Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے دفاعی چیمپین  ایران کو شکست دیدی

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دیدی

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دے دی۔

    تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں ایران کو 1-3 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی ہے جمعرات کو ہونیوالے کراس اوور راؤنڈ میں گروپ ایف کے میچ میں پاکستان نے ایران کو ہرایا، ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا جب کہ چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ رہا اور 5 مرتبہ میچ پوائنٹ برابر ہوا پ اکستان کی جانب سے فیضان اللہ، محمد عرفان ، محمد جنید اور ساران بیگ نے نمایاں کھیل پیش کیا فیضان اللہ نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 23 پوائنٹس حاصل کیے، عرفان نے 16 پوائنٹس بنائے ۔

    چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    میچ میں مجموعی طور پر پاکستان نے ایران پر اٹیک پوائنٹس میں 51-44 اور بلاک پوائنٹس میں 15-11 سے سبقت رکھی جبکہ سروس پوائنٹس میں ایران بہتر رہا ،پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا جاپان سے ہوگا،قبل ازیں، چیمپیئن شپ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے گروپ ڈی میں کوریا اور سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد چائینیز تائپے کو بھی مات دی تھی،پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپیئن کی حیثیت سے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔

    چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

  • چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے  اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی-

    اعلی سطحی کمیٹی کی سربراہی وزیر توانائی کریں گے جبکہ سیکریٹری صنعت و پیداوار کمیٹی کے کنوینر ہوں گے وزیر خزانہ، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور وزیر اقتصادی امور سمیت دیگر وزرا کمیٹی کے ارکان ہوں گے، کمیٹی شوگر سیکٹر میں اصلاحات اور نجکاری کے لیے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی۔

    کمیٹی وفاقی اور صوبائی سطح کے تمام موجودہ قوانین، قواعد و ضوابط اور پالیسیوں کا جائزہ لے گی، جن کا تعلق چینی کی پیداوار، درآمد، برآمد، قیمتوں کے تعین، سبسڈی اور ذخیرہ اندوزی سے ہوگا کمیٹی اجناس کے ذخائر، رسد اور قیمت سے متعلق ڈیٹا کی درستی، کسانوں کے مفادات، صارفین کے حقوق، مقامی ضرورت اور تجارتی تقاضوں کے تحت پالیسی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

    عراق :شاپنگ میں خوفناک آتشزدگی، کم از کم 60 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

    کمیٹی صارفین کے تحفظ اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے خطرے سے بچائو کے لیے پالیسی سفارشات مرتب کرے گی اس کے علاوہ کمیٹی نجکاری کے عمل کو شفاف اور مربوط بنانے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، بشمول صنعت کاروں، کسانوں اور ریگولیٹری اداروں کے ساتھ مشاورت کرے گی، ٹی او آر کمیٹی تیس روز کے اندر وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ملک سے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کی اجازت نہ ملنے پر حکومت نے چینی برآمد روک دی تھی، گزشتہ ہفتے ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کرگئی تھی جبکہ منگل کو چینی کی ریٹیل قیمت کے تعین پر حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے-

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

  • عراق :شاپنگ میں خوفناک آتشزدگی، کم از کم 60 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

    عراق :شاپنگ میں خوفناک آتشزدگی، کم از کم 60 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

    عراق کے مشرقی شہر الکوت کی ہائپر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی نے کم از کم 60 افراد کی جان لے لی، جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، شہر کی محکمہ صحت اور دو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کے مشرقی شہر کوت میں ایک ہائپر مارکیٹ اور ریستوران میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید لاشیں جلے ہوئے ملبے تلے دبی ہو سکتی ہیں،سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت آگ کی لپیٹ میں ہے، اور فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    https://x.com/RudawTurkce/status/1945719034034495992

    شہر کے محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم نے 59 افراد کی شناخت کرلی ہے، لیکن ایک لاش اتنی بری طرح جھلس چکی ہے کہ اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔”

    الکوت کے ایک اعلیٰ اہلکار علی المیاحی نے کہا کہ "کئی لاشیں ابھی ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔”

    واسط صوبے کے گورنر محمد المیاحی نے واقعے کو ’المناک المیہ‘ اور ’قومی سانحہ‘ قرار دیا ان کے مطابق، آگ رات کے وقت پانچ منزلہ عمارت میں لگی، جہاں شہری خریداری اور کھانے میں مصروف تھے فائر بریگیڈ نے متعدد افراد کو بچا لیا اور آگ پر قابو بھی پا لیا۔

    https://x.com/anadoluagency/status/1945732932821545190

    واقعے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی رپورٹ 48 گھنٹوں کے اندر جاری کی جائے گی،عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) کے مطابق، گورنر محمد المیاحی نے بتایا کہ واقعے کے بعد عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں،ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

  • چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

    چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

    سلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کے لیے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    ملکی زرعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزرا مملکت بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کو زرعی شعبے کی جاری اصلاحات کے ساتھ ساتھ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی کارکردگی اور کسانوں کو دیے جانے والے قرضوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم نے رواں ماہ کے اختتام تک کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ایگری فنانسنگ کے شعبے میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کروانے کے لیے جامع منصوبہ بندی تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    ملک بھر کی گھی ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کی دھمکی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 12 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہےپاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کے لیے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے کسانوں کو جدید زرعی آلات، مصنوعی ذہانت اور معیاری بیج کے لیے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے لیے لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

    انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات کے قابل اشیا کی تیاری کے لیے چھوٹے پیمانے کی صنعتی مشینری تک رسائی کے حوالے سے بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج کی فراہمی، مصنوعی ذہانت، پانی کے بہتر استعمال، آن فارم اسمال انڈ سٹری اور دیگر سہولیات کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے،زرعی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات میں اضافے کے لیے کسانوں کو درکار سہولیا ت و تربیت کے لیے اقدامات کو بھی اصلاحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔

    ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی

  • ملک بھر کی گھی ملز  غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کی دھمکی

    ملک بھر کی گھی ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کی دھمکی

    پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملزبند کرنے کی دھمکی دیدی-

    ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر کی گھی ملز جمعہ کے بعد بند کر دی جائیںگی،یہ ہڑتال محض ایک دن کی نہیں بلکہ غیرمعینہ مدت کی ہوگی، اور اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ملک بھر میں گھی اور آئل کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

    شیخ عمر ریحان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گھی ملوں میں اہلکاروں کی تعیناتی نے انڈسٹری کو شدید دباؤ کا شکار کر دیا ہے، اور اس سے کاروباری ماحول میں خوف کی فضا قائم ہو گئی ہےحکومت کی جانب سے 37 اے، ڈیجیٹل انوائسز، اور بینکوں کے ذریعے 2 لاکھ روپے سے زائد لین دین کی لازمی شرط انڈسٹری کیلئے ناقابل قبول ہیں حکومت فوری طور پر ان شرائط کو واپس لے اور کاروبار دوست پالیسی اپنائے گھی اور کوکنگ آئل کے شعبے میں کسی بھی تعطل کی صورت میں نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوگا بلکہ سپلائی چین بھی متاثر ہو گی جس کے اثرات براہ راست عام صارفین تک پہنچیں گے۔

    دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں، والد کی زندگی سے سبق سیکھا،اداکار علی عباس

  • کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

    پشاور: کوہستان مالی اسکینڈل کے ملزم نے ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں 32 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے متعلقہ تمام سرکاری محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ غیرمجاز ادائیگیوں کی چھان بین کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے، کوہستان کرپشن اسکینڈل کے ملزم محمد ایوب نے نیب کو 3 ارب 45 کروڑ روپےکی پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ملزم کے ذاتی بینک اکاؤنٹ سے 3 ارب 45 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ احتساب عدالت نے پلی بارگین سے متعلق ملزم کی درخواست پر نیب کو کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت،چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    نیب نے بتایا ہے کہ ملزم ایوب 3 اقساط میں رقم واپس کرنے پر آمادہ ہے اور نیب بھی اس تجویز پر رضامند ہو چکا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ پلی بارگین کی درخواست کو جلد منظور کیے جانے کا امکان ہے، واضح رہے کہ ایوب نے اس سے قبل بھی پلی بارگین کی درخواست جمع کرائی تھی۔

