Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • امریکا:عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان

    امریکا:عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا میں رہنے والی عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی:عرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (AAPAC) نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کو اعلان کیا ہےعرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریبلک صدارتی امیدواروں کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کی حمایت کرنے کے معاملے پر انہیں ووٹ نا دینے کا اعلان کیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی مسلم اور عرب کمیونٹی روایتی طور پر ڈیموکریٹ امیدواروں کی حمایت کرتی رہی ہے اور 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی کمیونٹی نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ ایک خبر کے مطابق امریکا غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد ایک سال میں اب تک اسرائیل کو 17 ارب ڈالر کی فوجی مدد دے چکا ہے اسرائیلی فورسز کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

  • پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی

    پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پنجاب سے پارٹی کے سینئر رہنما حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اجلاس میں علی امین گنڈاپور احتجاج موخر کرنے کے حق میں بات کرتے رہے جبکہ حماد اظہر نے ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج کرنے پر زور دیا۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر کو کہا کہ آپ خود روپوش ہو اور ورکرز کو کہہ رہے ہو باہر نکلو میں دو مرتبہ اسلام آباد آیا پنجاب کی قیادت غائب تھی میرے ارکان اسمبلی گرفتار ہیں، صوبے کے ورکرز کو بھی بچانا ہے جس پر حماد اظہر نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ الزام مت لگائیں، احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا اس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ تو روپوش ہو، کیسے لیڈ کریں گے؟ ورکرز کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کی مشینری اور سامان یہاں کے ملازمین کے ساتھ وفاق کے پاس ہے اس پر حماد اظہر نے کہا کہ آپ کی گفتگو کا انداز سیاسی، اخلاقی اور تہذیب سے ہونا چاہیے، اگر اختلاف ہے تو تضحیک آمیز الفاظ مت استعمال کریں، آپ طعنے نہ دیں، ورکرز کو آپ بھی ڈی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوئے،اجلاس میں شریک سینئر قیادت نے حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی ٹنڈو الہ یار میں کانفرنس پر بھی کمیٹی میں مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کو منظور کیا،اجلاس کے دوران کہا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کی پانچ جماعتوں نے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی تھی، علی امین گنڈاپور نے احتجاج موخر کرنے کےلیے اہم شخصیات کے رابطوں سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا۔

  • اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک،4 شہری شدید زخمی

    اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک،4 شہری شدید زخمی

    تل ابیب: اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 شہری شدید زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق اشدود کے قریب مرکزی ہائی وے پر مسلح پیدل شخص نے پیٹرولنگ پر مامور پولیس گاڑی پر گولیاں برسادیں نامعلوم حملہ آور نے آس پاس سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا، اس دوران ایک کارسوار نے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

    اس واقعے میں پولیس اہلکار سمیت مجموعی طور پر 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا دوران علاج پولیس اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 3 کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے،جبکہ حملہ آور کی لاش کو شناخت کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا گیا جو حلیے سے عرب شہری لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور فلسطینی نسل کشی کے باعث اسرائیل میں ہی عرب باشندوں کے انفرادی حملوں میں اضافہ ہوا ہےان حملوں میں اب تک درجن سے زائد یہودی ہلاک ہوچکے ہیں اور 50 کے قریب زخمی ہیں۔

  • بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کامران غلام نے سنچری بنا ڈالی

    بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کامران غلام نے سنچری بنا ڈالی

    ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بیٹر کامران غلام نے سنچری بناڈالی جس کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والےکامران غلام نے سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا،وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں،کامران غلام سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سےخالد عباداللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر ، فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی سنچری بناچکے ہیں۔

    یاسر حمید ڈیبیو پر دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے واحد پاکستانی ہیں یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹرز ہیں جبکہ فواد عالم اور عمر اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری ملک سے باہر میزبان ملک کے خلاف بنائی جب کہ باقی تمام کھلاڑیوں کی سنچریاں ہوم گراؤنڈ یعنی پاکستان میں بنی ہیں۔

    چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

    دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان 200 رنز بنا لیے،

    ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود نے3، سعود شکیل نے 4 رنز بنائے ، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔

    بعدازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے کامران غلام اور محمد رضوان وکٹ پر موجود ہیں۔

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

    جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • فاطمہ ثناٰء کی  میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت رونے کی ویڈیو وائرل

    فاطمہ ثناٰء کی میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت رونے کی ویڈیو وائرل

    دبئی: پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت پنے والد کو یاد کر کے رونے لگیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی :ویمنز قومی کرکٹ کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر دبئی سے کراچی پہنچیں تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے واپس دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی، میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں فاطمہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور قومی ترانے کے دوران رو پڑیں-

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

    فاطمہ ثناء کی مذکورہ ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سےجاری کی گئی اور ان کی ہمت و حوصلے کی داد دی گئی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے 110 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، میچ میں شکست کے ساتھی ہی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

    چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

  • ایرانی حملے میں اسرائیل کو کتنا مالی نقصان پہنچا؟اسرائیلی میڈیا نے رازفاش کر دیا

    ایرانی حملے میں اسرائیل کو کتنا مالی نقصان پہنچا؟اسرائیلی میڈیا نے رازفاش کر دیا

    تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یکم اکتوبر کو ہونے والے ایرانی حملے میں اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا ہے-

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق نقصانات کے حوالے سے لگ بھگ 2500 اسرائیلیوں نے انشورنس کے دعوے جمع کرائے ہیں جس سے اسرائیل کے نقصانات کاابتدائی تخمینہ لگایا جاسکتا ہے، اسرائیلی تجارتی مرکز تل ابیب میں 2500 گھروں کو نقصان پہنچا اور ایرانی حملے میں اسرائیل میں گھروں کو 53 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں اسرائیل کے 2 فوجی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا، اسرائیلی فضائیہ کے تیل نوف اور نیو اتم مراکز کے نقصانات کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں ایرانی حملہ ایک سال پہلےجنگ کے آغازکے بعد سے سب سے مہنگا حملہ ہے،ایرانی میزائل روکنےکے بعدملبہ گرنےکے نقصانات کا بھی تخمینہ ابھی جاری نہیں ہوسکا۔

    جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل فائر کیے تھے جس میں اسرائیلی املاک کو واضح طور پر نقصان پہنچا تھا،ایران کی جانب سے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھےایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہانا، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

  • ناسا نے مشتری اور اس کےچاند یوروپا کی جانچ کیلئے خلائی مشن  روانہ کر دیا

    ناسا نے مشتری اور اس کےچاند یوروپا کی جانچ کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا

    فلوریڈا: امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کےچاند Europa کے سفرپر روانہ ہوگیا،جو تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچےگا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچےگا اور یوروپا کی سطح کے16 میل کے علاقےکے اندر تحقیق کرےگا،خلائی جہاز مشتری چاندکی برفیلی پرت کی نچلی سطح کا جائزہ لےگا اور تعین کرے گا کہ کیا واقعی وہاں ایسےحالات ہیں جوزندگی کے لیے موافق ہوں اس خلائی مشن کو زمین سے باہر زندگی کی تلاش کی ایک بہترین مہم قرار دیا جارہا ہے جو وہاں زندگی کا پتا لگانے کے بجائے زندگی کو سپورٹ کرنے والے حالات کا تعین کرے گا۔

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    امریکی خلائی ایجنسی کا یوروپا کلپر خلائی جہاز کیپ کیناورل کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن ہیوی راکٹ پر فلوریڈا سے لانچ کیا گیاروبوٹک شمسی توانائی سے چلنے والا یہ پروب 2030 میں تقریباً 1.8 بلین میل (2.9 بلین کلومیٹر) کا سفر کرنے کے بعد مشتری کے گرد مدار میں داخل ہوجائے گالانچ کی منصوبہ بندی گزشتہ ہفتے کے لیے کی گئی تھی لیکن سمندری طوفان ملٹن کی وجہ سے اسے روک دیا گیا تھا۔یہ سب سے بڑا خلائی جہاز ہے جو ناسا نے سیاروں کے مشن کے لیے بنایا ہے یہ تقریباً 100 فٹ (30.5 میٹر) لمبا اور تقریباً 58 فٹ (17.6 میٹر) چوڑا ہے جو اینٹینا اور شمسی پلیٹوں کے ساتھ مکمل طور پر نصب کیا گیا ہے۔ اس کا وزن تقریباً 13,000 پاؤنڈ (6,000 کلوگرام) ہے۔

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

  • قومی خزانے کو  نقصان پہنچانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار

    قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار

    حیدرآباد: چیف کمشنر لینڈ ریونیو ڈاکٹر خالد ملک نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی خزانے کو 6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کرکے 10 کروڑ وصول کیے ہیں-

    باغی ٹی وی : ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد میں سیمینار سے خطاب میں چیف کمشنر لینڈ ریونیو نے کہا کہ ٹیکسز کی چوری اور جعلی انوائسز بناکر سیلز ٹیکس چوری کرنے والے والوں کے خلاف کارروئیاں جاری رہیں گی، ایف بی آر کی انفورسمنٹ کے بعد جعلی انوائسز اور سیلز ٹیکس کی چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جولائی 2023 سے تاحال حیدرآباد ریجن میں سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرکے 10 کروڑ وصول کیے ہیں جب کہ مزید کیسز پر کام جاری ہے۔

    چیف کمشنر لینڈ ریونیو نے کہا کہ کچھ کمپنیز کے مالکان زائد منافع کی لالچ میں جعلی کمپنیاں بنا کر ٹرانزیکشن کرنے کے ساتھ ساتھ پروڈکٹ کی مینوفیکچرنگ میں کاسٹ کے غلط اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے تاہم اب ایسا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دوسری بار انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ایف بی آر نے کہا کہ یہ قدم مختلف تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواستوں اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں اعلان کردہ بینکنگ تعطیلات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

    جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزشتہ روز تھی ایف بی آر نے کہا تھا کہ اس نے پہلے ہی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں اس ماہ کی 14 تاریخ تک توسیع کی۔

    خیال رہے کہ کہ 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان حکومت کے اجلاس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے-

    جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں،بیرسٹر سیف

  • جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ:جبالیہ میں حماس کی جانب سے 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    ادھر جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 11 ویں روز میں داخل ہوگیا جب کہ امداد پر مکمل بندش کے باعث بھوک کا غلبہ ہے۔گزشتہ روز امداد کے لیے جمع لوگوں پر بمباری کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا،جبکہ آج صبح سویرے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے، نصیرت اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر بم برسائے گئے۔

    اپنی اسی وحشیانہ جنگی حکمت عملی کے تحت اسرائیل نے شمالی غزہ کو عملا پورے غزہ سے کاٹ کر رکھ دیا ہے اور یہاں سے کوئی شہری وسطی یا جنوبی غزہ کی طرف نہیں جا سکتا ہے جبکہ اسرائیل بلا امتیاز بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں،بیرسٹر سیف

    جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں،بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 والی حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے، نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت-

    باغی ٹی وی : مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخلص قیادت میں جمرود جرگہ بطریق احسن منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جب کہ وفاقی حکومت نے انتشار پھیلایاوزیراعلیٰ نے حقیقی لیڈر کا کردار نبھاکر صوبے اور ملک کو ایک بحرانی کیفیت سے نکالا۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جمرود جرگے کے پر امن انعقاد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایک مخلص لیڈر کی طرح علی امین نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھایا عوامی نمائندے ہی عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کا ہنر جانتے ہیں، جعلی فارم 47 والی حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے، نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت۔

    شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو وفاقی وزیر وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے تھے، وزیر اعلیٰ نے انہی کے ذریعے جرگے کا مسئلہ حل کرایا شریف خاندان نے ماڈل ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے مسئلے میں حاملہ خواتین تک کی جانیں لی تھیں پنجاب میں پرامن احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برسانا معمول بن چکا ہے فارم 47 کے لیڈرز گولی اور لاٹھی سے مسائل کو مزید گھمبیر بنانے کے ماہر ہیں وفاق اور پنجاب کے جعلی حکمران علی امین گنڈا پور سے عوامی مسائل کا حل نکالنا سیکھیں۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری