Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں زیادہ تباہ کن اور فیصلہ کن ہوں گی، پاسداران انقلاب

    اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں زیادہ تباہ کن اور فیصلہ کن ہوں گی، پاسداران انقلاب

    پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں کہیں زیادہ تباہ کن، شدید اور فیصلہ کن ہوں گی۔

    پاسداران انقلاب کی آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز نے ایک نیا میزائل حملہ کیا جس میں صیہونی دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلیجنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا ،زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔

    واضح رہے ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا ، جس میں تین سو ستر میزائل داغے، جس میں اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنادیا گیا اور کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں حملے میں آٹھ اسرائیلی ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حیفہ کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، جس سے شہر کی بجلی بند ہو گئی آئل ریفائنری اور اہم سائنسی تحقیقی مرکز ویزمان انسٹی ٹیوٹ کو بھی نقصان پہنچا ، ایران سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب اور بیت یام کی کئی عمارتوں کو کھنڈر بنادیا۔

    ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، اسحاق ڈار

    ادھر ایران کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دے دی اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی حملوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلنیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہےاسرائیل ایران کے ان حملوں کا بہت جلد جواب دے گا۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں

  • ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، اسحاق ڈار

    ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ جنگ کوئی مذاق نہیں ہے،ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، فیک نیوز کے حوالے سے ہمیں چیزوں کو کلیئر کرنا چا ہیے۔

    سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گمراہ کن مس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے، احتیاط برتنی چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق کل ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ اے آئی سے جنریٹ ہوا 13 جون کے بعدکئی جعلی خبریں سامنے آئیں، نیتن یاہو کا انٹرویو 2011 کا ہے، ایسی صور تحال میں سب کو خیال رکھنا چاہیےہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، فیک نیوز کے حوالے سے ہمیں چیزوں کو کلیئر کرنا چا ہیے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں سنجیدہ قسم کی جنگ جاری ہے، جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے، بھارت کچھ کرےگا تو پہلے سے زیادہ جواب ملےگاعمان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مجھے اپ ڈیٹ کیے رکھا، پاکستان یواین سکیورٹی کونسل کا ممبر ہے تو ہم نے صورتحال پر یو این سکیورٹی کونسل کی میٹنگ سے متعلق اپنا کردار ادا کیا، ایران نے اس حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ایران کے وزیر خارجہ نے مذاکرات میں مسلسل میرے ساتھ رابطہ رکھا۔

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے نئے طوفان کو جنم دے گا ،خالد مسعود سندھو

    وزیر خارجہ نے کہا میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے پہلے حملےکے بعد بات کی تو انہوں نےکہا کہ اس کا تو ہم جواب دیں گے لیکن اس کے بعد اگر اسرا ئیل نے دوبارہ حملہ نہ کیا تو مذاکرات کی میز پر آنےکو تیار ہیں،ہم نے ایران کی بات آگے ممالک سےکی، اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران تیار ہے، ہم نے کہا کہ مذاکرات میں ہم ان کی سہولت کاری کریں گے۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے متعلق قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیک

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں

    فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں-

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا،اعلامیہ میں کہا گیا فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں ،ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی،کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کیلئے کمیٹی پیشگی حکمت عملی تجویز کرے گی۔

    واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگو لیٹر ی اداروں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے متعلق قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیک

    3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا

    ائیر انڈیا کے بوئنگ ڈریم لائن طیاروں میں مزید تکنیکی خرابی کے واقعات

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے متعلق قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیک

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے متعلق قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیک

    انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے صدر قاضی انور ایڈوکیٹ کی چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی سے متعلق ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے-

    مبینہ لیک آڈیو میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کو پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب میں نہ بلانے کی ہدایت دیتے سنے گئے ہیں،مبینہ آڈیو میں قاضی انور کا کہنا ہے کہ اگر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی تقریب میں شریک ہوئے تو آئی ایل ایف شرکت نہیں کرے گی جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں نہ صرف فریق بن کر حلف اٹھایا بلکہ انہوں نے تین سینئر ججز کے ساتھ بے وفائی بھی کی۔

    قاضی انور نے کہا کہ یہ اب جج نہیں رہے، سرکاری ملازم بن چکے ہیں، اس لیے ہم کوئی بدمزگی نہیں چاہتے لیکن آئی ایل ایف کے کسی ممبر کو تقریب میں شریک نہیں ہونے دیں گےمیں نے وزیراعلیٰ سے بھی بات کی ہے اور وہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے، قاضی انور نے اعتراف کیا کہ صدر بار کونسل امین الرحمان بعض مجبوریوں کا شکار ہیں لیکن ہم اپنی پوزیشن واضح کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پشاور بار کونسل کی حلف برداری تقریب 18 جون کو منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

    3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا

    ائیر انڈیا کے بوئنگ ڈریم لائن طیاروں میں مزید تکنیکی خرابی کے واقعات

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا

    3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا

    چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا سنادی۔

    3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیسز میں نامزد ملزم کی مقدمے کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں ہوئی، عدالت نے ملزم سہیل کو جرم ثابت ہونے تین بار سزائے موت سنادی،عدالت نے ملزم کو تین بار عمر قید کی سزا بھی سنا دی، عدالت ملزم کو مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا۔

    پبلک پراسیکوٹر عارف بلال نے کہا کہ ملزم سہیل عرف ملنگے نے پشاور کے مختلف تین جگہوں پر بچوں کے ساتھ ریپ کیا تھا، ملزم نے ریپ کے بعد تینوں بچوں کو قتل بھی کیا تھا، واقعات 17 جولائی 2022 کو پیش آئے تھے –

    ملزم کے خلاف تھانہ شرقی ، تھانہ غربی اور تھانہ گلبرگ میں مقدمات درج کیے گئے تھے، ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم بھی کیا تھا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، سزا کا مستحق ہے،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تین بار سزائے موت اور تین بار عمر قید کی سزا سنادی۔

    ائیر انڈیا کے بوئنگ ڈریم لائن طیاروں میں مزید تکنیکی خرابی کے واقعات

    ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈےکے اصل حقائق

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • ائیر انڈیا کے بوئنگ ڈریم لائن طیاروں میں مزید تکنیکی خرابی کے واقعات

    ائیر انڈیا کے بوئنگ ڈریم لائن طیاروں میں مزید تکنیکی خرابی کے واقعات

    بھارت کی سرکاری ائیر لائن ائیر انڈیا بوئنگ 8-787 کی ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پائلٹ کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا شبہ ہوا جس کی وجہ سے پرواز کو واپس اتار لیا گیا، مشتبہ تکنیکی خرابی کی تفصیلات کی سر کا ری طور پر تصدیق ہونا باقی ہےتاہم ہوائی جہاز ہانگ کانگ میں بحفاظت اتارا گیا اور کسی کےزخمی ہونیکی کوئی اطلاع نہیں ہےآن لائن ٹریکر Flightradar 24 کے ڈیٹا کے مطابق مسافر طیارہ ٹیک آف کے بعد 90 منٹ کے اندر ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر واپس آگیا۔

    دوسری جانب ائیر انڈیا نے ابھی تک تکنیکی مسئلے کی نوعیت یا پرواز کے دوبارہ شیڈول کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیاائیر انڈیا کا یہ طیارہ اسی کمپنی کا تیار کردہ ہے جس کمپنی کا طیارہ 12 جون کو احمد آباد میں گرکر تباہ ہوا تھا وہ طیارہ بھی بوئنگ ائیر انڈیا ڈریم لائن بوئنگ 8-787 تھا جب کہ یہ بھی وہی ہے۔
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اتوار کے روز بھی اسی کمپنی ڈریم لائن بوئنگ 8-787 کے برٹش ائیرویز کے طیارے کے ساتھ یہ ہی واقعہ چنئی جانے والی پرواز کے ساتھ پیش آیا جسے تکنیکی خرابی کی وجہ سے لندن میں ہی واپس اتار لیا گیا تھا۔

    Flightradar24 کے ڈیٹا کے مطابق برٹش ائیر ویز کی فلائٹ بی اے 35 جس نے لندن ہیتھرو سے دوپہر 12.40 پر روانہ ہونا تھا، اس پرواز نے 1.16 بجے تاخیر کے ساتھ اڑان بھری لیکن تقریباً 2 گھنٹے تک ہوا میں رہنے کے بعد واپس لندن آگئی برٹش ائیرویز نے کہا کہ تکنیکی مسئلے کی اطلاع کے بعد طیارہ احتیاط کے طور پر ہیتھرو واپس آیا، بعدازاں پرواز بحفاظت چنئی لینڈ کرگئی اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے سوار تمام 241 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

    ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈےکے اصل حقائق

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے 5 مئی کو شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس یا ایک فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شرح سود 12 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی تھی۔

    اسٹیٹ بینک نے اپریل میں شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاتھا جبکہ اس سے قبل 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے شرح سود ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی قبل ازیں 16 دسمبر 2024 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود 200 بیسس پوائنٹس کم کرکے 13 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ جون 2024 کے بعد سے دسمبر 2024 تک مسلسل 6 بار شرح سود کم کی گئی تھی، گزشتہ 8 ماہ کے دوران شرح سود 10 فیصد کم ہوکر 22 فیصد سے اب 12 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔

    ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی پولیوویکسینیشن یقینی بنائیں، مصطفیٰ کمال

    سندھ حکومت نے خاتون باکسر عالیہ سومرو کی مالی معاونت کر دی

    عنایا خان اور افغان کرکٹر راشد خان کے درمیان تعلق کا انکشاف

  • ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی  پولیوویکسینیشن یقینی بنائیں، مصطفیٰ کمال

    ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی پولیوویکسینیشن یقینی بنائیں، مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں اور رہیں گے۔

    وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے دورہ کوئٹہ کے دوران انسدادِ پولیو سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جہاں قومی و صوبائی کوآرڈینیٹرز نے وزیر صحت کو پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں اور رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں پولیو کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں قوم پولیو ورکرز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جبکہ علماء، اساتذہ اور بزرگ پولیو مہم میں بھرپور ساتھ دیں، پولیو لاعلاج ہے، جبکہ کینسر کا علاج موجود ہے۔

    سندھ حکومت نے خاتون باکسر عالیہ سومرو کی مالی معاونت کر دی

    انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں دنیا کے تمام ممالک بشمول مسلم ممالک اس ویکسین کے ذریعے پولیو سے پاک ہو چکے ہیں پاکستان میں بھی وہی ویکسین استعمال ہو رہی ہے جو دنیا بھر میں دی جا رہی ہے، افغانستان میں طالبان حکومت بھی بھرپور پولیو مہمات چلا رہی ہے پولیو وائرس اب بھی ہمارے درمیان موجود ہے، غفلت نہ برتیں۔

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلیجنس بیسڈ آپرئشنز کیے جس کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاآپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیاآپریشنزکے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھےعلاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل

    صدر مملکت نے کامیاب کاروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور ملک سے فتنتہ الخوارج کےمکمل خاتمے کےعزم کا اعادہ کیا انہوں نےکہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےعفریت کےخاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

    وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

    ڈیلی میل کی پاکستان کیخلاف من گھڑت خبر،مبشر لقمان برس پڑے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا انجام عبرتناک موت ہے، قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔

    کراچی :والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

  • چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔

    چین اور پاکستان کے درمیان سمندروں سے گہری اور پہاڑوں سے بلند دوستی کی اعلیٰ مثال، ملک کے سب سے بڑے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے،پاک چین دو ستی کا درخشاں باب قرار دیے جانے والے ملک کے اس سب سے بڑے اور جدید ترین نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے 14 جولائی 2023 کو رکھا تھایہ منصوبہ تعمیر کے باقاعدہ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اس سلسلے میں جنرل منیجر چشمہ نیوکلیئر پاور کمپلیکس انجینئر حبیب الرحمن نے نیوکلیئر پاور کو توانائی کا کاربن فری اور با کفایت ذریعہ قرار دیتے ہوئے ملک کی انرجی سکیورٹی کے حوالے غیر معمولی اہم قرار دیا ہے۔

    نیوکلیئر پاور کے شعبے میں پاکستان کا کامیاب سفر قابل فخر اور پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو 1990 کی دہائی سے شروع ہوا۔ ملک کے سب سے بڑے اور جدید ترین نیوکلیئر پاور پلانٹ سی-5 کے اضافے سے جس کی تکمیل 2030 تک متوقع ہے قومی گرڈ میں مزید 1200 میگاواٹ کاربن فری اور سستی بیس لوڈ بجلی کا اضافہ ہو گا جس سے گرڈ میں جوہری توانائی کا حصہ 4700 میگاواٹ سے زائد ہو جائے گا اس پراجیکٹ سے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور پاکستانی عوام کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوں گے۔