Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کیلئے اعلیٰ سطحی  کمیٹی قائم

    ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    ملک میں معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کی جانب پیشرفت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی، جس کی سربراہی وہ خود کریں گےکمیٹی ہر ہفتے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لے گی۔

    وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کے لیے تاجروں کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جب کہ عوامی سطح پر بھی کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں وزارتِ خزانہ اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے و مالی نظام میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور خریداری کو اپنانا ناگزیر ہے۔

    شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران شفاف اور مؤثر انداز میں حقداروں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے امدادی رقوم کی منتقلی کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا، جس سے نہ صرف شفافیت ممکن ہوئی بلکہ انسانی مداخلت کے بغیر مستحقین کو ان کا حق ملا۔

    وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اور یہ مثبت اشاریے ملک کی سمت درست ہونے کا ثبوت ہیں۔

  • حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالےسےغلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کاحق ہوگا چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرےگی، پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔

    نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر18فیصدٹیکس کو10فیصدپرلانے کافیصلہ ہوا ہے سندھ کی یونیورسٹیزکیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہواہے، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے بجٹ کے حوالے سےاتحادیوں سےمشاورت جاری ہے، گزشتہ روزاتحادیوں سے بجٹ پر6 سے زائدنشستیں کیں کل دو درجن سے زائد او آئی سی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے، ان تمام ممالک نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے یہ بیان ان تمام ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر سامنے آیا ہے۔

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی پشاور ہائیکورٹ بار آمد،بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی پشاور ہائیکورٹ بار آمد،بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ کو الگ نہیں کیا جا سکتا، دونوں ادارے انصاف کے یکساں ستون ہیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہمارے ہاں ہمیشہ سے اچھے وکلاء رہے ہیں جنہوں نے راہنمائی کا کردار ادا کیا انہوں نے عبدالطیف آفریدی، بیرسٹر ظہور الحق سمیت دیگر سینئر وکلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ وکلا اور ججز کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں انہوں نے ماتحت عدلیہ کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے،خطاب سے قبل انہوں نے تمام چینلز کے مائیک ہٹا دیے-

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کے لیے ہوگا آپ اپنے بڑوں کو بھولیں نہیں، نوجوانوں کو اپنے بڑوں کو فالو کرنا ہوگا نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہےترقیاتی منصوبوں کو سپورٹ کریں بار ایسوسی ایشن اس کی حمایت کریں، اس کا فائدہ سب کو ہوگا انہوں نے کہا کہ پشاور میں کچہری کمپلیکس بنا رہے ہیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی پشاور ہائیکورٹ بار آمد،بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو مبارکباد

    اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بھی بار سے خطاب کیا انہوں نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب میں شرکت کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ہمیں جدید سہولیات سے فائدہ اٹھانا ہوگا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے زور دیا کہ قانون کی حکمرانی کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔

    ججوں کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں،جسٹس منصور علی شاہ

    قائم مقام چیف جسٹس نے انکشاف کیا کہ اس وقت صوبے کی ماتحت عدلیہ میں دو لاکھ 36 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جن میں فیملی کورٹس کے مقدما ت کی بڑی تعداد شامل ہے تمام بار ایسوسی ایشنز کو ان مقدمات کے جلد فیصلے میں تعاون کرنا چاہیے بار اور عدلیہ کو انصاف کی فراہمی میں مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا جوڈیشل اکیڈمی میں جونیئر وکلاء کی تربیت جاری ہے اور ریگی للمہ میں 150 کنال پر نئی جوڈیشل اکیڈمی قائم کی جائے گی ساتھ ہی انہوں نے صوبے میں جوڈیشل کمپلیکسز کی سولرائزیشن کا منصوبہ بھی متعارف کرایا۔

    اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے،مریم نواز

  • اسرائیل ایران میں وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا،جرمن چانسلر

    اسرائیل ایران میں وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا،جرمن چانسلر

    جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا۔

    برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق فریڈرک مرز نے جرمن نشریاتی ادارے ZDF سے بات کرتے ہوئے ایران کی موجودہ حکومت کو "موت اور تباہی لانے والی مُلّا حکومت” قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف اسرائیل ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے اگر اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے امریکا کی براہِ راست مداخلت ضروری ہے، کیونکہ صرف امریکیوں کے پاس وہ ہتھیار موجود ہیں جو یہ کام مکمل کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے تو فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ایرانی نیوکلیئر پروگرام کی مکمل تباہی بھی عالمی ایجنڈے کا حصہ بن سکتی ہے،مرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے جی 7 اجلاس سے اچانک چلے جانے کو غیر اہم قرار دیا لیکن تسلیم کیا کہ امریکی صدر سے ایران-اسرا ئیل تنازع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے،مریم نواز

    ایرانی حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک،800 زخمی

    ایران کے مسلسل حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی میزائل انٹرسیپٹرز کم ہونے لگے

  • اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے،مریم نواز

    اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔

    مریم نواز نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ نفرت انگیز تقریر معاشرے میں تقسیم ، انتشار اور تشدد کو جنم دیتی ہے، یہ کسی ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتا ہے اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے، مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا ہے، یہ نفرت کی روش امن عالم کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے، عالمی برادری آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محا سبہ کرے، کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وطن عزیز میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے۔

    چین کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ اسٹارلنک سے 5 گنا تیز

    آئندہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی،وزیر خزانہ

    سندھ پولیس کی سینیارٹی لسٹ جاری،فہرست میں ہوشربا انکشاف

  • چین کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ اسٹارلنک سے 5 گنا تیز

    چین کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ اسٹارلنک سے 5 گنا تیز

    چینی سائنسدانوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں انقلابی پیشرفت کرتے ہوئے 1 گیگابٹ فی سیکنڈ (Gbps) کی رفتار حاصل کی ہے جو کہ ایلون مسک کی اسٹارلنک سروس سے پانچ گنا زیادہ تیز ہے۔

    سیٹلائٹ لیزر ڈاؤن لنک ٹیکنالوجی تیز ترین انٹرنیٹ کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم زمین کی فضا میں موجود بے ترتیبی (turbulence) اس کے سگنلز کو بکھیر کر کمزور اور دھندلا بنا دیتی ہے جو زمین پر پہنچتے ہوئے کئی سو میٹر کے دائرے میں پھیل جاتے ہیں،یہ کامیابی ایک 2-واٹ لیزر کے ذریعے حاصل کی گئی، جو زمین سے 36,705 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ایک سیٹلائٹ سے مواصلاتی سگنلز بھیج رہا تھا۔

    چینی ماہرین کی ایک ٹیم نے، جس کی قیادت پروفیسر وو جیان (پیکنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن) اور لیو چاؤ (چائنیز اکیڈمی آف سائنسز) کر رہے تھے، اس چیلنج کا حل ”AO-MDR سینرجی“ نامی طریقے سے پیش کیا ہے، یہ نیا طریقہ فضا سے پیدا ہونے والی مداخلت کو کم کر کے سگنل کی کوالٹی کو برقرار رکھتا ہے۔

    جنوب مغربی چین کے شہر لیجیانگ میں ایک تجرباتی مرکز میں 1.8 میٹر کے دوربین کے ذریعے ایک غیر معروف سیٹلائٹ پر اس نظام کا کامیاب تجربہ کیا گیا دوربین کے اندر 357 مائیکرو مررز کا استعمال کر کے بگڑے ہوئے لیزر سگنلز کو درست کیا گیا جس سے فضا کی وجہ سے ہونے والی خرابی کم ہو گئی۔

    اس کے علاوہ ایک جدید آلہ جسے ”ملٹی-پلین لائٹ کنورٹر (MPLC)“ کہا جاتا ہے، استعمال کر کے آنے والی روشنی کو آٹھ مختلف چینلز میں تقسیم کیا گیا، پھر ان میں سے تین بہترین سگنلز کو ایک خاص الگورتھم ”پاتھ-پکنگ“ کے ذریعے ایک ساتھ ملا کر سگنل کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

    تحقیق کے مطابق AO-MDR طریقے سے نہ صرف رفتار میں اضافہ ہوا بلکہ سگنل کی درستگی بھی بہتر ہوئی۔ جہاں روایتی طریقے سے 72 فیصد درست سگنل حاصل ہوتے تھے، وہاں اب یہ شرح 91.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ خلا سے زمین تک قیمتی ڈیٹا کے قابلِ اعتماد ترسیل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

  • آئندہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی،وزیر خزانہ

    آئندہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی،وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیل انڈسٹری میں اصلاحات کا عمل پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا-

    چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی، جبکہ نان فائلرز کو سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا ہاؤسز کے خلاف ایف بی آر میں ٹیکس جمع نہ کرانے کا مسئلہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ میڈیا ادارے ملازمین سے ٹیکس تنخواہوں سے کاٹ لیتے ہیں لیکن جمع نہیں کراتے۔

    اجلاس میں اسٹیل انڈسٹری کے نمائندوں نے بھی اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیرف اصلاحات سے انڈسٹری بند ہونے کے خدشات ہیں، لہٰذا ان اصلاحات کو کم از کم ایک سال کے لیے مؤخر کیا جائے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کو بتایا کہ اسٹیل انڈسٹری میں اصلاحات کا عمل پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اصلاحات پر عملدرآمد اور متعلقہ مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی۔

    اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ، انڈسٹریل پالیسی، اور ایف بی آر کی نگرانی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ حکومتی عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ٹیکس نظام کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر بنانے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

  • عالمی توانائی کی لائف لائن آبنائے ہرمز بند  ہو جائے تو کیا ہو گا؟

    عالمی توانائی کی لائف لائن آبنائے ہرمز بند ہو جائے تو کیا ہو گا؟

    ایران نے اسرائیل سے جنگ کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

    ایران کی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہےیہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی ہو ماضی میں بھی ایران نے جوابی کارروائی کے طور پر ایسی دھمکیاں دی ہیں، جو تجارت کو محدود کرنے اور عالمی تیل کی قیمتوں کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

    اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کر دیتا ہے تو اس کے دنیا پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ؟ خلیج فارس اور خیلج عمان کو جوڑنے والی آبنائے ہرمز سے پوری دنیا کو تیل کی 3 فیصد اور ایل این جی کی5 فیصد ترسیل کی جاتی ہے ایران، اسرائیل جنگ نے آبنائے ہرمز میں تجارت اور دنیا کو تیل و گیس کی ترسیل کی بندش کے خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔

    سندھ پولیس کی سینیارٹی لسٹ جاری،فہرست میں ہوشربا انکشاف

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی محض دھمکی ہی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کو ہلا کر رکھ سکتی ہےصرف 33کلومیٹر چوڑی آبنائے ہرمز کے ایک طرف خلیج فارس اور دوسری طرف خلیج عمان ہے، خلیج فارس کے اندر 8 ممالک ایران، عراق، کویت، سعودی عرب ،بحرین، قطر، یو اے ای اور عمان موجود ہیں ان تمام ممالک سے مجموعی عالمی تیل کی رسد کا پانچواں حصہ اسی چوک پوائنٹ سے گزر تا ہے۔

    1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی ایران اور عراق کی جنگ کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی تیل کی رسد اور برآمدات کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی اور اس تنازع کو اسی وجہ سے تاریخ میں ’ٹینکر جنگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    عالمی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال آبنائے ہرمز سے روزانہ 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل ہوئی، جو عالمی پیٹرولیم استعمال کا 20 فیصد ہے جبکہ ہر ماہ تقریباً 3 ہزار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے ہیں 2023 میں آبنائے ہرمز سے 90 ارب کیوبک میٹرز ایل این جی کی ترسیل کی گئی، جو گلوبل ایل این جی ٹریڈ کا 20 فیصد تھا، ایران، اسرائیل جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    دفاعی اور معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز صرف ایک بحری راستہ نہیں بلکہ عالمی توانائی کے لیے ایک لائف لائن ہے۔

  • سندھ پولیس  کی سینیارٹی لسٹ جاری،فہرست میں ہوشربا انکشاف

    سندھ پولیس کی سینیارٹی لسٹ جاری،فہرست میں ہوشربا انکشاف

    کراچی:سندھ پولیس کی جانب سے 16 گریڈ میں تعینات انسپکٹرز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے-

    نجی خبررساں ادارے کی رپو رٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے "سول سرونٹس (اپائنٹمنٹ، پروموشن اینڈ ٹرانسفر) رولز 1973″ کے تحت وفاقی و صوبائی ملازمتوں میں تقرری کے لیے کم از کم عمر کی حد 18 سال مقرر ہے جبکہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

    اس فہرست میں شامل متعدد افسران ایسے ہیں جنہوں نے پولیس میں شمولیت کے وقت یا تو کم از کم قانونی عمر یعنی 18 سال کی شرط پوری نہیں کی تھی یا محض چند دنوں، ہفتوں یا مہینوں کے فرق سے انہیں نوکری مل گئی، آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق پولیس افسر محبوب علی مٹھانی ولد علی نواز محض 16 سال 10 ماہ 11 دن کی عمر میں بھرتی ہوئے۔

    وفاقی بجٹ: سندھ کو نظرانداز کرنے پر پیپلز پارٹی برہم،ایم کیو ایم بھی ناخوش

    بابر علی شیخ ولد بیشر احمد کی عمر صرف 16 سال 3 ماہ 8 دن تھی، امتیاز علی تھیبو، ظہور احمد لاشاری اور شاہ جہاں لاشاری جیسے افسران بھی 17 سال کی عمر میں ہی پولیس فورس کا حصہ بن گئے، جاری کردہ فہرست میں وہ افسران بھی شامل ہیں جن کی عمر بظاہر 18 سال سے کچھ ہی اوپر تھی جیسے ممتاز راہو (18 سال 2 دن) یا قمرالزمان (18 سال 6 دن) کی عمر میں سندھ پولیس کا حصہ بن گئے۔

    مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    دوسری جانب سندھ پولیس نے حال ہی میں ایسی ایک فہرست بھی جاری کی ہے جس میں 3 امیدواروں کو محض زائد العمری کی بنیاد پر بھرتی کے لیے نااہل قرار دیا گیا، جن میں شہزاد خان ولد عبدالمالک شامل ہیں جو صرف 5 دن زائد العمر ہونے کی وجہ سے بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی نا ہو سکے، فرحان علی احمد 3 ماہ 12 دن زائد العمر قرار پائے جبکہ نور محمد 1 ماہ زائد العمر ہونے کی وجہ سے سندھ پولیس میں ملازمت حاصل نہیں کر پائے۔

    لاہور ہائیکورٹ،الیکشن ٹربیونل،سمیع اللہ کی کامیابی کیخلاف درخواست خارج

  • مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے میدانی علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےخیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے-

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

    ٹرمپ مودی ٹیلیفونک بات چیت،مودی کا امریکہ کو ثالث ماننے سے انکار

    ایران میں پھنسے 150 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے پہنچے اسلام آباد

    جیکب آباد ،دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں