Baaghi TV

Tag: تحریک عدم اعتماد

  • مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،بلاول بھٹو

    مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے انتخابات میں آر ٹی ایس متنازعہ بنا ،اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس پلس ثابت ہوگا وزیر خارجہ بننے سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی،اس وقت ساری توجہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے پر ہے-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر کے مواخذے اور مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،کم عمر ضرور ہوں لیکن والدہ کی سیاست، مشکلات اور نقصان کو دیکھا ہے،صدارتی امیدوار کا فیصلہ پاکستان کی سوچ اور پارلیمان کے فیصلے کے مطابق ہوگا جس کے پاس اکثریت ہوگی صدر بننا اس کا حق ہوگا-

    چئیر مین پی پی نے کہا کہ میمو گیٹ کمیشن بھی جمہوریت کے خلاف سازش تھا، خط کے معاملے پر کمیشن کا قیام میمو گیٹ ٹو ہے جو ایک ناکام سازش کی کوشش ہے،حکومت نے خط کے معاملے پر وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کمیٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی،حکومت کےخلاف اگر واقعی کوئی سازش ہے تو کوئی پاکستانی اسے قبول نہیں کرے گا-

    پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آج قانون کی حکمرانی کا دن ہے ، نمبرپورے ہیں، منحرف اراکین کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے-

    خالد مگسی نے کہا کہ ہمیں انہی لوگوں کے ساتھ سیاست کرنی ہے ، نیوٹرل نام کی کی طرح رجیم کا نام بھی گڑ بڑ کردیا گیا ہے-

    ن لیگی رہنمامرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ ہوسکتا ہے اقتدار کو بچانے کیلئے حکومت سرپرائز کی کوشش کرے ،سپریم کورٹ نے آج ووٹنگ کا حکم دیا ہے اگرآج دوبارہ آئین شکنی کی تو پھر عدالت میں جائیں گے-

  • عدالت نے 31 مارچ اور 3 اپریل کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس طلب کرلیے

    عدالت نے 31 مارچ اور 3 اپریل کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس طلب کرلیے

    سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کرہ تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے خلاف قرار دے کر مسترد کرنے کی رولنگ پر سماعت شروع ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی لارجر بینچ اس معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔

    گزشتہ روز ہوئی سماعت میں سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے اس معاملے کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    سماعت کے آغاز میں درخواست گزاروں میں سے ایک خاتون نے روسٹرم پر آکر کہا کہ امریکا میں تعینات رہنے والے سفیر اسد مجید کو بلایا جائے تو سب سامنے آ جائے گا۔

    چیف جسٹس نے خواتین درخواست گزاروں کو بات کرنے روکتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سنیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے دلائل کے آغاز میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا میڈیا میں بیان آیا ہے کہ تین ماہ میں انتخابات ممکن نہیں، کوشش ہے کہ آج دلائل مکمل ہوں اور مختصر فیصلہ آ جائے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہم بھی جلدی فیصلہ چاہتے ہیں لیکن تمام فریقین کا مؤقف سن کر دیں گے۔

    رضا ربانی نے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ پارلیمانی کارروائی کو کس حد تک استثنٰی حاصل ہے، جو کچھ ہوا اس کو سویلین مارشل لا ہی قرار دیا جا سکتا ہے، سسٹم نے ازخود ہی اپنا متبادل تیار کر لیا جو غیرآئینی ہے۔

    رضا ربانی نے کہا کہ سیکریٹریٹ کوموشن جمع ہونے کے باوجود ممبرز کو نوٹس جاری کرنے چاہیے ،جمع کرائی گئی ریکیوزیشن پر14دن میں اجلاسں بلانا تھا جو نہیں بلایا گیا، یہ بدنیتی ہے، 3 اپریل کو ووٹنگ ہونا تھی تو فواد چوہدری اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر خط اور بیرونی سازش لے آئے جبکہ یہ جز اجلاس کے ایجنڈے پر موجود ہی نہیں تھا۔

    رضا ربانی نے کہا کہ 25مارچ سے 3 اپریل تک اجلاس بلا کر جس طرح کارروائی چلائی گئی یہ بدنیتی ہے جو کچھ ہوا اس کو سویلین مارشل لا ہی قرار دیا جا سکتا ہے جو ہائبرڈ سسٹم کے تحت لگایا گیا سسٹم نے ازخود ہی اپنا متبادل تیار کر لیا جو غیرآئینی ہے 28مارچ کو تحریک عدم اعتماد کی منظوری ہوئی مگر سماعت ملتوی کر دی گئی اسپیکر کی رولنگ غیر قانونی تھی، اسپیکر کی رولنگ ماورائے آئین نہیں ہو سکتی تحریک عدم اعتماد ووٹنگ کے بغیر ختم نہیں کی جاسکتی، آرٹیکل 95 کے تحت ووٹنگ کا عمل ضروری تھا۔

    دلائل جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اس سلسلے میں آئین کے آرٹیکلز 6 کا حوالہ دیا ہے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے جاری کردہ نوٹس کے بعد ووٹنگ ضروری ہے، ووٹنگ آئینی کمانڈ ہے۔

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کے تحریری دلائل میں لکھا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ درست تھی-

    رضا ربانی نے کہا کہ غلطی سے ٹائپ ہو گیا ہوگا،معذرت خواہ ہوں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اسمبلی رولز اور آئین کے منافی ہے،تحریک پیش ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا، 28مارچ کو تحریک عدم اعتماد کی منظوری ہوئی مگر کارروائی ملتوی کر دی گئی،ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ پڑھی اور تمام ارکان کو آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ڈپٹی ا سپیکر نے یہ بھی اعلان نہیں کیا تھا کہ تفصیلی رولنگ جاری کرینگے-

    رضا ربانی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کس بنیاد پر رولنگ دی کچھ نہیں بتایا گیا، ڈپٹی ا سپیکر کے سامنے عدالتی حکم تھا نہ ہی سازش کی کوئی انکوائری رپورٹ ،ڈپٹی اسپیکر نے تحریری رولنگ دیکر اپنی زبانی رولنگ کو غیر موثر کر دیا،اسمبلی توڑنے کی سمری پرصدر نے عجلت میں دستخط کیے صدر نے سمری واپس بھیج کر اعتماد کے ووٹ لینے کا کہنا تھاالیکشن کمیشن کہہ چکا ہے کہ وہ اس وقت الیکشن کرانے کے لیے تیار نہیں ،کیا اسپیکر عدالتی فائڈنگ کے بغیر رولنگ دے سکتے تھے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں تین آپشن کی بات کی،تین آپشن والی بات کی اسٹبلشمنٹ نےتردید کی-

    رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت اور شواہد کے ڈپٹی اسپیکر کا اپوزیشن اراکین کو غدار قرار دینا غلط تھا، ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے تحت کارروائی نہیں بڑھائی، اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی تھی جس کے بعد اسپیکر کے اختیارات محدود ہوجاتے ہیں ڈپٹی اسپیکر ماسوائے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے علاوہ کوئی رولنگ نہیں دے سکتا تھا، اسپیکر کی رولنگ غیر قانونی تھی، اسپیکر تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا پابند تھااسکے علاوہ جو کچھ بھی کیا گیا وہ غیر قانونی تھا۔

    رضا ربانی نے مزید کہا کہ آرٹیکل ووٹنگ کا وقت فراہم کرتا ہے، تین سے سات روز میں ووٹنگ کرانا ہوتی ہے البتہ وزیراعظم مستعفی ہوجائے تو پھر تحریک عدم اعتماد غیر مؤثر ہوجاتی ہے، بصورت دیگر کوئی اور آپشن تھا ہی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اگر اکثریت کھو رہے ہیں تو انہیں اعتماد کا ووٹ لیناہوتا ہے، آرٹیکل 95 کے تحت تحریک عدم اعتماد کی کارروائی ہوتی ہے، تحریک عدم اعتماد کے دوران اسمبلیوں کو تحلیل نہیں کیا جا سکتا، حتٰی کہ ووٹنگ کا عمل مکمل کیے بغیر اسمبلی کا اجلاس بھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔

    رضا ربانی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ا سپیکر کی رولنگ غیرآئینی قرار دے،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے منٹس اور خط منگوایا جائے اور عدالت ا سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیکر اسمبلی کو بحال کرے-

