Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے امریکہ نے دونوں ممالک سے پوری رات بات چیت کی اور اس کی ثالثی کے باعث پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عقل کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔

    امریکی صدر نے دونوں ممالک کا اہم معاملے پر توجہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    pak

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

    واضح رہےکہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پاکستان نے آج صبح بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔

  • پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے، وکٹر گاؤ

    پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے، وکٹر گاؤ

    چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے کی طرح مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں،پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے-

    وکٹر گاؤ نے سی جی ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ملک چین کے اس عزم پر شک کرے گا کہ وہ پاکستان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔

    وکٹر گاؤ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے، وہ عالمی سطح پر باعثِ تشویش ہے اور فوری جنگ بندی ناگزیر ہے،دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، فوری طور پر جنگ بندی کریں اور کسی بھی قسم کے مزید تصادم سے گریز کریں تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔

    پاک فوج کی بڑی کارروائی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا

    وکٹر گاؤ نے کہا کہ جے ڈی وینس نئی دہلی میں تھے اور فوراً بعد یہ سب کچھ ہو گیا، اب سوال یہ ہے کہ آیا امریکہ اور بھارت نے آپس میں کوئی مشاورت کی یا عسکری تعاون بڑھانے کا وعدہ کیا جس سے بھارت کو یہ حوصلہ ملا ہو کہ وہ کسی ثبوت کے بغیر ہی کارروائی کرے؟-

    اسی دوران ایشیا پسیفک پالیسی ماہر سوربھ گپتا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مودی کے دور میں کشمیر میں اس سے پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں، موجودہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں میں کارروائی کی،بھارت اب روایتی جنگ کے لیے جگہ بنا رہا ہے جبکہ پاکستان اس گنجائش کو کم سے کم رکھنا چاہتا ہے۔

    دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

    پروگرام کی میزبان سیلی ایہان نے سوربھ گپتا سے سوال کیا کہ کیا بھارت کو پہلے یہ ثابت نہیں کرنا چاہیے تھا کہ پاکستان اس میں ملوث تھا، پھر حملہ کرتا؟ جس پر سوربھ گپتا نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، بھارت کو پہلے ثبوت پیش کرنے چاہیے تھے جیسے اسرائیل پہلے طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے اور بعد میں بات چیت کرتا ہے، بھارت نے بھی وہی راستہ اختیار کیا ہے اگرمعاملہ جوہری خطرے تک پہنچا تو امریکا بھارت پر اثر ڈال سکتا ہے،ہمیں جوہری استحکام کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک آبی استحکام کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہونا پڑے گا.

    بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

  • پاک فوج کی بڑی کارروائی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا

    پاک فوج کی بڑی کارروائی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا

    اسلام آباد:پاک فوج نے بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کے دوران پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں فوج نے بھارت کا ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘تباہ کردیا جو کہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ہے، بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا بھارت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی

    واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

    آپریشن بنیان المرصوص

    اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

  • دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

    دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

    صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹ، فریب اور جنگی جنون کی انتہا کر دی ہے اور خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق کر دیئے ہیں،بھارت دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ خطے کا سپر پاور ہے، مگر اس کا اصل چہرہ دنیا کے سا منے آ چکا ہے-

    صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب جیسے مقدس مقام پر حملے نےسکھ برادری کے دل زخمی کیے ہیں،یہ حملے نہ صرف انسانی جانوں کےضیاع کاسبب بنےبلکہ اقلیتوں کے جذبات سے بدترین کھلواڑ ہے۔

    رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت کا پہلگام ڈرامہ، اور اس کے بعد پاکستان پر الزامات محض جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں بھارت دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ خطے کا سپر پاور ہے، مگر اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے،سکھ یاتری جب واہگہ بارڈر سے واپس گئے تو وہ روتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کبھی گولڈن ٹیمپل یا کسی بھی سکھ مذہبی مقام کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اگر بھارت نے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا تو دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    سکھ رہنما سردار بشن سنگھ نے بھی بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سو سے زائد ڈرون حملے کیے گئے، جن میں ننکانہ صاحب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنایا،ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، اور خون کے آخری قطرے تک بھارت کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

    سکھ رہنما ستونت کور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم آہنگی کا علمبردار ملک ہے، جہاں تمام مذہبی مقامات کھلے ہیں۔ پاکستان پرامن ہے لیکن اگر کسی نے چیلنج کیا تو ہم جواب دینا جانتے ہیں-

    رمیش سنگھ اروڑا، بشن سنگھ اور ستونت کور نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جارحیت، اقلیت دشمن پالیسیوں اور مذہبی مقامات پر حملوں کا فوری نوٹس لیں۔

  • پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اجلاس، خطے کی صورتحال پر مشاورت

    پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اجلاس، خطے کی صورتحال پر مشاورت

    پاکستان، افغانستان اور چین کےسہ فریقی اجلاس میں خطے کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان، افغانستان اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود پر مشتمل سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    اجلاس کی صدارت افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی نے کی جبکہ پاکستان کی نمائندگی سابق سفیر محمد صادق نے کی جو پاکستانی وفد کے سربراہ تھے۔ چین کی جانب سے افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی نے اپنے وفد کی قیادت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ جنگی کشیدگی، سرحدی سلامتی، عوامی تحفظ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں قیام امن، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل اور یکطرفہ جارحیت سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔

    بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    آپریشن بنیان مرصوص،پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے پرخچے اُڑا دیئے

  • بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی، سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں، ہم نے صرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام پاکستانی سرحد سے 200 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، ہم نے پہلگام واقعے کیلئے شفاف اور مشترکہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی مگر بھارت نے واقعے کے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کے پہلگام واقعے کو مشکوک بنایا۔

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    پاک فوج کا بڑی کارروائی: راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

    آپریشن بنیان مرصوص،پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے پرخچے اُڑا دیئے

  • پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اوربھارت کے وزرائےاعظم کو ثالثی سےمتعلق خطوط لکھ دیئے۔

    دوسری جانب پرنس رحیم نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی اس معاملےمیں کردارادا کرنےکیلئے خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ہے، دعاہےکہ مسئلہ پر امن طور پر حل ہواورمزید جانی نقصان نہ ہو۔

    واضح رہے کہ آغا خان چہارم پرنس کریم آغا خان مرحوم نےبھی پچھلےپاک بھارت تنازع میں ثالث کا کردارادا کیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدگی

    واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

    آپریشن بنیان المرصوص

    اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع

    بھارتی میڈیا میں جعلی او ر گمراہ کن خبر یں چلائی گئیں کہ پاکستان نے 7 مئی کی رات بھارت کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندورکو انجام دینے کے بعد پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی

    بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہے بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے،بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کے پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے.ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے،ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں،

    بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شمالی اور مغربی ہندوستان کے اونتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھانکوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈا، چندی گڑھ، نال، پھلود ی ، اترلائی اور بھوج میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس میں ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا پاکستانی ڈرون اور میزائلوں کو انٹیگریٹڈ کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے بے اثر کیا گیا۔ ان حملوں کا ملبہ اب متعدد مقامات سے برآمد کیا جا رہا ہے جو پاکستانی حملوں کو ثابت کرتے ہیں۔یہ سب فیک نیوز ہیں جو بھارتی میڈیا دے رہا،

    علاوہ ازیں پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس کا ردعمل آیا کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

    بیان میں بھارت کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان پربھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ہیں، رات کی تاریکی میں پاکستانی شہریوں پر میزائل حملوں نے بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب کردیابھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی،پاکستان کوبدنام کرنے کے لئے فالس فلیگ آپریشن رچاتاہے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے ،بھارت عالمی امن کےلئے خطرہ ہے۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    کراچی:اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مجموعی طور پر 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں 2 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

    اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 15 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    امریکی وزیرخارجہ کا پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

  • میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    اسلام آباد:معروف مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے کہا کہ میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، مشکل حالات میں معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔

    آرٹس کونسل کراچی میں کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ آج پچیس کروڑ لوگ سپاہی بن گئے ہیں، میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، میں اپنے پرچم کی اس طرح عزت کرتا ہوں جس طرح ہندوستان کرتا ہے ملک آبادی اور رقبے سے پہچانے نہیں جاتے، میرے لیے پاکستان اتنا ہی بڑا ہے جتنا ایک بھارتی باشندے کے لیے بھارت ہے۔

    اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    انہوں نے کہاکہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر ختم کرنا مشکل ہے ، ہم نے پانچ جہاز گرائے اس کی خوشی کم ہے مگر معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، بھارت کا میڈیا کبھی نہیں بدل سکتا مودی ووٹوں سے جیتے ہیں مگر شاید اس حادثے کے بعد ان کو عقل آجائے کہ میں مسلمانوں کے ساتھ ٹھیک نہیں کررہا، زمانہ بدل گیا جنگ کوئی نہیں چاہتا، ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کریں، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔

    بھارت کو اب تھیٹر اور سینیما سے نکل کر اصل کی طرف لوٹنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    معروف شاعر افتخار عارف نے وڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانیں جہاں بھی ضائع ہوتی ہیں ہم اس کے خلاف ہیں، پہلگام میں جو بھی ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، ابھی واقع ختم بھی نہیں ہوتا بھارت پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے، ہم اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

    کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، خواجہ آصف