Baaghi TV

Tag: تاز ہ ترین

  • ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے،ایرانی صدر

    ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے،ایرانی صدر

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے، حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر خطے میں امن اور سلامتی قائم کرنی چاہیے،کل پیر کو مسقط میں آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کے بارے میں ایرانی صدر نے کہا کہ اجلاس میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تھاایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے، جنگ نہیں چاہتے ، اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں، امریکا، اسرائیل اور یورپی مما لک چاہتے ہیں علاقے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔

    ایرانی صدر کا سعودی عرب اور حوثیوں کے حوالے سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثی جنگجووں نے سعودی عرب پر حملے شروع کر دیئے ہیں،سعودی پریس ایجنسی نے سعودی سول ڈیفنس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک مسجد اور متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    دو دن پہلے سعودی عرب کے شہروں ریاض اور مدینہ میں ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کئے گئے تھے جس کے بعد سعودی عرب نے پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا،علاوہ ازیں چند روز قبل بھی حوثی گروپ نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا، سعودی عرب اور دیگر مغربی و عرب اتحادی ممالک طویل عرصے سے یہ الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ ایران یمن کے حوثی باغیوں (تحریک انصار اللہ) کو عسکری سازوسامان، ٹیکنالوجی اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

  • مس ورلڈ یوگنڈا کے سی سیکشن سے متاثر منفرد گاؤن  کے چرچے

    مس ورلڈ یوگنڈا کے سی سیکشن سے متاثر منفرد گاؤن کے چرچے

    مس ورلڈ یوگنڈا موہوزا ٹریویا ایلے نے مس ورلڈ کے اسٹیج پر ایک ایسا منفرد لباس پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی جو خواتین کے سیزیرین آپریشن (سیکشن-سی) کے تجربے سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا تھا۔

    یہ لباس 5 ستمبر کو ہونے والی مس ورلڈ کی فائنل تقریب سے قبل پیش کیا گیا،یہ خاص گاؤن ڈیزائنر کیشا عبداللہ نے ورلڈ ڈیزائنر ایوارڈ کے لیے تیار کیا تھا ڈیزائنر کے مطابق اس لباس کا خیال ان کے اپنے ماں بننے کے تجربے سے آیا، وہ چاہتی تھیں کہ بچے کی پیدائش کے دوران ماں جس جسمانی اور جذباتی مرحلے سے گزرتی ہے، اسے ایک خوبصورت فیشن ڈیزائن کے ذریعے دکھایا جائے تاکہ یہ بالکل نیا، اصلی اور گہرے جذبے سے بھرپور لگے۔

    کیشا عبداللہ نے بتایا کہ ان کا مقصد ایسا لباس بنانا تھا جو ’’تازہ، منفرد اور بھرپور تخلیقی سوچ سے متاثر‘‘ ہو۔ گاؤن میں سیزیرین آپریشن کے دوران شامل ہونے والی سات تہوں کو مختلف رنگوں، کپڑے کی تہوں اور بناوٹ کے ذریعے ظاہر کیا گیایہ لباس اسٹریچ سیٹن اور کئی تہوں والے باریک جالی دار کپڑے سے تیار کیا گیا تھا اس میں ایک کندھے والا فِٹڈ ڈیزائن، لمبا باریک جالی دار کپڑا اور نرم تہیں شامل تھیں، ڈیزائنر کے مطابق لباس کی یہ تہیں ماں کی جانب سے بچے کو ملنے والی حفاظت اور محبت کی علامت تھیں۔

    گاؤن کے رنگ بھی خاص طور پر منتخب کیے گئے تھے اس میں ہلکے آڑو، سنہری، کورل، سرخ، میرون اور برگنڈی رنگوں کا امتزاج استعمال کیا گیا ہے، ان رنگوں کو بچے کی پرورش سے لے کر پیدائش تک کے سفر کی علامت قرار دیا گیا لباس کو موتیوں، شیشے کے بیڈز اور کرسٹل اسٹونز سے بھی سجایا گیا تھا۔

    ڈیزائنر نے بتایا کہ لباس کو مکمل کرنے میں کافی وقت لگا انہوں نے دبئی کے سپلائرز سے مختلف پتھر اور دیگر آرائشی سامان حاصل کیا اور پھر ہر تہہ پر مختلف چیزوں کو آزما کر دیکھا کہ کون سا ڈیزائن زیادہ خوبصورت لگتا ہےاس لباس کا مقصد صرف خوبصورتی دکھانا نہیں بلکہ خواتین کی طاقت، ماں بننے کے تجربے اور زندگی کے معجزے کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا موہوزا ٹریویا ایلے نے مس ورلڈ کے اسٹیج پر یہ لباس پہن کر اسی پیغام کو نمایاں کیا۔

    مس ورلڈ کے اسٹیج پر اس لباس کی نمائش کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسے خوب پسند کیا۔ ایک صارف نے کیشا عبداللہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ لباس ایک شاہکار ہے، آپ نے بچے کی پیدائش کی حقیقت کو جس خوبصورتی سے فن میں بدل دیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔‘‘

    ایک اور صارف نے لکھا، کہ یہ کتنا شاندار فن ہے، اسے بنانے کے لیے بہت شکریہ۔ ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہماری کہانی بھی دیکھی اور سمجھی گئی ہے۔‘ایک صارف نے کہا کہ اسے لباس کی تہوں کے پیچھے موجود اصل کہانی معلوم ہونے سے پہلے بھی یہ خوبصورت لگا تھا، لیکن حقیقت جاننے کے بعد اسے یہ ڈیزائن مزید پسند آیا۔

  • مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کادھرنا، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان

    مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کادھرنا، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان

    لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر جماعت اسلامی کا مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا جاری ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی دھرنے دیے جائیں گے۔

    مال روڈ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کو ’بھتہ خوری‘ قرار دیتے ہوئے حکمرانوں سے اپنی عیاشیاں ختم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی مسائل اور ظلم کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے، آئی پی پیز کے معا ملے پر آواز اٹھائی تو حکومت کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا پڑا، اب پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف بھی آواز بلند کی جا رہی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے جا رہے تھے، تاہم حکومت نے باغ کو تالے لگا دیے،جماعت اسلامی چاہے تو تالے توڑ کر اندر داخل ہوسکتی ہے، لیکن ایسا نہیں کرے گی اجازت نہ دی گئی تو راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکو ں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ کراچی، حیدرآباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی دھرنے جاری ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے ابتدا میں رابطہ کیا تھا اور جماعت اسلامی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تاہم اسے مذاکرات کی جلدی نہیں۔ حکومت اگر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے تو بات چیت کے لیے آئے، 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، لانگ مارچ اور ہڑتال کی بھرپور تیاری جاری ہے، پورا پاکستان متحد ہوکر حکومت کے سامنے کھڑا ہوگا تو عوام کے مطالبات منوانے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مختلف سرکاری شعبوں میں مبینہ کرپشن پر بھی سوالات اٹھائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’قوم کو بھکاری بنانے کا پروگرام‘ قرار دیا، انہوں نے سرکاری اداروں میں کرپشن اور بااثر افراد کی جانب سے سرکاری ملازمین کی سہولتوں کے گھریلو استعما ل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس کے باعث عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہےجماعت اسلامی نہ کسی کا سر پھوڑتی ہے، نہ آگ لگاتی ہے اور نہ گملے توڑتی ہے، حکومت میں ہمت ہے تو دھرنے سے اٹھا کر دکھائے۔

  • ایران امریکا  مذاکرات:عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو نمایاں کوریج دی ہے،وزیراعظم

    ایران امریکا مذاکرات:عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو نمایاں کوریج دی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بین الاقوامی پیشرفت خطے کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، سفارتکاری اور پرامن حل کی حمایت کی ہے اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے اور وہ قومی معاملات پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں مسلسل جاری ہیں حالیہ بین الاقوامی پیشرفت خطے کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، سفارتکاری اور پرامن حل کی حمایت کی ہے اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں، مذاکر ات میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے خوش آئند ہے۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں جبکہ پاکستان نے دونوں فریقوں کے درمیان فاصلے کم کرنے اور مذاکرات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے خلوص نیت اور سنجیدگی کے ساتھ سفارتی کوششیں کیں، مذاکراتی عمل دن رات جاری رہا اور رات گئے تمام فریقین کے اتفاق سے مشترکہ اعلامیہ تیار کیا گیا، جس کی بعد ازاں تمام متعلقہ فریقوں نے توثیق بھی کی۔

    وزیراعظم کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے جبکہ آئندہ 60 روز کے دوران تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری رہیں گے ان مذاکرات میں جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل پروگرام اور منجمد اثاثوں سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی، پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم ہوئی ہے اور ملک نے امن و استحکام کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے 60 روز کے اندر مفاہمتی یادداشت ایک مستقل اور دیرپا معاہدے کی شکل اختیار کر سکتی ہے، جس سے خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کی امید پیدا ہوئی ہے۔

    شہباز شریف نے پوری قوم، پارلیمنٹ اور اپوزیشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل میں کلیدی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے اور عالمی میڈیا نے بھی اس مثبت کردار کو نمایاں کوریج دی ہے وزیراعظم نے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا مثبت عالمی تشخص اربوں روپے خرچ کرنے سے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی صدرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں ایرانی صدر پاکستان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی امن اور استحکام سمیت مختلف امور پر اہم ملاقاتیں ہوں گی پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

    اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اختلافی معاملات اٹھانے کا نہیں تھا بلکہ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے تھااگر پاکستان تحریک انصاف کو تحقیقات کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر تحقیقات کا آغاز 2018 سے کیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات قوم کے سامنے آسکیں۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں تقریباً 600 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہو گیا۔

    دن 12 بجےبینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 183,628.84 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 322.66 پوائنٹس یا 0.18 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے،مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ مختلف اہم شعبوں میں نمایاں رہا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس اور فرٹیلائزر سیکٹر شامل ہیں،انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے حصص، جن میں پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی شامل ہیں، مندی کا شکار رہے۔ 1و444ققققق

    دوسری جانب عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ ’گلوبل اکنامک پراسپیکٹس‘ میں کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو مالی سال 26-2025 میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو مالی سال 2026-27 میں بڑھ کر 3.4 فیصد ہو سکتی ہے۔

    15 جنوری کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

    رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ زرعی پیداوار میں بہتری اور 2025 کے سیلاب کے بعد تعمیرِ نو کی سرگرمیوں کے باعث متوقع ہےتاہم عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 27-2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ درآمدی طلب میں اضافہ اور سیلاب کے بعد ترسیلاتِ زر میں معمول پر آنے کا عمل ہو سکتا ہے۔

    سب سے پہلے خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ پاکستان کے علماء نے دیا،علامہ طاہر اشرفی

    واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست بحالی دیکھنے میں آئی تھی، جب سرمایہ کاروں کی جانب سے دوبارہ خریداری کے رجحان کے باعث پیر کے نقصانات کا بڑا حصہ پورا ہو گیاکے ایس ای 100 انڈیکس منگل کو 1,567.36 پوائنٹس یعنی 0.86 فیصد اضافے کے ساتھ 183,951.51 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    شائننگ انڈیا یا اعدادی فریب؟ بھارت میں ریاستی بیانیہ حقیقت مسخ کرنے لگا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس نے دو حدیں عبور کر لیں۔

    مالی سال 2026 کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1066 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 33 ہزار 15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 6.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور حکومتی مالی اصلاحات کے باعث اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

  • لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

    لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

    لاہور میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کے لیے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا ہے جس میں ‘سی اینڈ ڈبلیو’ اور ‘ایل ڈی اے’ کو فوری طور پر ‘واٹر اسپرنکل سسٹم’ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    مریم نواز نے 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر اسپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی سیمنٹ، مٹی اور دھول کو اڑنے سے روکنے کیلئے تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی قرار دیا ہے 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔

    باکس آفس پر ناکام ہونے والی بھارتی فلم آسکرز کی فہرست میں شامل

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‘واٹر اسپرنکلرز اور مسٹ’ سے اسموگ کے خاتمے میں تیزی آئے گی، ماحولیاتی بہتری کیلئے جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

    کرینہ کپور کے نئے سال پر پہنے گئے لباس کی قیمت سامنے آ گئی

  • وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بابا صدیقی کی طرح قتل کرنےکی دھمکی

    وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بابا صدیقی کی طرح قتل کرنےکی دھمکی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو 10 دنوں میں استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ ناتھ کے نام ملنے والی ایک دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 10 دن میں وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا تو ان کو بھی گزشتہ ماہ قتل ہونے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کی طرح قتل کردیا جائےگا۔

    رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کو گزشتہ روز ان کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر ایک نامعلوم نمبر سے موصول ہوا، پولیس حکام ابھی اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں کہ نمبر کس کا ہے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو دھمکی آمیز پیغام کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ انہیں ملنے والی دھمکی کے حوالے سے اب تک ممبئی پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان

    واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو بھارتی سیاسی شخصیت اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم پربڑا الزام عائد

  • توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما  راجہ خرم نواز  کی درخواست نمٹا دی گئی

    توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کی درخواست نمٹا دی گئی

    اسلام آباد: احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی درخواست نمٹا دی گئی-

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے راجہ خرم نواز کیخلاف کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ راجہ خرم نواز کی گرفتاری مطلوب نہیں، بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ راجہ خرم نواز نے 9 مئی واقعات کے کچھ ہی روز بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی تھی،انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کااعلان کیا تھا ،کہاتھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو قانون کوکٹہرے میں لایا جائے،پاک فوج عوام اور ملک کی حفاظت کررہی ہے۔

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب ملتان سےپی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنماء طاہرہ نسیم پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں، طاہر ہ نسیم نےیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے ہر جمہوری کارکن کے لیے کھلے ہیں،ہم ملک میں سیاسی کارکنوں کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہیں جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں، ہمیں موقع ملا تو ملک وقوم کیلئے خدمات سرانجام دیں گے، روزگار کے مواقع ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے،تاریخ شاہد ہے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ بحران زدہ حکومت ملی، ہم نے ملک کو استحکام کی طرف لانے کے لیے ہمیشہ کام کیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • ملک میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے تمام ائیر پورٹس پر”ہیلتھ ایمرجنسی” نافذ

    ملک میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے تمام ائیر پورٹس پر”ہیلتھ ایمرجنسی” نافذ

    ملک میں منکی پاکس کے پھلاؤ اور روک تھام کے لیے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اے ایس ایف کی جاری کردہ نئی ایس اوپیز کے ملک کے تمام ایئر پورٹس پر’ہیلتھ ایمرجنسی’ نافذ کردیں گئی ہے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے ہدایات پرسختی سےعملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ائرپورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ فیس ماسک پہنے گا۔

    مغرب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل

    انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی تلاشی، سامان کی چیکنگ کے دوران دستانے پہننا لازمی ہے ساتھ ہی ائیرپورٹ میں داخلے کے لئےعارضی پاسز کا اجراء بھی روک دیا گیا ہے۔

    منکی پاکس 1958 میں اس وقت دریافت ہوا جب تحقیق کے لیے استعمال کیے جانے والےبندروں کے گروپوں میں ایک چیچک جیسی بیماری پھیلنے لگی سائنسدانوں نے اس بیماری کی ابھی تک یقینی دہانی کی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ افریقہ کےبرساتی جنگلات میں چھوٹے چوہوں اور گلہریوں سے پھیلتا ہے۔

    منکی پاکس وائرس کی دو قسمیں ہیں، جو وسطی افریقی اور مغربی افریقی ناموں سے جانی جاتی ہیں۔ وسطی افریقی منکی پاکس وائرس زیادہ شدید انفیکشن کا سبب بنتا ہے اور مغربی افریقی منکی پاکس وائرس سے زیادہ موت کا سبب بنتا ہے۔

    گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

    منکی پاکس عام طور پر فلو جیسی علامات سے شروع ہوتا ہے جیسے بخار، سر درد، پٹھوں میں درد اور تھکن، جو ایک یا دو دن جاری رہ سکتی ہے۔ بخار کے ایک سے تین دن بعد دانے نکل آتے ہیں جو کچھ دن بعد جسم پر مزید ظاہر ہونے لگتے ہیں، جو سرخ رنگ کی جلد سے چھوٹے دھبوں تک بڑھ جاتے ہیں۔ وہ پھر چھالوں میں بدل سکتے ہیں جو کچھ عرصے بعد سفیدی مائل سیال سے بھر بھی سکتے ہیں۔

    یہ بعض اوقات چکن پاکس، آتشک یا ہرپس سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے بتایا کہ یہ عام طور پر چہرے سے اعضاء، ہاتھوں، پیروں اور پھر باقی جسم تک پھیلتا ہے۔ لیکن بیماریوں کے ماہرین نے حالیہ معاملات میں ایک نمونہ کی نشاندہی کی ہے حکام ایسے مزید کیسز دیکھ رہے ہیں جہاں دانے رانوں سے شروع ہوتے ہیں۔

    کراچی:3 مزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی

    وئارس کا انکیوبیشن کا دورانیہ بہت طویل ہوتا ہے اور ایک بار جب یہ جسم میں داخل ہوتا ہے، تو یہ سب سے پہلے اندرونی اعضاء کو متاثر کرتا ہے علامات کی وجہ سے ان میں بہت نمایاں بخار، جسم میں درد اور درد، سر درد، اور تھکاوٹ شامل ہیں جیسا کہ جسم ان علامات سے لڑتا ہے، لیمفاڈینوپیتھی، یا بڑھا ہوا لمف نوڈس، ابتدائی علامات کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔

    اس کے بعد یہ علامات ہاتھ، پاؤں، چہرے، منہ یا یہاں تک کہ رانوں پر پائی جانے والی خارش کی طرف بڑھتے ہیں۔ یہ دانے ابھرے ہوئے ٹکڑوں یا دردناک پیپ سے بھرے سرخ پیپولس میں بدل جاتے ہیں۔

    منکی پاکس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے۔ اس بیماری کے موجودہ علاج کو اصل میں حیاتیاتی حملے کی صورت میں دفاع کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔ چیچک کا وائرس آرتھوپوکس وائرس خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور انسانیت کے ایک پرانے دشمن چیچک کے ساتھ اہم مماثلت رکھتا ہے۔ چیچک کی 30 فیصد اموات کے مقابلے میں ایک فیصد اور 3 فیصد کے درمیان منکی پاکس کے مریض مر جاتے ہیں۔

    امریکا میں ہیلی کاپٹرز کاخوفناک حادثہ، تمام ایوی ایشن یونٹس گراؤنڈ کردیئے گئے

    منکی پاکس اور چیچک دونوں وائرس کافی ملتے جلتے ہیں، اسلئے چیچک کے خلاف تیار کردہ علاج کو منکی پاکس کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ منکی پاکس کے لیے مخصوص علاج موجود نہیں ہیں۔