Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے عملے کی سائلین سے رشوت طلب کرنے کی شکایات، جسٹس بابر ستار نےرجسٹرار کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے عملے کی سائلین سے رشوت طلب کرنے کی شکایات، جسٹس بابر ستار نےرجسٹرار کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کے بعد ٹرانسفر ہو کر ساتھ آئے اسٹاف کی سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات سامنے آ گئیں-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نے مبینہ رشوت ستانی کے ازالے کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا،جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کرکے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے ، خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کورٹ رومز اور کوریڈورز کی ویڈیو مانیٹرنگ ہوتی ہے، رجسٹرار آفس گزشتہ دو ہفتے کی فوٹیج نکال کر دیکھ سکتا ہے کہ اسٹاف مطالبہ کرکے رقم لے رہا ہے ،اگر ایسے مطالبات کی رپورٹس درست ثابت ہوں تو ملوث اسٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے علم میں لایا گیا کورٹ اسٹاف ریلیف لینے والے سائلین و وکلا کا پیچھا کرکے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں، اسلا م آباد ہائیکورٹ میں پریشان کن پریکٹس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے حالانکہ ہائیکورٹ کے مستقل ملازمین اپنی سروسز کے عو ض تنخواہیں اور مراعات وصول کرتے ہیں ہائیکورٹ ملازم کا ریلیف حاصل کرنے والے کسی سائل یا وکیل سے رقم کا مطالبہ کرنا مس کنڈکٹ ہے ،تمام عدالتیں بشمول ہائیکورٹس شہریوں کی خدمت (انصاف کی فراہمی) کے لیے بنائی گئی ہیں۔

    وزیراعظم کی سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کرنے کی ہدایت

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتوں اور ان کے اسٹاف کو اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں پوری کرنی چاہیئں، کورٹ ملازمین کا کسی وکیل یا سائل سے رقم لینا رشوت ستانی کے زمرے میں آتا ہے ، اس طرح رقم لینا انصاف کی فراہمی کے بدلے میں رینٹ لینے کے مترادف ہے ، شہریوں کو انصاف کی فراہمی کرنے والی عدالت میں اس کلچر کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ عام فہم ہے کچھ دیگر ہائیکورٹس کا اسٹاف رپورٹ سائلین و وکلا سے رقم مطالبہ کرتا ہے ، جن ہائیکورٹس میں اس پریکٹس کو تباہ کن تصور کرتے ہوئے بھی برداشت کیا جاتا ہے ان کے کلچر کا حصہ بن چکا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایسی کوئی پر یکٹس موجود نہیں ،تشویشناک ہے کہ دیگر ہائیکورٹس سے اسٹاف ٹرانسفر کے بعد رقم کا مطالبہ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، رقم کا مطالبہ کرنے کی اس برائی کو لازمی طور پر جڑ سے ختم کیا جانا چاہیے۔

    کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

    خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کچھ عدالتوں کے احاطوں میں دیواروں پر ‘رقم کا مطالبہ سختی سے منع ہے’ لکھا ہوا ہے ، اس کے باوجود ان سائن بورڈز کے نیچے رقم کا مطالبہ بھی ہوتا ہے اور لی جاتی ہے ، اگر اس مرحلے پر اس پریکٹس کو کارروائی کرکے ختم نہیں کیا جاتا تو اسلام آباد ہائیکورٹ کا کلچر خراب ہو گا۔

    دوسری جانب قائم مقام چیف جسٹس آفس نے خط ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

    اوچ شریف: سستا رمضان بازار نہ لگ سکا، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی

  • پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    سیتا پور:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں ایک درندہ صفت باپ نےپڑوسی کے گھر جانے پر 5 سالہ بیٹی کو بے در د ی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے کھیت میں پھینک دیئے۔

    باغی ٹی وی: این ڈی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے پولیس کے مطابق موہت نامی ملزم کا کہنا ہے کہ بیٹی تانی ہمارے پڑوسیوں سے ملنے گئی تھی جن کے ساتھ میرا جھگڑا تھا۔

    پولیس کے مطابق 25 فروری کو بچی کے گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں پولیس کو تلاش کے دوران بچی کی لاش کا ایک ٹکڑا ملا تھا اور اگلے دن اس کے دیگر حصے بھی ملے جس کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ بچی کو قتل کیا جا چکا ہے۔

    وزیراعظم کی سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کرنے کی ہدایت

    پولیس تفتیش کے دوران بچی کا باپ اپنا موبائل فون اہلیہ کو دے کر اچانک غائب ہو گیا تھا، بعد ازاں باپ کے سامنے آنے پر تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیاملزم نے پولیس کو بتایا کہ پہلے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات تھے جو بعد میں خراب ہو گئے، واردا ت کے دن بیٹی کو رامو کے گھر سے آتے ہوئے دیکھا تو بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک سنسان جگہ لے گیا جہاں اسی کے کپڑوں سے اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور پھر لاش کو کھیت میں پھینک دیا۔

    کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

  • وزیراعظم کی سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جہاں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

    وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس کو بھرتی کیا جائے جن کی تنخواہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہو، ایس ایم ای شعبے کے لیے لیبر کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے۔

    کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

    انہوں نے کہا کہ سمیڈا کا ہماری دیہی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ہے، تمام دیہی آبادی بشمول دیہی خواتین کو سمیڈا کے بلا سود قرض پروگرام سے مستفید کرنے کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے، وزیراعظم نے وفاقی سطح پر پیشہ ورانہ تربیت کے تمام اداروں کو ایک ادارے میں ضم کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس کو سمیڈا میں جاری اصلاحات پر بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مائیکرو انٹرپرائزز کو ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ بنا دیا گیا اور اس حوالے سے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا بورڈ میں نجی شعبے کی نمائندگی بڑھائی جا رہی ہے، سمیڈا میں افرادی قوت کو اسکلز ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بھی ترتیب دی جا ر ہی ہے۔

    آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سمیڈا کے پورٹ فولیو کو مزید مؤثر اور وسیع کرنے کے حوالے سے لائحہ ترتیب دیا جا رہا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت تجارت اور سمیڈا برآمدات کے حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کی نشان دہی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور سمیڈا میں ایک مستعد پرفارمینس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ایم ای کے شعبے کے حوالے سے سمیڈا نے 28 سیمینارز اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جن میں 953 افراد نے شرکت کی، ایس ایم ای شعبے کے لیے فنانشل لٹریسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ماہرین کی بھرتی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایم ای شعبے کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ایکسپورٹ اسسٹینس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، ایس ایم ای سیکٹر کی سب-کنٹریکٹنگ کے حوالے سے قانونی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، جس کے لیے ماہرین کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جا رہا ہے-

  • کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار، ملزم سے گاڑی اور سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم سے گزشتہ سال فیروزآباد سے چھینی گئی سوزو آلٹو کار اور سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے انکشاف کیا کہ پولیس اہلکارملزم رانا کاشف فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات تھا پولیس کے مطابق ملزم نے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چھینی ہوئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

    کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکا ری ذخائر 11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

  • آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ  میں زخمیوں کی عیادت

    آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کینٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کومجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتَ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنوں چھاؤنی پر خوارج کے ناکام دہشت گرد حملے کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں کینٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کومجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا اوروہاں زخمیوں کی عیادت کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے، ثابت قدمی کوسراہا دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی،مجرموں کو بہادر فوجیوں نے فوری طور پر ختم کردیا، منصوبہ سازوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے اس گھناؤنے اور بزدلانہ واقعے میں شہید ہونیوالے بے گناہ شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حملے کے گھناؤنے کرداروں کو بہادر جوانوں نے فوری کارروائی کرکے انجام تک پہنچایا تاہم اس گھناؤنے حملے کے منصوبہ ساز اور سہولت کار جہاں بھی ہوں گے، انہیں بھی جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا،عرفان صدیقی

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں، خواتین اور بوڑھوں سمیت شہریوں کو وحشیانہ نشانہ بنانے سے خوارج کے اسلام کے دشمنی کے حقیقی عزائم بے نقاب ہو ئے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے، مسلح افواج پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حملہ آوروں کو ناکام بنانے اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے جرات مندانہ، فوری اور فیصلہ کن ردعمل کو سراہا۔

    پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں اور آلات کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

  • 108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 108 سالہ خاتون نے منفردعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے دنیا کی سب سے معمر خاتون حجام کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے وہ 9 دہائیوں سے بال کاٹنے کا کام کر رہی ہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق Shitsui Hakoishi نامی خاتون دہائیوں سے یہ کام کر رہی ہیں اور ان کا کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں، ان کا ہیئر سیلون Nakagawa میں موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ‘میں اپنا کام مرتے دم تک جاری رکھوں گی’ ‘میں اس عالمی اعزاز پر بہت زیادہ خوش ہوں اور ہر ایک کی شکر گزار ہوں’۔

    Shitsui Hakoishi کی پیدائش 10 نومبر 1916 کو ہوئی اور وہ ایک کاشتکار خاندان کی چوتھی اولاد تھیں جب ان کی عمر 14 سال ہوئی تو وہ تنہا ٹوکیو چلی گئیں اور وہاں حجام کا کام سیکھنے کا موقع ملا انہوں نے کہا کہ میں اس کام میں دیگر ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ دینا چاہتی تھی اور میں رات گئے اپنی تکنیکس کا مظاہرہ کرتی تھی’۔

    انہیں 1936 میں 20 ویں سالگرہ سے قبل حجام کا لائسنس ملا اور انہوں نے 3 سال بعد اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے کاروبار کا آغاز کیاانہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا ہوا، ایک فضائی حملے میں ان کا سیلون تباہ ہوگیا جبکہ ان کے شوہر کو جاپانی فوج میں شامل کیا گیا جو جنگ سے گھر واپس نہیں آئے۔

    انہیں 1953 میں باضابطہ طور پر شوہر کی موت کا سرکاری نوٹیفکیشن موصول ہوا، جس کے بعد انہوں نے ایک کرسی پر مشتمل دکان کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے دونوں بچوں کی پرورش کرسکیں ان کی لمبی زندگی کا راز ہر روز درجنوں ورزشیں کرنے میں چھپا ہوا ہے جو وہ 70 سال کی عمر سے کر رہی ہیں، ان کی اسی عادت کے باعث انہیں 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں مشعل اٹھانے کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھااب ان کے گھٹنوں میں درد رہتا ہے جس کے باعث وہ پہلے کی طرح بہت زیادہ بال نہیں کاٹتی مگر اب بھی ہر ماہ محدود افراد کی حجامت خود کرتی ہیں۔

  • ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر کردیا گیا ۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل جمعہ کے روز سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہوں گےجسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہیں۔

    ارشد شریف اگست 2022 میں اپنے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ گئے تھے، ابتدائی طور پر وہ متحدہ عرب امارات میں رہے، جس کے بعد وہ کینیا چلے گئے جہاں انہیں اکتوبر 2022 میں قتل کردیا گیا تھا۔

    ہائی کورٹس خودمختار ادارے،معاملات میں مداخلت مناسب نہیں،چیف جسٹس

    ابتدائی طور پر کینیا کے میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے کہا تھا کہ ارشد شریف کو پولیس نے غلط شناخت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا، بعد میں کینیا کے میڈیا کی رپورٹس نے قتل سے متعلق واقعات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد شریف کے قتل کے وقت ان کی گاڑی میں سوار شخص نے پیراملٹری جنرل سروس یونٹ کے افسران پر گولی چلائی،اس کے بعد حکومت پاکستان نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جو قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا گئی تھی۔

    میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

    کینیا کے میڈیا میں فوری طور پر رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ پولیس کی جانب سے شناخت میں ’غلط فہمی‘ کے نتیجے میں پیش آیاپولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور نے ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کی جس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ارشد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

    میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

    لیکن بعدازاں پاکستانی تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے کہا تھا کہ ارشد شریف کی موت منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا قتل تھاارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے کینیا پولیس یونٹ کے خلاف وہاں کی مقامی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا کینیا کی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف نیروبی کے باہر پولیس چیک پوسٹ پر نہیں رکے تھے لیکن ان کے اہل خانہ اور پاکستانی تفتیش کاروں نے اس مؤ قف کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا۔

    شریف اللّٰہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے سپرد کیا گیا،وزارت قانون بتا سکتا، ترجمان دفترخارجہ

  • ہائی کورٹس خودمختار ادارے،معاملات میں مداخلت مناسب نہیں،چیف جسٹس

    ہائی کورٹس خودمختار ادارے،معاملات میں مداخلت مناسب نہیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی: ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ اسلام آبادمیں ملاقات کی, ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا، وفد نے خدشات سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ گیا.

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا،چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا.

    پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    چیف جسٹس پاکستان نے تجویز دی معاملے کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ زیر بحث لایا جا سکتا ہے چیف جسٹس نے بار کونسلز کی قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان میں نمائندگی پر بھی روشنی ڈالی، چیف جسٹس نے وفد کو قانون و انصاف کمیشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا.

    چیف جسٹس نے وفد کو وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا، پروگرام فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں چیف جسٹس نے وفد کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے بارے میں آگاہ کیا، چیف جسٹس نے بار ممبران کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت معاونت حاصل کرنے کی ترغیب دی.

    افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا،عرفان صدیقی

    وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بارز کے دورے کی دعوت بھی دی، چیف جسٹس نے قانونی برادری کے ساتھ روابط کو اپنی ترجیح قرار دیا اور بتایا سب سے پہلے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا کہ مناسب وقت پر وفد کی بار کا بھی دورہ کریں گے۔

  • پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا  امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرثانی کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے،امریکی صدر کی طرف سے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کے لیے امریکا آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا-

    برطانوی خبر ایجنسی "روئٹرز” کے مطابق اس معاملے سے واقف تین ذرائع نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی ممالک کی سلامتی اور جانچ کے خطرات کے بارے میں حکومتی جائزے کی بنیاد پر اگلے ہفتے افغانستان اور پاکستان کے لوگوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا سکتی ہے،تینوں ذرائع نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دیگر ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ کون سے ہیں –

    میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

    یہ اقدام ریپبلکن صدر کی سات اکثریتی مسلم ممالک سے آنے والے مسافروں پر پہلی مدت کی پابندی کی طرف اشارہ کرتا ہے، ایک ایسی پالیسی جو 2018 میں سپریم کورٹ کی طرف سے برقرار رکھنے سے پہلے کئی تنازعات سے گزری-

    ٹرمپ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اور ناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی جائے جن پر جزوی یا مکمل پابندی کا اطلاق کیا جانا چاہیے افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے، نئی پابندیوں سے وہ ہزاروں افغان بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں امریکا میں بسانے کے لیے کلیئرنس مل چکی ہے، طالبان کے انتقام کے ڈر سے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان باشندوں کو پناہ گزین یا خصوصی ویزے پر امریکا میں بسانے کا فیصلہ ہوا تھا اور ان کے پاس امریکی ویزے بھی ہیں۔

    لاہورمیں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،خاتون ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار