Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی، جس میں رہنما ق لیگ مونس الٰہی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں مونس الٰہی نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر عمران خان کو اعتماد میں لیا، جبکہ آئی جی پنجاب نے عمران خان کو صوبے کی امن وامان کی صورتحال پر بریفننگ دی۔آئی جی پنجاب نے 25 مئی کو شہریوں پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران سے متعلق جاری انکوائری اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    خیال رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

    پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے حکم دیا تھا کہ پچیس مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ہاکی گراؤنڈ جلسہ رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    ہاکی گراؤنڈ جلسہ رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عطا تارڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی درخواست میں چیف سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے ،عطا تارڑ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے ۔ کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے ۔آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔ عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے

    لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست بھی دائر کی گئی ہے،تحریک انصاف کا 13اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں محمد کاشف نے عرفان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی درخواست میں ڈی جی اسپورٹس اور ڈی سی کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گےعدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں جلسہ سے عمران خان خطاب کریں گے

    بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

    خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

  • تحریک انصاف کی جدوجہد میں سب کو شریک ہوناچاہیے،عمران خان

    تحریک انصاف کی جدوجہد میں سب کو شریک ہوناچاہیے،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا پوری دنیا کا مسئلہ بن چکاہے،نیویارک میں 4مسلمانوں کو قتل کیاگیاہے،ہمارے نبی ﷺ پوری دنیا کیلئے رحمت اللعالمین ہیں،ہمارے دین میں سب انسان برابر ہیں،میں نے ساری دنیا دیکھی ہے،انصاف سب کے لیے برابر ہوناچاہیے،جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا،انسانی معاشرے میں انصاف اور انسانیت ہوتی ہے،تحریک انصاف کی جدوجہد میں سب کو شریک ہوناچاہیے،تحریک انصاف کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرناہے.

    فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

    عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم کو شروع میں ہندو اور مسلمانوں کا ایمبیسڈر سمجھا جاتا تھا،اس کے بعد انہیں یہ اندازہ ہوگیا کہ کانگریس میں موجود لوگ ہندوؤں کی آزادی چاہتے تھے، تو اس کے بعد قائد اعظم نے مسلمانوں کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیں گے۔

     

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا

     

    اقلیتی کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے اوپر ایک ٹولہ مسلط کیاگیاہے،چھوٹا ٹولہ کہتاہے کہ ہمیں این آر او دیاجائے،انصاف کا مقصد کمزور اور طاقتور قانون کے سامنے برابرہوں،حقیقی آزادی اس وقت ملتی ہے جبکہ انصاف ملتاہے.

     

    فیکٹ فائنڈنگ،ڈس انفولیب سے متعلق عمران خان کاجھوٹ پکڑاگیا

  • آج ان لوگوں کو افسوس ہو رہا ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا،مریم اورنگزیب

    آج ان لوگوں کو افسوس ہو رہا ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا پی ٹی آئی اکاونٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے، عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ الزامات لگانے لگ جاتے ہیں،عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر اسکو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیا ،نوجوانوں سے روزگار ہی عمران خان نے چھینا ہے الیکشن کمیشن نے 8سال بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا ،عمران خان نے 34 فارنرز سے ممنوعہ فنڈنگ لی،فارن ایجنٹس نے سیاسی جماعت کا سہارا لیا،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم الیکشن کمیشن فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے چلائی گئی،شہبازگل نے اداروں کے خلاف تحریر نجی ٹی وی پر پڑی پی ٹی آئی اراکین عمران خان سے سوال کریں عمران خان کو گزشتہ روز غلط بیانی کرتے ہوئے پسینہ آ رہا تھا،عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف کو ٹرانسکرپٹ دیا عمران خان وضاحت دے رہے تھے اور خود کو نواز شریف سے ملا رہے تھے پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کے اقدامات سے ناراض ہیں ،نوازشریف نے ملک میں پارلیمان کی سپر میسی کو مضبوط کیا عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے آئین شکنی کروائی ،عمران خان نے نیشنل کرائم ایجنسیز کو برطانیہ تک کیسز بھیجے، دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ نواز شریف کے خلاف صرف پانامہ کیس میں تنخواہ کا معاملہ نکلا،

    آزادی کے 75 سال ہوگئے، عمران خان کو یقین نہیں آتا،مصدق ملک
    مسلم لیگ ن کے رہنما،وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آزادی کے 75 سال ہوگئے، عمران خان کو یقین نہیں آتا،عمران خان ابھی بھی غلامی سے نجات کی بات کررہے ہیں ایک شخص نے 450 کنال کی جگہ تحفے میں لے لی عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہورہی ہے عمران خان بتائیں کون سازش کررہا ہے،عارف نقوی کوبل گیٹس فاونڈیشن کے پیسے چوری کرنے پر سزا ہوگی،عمران خان کےچیف آف اسٹاف ادارو ں سے متعلق بیان دیتے ہیں عمران خان امریکا جا کے کشمیر کی سوداگری کریں، تو وفادار، ہم غدار،عمران خان ریاست مدینہ کے داعی، سرٹیفائیڈ صادق اور امین اورہم چور ، عمران خان صاف چلے شفاف چلے باقی سب چور، وفاق کو چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہباز گل کو ڈانٹا، اچھی بات ہے، امید ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے، گرفتاری تو صرف قانون کے مطابق ہوگی قانون ہے، تحقیقات ہورہی ہیں، جو ملوث پایا جائے گا سزا ہوگی، ایسا نہیں کسی کی گاڑی روکیں اور اس پر کئی کلو ہیروئن ڈال دیں،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • تحریک انصاف کا 13 اگست کی رات جلسے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا 13 اگست کی رات جلسے کا فیصلہ

    عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

    تحریک انصاف نے13 اگست کی رات اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے، کارکنان 14 اگست کا جشن بھی جلسہ گاہ میں ہی منائیں گے پی ٹی آئی نے میگا پاور شو کیلئے 1 لاکھ افراد جلسے میں لانے کا ٹاسک دے دیا ہے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو ذمہ داریاں سونپ دیں. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب آئیں گے، جلسے میں عمران خان حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے اجلاس میں حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کا فیصلہ ہو گیا ہے،جلسہ پریڈ گراؤنڈ کی بجائے پنڈی میں ہو سکتا ہے،

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نو حلقوں کا شیڈول جاری ہونے کے بعد عمران خان نے تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام نو حلقوں میں عمران خان خود امیدوار ہوں گے، عمران خان نے اپنی پارٹی کے کسی بھی رہنما کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کو خوف ہے کہ اگر کسی اور کو ٹکٹ دیا تو امیدوار ہار سکتا ہے،

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    تحریک انصاف حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانا چاہتی ہے اس لئے پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر بھی بھرتیاں شروع کر دی ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے انکی سوشل میڈیا ٹیم کےاراکین واٹس گروپس میں مسلسل پیغامات بھیج رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم جوائن کرین اور عمران خان کے بیانئے کو پھیلانے میں ہماری مدد کریں،

  • تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

    تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

    پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوا دیا

    چیف الیکشن کمشنر آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہے ان کو عہدے سے ہٹایا جائے،ریفرنس میں حکومتی اتحادیوں کی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ، دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی تھی، چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا،

    چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ہے ، ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بد انتظامی کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنرپر تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل ہی الزامات لگانا شروع کر دیے تھے، تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج بھی کر رہی ہے، تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں قراردادیں بھی پاس کر رکھی ہیں

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ریفرنس پر ردعمل میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کھسیانی بلی کھنبہ نوچے کے مترادف ہے، چوری اوپر سے سینہ زوری پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے ،غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان خود طاقتور سمجھ رہے ہیں، عمران خان چاہتے تھے کہ الیکشن کمیشن انہیں صادق و امین کا جھوٹا سرٹیفکیٹ دے

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج کے بجائے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،یہ خیرات کے نام پر بھی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ لیتے رہے، ایک وزیراعظم کو عدالت نے غلط بیانی کی بنیاد پر نااہل کیا تھا، یہاں معاملہ پیسے نا لینے کا نہیں بلکہ اربوں روپے کی ممنوعہ فنڈنگ لینے، 13 اکائونٹس چھپانے اور مس ڈیکلیریشن کا ہے،قانون اور فیصلے الگ الگ نہیں ہونے چاہئے، عمران خان اور پی ٹی آئی اب قوم سے مزید جھوٹ نہ بولیں

  • ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، تحریک انصاف

    ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، تحریک انصاف

    پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و ایم پی اے میاں محمد اسلم اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے دیا گیا فیصلہ بد نیتی پر مبنی اور کسی کو خوش کرنے کے لئے ہے اور ہم اس فیصلے پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا جائے اور ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کے مینڈیٹ سے جمہوری حکومت قائم ہو۔

    عمران خان کی کرپشن مخالف مہم دراصل اپنی کرپشن چھپانے کیلیے تھی. بلاول زرداری

    انہوں نے کہا کہ عوام سوال کرتے ہیں کہ کیا الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب میں اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت کے لئے لگنے والی منڈیوں پر بھی ایکشن لے گا اور دیگر پارٹیوں کے ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے بھی کرے گا۔عوام کی منتخب حکومت کو رات کے اندھیرے میں بیرونی ایجنڈے کے تحت گرایا گیا،سندھ ہاؤس اور پنجاب کے ہوٹلوں میں منڈیاں لگائی گئیں۔ بیورورکریسی اور پولیس کو آلہ کار بنا کر لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن پنجاب کے عوام نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

     

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

     

     

    میاں اسلم اقبال نے ڈاکٹر مراد راس کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا تعصب پر مبنی فیصلہ قوم کے سامنے ہے اور اس فیصلے کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ اوورسیز پاکستانیز کی بھجوائی گئی ترسیلات زر کے ذریعے ہی ملک کے معاشی معاملات چلتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف وفاق کی پارٹی ہے اور اس کی جڑیں ملک کی تمام اکائیوں میں موجود ہیں۔بد قسمتی سے الیکشن کمیشن کے تعصب پر مبنی فیصلے کے ذریعے وفاقی پارٹی کو الیکشنوں سے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں حمزہ شہباز اور مریم نواز سے گھروں میں جا کر ملتے رہے ہیں۔

     

    عمران پاکستانی معیشت کو بدترین حالات میں پھینک کر اقتدار سے نکل گیا. احسن اقبال

     

     

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کا مقصد حکومت کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ اداروں کو تباہ کرنا تھا۔ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور حکمران عمران خان کے خلاف پریس کانفرنسوں پر لگے ہوئے ہیں۔حکمرانوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے گئے ادارے نیب کو ختم کر دیا۔باپ بیٹے پر فرد جرم لگنے جا رہی ہے لیکن فرد جرم لگنے والا شخص ملک کا وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے۔دوسرا پنجاب کا جعلی وزیر اعلی بنا ہوا تھا۔عدالت آپ کو مستند چور اور سسلن مافیا قرار دے چکی ہے۔پی ٹی آئی کے بارے میں فارن فنڈنگ کی باتیں کرنے والے اسامہ بن لادن کی فارن فنڈنگ کو بھی یاد رکھیں جس کے بارے میں بے نظیر بھٹو نے کہا تھا مولانا فضل الرحمن لیبیا سے آنے والی فنڈنگ کو بھی نہ بھولیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے لئے بے مثال فلاحی اقدامات کئے۔ایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایک دو روز میں صوبائی کابینہ تشکیل پا جائے گی تو پھر عوام کی فلاح کے لئے مزید فیصلے کئے جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں بھی انتخابات کے بارے میں آوازیں آ رہی ہیں لیکن وہ پہلے اپنے کیسسز ختم کروانا چاہتے ہیں۔اکتوبر میں عام انتخابات متوقع ہیں۔

    ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے متعصبانہ کردار ادا کیا۔ضمنی انتخابات میں غلط انتخابی فہرستوں کے باعث لوگوں کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر دھکے کھانے پڑے۔اگر یہ فہرستیں درست ہوتیں تو ووٹنگ کا تناسب 55 فیصد کی بجائے 75 فیصد ہوتا۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بڑا ہاتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کے گھر کی لونڈی بنا ہوا ہے ایسی حرکت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔پی ڈی ایم والے عمران خان کے خلاف جتنی مرضی پریس کانفرنسیں کرتے رہیں یہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پی ڈی ایم عام آدمی کی فلاح اور ملک کی ترقی کے لئے نہیں آئے بلکہ یہ تو این آر او لینے کے لئے آئے ہیں۔ لٹیروں کا یہ اتحاد عام انتخابات سے خوفزدہ ہے پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کرے گی۔

  • کیا میا خلیفہ نے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی؟

    کیا میا خلیفہ نے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی؟

    خیبر پختونخوا کے ایک مقامی اخبار نے غیر اخلاقی فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کو پاکستان تحریک انصاف کی پُرجوش کارکن کے طور پر پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خبر کا تراشہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ غیر اخلاقی فلموں کی اداکارہ پاکستانی سیاست میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی لینے لگی ہیں۔وائرل پوسٹ سے تو بظاہر، متنازع اداکارہ صرف عمران خان کی حامی ہی نہیں، بلکہ پی ٹی آئی کی کارکن بھی ہیں!

    خیبر پختونخوا کے مقامی اخبار میں شائع تصویر میں میا خلیفہ کو پی ٹی آئی کا ہیڈ بینڈ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
    یہ تصویر ترمیم شدہ ،ایڈیٹڈ ہے۔انٹرنیٹ پر اخباری تراشہ وائرل ہوا تو پاکستانی عوام کو ٹرولنگ کا ایک اور موقع ہاتھ لگ گیا۔ جہاں لوگوں نے ناشر پر تنقید کی وہیں کچھ حس مزاح رکھنے والوں نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔
    کچھ لوگوں نے اس شخص کی “عقابی نگاہوں” کی بھی تعریف کی جس نے میا خلیفہ کو ایک نظر میں پہچان لیا۔

    میا خلیفہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں.کچھ عرصہ پہلے، ہمارے معصوم سینیٹر رحمن ملک (مرحوم) سابق ایڈلٹ اسٹار کو مودی کے حجاب پر پابندی کی مخالفت کرنے والی بھارتی اداکارہ سمجھ بیٹھے تھے۔

    میا خلیفہ سے “ناواقفیت” والے جان لیں کہ میا خلیفہ ایک غیر اخلاقی فلم انڈسٹری کی سابق لیکن مشہور اداکارہ ہیں۔30 سالہ لبنانی نژاد امریکی خاتون اپنے پیشے کی وجہ سے ایک متنازعہ شخصیت رہی ہیں۔اگرچہ وہ ایک ریٹائرڈ ایڈلٹ اسٹار ہیں، لیکن اب ایک ویب کیم ماڈل کے طور پر کام کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز کے ساتھ ملالہ یوسفزئی سے بھی ان کی دوستی ہے۔

  • تحریک انصاف کے دو رہنما کرونا کا شکار

    تحریک انصاف کے دو رہنما کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، تحریک انصاف کے دو رہنما کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

    ‏اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ‏کورونا کی علامات محسوس ہونے پر ٹیسٹ کروایا جومثبت آیا ‏خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ،دوستوں سے دعاؤں کی درخواست ہے

    سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کورونا کے باعث خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث علیل ہوں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

    ملک میں کورونا سے متاثر ایک اورشخص کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں موت ہوئی ہے، جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اورمریض کا انتقال ہوگیا۔ کورونا سے متاثر 161 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار611 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 656 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.35 ریکارڈ کی گئی

  • غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق
    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھتی ہیں کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ممبران جنہوں نے “غیرت” کے نام پر استعفیٰ دیے تھے، آج تک اپنی تنخواہیں اور دیگر مراعات وصول کر رہے ہیں۔ اب سپیکر نے استعفے منظور کرنا شروع کیے ہیں تو پوری جماعت اس اقدام کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بھاگ گئی ہے۔ اس سے آگے کیا ہو گا وہ سبھی جانتے ہیں۔

    قبل ازیں تحریک انصاف اپنے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد عدالت پہنچ گئی، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں صرف 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،

    عدالت پیشی کے موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ 11 بندوں کے جو استعفی منظور کرنے کا تماشا لگایا ہے ہم اس کے خلاف آئے ہیں گیارہ اپریل کو اسمبلی کے فلور پر ہمارے 125 لوگوں نے کہا ہم نے استعفی دے دئیے 13 اپریل کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے استعفی منظور کر لیے الیکشن کمیشن کے پاس کیا اختیار تھا کہ وہ تین ماہ قبل سارے استعفی منظور نہ کرے اب الیکشن کمیشن نے گیارہ استعفی منظور کر لیے

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے متعلق یہ صرف تحریک انصاف کا موقف نہیں ہے بلکہ دو صوبائی اسمبلیاں اس بارے میں قرارداد پیش کر چکی ہیں

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا۔