Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • قذافی اسٹیڈیم  چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ،عوام کیلئے داخلہ مفت

    قذافی اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ،عوام کیلئے داخلہ مفت

    لاہور: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میزبانی کے لیے تیار ہوگیا-

    باغی ٹی وی :قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل یعنی 7 فروری کی شام سات بجے ہو گی، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والوں کو کل کھانے پرمدعو کیا جائےگا،چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں دوپہرکےکھانے کےانتظامات کیے گئے ہیں۔

    افتتاحی تقریب میں کل نامور گلوکار عل ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار پرفارم کریں گے جبکہ ڈھول، آتش بازی اور لائیو شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا،سٹیڈیم میں زیادہ روشن والی ایل ای ڈی لائٹس، دو نئی اور پہلے سے بڑی اسکور اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں، انکلوژرز کے سامنے سے تمام جنگلے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں، افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

    لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناممکن ٹاسک کوممکن بنایا، تنقید کےباوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔

    واضح رہے کہ جدید ترین اسٹیڈیم صرف 117 روز کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا، چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا جس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا،ایونٹ سے قبل پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

  • گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم ،پیداوار بھی شروع ہو گئی

    گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم ،پیداوار بھی شروع ہو گئی

    اسلام آباد: گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس بنایا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک و تحفظ کے اجلاس میں وزارت خوراک و تحفظ کے حکام نے بتایا کہ گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس بنایا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔

    حکام وزارت خوراک نے اجلاس کو بتایا کہ چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، گودار میں چینی کمپنی یہ کام کرے گی، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پوچھا کہ زندہ گدھوں کو چین ایکسپورٹ کیوں نہیں کرتے، جس پر حکام وزارت خوراک و تحفظ نے بتایا کہ زندہ گدھوں کی ایکسپورٹ مشکل کام ہے، ملک کے دوسرے حصوں میں بھی گدھوں کے سلاٹر ہاؤس کیلئے درخواستیں آرہی ہیں۔

    لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری

    حکام نے بتایا کہ نئی چینی کمپنیوں سے گدھوں کے سلاٹر ہاؤس سے متعلق بات چیت چل رہی ہے رکن کمیٹی رانا محمد حیات نے کہا کہ پاکستان میں گدھوں کا استعمال کم ہو رہا ہے، لوڈر رکشوں نے جگہ لے لی ہے، اچھی نسل کے گدھوں کی بریڈنگ ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین زھانگ بن (Zhang Bin) کی قیادت میں چینی کمپنی ہینگینگ ٹریڈ کمپنی (Hengeng Trading Company) کے وفد نے ملاقات کی تھی ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی تھی-

    تنگوانی: مویشیوں کے کاروبار پر تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق

    چینی وفد کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیاتھا کہ ہینگینگ ٹریڈ کمپنی پاکستان میں زراعت، لائیو اسٹاک، ادویات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، ہینگینگ ٹریڈ کمپنی 50 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر میں جدید سہولیات سے آراستہ ذبیحہ خانہ (سلاٹر ہاؤس) تعمیر کر رہی ہے، سلاٹر ہاؤس کی تکمیل سے پاکستان کے لائیو اسٹاک کے شعبے سے چین کو 30 ملین امریکی ڈالرز (آٹھ ارب 34 کروڑ روپے) تک سالانہ کی برآمدات ہوں گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ سلاٹر ہاؤس میں مقامی لوگوں کیلئے ایک ہزار کے قریب نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، ہینگینگ ٹریڈ کمپنی فارماسیوٹیکل مصنوعات کو گوادر فری زون میں پراسیس کر کے چین کو برآمد کر رہی ہے۔

    کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ہی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا 18 جنوری کو اجلاس ہوا تھا جس میں گوادر زون میں سلاٹر ہاؤس قائم کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس میں گدھے ذبح کرکے ان کا گوشت چین بھیجا جائے گا۔

    کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں گدھوں کے بریڈنگ فارم قائم کرکے چین کو فروخت کرنے کا منصوبہ ہے، چاروں صوبوں میں گدھوں کی پیداوار اور تحقیق کے فارم ہاؤس بنیں گے، گدھوں کے گوشت کا سلاٹر ہاؤس صرف گوادر فری اکنامک زون میں ہوگا، چین کو گوادر فری اکنامک زون سے ہی براہ راست گوشت برآمد کیا جائے گا، فیصلہ گدھوں کا گوشت ملک کے فوڈ چین میں شامل ہونے سے بچانے کیلئے کیا، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جون 2023ء میں یہ تعداد 58 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

    کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

  • لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری

    لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے 9 ناموں کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور کیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے 9 ناموں کی منظوری دے دی گئی جبکہ دسویں نمبر کے لیے کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کر سکا۔

    جن ناموں کی منظوری دی گئی ان میں حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، ملک جاوید اقبال وینس اور سید احسن رضا کاظمی شامل ہیں، جوڈیشل کمیشن نے محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک محمد اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود کے نام بھی منظور کرلیے۔

    مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت

    لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دی، حسن نواز مخدوم، سردار اکبر علی، ملک جاوید اقبال وینس اور ملک وقار حیدر کے ناموں کی منظوری دی، سید احسن کاظمی،محمد جواد ظفر اور خالد اسحاق کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے ملک اویس خالد اور سلطان محمود کے ناموں کی بھی منظوری دی، اجلاس کے آغاز پر ممبر جوڈیشل کمیشن ایڈوکیٹ اختر حسین کی اہلیہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    اس سے قبل جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم، ابہر گل خان کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران اسد محمود عباسی، عصمہ حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور، حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچا، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان، خالد اسحٰق، ملک جاوید اقبال، ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے فلور سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری

    جوڈیشل کمیشن نے ملک وقار حیدر اعوان، میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک، محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر، محمد نوید فرحان، نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی، محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر، مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان، نوید احمد خواجہ کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    علاوہ ازیں، قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع زیشان جاوید الطاف، رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی، سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی، شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی، انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے نام بھی زیر غور آئے۔

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

  • مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت

    مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت

    سائنسدانوں نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:Astrophysical جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق درحقیقت اس سیارے کے مقابلے میں مشتری بونا سیارہ محسوس ہوتا ہے اور زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ بہت بڑا سیارہ ہمارے سورج سے چھوٹے ستارے کے گرد چکر لگا رہا ہے سائنسدانوں نے اس سیارے کو زمین سے 244 نوری برسوں کے فا صلے پر دریافت کیا اور اسے Gaia-4b کا نام دیا، جس کے ساتھ ایک چھوٹا سیارچہ Gaia-5b بھی موجود ہے جو 134 نوری برسوں کے فاصلے پر موجود ہے۔

    یورپین اسپیس ایجنسی کے Gaia اسپیس کرافٹ نے اس سیارے کو دریافت کرنے میں مدد فراہم کی، اس اسپیس کرافٹ کا ایندھن حال ہی میں ختم ہوگیا تھا اور اس کی مدد سے سائنس دانوں کو اس عظیم الجثہ سیارے کا اشارہ ملا، جس کے بعد دیگر سائنسی آلات کی مدد سے اس کی تصدیق کی گئی، اگرچہ Gaia اسپیس کرافٹ کے سائنسی مشاہدے کا سلسلہ 15 جنوری 2025 کو ختم ہوگیا تھا مگر اس کے ڈیٹا میں کافی کچھ چھپا ہوا ہے اور ان تمام تفصیلات کو بتدریج سامنے لایا جائے گا۔

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

    یورپین اسپیس ایجنسی سے تعلق رکھنے والے محقق میتھیو اسٹیڈنگ نے بتایا کہ سیارے کی دریافت پرجوش کر دینے والی ہے، درحقیقت ہمارا تو ماننا ہے کہ یہ مستقبل میں Gaia اسپیس کرافٹ کے ڈیٹا سے سامنے آنے والے رازوں کا محض آغاز ہےاب تک سائنسدان مجموعی طور پر کائنات میں 5800 سیاروں کو دریافت کرچکے ہیں جبکہ ہزاروں ایسے ہیں جن کے بارے میں چھان بین کی جا رہی ہے جس کے بعد باضابطہ طور پر انہیں سیاروں کے طور پر قبول کیا جائے گا۔

    کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

    ایک تخمینے کے مطابق کائنات میں اربوں کھربوں کہکشائیں موجود ہیں تو سیاروں کی تعداد ہمارے اندازوں سے بھی زیادہ ہوگی، سائنس دانوں نے Gaia-4b کو سپر مشتری قرار دیا ہے جو سرد گیس سے بنا ہے اور اپنے ستارے کے گرد چکر زمینی 570 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔

    سائنسدانوں کے خیال میں اس سیارے کا حجم اپنے ستارے کے 64 فیصد رقبے کے برابر ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ کسی چھوٹے ستارے کے مدار میں گھومنے والے چند بڑے سیاروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

    امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

  • موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہےپاکستان دنیا کے پانچ ممالک میں شامل ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”بریتھ پاکستان“ کے عنوان سے منعقدہ عالمی موسمیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جو شدید موسمی حالات، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، پانی کی قلت اور تباہ کن سیلابوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے 2022 کے تباہ کن سیلابوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے ملک کے ایک تہائی حصے کو ڈبو دیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور پاکستان کو 30 ارب ڈالر کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا شدید گرمی کی لہر، خشک سالی اور جیکب آباد جیسےعلاقوں میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت بعض مقامات کو ناقابل رہائش بنا رہے ہیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، جبکہ توانائی اور پانی کے وسائل پر بھی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوکش و ہمالیہ کے گلیشئیر پر انحصار کرتا ہے یہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں ملک کو پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے دریائے سندھ اور ملکی زرعی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ملک کو فوڈ ان سیکیورٹی، خشک سالی، ہیٹ ویوو کا سامنا ہے ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے ایک آزاد عدلیہ اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے، کلائمیٹ فائنانس اور کلائمیٹ سائنس کی ضرورت ہے، مقامی سطح پر موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے، کلائمیٹ کورٹ کی بہت ضرورت ہے۔

    چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    جسٹس منصور کا کہنا تھا کہ آلودگی پھیلانے والے بارڈر سے باہر بھی بیٹھے ہیں، کلائمیٹ جسٹس کو ایک وسیع تناظر میں دیکھا جانا چاہیے کلائمیٹ جسٹس میں کمیشن نئی چیز ہے، قرآن پاک میں بھی ماحولیاتی تحفظ کا درس دیا گیا ہےاسلام اصراف سے منع کرتا ہے کلائمیٹ چینج عدالت کا بھی مسئلہ ہے کلائمیٹ چینج کے معاملے میں جوڈیشری کا کام صرف سزائیں دینا نہیں ہے پاکستانی عدالتیں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے حکومت کو ہدایات دیتی رہی ہیں-

    چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    انہوں نے کہا کہ بیرونی امداد پر انحصار کرنے کے بجائے ہمیں مقامی حل پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے، تاکہ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے میں زیادہ مؤثر اقدامات کیے جا سکیں ماحولیاتی احتساب کو یقینی بنانے اور خصوصی ماحولیاتی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیاتی انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

    جسٹس منصور نے کہا کہ کلائمیٹ جسٹس آج کل کلائمیٹ فنانس سے جڑی ہوئی ہے دو دن پہلے سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا ہے اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ بنیادی حقوق میں شامل ہے، میرے علم میں نہیں کہ تین ارب ڈالر جو سیلاب زدگان کیلئے آئے وہ متاثرین تک پہنچے یا نہیں ہمارے ملک میں کلائمیٹ چینج اتھارٹی اور کلائمیٹ چینج فنڈ نہیں ہے، ایک سائل ہمارے پاس آیا اور کہا کہ 2017ء میں قانون بنا اور قانون بننے کے باوجود تاحال نہ کلائمیٹ چینج اتھارٹی بنی اور نہ ہی فنڈ قائم ہوا۔

    کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

  • کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

    کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم کے پی کو گرین پروونس بنائیں گے اور عمارتوں کو سولر پر منتقل کریں گے۔

    باغی ٹی وی : ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق بریتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کے پی کے پاکستان کا 15 فیصد کاربن صاف کرتا ہے، ہم نے 675 ملین روپے فارسٹ پر خرچ کیے،کے پی میں 25 فیصد جنگلات موجود ہیں ہم پاکستان کا کاربن سنک ہیں کیوں کہ کے پی کے پاکستان کا 15 فیصد کاربن صاف کرتا ہےکلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، ہم نے جنگلات لگانے میں 1 لاکھ 75 ہزار نوکریاں دی ہیں، ہم کے پی کو گرین پروونس بنائیں گے، کے پی میں عمارتوں کو سولر پر منتقل کریں گے-

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے فلور سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری

    انہوں نے کہا کہ پانچ بلین سے مہمند ڈیم پروجیکٹ بنا رہے ہیں، ہم 4 بڑے منصوبے بنا چکے ہیں، 1 لاکھ 75 ہزار زیتون کے پودے لگا چکے ہیں، بی آر ٹی کی بنا پر 178 فیصد کم کاربن پیدا ہوا ، چیلنجز کو دیکھ کر ہم کام کر رہے ہیں، ہمارے صوبے کی آبادی بھی کنٹرول میں ہیں، ہیلتھ کے شعبہ میں صحت کارڈ سے 25 فیصد دل کی سرجری ہورہی ہیں، ہم نے صوبہ خیبر پختونخوا کا گرین بجٹ دیا۔

    ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا.مرکزی مسلم لیگ

  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے فلور سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے فلور سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کے دوسرے فلور سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک لفٹ حادثے کا شکار ہو گئی اطلاعات کے مطابق لفٹ دوسرے فلور سے نیچے آتے ہوئے اچانک گر گئی چھ لوگوں کی گنجائش والی لفٹ میں وکلاء سمیت سات افراد موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے افراد کو باہر نکال لیا،لفٹ مین نے گرنے والی لفٹ کو چابی کے ذریعے کھولا اور لوگوں کو اس میں باہر نکالا،انتظامیہ کی جانب سے لفٹ کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں لفٹ خرابی کا یہ دوسرا واقع پیش آیا، اس سے پہلے لطیف کھوسہ سمیت 11 لوگ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیگر صوبوں کیلئےہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری

  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    لاہور: آسٹریلیا ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے،مارکس اسٹونس چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل ہی آسٹریلیوی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہونا شروع ہوگئے،آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کردیا وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

    بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے لیکن اب تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں، آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ ان کی انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے-

    امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

    آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بدقسمتی سے، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، اور مچل مارش انجری کا شکار ہیں اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک نہیں ہو سکتے، بڑے کھلاڑیوں کے باہر ہونے سے نئے کھلاڑیوں کے لیے عالمی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے لیے قدم بڑھانے کا بہترین موقع ہوگا۔

    آسٹریلیا اس وقت اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں گال میں دو میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیل رہا ہے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی کہ اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے۔

    لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے،عظمیٰ بخاری

  • امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

    امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

    غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 100 سے زائد بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں سے کچھ بھارتی شہریوں نے وطن پہنچنے پر تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے 104 غیر قانونی بھارتی مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا جس میں 19 خواتین اور 13 بچے بھی شامل تھے، امریکا سے ملک بدر کیے گئے بھارتیوں کو گزشتہ روز امرتسر پہنچایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارت پہنچنے والے شہریوں نے بتایا کہ انہیں فوجی جہاز کے ذریعے لایا گیا اور پورے راستے میں ان کے ہاتھ اور پاؤں بندھے رکھے گئے بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان جسپال سنگھ نے بتایا کہ ان کے ہاتھ امرتسر میں طیارہ لینڈ کرنے کے بعد کھولے گئے۔

    کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    جسپال سنگھ کا کہنا تھا ہم سمجھے کہ ہمیں کسی دوسرے کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے لیکن طیارے میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر بتایا گیا کہ آپ سب کو واپس بھارت بھیجا جا رہا ہے وہ بھارت بھیجے جانے سے پہلے 11 روز سے امریکی حکام کی تحویل میں تھاجسپال سنگھ اور دیگر بھارتی شہریوں کو امریکا کی بارڈر پیٹرول فورس نے میکسیکو کی سرحد کے قریب سے 24 جنوری کو حراست میں لیا تھا۔

    امریکا بدر ہونے والے ایک اور بھارتی شہری ہروندر سنگھ نے بتایا کہ میکسیکو پہنچانے سے قبل انہیں قطر، پیرو، کولمبیا، پاناما اور نکارا گوا لے جایا گیا، میکسیکو میں ہمیں پہاڑوں پر بھی سفر کروایا گیا اور سمندر میں کشتی پر بھی بٹھایا گیا، ایک موقع پر ہماری کشتی ڈوبنے والی تھی تاہم ہم محفوظ رہے۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    دوسری جانب بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں یا بیڑیوں میں جکڑا گیا فیکٹ چیک میں کہا گیا کہ تصویر میں دکھائے جانے والے تارکین وطن کو بھارت نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجا جا رہا ہےبظاہر بھارتی میڈیا نے ایک پرانی تصویر کا سہارا لیتے ہوئے اس امر کو جھٹلانے کی کوشش کی کہ ڈی پورٹ کئے گئے بھارتی شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔

    india

    مذکورہ پرانی تصویر پر بھارتی حکام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی تارکین وطن کو ہتھکڑیوں اور زنجیروں میں امریکہ سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ لیکن یہ تصویر دراصل ان لوگوں کی ہے جو بھارت کی نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

    وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں،لیکن امریکہ میں ڈی پورٹیشن کے چیف مائیکل ڈبلیو بینکس نے ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کی ایک ویڈیو شئیر کی جس نے پورے بھارتی بیانیے کو جھٹلا دیا،ویڈیو میں ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کو بیڑیوں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے دکھایا گیا تھا۔

    america

    فلسطین پر فلسطینیوں کا حق،کوئی مائی کا لال قبضہ نہیں کر سکتا،مولانافضل الرحمان

    علاوہ ازیں بی جے پی حکومت مخالف جماعت کانگریس کے ایک رہنما پرتھوی راج ساٹھے نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 200 سے زائد بھارتیوں کو امریکہ سے ظالمانہ طریقے سے ڈی پورٹ کیا گیا انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، طویل پرواز میں صرف ایک بیت الخلا دستیاب تھا۔ انہوں نے پوسٹ میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیگ کیا اور پوچھا کہ کیا مودی حکومت اپنے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ تک کا انتظام نہیں کر سکتی؟

    صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات،مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

  • کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی : شہر قائد میں بے قابو ڈمپرز کے باعث ہونے والے حادثات کے بعدغیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کراچی میں آئے دن ڈمپرز کے حادثات میں شہریو ں کی قیمتی جانیں ضیاع ہو رہی ہیں گزشتہ روز بھی حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جس پر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے شدید ردعمل دیا ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان قاتل ڈمپرز کو فوری طور پر شہر سے ہٹایا جائے تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

    جس کے بعد سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبانہ پرویز، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول وحید شیخ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیگر صوبوں کیلئےہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں تمام غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے گا مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے یہ ڈمپر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ ان حادثات کو روکا جا سکے۔

    گورنر سندھ نے کراچی میں ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے ایک ہفتے میں ڈمپر مافیا کے خلاف لائحہ عمل طلب کر لیا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سندھ حکومت نے کارروائی نہ کی تو وہ خود اس کا لائحہ عمل دیں گے ایک ہی دن میں کراچی میں چار افراد کو ڈمپرز نے روند دیا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا لیکن انتظامیہ کی خاموشی افسوسناک ہےڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں، جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا باعث بنے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے کہا کہ کراچی میں روزانہ کئی شہری حادثات میں جاں بحق ہو رہے ہیں، لیکن حکومت کے چہرے پر کوئی شکن تک نہیں آتی انہوں نے انکشاف کیا کہ ملیر میں حادثے کا شکار ہونے والا ڈمپر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تھا، اور ان کے ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہیں، انہیں پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ پچھلے دنوں 85 سے زائد حادثات ہو چکے ہیں، سندھ حکومت کی پابندی کے باوجود دن کے اوقات میں ڈمپرز سڑکوں پر کیسے چل رہے ہیں؟ انتظامیہ کہاں تھی؟ انہوں نے کہا کہ ہم ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دن کے وقت بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے، تاہم کچھ سرکاری اور تعمیراتی منصوبوں سے منسلک گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہے، جن میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے 1800 رجسٹرڈ ڈمپرز، ایف ڈبلیو او کے اسٹیڈیم کی تعمیر پر معمور 40 ڈمپرز،ملیر ایکسپریس وے کنسٹرکشن کمپنی کے 60 ڈمپرز، 6 ہزار واٹر ٹینکرز شامل ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پولیس ان گاڑیوں کو نہیں روک سکتی، تاہم ان کی دیکھ بھال اور حالت کی جانچ ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایم وی ای ونگ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لی آج پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی، اس حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹے کی شناخت 38 سالہ سلیم اور 13 سالہ آفاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 30 سالہ روبینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    فلسطین پر فلسطینیوں کا حق،کوئی مائی کا لال قبضہ نہیں کر سکتا،مولانافضل الرحمان

    علاوہ ازیں گزشتہ روز شارع فیصل تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر ملینیئم مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے،یہ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئی تھیں۔