Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • عثمان بزدار بھی عمران خان کو چھوڑ گئے

    عثمان بزدار بھی عمران خان کو چھوڑ گئے

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    عثمان بزدار نے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 14 ماہ سے عملی سیاست میں نہیں تھا اس لئے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کیا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں ،پاکستان کا کوئی بھی شہری ایسے واقعات کی حمایت نہیں کرے گا، فوج کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے اور رہیں گے،ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کرتا ہوں، سٹیک ہولڈر سے کہتا ہوں کہ پارٹیوں سے نکل پر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں،میری نیک تمنائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں،جو بے گناہ لوگ گرفتار ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے اور انہیں رہا کیا جائے

    کہا جا رہا تھا کہ عثمان بزدار پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہیں، آج سامنے آ گئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کوئٹہ میں کی،

    صحافی سیف اعوان ٹویٹر پر لکھتے ہیں کہ عثمان بزدار کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان عمران خان کے لیے سب سے بڑی صدمے کی خبر ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا دوبارہ وزیر اعلی بننے کا خطرہ ٹل گیا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اصل جھٹکا تو کپتان کو آج عثمان بزدار نے لگایا ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار المعروف وسیم اکرم پلس نے بھی عمران خان کو الوداع کردیا ہے.عمران خان سے زیادہ یہ خبر بشری بی بی کیلئے صدمے کا باعث بنے گی.

    https://twitter.com/SyedKamran_/status/1664578570272866305

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو تباہ کرنے والے عثمان بزدار نے بلاآخر سیاست چھوڑنے کا علان کر دیا عمران کے غلط فیصلے اب خود اُنکے سامنے آرہے ہیں ۔۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

  • جتنے افراد نے پریس کانفرنسزکیں انکے پیچھے ڈیتھ سیل ہے،وکیل کا عدالت میں بیان

    جتنے افراد نے پریس کانفرنسزکیں انکے پیچھے ڈیتھ سیل ہے،وکیل کا عدالت میں بیان

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس اور طبی سہولیات دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس اور طبی سہولیات دینے کی درخواست پر سماعت کی جیل حکام نے شہریار آفریدی کو الگ سیل میں رکھے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ شہر یار آفریدی سیل میں ہیں لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں ہیں،سٹیٹ کونسل نے کہا کہ یہ ہائی پروفائل شخصیت ہیں بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا ،جیل حکام کا عدالت میں کہنا تھا کہ جیل میں کلا س کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں

    وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں کہا کہ جیل حکام نے فواد چودھری کی شہریار آفریدی سے بغیر آرڈر ملاقات کرا دی عدالتی حکم کے باوجود مجھے شہریار آفریدی سے ملنے نہیں دیا گیا، جتنے افراد نے پریس کانفرنسز کیں ان کے پیچھے ڈیتھ سیل ہے عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

     پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

    واضح رہے کہ شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا ،عدالت نے شہریار آفریدی کو 15 روز کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا تھا تاہم انہیں رہا ہوتے ہی راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیاپولیس کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

  • ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

    ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

    پشاور۔ 9 اور 10 مئی کو واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے

    پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرکے رہا کردیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توڑ پھوڑ میں ملوث زیادہ تر ملزمان براہ راست نامزد تھے اور بلکہ موقع سے گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے حکومتی رٹ چیلنج کیا تھا۔ ملزمان نے قومی اداروں ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ خدشہ ہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان دوبارہ بھی یہ جرائم کرسکتے ہیں۔ عدالت اے ٹی سی پشاور کی عدالتوں کے احکامات کالعدم قرار دیکر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرے،عدالت ضمانت پانے والے ملزمان کو دوبارہ حراست میں لینے کے احکامات جاری کرے.

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء مینہ خان آفریدی اور جلال مہمند کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی ہوئی، عدالت نے ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے خلاف9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج تھا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    اللہ سیاست دانوں کو عقل دے

    ریڈیوپاکستان پشاورکا مرکزی گیٹ چُرانے والا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا

    ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کے خلاف ایف آئی آر درج

    پشاور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی لسٹ

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے فساد کیا 22 اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔

  • عدالت نے پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا

    عدالت نے پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا

    گجرات کیس میں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے بجائے گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے

    عدالت نے پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا، پرویز الہٰی کے دو دن میں دوسری بار گرفتاری ہو چکی ہے،لاہور پولیس بھی موقع پر موجود تھی تا ہم لاہور پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار نہ کر سکی، اینٹی کرپشن مقدمات کے بعد لاہور پولیس بھی پرویز الہیٰ کو گرفتار کرے گی ،پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے

    ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ہم فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پرویز الہٰی کو جلد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا،

    عدالت نے پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو گجرات مقدمہ سے بری الذمہ قرار دے دیا ،عدالت نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کر دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ،چوہدری پرویز الٰہی ضلع کچہری پہنچ گئے ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، چوہدری پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا ،

    اینٹی کرپشن تفتیشی افسر کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ،اینٹی کرپشن تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مختلف کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے، چوہدری پرویز الٰہی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا تھا ،چوہدری پرویزالہی،مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان کے خلاف 11 اپریل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا تھا پرویز الہی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے ایک غیرملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت وصول کی،چوہدری پرویز الہی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الہی کے دوست زبیر خان نے کروائی، غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض چوہدری پرویز الہی نے ساڑھے چھ کروڑ روپے وصول کئے ،مونس الہی اور محمد خان بھٹی نے پانچ کروڑ جبکہ زبیر خان نے پچاس لاکھ روپے لئے، ملزمان پرویزالہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ملزمان نے سابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی عنان قمر پر دباؤ ڈال کر 2 ارب 90کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی،

    رانا انتظار ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ کس کے کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کون ہے، کوئی پتہ نہیں، ایسی نوعیت کے مقدمات میں سہیل عباس جسے یہ پرویز الٰہی کا فرنٹ مین کہتے ہیں گوجرانوالہ عدالت سہیل عباس کو مقدمہ سے ڈسچارج کر چکی ہے،اینٹی کرپشن حکام نے ایک اور مقدمہ لاہور میں درج کیا اور وہی الزامات اور محمد خان بھٹی اور سہیل سمیت دیگر کو ملزم بنایا گیا، اینٹی کرپشن نے پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں چودھری پرویز الٰہی کیخلاف 5 مقدمات درج کئے،جتنے بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے وہ تمام بجٹ میں شامل تھے،مقدمہ کا اندراج اور تاریخ وقوعہ میں ایک سال کا فرق ہے،بغیر انکوائری اور نوٹس مقدمہ درج کیا گیا

    کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ: چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،

    دوسری جانب تھانہ غالب مارکیٹ پولیس ضلع کچہری پہنچ گئی ،پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے پرویز الٰہی پر پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کی تھی

    پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الٰہی سے بھی ملاقات کی پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کے کہتا ہوں کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے،ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے اردگرد بیٹھے لوگ کس طرف لے کے جا رہے ہیں، میرا پی ٹی آئی کے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ آپ حق و سچ پر ہیں، ہم حق اور سچ پر ہیں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ آپ نے ڈٹے رہنا ہے بلکل پیچھے نہیں ہٹنا ایک دم ڈٹ جائیں یہ وقت گزر جائے گا

    پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں ہے۔ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیاگیا؛ ٹھیکوں میں 10فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کر اربوں روپے کمائے، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو

  • شاہ محمود قریشی سے وکیل کو ملاقات کی اجازت

    شاہ محمود قریشی سے وکیل کو ملاقات کی اجازت

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

    کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی ،شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹرتیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹسز جاری کر دیئے، لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شاہ محمود کے وکیل کو ان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

    شاہ محمود کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ان کے موکل سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے ،عدالت نے شاہ محمود کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں قریشی سے ملنے کی اجازت دے دی عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی،آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، وہ اڈیالہ جیل میں ہیں، نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تا ہم قریشی نے ابھی تک پارٹی نہیں چھوڑی ، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ میرے بعد قریشی پارٹی کی قیادت کریں گے،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

  • نواز شریف سے ملاقات کیلئے جہانگیر ترین کا لندن جانیکا فیصلہ

    نواز شریف سے ملاقات کیلئے جہانگیر ترین کا لندن جانیکا فیصلہ

    پاکستان کی سیاست میں موجودہ ایام میں اہم کردار ادار کرنے والے جہانگیر ترین نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے،

    جہانگیر ترین لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں ن لیگ کی مستقبل کی انتخابی حکمت عملی اور اتحاد کے حوالہ سے مشاورت کریں گے، آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات چیت ہو گی، جہانگیر ترین نواز شریف سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے،

    جہانگیر ترین اسلام‌آباد میں ہیں اور انکی اہم ملاقاتیں جاری ہیں،جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے جبکہ دیگر اور اہم شخصیات نے بھی ملاقاتیں کی ہیں،جہانگیر ترین سے لیگل ٹیم نے بھی ملاقات کی ہے جہانگیر ترین سے تحریک انصاف چھوڑنے والی کئی شخصیات نے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے،

    جہانگیر ترین کی جانب سے نئی جماعت کی تشکیل کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں اب تک تحریک انصاف کے 50 سے زائد سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کو حمایت کا یقین دلا چکے ہیں

    جہانگیر ترین کی عمران خان سے علیحدگی کے بعد سے ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں تا ہم اب نومئی کے واقعہ کے بعد جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ہوئے ہیں، ماہرین کے مطابق جہانگیر ترین کا آئندہ آنیوالی حکومت میں اہم ترین کردار ہو گا،

    واضح رہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

  • کام نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عملدرآمد نہ ہوا تو وزیراعظم کو بلاؤنگا،عدالت

    کام نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عملدرآمد نہ ہوا تو وزیراعظم کو بلاؤنگا،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے،لاپتہ مراد اکبر کے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے،ایڈوکیٹ جنرل نے درج مقدمے کی تفصیل عدالت میں پیش کردی،ایس پی نوشیروان اور ڈی ایس پی لیگل بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں جو لوگ آئے نہ سی ٹی ڈی کے نہ رینجر کے تھے ، یہ کنفرم کریں ، ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ جی بالکل ان میں سے کوئی نہیں تھا ،عدالت نے استفسار کیا کہ فوٹیج میں دیکھا گیا یے کون ہے، ڈی آئی جی نے کہا کہ جی بالکل ہم اسکو دیکھیں گے عدالت ہمیں وقت دے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑیاں اور افراد کا تعین ہو گیا تو اسکے نتائج ہونگے ، اتنے لوگ جب سی ٹی ڈی اور رینجر کی وردی میں آئیں گے تو یہ شیم فل ایکٹ ہوگا ، کروڑوں روپے سیف سٹی پر لگ گئے، لوگوں کی ذاتی ویڈیو بنا بنا کر اپلوڈ کردیتے ہیں لیکن چور اور ڈاکووں کو نہیں پکڑتے ، کہاں ہیں ڈی جی رینجرز ؟؟وزارت دفاع سے کون ہے،

    عدالت نے ڈی جی رینجرزکو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی رینجرز کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرونگا ، وہ زمہ دار ہیں اگر انکی وردی استعمال ہو رہی ہے تو، اسلام آباد کے اندر اتنے لوگوں نے مل کر ایک بندے کو اٹھایا ،پولیس رینجر اور سی ٹی ڈی کی وردی میں لوگ آکر بندہ لے گئے، کیا وہ جعلی لوگ تھے، آپ نے پرچہ کیوں نہیں درج کیا ،پولیس اور رینجرز کی وردی میں چوریاں ہو رہی ہیں ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پہلے رینجرز کو ڈائریکشن نہیں تھے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی آرڈر کردیتا ہوں سمجھ لگ جائے گی سب کو ، ورنہ اسلام آباد میں نہ آئی جی کو رہنے کا حق ہے نہ کسی اور کو ، ڈی جی رینجر کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ انکی وردی اگر استعمال ہوئی ہے ، لوگ پولیس اور رینجر کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں اور کس کو پرواہ ہی نہیں ،عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو ہدایت کی کہ ڈی جی رینجر کو کہیں آئیندہ سماعت پر خود آئیں ، اسکا ایفکٹ آئے گا ،ڈی جی رینجرز ، آئی جی معاملے کو دیکھیں اور مقدمہ درج کرائیں، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو بھی پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،ڈی جی رینجرز کو بھی پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    عدالت نے حکم دیا کہ اپنی اپنی ایف آئی آر لے کر آئیے گا ، اپنے اپنے ادارے کی وردی آپ نے بچانی یے، میں پھر ان سے پوچھوں گا کہ اسلام آباد میں آپ اپنی وردی کیوں نہیں سنبھال سکتے ، آرڈر کا مقصد تاکہ آئندہ اصلی وردی والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، اگر آپ اس طرح کام نہیں کرسکتے تو آپ لوگ گھر چلے جائیں، اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلاؤنگا ، اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاونگا ،اگر پھر بھی نہ آیا بندہ تو وزیر اعظم کو بلاونگا ، 36 کلومیٹر کے ایریا میں اگر امن وامان کا یہ عالم رہا تو آپ لوگ پھر اپنے گھر چلے جائیں ،کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

  • پرویز الٰہی کی گرفتاری کی ویڈیو

    پرویز الٰہی کی گرفتاری کی ویڈیو

    پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آئی ہے، پرویز الہیٰ کو اسوقت گرفتار کیا گیا جب وہ گھر سے باہر نکلے تھے

    لاہور کا موسم سہانا ہے، پرویز الہیٰ موسم انجوائے کرنے گھر سے نکلے تھے لیکن انکا ٹاکرا اینٹی کرپشن والوں سے پڑ گیا جو کافی دنوں سے پرویز الہیٰ کی تلاش میں تھے، کئی بار چھاپے مارے گئے مگر پرویز الہیٰ ہاتھ نہ آئے، آج پرویزالہیٰ جونہی بار نکلے تو انہیں گرفتار کر لیا گا

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پرویز الہیٰ تحریک انصاف چھوڑنے کے لے مان گئے ہیں تا ہم مونس الہیٰ نہیں مان رہے، مونس الہیٰ پاکستان میں نہیں ہیں بلکہ بیرون ملک ہیں، پرویز الہیٰ بیٹے کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں، پرویز الہی کے گھر پر مسلسل چھاپے اور انکی گرفتاری پرویز الہیٰ پر دباؤ ڈالنا ہے، نو مئی کو تحریک انصاف نے جو کچھ کیا اس پر پرویز الہیٰ باخبر زرائع کے مطابق کسی بھی وقت تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • فوجی املاک پر حملہ کرنیوالے 4 ہزار120 شرپسندوں میں سے 2 ہزا ر290 کی شناخت

    فوجی املاک پر حملہ کرنیوالے 4 ہزار120 شرپسندوں میں سے 2 ہزا ر290 کی شناخت

    لاہور سمیت صوبہ بھر میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4 ہزار120 شرپسندوں میں سے 2 ہزا ر290 کی شناخت ہوگئی ،

    پولیس نے شناخت ہونے والے شرپسندوں میں 1 ہزار 180 شرپسندوں کوگرفتار کرلیا ،جناح ہاوس پر حملہ کرنے اور گھیراو جلاو کرنے والے 18سوشرپسندوں میں سے1ہزار125کی شناخت ہوئی ،جناح ہاوس پر حملہ کرنے والے5سو13کارکنان کو گرفتارکرلیا گیا ،عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے1ہزارشرپسندوں میں سے1سو21کی شناخت ہوگئی ، پپولیس نے ابتک 81 شدت پسند کارکنان کو گرفتار کرلیا ،پنجاب بھر سے شناخت ہونے والوں میں ابتک 29فیصد گرفتاریاں ہوئی ہیں ،

    دوسری جانب لاہور انسداددہشت گردی عدالت،تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں گرفتار 7 نو عمر لڑکوں کی عدالت میں پیشی ہوئی،عدالت میں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،وکیل ملزمان نے کہا کہ ملزمان طالب علم ہیں اور کم عمر نوجوان ہیں کوئی کالج اور کوئی سکول کا طالب علم ہے ہمارا موبائل لوکیشن کی وجہ سے ملوث کیا گیا ہم اپنے کام سے تھانہ کی حدود کے پاس سے گزر رہے تھے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو نظر آ رہا ہے کہ ملزمان کم عمر ہیں کئی لڑکوں کی تو ابھی مونچھیں بھی نہیں نکلی ،عدالت نے ملزمان کی کم عمری کے باعث جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ،فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بچے ہیں ان کا مستقبل تباہ نہ ہو جائے۔ ہمیں ان کو شک کا فائدہ بھی دینا چاہیے ،عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،ملزمان کے وکلاء نے ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی ،ملزمان میں طیب سلطان٫فیضان شمشاد ٫عثمان غنی ٫فیضان جاوید ٫شاہد بیگ اور عثمان نواز شامل ہیں

    پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنمائوں کا جلائو گھیرائو توڑ پھوڑ کا معاملہ میں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے گرد مزید گھیرا تنگ کر لیا گیا، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کا عمران خان اور پارٹی ورکروں سے سات سو دفعہ رابطہ ہوا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دس سے پندرہ مرتبہ لوکیشنز تبدیل ہوئی دونوں کے رشتہ داروں سمیت کئی افراد کو حراست میں لے رکھا ہے ۔حماد اظہر اور میاں اسلم کا ابھی بھی مختلف سموں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے -گرفتاری کے سی آئی اے مزید متحرک کردی گئی ہے میاں اسلم اقبال کے بھائی اور بھتیجے اور رشتہ داروں کو پولیس گرفتار کرچکی ہے ۔حماد اظہر کے سیکرٹری اور دیگر راشتہ داروں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے –

    تحریک انصاف کے مفرور رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں.تحریک انصاف کے مفرور رہنما حماد اظہر کی شادباغ اور جی ٹی روڈ پر واقع فیکٹریوں میں موجود ہونے کیُ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس نے ریڈ فیکٹری کو سیکورٹی کے پیش نظر سیل کر دیا حماد اظہر نومئی واقعات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • دوران ریمانڈ اعجاز چودھری سے پستول برآمد

    دوران ریمانڈ اعجاز چودھری سے پستول برآمد

    تحریک انصاف کے گرفتار رہنما اعجاز چودھری سے پولیس نے دوران ریمانڈ پستول برآمد کیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز چودھری کو پولیس نے نو مئی کے واقعات کے بعد گرفتار کیا تھا، اعجاز چودھری پولیس کی تحویل میں ہیں، دوران ریمانڈ اعجاز چودھری سے پستول برآمد کیا گیا ہے جس کو فرانزک کے لئے لیب بھجوا دیا گیا ہے،فرانزک رپورٹ تحقیقات کا حصہ بنائی جائے گی

    اعجاز چودھری کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، اعجاز چودھری پر نو مئی کے روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، اعجاز چودھری کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ جناح ہاؤس میں ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے

    دوسری جانب اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،سلمی اعجاز چوہدری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہےکہ اعجاز چوہدری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اعجاز چوہدری مختلف عارضوں کا شکار ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت دی جائے،

    دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے پرتشدد واقعات کی تفتیش ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے ،اب تک بائیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں ، نو مئی کو زخمی ہونے والے ایس ایچ اوز ، اے ایس آئیز، کانسٹیبلز کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں ،پولیس اہلکاروں سے نو مئی کے واقعات میں گرفتار افراد کی شناخت بھی کروائی جا رہی ہے، اگلے مرحلے میں سرکاری و غیر سرکاری عینی شاہدین کو بیان کے لیے طلب کیا جائے گا ،پرتشدد کارروائیوں میں پولیس افسران کے چھینے گئے موبائل فونز کی برآمدگی کے لیے بھی ٹریکنگ شروع کردی گئی ،تفتیش کے مراحل مکمل ہونے پر حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی ،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    دوسری جانب عسکری املاک پر حملوں کی ہر کڑی زمان پارک سے ملنے لگی۔زمان پارک سے جاکر جناح ہاوس پر حملے کرنے والے 120 مزید ملزمان پولیس ریڈار پرآ گئے، ملزمان کے شناختی کارڈز کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ گرفتاری کے لئے تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا۔ویڈیوز اور جیوفینسنگ کے ذریعے ملزمان کی 8مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائی گئیچیکنگ کے دوران 154 شارٹ لسٹ ہونے والوں میں 34 صحافی اور پولیس ملازمین تھے۔ پملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار