Baaghi TV

Tag: تازہ

  • انڈیگو کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

    انڈیگو کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہےکہ،انڈیگو کی پرواز میں موجود ایک شخص نے مسلمان مسافر کو تھپڑ دے مارامسلم نوجوان کو سفر کے دوران گھبراہٹ کا دورہ پڑا، ایسے میں مدد کرنے کی بجائے ایک مسافر نے اسے تھپڑ مار دیا ، جب کہ جہاز کی ائیر ہوسٹس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص کو منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آیا۔

    https://x.com/DrNimoYadav/status/1951255651583488256

    بھارتی میڈیا کے مطابق،ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے طیارے میں سوار ایک مسلم نوجوان اچانک گھبراہٹ کا شکار ہوگیا ایئر ہوسٹس اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی اور اسے دوسری جگہ لے جانے لگیں اسی دوران ایک ساتھی مسافر نے اچانک اسے زور سے تھپڑ مار دیا،ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اس واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی ہے

    رپورٹ کے مطابق واقعہ فلائٹ نمبر 6E138 میں پیش آیا اور طیارہ اترنے کے بعد ملزم کو کولکاتا ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایئر لائن نے ملزم کو فسادی بھی قرار دیا۔ انڈیگو نے تفصیلات بتائے بغیر نے کہا کہ وہ اپنی ایک پرواز میں ایک مسافر کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کے واقعہ سے واقف ہے۔

    تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا، تھپڑ مارنے والے پر فضائی سفر کی پابندی لگانے اور اُسے نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے،دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ کا دورہ پڑنے والے سے ہمدردی سے پیش آنا چاہیے-

    وہیں انڈیگو نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کا غیر مہذب برتاؤ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے انڈیگو مسافروں اور عملے کے تحفظ اور وقار سے سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔

  • حسن ابدال : گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا

    حسن ابدال : گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا

    اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب گاڑی برساتی نالے میں بہہ جانے کے نتیجے میں پانچ افراد لاپتہ ہو گئے۔

    ریسکیو حکام نے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا ،لاپتہ افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں ، جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، بہہ جانے والی ویگو گاڑی میں 10 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں ، جبکہ غوطہ خور بھی موقع پر موجود ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ رات کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آئے اور بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آ گئی،واسا کا فیلڈ عملہ اورہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں الرٹ ہے اورنکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

    لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

    ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری طورپرنشیبی علاقوں کی جانب جانے سے گریزکریں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں واسا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

    روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کی وارننگ

  • لاہور سے اغوا کی گئی  بچی کراچی سے بازیاب

    لاہور سے اغوا کی گئی بچی کراچی سے بازیاب

    لاہور سے اغوا کی گئی 11سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق،سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی آیت کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا، آیت اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لاہور سے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ بچی کو ٹرین میں اکیلا چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

    جعفر ایکسپریس شکار پور کے قریب حادثے کا شکار

    ہوش میں آنے پر 11 سالہ آیت نے خود کو تنہا پایا اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریبی شہری سے فون لے کر اطلاع دی کہ وہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہےاطلاع ملتے ہی سیف سٹی ٹیم نے فوری طور پر ریلوے پولیس سے رابطہ کیا، جس پر ریلوے پولیس نے بچی کو روہڑی اسٹیشن پر اپنی تحویل میں لے لیا بعد ازاں اُسے کراچی کینٹ تھانے منتقل کیا گیا، جہاں لاہور سے والد اور انویسٹی گیشن آفیسر بچی کو لینے پہنچے،سیف سٹی، لاہور پولیس اور سندھ پولیس کی بروقت اور مربوط کارروائی کے نتیجے میں آیت کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

    کولمبیا کا اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی کا اعلان

    ترجمان سیف سٹی کے مطابق ’’میرا پیارا‘‘ٹیم اب تک 35 ہزار سے زائد گمشدہ یا لاوارث افراد کو اُن کے پیاروں سے ملوانے میں کامیاب ہو چکی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی گمشدہ یا لاوارث شخص کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں تاکہ بر وقت مدد ممکن بنائی جا سکے۔

  • راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل: گرفتار گورکن نے تہلکہ خیز انکشافات

    راولپنڈی غیرت کے نام پر قتل: گرفتار گورکن نے تہلکہ خیز انکشافات

    راولپنڈی:پیرودہائی کے علاقہ میں 18سالہ خاتون کو جرگے کے فیصلہ پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کے کیس میں گرفتار گورکن نے سنسنی خیز انکشافات،کئےہیں-

    چھتی قبرستان کے گرفتار گورکن نے پولیس کو بتایا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد 17جولائی صبح ساڑھے 5 بجے دفن کیا گیا، قبرستان کمیٹی کے ممبر گل بادشاہ نے فون پر ایک گھنٹے میں قبر تیار کرنے کی ہدایت کی، شدید بارش اور صبح سویرے مزدوروں کے عدم دستیابی کے باعث قبر تیارنہ ہونے کا جواب دیا، پونے 6 بجے گل بادشاہ 25 افراد کے ساتھ قبرستان آیا جنہوں نے میرے ساتھ قبر کھود کر تیار کی۔

    پی آئی اے کا اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان

    گورکن کے مطابق مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر لائی گئی جس پر سرخ رنگ کی ترپال پڑی ہوئی تھی جبکہ قبر تیار ہونے تک رکشہ قبرستان میں ہی کھڑا رہا اور قبر تیار ہونے پر تمام افراد نے لڑکی کی تدفین کی تمام افراد نے قبر کو ہموار کیا اور قبر کا نشان تک ختم کر دیا، گورکن کے مطابق اس نے قبر کی رسید نمبر 78 ممبر قبرستان گل بادشاہ کے بیٹے کو دی، جس پر گل بادشاہ نے لڑکی کا نام سدرہ دختر عرب گل تحریر کرایا، 18جولائی کو سیکریٹری قبرستان کمیٹی سیف الرحمن میرے پاس آیا اور رسید بک لے گیا، تھوڑی دیر بعد رسید بک واپس کی گئی جس میں 78 نمبر رسید کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

    محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

  • بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    بہاولنگر میں حسین آباد چوک میں واقع نجی ہسپتال میں 3 روز قبل خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی شکایت پر بی ڈویژن پولیس نے 24 جولائی کو درج کی تھی،ایف آئی آر کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے زبیدہ نائیک ہسپتال، حسین آباد چوک کا دورہ کیا، جہاں مختلف کمروں میں کئی مریض آپریشن کے بعد زیر علاج تھے، جن کا سی سیکشن ہوا تھاجب ٹیم آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئی تو 4 افراد ڈاکٹرز کے یونیفارم میں ایک مریضہ کا آپریشن کر رہے تھے، طلب کرنے پر وہ کوئی لائسنس یا اسناد پیش نہیں کر سکے اور اعتراف کیا کہ وہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر نہیں، بلکہ ہسپتال کے مالک اسلم حیات نے انہیں آپریشن کے لیے رکھا تھا۔

    تین دن سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    ایف آئی آر کے مطابق ہسپتال میں کوئی مستند ڈاکٹر تعینات نہیں تھا، اسلم کے پاس بھی کوئی ڈگری یا لائسنس نہیں تھا، مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، جن میں ہسپتال مالک اسلم بھی شامل ہے، جو موقع سے فرار ہو گیا، اب تک 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے اور تمام مریضوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ ہسپتال تقریباً 15 سال سے چل رہا تھا اور محکمہ صحت کی جانب سے کئی بار چھاپے مار کر سیل کیا گیا، مگر معمولی جرمانہ ادا کر کے دوبارہ کھول دیا جاتا تھا۔

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار

  • شرح تبادلہ کے نرخوں پر غور : اسٹیٹ بینک نے بینکوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

    شرح تبادلہ کے نرخوں پر غور : اسٹیٹ بینک نے بینکوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کو بینکوں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا ہے، تاہم اجلاس کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں آیا-

    کچھ بینکاری ذرائع کا ماننا ہے کہ مرکزی بینک بینکوں کو ڈالر ریٹ مزید کم کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے، جب کہ دیگر کو توقع ہے کہ درآمد کنندگان کو درپیش مسائل پر بات ہو گی درآمدات کے لیے لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) اکثر اس وقت کھولے جاتے ہیں جب جہاز پاکستان پہنچ جاتے ہیں، بجائے اس کے کہ بکنگ کے وقت کھولے جائیں، اس عمل سے سود کی ادائیگی سے بچا جاتا ہے، لیکن ڈالر کی اچانک طلب میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے اسٹیٹ بینک کے لیے شرح تبادلہ میں استحکام رکھنا مشکل ہو جاتا ہےایک کرنسی ماہر نے کہا کہ یہ ایک مسئلہ ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اجلاس میں ڈالر کا ریٹ بھی زیر بحث آئے گا۔

    راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، 8افراد جاں بحق

    برآمد کنندگان پیر کے اجلاس سے قبل فارورڈ مارکیٹ میں سرگرمی سے ڈالر فروخت کر رہے ہیں، اگر ایکسچینج ریٹ 282 روپے سے اوپر رہتا ہے تو برآمد کنندگان قلیل مدتی فارورڈ بکنگ جاری رکھیں گےماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ڈالر کا ریٹ 282 روپے کے آس پاس مستحکم ہونے کی توقع ہے، جو ڈالر لیکویڈیٹی میں عارضی ریلیف دے سکتا ہےتاہم، ماہرین انتظامی اقدامات کی طویل مدتی پائیداری پر شکوک و شبہات رکھتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے ڈالرز کی خریداری جاری رکھے گا، مالی سال 2025 میں اب تک مرکزی بینک مارکیٹ سے تقریباً 9 ارب ڈالر خرید چکا ہے تاکہ ذخائر کو مستحکم کیا جا سکے۔

    واضح،رہےکہ،کرنسی اسمگلنگ کے خلاف نئے کریک ڈاؤن کے بعد روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ایک روپیہ 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ 50 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بینکاروں اور کرنسی ڈیلرز نے اس بہتری کو مارکیٹ کی بنیادی وجوہات کے بجائے انتظامی اقدامات کا نتیجہ قرار دیا۔

    پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 284.80 روپے سے کم ہو کر 283.50 روپے پر آ گئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں یہ 286.50 روپے پر پہنچ گئی، یہ کریک ڈاؤن 23 جولائی کو اس وقت شروع کیا گیا جب یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ امریکی ڈالر افغانستان اور ایران اسمگل کیے جا رہے ہیں۔

  • پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

    پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

    پاکستان میں پولیو کیسز میں اضافہ، مزید 3 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی،جسکےبعدرواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو جبکہ سندھ میں ایک نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہےخیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار پایا گیا ہےپولیو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم مسلسل کیسز سامنے آنا قومی صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے پولیو وائرس کمزور قوتِ مدافعت والے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔

    محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    ہزاروں افراد کا احتجاج، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    عمران خان نےضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    سیالکوٹ: فانا گینگ کا سرغنہ گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

  • امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی، مسافروں کا ہنگامی انخلا

    امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی، مسافروں کا ہنگامی انخلا

    امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی، مسافروں کا ہنگامی انخلا،یہ پرواز بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر کی جا رہی تھی، ایئرلائن کے مطابق، طیارے میں 173 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔

    اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق،امریکی ایئرلائنز کی ایک پرواز کے مسافروں نے ڈینور میں رن وے پر ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے انخلا کیا، جب طیارے نے ٹیک آف کو منسوخ کر دیا حکام کے مطابق، ایک شخص کو معمولی چوٹوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 3023، جو میامی جا رہی تھی، روانگی کے دوران ممکنہ لینڈنگ گیئر کے مسئلے کی اطلاع دی۔

    سیالکوٹ: فانا گینگ کا سرغنہ گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

    پروازوں کا سراغ لگانے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ رن وے پر تقریباً 127 ناٹس (تقریباً 150 میل فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچا، اور سست ہونا شروع ہواامریکن ایئرلائنز کی پرواز کے مسافروں نے ہفتے کے روز ڈینور میں ٹیک آف کی منسوخی کے بعد ہنگامی سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے انخلا کیا۔

    لائیو اے ٹی سی ڈاٹ نیٹ سے حاصل کردہ ایئر ٹریفک کنٹرول آڈیو میں، پائلٹ نے کنٹرولر کو بتایا کہ وہ ’رن وے پر ٹیک آف روک رہے ہیں‘، کنٹرولر نے جواب دیا کہ آپ کے طیارے سے بہت زیادہ دھواں اٹھ رہا ہے، کچھ لمحے بعد، کنٹرولر نے کہا کہ کچھ شعلے بھی تھے، لیکن لگتا ہے کہ دھواں کم ہو رہا ہے، مسافروں نے رن وے پر طیارے سے انخلا کیا اور انہیں بس کے ذریعے واپس ٹرمینل لایا گیا، ویڈیوز میں مسافروں کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مسافر مارک سرکِس، 50 سالہ، نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے ٹیک آف سے ذرا پہلے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی، ’میں نے کہا ’یہ اچھا نہیں ہے، پھر طیارہ سست ہونا شروع ہوا، اور مسافروں نے ایک پہیے کو طیارے کے ساتھ گزرتے ہوئے دیکھا، جب طیارہ تقریباً 30 سیکنڈ یا ایک منٹ بعد رکا، تو کسی نے کہا ’دھواں، آگ‘ اور پھر ظاہر ہے، بہت سے لوگ گھبرا گئے۔

    ہزاروں افراد کا احتجاج، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مطابق طیارے کا استقبال فوری امدادی ٹیموں نے کیا، ڈینور فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انہوں نے طیارے پر آگ بجھائی، ایئرپورٹ نے کہا کہ 6 افراد کا معائنہ کیا گیا اور ایک کو ہسپتال لے جایا گیا، ایئرلائن کے مطابق، منتقل کیے گئے فرد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    امریکن ایئرلائنز نے کہا کہ مسافروں کو میامی پہنچانے کے لیے ایک متبادل طیارہ بھیجا گیا، جب کہ اصل طیارے کو سروس سے ہٹا کر اس کا معائنہ کیا جائے گا، ہم اپنے عملے کے پیشہ ورانہ رویے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے مسافروں سے پیش آئے اس واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔

    پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی، دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ

  • 221 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا  فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    221 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 221 ارکان پارلیمنٹ نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے، جس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کانفرنس کے دوران ’فلسطینی ریاست‘ کو تسلیم کرے۔

    بی بی سی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹیرینز کی جانب 25 جولائی کو وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’ہم آپ کو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس سے قبل یہ خط لکھ رہے ہیں تاکہ فلسطینی ریاست کو برطانیہ کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے لیے اپنی حمایت ریکارڈ پر لا سکیں‘۔

    اراکین پارلیمنٹ نے لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس کانفرنس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ برطانوی حکومت دو ریاستی حل کے حوالے سے اپنے دیرینہ وعدے پر عمل درآمد کا وقت اور طریقہ کار کا تعین کرے گی اور یہ بھی واضح کرے گی کہ وہ اس حقیقت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کس طرح تعاون کرے گی-

    رنویر سنگھ کی فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر اور پی پی کے جھنڈے کا استعمال،ویڈیو

    خط میں کہا گیا کہ اگرچہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ برطانیہ کے پاس ایک آزاد اور خودمختار فلسطین کے قیام کا واحد اختیار نہیں، لیکن برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنا ایک مؤثر اقدام ہوگا، خاص طور پر ہماری تاریخی وابستگی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کی وجہ سے، ہم آپ پر زور دیتے ہیں کہ یہ قدم ضرور اٹھایا جائے’فلسطین کو برطانیہ کی جانب سے تسلیم کرنا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ برطانیہ ہی نے بلفور ڈیکلریشن کا اجراء کیا تھا اور فلسطین میں سابقہ مینڈیٹری طاقت رہا ہے، 1980 سے ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے آئے ہیں‘۔

    ’سیاسی جماعتوں کے اراکین کی جانب سے لکھے خط میں مزید کہا گیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا نہ صرف اس مؤقف کو عملی حیثیت دے گا بلکہ ان تاریخی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرے گا جو اس مینڈیٹ کے تحت ہم پر عائد ہوتی ہیں،یہ ایک بین الجماعتی خط ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ کے مختلف سیاسی حلقے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کرتے ہیں، دو ریاستی حل گزشتہ کئی دہائیوں سے تمام پارٹیوں کا مشترکہ مؤقف رہا ہے-

    افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،علی امین گنڈا پور

    خط میں مزید لکھا گیا کہ اکتوبر 2014 کو ایوانِ زیریں نے بھاری اکثریت سے درج ذیل قرارداد منظور کی تھی کہ ’یہ ایوان یقین رکھتا ہے کہ حکومت کو اسرائیل کے ساتھ ساتھ فلسطین کی ریاست کو بھی تسلیم کرنا چاہیے،یہی مؤقف آج بھی اس خط پر دستخط کرنے والوں کا ہے، اور ہم آپ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ ہفتے کانفرنس میں فلسطین کی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔

  • خوشاب:  نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کیساتھاجتماعی جنسی زیادتی

    خوشاب: نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کیساتھاجتماعی جنسی زیادتی

    اوباش نوجوانوں نے 2 سگی بہنوں کو نشہ دے کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    رپورٹ کے مطابق واقعہ،پنجاب کے ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں،پیشآیا،پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکیاں وقوعہ کے وقت گھر میں اکیلی موجود تھیں، ملزمان محمد حسنین، عبدالرؤف، عمر فاروق اور محمد ایوب نے لڑکیوں کو نشہ دے کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    نورپور تھل پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار لڑکیوں کی عمریں 19اور 22 سال ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مبینہ زیادتی کا واقعہ نواحی گاؤں پیلو وینس میں پیش آیا۔

    دوسری،جانب،گو جرہ میںاوباش نوجوا ن نے ساتھی کی مدد سے کزن سمیت دو بچو ں کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈا لامحلہ حیدر پارک کے عمرا ن کے گھر اسکا بھا نجا چک نمبر 359 ج ب سے قمر عباس مہما ن آ یا ہوا تھا،عمرا ن کا 10 سالہ بیٹا عبدالرحمن اور اسکا 7 سا لہ دوست محمد اسد کھیل رہے تھے قمر عباس انکو ورغلا کر اندھیرے میں جنا ح پا رک لے گیا اور سا تھی کی مدد سے دو نو ں بچوں کو بد فعلی کا نشا نہ بنا ڈا لا ۔