Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسرائیلی وزیراعظم کا اہداف کے حصول تک ایران پر  حملے جاری رکھنے کا اعلان

    اسرائیلی وزیراعظم کا اہداف کے حصول تک ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اہداف کے حصول تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

    اسرائیل نے خطے کا امن غارت کردیا، عالمی قوانین پامال کر دیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب میں ایران پر حملے اور آپریشن رائزنگ لاین کا اعلان کیا، کہا کہ حملوں میں ایرانی ایٹمی تنصیبات، بلیسٹک میزائل پروگرام اور ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا-

    اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کے درجنوں ریڈار تباہ کر دیئے ہیں، حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے، جارحیت سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے دیوار گریہ پر حاضری دی، مذہبی رسم کے طور پر دیوار گریہ میں نوٹ بھی لکھ کر رکھا حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم خود بھی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے، عوام کو بھی بنکروں میں رہنے کی ہدایت دے دی امریکی سفارتی عملہ بھی بنکرز میں منتقل ہوگیا۔

    لاہور ہائیکورٹ بار کی فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست

    اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر کہتے ہیں حملہ ناگزیر تھااسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ائیرپورٹس بند کردیے گئے ہیں، ریزرو فوجیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ایران پر حملے سے قبل اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے خوفزدہ اسرائیلی شہریوں نے کھانے پینے کی اشیا جمع کرنا شروع کر دیں۔

    اسرائیلی حملے سے قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

  • لاہور ہائیکورٹ بار کی فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست

    لاہور ہائیکورٹ بار کی فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست

    اسلام آباد:لاہور ہائی کورٹ بار نے فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    لاہور ہائی کورٹ بار نے درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 7 مئی کا فیصلہ آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانا آرٹیکل 10A اور 175(3) کے خلاف ہے۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں شفاف ٹرائل اوراپیل کا حق نہیں اور منصفانہ سماعت ممکن نہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،لاہور ہائیکورٹ بار نے استدعا کی ہے کہ تاریخ میں کبھی شہریوں پر فوجی عدالتوں کا اطلاق نہیں ہوا لہٰذا سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کالعدم قرار دے۔

    خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش،ماہانہ اجرت ،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

    اسرائیلی حملے سے قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران اور عراق سمیت کئی ممالک نے فضائی حدود بند کردیں

  • خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش،ماہانہ اجرت ،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

    خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش،ماہانہ اجرت ،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

    پشاور:کے پی حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

    کے پی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا،بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

    کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں سات فیصد اضافہ تجویزکیا ہے۔ ایگزیکٹو الاوئنس نہ لینے والے ملازمین کا ڈسپیرٹی الاوئنس 15 سے 20فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے،نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت اعلان کے مطابق صوبے بھر میں کم سے کم ماہانہ اجرت 36ہزار سے بڑھا کر 40ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    اسرائیلی حملے سے قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    بجٹ دستاویز کے مطابق ایم ایف سی کے تحت صوبے کو 267ارب روپے کمی کا سامنا ہے،بجلی خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمہ 71ارب روپے کے بقایا جات ہے،آئل و گیس کی مد میں وفاق کے ذمہ 58 ارب روپے واجب الاد ہے، بیرونی امداد گرانٹس کی مد میں صوبے کو 177ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 1415ارب روپے رکھے گئے ہیں، بندوبستی اضلاع کے اخراجات جاریہ کے لیے 1255 ارب، قبائلی اضلاع کے لیے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، نئے سال میں محصولات کا تخمینہ 129 ارب روپے لگایا گیا ہے، رہائشی اور کمرشل پراپرٹی الاٹمنٹ ٹرانسفر اور اسٹاپ ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی۔

    4.9 مرلہ رہائشی کمرشل پراپرٹی پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے، ہوٹل بیڈ ٹیکس کو 10فیصد سے کم کر کے 7فیصد کرنے کی تجویز ہے، 36ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد پر پرفیشل ٹیکس ختم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اسرائیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیا گیا

    قبل ازیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پہنچے تو ارکان نے تالیاں بجاکر استقبال کیا، اپوزیشن ارکان علی بابا چالیس چور کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے انہوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر صاف چلی شفاف چلی کرپشن سرعام چلی کے نعرے درج تھے جواب میں حکومتی ارکان نے بھی نعرے بازی کی، حکومتی ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے ن لیگ کی صوبیہ شاہد اپنے ساتھ بگل بھی لے کر آئیں اور اسے بجاتی رہیں، اپوزیشن نے ایوان میں شدید نعرے بازی بھی کی۔

    اسپیکر اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کو مداخلت کی درخواست کی جس پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے تمام اراکین کو بٹھادیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کے ایوان میں ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔

    وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں بجٹ پیش کیا اور کہا کہ جب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے منصب سنبھالا تو معاشی بالکل حالات خراب تھے، بجٹ میں 90ارب روپے کم موصول ہوئے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ایک مثالی بجٹ پیش کیا، رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے اپنے واجب الادا قرضوں میں سے مجموعی طور پر 49ارب روپے کی ادائیگی کی جس میں 18ارب روپے کا مارک اپ شامل ہے۔

    اسرائیلی حملے سے قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    انہوں ںے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، رواں مالی سال پولیس فورس کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا جس کا مقصد پولیس کو جدید اسلحہ مشینری حفاظتی آلات اور دیگر ضروری سامان فراہم کرتا ہے، صحت کارڈ کی بحالی ایک بڑا سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے،رواں سال بندوبستی اضلاع کے لئے 120ارب روپے رکھے گئے ہیں تاہم اب بہتر مالیاتی نظم ونسق کے تحت 30فیصد اضافہ کردیا اے ڈی پی پلس کے تحت اسے بٹھاکر 155ارب کردیا گیا ہے یہ اضافی 35 ارب روپےہے ایم منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے میں خرچ ہوئے۔

  • اسرائیلی حملے سے  قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    اسرائیلی حملے سے قبل ایران میں موساد کمانڈوز کی کارروائیاں سامنے آگئیں،ویڈیوز

    ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ایرانی سرزمین پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق موساد کمانڈوز کی کارروائیوں نے اسرائیلی حملے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادار کیا موساد نے ایران کے اندر مختلف اہم مقاما ت پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔

    موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور ایرانی دار الحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا،اسرائیلی فوج کی جانب موساد کی خفیہ کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو کہ ایک انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔

    https://x.com/Looze_freedom/status/1933464214095708658

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پر ہونے والا اسرائیلی حملہ اسرائیلی فوج اور موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موساد کے ایجنٹس نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس قائم کی جسے اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل فعال کیا گیا اس بیس سے اڑنے والے ڈرونز سے اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ایرانی میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    https://x.com/RehanTariq59279/status/1933460595220643876

    موساد کے اس خفیہ آپریشن کے لیے ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا، ان ہتھیاروں کے ذریعے موساد ایجنٹوں نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کردیا جس کے بعد اسرائیلی طیارے بغیر کسی مزاحمت کے ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہےموساد کے ایجنٹس نے وسطی ایران میں اینٹی ائیرکرافٹ تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، موساد کے اس خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی ایک طویل عرصے سے کی جارہی تھی اور اس کے لیے اسرائیلی کمانڈوز اور ہتھیاروں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا۔

    https://x.com/daopz/status/1933486590883402025

  • اسرائیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیا گیا

    اسرائیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیا گیا

    اسرائیل کی جانب سے حملے کے بعد ایران کے شہر قُم میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیاگیا۔

    اسرائیل نے رات گئے ایران پر حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایرانی کی اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد سائنسدان شہید ہوگئے اسرائیل نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔

    اسرائیلی حملے کے انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیاگیا ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا۔

    https://x.com/IranObserver0/status/1933437807516922214

    واضح رہے کہ 2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں شہادت اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

    سیالکوٹ: AEOs کی انسپکشن ڈیجیٹلائز، رئیل ٹائم رپورٹنگ کا نظام متعارف

    پاکستان کا اپنے شہریوں کو ایران،عراق کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

    اسرائیلی حملہ علاقائی امن کے خلاف اعلانِ جنگ ہے،خالد مسعود سندھو

  • اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

    اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

    اسرائیلی فوج نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول کر نمازیوں کو نکال دیا۔

    فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی سرپرستی میں اسرائیلی فوج نے جارحیت کی انتہا کرتے ہوئے مسجد پر دھاوا بول دیا،حملے کے بعد تمام نمازیوں کو زبردستی باہر نکال کر مسجد اقصٰی کے داخلی راستے بند کرکے فلسطینیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔

    بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے صحنوں کے دورے کے دوران بن گویر کے ہمراہ اسرائیلی پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی تھے، جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس دوران مسجد کے ارد گرد تقریباً سو سکیورٹی اہل کار تعینات کئے گئے تھے۔

    ایران جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہوں گے،ٹرمپ کی دھمکی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ عدالت

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی نئی عسکری قیادت کے نام سامنے آ گئے

  • ایران  جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہوں گے،ٹرمپ  کی دھمکی

    ایران جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہوں گے،ٹرمپ کی دھمکی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہےکہ وہ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہوں گے، سب سخت گیر ایرانی اب مر چکے اور اب آگے بھی بدتر ہی ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو کہا تھا معاہدہ کرلو لیکن انہوں نے نہیں کیا، معاہدے کی کوششیں ہوئیں، معاہدے کےقریب بھی پہنچے لیکن وہ معاہدہ نہ ہوسکا ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سےبات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھےکہ کیا ہونے والا ہے، سب سخت گیر ایرانی اب مر چکے اور اب آگے بھی بدتر ہی ہوگا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنے کاموقع دینےکے بعد ایک اور موقع دیاگیا، ایران کومعاہدہ کرلینا چاہیےاس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے امریکا دنیا میں سب سے مہلک ہتھیار بناتا ہے اور اسرائیل کے پاس ان ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ہے اور وہ اسے چلانا جانتے ہیں لہٰذا وقت ہے کہ اس صورتحال کا خاتمہ کیا جائے، ورنہ پہلےسےطے شدہ حملے زیادہ سنگین ہوں گے۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ عدالت

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوالات کے جوابات طلب کر لیے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سوال کیا کہ کیا حکومتِ پاکستان امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق عدالتی معاونت کا جواب جمع کروائے گی؟حکومت عافیہ صدیقی کی اپنی رہائی کے لیے دائر کردہ درخواست میں بطور معاون عدالتی بیان جمع کرانے کے لیے تیار ہے تاکہ انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کیا جا سکے؟۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ امریکہ میں عدالتی معاونت پر رضا مندی ظاہر کرے، اس جواب میں حکومت نے عافیہ صدیقی کی دائر درخواست کے مندرجات کی حمایت یا تصدیق نہیں کرنی۔

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی نئی عسکری قیادت کے نام سامنے آ گئے

    وکیل عمران شفیق نے کہا کہ حکومت پاکستان سے محض اتنا مطالبہ ہے کہ وہ عافیہ صدیقی کی درخواست کے مندرجات سے قطع نظر محض مختصر سی استدعا کرے کہ عافیہ صدیقی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ اس معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟، پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان گزشتہ ایک پیشی پر اسی عدالت میں بیان دے چکے ہیں۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ اٹارنی جنرل پہلے کہہ چکے ہی کہ حکومت امریکہ میں عدالتی معاونت کی درخواست دائر کرے گی تو پھر اب کیا مسئلہ ہے؟، اگلی سماعت پر حکومتی موقف سے آگاہ کریں اور عدالت کو دلیل سے مطمئن کریں کہ اس میں حکومت کا نقصان کیا ہے؟۔

    گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم کو خطوط لکھے کہ عافیہ کی رہائی کے لئے قانونی اقدامات کریں، عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت کے بعد حالات میں ایسی کیا تبدیلی ہے کہ حکمرا ن جماعت کا موقف بدل گیا؟ ایسی نظیریں موجود ہیں کہ حکومت پاکستان ماضی میں ایسے معاون عدالتی بیان داخل کر چکی ہے،جب پہلے معاون عدالتی بیان داخل ہوتے تھے تو اب کیا قانونی پیچیدگی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ہدایات لےکر عدالت کو مطمئن کریں، کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

  • اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی نئی عسکری قیادت  کے نام سامنے آ  گئے

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی نئی عسکری قیادت کے نام سامنے آ گئے

    سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو ایرانی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی "مہر نیوز” کے مطابق، موسوی اس سے قبل ایرانی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ملکی سلامتی کی نازک صورتحال میں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اسی حکم نامے کے تحت بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورسز کے کمانڈر تھے۔

    میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کے بعد، بریگیڈیئر جنرل علی شادمانی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں خاتم‌الانبیاﷺ سینٹرل ہیڈکوارٹرز کا نیا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

    یہ تعیناتیاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اسرائیل نے حالیہ دنوں ایران کے جوہری اور عسکری ٹھکانوں پر بڑے حملے کیے ہیں، جن میں متعدد سینئر ایرانی عسکری شخصیات شہید ہوئیں، یہ نئی تقرریاں ایران کی جوابی حکمت عملی کا حصہ سمجھی جا رہی ہیں-

    گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

  • گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

    گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار کر دیا۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے، جسے دیکھ رہا ہوں، آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، سمری پر آج ہی دستخط کرنے کا پابند نہیں ہوں، کسی کا پابند نہیں کہ ہر صورت سمری پر دستخط آج ہی کروں۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یا کسی اور کی دھمکیوں اور دباؤ میں آکر کبھی سمری پر دستخط نہیں کروں گا، ریاست پر حملے کرنے والے انتشاری ٹولے سے ڈرنے والا نہیں،خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کی دھمکیوں سے کوئی ڈر نہیں، وزیر اعلیٰ اپنی گیڈر بھبکیوں سے باز آجائیں۔

    بھارتی حکمران جماعت بی جے پی دھڑوں میں تقسیم

    اسرائیلی حملے میں جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، تصدیق ہو گئی

    سینیٹ میں اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور