Baaghi TV

Tag: تازہ

  • 221 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا  فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    221 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 221 ارکان پارلیمنٹ نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے، جس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کانفرنس کے دوران ’فلسطینی ریاست‘ کو تسلیم کرے۔

    بی بی سی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹیرینز کی جانب 25 جولائی کو وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’ہم آپ کو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس سے قبل یہ خط لکھ رہے ہیں تاکہ فلسطینی ریاست کو برطانیہ کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے لیے اپنی حمایت ریکارڈ پر لا سکیں‘۔

    اراکین پارلیمنٹ نے لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس کانفرنس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ برطانوی حکومت دو ریاستی حل کے حوالے سے اپنے دیرینہ وعدے پر عمل درآمد کا وقت اور طریقہ کار کا تعین کرے گی اور یہ بھی واضح کرے گی کہ وہ اس حقیقت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کس طرح تعاون کرے گی-

    رنویر سنگھ کی فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر اور پی پی کے جھنڈے کا استعمال،ویڈیو

    خط میں کہا گیا کہ اگرچہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ برطانیہ کے پاس ایک آزاد اور خودمختار فلسطین کے قیام کا واحد اختیار نہیں، لیکن برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنا ایک مؤثر اقدام ہوگا، خاص طور پر ہماری تاریخی وابستگی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کی وجہ سے، ہم آپ پر زور دیتے ہیں کہ یہ قدم ضرور اٹھایا جائے’فلسطین کو برطانیہ کی جانب سے تسلیم کرنا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ برطانیہ ہی نے بلفور ڈیکلریشن کا اجراء کیا تھا اور فلسطین میں سابقہ مینڈیٹری طاقت رہا ہے، 1980 سے ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے آئے ہیں‘۔

    ’سیاسی جماعتوں کے اراکین کی جانب سے لکھے خط میں مزید کہا گیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا نہ صرف اس مؤقف کو عملی حیثیت دے گا بلکہ ان تاریخی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرے گا جو اس مینڈیٹ کے تحت ہم پر عائد ہوتی ہیں،یہ ایک بین الجماعتی خط ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ کے مختلف سیاسی حلقے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کرتے ہیں، دو ریاستی حل گزشتہ کئی دہائیوں سے تمام پارٹیوں کا مشترکہ مؤقف رہا ہے-

    افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،علی امین گنڈا پور

    خط میں مزید لکھا گیا کہ اکتوبر 2014 کو ایوانِ زیریں نے بھاری اکثریت سے درج ذیل قرارداد منظور کی تھی کہ ’یہ ایوان یقین رکھتا ہے کہ حکومت کو اسرائیل کے ساتھ ساتھ فلسطین کی ریاست کو بھی تسلیم کرنا چاہیے،یہی مؤقف آج بھی اس خط پر دستخط کرنے والوں کا ہے، اور ہم آپ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ ہفتے کانفرنس میں فلسطین کی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔

  • خوشاب:  نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کیساتھاجتماعی جنسی زیادتی

    خوشاب: نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کیساتھاجتماعی جنسی زیادتی

    اوباش نوجوانوں نے 2 سگی بہنوں کو نشہ دے کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    رپورٹ کے مطابق واقعہ،پنجاب کے ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں،پیشآیا،پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکیاں وقوعہ کے وقت گھر میں اکیلی موجود تھیں، ملزمان محمد حسنین، عبدالرؤف، عمر فاروق اور محمد ایوب نے لڑکیوں کو نشہ دے کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    نورپور تھل پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار لڑکیوں کی عمریں 19اور 22 سال ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مبینہ زیادتی کا واقعہ نواحی گاؤں پیلو وینس میں پیش آیا۔

    دوسری،جانب،گو جرہ میںاوباش نوجوا ن نے ساتھی کی مدد سے کزن سمیت دو بچو ں کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈا لامحلہ حیدر پارک کے عمرا ن کے گھر اسکا بھا نجا چک نمبر 359 ج ب سے قمر عباس مہما ن آ یا ہوا تھا،عمرا ن کا 10 سالہ بیٹا عبدالرحمن اور اسکا 7 سا لہ دوست محمد اسد کھیل رہے تھے قمر عباس انکو ورغلا کر اندھیرے میں جنا ح پا رک لے گیا اور سا تھی کی مدد سے دو نو ں بچوں کو بد فعلی کا نشا نہ بنا ڈا لا ۔

  • دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں، والد کی زندگی سے سبق سیکھا،اداکار علی عباس

    دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں، والد کی زندگی سے سبق سیکھا،اداکار علی عباس

    مقبول اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے والد وسیم عباس کی دوسری شادی کے بعد پیش آنے والے حالات سے بہت کچھ سیکھا اور اسی لیے وہ خود ایک شادی میں خوش اور مطمئن ہیں۔

    اداکار علی عباس نے حال ہی احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی،انہوں نے اپنے والد سینئر اداکار وسیم عباس کی دوسری شادی کے بعد ان کی زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق ہمیشہ سے تھا، انہوں نے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کی جن میں اکنامکس، ایل ایل بی، بزنس اور نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) سے اداکاری کی تعلیم شامل ہے، ان تمام ڈگریوں کے باوجود ان کا خواب صرف اداکاری ہی رہا۔

    امریکی صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان آئیں گے

    اداکار کے مطابق ان کے والد (وسیم عباس) نے ان کے اداکاری کے سفر میں کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی اور وہ خود بھی یہ نہیں چاہتے تھے کہ انہیں اپنے والد کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں کوئی کام ملے، کیونکہ ان کے نزدیک اصل خوشی اس کامیابی میں ہے جو اپنی محنت سے حاصل ہو، نہ کہ کسی کے سہارے سے۔

    علی عباس نے بتایا کہ جب ان کے والد نے ساتھی اداکارہ صبا حمید سے شادی کی تو وہ تقریباً گیارہ یا بارہ برس کے تھے، صبا حمید اس وقت طلاق یافتہ تھیں اور ان کے دو بچے، میشا اور فارس بھی تھے، اس شادی کے بعد ان کے اور والد کے درمیان فاصلہ پیدا ہو گیا اور انہیں اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی ذمہ داری سنبھالنی پڑی کیونکہ ان کی والدہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

    مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے

    اداکار کے مطابق انہوں نے ہمیشہ مسئلے کا حصہ بننے کے بجائے حل بننے کا انتخاب کیا وقت کے ساتھ ساتھ انہیں احساس ہوا کہ اصل میں ان کے والد بھی اس صورتِ حال سے تکلیف میں تھے، اس کے بعد علی نے اپنے والد سے دوبارہ بات چیت شروع کی اور رفتہ رفتہ ان کے درمیان تعلق بہتر ہوتا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں ان کے اور ان کے والد کے درمیان فاصلے پیدا ہو گئے تھے لیکن بعد میں جب انہوں نے دو شادیوں کے بعد اپنے والد کی حالت دیکھی تو انہیں اندازہ ہوا کہ اصل متاثرہ فرد تو اُن کے والد تھے چاہے شادی کسی بھی وجہ سے ہوئی ہو، دو شادیاں ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈال چکی تھیں، اسی لیے علی عباس نے اپنے والد سے دوبارہ بات چیت شروع کی۔

    بارشیں،سیلابی صورتحال،پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،10 افراد کو ہیلی پرریسکیو کر لیا

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی پریشانیاں تو کم نہیں کر سکتے تھے لیکن انہیں سن ضرور سکتے تھے اور اسی دوران وہ اپنے والد کے ساتھ مزید قریب آگئے، وہ خود ایک شادی سے خوش ہیں اور فی الحال دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، والد کی زندگی دیکھنے کے بعد تو وہ شاید کبھی ایسا فیصلہ نہ کر سکیں۔

  • پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارےائیر شو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

    پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارےائیر شو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

    پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو 2025 میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ائیر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے جے ایف 17 تھنڈر بلا III نے برطانیہ میں دوران پرواز فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ کیا، پی اے ایف کا آئی ایل 78 ٹینکر بین الاقوامی آپریشنز کی علامت بنا، جدید AESA ریڈار،BVR میزائل سے لیس 4.5 جنریشن جے ایف 17عالمی توجہ کا مرکز ہے ائیر شو میں پی اے ایف سی 130 نے “Eyes in the Skies” تھیم پر مبنی آرٹ ورک کا مظاہرہ کیا، پاکستانی فضائیہ جدید اور تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار ہے۔

    مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے

    یوکرین کا ماسکو اور دیگر روسی علاقوں پر حملہ

    مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

  • مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے

    مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے

    مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 83 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔

    ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1186 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1242 فٹ پر ڈیم بھر جاتا ہےترجمان ارسا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 648 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانی کی گنجائش صرف ایک فٹ رہ گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے تاہم اربن فلڈنگ ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ روز سے بارشیں جاری ہیں، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی کی سطح 18 فٹ تک بلند ہوگئی ہے جبکہ نالہ لئی کی انتہائی سطح 20 فٹ ہے،چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش ہوئی جبکہ 10 گھنٹے کے دوران423 ملی میٹر بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، منڈی بہاؤالدین شہر میں بھی 210 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث سڑکیں اور گلیاں تالاب میں بدل گئی تھیں،پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں آج بھی بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

  • یوکرین کا ماسکو اور دیگر روسی علاقوں پر حملہ

    یوکرین کا ماسکو اور دیگر روسی علاقوں پر حملہ

    روسی حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ فضائی دفاعی یونٹس نے گزشتہ رات 122 یوکرینی ڈرونز تباہ کئے جو دارالحکومت ماسکو اور دیگر متعدد روسی علاقوں کو نشانہ بنا رہے تھے، اس دوران کم از کم ایک شخص زخمی ہوا۔

    روسی وزارت دفاع نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ ان ڈرونز میں سے آدھے سے زیادہ کو بیلگورود، کورسک اور بریانسک کے سرحدی علاقوں میں مار گرایا گیا، جو یوکرین سے ملحق ہیں، تین ڈرونز کو ماسکو کے علاقے میں تباہ کیا گیا۔

    اسمولینسک ریجن (جو بیلاروس کی سرحد سے متصل ہے) کے گورنر واسیلی انوخن نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ ایک شہری ہلکا زخمی ہوا جبکہ ایک سول تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا۔

    مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

    اس سے ایک روز قبل بدھ کے روز یوکرینی ڈرون حملے میں بیلگورود ریجن میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 17 زخمی ہوئے، جیسا کہ علاقائی گورنر ویاچیسلاو گلاڈکوف نے بتایایوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔روس اور یوکرین ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کرتے ہیں، تاہم دونوں فریق ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ جنگ اب اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔

    بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

  • پچھلی بار جو وار کیا، وہ ابتدائی تھا، اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے،خامنہ ای

    پچھلی بار جو وار کیا، وہ ابتدائی تھا، اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے،خامنہ ای

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ کوئی فوجی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب پہلے سے بھی کہیں زیادہ سخت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے پچھلی بار جو وار کیا، وہ ابتدائی تھا، اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے۔

    سرکاری ٹی وی پر نشر بیان میں خامنہ ای نے کہاکہ،ہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت کے مقابل کھڑی ہے، اور یہ بڑی بات ہے۔ اگر کوئی نیا حملہ کیا گیا، تو ہم اس سے کہیں بڑا وار کریں گے جو ہم نے العدید بیس پر کیا۔”

    ایران کی پارلیمنٹ نے بھی سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی پیشگی شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں،خامنہ ای نے ایرانی سفارت کاروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ کام کریں اور "رہنمائی” پر عمل کریں، اگرچہ انہوں نے اس رہنمائی کی تفصیل نہیں بتائی۔

    ایران نے گزشتہ ماہ قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل داغے تھے، جسے امریکا کا مشرق وسطیٰ میں حساس ترین اڈہ مانا جاتا ہے یہ حملہ اس وقت ہوا تھا جب اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی تھی،امریکا، فرانس، جرمنی، اور برطانیہ ایران پر جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، اور انہوں نے مذاکرات کے لیے اگست کے آخر تک ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اگر ایسا نہ ہوا تو اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ سخت عالمی پابندیاں عائد ہونے کا خدشہ ہے۔

  • بھارتی میڈ یا کا نیا شوشہ، اداکارہ ریکھا کو ہم جنس پرست قرار دیدیا

    بھارتی میڈ یا کا نیا شوشہ، اداکارہ ریکھا کو ہم جنس پرست قرار دیدیا

    ممبئی: بھارتی میڈ یا نے اداکارہ ریکھا کو ‘ہم جنس پرست، قرار دے دیا ۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ ک مطابق اداکارہ کے امیتابھ بچن سے رومانوی تعلقات کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں اس کے بعد ریکھا نے معروف کاروباری شخصیت مکیش اگوال سے شادی کی تاہم کچھ عرصے میں اُن کے شوہر نے خودکشی کرلی اُس کے بعد سے ریکھا نے شادی نہیں کی۔

    شوہر کی زندگی میں اداکارہ نے خاتون مینیجر فرزانہ کو اپنے ساتھ رکھا بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان بہت ’خاص تعلقات‘ ہیں،ریکھا کی منیجر فرزانہ اداکارہ کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں فرزانہ کو اکثر ریکھا کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہ اس کے ساتھ رہتی ہیں،بالخصوص اداکارہ جب خاص حالت میں خاص مواقعوں پر مخصوص لباس میں زندگی کا لطف اٹھا رہی ہوتی ہیں تو مینیجر اُن کے ساتھ ہی ہوتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فرزانہ کے والد پروڈکشن کنٹرولر تھے اور وہ خود ہدایت کار بننے کی خواہش مند بھی تھیں ایک سیٹ پر اُن کی ریکھا سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے اُن کی خدمات حاصل کی اور 30 سال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود فرزانہ آج بھی ریکھا کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں اُن کی تیمارداری کرتی مگر رات ریکھا کے ساتھ ہی گزارتی تھیں فرزانہ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنی زندگی کو اُن کے لیے وقف کرچکی ہیں۔

  • اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد پاکستان میں بنیادی شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے زری پالیسی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھا کر 22 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، اور بنیادی شرح سود 22 فیصد ہوگئی ہے۔

    صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے پالیسی ریٹ (شرح سود) میں مزید ایک فیصد اضافہ کے بعد 22فیصد مقرر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بزنس کمیونیٹی شرح سود میں مسلسل اضافوں سے پریشان ہے۔موجودہ بلند ترین شرح سود میں نئی صنعتیں نہیں لگ سکتیں

    انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت کو معاشی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔موجودہ شرح سود22فیصد میں کاروبار کرنا مشکل ترین ہوگیا ہے۔ امریکہ میں پچھلے دنوں شرح سود 0.25فیصد اضافہ کے بعد5فیصد ہوئی ہے،برطانیہ میں بھی شرح سود5فیصد ہے جبکہ ملک میں 22فیصد اور بینکوں کے چارجز میں اضافہ کے ساتھ بلند ترین شرح سود میں کاروبارکرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    میاں خرم الیاس نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں اضافہ سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں کمی واقع ہوگی، شرح سود میں مزید اضافہ سے مقامی سطح پر کاروبار کرنے کیلئے سرمائے کی قلت پیدا ہوجائے گی۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود کا تعین کرنے کے بعد کمرشل مالیاتی ادارے اپنے اخراجات ڈال کر اس میں مزید اضافہ کردیتے ہیں اور کوئی بھی کاروباری ادارہ اتنی بلند سطح پر قرض لیکر سرمایہ کاری کا رسک نہیں لے سکتا۔ پاکستان میں بلند شرح سود صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ کیونکہ شرح سود میں اضافہ سے نئی انویسٹمنٹ متاثر ہوگی اور سرمایہ تجارتی سرگرمیوں کی بجائے محفوظ منافع کیلئے بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دی جا ئے گی،