    سپریم کور ٹ میں رضا ربانی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رضا ربانی شکریہ آپ کے دلائل بہت اچھے تھے-

    مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان کو جسٹس جمال خان مندو خیل نے ہدایت کی کہ جلد از جلد دلائل دیں انہوں نے کہا کہ وکلا جلدی دلائل مکمل کریں تاکہ فیصلہ دیا جاسکے-

    مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ آرٹیکل 95 کی ذیلی شق ون کے تحت عدم اعتماد قرار داد جمع ہوئی،عدم اعتماد کی تحریک پر 152 ارکان کے دستخط ہے-

    وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 31 مارچ اور 3 اپریل کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس طلب کرلیے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نعیم بخاری اسپیکر کے وکیل ہیں، منٹس منگوا لیں،

    مخدوم علی خان نے کہا کہ 28مارچ کو قرارداد پیش کرنے کے معاملے پر کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا یہ پروسیجرل ایشو نہیں بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے ،آرٹیکل 95 کے طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا اکثریت کھو نے کے بعد یہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے کہ وہ وزیراعظم رہیں،-

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر کب کیا ہونا ہے یہ رولز میں ہے آئین میں نہیں-

    مخدوم علی خان نے کہا کہ رولز بھی آئین کے تحت ہی بنائے گئے ہیں-

    آئین اورقوائد و ضوابط کیا کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہو تو کیا کیا جائے جسٹس منیب اختر کا مکالمہ

    قوائد وضوابط آئین کے ماتحت ہوتے ہیں عدالت کے کئی فیصلے موجود ہیں مخدوم علی خان کا جواب

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ایک بار عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوجائے تو پھر رولز اپنا کام شروع کرتے ہیں آئین کے مطابق 7دن میں عدم اعتماد پر ووٹنگ ضروری ہے انہوں نے استفسار کیا کہ اگر کسی وجہ سے ووٹنگ آٹھویں دن ہو تو کیا غیرآئینی ہوگی؟

    قبل ازیں پہلی سماعت میں سپریم کورٹ نے تمام سیاسی قوتوں اور ریاستی اداروں کو آئینی حدود کے مطابق کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم اور صدر کے تمام احکامات سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیے تھے۔

  • تحریک عدم اعتماد مسترد:  اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں،حکومتی اراکین

    تحریک عدم اعتماد مسترد: اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں،حکومتی اراکین

    تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر خوشی بھرا پیغام جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو پاکستان، اُنہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحمداللّہ! باطل کو شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوئی۔


    وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تحریک عدم مسترد ہونے کے بعد کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں۔


    اسد عمر نے اپنے ایک اور بیان میں اپوزیشن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولا تھا لگ پتہ جائے گا۔


    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں رات میں ہمیں چھوڑنے والے صبح ہمارے پاس واپس آگئے عزت اور ذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مستردکی جاتی ہے ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا۔

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

  • اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کردیا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول ﷺ مقبول پیش کی گئی۔

    وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی ہے اور اس کا سب کو حق حاصل ہے فواد چودھری نے خفیہ مراسلے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد لائی جارہی ہےتحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل95 کے تحت لائی جاتی ہے،7مارچ کو ہمارے سفیر کو میٹنگ میں طلب کیا جاتا آئین کے آرٹیکل5اے کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے

    فواد چودھری نے کہا کہ بتایا گیا کہ بیرون ملک کی مدد سے حکومت ہٹائی جاسکتی ہے،کیا پاکستان کے عوام کٹھ پتلیاں ہیں –

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ کہتے ہوئے اجلاس 6 اپریل 2022 تک ملتوی کر دیا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئین کی رو کے منافی ہے-

    واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس 174ووٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 84،پیپلزپارٹی کے 56 اورایم ایم اے کے 14 اراکین ہیں ایم کیو ایم کے 6،بی اے پی 4،بی این پی مینگل 4 اور4 آزاد اراکین ہیں،بی این پی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک ایک رکن بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے لیکن اگر کوئی غیر آئینی حرکت کی گئی تو اس کے نتائج آئین میں موجود ہیں۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپی ٹی آئی کی خواتین کارکنان گرفتار

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپی ٹی آئی کی خواتین کارکنان گرفتار

    اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنے والی پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے جنہیں پولیس نے ہٹانے کی کوشش کی۔

    پولیس کے منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان نے واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا اور پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا پولیس نے کارکنان کے خلاف کارروائی شروع کی اور تین خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

    تحریک انصاف کے کارکن چائنہ چوک میں جمع ہونا شروع ،اسلام آباد ،فیض آباد اور زیرو پوائنٹ پر پی ٹی آئی کےکارکنان پہنچ گئے-

    وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے آج کا دن تاریخی ہے آج غدار بے نقاب ہوں گے یہ حق اور باطل کی جنگ ہے قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے-

    پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج اجلاس کے بعد جشن منائیں گے عمران خان کو فتح ملنے والی ہے،اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کریں گے-

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا عزم لے کر آئے ہیں کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں تین کے ٹولے میں کیا کوئی نظریاتی مماثلت ہے؟جمہوری نظام کے خلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہےگی-

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی تھی کہ نئے الیکشن ہوسکتے ہیں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہےشیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن چکا ہے وہ عوام میں جائے گا گیم کا فائنل جنرل الیکشن ہے یہ تو سیمی فائنل ہے ایک ہی درمیانی راستہ ہے کہ الیکشن ہو جائے پاکستان کا سب سے مہنگا اینکر بننے جا رہا ہوں-

    پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج حق پرستوں اور زر پرستوں کا مقابلہ ہے انشاء اللہ حق کی جیت ہوگی-

    دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 177 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے جبکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو شکست دینے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور حکومت ارکان کو اجلاس میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے خود بھی اجلاس میں پہنچنے کا اعلان کیا۔

    ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا تھا کہ عدم اعتماد سے متعلق ایک میڈیا چینل پر بےبنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی وزیراعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یک طرفہ پروپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے، وزیراعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس صرف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخلے کی ہدایات نہیں دی گئیں اجلاس کے لیے بھرپور سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں-

  • دو تہائی اکثریت والی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا دعویٰ مذاق سے کم نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    دو تہائی اکثریت والی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا دعویٰ مذاق سے کم نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا دعویٰ مذاق سے کم نہیں-

    باغی ٹی وی : محمود خان نے کہا خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان عمران خان کے سپاہی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے نہ وفاداریاں بدلیں نہ کسی کے سامنے جھکیں خیبرپختونخوا کے غیرت مند عوام ہمیشہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اورکڑے رہیں گے۔ حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ میں خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اپوزیشن جماعتوں کے لیے ایک سبق تھی کہ خیبرپختونخوا پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے۔

    یہ بات انہوں نے پیر کو چکسر، ضلع شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے سے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، سابق صوبائی وزیر عبدالمنیم خان، تحصیل چیئرمین کے امیدوار اختر علی چٹان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    وزیراعلیٰ نے اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت پر خیبرپختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کی بھرپور حمایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا مرکز ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایسے وزیر اعظم کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں جس نے ہمیشہ قومی وقار اور آزادی کی بات کی عمران خان واحد وزیراعظم تھے جنہوں نے ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دی اور عالمی طاقتوں پر واضح کر دیا کہ دوستی صرف برابری کی بنیاد پر ہوگی آج دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت ہے تو یہ عمران خان کی محنتوں کی وجہ سے ہے۔

    عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ والا خط کس نے لکھا؟ پی ٹی آئی کے ناراض رکن کا بڑا انکشاف

    انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے جس انداز میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔ عمران خان تمام عالمی فورمز پر اسلام اور مسلمانوں کی موثر آواز بن چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان 18 سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن کبھی کشمیری عوام کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔ اس نے اسلام کے نام پر صوبے میں پانچ سال حکومت کی لیکن اسلام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    محمود خان نے کہا کہ صوبے کے سابقہ ​​حکمرانوں نے صرف اور صرف نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دیا۔ کسی نے اسلام کے نام پر، کسی نے روٹی کپڑا کے نام پر اور کسی نے پختونوں کے نام پر حکومت کی لیکن لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے صرف اقتدار کے مزے لوٹے اور اپنی جائیدادیں بنائیں۔ موجودہ حکومت عوام کے پیسے کی ایک ایک پائی عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئمہ مسجد کے لیے وظیفہ متعارف کرایا، مدارس کے طلباء کے لیے وظائف اور مساجد کی سولر ائزیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔

    ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟،لیگی رہنما،ترین گروپ نے بھی کل…

    انہوں نے مزید کہا کہ صحت سہولت کارڈ کو صوبے کی صد فیصد آبادی تک پہنچایا گیا ہے جو کہ موجودہ حکومت کا ایک اور سنگ میل ہے۔ اس کے علاوہ مستحق خاندانوں کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لیے فوڈ کارڈز متعارف کرائے جائیں گے جبکہ تعلیمی کارڈز بھی آئندہ بجٹ میں شروع کیے جائیں گے۔

    محمود خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے کا منصوبہ نہیں بنایا تھا جبکہ موجودہ دور حکومت میں 40 سال بعد ملک میں 10 ڈیم بن رہے ہیں۔ گزشتہ حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی وژنری قیادت نے نہ صرف ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا بلکہ ملکی معیشت کو بھی درست راستے پر ڈال دیا۔

    پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ملاقات: متوقع معاہدے کے لیے ٹی او آرز تیار

  • ‏چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

    ‏چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

    پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کا موسم آ گیا، وزیراعظم ۔وزیراعلی پنجاب کے بعد اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بنیں گے ۔اپوزیشن اتحاد نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے پیپر ورک شروع کر دیا ہے جلد ہی تحریک عدم اعتماد سینیٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے-

    تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی

    چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن ماضی میں بھی دو بار تحریک عدم اعتماد لا چکی جو ناکام ہوئی ۔صادق سنجرانی واحد چیئرمین سینیٹ ہیں جن کے خلاف تیسری بار تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی یا ناکام اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا تاہم اپوزیشن اس وقت حکومت کے خلاف بھرپور سرگرم عمل ہے۔

    آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    قومی اسمبلی میں آج وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے پنجاب کے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد عثمان بزدار نے استعفی دے دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت ہے رہنما چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ تحریک انصاف ترین گروپ کا بھی مطالبہ تھا کہ بزدار کو ہٹایا جائے ۔

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں سرگرم عمل ہیں مولانا فضل الرحمان آصف زرداری شہباز شریف بلاول پچھلے ایک ہفتے سے زاید عرصے سے اسلام آباد میں ہیں اور حکومت گرانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں واضح ہو جایے گا کہ اپوزیشن کو کامیابی ملتی ہے یا حکومت کو ۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں سیاسی موسم صاف ہو جائے گا

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

  • تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی  بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی

    تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی

    پنجاب میں سیاسی ہلچل ،ایک کےبعدایک جوڑتوڑ، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئے-

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے بتایا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنمااپوزیشن رہنماوَں کےہمراہ پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس میں آصف زرداری ،بلاول اورشہبازشریف شریک ہوئے-

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں


    آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ایم اینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتےاور اپنے بھرپور اعتماد اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

    آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    شہباز شریف نے کہا کہ بی اے پی کےفیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ہم باپ کے اقدام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اللہ نے موقع دیا کہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت جو بننے گی بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیں گے۔


    https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1508445060437741570?s=20&t=spJynjp4HKE6AlMbLaRCFw

    اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی ہم پر بڑی مہربانی ہے۔ یہ میرے پاس آئے اور ہم نے ان سے ڈائیلاگ شروع کیا۔ بلوچستان ہے تو پاکستان ہے بہت جلد شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے بی اےپی نے فیصلہ پاکستان کے بہتر مفاد میں کیا ہے۔

    پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

    دوسری جانب اپوزیشن کا ساتھ دینے کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی میں بھی پھوٹ پڑ گئی ہے ، چار ارکان اپوزیشن جب کہ ایک حکومت کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کردیا ہے۔


    معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرخ حبیب کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ آنے کےبعد عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔

    شیخ رشید بولے جھوٹ اعتماد سے،منحرف اراکین کی تعداد کتنی؟ سعید غنی کا بڑا دعویٰ

  • عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

    عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔

    باغی ٹی وی : مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک کافی مشکلات سے گزرا ہے اور اب بھی مسائل کا سامنا ہے، آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے، کشمیر میں ظلم اور بربریت جاری ہے، ہم مل کر اپنی سرحدوں اور آئین کا تحفظ کریں گے گورنر صاحب نے درست کہا کہ اگلا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں مسلح…

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کچھ مطالبات رکھے ہیں ان پر ہمیں اعتراض نہیں ہے، مردم شماری کے معاملے پر سندھ کی دیگر جماعتوں نے ہم سے تعاون نہیں کیا، ہم نے بلدیاتی قانون پر بہت سی تجاویز مانی ہیں، بلدیاتی قانون نئی تجاویز کے ساتھ اسمبلی میں پیش ہوا اور کمیٹی کے پاس ہے ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ بات ہوئی ہے جو ضروری ہو گا اس پر قانون سازی کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں۔

    سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ڈیڈلائن کے حساب سے بلدیاتی بل پاس کیا، اس بلدیاتی بل پر گورنر نے اپنی تجاویز دیں ہم نے ان کو ٹھیک کر کے دوبارہ پاس کیا-

    بلاول کریں گے درگئی میں جلسے سے خطاب

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد آئین کے مطابق جمع کرائی گئی ہے، اس سے پہلے سابق وزیر اعظم بینظیر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد آئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہم یہ چاہتے ہیں یہ ملک آئین کے مطابق چلائیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف جب عدم اعتماد پیش ہوا تو چند دنوں میں اس پر ووٹنگ ہوئی تھی، اس عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا۔

    ضلع بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام

    23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی، ازقلم :غنی محمود قصوری

  • مولانا فضل الرحمان عدم اعتماد پر حمایت مانگنے آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد جائیں گے

    مولانا فضل الرحمان عدم اعتماد پر حمایت مانگنے آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد جائیں گے

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم قیادت کے درمیان ملاقات ہو گی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم قیادت سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر حمایت مانگیں گے۔

    جب جہازبھربھرکے لائے جا رہے تھےتوضمیرکی آوازکہاں تھی؟ مولانا فضل الرحمان

    گزشتہ روز اپوزیشن کے وفد نے اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے اہم ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال ، تحریک عدم اعتماد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں میں ملاقاتوں اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اپوزیشن وفد میں اختر مینگل ، احسن اقبال،ایاز صادق ، راناثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق جبکہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں سینیر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔

    کوئی بھی ڈی چوک نہیں آ سکتا،جلسے کہیں اور کریں، بڑا حکم آ گیا

    گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں آمرانہ سوچ ہے،جمہوری ماحول ہی نہیں ہے ،جو حکومت عام آدمی کے حقوق کا تحفظ نہ کرسکے اس کا پھرکیا کہہ سکتے ہیں معلوم نہیں حکومت کو عوام کے سامنے آنے کی ہمت کیسے ہو رہی ہے؟امید ہے عدالت آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی ،حکومت کی ان گراؤنڈ کوئی کارکردگی نہیں ان کی تاریخ تضاد سے بھری ہوئی ہے،جب جہاز بھر بھر کے لائے جا رہے تھے تو ضمیر کی آواز کہاں تھی؟ اب جب ان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ممبران ان سے منحرف ہورہے ہیں تو کہتے ہیں ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے۔

    سازش نہیں مکافات عمل،نوازشریف نے باہر بیٹھ کو آپکو گھر میں گھس کرمارا،مریم نواز

    پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلی بار سپریم کورٹ آیا ہوں، سپریم کورٹ بھی ہمارا ادارہ ہے، میری نظر میں یہ حکومت ناجائز ہے ،قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمی فیصلہ کرے گی،ہمارے وکلا نے بڑی محنت سے درخواست تیار کی ہے۔

    وزیراعظم سے کراچی کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات،عامر لیاقت بلانے کے باوجود نہ آئے