Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • امریکی سفارتخانہ کے حکام نے اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کی؟

    امریکی سفارتخانہ کے حکام نے اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کی؟

    سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، امریکی سفارتخانے کے حکام نے عید سے قبل اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا اور عمران خان سے ملاقات نہیں کی تھی البتہ انہوں‌نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی تھی، امریکی محکمہ خارجہ سے بریفنگ کے دوران اس پر سوال ہوا ہے

    صحافی نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے دوران بریفنگ سوال کیا کہ امریکی اہلکار اڈیالہ جیل میں پھانسی کے مجرم ظاہر جعفر سے ملنے گئے اور اسی جیل میں کچھ بلاک کے فاصلے پر سابق وزیراعظم عمران خان قید تھے، ہزاروں امریکی اور پاکستانی امریکی مطالبہ کر چکے ہیں کہ ان سے ملاقات کی جائے، امریکہ عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کر رہا؟ سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ "میں اس سوال کا جواب پاکستان میں امریکی سفارت خانے پر چھوڑوں گا”۔

    صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مینڈیٹ چوری کا ہے اور شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس پوڈیم سے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی حکومت کے حوالے سے فیصلے کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا

    یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں

    یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا،یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی نشست سنبھال لی،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سب کی توقعات پر پورا اتروں گا،تمام سیاسی جماعتوں نے بھر پور حمایت کی،پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں جنہوں چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کیا سپریم کورٹ نے یہ مانا کہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل جوڈیشل قتل تھاذولفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو آواز دی

    سردار سدال خان ناصر نےڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا،

    یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اراکین نے مبارکباد دی،جےیوآئی کے وفد کی نومنتخب چئیرمین سینٹ یوسف رضاء گیلانی سے ملاقات ہوئی،جمعیت علمائے اسلام نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر کامران مرتضی ، مولا عطا الرحمن اور سینیٹر عبدالشکور ، سینیٹر احمد خان نے مبارکباد دی

    سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں،وزیراعظم
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں ،امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے

    کسی ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں ہوسکتا، بیرسٹر علی ظفر
    بیرسٹر علی طفر نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اجلاس غیر آئینی ہے، خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کے بغیر یہ ایک نامکمل سینیٹ ہے، سینیٹ ایک ہاؤس آف فیڈریشن ہے، اس میں ہر صوبے کو نمائندگی کی اجازت ہے، کسی ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں ہوسکتا، آرٹیکل59 کہتا ہے کہ سینیٹ میں 96 ممبران ہونے چاہیے اور ہر صوبے سے 26 سینیٹرز ہونے چاہیے، اور آرٹیکل 60 کہتا ہے کہ آرٹیکل 59 کے مطابق جب باضابطہ سینیٹ کی تشکیل ہو جاتی ہے تب ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا،جب تک یہ سینیٹ مکمل نہیں ہوتا تب تک کسی قسم کا الیکشن اخلاقی اور قانونی طور پر ناجائز ہوگا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، وہ ہم سب کے چیئرمین بھی ہوں گے تو یہ نہیں ہوسکتا کہ اتنے اہم عہدے کو سیاست کی نذر کردیں، الیکشن کمیشن ہر وہ اقدام اٹھاتا ہے جو آئینی بحران پیدا کرے، مخصوص نشستوں کے بغیر، وزیر اعظم، صدر اور وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب کروادیا لیکن خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کی باری آئی تو کمیشن نے اسے روک دیا، اس وقت حقیقیت یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کا کوئی بھی یہاں موجود نہیں

    قبل ازیں سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے،سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں،سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوا تو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے”۔چیئرمین سینیٹ انتخاب قانون کیخلاف ہورہا ہے،پریزائیڈنگ آفیسر سے انتخاب مؤخر کرنے کا مطالبہ کرینگے،اگر پریزائیڈنگ آفیسر نے مطالبہ نہ مانا تو انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور پریزائیڈنگ افسر نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا جس کے بعد ارکان رول آف ممبرز پر دستخط کررہے ہیں۔”چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور”، پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ میں نعرہ بازی کی اور بھر پور احتجاج کیا،سینیٹ میں 43 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا 43 سینیٹرز سے پریزائڈنگ افیسر نے حلف لیا. دو منتخب سینیٹرز فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے اپنے عہدے کا حلف نہیں لیا،سینیٹر فلک ناز چترالی نے عمران خان کی تصویر اٹھائے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

    ایک جماعت نے ایک سیٹ لی، اسے دو سینیٹر دیدئے گئے، یہ کیا انصاف ہے، شبلی فراز
    سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن کا بائیکاٹ کررہے ہیں ، ہاوس مکمل نہیں ہے، خیبر پختونخوانخواکے عوام کی نمائندگی پوری نہیں، یہ ہاوس آف فیڈریشن ہے چاروں صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے ،یہ غیرآئینی اور غیر قانونی کام ہورہا ہے، جو نہ جمہوریت کو مضبوط کرے گا نہ ادارے کی ساکھ کو بہتر کرے گا ، ریزرو سیٹوں پر ہمارا حق بنتا ہے ساری دنیا کو معلوم ہے وہ کسی دوسری جماعت جو بانٹ دینا کہاں کی جمہوریت ہے ،آئین اور روایات پر عملداری جمہوریت کا نام ہے، ایک جماعت نے ایک سیٹ لی، اسے دو سینیٹر دیدئے گئے، یہ کیا انصاف ہے،

    چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی حکمران اتحاد کے مضبوط امیدوار تھے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر سیدال خان ناصر کو نامزد کر دیا،سیدال خان ناصر بلوچستان سے پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب پاکستان کے عوام کی طرف سے اعتماد کا ثبوت ہے۔ امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے۔ امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر کی رہنمائی میں سینیٹ جمہوری اصولوں کے مطابق تعمیری مکالمے اور مباحثے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان کا تجربہ یقیناً وطن عزیز کی ترقی میں مفید ثابت ہوگا۔

    نومنتخب چیئرمین سینیٹ کی بلاول زرداری سے ملاقات
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے نومنتخب چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی، بلاول بھٹو زرداری سے نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ان پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکرکیا،

    bilawal

  • تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل

    تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل کر لئے گئے-

    تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی میں مزید نام شامل کر لئے گئے، تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے منظوری دے دی،پولیٹیکل کمیٹی میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، اعظم خان سواتی سالار خان کاکڑ اور قاسم خان سوری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی نئی 14 رکنی پولیٹیکل کمیٹی میں عمرایوب کے علاوہ بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شیر افضل مروت، شاہ فرمان، رؤف حسن، عون عباس بپی، حماد اظہر، عاطف خان، حافظ فرحت، میاں اسلم اقبال اور خالد خورشید شامل ہیں، سیاسی کمیٹی کے فیصلے عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی تصوری کئے جائیں گے۔

  • کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

    کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے سامنے پھٹ پڑے

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی دھمکی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کی بہت ساری قربانیاں ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم سے کریں،جو لوگ پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرچکے اور بیانات دے چکے، ان کا واپس آنےکا فیصلہ عمران خان کریں گے، جب عمران خان رہا ہوں گے تو اس وقت دیکھیں گےکس کس کو پارٹی میں واپس آنا ہے،

    اس موقع پر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں، انہوں نے خرم ذیشان کیلئے آواز اٹھائی ہے، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کیا جانا عمران خان کے فیصلے کی توہین ہے،

    ایک صحافی کے سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میں آپ کی بات کو درست قرار دیتا ہوں، میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کررہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا، یہ لوگ میرے بغض میں کررہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ درست ہے پارٹی کے اندرکچھ لوگ مجھے فرنٹ فٹ پر نہیں دیکھناچاہتے،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہیں یہ ہماری پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہیں ،عمران خان کو شیرافضل مروت پر فخر ہے۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کی بات مکمل ہونے کے بعد کہا کہ میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کررہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا،عمران خان کو بھی بتاؤں گا.

    شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    بشریٰ بی بی کا ٹیسٹ کروایا جائے،وہی مانیں گے، بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں آج اہم ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔لوگ کہا کرتے تھے زمین مفت الاٹ ہوئی تھی۔آج نیب کے گواہ نے خود عدالت کو بتایا زمین کی خریداری کا ریکارڈ موجود ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ اپنے وعدہ معاف گواہوں کے خلاف کیس دائر کرینگے۔انہوں نے چیئرمین نیب کے خلاف بھی کیس دائر کرنے کا کہا ہے۔بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق ہمارامطالبہ ہے بی بی کا ٹیسٹ کروایا جائے۔ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ کو ہم مانینگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی زمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ہم اپنا کردار بحیثیت اپوزیشن ادا کرنا چاہتے ہیں۔سینیٹ کے انتخابات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ہمارے کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے۔کے پی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کے پی میں سینیٹ انتخابات تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات نہ کروائے جائیں۔بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

    آل شریفین کی خیبر پختونخوا سے دشمنی خاصا،نواز شریف نے پٹھانوں کو بیوقوف کہا تھا،رؤف حسن
    دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاستدان نااہل ہیں پاکستان ایک وفاق ہے اور اس کی چار اکائیاں ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات پر تنقید ہوئی،ہم نے وفاق کیساتھ ورکنگ تعلق رکھنا ہے، ہم نے تنقید کو مثبت انداز میں برداشت کیا، ہمیں امید ہے وفاق بھی اپنے وعدے پورے کرےگا، وفاق نے خیبرپختونخوا کے فنڈز ابھی تک ریلیز نہیں کیے، مریم نواز کی پریس کانفرنس پر آج بات کرونگا، مریم نواز نے خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں اور سمگلروں کی آماجگاہ ڈکلیئر کیا ہے،آل شریفین کی خیبر پختونخوا سے دشمنی خاصا رہا ہے،نواز شریف نے پٹھانوں کو بے وقوف کہا تھانواز شریف نے طالبان سے درخواست کی تھی کہ آپ پنجاب کو نقصان نہ پہنچائیں، لانگ مارچ کے دوران انہوں نے پنجاب کا بارڈر سیل کیا تھا،پاکستان میں دہشتگردی آج سے نہیں ہے، پاکستان میں جان بوجھ کر سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا، پی ٹی آئی پر الزام لگا رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی ،امیر مقام خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی دھمکی دے رہے ہیں،امیر مقام کو آئین پڑھنے کی ضرورت ہے، گورنر راج قائم کرنے کیلئے پہلے اسمبلی جانا ہوتا ہے، انہوں نے غیر آئینی باتیں شروع کردی ہے، الیکشن بھی غیر آئینی حکومتوں نے کروائے، الیکشن سے پہلے انہوں نے ججز اور جرنیل کی تصویریں جلسوں میں آویزاں کئے، انہوں نے ججز اور جرنیلوں کو گالیاں دی، تارڑ منی بیک لے کر بلوچستان گئے تھے اور ججز کو خرید رہے تھے، انہوں نے کسی شخص اور ادارے کو نہیں بخشا ، 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے، فارم 45 کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف دونوں سیٹیں ہار چکے ہیں،

    تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کر دیا
    پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کر دیا،سینیٹر علی ظفر سینٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے امیدوارہونگے،سینیٹر عون عباس بپی تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کئے گئے ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی نے ان ناموں کے اعلان بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد کیا

  • غلامی سے بہتر موت،کسی سے بھی مل سکتا ہوں، عمران خان

    غلامی سے بہتر موت،کسی سے بھی مل سکتا ہوں، عمران خان

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

    کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کیا گیا،وکلاء صفائی کی جانب سے نیب کے 3 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی،مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 7 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بشری بی بی کی انڈسکوپی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ،نیب کی جانب سے سردار مظفر عباسی،امجد پرویز ، سہیل عارف اور چوہدری نذر عدالت پیش ہوئے ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ظہیر عباس چودھری عدالت پیش ہوئے،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی

    جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم سے …عمران خان کا سنگین الزام
    عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے کہا کہ گراف جولری سیٹ کی مالیت تین ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشن لے لی ہے، کوٹیشنز کے مطابق گراف جولری سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے،توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا، انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا گیا،اگست میں جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم میں داخل ہوئی وہاں سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے لیے گئے، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں موجود قیمتی اشیاء کو اسی وجہ سے کہیں اور منتقل کر دیا تھا،

    پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو ان کے کیسز ختم ہو جائیں گے،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ججز کو معلوم ہے کیا ہوتا ہے،ملک میں رول آف لاء بچانے کی ذمہ داری اب ججز پر ہے، آج جو عدالتوں کا حال ہے،تمام ججز جوابدہ ہیں،جس طرح اسلام آبادہائیکورٹ کے6 ججزکھڑے ہوئے ان کو سلام پیش کرتاہوں، ججز اس ملک کو بچائیں ،قوم ان کی طرف دیکھ رہی ہے ،ججز نے قانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہے تو ہی ملک میں سرمایہ کاری آنی ہے،جس ملک میں ججز کو دھمکیاں مل رہی ہوں وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا،میں پوری قربانی دوں گا،میں آج سیاست سے پیچھے ہو جاؤں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، نون لیگ کا جنازہ نکلے گا جب قوم پر مہنگائی کی جائے گی، رولنگ اشرافیہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا ان کا سارا پیسہ بیرون ملک ہے،پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو ان کے کیسز ختم ہو جائیں گے،اِس وقت جتنی تگڑی جماعت پی ٹی ائی ہے اتنی تگڑی جماعت اور کوئی نہیں، آج دوبارہ الیکشن کروا لیں دوبارہ سب کو پتہ چل جائے گا، حکومت گرانے کے باوجود دو مرتبہ جنرل باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں،

    سیف اللہ نیازی تو ہمارا سینیٹر ہے اس پر تو تشدد کیا گیا تھا میری اس سے زیادہ بات نہیں ہوئی فواد چوہدری پر بھی تشدد کیا گیا کہ وہ میرے خلاف سلطانی گواہ بن جائے لیکن وہ نہیں بنا، شاہ محمود اور پرویز الٰہی آج پریس کانفرنس کر دیں تو ان کو چھوڑ دیں گے پہلے دن کہا تھا جن پر تشدد ہوا پارٹی چھوڑ گئے ان کو واپس لینے کا سوچ سکتے ہیں لیکن جو پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے گئے ان کی کوئی واپسی نہیں .جو ایسٹ پاکستان میں ہوا وہی آج ہو رہا ہے، مشرقی پاکستان میں مجیب الرحمن کا مینڈیٹ چوری کر کے ملک توڑا گیا، مجیب الرحمن کی اکثریت سے یحیی خان کی طاقت ختم ہو جاتی، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجیب الرحمن الیکشن جیت گیا تھا مشرقی پاکستان کی طرح اب بھی ہمارا مینڈیٹ کم کر کے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،شہباز شریف فیتے کاٹتا پھر رہا ہے اس کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے، ملک کا معاشی طور پر بیڑا غرق ہونے لگا ہے،علی زیدی بھی رابطے میں تھا اس کے ذریعے بھی پیغام دیا تھا کہ نیوٹرل رہیں اور ملک کو چلنے دیں، ہمیں کہا گیا کہ فکر نہ کرو وہ نیوٹرل رہیں گے،ہمیں غدار بنایا گیا نو مئی میں پھنسایا گیا لیکن قوم نے 8 فروری کو بتا دیا کہ وہ کہاں کھڑی ہے،کئی ججز محسن نقوی ،چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت لندن پلان کا حصہ تھے، جنرل یحیی نے بھی اپنی طاقت کے لیے ملک کو تباہ کیا تھا، جنرل یحیی مجیب سے بات کر لیتا تو سرنڈر نہ کرنا پڑتا، 1971 میں ملک ٹوٹا آج ملک کی معاشی کمر ٹوٹنے لگی ہے،

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    اس وقت بادشاہ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور محسن نقوی وائسرائے بنا ہوا ہے،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لی ان کا کیس کیوں نہیں سنا جا رہا، آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے، جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج اسمان پر تھا،ملک کا معاشی طور پر بیڑا غرق ہونے لگا ہے،اس وقت بادشاہ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور محسن نقوی وائسرائے بنا ہوا ہے،

    18 مارچ کو مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا منصوبہ تھا،عمران خان کا انکشاف
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 18 مارچ کو مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا منصوبہ تھا،24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا،سادہ کپڑوں میں ملبوس بہت سے لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے،کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی،

    قاضی فائز عیسی سے انصاف کی امید کے سوال پر عمران خان خاموش
    عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ بشری بی بی نے کہا کہ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان پر امریکی ایجنٹ ہونے کا الزام لگارہے ہیں ۔ عمران خان نے جواب دیتےہوئے کہا کہ ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں وہی بشری بی بی پر بھی الزام لگارہے ہیں ،عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے اندر بنائی جانے والی کمیٹیوں کی تشکیل نو ہو رہی ہے ۔ عمران خان نے جواب دیا کہ کمیٹیوں کی تشکیل روزمرہ کے سیاسی معاملات کیلئے بنائی گئی ہیں حتمی فیصلے کور کمیٹی ہی کرے گی، صحافی نے سوال کیا کہ بشری بی بی نے پہلے شہد میں کچھ ملانے کا کہا آپ نے زہر دینے کا کہا بشری بی بی نے دوبارہ کھانے میں ہارپک ملانے کا کہا ۔عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب تک بشری بی بی کی انڈسکوپی نہیں ہوتی کیسے کچھ پتہ چل سکتا ہے ۔ جب کوئی چیز اندر چلی گئی تو بظاہر دیکھنے سے کچھ معلوم نہیں ہو سکتا ، عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا وزیراعلی کور کمانڈر ہاؤس میٹنگ کے لئے گیا کیا یہ آپ کی پالیسی کا حصہ ہے ؟ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فوج کے خلاف نہیں ہوں اگر فوج کے خلاف ہوتا تو اس وقت ہوتا جب رجیم جینچ ہوئی مجھے پتہ تھا باجوہ ڈبل گیم کر رہا میں باجوہ سے ملا اس کو ڈی نوٹی فائی کر سکتا تھا نہیں کیا ، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو قاضی فائز عیسی سے انصاف کی امید ہے ؟ سوال پر عمران خان کچھ دیر خاموش رہے اوربولے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے میں اس پر کوئی رائے دینا نہیں چاہتا،آج ملک بدل چکا ہے اور لوگوں میں شعور آ چکا ہے، میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے،

    جنرل عاصم منیر کی تقرری سے پہلے پیغام بھجوایا تھا، عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی تقرری سے پہلے عارف علوی کے ذریعے پیغام بھیجا تھا کہ ہم تمہارے مخالف نہیں، میں نے عارف علوی کے ذریعے عاصم منیر کو ٹیلی فون کروایا تھا کہ مجھے لندن پلان کے بارے میں معلوم ہے۔

  • شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

    شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

    تحریک انصاف میں اختلافات میں اضافہ ہونے لگا، شیر افضل مروت متحرک ہوئے تو انکے خلاف سازشیں شروع ہوئیں، سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی ، اب شہر یار آفریدی بھی پھٹ پڑے ہیں

    شہر یار آفریدی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ غصے میں نظر آ رہے ہیں، شہر یار آفریدی نے تحریک انصاف کی قیادت کو دھمکی آمیز لہجے میں‌ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں،یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماؤں اور بہنوں کی بےعزتی ہوئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں، پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں، جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے ان کو پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل میں ہیں، بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کے چیئرمین، عمر ایوب سیکرٹری جنرل ہیں تا ہم قیادت میں رسہ کشی جاری ہے، آئے روز تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں کبھی رؤف حسن شیر افضل مروت کے خلاف بیان دے دیتے ہیں تو کبھی شیر افضل مروت رہنماؤں کو آئینہ دکھا دیتے ہیں، کبھی حامد خان متحرک ہوجاتے ہیں تو پھر شیر افضل مروت انکو بھی جواب دے دیتے ہیں، موجودہ حالات میں یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ قربانیاں دینے والوں کو موجودہ قیادت نظر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے کارکنان بھی شدید اشتعال میں ہیں

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    سند ھ ہائیکورٹ نے مخصوص اور اقلیتی سیٹیں جاری کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن، سپیکر سندھ اسمبلی ، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی سے جواب طلب کر لیاہے

    سندھ ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کے خلا ف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ایک سیاسی جماعت ہے ،آزاد حیثیت سے کامیاب نو امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست ملنا تھی لیکن یہ سیٹیں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی میں بانٹ دی گئی ہیں،

    سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو پھر آپ الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ چلے جائیں، وکیل درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں سندھ ہائیکورٹ درخواست سن کر فیصلہ کرنے کی مجاز ہے،سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کیلئے پہلے نام دینا ہوتے ہیں، سنی اتحاد کونسل نے سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں کیلئے نام ہی نہیں دیئے تھے ، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اب تو سارا پراسیس مکمل ہو چکا ہے ، کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ بیرسٹر علی طہر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کوٹا دوسری پارٹیوں میں دیا گیا، سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کا کوٹا واپس دلوایا جائے ، عدالت نے الیکشن کمیشن، سپیکر سندھ اسمبلی ، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی سے جواب طلب کر لیاہے

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • عمران خان نے کہا عدلیہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمر ایوب

    عمران خان نے کہا عدلیہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمر ایوب

    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا کہ ہم عدلیہ کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے،

    اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر، شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ چرائے ہوئے مینڈیٹ کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط سامنے آیا، ہم ججز کیساتھ کھڑے ہیں،بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں طاقت ہیں ، بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ ہونے جارہا ہے،شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی موجودگی میں چیک اپ ہونا چاہیئے،ہمارا گرینڈ الائنس بھی بنا ہے، جلسے بھی ہوں گے، عید کے بعد تحریک کا ایک نکاتی ایجنڈا "آئین و قانون کی بالادستی” ہو گا،

    تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان
    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد بھرپور طریقے سے تحریک چلانے جارہے ہیں،پورے پاکستان میں جلسوں کا شیڈول دیا جائے گا،ان لوگوں نے پاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دیا ہے،12اپریل کو ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کریں گے،امید ہے پوری قوم اس تحریک میں ہمارے ساتھ ہوگی پہلا جلسہ پشین میں ہوگا، تحریک کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی ہے،

    قبل ازیں اڈیالہ جیل سیاسی مرکز بن گیا، پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماء عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل میں گئے،عمر ایوب، شبلی فراز، رؤف حسن، بیرسٹر گوہر، سیف اللہ نیازی، انتظار پنجوتھا اور عون عباس بپی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی،پہلی مرتبہ بیرسٹر عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں گئے

    بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

  • شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

    ق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی،شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی، شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی

    جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں، عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی

    شیریں مزاری مبینہ اغوا کیس،سیکرٹری کابینہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے ساتھ عدالت پیش

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • اعلیٰ عدلیہ اگر انصاف نہیں کر سکتی تو استعفیٰ دیں،حماد اظہر

    اعلیٰ عدلیہ اگر انصاف نہیں کر سکتی تو استعفیٰ دیں،حماد اظہر

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ نو مئی کے مقدمے مجھ پر بنا دیئے گئے، میں تو اس دن ویسے ہی سفر کر رہا تھا ،کسی مقام پر نہیں تھا، میرے اوپر پستول ڈالی ہوئی ،مختلف شہروں میں مقدمے ،میرے والد کو دو بار گرفتار کیا گیا۔ میری بہنوں کے گھر جاکر تھوڑ پھوڑ کی گئی،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو اس مداخلت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا ورنہ اس ملک پر فسطائیت کے گہرے بادل چھا جائیں گے، جمہوری حق چھین کر، انصاف کے دروازے بند کر کے کس طرف جا رہے ہیں، لوگوں کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملے گا، تو عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں،عوام کیسے انصاف لیں،ان 11 ماہ میں میرے متعلق جھوٹی خبر دی کہ میں اٹلی بھاگ گیا ہوں۔ میرے اپنے بچے دربدر رہے ۔ میرے کاروبار کو سیل کیا گیا، گھر کو سیل کیا گیا، میرے بچے اور میں دس ماہ سے دربدر ہیں،میرا قصور یہ تھا کہ میں نے چوروں ڈاکوؤں کو سپورٹ نہیں کیا،میں نے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار نہیں کی، میں نے کرپشن نہیں کی، میں نے قائد عمران خان کو چھوڑنے سے انکار کر دیا،مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف صرف موجودہ دور کی نہیں بلکہ آئندہ دہائیوں کی جماعت ہے جو برسراقتدار بھی رہے گی اور پاکستان کی سیاست پر حاوی بھی رہے گی، اسکی وجہ یہ نہی کہ ہم نے ڈیل کی ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ڈیل صرف پاکستان کے عوام اور یوتھ سے کی ہے ،پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ٹک ٹاک کی سہیلیوں کے حوالے کر دیا گیا،آئی جی پنجاب آپ کو تمغہ کارگردگی پر نہیں بلکہ پنجاب میں غیر قانونی کام کرنے اور فاشزمُُُ کو پروموٹ کرنے پر دیا گیا،محسن نقوی جو کسی جماعت کا رکن نہیں، فیصل واوڈا جو کسی جماعت کا رکن نہیں وہ سب کا مائی باپ بنا ہوا ہے ، اس نظام کے تحت ڈیلیوری مل سکتی ہے، بڑے بڑے تجربے ہوئے، یہاں کے ججز پر بھی پریشر ہوگا مگر وہ انصاف کر رہے ہیں،اعلیٰ عدلیہ اگر انصاف نہیں کر سکتی تو استعفیٰ دیں،چیف جسٹس صاحب ہم نے تو برداشت کر لیا اب آپ کا امتحان ہے،اب دیکھتے ہیں آپ کی اپنی ٹیم انصاف فراہم کرتی ہے یا نہیں

    8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول