Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان کوسٹ گارڈز  کی کارروائیاں،73 ملین ڈالر سے زائد کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،73 ملین ڈالر سے زائد کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایرانی ڈیزل اور 73 ملین سے زائد مالیت کی منشیات کی بھاری کھیپ تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی اور اوتھل میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 لاکھ 23 ہزار 4 سو 52 لیٹر غیرقانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔

    اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں 135 کلوگرام میتھ آئس اور 652.5 کلوگرام چرس کی اندرون و بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 73.631 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، قبضے میں لیے گئے منشیات اور ڈیزل کے حوالے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیرقانونی اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار اداکرتی رہےگی۔

  • یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا

    یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا

    کیف: یوکرین کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کے مطابق یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین نےجدید ترین ’ٹرائیڈنٹ‘ لیزر ہتھیار رکھنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان برطانیہ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں یوکرین کو برطانوی لیزر ہتھیار کے پروٹوٹائپس تک رسائی دینے کے وعدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    یوکرین کی ان مینڈ سسٹمز فورسز کے کمانڈر، کرنل وادیم سخاریوسکی نے بتایا کہ یہ لیزر ہتھیار 2 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے سے طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہےانہوں نے یورپ ڈیفنس انڈسٹری کانفرنس کے دوران اس جدید لیزر ہتھیار کے حوالے سے کہا کہ ایسا ہتیھار ’واقعی موجود ہے اور یہ کام کرتا ہے‘، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہتھیار کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام جاری ہےیوکرین دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے جس کے پاس یہ جدید ہائی پاور لیزر ہتھیار موجود ہے۔

    اپریل میں سابق برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا تھا کہ برطانیہ کا ’ڈریگن فائر‘ لیزر ہتھیار یوکرین میں روسی ڈرونز کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جدید لیزر ٹیکنالوجی اس جنگ پر ’بڑے اثرات‘ مرتب کر سکتی ہے۔

  • ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سمیں بلاک

    ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سمیں بلاک

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، اس دوران ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا گیا ہے غیر قانونی سموں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے، یہ چھاپے قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور،پنوعاقل، کشمور، سکھر ،شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان،ساہیوال،حسن ابدال میں مارے گئے۔

    پی ٹی اے کے مطابق ان چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں، پی ٹی اے نے کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا،دہشت گردی میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر غیر فعال سمیں بلاک کی گئیں۔

  • پنجاب: کالجزمیں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    پنجاب: کالجزمیں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    لاہور: ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالجزمیں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالجزمیں24دسمبر سے 5جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ، پنجاب کے تمام کالجز 6 جنوری 2025 سے کھلیں گے،4 سالہ بی ایس پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے، بورڈ اور یونیورسٹیز کے شیڈولڈ امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخ تبدیل کردی،محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سردیوں کی چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اسکولوں میں چھٹیاں اب رواں ماہ 20 کی بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی،پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیاں 10 جنوری تک جاری رہیں گی، تعطیلات کے بعد اسکول 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی، چھٹیوں کی منظوری چیف جسٹس عامر فاروق نے دی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سردیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

  • غزہ جنگی بندی معاہدہ، حماس 2 اہم شرائط سے دستبردار

    غزہ جنگی بندی معاہدہ، حماس 2 اہم شرائط سے دستبردار

    قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ جاری ،جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبردار ہوگئی ہے حماس بیمار، عمر رسیدہ اور خواتین فوجی یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہوگئی اور حماس نے عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی قطر اور ترکیے منتقلی کی بھی حامی بھرلی ہے،حماس نے شمالی غزہ پٹی میں اسرائیلی چیک پوسٹوں کےقیام کی مخالفت کردی ہے۔

    دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط عائد نہ کرے تو جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے،رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چند دن میں جنگ بندی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 14 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جنگ رکوانے کے لیے مصر اور قطر کی کوششیں جاری ہیں ان دونوں ملکوں کی کوششوں کو اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی اور اسلحہ سپلائر امریکہ بھی حمایت حاصل ہےامریکہ کی مدد سے دونوں ملک جنگ کےآغاز سے ہی جنگ بندی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، نئی مذاکراتی نشست دوحا میں جاری ہونے کی اطلاعات ہی جس کے اسرائیلی تکنیکی ٹیم کے دوحا پہنچنے کی ایک روز پہلے خبر آئی تھی۔

  • پاک ایران وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

    پاک ایران وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قاہرہ میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ڈی ایٹ سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ،پاک ایران وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کا اعلی سطح کے تبادلوں میں اضافے پر بھی طمینان کا اظہار کیا جبکہ پاک ایران وزرائے خارجہ نے تجارت، اقتصادی تعاون اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے اصولی موقف کا ارادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا-

  • عبدالعلیم  کی ہدایت پر سپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل،مزید اقدامات کا فیصلہ

    عبدالعلیم کی ہدایت پر سپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل،مزید اقدامات کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی ہدایت پر سپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل،مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے ہدایت کی کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سپیشل اکنامک زونز کیلئےمحکمانہ امور کی تکمیل یقینی بنائے، چین سے صنعتوں کی منتقلی کیلئے خصوصی اقدامات کئےجائیں گے، کراچی کے صنعتی زون کو پورٹ قاسم سے منسلک کریں ،خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں-

    عبدالعلیم خان نے سپیشل اکنامک زونز میں ” ون ونڈو” سمیت تمام سہولیات اور ممکنہ سیکورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی،کہا کہ خصوصی صنعتی مراکز میں 150 کے لگ بھگ اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، اکنامک زونز میں ماحول دوست” گرین پاکستان انویسٹمنٹ” کی طرز پر کام ہو گا-

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ”پرائد آف پاکستان ” کے نام سے گروپ بنایا جائے گا،وفاقی وزیرنے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بیرون ملک رابطوں کیلئے ایک ہفتے کا ٹاسک دے دیا، جبکہ سپیشل اکنامک زونز کے اجلاس میں ” آسان کاروبار ایکٹ 2024” سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا-

  • تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

    تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

    لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی 8 ڈاؤن تیز ایکسپریس جب رائے ونڈ کے قریب پہنچی تو انجن کے ساتھ لگی بریک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،مسافروں کے شور مچانے اور دھواں اٹھنے پر ٹرین کو روک لیا گیا، ٹرین کے مسافروں، ریلوے حکام اور ریسکیو ٹیم نے بوگی کو انجن سے الگ کرکے آگ پر قابو پا لیا، اس دوران لاہور سے کراچی جانیوالی تمام ریل گاڑیوں کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور تمام ڈاؤن ٹریک کی ٹریفک کو بند کردیا گیا-

    حکام کے مطابق چند گھنٹوں کے بعد بریک بوگی کو الگ کرکے تیز گام ایکسپریس کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی تمام ٹرینوں کی آمد جاری رہی، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • پوری قوم کو پاک فوج کے شہداءاور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے،وزیراعظم

    پوری قوم کو پاک فوج کے شہداءاور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:سن 1971 کی جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو وزیراعظم نے ان کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ 1971 میں واہگہ بارڈر پر مثالی جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر دشمن کو پسپا کرتے رہے، لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے دشمن کے طاقت اور عددی برتری کے نشے کو خاک میں ملا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب الوطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے جس نے وطن عزیز کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا، لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا وطن سے عہد وفا اور ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کیلئے مشعل راہ ہے ،مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہدااور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی-

  • ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے،وزیرخزانہ

    ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے،وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، معاشی استحکام کے ساتھ شرح نمو میں اضافہ ترجیح ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 10سال بعد اس لیول پر آیا ،ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے،یقین ہے ترسیلات زر35ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی،برآمدی شعبے میں بھی مثبت رجحان ہے،ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے –

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی 6سال کی کم ترین سطح پرہے،نومبر میں 4.9فیصد پر آگئی،مہنگائی کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑتاہے،کوشش کریں گے مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں، اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار شرح سود میں کمی کی ، شر ح سود کا 13 فیصد پر آنا معیشت کیلئے اہمیت کا حامل ہے ،کاروباری برادری کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