Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نواز شریف سے مری میں  بیلا روس کے صدر کی ملاقات

    نواز شریف سے مری میں بیلا روس کے صدر کی ملاقات

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے مری میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی: لیگی ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگایا کہا کہ کہا کہ طویل عرصے بعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں۔

    https://x.com/pmln_org/status/1861718458435817491

    سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ انتہائی گرم جوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی بیلا روس کے صدر کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں۔
    https://x.com/pmln_org/status/1861712448698400807
    واضح رہے کہ بیلا روس کے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی طرف سے اپنے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کے لیے مری پہنچے ہیں۔

  • آرمی چیف سے چینی  سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس دوران باہمی اعتماد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بین الاقوامی اور علاقائی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا، چینی جنرل ژانگ یوشیا کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی عسکری قیادت سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تاریخی دوستی نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے، یہ تاریخی شراکت داری مزید بڑھنے کے لیے تیار ہےجنرل ژانگ یوشیا نے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ سے متعلق پاکستان کی ثابت قدمی کی تعریف کی جب کہ چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے،آئی جی اسلام آباد

    احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے،آئی جی اسلام آباد

    آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ٹئیر گیس کا اسلام آباد میں استعمال کیا گیا،سب کو احتجاج کرنے کا حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی: چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ بڑے پنکھوں کا استعمال کرکے ٹئیر گیس کو پولیس کی جانب دھکیلاگیا مظاہرین کو مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے954 کو گرفتار کیا گیاکل کے دن 600 سے زائد کارکنان اور 210 گاڑیوں کو پکڑا گیا،اسلحہ بھی پکڑا گیا جس میں کلاشنکوف اور بھاری اسلحہ موجود تھا-

    انہوں نے بتایا کہ71 سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے 52 صرف کل زخمی ہوئے27 اہلکار ایسےتھے جو گولی لگنے سے زخمی ہوئے
    رینجرز کے 3 اہلکاروں کوشہادت نصیب ہوئی ، مالی نقصان کروڑوں اربوں میں ہوسکتا ہےپولیس نے اس کو روکا تو سیدھے فائر مارے گئےکیسے ممکن تھا کہ کسی ایک بھی پوائنٹ کو کوئی پار کر لے، لیکن جب خطرناک اسلحہ استعمال کیا جاتا ہے تو آسان نہیں-

    آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے زخمی بھی ہوئے اور شہید بھی ہوئےاب تک انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج کیے گئے مقدمات میں احتجاج کرنے والے اور کروانے والے سب کو نامزد کیا جائے گاکرنے والے کی طرح کروانے والے کی بھی وہی سزا ہےچند ہزار لوگ آئیں اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کریں یہ نہیں ہو سکتا-

    علی ناصر رضوی نے بتایا کہ کل رات ہوئے آپریشن میں ہم نے آنسو گیس کے ذریعے علاقے کو کلئیر کروایا، 3000 سے زائد ایسی گاڑیوں کی فوٹیجز آگئیں جن کو استعمال کیا جارہا ہے،سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے،کیمروں کی مدد سے گھروں اور ہاسٹلز کو بھی دیکھا جا رہا ہے،مظاہرین میں غیر ملکی شہریوں کا ہونا تشویش ناک ہے کل کے دن 19 جبکہ پرسوں 37 افغان شہری گرفتار ہوئے-

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بغیر این او سی کے کسی بھی افغان شہری کو شہر میں رہنے نہیں دیں گے، یہ ملک کا دارالحکومت ہے یہاں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، آپ یہاں رہیں بھی اور دہشتگردی بھی کریں یہ ممکن نہیں، انف از انف، احتجاج اور دہشتگردی میں فرق ہے-

    اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پکڑے گئے مظاہرین میں افغان شہری بھی شامل تھے، عدالت نے احتجاج کے لیے سنگجانی کی اجازت دی تھی مگر شرپسند بلیو ایریا اور ریڈ زون میں آنے کے لیے بضد تھے، اسلام آباد کی خوبصورتی اور گرین بیلٹس کو تباہ کیا گیا، بیلا روس کے صدر اور وفد اسلام آباد میں موجود ہیں، اہم دورے کے موقع پر ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا، ریاست کی رٹ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، احتجاج میں غیرملکی بھی موجود تھے۔

    محمدعلی رندھاوا نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاست کی عملداری بحال کرنے کے لیے کردار ادا کیا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام آباد میں تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، اسلام آباد کے تمام روٹس کلیئر ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاست کی عملداری بحال کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کا انقلاب دم دبا کر بھاگ گیا ہے،مریم اورنگزیب

    بانی پی ٹی آئی کا انقلاب دم دبا کر بھاگ گیا ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ 9 مئی ٹو کے پلان کو ناکام بنا دیا گیا-

    باغی ٹی وی: مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرپسند 2014 میں ڈی چوک قبریں کھودنے آئے تھے اور 2024 میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کر کے بھاگ گئے 9 مئی کو کارکنوں کو آگے لگا کر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور 26 نومبر کو کرائے کے دہشت گردوں اور اسلحے کے ساتھ رینجرز اور پولیس شہید کروائے گئے، یہ لوگ ڈی چوک میں صرف رینجرز اور پولیس کی لاشیں لینے آئے تھے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور گنڈا پور ہیں، جو سر پہ کفن باندھ کے آنے کا نعرہ لگا کر آئے تھے وہ پولیس اور رینجرز کو شہید کر کے بھاگ گئے، کوئی بھی پاکستانی یہ حرکت نیہں کر سکتا، تین دن عوام نےپی ٹی آئی کی دہشت گردی دیکھی، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں“ہارڈنڈ کرمنلز“ کا گروہ ہےبانی پی ٹی آئی کا انقلاب دم دبا کر بھاگ گیا ہے۔

  • تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا،عظمی بخاری

    تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا،عظمی بخاری

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھریلو خاتون بشریٰ بی بی 3 دن سڑکوں پر دندناتی رہی-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کسی بھی کال پر پنجاب کےعوام نہیں نکلے، وزیراعلیٰ پنجاب نے احتجاج کی کال مسترد کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق پر یلغار کی،تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتون کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، پنجاب میں اشیائے خورد و نوش سمیت کسی چیز کی قلت نہیں، موجودہ صورتحال میں میڈیا نے عوام کو سچ دکھایا، دنیا کی تاریخ میں اتنی جلدی کوئی نہیں بھاگا، پی ٹی آئی ورکرز تو کھڑے رہے لیکن باجی خود بھاگ گئی، بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا بشریٰ بی بی نے اپنی کم خواندگی اور ناتجربہ کاری سے بیڑا غرق کیا، تعویزوں، موکلوں پر آپ سیاسی خاتون نہیں بن سکتیں، علی امین گنڈاپور کو کل ڈنڈے اور گالیاں پڑیں، دنیا کا کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا بیلاروس کا وفد اسلام آباد میں موجود تھا، ان کے سامنے ملک کی کتنی بدنامی ہوئی ہوگی، اب اس پارٹی اور اس کے قائدین کو شرم کرنی چاہیے جنہیں لاکھوں لوگوں کی آمد کی امید تھی اس جماعت کے فالوورز سے سوال ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو لینے آئے تھے لیکن ان کی جماعت کی قیادت ہی ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوئی، پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر گاڑی پر جھنڈا لگا کر پھرتے ہیں، وہ کل کہاں تھے، پنجاب میں پی ٹی آئی ختم شد نظر آتی ہے، شہباز گل سیاسی گدھ ہے جس پر جب خود پر پڑی تو اس کا سانس نہیں نکلتا تھا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا پی ٹی آئی اپنے لوگ بشریٰ بی بی سے سوال کر رہے ہیں کہ اس بات کی تحقیق ہونی چاہئے کہ جگہ مل گئی تو وہاں کیوں نہیں گئے لوگوں کو کھانا پینا بھی میسر نہیں تھا جبکہ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور برگر کھاتے رہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے پی ڈی ایم اے کے لحاف مظاہرین نے استعمال کئے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئندہ کسی نئی کال پر یہ بہت مار کھائیں گے، یہ اپنے صوبے میں احتجاج کیوں نہیں کرتے، ان میں ذرا سی بھی شرم ہو تو یہ آئندہ احتجاج کی کال نہ دیں، حماد اظہر کے ساتھ دو تین لوگ تھے، لاہور سمیت پنجاب بھر سے صرف 80 لوگ گرفتار ہوئے تھےہم ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے رہے لیکن ان کے خمیر میں فساد ہے، دیشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہ کل ہوئے تھے اور نہ آئندہ ہوں گے، بیرسٹر سیف نے پٹھانوں والی بات کی ہے کہ ڈیڑھ لاکھ کا قالین کہہ کر ڈیڑھ ہزار میں دے جاتے ہیں اسی لئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہہ کر صرف سہولتیں مانگ رہے ہیں۔

  • عمران خان کی کال پر دھرنا جاری رہے گا،علی امین گنڈا پور

    عمران خان کی کال پر دھرنا جاری رہے گا،علی امین گنڈا پور

    مانسہرہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر دھرنا جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : مانسہرہ میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا، ہم نے ہمیشہ حقیقی آزادی کی بات کی ہے، ڈھائی سال سے ہماری جماعت پر ظلم کیا جارہا ہے، تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ جواب نہ دیتےہم نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پرامن کال دی، ہم اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک جانے کی اجازت دی۔

    علی امین نے کہا کہ یہ جنگ ہماری نسلوں کی جنگ ہے، پورے ملک کو بتانا چاہتا ہوں ہمارا دھرنا جاری ہےمیں اپنے ورکرز کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جو کارکن گرفتار ہیں انہیں رہا کروائیں گے جیسے پہلے کرایا تھا، عمران خان نے کہا ہےکہ جب وہ کہیں گے تب دھرنا ختم ہوگا، تو یہ بات یاد رکھیں یہ دھرنا ابھی جاری ہے، یہ دھرنا عمران خان کے اختیار میں ہے ہمارا دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے-

    انہوں نے کہا ہےکہ عمران خان کی کال تک دھرنا جاری رہےگا، ہمیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا، اور نہ ہی اسمبلی کا فلور یا پارلیمان کا تقدس ہے نہ اس کا اس ملک میں کوئی احترام رہ گیا ہےہمارا لیڈر جیل میں ہے، اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا، مجھ پر 9 مئی کے درجنوں مقدمات درج ہیں، کوئی ایک ویڈیو دکھا دیں جہاں میں ہوں، جس ملک کے وزیراعلیٰ کو انصاف نہ مل سکے تو عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا، یہ صوبہ اپنا حق اور اپنا مینڈیٹ لینا جانتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور ہمارے لیڈر عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم ایک پرامن پارٹی ہیں اور ہم پاکستان کی واحد پارٹی ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ ہماری نوجوان نسل اور ہماری آنے والی نسل کے لیے ملک میں قانون کی بالادستی، اپنے آئین کا تحفظ، اپنی حقیقی آزادی، اپنی خودداری اور حقیقی جمہوریت کی بات ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اب ہمارے پاس کیا چوائس ہے؟ ظاہر ہے ہمارے پاس یہی چوائس ہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملے تو ہم جاکر مظاہرہ کرکے اپنا ایک بیانیہ دیں؟بات یہ ہے کہ ہم لوگوں نے اس سے پہلے جب جلسے کا اعلان کیا ہم نے ایک پُرامن کال دی، بارہا میں نے اور عمران خان نے کہا کہ ہم ڈی چوک جائیں گے، پرامن طریقے سے جائیں گے اور پرامن طریقے سے ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

    اسلام آباد: توشہ خانہ ون کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے مقدمات پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہیں ہو سکی۔

    توشہ خانہ ون کیس میں اپیلوں پر چیف جسٹس اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرنا تھی ، جس کے لیے نیب ٹیم پراسیکیوٹر رافع مقصود اور دیگر ہائیکورٹ پہنچے تھےنیب پراسیکیوٹر کے مطابق عدالتی عملے نے آگاہ کیا کہ چیف جسٹس دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے آج توشہ خانہ ون کیس کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی ہے۔

    چیف جسٹس کی عدالت کے سنگل اور ڈویژن بینچ کی تمام کاز لسٹ منسوخ ہونے کے بعد نئی کاز لسٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت میں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو پیش ہوئے۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رائے کا غلط ری ایکشن عوام کی طرف سے آیا، بانی پی ٹی آئی کے 240 سے زائد مقدمات میں وکالت میں دے چکا ہوں ایک ملزم کے خلاف ہر طرح کے کیس رجسٹر ہوئے، کوئی ایسی دفعہ نہیں جس کے تحت مقدمہ درج نہ ہوا ہو۔ سائفر کا مقدمہ سپریم کورٹ تک گیا، باقی تمام میں ریلیف ماتحت عدالتوں سے ملا۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میں آپ سے ڈسچارج یا مقدمے کا اخراج نہیں مانگ رہا، آپ یہ سہولیات دے بھی نہیں سکتے۔ کافی عرصے سے ملزم قید ہے، میں عدالت سے ضمانت مانگ رہا ہوں، پرویز مشرف کے میڈیکل پیش کیے، ان کو سچ ثابت کرنے کے لیے انہیں دنیا چھوڑنی پڑی اس کے بعد سب کو یقین آیا کہ تمام میڈیکل درست تھے بانی پی ٹی آئی کی 9 تا 12 مئی نیب کی تحویل میں ہونے پر ججز نے ریلائے کیا ہے۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر راؤ عبدالجبار نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام کیسز سرکار سے بغاوت اور حساس تنصیبات پر حملے کے ہیں۔ جو فیصلے پیش کیے گئے ان کا ان کیسز سے تعلق نہیں ہے برطانوی قانون کے مطابق بادشاہ قابل مواخذہ نہیں ہے ملزم کوئی بادشاہ نہیں ہے ملزم کے اشارے پر 200 تنصیبات پر حملے کیے گئے سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ آج حقیقی جہاد کا دن ہے بھارت کے ٹی وی چینل بھی یہی خبر چلاتے رہے۔

    پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ کینٹ کی مخصوص جگہوں پر عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے ماڈرن ڈیوائس ہر شخص کے پاس ہے جو لوکیشن اور پیغامات بتاتی ہے، پی سی ہوٹل، آواری ہوٹل یا انارکلی میں دودھ دہی کی دکان پر حملہ کیونکر نہیں کیا گیا، فوجی تنصیبات ہی پر حملے کیے گئے کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو لاتیں ماری گئیں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے جان کی قربانی دی یہ جنگ اور حملے آج بھی جاری ہیں، رینجر اور پولیس اہلکار شہید ہوئے، جب کہ ملزم کہتا ہے کہ میں تو جیل میں ہوں۔

    پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ملزم 7 مئی کو جب سازش ہوئی جیل میں نہیں تھا، ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے، بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل کے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • رواں مالی سال سے اب تک  ایک ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے،اقتصادی امور ڈویژن

    رواں مالی سال سے اب تک ایک ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے،اقتصادی امور ڈویژن

    اسلام آباد: رواں مالی سال اب تک پاکستان کو بیرونی فنانسنگ سے ایک ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے-

    باغی ٹی وی : اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی فنانسنگ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو ایک ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے رواں مالی سال بیرون ممالک سے مجموعی 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ سالانہ ہدف کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 8.88 فیصد فنڈز ہی حاصل ہو سکے، پاکستان کو 4 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے ایک ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں۔

    اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق جولائی تا اکتوبر مجموعی طور پر 2 ارب 72کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، پاکستان کو اس دوران مختلف ممالک سے 25 کروڑ 98 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 72 کروڑ ڈالر سے زائد فراہم کیے،پاکستان نے جولائی تا اکتوبر 20 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا جبکہ نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں چار ماہ کے دوران 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی،رواں مالی سال 9 ارب ڈالر کے چینی اور سعودی ڈپازٹس میں توسیع ملنے کا امکان ہے، اس میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر اور چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس شامل ہیں۔

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بجٹ 2025ء کی باضابطہ منظوری دیدی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بجٹ 2025ء کی باضابطہ منظوری دیدی

    ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بجٹ 2025ء کی باضابطہ منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابقسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت بجٹ کی منظوری کے لیے خصوصی اجلاس ہوا تھا،اجلاس میں سعودی ولی عہد نے معاشی استحکام، پبلک، نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ اور دیگر ترقیاتی فنڈز کے کردار پر زور دیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سالانہ بجٹ کا حجم 1.184 ٹریلین ریال ہے جو امریکی ڈالروں میں 315 ارب ڈالرز سے زائد بنتا ہے،مالی سال 2025ء میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1.285 ٹریلین ریال ہے جبکہ بجٹ میں خسارے کا حجم 101 ارب ریال ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں 26.88 بلین ڈالرز بنتا ہے۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام وزیروں اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کے ویژن 2030ء کے مطابق ریاست میں سماجی ترقی کے منصوبوں کو شروع کریں تاکہ مملکت کے 2030ء تک کے ویژن کے لیے اہداف کا حصول ممکن ہو سکے۔