Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • حکومت کا جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز کو واپس لے لیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اہم فیصلے کیے ہیں آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز کو واپس لے لیا ہے، آئینی بینچ نے نذر عباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    دوران سماعت وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے میں فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کیا کہ غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی۔

    محسن نقوی کے ساتھ تصویر کیوں؟عمران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پربرس پڑے

    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی کا کیس اپنے بینچ میں لگانے کا حکم دیا ہے، کیا اس آرڈر کی موجودگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں؟جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس میں کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی فکر صرف چند کو نہیں سب کو ہے، جو کام کریں وہ تو ڈھنگ سے کریں، کونسی قیامت آگئی تھی، یہ بھی عدالت ہی ہے، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا، سپریم کورٹ اور عدالتوں نے رہنا ہے، ہمیں ہی اپنے ادارے کا خیال رکھنا ہے، کوئی پریشان نا ہو اس ادارے کو کچھ نہیں ہونا۔

    جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ 13 جنوری کو آرڈر دیا کہ سماعت 27 جنوری کو ہوگی، پھر سماعت اچانک اگلے روز کے لیے کیسے مقرر ہوگئی، تین رکنی بینچ سے ایک جج الگ ہو گئے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا وہ جج یہ حکم دے سکتا تھا کہ یہ کیس مخصوص بینچ کے سامنے لگے؟جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا بینچ دوبارہ قائم کرنے کا اختیار اسی جج کے پاس تھا؟-

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

    جسٹس نعیم افغان نے بیرسٹر صلاح الدین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ اس سارے کرائسز کے ذمہ دار آپ ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ عدالتی حکمنامہ کے مطابق آپ کا اصرار تھا کہ یہ ریگولر بینچ یہ کیس سن سکتا ہےجسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ہم ججز پر اعتماد نہیں؟ میں نااہل ہوں یا مجھے قانون نہیں آتا تو مجھے بتا دیں؟ یہ نیا سسٹم ہے کسی کو پسند نہیں تو وہ ایک الگ بات ہے۔

    بعدازاں، آئینی بینچ نے جسٹس منصورعلی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے فیصلے واپس لے لیے۔

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

    دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور بیرسٹر صلاح الدین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ مجھے تاثر مل رہا ہے آپ یہاں سنجیدہ نہیں ہیں، جس پر بیرسٹر صلاح الدین بولے کہ آپ میری ساکھ پر سوال اٹھائیں گے تو ویسا ہی سخت جواب دوں گا۔

    جسٹس امین الدین خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بات کسی اور طرف جا رہی ہے، ایسے نہ کریں، بیرسٹر صلاح الدین نے موقف اپنایا کہ جسٹس جمال نے کہا ابھی ہم اس کیس کو یہاں آگے نہیں بڑھا رہے، یا تو آپ کہیں میرٹ پر کیس چلانا ہے تو یہیں دلائل دیتا ہوں۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نہیں فائل تو ابھی بند ہے، ہم تو اپنی سمجھ کیلئے آپ سے معاونت لے رہے ہیں، جس پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فائل بند ہے تو پھر آپ مفروضوں پر سوال پوچھے جائیں، میں مفروضوں پر جواب دیتا ہوں۔

    چین اور بھارت کا دوبارہ براہ راست فضائی سروس پر اتفاق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیاجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دورکنی بینچ نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہینِ عدالت نہیں کی، نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے کر معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو اختیار نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کے باوجود کیس واپس لے، ججز آئینی کمیٹی کو بھی یہ اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں انتظامی آرڈر کے ذریعے کیس واپس لیتی۔ نذر عباس کی کوئی غلطی نہیں ہے نہ ہی انہوں نے جان بوجھ کر کیس فکس کرنے میں غفلت برتی، نذر عباس کا کیس فکس نہ کرنے پر کوئی ان کا ذاتی مفاد نہیں تھا، ان کے اقدام میں کوئی بدنیتی ظاہر نہیں ہو رہی، نذر عباس کا اقدام توہینِ عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔

    سعودی عرب کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت

    عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ نذر عباس کی وضاحت قبول کرکے توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہیں ججز کمیٹیوں نے جوڈیشل آرڈر نظر انداز کیا یا نہیں، یہ معاملہ فل کورٹ ہی طے کر سکتا ہے، اس حوالے سے 14 رکنی بینچ کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے، چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ تشکیل دے کر اس معاملے کو دیکھیں۔ فل کورٹ آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 6 کے تحت اس معاملے کو دیکھے، کسٹمز کیس واپس اسی بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے جس تین رکنی بینچ نے یہ کیس پہلے سنا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ ہم نے اس سوال پر بھی غور کیا ہے کہ کیا مبینہ توہین کے مرتکب افراد کے خلاف شوکاز نوٹس ختم ہونے کے بعد معاملے کو نمٹا ہوا سمجھا جائے یا یہ معاملہ ان دو کمیٹیوں کے اراکین کے خلاف مزید کارروائی کے لیے جاری رہے پہلی کمیٹی نے غیر قانونی طور پر زیر سماعت مقدمات کو ایک بینچ سے واپس لے کر انتظامی حکم کے ذریعے دوسری کمیٹی کے سپرد کیا، جس سے عدالتی حکم کا اثر زائل ہوا، دوسری کمیٹی نے عدالتی حکم کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے محض پہلی کمیٹی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مقدمہ 27 جنوری 2025 کو آئینی بینچ کے سامنے مقرر کر دیا۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    فیصلے کے مطابق دونوں کمیٹیاں 17 جنوری 2025 کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے انتظامی فیصلے لینے کی مجاز نہیں تھیں، اس پس منظر میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان دو کمیٹیوں کے اراکین کے خلاف مزید کارروائی کی جانی چاہیے تاہم عدالتی روایات اور وقار کا تقاضا ہے کہ اس سوال کو سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے ذریعے طے کیا جائے تاکہ اسے حتمی اور مستند طور پر حل کیا جا سکے۔

    بنچ نے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ ہم یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ ایک ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کو اتنی اہمیت دی گئی کہ 14 ججوں پر مشتمل ایک بڑا بنچ تشکیل دیا گیا، لہٰذا ہماری رائے میں یہ مسئلہ اس سے بھی زیادہ سنگین ہے، جو اس عدالت کے تمام ججوں کی اجتماعی اور ادارہ جاتی غور و فکر کا متقاضی ہے، اس لیے ہم اس معاملے کو چیف جسٹس کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ فل کورٹ تشکیل دے کر اس اہم مسئلے پر غور اور فیصلہ کیا جا سکے۔

    سیالکوٹ:وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے ترقی کی رفتار تیز.منشاء اللہ بٹ

    فیصلے میں کہا گیا کہ یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کو ایکٹ کی دفعہ دو2 کے تحت قائم کمیٹی کے حوالے نہیں کیا گیا کیونکہ اس کی اتھارٹی سپریم کورٹ کے بینچز کی تشکیل تک محدود ہے، عدالت کے بنچز اور فل کورٹ کے درمیان فرق آئین کے آرٹیکل203J(2)(c) اور (d) کی دفعات میں تسلیم شدہ ہے اور فل کورٹ بلانے کی ذمے داری روایتی طور پر چیف جسٹس کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

    لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی :کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال کی زیرِ صدارت ہوئی،دوران سماعت مدعی ذوالفقار نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی،مجھے درخواست کے نقاط کا بھی علم نہیں ہے اور میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں۔

    عدالت نے ذوالفقار کا بیان سننے کے بعد اسے ہدایت دی کہ آپ یہ ساری بات تحریری صورت میں بیان حلفی پر عدالت میں پیش کریں،جس پر ذوالفقار نے کہا جی میں اپنے وکیل سے بیان حلفی تیار کروا کے لے آتا ہوں، کچھ وقت دیا جائے-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس، اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کیا تھا18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

    اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا،عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

  • پشاورہائیکورٹ  نےاسد قیصر  کی  گرفتار ی روک دی

    پشاورہائیکورٹ نےاسد قیصر کی گرفتار ی روک دی

    پشاورہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو گرفتار کرنے سے روک دیا-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی گئی عدالت نے اسد قیصر کو 24 نومبر 2024 کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت میں بھی حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، لیکن اس کا آرڈر تحریری شکل میں نہیں لکھا گیا تھا انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ اس بار ضمانت کا آرڈر تحریری شکل میں جاری کیا جائے۔

    چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےاستفسار کیا کہ اسد قیصر کے خلاف کس قسم کے مقدمات درج ہیں اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے اور نیب کے کوئی مقدمات اسد قیصر کے خلاف درج نہیں ہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں اسلام آباد پولیس سے بھی رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہاں ان کے خلاف کوئی مقدمات درج ہیں یا نہیں۔

    عدالت نے اسلام آباد پولیس کو 15 دن کے اندر رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی جی سے رپورٹ طلب کی جائے گی، کمشنر سے رپورٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک اور عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کےسامنے پیش ہوئے۔

    سماعت کے آغاز میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے جج سے کیس دوسرےبینچ کومنتقل کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنےکلائنٹ کی ہدایات کےمطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئرجج پہلے سےسن چکے ہیں۔

    ہسپتال میں ادویات کی سخت قلت،ڈاکٹرز و مریض پریشان

    انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا نے عمران خان کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائرکی، عدت کیس میں انہی بنیادوں پرکیس دوسرےبینچ کومنتقل کرنے کا آرڈر ہوگیا، اسلام آبادہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنےکلائنٹ کی ہدایات ہیں۔

    سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہےعدالت کوئی نئی تاریخ نہ دےاور اس نکتے پرتھوڑا سوچ لے جس کے بعد جسٹس راجہ انعام نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کردی۔

    رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

  • پاکستان کے موجودہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تشویشناک ہے،وفاقی وزیر خزانہ

    پاکستان کے موجودہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تشویشناک ہے،وفاقی وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وفا قی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر خزانہ نے منصفانہ ، موثر اور بہترین ٹیکس کے نظام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے،وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے-

    سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیمیں آنے والے دنوں میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیں گی پاکستان کے موجودہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تشویشناک ہے اور 8 سے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے ملکی معشیت اور عالمی حیثیت کے لیے ناقابل قبول ہے،وزیر خزانہ نے اس تناسب کو اگلے 3 سال میں 13.5 فیصد تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ فارمیشنز سے دہری شہریت رکھنے والے افسران سے تفصیلات طلب کرلیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان کا دورہ

    اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز جنرلز، چیف کمشنرزکو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اہل خانہ کی دہری شہریت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی ہے مراسلے میں دہری شہریت رکھنے والے افسران سے نام، عہدہ، مدت ملازمت اور غیر ملکی شہریت کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کو بڑا جھٹکا،درخواست خارج

    دہری شہریت رکھنے والے شوہر یا بیوی کا الگ الگ ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا جبکہ اہل خانہ کی دہری شہریت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،دہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کو طلب کردہ تمام تفصیلات ایک ہفتے کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مجھے یقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ثابت ہوگا،وزیراعظم

  • سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

    سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا ہے، ججز تعیناتی کے لیے اجلاس 11 فروری کو دوپہر 2 بجے ہوگا،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس سے 5، 5 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا تمام ہائی کورٹس سے کل 25 ناموں پر غور ہوگا جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے،سپریم کورٹ میں اس وقت ججوں کی 8 آسامیاں خالی ہیں۔

    علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

    اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئیر ججز جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندو خیل،سینئیر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اختر حسین شامل ہوں گے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق حمید نائیک،سینیٹر سید علی ظفر اور ایم این اے شیخ آفتاب احمد شامل ہوں گے-

    ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان کا دورہ

    بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

  • علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

    علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

    راولپنڈی: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

    ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان کا دورہ

    ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دی، کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

    بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

  • ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان  کا دورہ

    ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان کا دورہ

    تہران: 8 سال بعد ایران کے کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے افغانستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی افغانستان کے دورے پر کابل پہنچے جہاں اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا کابل پہنچنے پر انہوں نے اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی، ایرانی وزیر خارجہ نے طالبان حکومت کے وزیراعظم سے بھی دوبدو ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے افغان پناہ گزینوں کی موجودگی اور پانی کی تقسیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ 35 لاکھ افغان مہاجرین کی ان کی وطن واپسی کے لیے پُرعزم ہیں۔

    ایرانی خبر ایجنسی ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان کی عبوری حکومت کے رئیس الوزرا ملا محمد حسن آخند سے ملاقات میں ایران اور افغانستان کے تاریخی، دینی اور اقتصادی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی سلامتی کو ایک دوسرے سے وابستہ قرار دیا۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کو بڑا جھٹکا،درخواست خارج

    انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ چار عشروں کے بعد ایک بار پھر پورے افغانستان میں سیکورٹی برقرار ہوگئی ہےایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلی سطح پر سفارتکاروں کی آمد اور روابط کی حفاظت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ افغانستان کی امارت اسلامی سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے روابط محکم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہا افغانستان کے حالیہ تغیرات کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ افغان امارت اسلامیہ سے ہمارے روابط میں فروغ آنا چاہئے انہوں نے ایران میں افغان پناہ گزینوں اور پانی کے مسئلے کے بارے میں کہا کہ ان دونوں مسائل کو باہمی تعاون میں توسیع کے عوامل میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہےایران غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی باوقار وطن واپسی چاہتا ہے۔

    برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    اس ملاقات میں افغانستان کی عبوری حکومت کے رئيس الوزرا محمد حسن آخند نے بھی ایرانی وفد کے دورہ افغانستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے انجام دیئے جانے کی ضرورت ہےاسلامی امارت افغانستان کی عبوری حکومت کے رئیس الوزرا نے دونوں برادر مسلمان ملکوں کے درمیان سفارتی، سیاسی اور اقتصادی روابط میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ ایران نے تاحال طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات تھی۔

    حالیہ برسوں میں ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کے حقوق اور ہلمند اور ہریرود دریاؤں پر ڈیموں کی تعمیر پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ایران کی سرحد افغانستان کے ساتھ 900 کلومیٹر (560 میل) سے زیادہ ہے، اور اسلامی جمہوریہ دنیا میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی کی میزبانی کرتا ہے، جن میں سے زیادہ تر افغان ہیں جو دو دہائیوں کی جنگ کے دوران اپنے ملک سے فرار ہوئے تھے۔

    کشمیر اور بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ .تحریر: جان محمد رمضان

    اگست 2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہوا ہے ستمبر میں، ایران میں مقامی میڈیا نے افغانستان کے ساتھ مشرقی سرحد کے 10 کلومیٹر سے زیادہ کے ساتھ ایک دیوار کی تعمیر کا اعلان کیا، جو تارکین وطن کے داخلے کا اہم ذریعہ ہے.

    حکام نے اس وقت کہا تھا کہ سرحد کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی طریقوں میں خاردار تاریں اور پانی سے بھری کھائیاں شامل ہیں تاکہ ’ایندھن اور سامان، خاص طور پر منشیات کی اسمگلنگ‘ کو روکا جا سکے اور ’غیر قانونی امیگریشن‘ کو روکا جا سکے۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائی،1832کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

    دسمبر میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایرانی نے کہا تھا کہ ”60 لاکھ سے زیادہ افغانوں نے ایران میں پناہ لی ہے،ایران کئی سالوں سے افغانستان میں فعال سفارتی موجودگی رکھتا ہے، لیکن اس نے قبضے کے بعد سے ابھی تک طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

    گزشتہ کئی سالوں میں متعدد ایرانی وفود افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں جن میں اگست 2023 میں ایک پارلیمانی وفد بھی شامل ہے تاکہ پانی کے حقوق پر بات چیت کی جا سکے۔

    چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

  • بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص بچے کو ورغلا کر زیادتی کی غرض سے ویرانے میں لے گیا ہے جس پر ڈولفن اسکواڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو گرفتار کرکے 10 سالہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ملزم احمد معصوم بچو ں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے، ملزم 10 سالہ دانش کو بھی ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    15 پر کال موصول ہونے کے بعد ڈولفن نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم احمد کو گر فتار کر کے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا، جبکہ معصوم دانش کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

  • برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور  سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    کراچی: ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبا نی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم نے کی۔

    کشمیر اور بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ .تحریر: جان محمد رمضان

    سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے حفاظتی اقدامات اوردستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گابین الاقوامی معیارات کی تعمیل کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پی آئی اےکا دورہ کرے گا،گزشتہ مہینوں کے دوران سی اے اے حکام برطانیہ کے حکام کے ساتھ سلسلہ وار تکنیکی ملاقاتوں میں مصر و ف رہے ہیں، برطانوی دورے کے مثبت نتائج کے بارے میں پر امید ہیں۔

    مجھے یقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ثابت ہوگا،وزیراعظم