری میں واقع نساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں ایک خوفناک حادثے میں ہلاک ہو گیا، جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ایک ایم آر آئی مشین میں بری طرح دھنس گیا مذکورہ شخص کے گلے میں ایک میٹل کی چین موجود تھی، جو مشین کی طاقتور مقناطیسی کشش کی وجہ سے اسے اندر کی طرف کھینچ لائی۔

    نساؤ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے پیش آیا، جب ایک اسکین جاری تھا اور یہ شخص اچانک ایم آر آئی روم میں داخل ہوگیاایم آر آئی اسکین کے دوران تمام مریضوں کو زیورات اور دھات سے بنی اشیاء اتارنے کی ہدایت دی جاتی ہے، تاکہ کسی خطرناک حادثے سے بچا جا سکے تاہم، اس شخص نے یہ احتیاطی تدابیر نظر انداز کیں، میٹل چین کے باعث مشین نے اسے اپنی جانب تیزی سے کھیچنا، جس کے نتیجے میں اسے طبی پیچید گی کا سامنا کرنا پڑا۔

    عطا تارڑ اور محسن نقوی کا قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور

    مرنے والے شخص کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق یہ حادثہ مجرمانہ فعل نہیں بلکہ ایک اتفاقیہ حادثہ تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم آر آئی مشینیں بہت طاقتور مقناطیسی کشش پیدا کرتی ہیں، اور کسی بھی قسم کی دھات کو خطرناک انداز میں اپنی طرف کھینچ سکتی ہیں اس کے نتیجے میں چھوٹے دھاتی اشیاء بھی پروجیکٹائل بن سکتی ہیں، جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

    لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر پرندے جہازوں سے ٹکراگئے