Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • حکومت پنجاب  کا گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ

    حکومت پنجاب کا گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے ایکسائز حکام نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے پنجاب سے باہر رجسٹریشن روکنے کیلئے کیبنٹ سے منظوری لے لی ہے شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹر کرواتے ہیں، پنجاب سے باہر رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

    حکام نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر رجسٹریشن کنٹرول کی جائے گی، پنجاب سے باہر رجسٹرڈ شدہ گاڑی کی پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، جس پر عملدرآمد نہ کرنے پر گاڑی بند اور ری رجسٹریشن پر جرمانہ وصول ہوگا، کیبنیٹ منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی جارہی ہے۔

    بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں آندھی، شدید بارش و برفباری، سفر میں رکاوٹ کا خدشہ

    موریطانیہ کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن خاتون گرفتار

    جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی

  • جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی

    جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی

    تل ابیب: اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی ہے –

    باغی ٹی وی : اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں 69 خواتین، 16 مرد اور 10 نابالغ شامل ہیں وزارت کے مطابق فہرست میں سب سے کم عمر قیدی 16 سال کا ہے، ان قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اتوار سے رہا کیا جائے گا فہرست میں فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن اور قانون ساز خالدہ جرار بھی شامل ہیں، جنہیں جنگ کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ بغیر کسی مقدمے کے حراست میں ہیں۔

    اس سے قبل اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور حکومت نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی تھی، اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے حماس کے ساتھ طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی توثیق کر دی۔

    موریطانیہ کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن خاتون گرفتار

    قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کابینہ نے سیاسی، سیکیورٹی اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اس معاہدے کی توثیق کی۔بیان کے مطابق سیکیورٹی کابینہ نے حکومت کو اسے منظور کرنے کی سفارش کی ہے، اس معاہدے کو اب مکمل کابینہ کے سامنے ووٹ کے لیے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 15 جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا تھا۔

    سیف علی خان حملہ،ملزم نے کپڑے بدلے،ننگے پاؤں آیا،جوتے پہن کر گیا

    قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ مشترکہ میڈیا کوششوں کی کامیابی اور اس حقیقت کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ غزہ میں فریق قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور فریقین نے مستقل جنگ بندی کی امید پر معاہدے کیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی معاہدہ غزہ تک امداد کی فراہمی کی راہیں کھولے گا۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری (اتوار) سے نافذ العمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا، اس میں جنگ بندی اور آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہے۔

    پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔شرجیل میمن

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی کی سرحد پر تعینات رہیں گی، جبکہ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ بے گھر افراد کو ان کی رہائش گاہوں پر واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غزہ کی پٹی کے تمام حصوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں اضافہ کے علاوہ ہسپتالوں، صحت کے مراکز اور بیکریوں کی بحالی بھی شامل ہےبے گھر افراد کے لیے ایندھن، شہری دفاع کے آلات اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

    عافیہ صدیقی کی بائیڈن کی رخصتی سے قبل معافی کی اپیل

  • موریطانیہ کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن  خاتون گرفتار

    موریطانیہ کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن خاتون گرفتار

    گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی موریطانیہ کشتی حادثہ تحقیقات میں اہم پیشرفت ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن کو گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن خاتون سے تفتیش مکمل کرکے جوڈیشل کردیا گیا ہے ملزمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی تھی جب کہ ملزمہ کا بیٹا خاور 10 افراد کو لے کر کیرئیر کے طور پر سینیگال گیا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم خاور اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی سینیگال گیا تھا، ملزمہ کا ایک بیٹا حسن اٹلی میں ہے اور دوسرا بیٹا فرحان واقعےکے بعد سے مفرور ہے، ملزمہ کو ایک روز قبل گجرات کے نواحی گاؤں جھوڑا سےگرفتار کیا گیا، ملزمہ کے موبائل اور بینک اکاؤنٹ تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

    سیف علی خان حملہ،ملزم نے کپڑے بدلے،ننگے پاؤں آیا،جوتے پہن کر گیا

    واضح رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے،کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے-

    عافیہ صدیقی کی بائیڈن کی رخصتی سے قبل معافی کی اپیل

  • ایرانی ایٹمی تنصیب پر پیجر دھماکوں کی طرز کا حملہ ناکام بنایا گیا،روسی میڈیا

    ایرانی ایٹمی تنصیب پر پیجر دھماکوں کی طرز کا حملہ ناکام بنایا گیا،روسی میڈیا

    ماسکو: ایرانی ایٹمی تنصیب پر پیجر دھماکوں کی طرز کا حملہ ناکام بنادیا گیا،یہ دعویٰ روسی خبر ایجنسی کی جانب سے کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے ایران کے نائب صدر جواد ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یورینئیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے گیس سینٹری فیوج کے پلیٹ فارم میں بم نصب تھا جسے ناکارہ بنادیا گیاجواد ظریف نے اس کارروائی کے پیچھے اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی دیا۔

    جواد ظریف نے ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں پر بات کی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو پیجر دھماکو ں کی تیاری کے لیے بہت وقت لگا لیکن شاید پابندیوں کے باعث یہ دھماکے ممکن ہوئے پابندیوں کے باعث کسی پیداواری ادار ے سے براہ راست خریداری کرنا ممکن نہیں ہوتا جس کے باعث کسی تیسرے ذریعے سے خریداری کرنی پڑتی ہے، اگر اسرائیل سپلا ئی چین میں داخل ہوجائے تو وہ جو چاہے کرسکتا ہے اور جو چاہے نصب کرسکتا ہے۔

    سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

    انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہ ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے سینٹری فیوج خریدا تو معلوم ہوا کہ اس کے اندر دھماکہ خیز مواد نصب تھا جس کا ماہرین نے پتا لگا لیا یہ واقعہ ان پابندیوں کی وجہ سے ہوا جن سے ایران کو بچنا پڑتا ہے، ان کے باعث مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ ایران کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا ہے،تاہم جواد ظریف نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔

    مریم نواز کی فیک تصاویرمعاملہ:ملزمان کے فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹیں برآمد

    واضح رہے کہ 17 ستمبر 2024 کو لبنان میں سیکڑوں کی تعداد میں پیجرز میں دھماکے ہوئے تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور ہزارو ں زخمی ہوگئے تھےان دھماکوں کے اگلے ہی روز لبنان میں کئی واکی ٹاکی سیٹس اور موبائل فونز میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں مزید 25 افراد ہلاک اور 608 افراد زخمی ہوئے تھےلبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا، بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی

  • پنجاب پولیس کو 43 ارب روپے کے فنڈ جاری

    پنجاب پولیس کو 43 ارب روپے کے فنڈ جاری

    لاہور: حکومت نے پنجاب پولیس کو مالی سال 2024/25 کے بجٹ کے تیسرے کوارٹر کا 43 ارب روپے کے فنڈ جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق پہلے کوارٹر میں 54 ارب، دوسرے کوارٹر میں 37ارب اور تیسرے کوارٹر میں 43ارب روپے جاری کئے گئے پنجاب پولیس کو اب تک 3کوارٹرز کے 134ارب روپے جاری ہو چکے ہیں، جبکہ پنجاب پولیس کے لیے 186ارب کا بجٹ مختض کیا گیا ہےآئی جی پنجاب نے تیسرے کوارٹر کے فنڈز تمام اضلاع ویونٹس کوجاری کردئیے۔

    تیسرے کوارٹر میں سب سے زیادہ فنڈز لاہورپولیس کو جاری ہوئے ،6 ارب،49 کروڑ ، 78 لاکھ اور63 ہزار روپے ہیں سی ٹی او لاہور کو 93کروڑ، 2لاکھ ،64 ہزار روپے ، پٹرول کی مد میں 4کروڑ، 4لاکھ ، 70ہزار روپے جاری ہوئےلاہور کو پٹرول کی مد میں 23کروڑ روپے دئیے گئے۔

    سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

    رپورٹ کے مطابق ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو ایک ایک ارب،27کروڑ ،24ہزار روپے جاری کردیئے انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کو 13کروڑ ، 84لاکھ اور39ہزار روپے جاری ، فرنیچر کی خریداری ، گاڑیوں کی مرمت، بلڈنگز کی مرمت و کرائیوں کی مد سمیت دیگر کے لیے بھی فنڈز جاری ہوئے کیے گئے ہیں۔

    مریم نواز کی فیک تصاویرمعاملہ:ملزمان کے فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹیں برآمد

  • ویپ  نے 26 سالہ سابق اداکار پال دانن کی جان لے لی

    ویپ نے 26 سالہ سابق اداکار پال دانن کی جان لے لی

    ہالی اوکس کے سابق اداکار پال دانن 46 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :1997 سے 2001 تک سول پیٹرک کا کردار ادا کرنے والے ہالی اوکس کے سابق اداکار پال دانن 46 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی انتظامیہ کی ٹیم نے تصدیق کی ٹی وی اسٹار کی المناک موت کا اعلان آج (16 جنوری) کیا گیا، اس کی عمر صرف 46 سال تھی اور وہ نشے کی لت میں مبتلا تھا، یہاں تک کہ ویپ کرنے کی عادت کے بعد اسے موت کا سامنا کرنا پڑا تھا –

    اگرچہ ان کی موت کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، تاہم اداکار نے اس سال کے شروع میں سانس کے مسئلے سے متعلق اپنے خوفناک تجربے کو شیئر کیا تھا، جس کی وجہ اس نے ویپ کی لت کو قرار دیا تھا۔

    مریم نواز کی فیک تصاویرمعاملہ:ملزمان کے فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹیں برآمد

    انتظامی کمپنی، انڈیپنڈنٹ کریٹیو مینجمنٹ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم صرف 46 سال کی عمر میں پال دانن کے انتقال کی المناک خبر سنا رہے ہیں”غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک پال بہت سے لوگوں کے لیے روشنی کا مینار تھا۔”

    دانن نے 2005 اور 2006 میں سیلیبریٹی لو آئی لینڈ کے ساتھ ساتھ 2017 میں مشہور شخصیت بگ برادر کے ذریعے شہرت حاصل کی،مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ دانن کی بے وقت موت ان تمام لوگوں کی زندگیوں میں ناقابل تلافی خلا چھوڑ دے گی جو اسے جانتے تھےاس مشکل وقت کے دوران، ہم پال کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کے لیے احترام اور رازداری کی درخواست کرتے ہیں۔

    علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی

    اداکار نے اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں عوامی طور پر بات کی تھی،انہوں نے The Sun on Sundayکو بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں سگریٹ نوشی مکمل طور پر ترک کرنے کا مشورہ دیا۔ باقاعدہ سگریٹ چھوڑنے کے بعد، دانن نے بتایا کہ وہ ڈسپوزایبل vapes کا "جنون” ہو گیا تھا۔

  • مریم نواز کی فیک تصاویرمعاملہ:ملزمان کے فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹیں برآمد

    مریم نواز کی فیک تصاویرمعاملہ:ملزمان کے فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹیں برآمد

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک تصاویر شیئر کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار حسین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی، سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر امریکا اور دیگر ممالک سے مواد شیئر کیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اس حوالے سے 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے اب تک 8 کو گرفتار کیا گیا ہے ان ملزمان کے موبائل فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹس برآمد ہوئیں اور یہ ملزمان ان ہی کی پوسٹس شیئر کررہے تھے، ملزمان اپنے کیے پر نادم ہیں، سوشل میڈیا پر ہماری اقداراور خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

    علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیگر ممالک سے سرورز کی تفصیلات کے لیے لیٹر لکھے ہیں، اس میں جو بھی ملوث ہوا ہم انہیں معاف نہیں کریں گے ہم ان ملزمان کو بیرون ملک سے پکڑ کر لائیں گے، ان ملزمان کا ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق ہے، ان کے پروفائل سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پولیٹیکل موٹیویٹد ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہورسرفرازچوہدری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے معزز مہمان 5 جنوری کو پاکستان آئے تھے، بیرون ملک بیٹھ کر لوگ مہم چلاتے ہیں 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور دیگر اضلاع سے بھی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، شہباز گل کی جانب سے بھجوایا گیا مواد ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوا، عمران ریاض بھی ملزمان کو استعمال کرتے ہوئے مواد بھجواتے تھے۔

    93 فیصد مقدمات کو یکسو کیا،صرف 7 فیصد مقدمات زیر تفتیش ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورے پاکستان کا ٹاسک دیا گیا ہے، تمام صوبوں میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کام کر رہی ہے، ملزمان نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں ملزمان کا مزید ڈیٹا مل رہا ہے، پاکستان سے باہر سے بھی ملزمان کو لایا جائے گا، ملزمان کے پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جائیں گے شہباز گل سمیت دیگر ملزمان کے اشتہاری ہونے کے بعد انٹرپول کو لکھیں گے، ملک دشمن سازش کو ناکام بنایا جائے گا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لوگ باہر بیٹھ کر مہم چلا رہے تھے ۔

    میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی سوار

    ایڈیشنل ڈائریکٹر سابئر کرائم سرکل نے بتایا کہ ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے، عادل راجا کے خلاف بھی انٹرپول کو لکھ رکھا ہے، مہم چلانے والے گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہے، یوٹیوبرز کے زیادہ فالوورز انڈیا سے ہیں جس کسی کی بھی جعلی ویڈیو بنا کر وائرل کی جائیں گی، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے ڈیپ فیک بنایا وہ جرم ہے، شیئر کرنے والے بھی ملزم ہیں اوراسی طرح لائیک اور ری شیئر کرنے والے بھی سائبر کرائم کے ملزمان ہیں جبکہ فنانشل فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، 2024 میں کروڑوں روپے کی ریکوری کرائی ہے، انٹرنیشنل فیک نمبرز بھی فروخت ہو رہے ہیں، 2021 کا ایک مدعی تھا اس کو 2024 میں رقم واپس کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا اللہ

  • 93 فیصد مقدمات کو یکسو کیا،صرف 7 فیصد مقدمات زیر تفتیش ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

    93 فیصد مقدمات کو یکسو کیا،صرف 7 فیصد مقدمات زیر تفتیش ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

    لاہور:سال 2024 میں SSOIU یونٹ کی شاندار پرفارمنس،گزشتہ برس سپیشل سیکشوئیل افینسز انویسٹی گیشن یونٹ نے 93 فیصد مقدمات کو یکسو کیا-

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق گزشتہ برس سپیشل سیکشوئیل افینسز انویسٹی گیشن یونٹ نے 93 فیصد مقدمات کو یکسو کیا، صرف 07 فیصد مقدمات زیر تفتیش ہیں جنہیں جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، گزشتہ برس خواتین سے زیادتی تشدد اور ہراسمنٹ کے 9183 مقدمات درج ہوئے-

    ایس ایس پی محمد نوید کےمطابق 2226مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے،ے بنیاد پائے جانے کی وجہ سے 6293 مقدمات کو خارج کیا گیا، مخواتین سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پر SSOIU افسران نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں-

    علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی

    انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ثبوتوں کی بنیاد پر مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگاروں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں،دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں،عوام الناس کو ہر صورت بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے-

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نےSSOIU کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا-

    میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی سوار

    دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے تھانہ گجر پورہ میں خاتون چور کی گرفتاری کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کر لی-

    ابتدائی تحقیقات میں خاتون رخسانہ اووڈھ چوری کے مقدمہ میں ملوث ہے،ملزمہ کو لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ گرفتار گیا گیا، کورٹ میں پیش کر کے 2روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا،ملزمہ سے 50ہزار روپے ریکور کیے گئے اور وویمن تھانہ لٹن روڈ میں بند کروایا گیا ، واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ آنے پر کسی غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اختیارات سے تجاوز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں-

    : پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

  • علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی

    علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی

    اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ( ف ) نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں-

    باغی ٹی وی: ترجمان جے یو آئی ( ف ) اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں۔

    اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کےساتھ ہو رہا ہے علی امین گنڈا پور جیسےمہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کےلیےاستعمال ہورہے ہیں علی امین اسٹیبلشمنٹ سے بند کمرے میں باقاعدہ معافیاں مانگتے ہیں اور باہر آ کر بڑھکیں مارنا شروع ہو جاتے ہیں، ڈی چوک میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

  • میڈرڈ کشتی   حادثہ ، 12 پاکستانیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا انکشاف

    میڈرڈ کشتی حادثہ ، 12 پاکستانیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا انکشاف

    میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی سوار تھے،تارکینِ وطن کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا، مقتولین میں 12 کا تعلق گجرات سے تھا۔

    باغی ٹی وی: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ماریطانیہ سے اسپین جارہی تھی، مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں سوار 36 افراد کو بچالیا گیا ہے، کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی تارکین سوار تھے،ڈوبنے والی کشتی میں سوار 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کشتی میں 66 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 44 کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،سمندری حدود میں درجنوں تارکینِ وطن کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاشیں سمندر میں پھینک دی گئی ہیں، جن میں 12 افراد کا تعلق پاکستان کے علاقے گجرات سے ہے۔

    وہ ممالک جن کی پروازوں پر برطانیہ میں پابندی عائد

    رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلرز نے 2 جنوری کو ایک کشتی موریطانیہ سے اسپین کے لیے روانہ کی جسے مراکش کی حدود میں لے جا کران انسانی اسمگلر نے روک لیا اور جو لوگ سوار تھے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے پیسوں کا مطالبہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلرز نے 2 جنوری کو ایک کشتی موریطانیہ سے اسپین کے لیے روانہ کی جسے مراکش کی حدود میں لے جا کران انسانی اسمگلر نے روک لیا اور جو لوگ سوار تھے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے پیسوں کا مطالبہ کیا،پاکستان کے غیر قانونی تار کین نے اپنے اہل خانہ سے رقم بھیجنے کے لیے رابطہ کیا اور انسانی اسمگلروں سے مزید وقت مانگا، جس کے بعد مزید پیسوں کا بندوبست کرنے کے لیے انسانی اسمگلرزاور پاکستانی نوجوانوں کے اہل خانہ کے درمیان 8 دن تک رابطہ رہا۔

    پنجاب پولیس کو 43 ارب روپے کے فنڈ جاری

    رپورٹ کے مطابق اس کے بعد اس واقعے میں 44 افراد کی موت واقع ہو گئی، جن میں سے 12 نوجوانوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے،غیرملکی ایجنٹوں نے سمندر میں دیگر ایجنٹوں سے رقم مانگی تھی، رقم نہ ملنے پر کشتی کو آٹھ روز تک سمندر میں کھڑا کردیا گیا ، جس سے متعدد پاکستانی اورغیرملکی تارکین بھوک پیاس سے مرگئے اسمگلرز کا سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان کے تارکین وطن کے اہل خانہ سے بھی رابطہ ہوا ہے، اس پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

    ادھر موریطانیہ سے میڈرڈ اسپین جانے والے غیر ملکی تارکین وطن کی کشتی کو حادثے سے متعلق دلخراش تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں تصدیق کی گی ہے کہ ان میں سے بیشتر پاکستانی نوجوانوں کو انسانی اسمگلروں نے مراکش کی سمندری حدود میں قتل کیا ہے جبکہ کچھ لوگ بھوک اور پیاس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس میں سیفکس (Sfax)شہر کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

    ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

    واضح رہے کہ تیونس میں اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آتے ہیں اور گزشتہ ماہ بھی تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کو 2 مختلف حادثات میں ڈوبنے والے 30 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔

    پی ٹی آئی کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا اللہ