Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل

    اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز اب 15 جنوری کی بجائے 16 جنوری سے ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب بدھ کی بجائے جمعرات کو طلب کرلیا گیامذاکراتی کمیٹی کے بعض اراکین کی طرف سے بدھ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد اجلاس اب بدھ کی بجائے جمعرات 16 جنوری کو ساڑھے 11 بجے کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا یہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا-

    اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری بروز بدھ کو دن ڈیڑھ بجے طلب کیا تھادوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج رات 10 بجے وطن واپس پہنچیں گے، ایاز صادق ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے تھےاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی واپسی کے بعد حکومت اپوزیشن مذاکرات کے تیسرے دور کا شیڈول فائنل ہوگا۔

  • سونا سستا،ڈالر  مہنگا ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

    سونا سستا،ڈالر مہنگا ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہواانٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافے ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے 48 پیسے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1412 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا بازار میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 362 ارب روپے ہے۔

    جبکہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپےکمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگیا ہےعالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرکمی سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز  کی  بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیاکارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔

    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام، اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

  • برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نسل پرستانہ بیانات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی خلوص، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والا یہ تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں پر محیط ہیں، 17 لاکھ سے زائد برطانوی پاکستانیوں کی موجودگی دونوں دوست ممالک کے درمیان سب سے مضبوط رشتہ ہے، اس کے پیش نظر، برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔

    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ چند افراد کے قابل مذمت اعمال کو پورے 17 لاکھ برطانوی پاکستانیوں کی کمیونٹی کے ساتھ جوڑنا درست نہیں، پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے برطانیہ کی ترقی، خوشحالی اور آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے برطانوی بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں دونوں عالمی جنگوں میں جمہوریت کی حمایت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ آج برطانوی پاکستانی برطانیہ کے صحت، ریٹیل اور سروسز سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کئی پاکستانی نژاد برطانوی شہری اہم عوامی عہدوں پر فائز ہیں، اور ہزاروں لوگ پارلیمنٹ کے اراکین، میئرز، کونسلرز اور مقامی پولیس اور میونسپل سروسز کے ارکان کے طور پر اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے ہیں، برطانوی پاکستانی کھیلوں اور فنون میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، ان کے کھانے اور موسیقی برطانوی ثقافت کو مزید خوبصورتی بخشتے ہیں، اتنی بڑی اور متنوع کمیونٹی کو چند افراد کے اعمال کی بنیاد پر بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔

    قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

  • جاپان میں 6.9  شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

    ٹوکیو: جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : جاپانی میڈیا نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان کے جنوب مشرقی میازاکی پریفیکچر( صوبے) کے علاقے کیوشو کے ساحل ساتھ لگنے والے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق آج شام 7 بج کر 19 منٹ پر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    واضح رہے کہ نومبر 2024 میں جاپانی کے وسطی شمالی علاقے میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

    عمران خان اور اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

    لاہور ہائی کورٹ کا خلیل الرحمان قمر کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم

  • پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس  ایوارڈز سے نوازا گیا

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کو پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا انگلش بیٹسمین جیسن رائے کو بہترین انفرادی بیٹنگ میں فینز چوائس کا ایوارڈ دیا گیا شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کے بہترین بولر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا، شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 7 میں یادگار پرفارمنس پر موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (ایم وی پی) ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    عمران خان اور اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل 2025:ڈرافٹ کی تقریب،تینوں کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب

  • عمران خان اور اہلیہ نے  توشہ خانہ ٹو کیس  کا فیصلہ چیلنج کردیا

    عمران خان اور اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    اپنی درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔

    قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست میں اسپیشل جج سینٹرل ، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 روز قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا، اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کارروائی نہیں، بلکہ مزید انکوائری کا کیس ہے۔

    فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا،عظمیٰ بخاری

    دریں اثنا اڈیالہ جیل کی عدالت ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کیس سے بریت کی درخواستیں بھی مسترد کر چکی ہے۔

  • قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تعصب تنگ نظری کے سوا کچھ نہیں پھر خود کو آزاد بھی کہلواتے ہیں، اللہ نے جدو جہد کو لازمی قرار دیا ہے، ہمیں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی: ملتان میں علما کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انبیا کرام نے سب سے زیادہ تکالیف برداشت کیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعصب تنگ نظری کے سوا کچھ نہیں پھر خود کو آزاد بھی کہلواتے ہیں، اللہ نے جدو جہد کو لازمی قرار دیا ہے، ہمیں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے، قوم قبول کرے یا نہ کرے جدو جہد جاری رکھنی ہے، نامناسب سہولیات کے پیش نظر لوگ شہر چھوڑ رہے ہیں، سیاست انبیا کا وظیفہ ہے، اسے دینی اداروں کے حوالے کیوں کردیا گیا؟-

    عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے ،بلاول بھٹو

    مولانا نے کہا کہ ہم اس وقت 21 ویں صدی میں جارہے ہیں، 19 ویں صدی سے لے کر 20 ویں صدی کے وسط تک برصغیر کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی لیکن کوئی ایک ایسی مثال نہیں ملتی جہاں مسئلک کا اختلاف پیدا ہوا ہو، امت بالکل متحد تھی۔

    وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی معیار کی سہولیات کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

    انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سیاست جن لوگوں کے ہاتھ میں آئی آج تک فتنہ و فساد اور خونریزی سے ہماری جان نہیں چھوٹی، ہم ہر متکبہ فکر سے بات کرنے والے لوگ ہیں، قوم کو جوڑنے اور انسانیت کی بات کرتے ہیں، پارلیمان میں تمام ممبران کو بڑی وضاحت سے کہا تھا کہ تمام مکاتب فکر اور امت مسلمہ کی نمائندگی کروں گا۔

    فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا،عظمیٰ بخاری

  • عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے ،بلاول بھٹو

    عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے ،بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے،یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف کا سفر2010 شروع ہوا تھا، آج تک چلتا آرہا ہے، جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور جو لوگ یہاں کام کرتے ہیں، اسی کے ساتھ وزارت صحت سمیت تمام نے مل کر سندھ کے ایک بہت بڑے مسئلے بچوں کی شرح اموات کا مقابلہ کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے، یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، آپ سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اچھا کام کیا، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدام کررہی ہے۔

    وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی معیار کی سہولیات کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی، بچوں کی شرح اموات پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں کافی کمی آئی، چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبے کو ہر تحصیل میں پہنچایا گیا۔

    بلاول کہا کہ عالمی سطح پر سندھ حکومت نے صحت کی سہولیات فراہم کی، سکھر اور خیرپور میں بھی چائلڈ لائف ایمرجنسی سہولت موجود ہے، سندھ سے شروع ہونے والا سفر ملک بھر کے لیے مثال ہے، صوبے پنجاب میں سندھ حکومت نے 2 ایمرجنسی روم قائم کیے، کوئٹہ اور گلگت میں بھی سندھ حکومت نے ایمرجنسی روم قائم کیے، کے پی میں بھی جلد چائلڈ لائف ایمرجنسی روم بنائیں گے۔

    غزہ جنگ بندی معاہدہ :قطر نے حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں یہ کامیابی 18ویں ترمیم کے بعد ممکن ہوئی، ہمارا این آئی سی وی ڈی نیٹ ورک ملک بھرمیں مشہور ہے، یہ کامیابی پبلک پرائیویٹ پارٹرنشپ کے بغیربھی ممکن نہیں تھی، صوبہ سندھ نےپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اب نہ صرف شہریوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کررہے ہیں، ہر تحصیل میں پہنچا رہے ہیں، سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں باقاعدہ بہتری آئی ہے۔

    فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا،عظمیٰ بخاری

  • غزہ جنگ بندی معاہدہ :قطر نے حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا

    غزہ جنگ بندی معاہدہ :قطر نے حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا

    دوحہ: قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں رات گئے مثبت پیش رفت ہوئی جس کے بعد قطر نے معاہدے کا فائنل ڈرافٹ اسرائیلی حکام اور حماس کے حوالے کردیا۔

    دوحہ میں جاری مذاکرات میں قطر کے وزیراعظم، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور شن بیٹ کے سربراہان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سمیت موجودہ امریکی حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔

    دوسری جانب اسرائیلی حکام نے نیوز ایجنسی کی رپورٹ پر جاری بیان میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق حتمی مسودہ ملنے کی نفی کردی،اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہیں اب تک مسودہ نہیں ملا تاہم معاہدے کا خاکہ واضح ہے اور اگر حماس جلد جواب دیتی ہے تو باقی چیزیں بھی جلد فائنل ہوجائیں گی۔

    اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ جنگ بندی سے متعلق بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہےجو پہلے سے بہتر ہےاور مجھے امید ہے جلد ہی ہم کچھ چیزیں ہوتے دیکھیں گے۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے تصدیق کی کہ قیدیوں کے معاہدے میں واقعی پیش رفت ہوئی ہےانہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل ایک معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ جلد ہی معلوم ہو جائے گا کہ آیا حماس بھی اس میں دلچسپی رکھتی ہے یا نہیں؟ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رہائی کے معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے اب "گہری” کوششیں جاری ہیں۔

    برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے القدس میں اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کی فریقین نے ایران، شام اور لبنان سمیت متعدد علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس کے برعکس حماس نے آج پیر کو اعلان کیا کہ وہ جلد ہی قیدیوں کی آزادی کی تاریخ طے کرے گی۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر خزانہ بزلیل سموٹرچ نے اس پیش رفت پر تنقید کی، جب یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ قطر میں غزہ میں لڑائی روکنے اور قیدیوں کی واپسی کے لیے کام ہو رہا ہے،اسرائیلی وزیر نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اسے "ہتھیار ڈالنے” کا سودا سمجھا جانا چاہیے،جس معاہدے پر کام کیا جا رہا ہے وہ اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے تباہی ہے۔