    دوسری جانب کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد ایک اور شخصیت جبران ملک نے نیب نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ درخواست سینئر وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ زکوٰة کمیٹی کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں اور اب کاروباری شخصیت کے طور پر سرگرم ہیں۔

    اکیلے پن کی موت: کمزور رشتے، زہریلی قربت اور ہماری اجتماعی بے حسی، تحریر :صدف ابرار

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کسی قسم کا واضح الزام نہیں لگایا گیا، صرف آج پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس بنا پر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

    واضح رہےکہ کوہستان مالی اسکینڈل کچھ عرصے پہلے سامنے آیا تھا جس کے بعد نیب تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے تھےبعد ازاں نیب نے خیبر پختونخوا کی تاریخ کے میگا کرپشن اسکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کردیا،اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کیے ہیں، نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا جب کہ مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے، نیب کی جاری تحقیقات میں مزید گرفتاریوں اور انکشافات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں، والد کی زندگی سے سبق سیکھا،اداکار علی عباس

  • چکوال میں کلاؤڈ برسٹ،فلڈ ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال نافذ

    چکوال میں کلاؤڈ برسٹ،فلڈ ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال نافذ

    چکوال میں کلاؤڈ برسٹ اور 423 ملی میٹر بارش کے بعد فلڈ ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جو حالیہ برسوں کی سب سے شدید بارشوں میں شمار کی جا رہی ہے،صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ضلعی سطح پر نکاسیِ آب امدادی سرگرمیوں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔

    ڈی سی چکوال نے آگاہ کیا کہ واسا، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، میونسپل ادارے اور دیگر تمام محکمے فیلڈ میں متحرک ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے مشینری بھی موقع پر روانہ کر دی گئی ہے،ایمرجنسی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور دیگر پبلک عمارات میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں گشت کر رہی ہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

    دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں، والد کی زندگی سے سبق سیکھا،اداکار علی عباس

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے تمام تر وسائل اور مکمل معاونت فراہم کی جائے گی،مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ضلعی ادارے الرٹ ہیں اور عوامی تعاون سے ہی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے مقامی سطح پر شہریوں کو فوری آگاہی فراہم کی جائے تاکہ کسی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور کھلی نالیوں سے دور رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 یا مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

    پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارےائیر شو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

    دوسری جانبمحکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی،آئندہ 24گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،شہر میں حبس کی کیفیت تاحال برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے 105 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 16 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 14 فٹ ہوگئی۔

    یوکرین کا ماسکو اور دیگر روسی علاقوں پر حملہ

  • بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

    بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

    حکومت نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 71 افراد کو سول ایوارڈز دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ ڈویژن میں اجلاس ہوا، جس میں ملک و قوم کی حفاظت کے لیے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے سول ایوارڈز کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مجموعی طور پر 71 افراد کے لیے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، ان لوگوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی بے مثل خدمت کی ہے۔

    حمیرا اصغر کا چوکیدار،گھریلو ملازمہ،بلڈنگ انتظامیہ تفتیش میں شامل

    محسن نقوی نے کہا کہ قوم ان بہادر سپوتوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی، شہدا وطن کے سر کا تاج ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، غازی قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی جرات پر سب کو ناز ہےشہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

    اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن، ڈپٹی ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی،تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز اور سیکریٹریز داخلہ نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی۔

    پچھلی بار جو وار کیا، وہ ابتدائی تھا، اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے،خامنہ ای

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1453 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ 37 ہزار832 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا،واضح رہے گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 36 ہزار 380 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار روپے کی سطح پر آگئی اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے کم ہو کر 3لاکھ 5ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 014روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    لاہور: شہری مین ھول میں موٹرسائیکل سمیت گرگیا،ویڈیو

    ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،خامنہ ای

    چین کا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان