Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ابو ظبی کے ولی عہدپاکستان پہنچ گئے

    ابو ظبی کے ولی عہدپاکستان پہنچ گئے

    ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل رہا، جس دوران متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائے۔ اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہیں ہموار کی ہیں۔

    شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کی اسلام آباد آمد پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر ابوظبی کے ولی عہد کو باقاعدہ طور پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کی دوستانہ تعلقات کی گہرائی کا اظہار ہوا۔اس تاریخی دورے کے دوران کئی اہم معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پائیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے ایک معاہدہ کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔ اسی طرح، ریلوے کے شعبے میں دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کی سہولتیں مزید بہتر ہوں گی۔پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے لئے دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا، جس سے پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

    ابوظبی کے ولی عہد کی آمد کے دوران ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں صدر آصف زرداری نے ولی عہد کو پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز "نشانِ پاکستان” پیش کیا۔ یہ اعزاز ولی عہد کی پاکستان کے لیے خدمات اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف تھا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک تھے، جو پاکستان کے دفاعی اور اقتصادی تعلقات میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کی بنیاد کو مستحکم کرنے کا باعث بنا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ روابط کو بھی فروغ دے گا۔

  • : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے انتخابات نہ کرانا احتساب اور لوکل سیل گورننس کی روح کو مجروح کرتا ہےمقامی حکومتوں کے انتخابات کی عدم موجودگی مقامی ذمہ داری کے خاتمے کا باعث بنی ہےبلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کے باعث انتظامی افراتفری، وسائل کی غلط تقسیم اور رکی ہوئی ترقی جیسے نقصانات ہوئے ہیں، بلدیاتی انتخابا ت کے عدم انعقاد کے باعث جاگیرداروں کا عروج جبکہ کمزور طبقہ مزید کمزور ہو رہا ہے۔

    سندھ حکومت کسی بھی وائٹ پیپر سے خوفزدہ نہیں ہے،شرجیل میمن

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو پنجاب میں 90 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کرے۔ اور آئینی فرائض سے غفلت برتنے پر فریقین پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ 3 صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں پنجاب میں پانچ بار انتخابی قوانین تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن 3 بار حلقہ بندیاں کر چکا، 2 بار الیکٹورل گروپس کی فہرست سازی ہوئی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

    مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

  • وزارت خزانہ  نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

    وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہےجولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 25.2 فیصد کا اضافہ ہوا اور برآمدات میں 7 ماہ میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا، درآمدات میں بھی 7 ماہ میں 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مصطفیٰ قتل کیس، بیٹے کو بغیر کسی ثبوت کے پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ،ساجد حسن

    رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہافیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محصولا ت میں جولائی تا دسمبر 26.2 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا دسمبر نان ٹیکس آمدنی میں 82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیامالی خسارے میں جولائی تا دسمبر 36.1 فیصد کی کمی ہوئی، اور 7 ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.7 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد پر آگئی جنوری میں بیرون ملک ملازمت کے لیے 63 ہزار سے زائد پاکستانی گئے۔

    مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

  • سندھ حکومت کسی بھی وائٹ پیپر سے خوفزدہ نہیں ہے،شرجیل میمن

    سندھ حکومت کسی بھی وائٹ پیپر سے خوفزدہ نہیں ہے،شرجیل میمن

    کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کا شمار سیاست کے بہت بڑے شعبدہ بازوں میں ہوتا ہے، سندھ حکومت کسی بھی وائٹ پیپر سے خوفزدہ نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے فاروق ستار کو حقائق اور اعداد و شمار کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا، سندھ حکومت نے پچھلے 5 سال میں 160 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات اور پنشن کی مد میں ادائیگیاں کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کے ایم سی، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ جیسے ادارے خودمختار ہیں، جو اپنی مالی ذمے داریوں کے خود ذمے دار ہیں۔ صرف کراچی کے بلدیاتی اداروں کو سندھ حکومت نے پچھلے سال 20 ارب روپے کے قریب اضافی گرانٹ دی تاکہ وہ مالی بحران سے نکل سکیں، کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی اداروں کے مسائل کا اصل سبب ماضی میں ایم کیو ایم کی ناقص حکمرانی اور کرپشن ہے، 2017 سے پہلے بھی بلدیاتی ادارے ایم کیو ایم کے پاس تھے، لیکن بدقسمتی سے ان اداروں کو مالی اور انتظامی تباہی کی طرف دھکیلا گیا۔

    27 فروری کا دن پاکستان کے دفاعی عزم اور طاقت کا نشان بن چکا .خالد مسعود سندھو

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سرپرستی میں کے ڈی اے ، کے ایم سی ، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں میں بے تحاشا کرپشن کی گئی، جعلی بھرتیاں ہوئیں اور وسائل کا غلط استعمال کیا گیا، آج بھی یہ ادارے جن مالی مشکلات کا شکار ہیں، وہ ایم کیو ایم کی سابقہ لوٹ مار ہی کا نتیجہ ہیں، فاروق ستار دعویٰ کر رہے ہیں کہ 80 فیصد واجبات سندھ حکومت کے ذمے ہیں، جو سراسر غلط ہے، بلدیاتی ادارے خودمختار ادارے ہیں اور ان کے پنشن فنڈز اور مالیاتی امور ان کے اپنے دائرہ کار میں آتے ہیں، سندھ حکومت نے کئی مواقع پر بلدیاتی اداروں کی مدد کی، لیکن یہ ادارے ایم کیو ایم کے دور حکومت میں خود کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں ناکام رہے۔

    مصطفیٰ قتل کیس: ملزمان ارمغان قریشی اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں ملازمتیں آئینی اور قانونی طریقہ کار کے تحت دی جاتی ہیں۔ اگر فاروق ستار کے پاس کوئی ثبوت ہیں کہ جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں ہوئی ہیں، تو وہ سامنے لائی۔ ایم کیو ایم کے دور میں بھی سرکاری نوکریاں دی گئیں، تب کیا شفافیت یقینی بنائی گئی تھی؟ سندھ حکومت کو وفاق سے جو فنڈز ملتے ہیں، وہ شفاف طریقے سے خرچ کیے جاتے ہیں اگر فاروق ستار سمجھتے ہیں کہ 25 ارب روپے غائب ہو گئے ہیں تو وہ ثبوت فراہم کریں، حکومت آزاد اور شفاف آڈٹ کے لیے تیار ہے۔

    ایم کیو ایم کاسندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کسی بھی وائٹ پیپر سے خوفزدہ نہیں ہے، بلکہ ہم خود ایک حقیقت نامہ جاری کریں گے جس میں ایم کیو ایم کی سابقہ حکومت کی مالی بدعنوانیوں اور کراچی کے تباہ حال بلدیاتی اداروں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ ایم کیو ایم کراچی میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہے اور اب وہ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔

    طلاق کی خبریں:گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی مینیجر کا بیان جاری

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہری علاقوں میں متعدد جدید ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، جب کہ ایم کیو ایم کے دور میں شہر کھنڈر میں تبدیل ہو گیا تھا اگر ایم کیو ایم واقعی کراچی اور حیدرآباد کے عوام کی خیر خواہ ہوتی تو یہ ادارے آج مالی بحران کا شکار نہ ہوتےفاروق ستار اور ایم کیو ایم اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سندھ حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ بلدیاتی اداروں کو ماضی میں جس طرح چلایا گیا، اس کے باعث آج کے مسائل پیدا ہوئے سندھ حکومت کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑ ی ہے اور ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، لیکن جو ماضی میں لوٹ مار ہوئی، اس کا حساب بھی ایم کیو ایم کو دینا ہوگا۔

    مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

  • مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

    مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے وقار یونس اور وسیم اکرم کو ہرجانے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی:وٹیوب کے ایک شو کے دوران مشتاق احمد نے بذریعہ ویڈیو اپنے ماضی کے ساتھیوں کے لیے پیغام بھیجا جسے پروگرام کے دوران چلایا گیا، پیغام میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں وقار یونس اور وسیم اکرم سے ان کے ماضی کے رو یوں پر شکوہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب ہم تینوں ٹیم کا حصہ ہوا کرتے تھے تو وقار یونس اور وسیم اکرم مجھے ہراسگی کا نشانہ بناتے تھے جس کے لیے میں انہیں عدالت میں لے کر جاؤں گا۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ وقار یونس اور وسیم اکرم میرے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اخیتار کرتے تھے، جس سے میرا اعتماد اور پرفارمنس متاثر ہوئی، اس کے لیے میں وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج رہا ہوں، اب میں ان سے عدالت میں ملوں گا-

    ایم کیو ایم کاسندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

    وسیم اکرم نے مشتاق احمد کے سنجیدہ انداز کےمذاق پر انہیں سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں جبکہ وقار یونس نےکہا کہ مشی بھائی (مشتاق احمد) کے اس پیغام سے ہمارا شو اچھا ہو جائے گا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شکوہ بھی کیا کہ مجھ سے 5 کروڑ زیادہ کیوں مانگ رہے ہیں؟ جس پر وسیم اکرم نے کہا کہ کیونکہ آپ ان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہیں۔

    بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    وسیم اکرم نے مشتاق احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے بہت بڑے مداح ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بات آپ نہ کریں آپ نے اچھے سے اچھے دن بھی انڈا (صفر) اسکور کیا ہے اس لیے ہم عدالت میں ہی ملیں گے، دوسری جانب وقار یونس نے مشتاق احمد سے معافی مانگ لی۔

    طلاق کی خبریں:گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی مینیجر کا بیان جاری

  • ایم کیو ایم کاسندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

    ایم کیو ایم کاسندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:ایم کیو ایم رہنمافاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں بدترین حکمرانی ہے، جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات سے محروم رکھا جا رہا ہے تقریباً 25 ارب روپے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات سندھ حکومت کے ذمے ہیں، لیکن انہیں ادائیگی نہیں کی جا رہی، جو کہ ان کا معاشی قتل ہے ایک ملازم جب ریٹائر ہوتا ہے تو وہ اپنی گریجویٹی اور دیگر کٹوتیوں کا حقدار ہوتا ہے، مگر یہ حقوق بھی سلب کر لیے گئے ہیں۔

    رہنما ایم کیو ایم نے بتایا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے 10 ہزار ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں، لیکن ان کے 15 ارب روپے کے بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کیے گئے، اسی طرح کے ڈی اے اور واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کے بھی 10 ارب روپے سے زائد کے واجبات باقی ہیں،کراچی کے بلدیاتی ادارے ایم کیو ایم کے پاس تھے، مگر سندھ کے وڈیروں نے ان پر قبضہ کر لیا اور ادارے چھین کر اپنے لوگوں کو دے دئیے-

    مصطفیٰ قتل کیس: ملزمان ارمغان قریشی اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع

    فاروق ستار نے کہا کہ حیدرآباد کے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی واجبات نہیں دئیے جا رہے، جو ناانصافی کی واضح مثال ہے،کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کا کوٹہ جعلی ڈومیسائل رکھنے والے افراد کو دیا جا رہا ہے دیہی سندھ کے لوگوں کو بوگس ڈومیسائل پر شہری علاقوں میں ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے

    ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز بنا دیئے گئے ہیں، مگر انہیں کے ایم سی نے اون کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے شہری اداروں سے کنٹرول چھین کر سندھ کے جاگیرداروں اور وڈیروں کو دے دیا گیا ہے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے رمضان کے بعد سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کیا جا ئے گا، جس میں مزید حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے –

    بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات ادا کیے جائیں اور شہری اداروں کو ان کے اصل نمائندوں کے حوالے کیا جائے، ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

  • طلاق کی خبریں:گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی مینیجر کا  بیان جاری

    طلاق کی خبریں:گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی مینیجر کا بیان جاری

    ممبئی: گووندا کے وکیل کے بعد سنیتا آہوجا کے منیجر نے دونوں میاں بیوی کے درمیان طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ کئی روز سے بھارتی میڈیا میں گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان شادی کے 37 سال بعد علیحدگی کی خبریں گرم ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا رکھا ہے بھارتی میڈیا پر دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی وجہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق بتایا گیا تھا تاہم اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی تھی۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے سنیتا آہوجا سے رابطہ کرنے پر ان کی منیجر سعدیہ سولکر نے تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ سچ نہیں ہے دوران گفتگو سنیتا کی منیجر نے مزید افواہوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

    بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    قبل ازیں گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے انکشاف کیا تھا کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی انہوں نے کہا کہ ایسا ضرور ہوا تھا مگر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوگئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں وہ نئے سال کے موقع پر نیپال گئے تھے جہاں انہوں نے ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی اور ساتھ وقت گزارا جس کے بعد ان کے درمیان صلح ہوگئی، میاں بیوی کے درمیان اس قسم کی چیزیں ہوجاتی ہیں۔

    اوچ شریف:نلکااڈہ، نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر گووندا کے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا تاہم گووندا کی جانب سے اس نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا طلاق کی قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد جب بھارتی میڈیانے گووندا سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان قیاس آرائیوں پر کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ ’اہلیہ سے صرف کاروباری بات چیت ہورہی ہے جب کہ میری توجہ فلمیں بنانے پر مرکوز ہے‘ ۔

    سانحہ 9 مئی : عمران خان کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جب کہ سنیتا اور گووندا نے 1987 میں اس وقت شادی کی تھی جب گووندا بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

  • بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    اسلام آباد: ہوٹل انتظامیہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس کے دوسرے روز بکنگ کینسل کردی-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ”آئین کی بالادستی“ کے عنوان سے دو روزہ قومی کانفرنس کے معاملے پر ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماء ہوٹل پہنچے اور لابی میں کا نفرنس شروع کردی، جبکہ نجی ہوٹل کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

    ہوٹل مینیجر نےپولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتظامیہ کی جانب سے آج کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کیلئے گھس گئے تمام افراد اجازت کے بغیر ہوٹل کی حدود میں داخل ہوئے، سیاسی رہنماؤں نے ہوٹل میں داخل ہوکر لابی پر قبضہ کیا۔

    حساس ڈیٹا لیک،بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سُچندرا کمار کیخلاف تحقیقات

    ذرائع کے مطابق پولیس نے ہوٹل مینیجر سے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرلیا پولیس بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ لے کر روانہ ہوگئی، جس کے بعد اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن کی دو روزہ کانفرنس گزشتہ روز اسلام آباد کے ہوٹل میں شروع ہوئی، جہاں جماعتوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اسلام آباد میں اپوزیشن الائنس کی قومی کانفرنس کے دوسرے روز کی ہوٹل بکنگ کینسل ہونے کے بعد حزب اختلاف نے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

    سانحہ 9 مئی : عمران خان کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی

    اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کانفرنس ملکی مسائل، قانون کی حکمرانی اور آئین کے حوالے سے ہے ایک حکومت آج وجود میں ہے، جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، جو ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے، یہ کانفرنس بند کمرے میں تھی، یہ کوئی سڑک پر نہیں، یا ہزاروں لوگوں کی شرکت نہیں تھی، چند سو افراد ایک آڈیٹوریم میں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت یہ بھی برداشت نہ کرسکی اور پہلے دن کی کانفرنس ختم ہونے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں پر انٹیلی جنس کے لوگ تھے یا انتظامیہ کے لوگ تھے، انہوں نے آ کر ہوٹل والوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر آپ نے کانفرنس کی تو کروڑوں کا جرمانہ بھی ہوگا اور آپ کو بند بھی کر دیں گے، یہ ہوٹل وکلا کے لیے ہے، یہ ان کو سہولت مہیا کرتا ہے اور اس کا تعلق سپریم کورٹ کے ادارے سے بھی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں کہا گیا کہ کل آپ یہاں پر کانفرنس نہیں کرسکتے، ہوٹل نے اپنی مجبوری کا اظہار کیا۔

    سویلینز کا ملٹری ٹرائل: ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، وکیل

    شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ ہم نے دو دن کی بکنگ کی ہوئی ہے، یہ قومی کانفرنس ہے، یہاں پر کوئی اشتعال کی بات نہیں ہے، ملک کی بات ہوتی ہے، آئین کی بات ہوتی ہے، اگر کسی نے آپ پر دباؤ ڈالا ہے تو لکھ کر دے دیں کہ آپ یہ کانفرنس اس وجہ سے نہیں کرسکتے کہ یہ جرم آپ نے کیا ہے۔

    سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے میزبان پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور میں ہوں، بدقسمتی سے ہوٹل انتظامیہ مجبور نظر آتی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کل یہ کانفرنس ضرور ہوگی، یہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہم اس میں بات بھی آئین کی کر رہے ہیں، یہ اس حکومت کمزوری اور ناکامی کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ آج یہ آئین کے نام سے گھبراتے ہیں، یہ کانفرنس سے گھبراتے ہیں، اربوں کے اشتہار لگانے والی حکومت ایک کانفرنس سے خوفزدہ ہے۔

    حافظ آباد:احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب

  • سانحہ 9 مئی : عمران خان کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی

    سانحہ 9 مئی : عمران خان کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے مقدمات ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔

    نوکیا کے موبائل سگنلز اب چاند پر بھی آئیں گے

    ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمات ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایاکہ عدالت کے سامنے کچھ اضافی ریکارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں ایک ہفتے کی مہلت دی جائے، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے بغیرکارروائی کے سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ہفتے نہیں اس سے اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں، بینچ نے جسمانی ریمانڈ سمیت دیگرملزمان کے مقدمات بھی ملتوی کردیئے گئے۔

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل: ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، وکیل

    سویلینز کا ملٹری ٹرائل: ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، وکیل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ راولپنڈی اور لاہور کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، لگتا ہے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی انگریزی کے کافی مسائل ہیں-

    باغی ٹی وی : جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے گزشتہ سماعت سے جڑے اپنے دلائل جاری ر کھتے ہوئے بتایا کہ کمانڈنگ افسرز نے ملزمان کی حوالگی کے لیے درخواستیں دیں-

    فیصل صدیقی نے کہا کہ درخواستوں کا آغازہی ان الفاظ سے ہوا کہ ابتدائی تفتیش میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا جرم بنتا ہے، درخواست کے یہ الفاظ اعتراف ہیں کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی تھی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی حوالگی کے لیے جو وجوہات دیں وہ مضحکہ خیز ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج نے ملزمان کی حوالگی کے احکامات دیئے، انسداد دہشت گردی عدا لت نے ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی قصوروار لکھ دیا۔

    لڑکی کی قبر کھودنے والا کالے جادو کا ماہرشخص گرفتار

    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ راولپنڈی اور لاہور کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، لگتا ہے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی انگریزی کے کافی مسائل ہیں، فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کا قانونی اختیار صرف عدالت کو ہی ہے۔

    وکیل سول سوسائٹی نے کہا کہ آرمی ایکٹ سیکشن 59(1) کے تحت فوجی افسران کی قتل و دیگر جرائم میں سول عدالت سے کسٹڈی لی جا سکتی ہے، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 59 (4) کا اطلاق بھی ان پرہی ہوتا ہے جو آرمی ایکٹ کے تابع ہوں۔

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

    جسٹس جمال مندو خیل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی، جس پر فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ جن مقدمات میں حوالگی کی درخواستیں دی گئیں ان میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات عائد نہیں کی گئی تھیں۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے یاد دلایا کہ ایک ایف آئی آر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات بھی عائد تھیں، جس پر فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی ایف آئی آر انہیں ریکارڈ پر نظر نہیں آئی، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ایف آئی آر پڑھیں، اس میں الزام فوجی تنصیب کے باہر توڑپھوڑ کا ہے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا۔

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات