Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

    ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

    ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مقبول فلم سیریز ’ٹوائی لائٹ‘ کی مرکزی ہیروئن کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر سے شادی کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹر ویک اینڈ پر لاس اینجلس میں دونوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی کرسٹن اسٹیورٹ اور گرل فرینڈ ڈیلن میئر 6 سال سے ایک ساتھ تھے اور 3 سال قبل ان کی منگنی ہوئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں ڈیلن میئر سے شادی کی اس موقع پر کرسٹن نے 2 پیس سوٹ کا انتخاب کیا تھا جبکہ ڈیلن نے سفید ٹاپ اور اسکرٹ پہنا تھا تقریب کے دوران کرسٹن اسٹورٹ نے ڈیلن کو شادی کی انگوٹھی بھی پہنائی۔

    ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے عدالت سے باقاعدہ طور پر شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا، تقریب میں قریبی دوستوں کی محدود تعداد موجود تھی جن میں اداکارہ ایشلے بینسن بھی شامل ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر کی پہلی ملاقات 2013 میں فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر نے پہلی بار اکتوبر 2019 میں انسٹاگرام پر اپنے تعلقات کو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پرشئیر کیا تھابعد ازاں 2021 میں دونوں نے منگنی کا اعلان کیا، ایک انٹرویو کے دوران کرسٹن نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ڈیلن کو پرپوز نہیں کیا تھا بلکہ ڈیلن نے پہل کی تھی۔

    مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار وں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

  • ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر

    ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، چین کو ہر حال میں معاہدہ کرنا ہوگا-

    وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد 145 فیصد درآمدی ٹیرف میں کمی کی جائے گی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کمی کی شرح کیا ہوگی،انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، چین کو ہر حال میں معاہدہ کرنا ہوگا، اگر وہ نہیں کرتا تو ہم اپنی شرائط پر ڈیل طے کرلیں گے۔”

    اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک نجی تقریب میں کہا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف تنازعہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور دونوں بڑی معیشتوں کے مابین تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز تاحال نہیں ہوا۔

    پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    واضح رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا رکھے ہیں-

    مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار وں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

  • پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے-

    محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سندھ سے 4, خیبرپختونخوا 2 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھرمیں پولیو مہم جاری ہے،بلوچستان کے ضلع مستونگ میںنامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور لیویز فورس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے،پولیو ٹیم پر حملےکے بعد ضلع میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

  • مستونگ:  پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار وں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار وں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں یو سی موبی کلی تیری میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور لیویز فورس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے،پولیو ٹیم پر حملےکے بعد ضلع میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

    لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کے روز پیش آیا حملے میں لیویز اہلکار نیک محمد موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دوسرا اہلکار مقصود احمد شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

    عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    بلوچستان حکومت نے مستونگ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل،سپریم کورٹ نے نمٹا دی

    ترجمان نے کہا کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنا رہی ہے اور صوبہ بھر میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر نظرثانی کی جا رہی ہےشہید اہلکاروں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت اور اعلیٰ حکام نے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

    لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

    اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر کیے گئے ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں جماعت اسلامی لبنان کے رہنما حسین عطوی کو نشانہ بنایا گیا حسین عطوی لبنان سے اسرائیلی علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں ملوث تھے اور وہ حماس کے ساتھ بھی ہم آہنگی رکھتے تھے۔

    لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک شخص کفریاچت میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا ہولا کے علاقے میں ایک مکان پر حملے میں جان سے گیا اسرائیلی ڈرونز صبح سے ہی ان علاقوں میں پرواز کرتے رہے، جس کے بعد حملے کیے گئے۔

    پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

    جماعت اسلامی لبنان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کے رہنما حسین عطوی جو کہ تنظیم کے مسلح ونگ "فجر فورسز” کے کمانڈر بھی تھے، اس حملے میں شہید ہوئے وہ اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں نشانہ بنے، گروپ نے اسرائیل کو اس قتل کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

    خیرپور: رانا ثناء اللہ کا ببرلو دھرنا قائدین سے رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

    واضح رہے کہ نومبر سے لبنان میں ایک جنگ بندی معاہدہ نافذ ہے جس کی اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے سرائیل اب تک 2,763 سے زائد خلاف ورزیاں کرچکا ہے جن میں 193 افراد جاں بحق اور 485 زخمی ہو چکے ہیں معاہدے کے تحت اسرائیل کو 26 جنوری تک جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کرنا تھا جو تاحال مکمل نہیں ہو سکا اسرائیلی افواج اب بھی پانچ سرحدی چوکیوں پر قابض ہیں جسے لبنان اور دیگر مزاحمتی گروپ اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

    پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

    لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں آئس بیچنے والا پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا وردی میں ملبوس اہلکارنے آئس لے کر جامعہ میں داخلے کی کوشش کی اہلکار اعجاز کچھ عرصہ قبل ہی کلوز لائن ہو چکا تھا۔

    ترجمان فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بہترین کارروائی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ منشیات فروشی کیخلاف انٹیلی جینس کا مضبوط نیٹ ورک بنایا ہے، پولیس میں اندرونی احتساب، مسلسل نگرانی کا عمل موجود ہے، ایک مجرم پولیس اہلکار پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے، وردی کی آڑ میں جرم کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کر نے کی اپیل

    ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے اہلکار اعجاز علی انوسٹی گیشن ونگ کے دفتر میں تعینات تھا-

    خیرپور: رانا ثناء اللہ کا ببرلو دھرنا قائدین سے رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

  • اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کر نے کی اپیل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر پیسوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور پی ٹی آئی کے فنڈز کو تحفظ دینے کی فوری ضرورت ہے۔

    اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں،کہا ہے کہ جب تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی، اس کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کر دیے جائیں۔

    انہوں نے خبردار کیا ک کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی گدھوں کے قبضے میں ہے، اصل میں یہ گِدھوں کے قبضے میں ہے جو اسے نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے موجودہ عہدیداران خود ساختہ ہیں، اور غیرقانونی جنرل باڈی کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کیے گئے، جو پارٹی آئین اور قانونی تقاضوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر پابندی نہیں چاہتے، لیکن اگر یہی روش جاری رہی تو پارٹی ڈی لسٹ ہو سکتی ہے، اور الیکشن کمیشن کے پاس اسے فارغ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچے گا یہ مسئلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ملک کی دیگر جماعتیں بھی اسی راہ پر گامزن ہیں جہاں سیاسی لیڈر بلامقابلہ سربراہ منتخب ہو رہے ہیں جب تک اندرونی جمہوریت کو فروغ نہیں ملے گا، ملکی جمہوریت بھی کمزور ہی رہے گی۔

    انہوں نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے غیرقانونی استعمال ہونے والے اکاؤنٹس فوری طور پر منجمد کیے جائیں تاکہ پارٹی کو مزید مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیو لر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے استقبال کیا۔

    آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کےمنصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

    وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔

    ٹھٹھہ: ڈی ایف او کی نگرانی میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی، 160 ایکڑ زمین 96 لاکھ میں فروخت

  • آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کےمنصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کےمنصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاق 18ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہےصوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے جبکہ وفاق 300 ارب روپے خرچ کر چکا ہے۔

    آئی ایم ایف نے صوبائی نوعیت کے 168 منصوبوں پر مزید خرچ کرنے سے روک دیا ہے ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے وفاق کو مزید 800 ارب روپے خرچ کرنا تھے تاہم اب 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے صوبائی ترقیاتی بجٹ سے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

    وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی کے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ یہ تمام منصوبے صوبائی دائرہ کار میں آتے ہیں، اس لیے انہیں آئندہ صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے اس تبدیلی کے نتیجے میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم محدود ہونے کے امکانات ہیں، تاہم مالیاتی اصلاحات کے تحت یہ قدم ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

  • امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

    امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کے حوالے سے کہاہے کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کاجائزہ لینے کو بھی تیار ہیں پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔

    عالمی جریدے بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا،ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنےپر بھی بات چیت جاری ہےتاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پا کستا نی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں، پاکستا ن میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے،خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے، ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گےپاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