    انہوں نے کہا کہ ہ شرح سود بڑھنے سے بے شمار کاروباربند،بنک نادہندگی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔پاکستان میں بلند شرح سود اور عالمی معاشی حالات میں ابتری کے باعث پاکستانی درآمدات اور برآمدات بھی متاثر ہورہی ہیں اس لیے اسٹیٹ بنک شرح سود میں فوری کمی کرے کیونکہ خطہ میں پاکستان میں شرح سود سب سے زیادہ ہے

  • اینٹی بائیوٹکس کےغیرمؤثرہونےسے50 لاکھ افراد ہلاک،غیرضروری استعمال روکا جائے:ماہرین صحت

    اینٹی بائیوٹکس کےغیرمؤثرہونےسے50 لاکھ افراد ہلاک،غیرضروری استعمال روکا جائے:ماہرین صحت

    کراچی:دنیا دوائی کھاتے کھاتے دوائی کھانے پر مجبور،اینٹی بائیوٹک ادویات کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثآبت ہورہاہے ،کراچی میں سیمینار سے خطاب کے دوران بین الاقوامی ماہرین نے بتایا ہے کہ 2019 میں اینٹی بائیوٹکس کے غیر مؤثر ہونے سے 50 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق نے کہا ہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(اے ایچ اے ) کی طرز پر رہنما اصول (گائیڈ لائنز) وضع کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ اے ایچ اے گائیڈ لائنز پر عمل کر کے دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنی شرح اموات کو کم کیا ہے۔

    آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

    کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں میں دل کے والوو میں انفیکشن کی بیماری ”اینڈو کارڈائٹس“ سے بچاؤ کی تدابیر (پروفائیلیکس) ’ایک نظر‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ماہرین صحت نے بھی خطاب کیا۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زیبا حق نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ( جراثیم کش) دواؤں کے استعمال میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے اور ان کا بلا ضرورت ، بے جا اور کثرت سے استعمال کو روکنے کی قانون سازی کی جانی چاہیے۔ڈاکٹر زیبا حق نے کہا کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن(اے ایچ اے ) کی طرز پر رہنما اصول (گائیڈ لائنز) وضع کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ اے ایچ اے گائیڈ لائنز پر عمل کر کے دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنی شرح اموات کو کم کیا ہے۔

    سزائے موت کاقیدی ،8 سال بعد کیسے جیل سے وکیل بن کرنکلا،دلچسپ داستان

    نیدر لینڈ سے آئے ڈاکٹر تانیر یلدیز نے کہا کہ 2019 میں جراثیم کش دواؤں کے غیر مؤثر ہونے کے باعث پچاس لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ اسی لیے نیدرلینڈ میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کے استعمال کے لیے سخت ہدایات ہیں جو کہ وقتاً فوقتاً اپڈیٹ کی جاتی ہیں، معمولی عملیات (پروسیجرز) و جراحی (سرجری) میں جراثیم کش دوائیں استعمال نہیں کی جاتیں۔

    سزائے موت کاقیدی ،8 سال بعد کیسے جیل سے وکیل بن کرنکلا،دلچسپ داستان

    اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر ہاشم ندیم نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ دواؤں کے بےجا ، بلاضرورت اور کثرت کے باعث ان کی اثرپذیر ی میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اینٹی بائیوٹک دواؤں کی مزاحمت اور اس کے خطرات کے باعث ان کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہیے۔انڈس اسپتال کی کنسلٹنٹ انفیکشنز ڈیزیز ڈاکٹر شمیم بہرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مریضوں کی بہتر ین تشخیص کرکے جراثیم کا پتا لگایا جائے جس کے بعد اس کے مطابق دوا تجویز کی جائے۔

     کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

    سیمینار سے خطاب کے دوران دیگر ماہرین نے کہا دل کے عام امراض کے حامل مریضوں کو انفیکشن میں اینٹی بائیوٹک دوائیں دینے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دل کے پیچیدہ امراض کے حامل مریضوں کو مؤثر اینٹی بائیوٹک ضرورت کے مطابق دینی چاہیے۔