Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • جلاؤ گھیراؤ کیسز،24 ملزمان عدالت پیش، فیاض چوہان کا بھانجا مقدمہ سے ڈسچارج

    جلاؤ گھیراؤ کیسز،24 ملزمان عدالت پیش، فیاض چوہان کا بھانجا مقدمہ سے ڈسچارج

    9 مئی توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں گرفتار 24 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا

    تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان کا بھانجا مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا،.جی ایچ کیو کیس کے 18 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،سکستھ میٹرو بس اسٹیشن کے مقدمہ میں 6 ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے دونوں مقدمات کی سماعت کی،ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا عدالت نے دوبارہ 9 جون پیش کرنیکا حکم دے دیا,عدالت نے حکم دیا کہ آئیندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کی جائے، مذید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائیگا،

    دوسری جانب پشاور میں 9 اور 10 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس ،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان اے ٹی سی میں پیش ہو گئے، پولیس نے مقامی رہنماء جلال مہمند کو بھی پیش کردیا اے ٹی سی جج عامر نذیر نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزمان کو ضلع بونیر سے گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان 9 اور 10 مئی واقعات کے بعد روپوش تھے

    پشاور میں 9 اور 10 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس ،پپی ٹی آئی سابق مشیر عبدالکریم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس ابراہیم خان نے درخواست پر سماعت کی ،عبدالکریم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر لی گئی،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ عبدالکریم پر اور بھی مقدمات ہیں، وہ بھی اس میں ایڈ کرینگے،عدالت نے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعے میں ملوث مزید چار ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی۔ چاروں ملزمان کے خلاف آرمی سیکرٹ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی

  • میرے بڑوں نے نمل یونیورسٹی کیلئے زمین دی تھی،شہزاد اعوان بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے

    میرے بڑوں نے نمل یونیورسٹی کیلئے زمین دی تھی،شہزاد اعوان بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے

    رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

    ملک شہزاداعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک میں جوسیاسی صورتحال پیداکی گئی اس پردکھی ہوں،
    نومئی واقعات جناح ہائوس حملے اور ایم ایم عالم یادگار کونقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہوں،ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ کل کوئی ایسی ہمت نہ کرسکے،مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، میرا آبائی تعلق میانوالی سے ہے جو شہداء کا شہر ہے، وہاں پر جو حرکت کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے، میں بیس سال سے پی ٹی آئی میں ہوں،ہم نے ہمارے خاندان نے ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کیا،وزیراعظم کی حیثیت سے جو عمران خان نے کام کئے اس کو سراہا، میرے بڑوں نے نمل یونیورسٹی کے لئے زمین دی، عمران خان نے ہمیشہ عزت دی، ان کا شکرگزار ہوں، جب چاہا عمران خان سے ملا انہوں نے ہمیشہ تعاون کیا،جن کے احسانات ہوتے ہیں ہم اپنی اگلی نسلوں کو بھی بتاتے ہیں، علی زیدی ،آفتاب صدیقی ہوں، حلیم عادل ہوں ،خرم شیرزمان ہوں سب نے ہمیشہ عزت دی، رکن سندھ اسمبلی سے آنیوالے سیشن مین استعفی جمع کرا دونگا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل اور ملتان سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباسی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، سبین گل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے پرامن سیاست کی، کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، نو مئی کو کچھ ہوا اسکی مذمت کرتی ہوں بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں اور سیاست جاری نہیں رکھ سکتی ، تحریک انصاف پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی جہاں دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا،9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں

    واضح رہے کہ نو مئی کو ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں، اسد عمر بھی پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں، دیگر رہنما بھی پارٹی اور سیاست سے دستبرداری کر چکے ہیں، تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں، قریب ترین دوستوں میں علی زیدی، عمران اسماعیل، خسرو بختیار، عامر کیانی، محمود مولوی، ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق اراکین اسمبلی اور متعدد ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    مولانا فضل الرحمان سے الیکشن جیتنے والے امیدوار نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

  • پی ٹی آئی کے سیاسی حالات میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی، اسد عمر

    پی ٹی آئی کے سیاسی حالات میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی، اسد عمر

    تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے والے اسد عمر توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے

    اس موقع پر صحافیوں نے ان سے بات چیت کی، اسد عمر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران سوالوں کے جواب دیئے، صحافی نے سوال کیا کہ آپ اور پی ٹی آئی کیسے ہیں؟ جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ میں اور پی ٹی آئی دونوں خیریت سے ہیں، صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ سے پی ٹی آئی بیٹ بھی متاثر ہوئی ہے ، اسد عمر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ یہ سازش ہمارے خلاف نہیں صحافیوں کے خلاف سازش ہے ،صحافی نے سوال کیا کہ آج ایک اور پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں، اسد عمر نے حیرانگی کیساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی پریس کانفرنس کا علم نہیں، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا ہے؟ اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں، صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے حالات میں کوئی بہتری آئی ہے؟ جس کے جواب میں اسد عمر کا کہان تھا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی حالات میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی .

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    واضح رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کے تمام عہدے چھوڑ چکے ہیں، جیل سے رہائی کے بعد اسد عمر نے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے بعد میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستفی ہو رہا ہوں

  • جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا؟ صحافی کا اسد قیصر سے سوال

    جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا؟ صحافی کا اسد قیصر سے سوال

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی
    تھانہ سنگجانی میں درج کیس میں اسد قیصر کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی، اسد قیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی ،وکیلِ ملزم شیرافضل نے کہا کہ اسد قیصر نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنے آپ کو چھپایا ہوا ہے، اسد قیصر کا ضلعی کچہری آنا رِسک سے کم نہیں، مردان پر بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے کیسز میں زاہدآصف کو اسپیشل پراسیکوٹر تعینات کیا گیا ہے، اسپیشل پراسیکوٹر زاہد آصف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، شریک ملزمان کی استدعا تھی کہ 10 جون کی تاریخ دے دی جائے، وکیل شیرافضل کی جانب سے اسدقیصر کی ضمانت میں توسیع کی لمبی تاریخ دینے کی استدعا کی گئی،جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسدقیصر کی ضمانت میں ڈھائی ہفتے کی توسیع دی تو دیگر ملزمان کے لیے بھی روایت قائم کرنی ہڑے گی، وکیل شیر افضل نے کہا کہ دس دس مقدمات والی روایت اس سے قبل پہلے کہیں نہیں دیکھی،

    اسد قیصر کی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ اگر سنجیدہ مذاکرات کی بات ہوتی ہےتو کیا کریں گے ، جسکے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لئے بات کریں گے ہاں ہم سنجیدہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے کیا ان سے بات چیت ممکن ہے ،جو ملک میں حالات ہیں اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیںمیں پی ٹی آئی میں ہی ہوں ،صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان سے کوئی رابطہ ہے جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ عمران خان سے رابطہ میں ہوں، صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان بھر میں کتنے کیس آپ پر ہیں ، اسد قیصر نے جواب دیا کہ آج میرے چار کیسز ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا؟ جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ،صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماوں کو لیجا رہے ہیں آپ سے کوئی رابطہ ہوا جس پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

  • یاسمین راشد کینسر کی مریضہ،بزرگ،جوڑوں کا درد،ضمانت دیں، وکیل

    یاسمین راشد کینسر کی مریضہ،بزرگ،جوڑوں کا درد،ضمانت دیں، وکیل

    تھانہ شادمان نزر آتش کیس ، سیاسی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل کیلیے کیس انتظار میں رکھ لیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل میاں تبسم دلائل مکمل کر چکے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی .ڈاکٹر یاسمین راشد تھانہ شادمان کے مقدمہ نمبر 768/23 میں نامزد ملزم ہیں ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے میاں تبسم اور رانا مدثر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں اور بزرگ عورت ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڑوں کا درد بھی ہے وہ چل پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ضمانت پر رہائی دی جائے ڈاکٹر یاسمین راشد پر تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے کیلئے کارکنان کو اکسانے کا الزام ہے

    دوسری جانب پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

  • شہداء ملک سے محبت کرو،ملک ہماری پہچان ہے،والدہ  لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید

    شہداء ملک سے محبت کرو،ملک ہماری پہچان ہے،والدہ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید

    شہداء پاک فوج کے والدین کا قوم کو دکھ بھرا پیغام سامنے آیا ہے

    9 مئی کے شرپسند واقعات نے شہداء کے والدین کا درد ہرا کر دیا شر پسند جنہوں نے شہداء کی یادگاروں کو جلایا انکی قربانیوں کو بھول گئے ، مگر شہداء کے والدین 9 مئی کے مناظر نہیں بھلا سکیں گے ،قوم کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے شہداء کے والدین نے بات چیت کی ہے

    والدہ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کہتی ہیں کہ میں بحیثیت پاکستانی یہ کہنا چاہوں گی کہ جب فوج کے جوان اپنی سرحدوں پہ اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے، اپنی قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دینےسے دریغ نہیں کرتا.تو یہ عزت ایک ماں کی یا ایک گھر کے خاندان کی نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی ہے، پوری قوم کی ہے پورے ملک کی ہے۔ ایک شہید ہونے والے کی فیملی کا درد میرے دل سے پوچھو، میں نے بھی اپنے جوان 22 سال کے لختِ جگر کو کھو دیا لیکن مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا خدا کے لیے وطن سے محبت کرو، یہ ہمارا ملک ہے اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ پاکستان نہیں تو ہمارا نام و نشان نہیں ہو گا۔ میرا خصوصی پیغام ہے تمام پاکستانیوں کے لیے کہ اپنے شہداء سے محبت کرو اور ملک سے محبت کرو۔ ملک کو توڑو نہیں، ملک کو مت توڑو یہ ہماری پہچان ہے، ہماری شان ہے

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    دوسری جانب عسکری املاک پر حملوں کی ہر کڑی زمان پارک سے ملنے لگی۔زمان پارک سے جاکر جناح ہاوس پر حملے کرنے والے 120 مزید ملزمان پولیس ریڈار پرآ گئے، ملزمان کے شناختی کارڈز کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ گرفتاری کے لئے تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا۔ویڈیوز اور جیوفینسنگ کے ذریعے ملزمان کی 8مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائی گئیچیکنگ کے دوران 154 شارٹ لسٹ ہونے والوں میں 34 صحافی اور پولیس ملازمین تھے۔ پملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

  • اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع کا معاملہ ، ایڈشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی

    اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی،پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے ،بابر اعوان کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ان کے ایسوسی ایٹ وکیل عدالت میں پیش ہوئے .ایسوسی ایٹ پراسیکیوٹر نے کہا کہ پراسیکیوٹرکی والدہ فوت ہوئی ہیں اس لیے وہ چھٹی پر ہیں وہ نہیں آسکتے، سماعت کو ملتوی کیا جائے، اسد عمر نے ایسوسی ایٹ پراسیکیوٹرپر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی پتہ ہے اور مجھے بھی پتہ ہے اس کیس میں کچھ نہیں ہے، میں واحد آدمی ہوں جس کے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے بیانات موجود ہیں اور ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں، میں چاہتا ہوں آج ہی اس کے دلائل مکمل کر دوں ،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرپر تو آئے ہی نہیں ہیں اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 10 جون تک ملتوی کر دی ،اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمات درج ہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

    واضح رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کے تمام عہدے چھوڑ چکے ہیں، جیل سے رہائی کے بعد اسد عمر نے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے بعد میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستفی ہو رہا ہوں۔

  • پہلے احتساب، پھر الیکشن،منظور وسان

    پہلے احتساب، پھر الیکشن،منظور وسان

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے،

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ مجھے عام انتخابات وقت پر نظر نہیں آ رہے ،الیکشن 6 ماہ سے 1 سال تک ملتوی ہو سکتے ہیں، پہلے احتساب کے لئے وقت مانگا جائے گا پھر الیکشن کرائے جائیں گیں، عمران خان پہلے احتساب پھر الیکشن کا حامی تھا اب ایسا ہی ہوگا،عمران خان بند گلی میں پھنس چکے اور اسکے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں،:پرویز الٰہی پر کیسز بناکر اسے خوامخواہ اہمیت دی جارہی ہے، ہوسکتا ہے کہ پرویزالٰہی کو پی ٹی آئی کا سربراہ بنایا جائے،عمران خان کے ساتھ اب 5 سے 10 فیصد بھی لوگ نہیں رہیں گے،جس طرح عمران خان کو رات کے اندھیرے میں بنایا گیا تھا اسی طرح انہیں واپس لے جایا جارہا ہے،پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جیل جائیں گے اور کچھ چھپ کر بیٹھے رہیں گے، پی ٹی آئی میں ایسے لوگ بھی ہونگے جو سپورٹر عمران خان کے لیکن آدمی کسی اور کے ہونگے،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی ہوئی ، جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں ،کارکنان کو گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما گرفتاری کے بعد جیلوں سے رہا ہوتے ہی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، فواد چودھری تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں، اسد عمر نے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے،اور بھی دیگر رہنما، ٹکٹ ہولڈر، سابق اراکین اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں،ایسے میں تحریک انصاف چھوڑنے والے کس پارٹی میں جائیں گے کچھ نہیں کہا جا سکتا، جہانگیر ترین متحرک ہیں، ن لیگ نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے لوٹوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے،ق لیگ بھی متحرک ہے،

  • امریکی شہری کے طور پرشہبازگِل تحریک انصاف کا فارن ایجنٹ رجسٹر

    امریکی شہری کے طور پرشہبازگِل تحریک انصاف کا فارن ایجنٹ رجسٹر

    تحریک انصاف کے رہنما شہبازگِل امریکہ گئے ہیں، آج عدلت میں ان پر فرد جرم عائد ہونی تھی مگر شہبازگِل کے امریکہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکی

    شہبازگِل نے خود کو امریکہ میں تحریک انصاف کا فارن ایجنٹ رجسٹر کروا لیا ہے، شہبازگِل امریکہ میں تحریک انصاف کے لئے کام کریں گے، شہباز گِل نے خود کو امریکا کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا جس کے بعد امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہباز گل کو رجسٹریشن نمبر جاری کیا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما شہبازگِل کی جانب سے تحریک انصاف کے لئے امریکا میں ملاقاتوں اور فنڈنگ کی تفیصلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے،

    شہبازگِل نے رواں برس 19 اپریل سے 9 مئی تک امریکا میں تحریک انصاف کے لئے نو ملاقاتوں کی تفصیلات ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو فراہم کی، شہبازگِل کی جانب سے رجسٹریشن کے لئے امریکی ڈاکومنٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اداروں کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدارکی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا میں امریکی پاکستانیوں اور امریکی سینٹرز سے ملاقاتیں کروں گا امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس

    شہبازگِل کے خلاف پاکستان میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے، حکومت نے شہبازگِل کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا تا ہم عدالت نے شہبازگِل کو دو ہفتوں کے لئے باہر جانے کی ہدایت کی تھی، عدالتی حکم پر باہر جانے والے شہبازگِل ابھی تک واپس نہیں آئے، نہ ہی پاکستانی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں

  • مولانا فضل الرحمان سے الیکشن جیتنے والے امیدوار نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

    مولانا فضل الرحمان سے الیکشن جیتنے والے امیدوار نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

    مولانا فضل الرحمان سے الیکشن جیتنے والے امیدوار نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

    ڈیرہ اسماعیل خان پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے بھی تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا،ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہون، شیخ یعقوب این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ نو مئی کو ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں، اسد عمر بھی پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں، دیگر رہنما بھی پارٹی اور سیاست سے دستبرداری کر چکے ہیں، تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں، قریب ترین دوستوں میں علی زیدی، عمران اسماعیل، خسرو بختیار، عامر کیانی، محمود مولوی، ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق اراکین اسمبلی اور متعدد ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

    اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا خود ابسلوٹلی ناٹ ہو گیا،جو لوگ پی ٹی ائی میں زبردستی شامل کر دیئے گئے تھے آج وہی سارے پارٹی چھوڑ کے جا رہے ہے،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع