Baaghi TV

Tag: تازہ

  • استعفے اور اندرونی اختلافات کی خبریں بے بنیاد  ہیں،ایرانی صدر

    استعفے اور اندرونی اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،ایرانی صدر

    تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےکہاہےکہ میرے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد افواہیں ہیں-

    صدر مسعود پزشکیان نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد افواہیں قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور بطور صدر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گےایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو بھی مسترد کردیا-

    اقتدار کے دو سال مکمل ہونے پر قومی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ وہ اپنے عہدے پر برسرِ پیکار رہیں گے اور بطور صدر اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے ان کی حکومت اور ملکی مسلح افواج کے درمیان کامل ہم آہنگی اور مکمل رابطہ موجود ہےاگر میں کبھی مستعفی ہونا چاہوں گا تو اس کا باضابطہ طور پر خود اعلان کروں گا، میں استعفا نہیں دوں گا بلکہ ڈٹا رہوں گا-

    صدر پزشکیان کے مطابق بعض عناصر جان بوجھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے درمیان اختلافات موجود ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہےان کی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ریاستی ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل ایرانی صدر کے نائب انفارمیشن افسر مہدی طباطبائی بھی استعفے کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی انتہاپسند عناصر دانستہ طور پر ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں تاکہ قومی اتحاد کو نقصان پہنچایا جا سکے اور ایران کے مخالفین کو فائدہ حاصل ہو۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق صدر پزشکیان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران داخلی سیاسی معاملات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ان کے حالیہ بیان سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایرانی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور حکومت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔

    ’دی گارڈین‘ کے مطابق، صدر پزشکیان کے استعفے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب نئے سپریم لیڈر سے خاندانی تعلق رکھنے والے سیاست دان محمد باقر خرازی نے دعویٰ کیا کہ صدر نے فیصلوں سے الگ کیے جانے پر بارہا تحریری اور زبانی استعفے کی دھمکی دی ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسکو سے لاپتا

    کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسکو سے لاپتا

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باکسر قدرت اللہ گلاسگو سےلاپتہ،ہوگئے-

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باکسر قدرت اللہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے قومی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہ پہنچ سکے، جبکہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان کی روپوشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق باکسر قدرت اللہ وطن واپسی کے لیے روانگی سے تقریباً چھ گھنٹے قبل اچانک لاپتا ہوگئے ٹیم کو صبح 9 بجے ہوٹل لابی میں اکٹھا ہونا تھا، تاہم جب انہیں بلانے کے لیے ان کے کمرے میں جایا گیا تو وہ وہاں موجود نہیں تھے،قدرت اللہ رات 2 بجے تک اپنے کمرے میں موجود تھے، تاہم صبح ان کا کوئی سراغ نہ مل سکاان کا پاسپورٹ اور واپسی کا ٹکٹ ٹیم منیجر کے پاس موجود ہے، جس کے باعث ان کی گمشدگی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی پاکستان کے دو باکسر ٹیم سے الگ ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔

  • 13 سالہ طالب علم نے ہوا سے پانی بنانے والی مشین تیار کرلی

    13 سالہ طالب علم نے ہوا سے پانی بنانے والی مشین تیار کرلی

    امریکا کی ریاست اوریگن کے ایک 13 سالہ طالب علم نے ایک ایسی جدید مشین (چیمبر) تیار کی ہے جو ہوا میں موجود نمی کو پانی میں تبدیل کر سکتی ہے۔

    وٹ فورڈ مڈل سکول کے ہونہار طالب علم روئے کم کی اس منفرد ایجاد کا مقصد خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم کرنا ہے اس اہم اور کارآمد تکنیک کے باعث روئے کم کا نام 2026 کے تھری ایم ینگ سائنٹسٹ چیلنج کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    تھری ایم تھری ینگ سائنٹسٹ چیلنج، جس کا انعقاد تھری ایم اور ڈسکوری ایجوکیشن مشترکہ طور پر کرتے ہیں، امریکا کے پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے منعقد کیا جاتا ہے اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو سائنس اور انجینئرنگ کے ذریعے حقیقی مسائل کے حل تلاش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

    یہ جدید مشین ایک خاص الیکٹرانک آلے کی مدد سے کام کرتی ہے جو بجلی ملنے پر ایک طرف سے گرم اور دوسری طرف سے بے حد ٹھنڈا ہو جاتا ہے،مشین کے اندر پہلے ہوا داخل کی جاتی ہے جسے تھوڑا گرم کرنے کے بعد پنکھے کے ذریعے ٹھنڈی سطح پر بھیجا جاتا ہے جیسے ہی گرم ہوا اس ٹھنڈی جگہ سے ٹکراتی ہے تو ہوا میں موجود نمی کے قطرے پانی کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

    اس پانی کو ایک کیف کے ذریعے جمع کر کے نالی کی مدد سے پودوں تک پہنچایا جاتا ہے اس سسٹم میں مٹی کی نمی اور موسم کا حال بتانے والے سینسر بھی لگے ہیں جو یہ خود طے کرتے ہیں کہ پودوں کو کب اور کتنے پانی کی ضرورت ہے، تاکہ پانی ضائع نہ ہو،آزمائش کے دوران اس مشین نے دو گھنٹے کے اندر 10 ملی لیٹر پانی تیار کیا، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی 135.8 گرام فی کلو واٹ آور ریکارڈ کی گئی۔

    روئے کم نے یہ پروجیکٹ زراعت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی پینے اور آبپاشی کے پانی کی کمی کو حل کرنے کے لیے بنایا ہے،دنیا بھر میں کسان اب بھی بارشوں، زیر زمین پانی اور ندی نالوں پر انحصار کرتے ہیں جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے روز بروز کم ہو رہے ہیں ایسے میں فضا سے پانی حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی مستقبل میں ایک اہم متبادل ثابت ہو سکتی ہے، اگرچہ اسے بڑے پیمانے پر استعمال کے لیے مزید تحقیق اور بہتری کی ضرورت ہوگی۔

    روئے کم نے اپنی اس کامیابی پر امید ظاہر کی کہ ان کی یہ ایجاد دنیا بھر میں زراعت کے نئے اور جدید طریقوں کو فروغ دینے کا سبب بنے گی،روئے کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں انجینئرنگ کے شعبے میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ پانی کی قلت اور ماحول کے بگڑتے ہوئے حالات جیسے عالمی مسائل کے حل کے لیے مزید کام کر سکیں۔

  • یومِ شہدائے پولیس:وزیرداخلہ، صدر اور وزیراعظم کا پولیس اہلکاروں  کو خراجِ عقیدت

    یومِ شہدائے پولیس:وزیرداخلہ، صدر اور وزیراعظم کا پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

    صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اوروفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی،نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں دہشتگردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے شہدا اور ان کے اہلِخانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیس جرائم، دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وطنِ عزیز کے امن و سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے بہادر افسران اور جوان پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بے مثال جرأت، غیر متزلزل وابستگی اور قومی خدمت کے لیے دی گئی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خدمات انجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی غیر معمولی بہادری کو سراہا۔

    صدر نے شہدا کے اہلِخانہ کے صبر، استقامت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان خاندانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی و معاشی معاونت پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں دہشتگردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا جو قابلِ تحسین ہے، پولیس کے شہدا کی ناقابلِ فراموش قربانیوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور ملک میں امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے شہدا کے اہلِخانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

    وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ قانون کی بالادستی، انصاف کے تحفظ، دہشت گردی اور جرائم کے مکمل خاتمے اور شہدا کی قربانیوں کے شایانِ شان ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نےبھی،یومِ شہدائے پولیس پر پولیس کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا کہاکہ،قیام امن اور جرائم کی سرکوبی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس کے شہداء قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔

    انہوں،نےکہاشہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں وطن کے امن اور استحکام کی ضمانت ہے قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہدائے پولیس کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں-

  • افغان طالبان رجیم کیخلاف مسلح  گروپوں کی مزاحمت میں تیزی

    افغان طالبان رجیم کیخلاف مسلح گروپوں کی مزاحمت میں تیزی

    طالبان کے افغانستان میں حکومت میں آنے کے بعد پہلی بارسابق افغان فوجی جنرل نے منظرعام پرآ کر طالبان رجیم کو چیلنج کیا۔

    سابق افغان فوجی کمانڈراورافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے قندھارسے فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا سابق کمانڈرجنرل سمیع سادات نے افغان طالبان رجیم کے رویے سے پریشان افغان عوام کو جلد آزادی کی امید دلائی –

    صحافی عبداللہ جان صابر نےسابق افغان جنرل سمیع سادات کے بیان پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مظالم اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کی وجہ سے افغان عوام طالبان رجیم سے بدظن ہو چکے ہیں، افغان طالبان اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں ،دہشت گردوں کی سرپرستی اور متنازع پالیسیوں کے باعث افغان طالبان سے پڑوسی ممالک کی ناراضگی بڑھ رہی ہے،افغان طالبان کے خلاف مختلف مزاحمتی گروہوں کا ممکنہ اتحاد رجیم کیلئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

  • سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور بحیرہ احمر میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو درپیش خطرات بھی زیرِ بحث آئےصدر رجب طیب اردوان نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا۔

    ترک صدر نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم کیے گئے کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اتحاد عالمی بحری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوگا،دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل اسمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

    پی سی بی نے مائیکل اسمتھ کی تقرری کی تصدیق کر تےہوئےکہاکہ، مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا،مائیکل اسمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7 ہزار 029 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں اسکور کیں، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2003 سے 2013 کے دوران 89 فرسٹ کلاس، 72 لسٹ اے اور 16 ٹی20 میچز کھیلے۔

    مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائززاسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں، مائیکل اسمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں،، جبکہ کوچنگ کنسلٹنٹ کے طور پر جنوبی افریقا کی ’کے زیڈ این اِن لینڈ‘ اور ’ایسٹرن پروونس‘ ٹیموں کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیےپاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔

  • یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد  تین مقامات پر حملےکی،کارووائی   آخری لمحے منسوخ کر دی،ایران

    یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد تین مقامات پر حملےکی،کارووائی آخری لمحے منسوخ کر دی،ایران

    تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر کے اعلیٰ فوجی مشیر محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یوکرین میں تین مقامات پر حملے کی مکمل تیاری کر لی تھی ۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محسن رضائی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے مجوزہ حملوں کی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں، لیکن بعد میں آپریشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا،یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد ایران نے فوجی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم انہوں نے اس مبینہ معذرت کی نوعیت یا اس کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

    محسن رضائی نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ ایران اپنی مقررہ بحری گزرگاہ کے علاوہ کسی متبادل راستے کو قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مخالف بحری جہاز ایران کی نظر میں غیر قانونی راستہ اختیار کرے گا تو اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے حالیہ 17 روزہ ایران۔امریکا کشیدگی کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں نے امریکی فوجی منصوبوں کو ناکام بنایا اور امریکی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی آزاد شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے 25 جولائی کو یوکرین پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے بحیرہ کیسپین میں ایک ایرانی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک عملہ رکن ہلاک ہو گیا تھا،دوسری جانب یوکرین نے ان الزامات کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی مؤقف جاری نہیں کیا، جبکہ محسن رضائی کے تازہ دعوؤں کی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

  • آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز پرنامعلوم میزائل کا نشانہ

    آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز پرنامعلوم میزائل کا نشانہ

    آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل کے قریب ایک مال بردار جہاز کو نامعلوم میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کے بحری تجارتی نگرانی کے ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ جہاز نے اطلاع دی کہ اسے ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ آ کر لگا، واقعہ عمان کے شہر الخصب سے تقریباً 20 ناٹیکل میل (تقریباً 37 کلومیٹر) شمال مشرق میں پیش آیا۔

    برطانوی بحری ادارے نے متاثرہ جہاز کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی فوری طور پر یہ بتایا کہ حملے سے جہاز کو کتنا نقصان پہنچا یا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں،متعلقہ حکام واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کی نوعیت، استعمال ہونے والے پروجیکٹائل اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز اور خلیج کے دیگر سمندری راستوں میں سیکیورٹی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے، حالیہ ہفتوں کے دوران خطے میں کئی بحری واقعات اور فوجی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی جہاز رانی پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

  • ٹرمپ کاامریکی آئل کمپنیوں سے قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ

    ٹرمپ کاامریکی آئل کمپنیوں سے قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی دو سب سے بڑی آئل کمپنیوں ایگزون موبل اور شیورون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایندھن کی بلند قیمتوں کے باعث حد سے زیادہ منافع کما رہی ہیں-

    صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بالکل پسند نہیں، شیورون اور ایگزون موبل بہت زیادہ پیسہ کما رہی ہیں جو کہ حد سے زیادہ ہے-

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بھی ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے شیورون کے چیف ایگزیکٹو مائیک ورتھ کے ایک ٹی وی انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بات بھول گئے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ذہانت، بصیرت اور طاقت کے بغیر یہ تیل کی صنعت اور ہمارا ملک تباہ ہو چکے ہوتے۔

    انہوں نے وینزویلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں سے شیورون کو نکال دیا گیا تھا لیکن اب وہ واپس آ کر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور بھاری منافع کمانے کی توقع رکھ رہی ہےٹرمپ نے تیل کمپنیوں کو واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے لیے پیٹرول کی ریٹیل قیمتوں میں فوری طور پر کمی کریں، ایران کے ساتھ تنازع ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں زمین پر آ جائیں گی۔

    دوسری جانب امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی ترجمان نے کمپنیوں کا دفاع کرتے ہوئے بیان دیا کہ آج ایندھن کی بلند قیمتیں عالمی رسد، طلب اور آبنائے ہرمز سمیت اہم بحری راستوں میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہیں، اس میں کسی ایک کمپنی کا کوئی قصور نہیں ہے۔

    تاہم اس تنازع اور صدارتی تنقید کے باوجود شیورون کے چیف ایگزیکٹو مائیک ورتھ نے اپنے ملازمین کو ایک ای میل کے زریعے بتایا کہ وہ اس سال کی غیر معمولی آپریشنل کامیابیوں اور ریکارڈ منافع پر تمام ملازمین کو نصف ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر خصوصی بونس دے رہے ہیں، اس جیسے غیر معمولی سال میں اس قسم کے نتائج عام نہیں ہیں، یہ غیر معمولی حالات میں کی جانے والی غیر معمولی کوششوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    امریکا میں رواں سال نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات کے پیش نظر پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک بڑا سیاسی خطرہ بن چکی ہیں، کیونکہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد سے وہاں پیٹرول کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہےاگرچہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے لیکن پیٹرول پمپس پر عام صارفین کو اس کا فوری فائدہ نہیں پہنچ پا رہا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل دباؤ کے باوجود ایگزون موبل اور شیورون کی جانب سے اس صدارتی بیان پر فی الحال کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا ہے-