Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جوبائیڈن کا امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان

    جوبائیڈن کا امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان کیا ہے،امریکی صدر جو بائیڈن نے غیر متشدد جرائم کے مرتکب 39 امریکیوں کو صدارتی معافی جاری کی ہے، اور تقریباً 1500 دیگر افراد کی سزاؤں میں کمی کی ہے-

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اسے ایک ہی دن میں جاری ہونے والی صدارتی معافی کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا، اس نے ملوث افراد کے نام نہیں بتائے ہیں،صدر جوبائیڈن نے 1500 مجرمان کی سزائیں تبدیل کردیں،امریکی آئین حکم دیتا ہے کہ صدر کے پاس "مواخذے کے معاملات کے علاوہ، امریکہ کے خلاف ہونے والے جرائم کے لیے معافی دینے کا وسیع اختیار ہے”۔

    اس ماہ کے شروع میں ، بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر کو ایک متنازعہ معافی جاری کی ، جس نے صدر کے اپنے قریبی لوگوں کو معاف کرنے کے حالیہ رجحان کو جاری رکھا اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا کہ معاف کیے جانے والوں نے "کامیاب بحالی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی برادریوں کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے”۔ ان کی غیر متشدد سزاؤں میں منشیات کے جرائم شامل تھے۔

    جن مجرمان کی سزاؤں میں کمی ہوئی ان میں وہ قیدی شامل ہیں جو کورونا کےدوران اپنے گھروں میں کم از کم ایک سال قید رہےجبکہ معافی پانے والے 39 مجرمان وہ ہیں جو عدم تشدد کے جرائم کے مرتکب تھے،بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے دکھایا ہے کہ وہ دوسرے موقع کے مستحق ہیں۔

    کورونا وبا کے دوران امریکا میں ہر 5 میں سے ایک قیدی کورونا کا شکار رہا، قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی صدر جوبائیڈن کے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن اور ٹیکس کیس میں معافی دینے کے دباؤ کے باعث ہے۔

    واضح رہے کہ جوبائیڈن انتقام سے بچنے اور ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے کیپٹل ہل کے مجرمان کو بھی پیشگی معافی دینے پر غور کررہے ہیں۔

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 6 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی۔

  • پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کا راج قائم کیا اور ڈنڈے لے کر چلتے ہیں،شیری رحمان

    پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کا راج قائم کیا اور ڈنڈے لے کر چلتے ہیں،شیری رحمان

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے روز بیانیہ بدلتے ہیں، سول نافرمانی کی بات کرتے ہیں اور مذاکرات کی بھی، پی ٹی آئی کو معافی مانگنا پڑے گی۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ میں دوران خطاب شیری رحمان نے کہا نو مئی کو آپ نے جو کیا وہ کسی پارٹی نے نہیں کیا، بات چیت یکطرفہ طور پر نہیں ہوسکتی، جلاؤ گھیراؤ کو آزادی نہیں سمجھتے پی ٹی آئی والے روز بیانیہ بدلتے ہیں، سول نافرمانی کی بات کرتے ہیں اور مذاکرا ت کی بھی، پی ٹی آئی کو معافی مانگنا پڑے گی، کسی کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی دور میں مخالفین کیخلاف کیسز بنائے گئے؟ ہم جلاؤ گھیراؤ کو آزادی نہیں سمجھتے، ہم نے ایسی آزادی نہیں مانگی جو پی ٹی آئی والے مانگتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں جوکچھ موجود ہے، ہم اسے نہیں ہٹانا چاہتے، اگر ہم آپ کے ساتھ ناانصافی کریں گے تو ہمارے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی، آپ نے گالم گلوچ کا راج قائم کیا اور ڈنڈے لے کر چلتے ہیں، مذاکرات کے لیے یکطرفہ شرائط نہیں ہوسکتیں، ملک کا استحکام اس وقت نازک مرحلے پر ہے، پی ٹی آئی کو اپنے کیے پر معافی مانگنا پڑے گی، معافی آپ مانگیں، ہم سے کس منہ سے معافی منگوا رہے ہیں؟

    شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لانگ مارچ کیا لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا، آپ کا لیڈر کہتا ہے میں ہوں تو سب کچھ ہےآپ آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تاکہ ملک کی معیشت تباہ ہو، آپ کے پاس آنسو گیس کے شیل کہاں سے آئے تھے؟ تحریک انصاف نے ریاست پر حملہ کیا، اب آپ لوگوں کےِ’’فیض یاب‘’ ہونے کا وقت گزرچکا۔

    انہوں نےکہا کہ بنیادی حقوق کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا نام نہ لیا جائے، ہم نے ہمیشہ سیاسی تحمل سے کام لیا ہے،آپ ایک ایک طرف سول نافرمانی کی کال دیں، اور دوسری طرف مذاکرات، یہ نہیں ہوسکتا کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر احتجاج ہو، سنگجانی کی اجازت دی تو وہاں احتجاج کر لیتے، آپ نے دارالخلافہ میں تماشا کیا، پُرتشدد احتجاج کی کسی طور اجازت نہیں ہونی چاہیےآپ نے ریاست پر حملہ کیا، جس کے شواہد موجود ہیں، جمہور کے لیے لڑائی زہر کے پیالے پی کرکی جاتی ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ آپ یہ نہیں کہ سکتے کہ ہم ہیرو اور آپ زیرو ہیں، آپ نے 9 مئی کو جو کچھ کیا وہ آج تک کسی سیاسی پارٹی نے نہیں کیا کسی طور پر پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہم نے ایسی آزادی نہیں مانگی جو پی ٹی آئی والے مانگتے ہیں، آزادی ذمہ داری سے آتی ہے، ہم جلاؤ گھیراؤ کو آزادی نہیں سمجھتے خود کو بچانے سے پہلے ملک بچانےکی بات ہونا چاہیے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ صدر زرداری گرفتار ہوئے توانہوں نے ڈنڈے نہیں برسائے ، ہم آپ کے ساتھ ناانصافی کریں گے تو ہم بھی بھگتیں گے، میں نے کئی بار کہا کہ اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کرسکوپیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، ہم نے ڈنڈے کھائے ہیں ، چلائے نہیں، آپ نے فریال تالپور اور مریم نواز کو کیسے اٹھایا تھا؟

  • پاکستان  سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    پاکستان سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی و ی: پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ونڈو کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کھل گئی ہے، کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا عمل رواں ماہ کیا جائے گا، پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہونا ہے، ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائےگا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کےساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، یہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا ایک دلچسپ آغاز ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہم نے ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہےتاریخی 10 واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم شائقین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔

  • اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی، اجلاس طلب، نام تجویز

    اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی، اجلاس طلب، نام تجویز

    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن جج اعظم خان اور ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کے نام کے تجویز کردیئے گئے ہیں۔
    judges
    جوڈیشل کمیشن کے رکن بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے ایڈووکیٹ کاشف علی ملک اور رکن جوڈیشل کمیشن اسلام آباد ذوالفقار علی عباسی کی جانب سے سید قمر حسین سبزواری کی تجویز دی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے سلطان مظہر شیر خان، ممبر جوڈیشل کمیشن روشن خورشید بھروچہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ہمایوں دلاور کے نام کی تجویز دی گئی ہے۔

    فاروق ایچ نائیک نے قمر حسین سبزواری، عمر اسلم خان، دانیال اعجاز، کاشف علی کے نام تجویز کردیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 21 نام تجویز کیے ہیں جن میں محمد صدیق اعوان،چوہدری اقبال احمد خان ،محمد آصف سعید رانا کے نام بطور جج تجویز کیے ہیں۔
    judges
    ان کے علاوہ محمد اجمل زاہد ،عبدالباسط خان بلوچ،حسن نواز مخدوم ،عامر عجم ملک اور شیریں عمران کے نام بھی بطور جج لاہور ہائیکورٹ تجویز کیے گئے ہیں۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملک وقاص حیدر اعوان، ایڈووکیٹ اسد محمود عباسی، محمد امجد پرویز ، شہزاد محمود بٹ ،احسن رضا کاظمی ،خالد بن عزیز، محمد جواد ظفر اور خالداسحاق کے نام بھی بطور جج لاہور ہائیکورٹ تجویز کیے ہیں۔

    دریں اثنا سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلیے 11نام تجویز کیے ہیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام لاہور ہائیکورٹ کیلیے بطور جج تجویز کیے ان میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم شامل ہیں۔

    جزیلہ اسلم سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکی ہیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کیلیے بطور جج ایڈووکیٹ حیدررسول مرزا ،منور السلام ،خالد اسحاق ،رافع ذیشان ، جاوید الطاف، ایڈووکیٹ قاسم علی چوہان ، سید شہاب قطب،عاصمہ حامد،ث مینہ خالد محمود کے نام بھی بطور لاہور ہائیکورٹ جج تجویز کیے ہیں۔

    علاوہ ازیں ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ کیلیے تین نام تجویز کیے، ان میں ایڈووکیٹ محمد ثاقب جیلانی ،بیرسٹر قادر بخش اور ایڈووکیٹ ہما اعجاز زمان کے نام شامل ہیں۔

    سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج تعیناتی کیلیے 8 وکلاء کے نام تجویز کیے ہیں جن میں ملک جاوید اقبال وائیں، حسیب شکور پراچہ، مجیب الرحمان کیانی، سہگل اعجاز، ثاقب جیلانی، آیان طارق بھٹہ، نوازش پیرزادہ اور صباحت رضوی شامل ہیں۔
    judges
    جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لئے اختر حسین نے 2 وکلا کے نام تجویز کئے ہیں جن میں ملک جاوید اقبال اور سید علی عمران شامل ہیں-

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبرکو شام 4 بجے ہوگا۔

  • گاؤں جہاں گالی دینے ،چائلڈ لیبراور بچوں کے فون استعمال کرنے پر جرمانہ ہوگا

    گاؤں جہاں گالی دینے ،چائلڈ لیبراور بچوں کے فون استعمال کرنے پر جرمانہ ہوگا

    بھارت کے ایک گاؤں میں چائلڈ لیبر، گالم گلوچ اور بچوں میں موبائل فون کی لت کو روکنے کے لیے ایک منفرد اقدام شروع کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں سونڈالہ میں اب اگر کوئی شخص گالی دیتے ہوئے پکڑا گیا، اسکول کے طالب علم کو گھر میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا یا گاؤں میں کسی نے بچوں سے مزدوری کرائی تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ گاؤں میں پنچایت نےکیا ہے پنچایت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ گالم گلوچ کرنے والوں، بشمول ماں اور بہن کے خلاف زبان استعمال کرنے والوں پر 500 بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ،گاؤں میں دیکھا گیا کہ موبائل فون کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے اسکول کے طلبا کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ تاہم پنچایت کی جانب سے والدین سے کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون استعمال نہ کرنے دیں۔

    پنچایت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ شام 7 بجے سے 9 بجے کے درمیان اسکول کے طلبا کو گھر میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کسی بچے کو اس وقت کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خاندان پر 500 روپے کا جرمانہ عائد ہوگا اسکول کے اساتذہ پر مشتمل ایک ٹیم روزانہ شام 7 سے 9 بجے کے دوران گاؤں میں گشت کرے گی تاکہ موبائل فون کے استعمال کی نگرانی کی جا سکے۔

    اس کے علاوہ گاؤں میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ایک مہم چلائی گئی ہے، جس کے تحت ایک منفرد نعرہ بنایا گیا ہے، ‘چائلڈ لیبر دکھائیں اور 1000 روپے انعام پائیں’۔ اگر کوئی بچہ مزدوری کرتا ہوا دکھائی دے تو اس کی تصویر کھینچ کر پنچایت کے دفتر لے آئیں۔ تصویر لانے والے شخص کو 1000 روپے انعام دیا جائے گا۔

    گاؤں کے لوگوں کو پنچایت کے ان فیصلوں سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں،پنچایت کی جانب سے گاؤں میں گالم گلوچ کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ تو کیا گیا لیکن یہ ثابت کرنا مشکل ہوگا کہ کس نے گالی دی ہے،تاہم اس کے لیے گاؤں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن میں لوگوں کی آوازیں بھی ریکارڈ ہوتی ہیں۔

  • واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ،ایف آئی اے نے خبردار کر دیا

    واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے واقعات میں اضافہ،ایف آئی اے نے خبردار کر دیا

    کراچی: ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ شہری تصدیقی کوڈز کا اشتراک کسی بھی فرد سے نہ کریں-

    باغی ٹی وی:ایف آئی اے کےمطابق واٹس پردھوکہ دہی میں ملوث عناصراپنا تعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اورپاکستان انجینئرنگ کونسل سےظاہرکرکے شہروں سے بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رابطہ کررہے ہیں،یہ عناصرخود کواعلیٰ تعلیمی اداروں کےاہلکار بن کرعوام کونشانہ بنارہے ہیں-

    ایف آئی اے کے مطابق کسی بھی شہری کو ورغلانے کے لیے ڈگری کی تصدیق کرنے اورکوڈ بھیجنے کا اصرار کرتے ہیں، ان غیر متعلقہ لوگوں کو کوڈ شئیرہوتےہی واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے،پھرہیک شدہ نمبرزکے قریبی افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کا عمل شروع ہوجاتا ہے ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں عوام محتاط رہیں اورکسی غیرمعمولی صورتحال میں سائبرکرائم ونگ کواطلاع دیں۔

  • یوکرین نے روس کے اہم میزائل سائنسدان کوقتل کر دیا

    یوکرین نے روس کے اہم میزائل سائنسدان کوقتل کر دیا

    ماسکو: روس کے اہم میزائل سائنسدان کو ماسکو کے ایک پارک میں قتل کر دیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبارکے مطابق یہ سائنسدان، جو ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے، روسی Kh-59 کروز میزائل کو اپگریڈ کرنے پر کام کر رہے تھے فوری طور پر قیاس آرائی کی گئی کہ انہیں یوکرین کی فوجی انٹیلیجنس نے قتل کیا ہے۔

    جلاوطن روسی صحافی الیگزینڈر نیو زوروف نے کہا کہآج ماسکو میں جی یو آر فورسز نے ایک خاص مجرم، میخائل شاتسکی، کو ختم کر دیا، جو مارس ڈیزائن بیورو کے ڈپٹی جنرل ڈیزائنر اور سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے وہ Kh-59 کروز میزائل کو Kh-69 سطح پر اپگریڈ کرنے، نئے ڈرونز متعارف کرانے میں ملوث تھے اور ہزاروں بے گناہ یوکرینیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔

    روسی اے پی این نیوز ایجنسی نے بتایا کہ 11 دسمبر کو کوتیلنیکی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں مارس ڈیزائن بیورو کے سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میخائل شاتسکی کو قتل کر دیا گیا وہ کروز میزائل کی اپ گریڈیشن اور جدید فوجی ڈرونز کی تیاری میں مصروف تھے، یوکرینی قوم پرستوں نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے، میخائل شاتسکی کو روس کے صدارتی محل کریملن سے آٹھ میل دور ایک نامعلوم قاتل نے کوزمینسکی فارسٹ پارک کوتیلنیکی میں قتل کیا۔

    فوری طور پر کوئی سرکاری روسی بیان سامنے نہیں آیا، یوکرین کے عوامی نشریاتی ادارے "سسپیلنے” نے کہا کہ انہیں یوکرینی "خصوصی خدمات” سے تصدیق ملی ہے کہ شاتسکی کو "ختم” کر دیا گیا ہے۔

  • پنجاب کو معاشی طورپر مستحکم اور ایک عوامی فلاحی صوبہ بنانا چاہتی ہوں،مریم نواز

    پنجاب کو معاشی طورپر مستحکم اور ایک عوامی فلاحی صوبہ بنانا چاہتی ہوں،مریم نواز

    بیجنگ: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے شنگھائی مو سمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاس سےخطاب کیا-

    باغی ٹی وی: وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے چین کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی بیجنگ پنجاب ورکنگ گروپ کے ذریعے نالج شیئرنگ، پالیسی سازی، کیپسٹی بلڈنگ، ڈیٹا شیئرنگ اورٹیکنالوجی ٹرانسفر پر کام کیاجائے گا بیجنگ پنجاب ورکنگ گروپ سے کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات کے لئے گرین اربن پلاننگ، گرین انرجی، ای ٹرانسپورٹ کو ممکن بنایا جائے گا –

    مریم نوازشریف نے کہا کہ 32سال بعد چین کا دورہ کیا تو ایک نیا چین دیکھنے کو ملاجسے لوگ دور حاضر کا معجزہ کہتے ہیں چین یکسر بدل چکا ہے،چائنہ کی ترقی پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے مشعل راہ ہےچین ایک جیتا جاگتا معاشی معجزہ ہے،ہر شعبے میں چین کی ترقی معجزاتی ہے،چین انفراسٹرکچر، تربیت یافتہ ہیومن ریسورس اور صنعتی ترقی کے لحاظ سے ایک معجزہ ہے-

    مریم نوازشریف نے کہا کہ چین نے ماحولیاتی اور فضائی آلودگی پرمکمل کنٹرول کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ہےماحولیات کے شعبے میں مہارت رکھنے والے چین کے وزیر ماحولیات نہایت ہی قابل شخصیت ہے،خراج تحسین پیش کرتی ہوں چین کے وزیر ماحولیات نے چین کے انوائرمنٹ کوبہتر اورزندگی کو سانس لینے کے قابل بنایا-

    مریم نوازشریف نے کہا کہ چین کے موثر اور دیر پا اقدامات ماحولیات کی بہتری کی کمٹمنٹ کو ظاہر کرتے ہیں ،چین کے صدر شی جن پنگ نے پہلی دفعہ مشترکہ منزل کا ویژن دیا چین کے صدر نہ صرف اپنی محنت کا ثمر بلکہ کامیابیو ں میں بھی دوسروں کو شریک کررہے ہیں چین ماحولیاتی آلودگی کے خطرے سے دوچار ممالک کی معاونت کررہاہے-

    مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سموگ کا مسئلہ گزشتہ چند سالوں سے گھمبیر صورتحال اختیار کرچکا ہے،چین نے 800ملین افرادکو غربت سے نکالا اور ان کا معاشی سٹیٹس بلند کیا ،پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے،15کروڑ عوام کے صوبے کی چیف ایگزیکٹو ہوں ، پنجاب کو انوائرمنٹ کے مسائل کا سامناہے پنجاب کو معاشی طورپر مستحکم اور ایک عوامی فلاحی صوبہ بنانا چاہتی ہوں –

    مریم نوازشریف کے مطابق ایسا پنجاب چاہتی ہوں جہاں لوگ محسوس کریں کہ حکومت ان کا ماں کی طرح احساس رکھتی ہے پنجاب کو ماحولیاتی اعتبار سے مضبوط اور توانا بنانے کے لئے پرعزم ہیں پنجاب کی متحرک اور سرگرم سینئر منسٹر ماحولیات کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہےسینئر منسٹر ماحولیات میں لمحہ بہ لمحہ بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہیں –

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سینئر منسٹر نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی بہتری کے لئے قابل عمل اور قابل تحسین ایجنڈا پیش کیا، پاکستان میں عموما سموگ کا سپیل100سے 120دن تک محیط ہوتا ہےسموگ راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی، شارٹ، میڈیم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جارہی ہے ،سموگ کے حوالے سے چائنہ کے بلند عزائم قابل تقلید اور قابل تحسین ہیں –

    انہوں نے کہا کہ بلیو ٹیک کلین ائیر الائنس کا دورہ کرکے سموگ کے خاتمے کیلئے چین کے اقدامات سے آگاہی حاصل کی،بلیو ٹیک ائیر الائنس میں ماہرین سے بہت سی چیزیں جاننے، سمجھنے اور تبادلہ خیال کاموقع ملا،چند روز میں سموگ ختم ہوگئی ہم اس کے اسباب جاننے کی کوشش کررہے ہیں ،پنجاب کے لوگو ں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدام کرنے کا عزم رکھتے ہیں-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سموگ کے آنے پر ہمیں سکول، انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کو بند کرنا پڑتا ہے سموگ آنے کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر اور ہر کام ساکت ہوجاتاہےائیر پولیشن کو کنٹرول کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں ،منصب سنبھالتے ہی پہلی جامع کلائمیٹ چینج، ایکشن پلان او رپالیسی دی –

    انہوں نے کہا کہ ایگرکلچر، ٹرانسپورٹ او رانڈسٹریل سیکٹر میں ماحول دوست اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں زراعت میں جدت لانے کیلئے میکانزیشن اور ای میکانزیشن متعارف کرا رہے ہیں زراعت کے پرانے اور روایتی طریقے تبدیل کر کے جدت لائی جا رہی ہے فصلوں کی با قیات کو جلانے پر موثر انداز میں کنٹرول کیا جا رہاہے،پرانی زرعی مشینری کو سپر سیڈر جیسے زرعی آلات سے تبدیل کررہے ہیں –

    مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی پہلی ای ٹرانسپورٹ پالیسی متعارف کرائی، چائنہ کی طرز پر بتدریج روایتی ٹرانسپورٹ کو ای ٹرانسپورٹ میں بدل رہے ہیں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے وہیکل فٹنس سر ٹیفکیٹشن کو یقینی بنا رہے ہیں انڈسٹریل یونٹس کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کرکے ماحول دوست پالیسی کو یقینی بنا رہے ہیں چائنہ کی طرح انڈسٹری کو شہر وں سے باہر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ،چین کے معزز وزیر ماحولیات کی حیاتیاتی تنوع اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے لئے مہارت قابل تحسین ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں چین کے مشاہدات اور تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے ،مجھے توقع ہے کہ اس میٹنگ سے حوصلہ افزا نتائج کی خواہاں ہوں ، پنجاب کے لوگ چین کے ماحولیاتی آلودگی کے لئے اقدامات سے مستفید ہوسکیں گےماحولیاتی آلودگی میں کمی اور خاتمے کے لئے چین کے بھرپو رتعاون کے منتظر ہیں ،مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے ساتھ آئیڈیاز، ٹیکنالوجی او رتجربات شیئر کرسکتے ہیں –

    مریم نوازشریف نے کہا کہ چین کی تقلید کرتے ہوئےپنجاب میں گرین انرجی اورقابل تجدید انرجی کے پراجیکٹ پر ہم کام کررہے ہیں چین میں داخل ہوتے ہی ہوائی جہاز سے ونڈ انرجی کے بہت بڑے کوریڈور کو دیکھنے کا موقع ملا، ونڈ مل کے پراجیکٹ کو دیکھنا متاثر کن تھا،یوں لگ رہا تھا جیسے فرشتے ونڈ مل کے پروں کو چلا رہے ہیں،چائنہ کے وزٹ سے پہلے پنجاب میں سولر پینل پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا ہے سولر پینل پراجیکٹ کے لئے چین کی کمپنیوں سے اشتراک کار کیاجارہاہے،لوگ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہیں ،پنجاب کو بتدریج کلین انرجی، گرین انرجی اورسولر پراجیکٹ پر منتقل کررہے ہیں –

  • جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ٹیمبا بووما کریں گے، میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے لیے اپنے سب سے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے کاگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ 18 سالہ فاسٹ باؤلر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو ون ڈے میں اپنا ڈیبیو کریں گے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ آخری ون ڈے 22 دسمبر کو ہوگا۔

    اسکواڈ :
    ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی اور ریسی وین دیر ڈیسن۔

    دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کل جونسبرگ کے لیے روانہ ہو گی لاہور اور کراچی کے قومی کھلاڑی بذریعہ دبئی فلائٹ سے جوہانسبرگ جائیں گے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود، محمد عباس، عامر جمال اور نائب کپتان سعود شکیل ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    خرم شہزاد، میر حمزہ، نعمان علی اور حسیب اللہ بھی ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گےہیڈ کوچ قومی ٹیسٹ ٹیم جیسن گلیسپی بھی کل بروز جمعہ جنوبی افریقہ جائیں گے،ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ میں قومی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں ہو گا، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے باعث ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہو گیاٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔

    کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران ٹم نیلسن کا کہنا تھا کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا۔ اور ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے بھی تیار تھے لیکن پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں، ٹم نیلسن کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری ہوئی تھی-