Baaghi TV

Tag: تحریک عدم اعتماد

  • بیرسٹر گوہر  کی وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید

    بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں ، مجھے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔ٕ

    اس سے قبل خبریں تھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت سیاسی دباؤ کا سامنا کروایا جائے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور مہنگائی کے طوفان کے تناظر میں حکومت کو ٹف ٹائم دینا وقت کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اسپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر غور کر رہے ہیں، تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث یہ معاملہ وقتی طور پر مؤخر کیا گیا ہے۔

    مخصوص نشستیں:نظرثانی کیس چھوٹا بینچ بھی سن سکتا ہے، جسٹس امین الدین

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی قومی یا علاقائی بحران کے وقت ہماری تحریک کو سیاست چمکانے کے طور پر دیکھا جائے، اس لیے حالات بہتر ہونے پر مناسب وقت پر یہ آپشن استعمال کیا جائے گا۔‘‘اسد قیصر نے واضح کیا کہ تحریکِ عدم اعتماد محض ایک سیاسی حکمت عملی نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی، مہنگائی اور پارلیمانی اصولوں کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں اٹھایا جانے والا سنجیدہ قدم ہے-

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

  • پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی

    پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی

    پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالے گئے تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔نادر گبول نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی پھر یہ حکومت نہیں رہے گی پی ٹی آئی حکومت کو بھی ہم نے گرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا، سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاہم اس میں صحافیوں اور طلبہ کیلیے مفت سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے بوری بند لاشیں اور قتل و غارت ایم کیو ایم کا پیشہ رہا ہے، ایم کیو ایم والے خود کو میڈیا میں زندہ کرنے کیلیے ہم پر تنقید کر رہے۔

    پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے،سعد رفیق

  • جرمن چانسلر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی

    جرمن چانسلر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی

    جرمنی کے چانسلر اولف شولز ہفتوں سے جاری بحران کے بعد ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہے جس کے بعد یورپ کی سب سے بڑی معیشت والے ملک میں 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں پہلے سے ہی متوقع ناکامی نے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر کو اسمبلی کو تحلیل کرنے اور انتخابات کا باضابطہ حکم دینے کی اجازت دی۔66 سالہ اولف شولز سابق چانسلر انجیلا مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کے قدامت پسند اپوزیشن لیڈر فریڈرک مرز سے انتخابات میں بہت پیچھے رہے تھے۔اہم ووٹنگ شعلہ بیان تقاریر کے بعد ہوئی جس میں سیاسی حریفوں نے ایک دوسرے پر تنقید کی جس سے آئندہ انتخابات کی مہم میں ہونے والی گرما گرمی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔تین سال سے زائد عرصے تک اولف شولز کی سربراہی میں بننے والا 3 جماعتی حکمران اتحاد 6 نومبر کو ٹوٹ گیا جس دن ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ وائٹ ہاؤس کا انتخاب جیتا۔سیاسی ہنگامہ آرائی نے جرمنی کو شدید متاثر کیا ہے جب کہ وہ توانائی کی بھاری قیمتوں اور چین سے سخت مسابقت کی وجہ سے لڑکھڑاتی معیشت کو بحال کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔برلن کو بڑے جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کا بھی سامنا ہے جب کہ یہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا مخالف ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی نے نیٹو اور مستقبل کے تجارتی تعلقات کے بارے میں بے یقینی کی صورتحال میں اضافہ کردیا ہے۔یہ معاملات ایوان زیریں میں ووٹنگ سے قبل اولف شولز، اپوزیشن لیڈر مرز اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے درمیان گرما گرم بحث کا مرکز تھے، ایوان میں 394 اراکین پارلیمان نے 207 کے مقابلے میں شولز کے خلاف ووٹ دیا جب کہ 116 ارکان غیر حاضر رہے۔

    مدارس بل ایکٹ ، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

    شام میں تمام مسلح دھڑے ختم کرنے کا اعلان

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

    کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

  • 26 جماعتی اتحاد نےمودی کےخلاف پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی

    26 جماعتی اتحاد نےمودی کےخلاف پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی

    بھارت میں اپوزیشن کے 26 جماعتی اتحاد نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف بھارتی پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھا میں نئے اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس اور جماعت بھارت راشٹر سمیتی کی جانب سے بدھ کو مودی حکومت کے خلاف دو الگ الگ تحریک عدم اعتماد پیش کی گئیں، اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد قبول کر لی، بحث کے لیے ابھی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

    اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور میں جاری نسلی تشدد پر وزیراعظم کی خاموشی تڑوانا ہے جبکہ543 رکنی لوک سبھا میں اپوزیشن انڈیا کی114نشستوں کے مقابلے میں حکومتی اتحاد کی 331 اکثریتی نشستوں کی وجہ سے حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    بھارت کے 26 جماعتی اتحاد کا مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ منی پور میں اکثریتی ہندو میتئی اور مسیحی قبائیلوں کے درمیان 3 مئی سے جاری تشدد میں اب تک ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیںھارتی اپوزیشن 2 ہفتے سے منی پور خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث مطالبہ کر رہی تھی، تاہم مودی سرکار منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں رہی، اور منی پورخانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر اجلاس ہی برخاست کردیا گیا تھا۔

    اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔ اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کا ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی 26 جماعتوں نے مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹکر دینے کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس (انڈیا) رکھا گیا ہے۔

  • بھارت کے 26 جماعتی اتحاد کا  مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    بھارت کے 26 جماعتی اتحاد کا مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    بھارت کے 26 جماعتی اتحاد (انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف بھارت کے 26 جماعتی اتحاد (انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی اپوزیشن 2 ہفتے سے منی پور خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث مطالبہ کر رہی تھی، تاہم مودی سرکار منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں رہی، اور منی پورخانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر اجلاس ہی برخاست کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب اجلاس کی غیر آئینی برخاستگی پر اپوزیشن رہنماؤں کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، اور تحریک عدم اعتماد کا سن کر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور مودی نے اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے دی ہے۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

    اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کیلئے مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کر دی۔ اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کا ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی 26 جماعتوں نے مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹکر دینے کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے جس کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسز الائنس (انڈیا) رکھا گیا ہے۔

    ویڈیو،بھارتی انجو فاطمہ بن گئی، اسلام قبول کر لیا،شادی بھی کر لی

    بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے اس اتحادکا نعرہ ’جیتے گا بھارت‘ ہے، اس حوالے سے ان تمام جماعتوں کی ایک بڑی میٹنگ منگل کے روز بنگلورو میں ہوئی جہاں اتحاد کا اعلان کیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ان 26 جماعتوں نے 2019 میں لوک سبھا کے الیکشن میں 134 نشستیں حاصل کی تھیں اور مجموعی طور پر 35 فیصد ووٹ لیے تھے۔

    اس اتحاد کے اعلان کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ آئیے ہمیں نیشنل ڈیولپمنٹ الاؤنس (این ڈی اے) کو چیلنج کرتے ہیں، کیا کوئی ہے جو ’انڈیا‘ کو چیلنج کرے؟اس موقع پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مودی بمقابلہ ‘انڈیا’ ہوگا جس میں ‘انڈیا’ میدان مار لےگا۔

    کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال …

  • پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے،شیخ رشید

    پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس لیے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 560 سےزائدسیٹوں پرانتخابات ملک کی سیاست کی درو د یوارہلادیں گےجوکہتےتھےوہ اسمبلیاں نہیں توڑے گااُن کومنہ کی کھانی پڑی اکیلےعمران خان نےسارےسیاست دانوں کوچت کردیا

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی


    شیخ رشید نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گر گئی ہے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں اور پاکستان آئیں۔


    شیخ رشید نے کہا کہ کے پی کے میں دوتہائی اکثریت ہےپنجاب میں سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہےاس لیےتحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہےقوم الیکشن کی تیاری کرے-

    سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے:عمران خان نے زبردست فیصلہ کیا::شیخ رشید

  • آزاد کشمیر میں بھی آئیگی تبدیلی،سردارتنویر الیاس کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ ہو گیا

    آزاد کشمیر میں بھی آئیگی تبدیلی،سردارتنویر الیاس کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ ہو گیا

    آزاد کشمیر میں بھی آئیگی تبدیلی،سردارتنویر الیاس کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف عید کے بعد تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی

    باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے، تحریک انصاف کے 9 اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جائے گی تو وہ ن لیگ کا ساتھ دیں گے، ن لیگ کی قیادت نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ عید کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اور آزاد کشمیر سے بھی تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ کیا جائے گا،

    سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزاد کشمیر ہیں، انہیں عمران خان کا اے ٹی ایم بھی کہا جاتا ہے، سردار تنویر الیاس عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروا کر وزیراعظم بنے تھے، اب ن لیگ سمیت اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عید کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی لائی جائے گی،اور اس میں اہم کردار پی ٹی آئی کے اراکین کا ہی ہو گا، باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین نے ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں بھر پور یقین دہانی کروائی ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے لئے وہ انکے ساتھ ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس عمران خان کے قریب ہیں لیکن آزاد کشمیر کے اراکین اسمبلی سے دور ہیں، اس وجہ سے اراکین اسمبلی نالاں ہیں کیونکہ انکے کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی،

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جو کامیاب ہو چکی ہے اور شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں پنجاب میں وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوئی تو عثمان بزدار نے استعفی دے دیا ا اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن گئے، اسد قیصر اور قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا،

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی

    پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ سپیکر چودھری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن خلیل طاہر سندھو نے وفد کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائی

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اوچھے ہتکھنڈے اب نہیں چلیں گے، سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان میں استحکام نہ آئے، 2 ماہ سے پنجاب میں مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ ملک کو کیوں چلنے نہیں دے رہے، یہ چاہتے تھے کہ پنجاب معاشی طور پر دیوالیہ ہوجائے، عوام کو سستے آٹے اور چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ پارلیمانی روایت رہی ہی پہلے بزنس ایڈوائزر ی کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے، نہیں ہوا یہ بد دیانتی ہے، پرویز الٰہی آئینی طور پر جواز کھو چکے ہیں، اسمبلی کے دروازے بند رکھے، آج ہم نے سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ اب قانون اپنا راستہ لے گا، پنجاب دشمنی عیاں ہو گئی ہے، مکروہ دھندہ عروج پر ہے، ان کا پورا زور تھا کہ کسان کو اس کے خون پسنے کی کمائی نہ ملے اور دنگا فساد ہو، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ روڑے اٹکاتے رہے، ہم نے آٹے اور چینی کی قیمت کم کی، تم اپنی چالیں چلتے جاؤ اور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے جاؤ، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کابینہ بھی چند روز میں حلف اٹھائے گی، انشااللہ آئندہ چند روز میں گورنر پنجاب حلف اٹھائیں گے، توشہ خان کو بچانے کیلئے غیر آئینی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنیوالوں کوعہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کر دی

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنیوالوں کوعہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کر دی

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے اراکین کو ان کے عہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالےسے جاری کئے گئے سرکاری اعلامیے کےمطابق وزیراعلی بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے صوبائی وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کو عہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

    انٹر بینک میں ڈالر200 روپے کا ہو گیا، وزیر اعظم نے مشاوت کیلئے ذمہ داروں کو طلب کر لیا

    اعلامیے کے مطابق عہدے سے ہٹائے جانے والوں میں بی اے پی کے وزیر نواب زادہ طارق مگسی، پی ٹی آٓئی کے وزیر مبین خان خلجی اور مشیر نعمت اللہ زہری شامل ہیں۔

    اے این پی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹریز شاہینہ کا کڑ، ملک نعیم بازئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری مٹھا خان کو بھی عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نوابزادہ طارق مگسی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھجوائےگئے استعفے کے متن میں صوبائی وزیر نظم ونسق طارق مگسی کاکہنا تھا کہ میں موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر چکا ہوں اس لیے اخلاقی طور پر میرا بطور صوبائی وزیر کام کرنا مناسب نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرئی گئی تھی وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی جس پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط تھے-

    تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال، ظہوربلیدی، عارف محمد حسنی، سلیم کھوسہ، نوابزادہ طارق مگسی، مٹھاخان کاکڑ اور سرفرازڈومکی کے دستخط تھے علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے اصغراچکزئی، نعیم بازئی اورشاہینہ کاکڑ جبکہ پی ٹی آئی کے سرداریارمحمد رند، بی بی فریدہ، نعمت زہری اورمبین خلجی کے دستخط تھے-

    ایوان صدر میں جو شخص بیٹھا ہےملک کا دشمن ہے،حمزہ شہباز

    یاد رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی تھی۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور ایوان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا تھا۔

  • کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،پرویز الہیٰ

    کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،پرویز الہیٰ

    کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اس دن پنجاب اسمبلی میں جو کرائسز پیدا ہوئے اس کے ذمہ دار کون تھے

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے شہبازشریف کے کہنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئی پنجاب اسمبلی میں سارا مسئلہ پولیس کے آنے سے خراب ہوا ،پولیس نے حملہ کیا،ہماری ایک رکن آسیہ امجد وینٹی لیٹر پر ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے بھاگ کر وزٹر گیلری سے الیکشن کروایا،وزیٹرز گیلری میں بیٹھ کر دوست مزاری نے ووٹنگ کرائی جو غیر قانونی ہے آئین میں ہے کہ جب تک نیا وزیر اعلیٰ آفس میں نہیں بیٹھتا پرانا ہی معاملات دیکھے گا،آج بھی اسمبلی کے اندر اور گیٹس پر پولیس تعینات کیے گئے ہیں آج بھی ڈیڑھ سو پولیس اہلکارسادہ کپڑوں میں اسمبلی کے اندر کیوں بیٹھے ہیں،

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ شریفوں کو گلی کوچوں میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، ہم نے انہیں عزت دی،ساڑھے3 سے 4سال ان شریفوں کو اسمبلی میں بٹھایا،پانچ سال کے بعد بھی یہ شریف نہیں بدلے کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی ؟کیا پولیس اہلکاروں نے اسمبلی معاملات سنبھالنے ہیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے کہنے پرحملہ ہوا،الیکشن کرانے کا حکم عدالت کا تھا،ہم سب نے مانا،کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،شریفوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آیا ہے، پولیس نےہماری خواتین ارکان پرحملہ کیا،

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلی میں ممبران کے وقار می اضافہ کیا،ابھی ن لیگ کو اختیار مکمل نہیں ملا دیکھ لیں کیا ہورہا ہے ن لیگی چاہتے ہیں کہ لوٹوں کی موجودگی میں حلف لے لیں، ہم لوٹوں کے معاملے پر ہائی کورٹ گئے ہوئے ہیں،کورٹ میں ہمارا کیس چل رہا ہے،اجلاس بلارہے ہیں جس میں تمام پہلوؤں پر غور ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ کا حلف میں نے نہیں لینا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حلف لینے کا آئینی اور قانونی طریقہ ہے،میرے استعفٰی کا معاملہ عدالت میں ہے، تبصرہ کرنا نہیں بنتا، سیکریٹری کوآرڈی نیشن کو حراست میں لیے جانے کے معاملے کو دیکھوں گا،یہ معاملہ آج کے پارلیمانی اجلاس میں بھی زیربحث آیا ہے،نگران وزیراعلی ٰ عثمان بزدار سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کوئی نگران کابینہ تشکیل دینے جا رہے ہیں؟ جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ قانون بتائیں اگر قانون اجازت دے گا تو ضرور بنا دوں گا،

    قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا، اسپیکرپنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا اور اسپیکر آفس کی جانب سے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    آج پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس متوقع تھا جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنی تیاری پوری کر رکھی تھی اسپیکر نے فوری طور پر اجلاس ملتوی کئے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم کہا جارہا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ اجلاس امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کی جانی تھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر پرویز الہیٰ نے کرنی تھی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا تھا ایجنڈے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج کارروائی کی جانی تھی-

    اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے تاہم اسمبلی قواعد کے مطابق چونکہ دوست محمد مزاری کے خلاف پہلے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی لہذا اس پر ووٹنگ پہلے ہو گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور تشدد کیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر سے مار پیٹ کی گئی تھی ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر پر ویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے تھے۔

    کراچی خود کش دھماکے کے بعد یونیورسٹی کھول دی گئی،تعلیمی سرگرمیاں شروع

    اسی اجلاس کے دوران وزارت اعلیٰ کے عہدے پر الیکشن کروا کے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا حمزہ شہباز شریف 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم وہ اب تک وزیراعلیٰ کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے اور صوبہ کئی روز سے بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے۔

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج عہدے کا حلف لیا جائے گا