Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نوید اصغر چوہدری نئے چیئرمین واپڈا  منتخب

    نوید اصغر چوہدری نئے چیئرمین واپڈا منتخب

    اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دے دیا گیا۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہےنوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

    واجح رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔

    وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا،وزیراعظم نے مستعفی چیئرمین واپڈا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ

    مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لئے ایک اور بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا ہے-

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے غریب اور نادار دیہی خواتین کے لئے بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا گیا ہے، دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی، جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 ارب روپے سے 11 ہزاردیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے بے مثال پروگرام کے پہلے مرحلے میں 4870 مویشی دیے جائیں گے۔

    سی ایم پنجاب لائیوسٹاک اثاثہ جات پروگرام کا مقصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور دیہی خواتین کے لئے گھر بیٹھے روزگار کا اہتمام کرنا ہے، وزیراعلیٰ لائیو اسٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو فری مویشی دیے جائیں گے ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی دیہی خواتین کو بہتر ذریعہ معاش کے لئے مفت مویشی دیے جائیں گے، 55 سال تک عمر کی مطلقہ اور بیوہ غریب خو اتین گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتی ہیں۔

    ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے،اسرائیل

    مریم نواز نے کہا کہ دیہی خواتین مفت مویشی حاصل کرنے کے لئے شفاخانہ حیوانات میں وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک سے بھی رابطہ کر سکتی ہیں، دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا، ہمارا عزم ہے، معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے، شہروں اور دیہات میں مساوی معاشی مواقع فراہم کر رہے ہیں، عورت شہر میں ہو یا دیہات میں تعلیم، صحت اور روزگار اس کا بنیادی حق ہے۔

    اسرائیل کو کئی بار بتایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار کے حصول کا کوئی ثبوت نہیں، پیوٹن

  • ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے،اسرائیل

    ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے،اسرائیل

    اسرائیلی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے جرمن اخبار بِلڈ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ہم جو اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے مطابق ہم نے پہلے ہی کم از کم دو یا تین سال کے لیے ان کے پاس جوہری بم کے امکان میں تاخیر کر دی ہے،سرائیل کا ایک ہفتہ طویل حملہ جاری رہے گا، ہم اس خطرے کو دور کرنے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے، جو ہم وہاں کر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے والا وہ واحد ملک ہے جس نے 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کرلی ہے تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس کے پاس جوہری وار ہیڈ بنانے کے لیے تمام اجزا موجود ہیں، آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ ’یہ کہنا ’سراسر قیاس آرائیاں‘ ہیں کہ ایران کو ہتھیار تیار کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔

    ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے،اسرائیل

    جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرا دی ہے ایران کی جانب سے سیکرٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل کے صدر کو گروسی کیخلاف شکایت درج کرائی گئی، ایرانی مندوب نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق مؤقف پر گروسی کی خاموشی پر اعتراض اٹھایا، انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی مذمت نہیں کی۔

    ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے بھی گروسی کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئر تنصیب اراک پر حملے کا عالمی ادارے نے مؤثر ردعمل نہیں دیا ہے،جس پر سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی گروسی نے کہا کہ ایجنسی صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہی ہے، انسپکٹرز ایران میں موجود ہیں، جب ممکن ہوا نیوکلیئر تنصیبات کا دورہ کریں گے۔

    ماسکو سے گوادر تک. نئی راہیں، نئے امکان

  • اسرائیل کو کئی بار بتایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار کے حصول کا کوئی ثبوت نہیں، پیوٹن

    اسرائیل کو کئی بار بتایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار کے حصول کا کوئی ثبوت نہیں، پیوٹن

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے اسرائیل کو بارہا آگاہ کیا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

    ’روئٹرز‘ کے مطابق روسی صدر نے اسکائی نیوز عربیہ کو بتایا کہ ’روس اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے پاس کبھی بھی ایسا کوئی ثبوت نہیں رہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور ہم نے بارہا اسرائیلی قیادت کو اس سے آگاہ کیا ہےروس ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو فروغ دینے میں اس کی حمایت کے لیے تیار ہے، اور ایران کو اس کا حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور وہ سب کچھ کریں گے جو ہمارا حق ہے۔
    سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیاہے، وزیر خزانہ

    ایران حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ دوسروں کا مؤقف سننے پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے حکام جنیوا گئے، کسی بھی سفارتی عمل کی شروعات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے اعتراف سے ہونی چاہیے دنیا کو سب سے پہلے یہ ماننا ہوگا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، اسرائیلی حملوں میں کمانڈرز، بچے، خواتین، سائنسدان شہید ہوئے، ترجمان ایرانی حکومت نے کہا کہ ایران کے ساتھ دھمکی کی زبان میں بات نہ کی جائے۔

    فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور وہ سب کچھ کریں گے جو ہمارا حق ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ امریکاکوئی غلطی نہیں کرے گا،اگر کشیدگی بڑھی تو ہمارا ردعمل بھی اسی تناسب سے شدید ہوگا امریکا کے عراق پر حملے کی طرح ایران پر اسرائیلی حملہ بھی جھوٹے الزامات پر ہوا، مسئلہ ایٹمی ہتھیاروں کا ہے تو بارہا واضح کر چکے کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں،عراق پر بھی بہانوں سے حملے کیے گئے، کیا آج تک وہاں سے کوئی کیمیائی ہتھیار ملے؟گزشتہ 200 برس میں ا یران نے کبھی کسی جنگ کی شروعات نہیں کی، ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع ہمارا حق ہے۔

    ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ

  • سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیاہے، وزیر خزانہ

    سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیاہے، وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے طویل مشاورت کے بعد درآمدی سولر پینلز کے پرزہ جات پر تجویز کردہ 18 فیصد ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ برآمد شدہ سولرز کے پرزہ جات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ مقامی صنعت کو فروغ دینے اور مسابقتی ماحول قائم کرنے کے لیے کیا گیا تھا دونوں ایوانوں میں تفصیلی غور و غوض اور اراکان پارلیمنٹ کی تجاویز پر حکومت نے لچک کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹیکس کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ٹیکس کا اطلاق صرف 46 فیصد درآمدی پرزہ جات پر ہوگا جب کہ امپورٹڈ سولر پینلز کی پلیٹوں پر صرف 4.6 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا، درآمدی سولر پینلز کی مجوزہ 10 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل ہی بعض عناصر کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، ان عناصر کو وارننگ دیتا ہوں کہ ان کے خلاف جلد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں وفاقی حکومت نے کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کروایا، ہم نے مالی نظم و ضبط کو کنٹرول کیا، افراط زر پر قابو پایا، کرنٹ اکاؤ نٹ میں نمایاں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ان تمام اقدامات کا مقصد پاکستان کو اقتصادی غیر یقینی کی دلدل سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر گا مزن کرنا ہے، حکومت نے اپنے مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں عوامی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ برس کے لیے وفاقی حکومت کے اخراجات میں صرف 1.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ برسوں کے دوران 10، 12 اور 13 فیصد تک وفاقی اخراجات میں اضافے ہوتے رہے ہیں کم اور متوسط آمدن والے افراد قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ طبقہ ٹیکس بھی دیتا ہے اور مہنگائی بھی جھیلتا ہے، تنخواہ دار ملازمین پر عائد انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز پہلے سے ہی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 6 سے 12 لاکھ تک سالانہ کمانے والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی ہے ، ریاست اس طبقے کو بوجھ تلے دبانا نہیں چاہتی، سرکاری ملازمین کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے 10 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 592 ارب روپے سے بڑھا کر 716 روپے کیا،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی معاو نت کا دائرہ وسیع کرنا اس حکومتی عزم کا عکاس ہے کہ معاشرے میں کمزور افراد، بیواؤں، یتیم اور خصوصی افراد کو بھی معاشی تحفظ حاصل ہو، اس اقدام سے تقر یبًا ایک کروڑ خاندانوں کو مالی مدد حاصل ہوگی۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر افسران کے اختیارات کے حوالے سے تجاویز پر وزیراعظم کی ہدایت پر مزید وضاحت شامل کی ہے تاکہ افسران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا خطرہ نہ رہےسینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کی سفارشات حکومت کو موصول ہو چکی ہیں، امید ہے گزشتہ برس کی طرح امسال بھی قائمہ کمیٹی کی 50 فیصد سے زائد سفارشات کو فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گاقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد ہم فنانس بل کی حتمی شکل تک پہنچ جائیں گے حکومت کی کوشش ایک جامع، ہمہ گیر اور پائیدار ترقی کا حصول ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو ترقی کرنے کا حق حاصل ہو۔

  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ

    ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ

    ملک میں تیل و گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق 16جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56716 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے گزشتہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56176 بیرل تھی، اسی طرح 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2718 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2702 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی، 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 28929 بیرل، پی پی ایل 8479 بیرل، پی او ایل 3946 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1331 بیرل رہی۔

    16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 590 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 432 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 40 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 860 ایم ایم سی ایف ڈی رہی۔

  • ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، تلسی گبارڈ

    ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، تلسی گبارڈ

    امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی سربراہ تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ میڈیا جان بوجھ کر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرکے جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

    تلسی گبارڈ نے کہا کہ مارچ میں واضح طور پر کہا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے،امریکی انٹیلیجنس معلومات کے مطابق اگر ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اسمبلی کا فیصلہ کرے تو چند ہفتوں یا مہینوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہےمیں اور صدر ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے ثبوت نہ ہونے کی تلسی گبارڈ کی بات غلط ہے،ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ تلسی گبارڈ نے کیا کہا تھا، ان کے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔

    واضح رہے امریکا کی قومی سلامتی کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا بلکہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت ہی نہیں دی-

  • آج رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

    آج رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

    آج 21 جون کو رواں سال 2025 کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔

    ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہو گا جبکہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہو گی، یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے ویسے تو گرمی کے موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہو جاتی ہیں لیکن آج یعنی 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں سال 2025ء کا سب سے طویل ترین دن ہے۔

    واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہےاس وجہ سے دن کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس سے الٹ ہوتا ہے، شمالی نصف کرے کے خطوں میں اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔

  • غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 60  فلسطینی شہید

    غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 60 فلسطینی شہید

    اسرائیلی افواج کی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں92 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    اسرائیلی افواج کی جانب سے جمعہ کو مختلف مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 60 افراد شہید ہوگئے، جن میں 31 افراد وہ تھے جو خوراک اور امدادی سامان کےلیے قطاروں میں کھڑے تھے۔

    غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، جنوبی غزہ میں پانچ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، جبکہ مزید 26 فلسطینیوں کو وسطی علاقے نیٹساریم کاریڈور کے قریب نشانہ بنایا گیا یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد خوراک کی تلاش میں پہنچتے ہیں۔

    موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

    اسرائیلی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا کہ ’’مشکوک افراد‘‘ کے قریب آنے پر پہلے وارننگ فائر کیا گیا، مگر جب وہ نہ رکے تو فضائی حملے کے ذریعے انہیں ہدف بنایا گیا۔

    یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے قائم کردہ ’’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘‘ کے تحت امدادی مراکز کھولے گئے ہیں، تاہم اقوامِ متحدہ اور بڑی بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے اس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون سے انکار کیا ہے، کیونکہ ان کے مطابق یہ ادارہ اسرائیلی فوجی مقاصد کے تابع ہے۔

    اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی دوسری جانب شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد میں شدید فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 31فلسطینی شہید ہوگئے،اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

    اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے پیاس اور بھوک کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کے مطابق غزہ میں صرف 40 فیصد صاف پانی فراہم کرنے والے پلانٹس کام کر رہے ہیں، اور غذائی قلت کے باعث چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں میں شدید کمزوری کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے خود ایسی ماؤں اور بچوں کو دیکھا جو خوراک کے حصول کی کوشش میں زخمی ہوئے، ان میں ایک بچہ بھی شامل تھا جو ٹینک شیلنگ کا نشانہ بن کر دم توڑ گیا۔

    محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

  • موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

    موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے۔

    مریم نواز نے موسیقی کے عالمی دن کے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی ہے، فن اور موسیقی کیلئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے، نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے، وزارتِ اطلاعات و ثقافت الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے۔ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم: وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس

    ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

    بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام