Baaghi TV

Tag: تحقیقات

  • حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا

    حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا

    اسلام آباد: سیکرٹری وقار احمد نے ڈاکٹرعارف علوی سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) یا کسی اور ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کرانے کے لئے خط لکھ دیا جبکہ 22 گریڈ کی افسر حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی:پرنسپل سیکرٹری ہٹانے کےلیے صدر مملکت کے احکامات کی تعمیل نہ ہوسکی، الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر پوسٹنگ تبادلے ہوسکتے ہیں نہ حکومت پر صدر کی درخواست لازم ہے نارکوٹکس ڈویژن کی سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرنے والی 22 گریڈ کی افسر حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    دی نیوز کے مطابق مسز حمیرا احمد جنہیں پہلے صدرکی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کےلیے کہا گیا تھا انہوں نے یہ اسائنمنٹ اپنی درخواست پرچھوڑ دی اور انہیں وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی لگایا گیا ہےجبکہ بعدازاں انہیں سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن لگا دیا گیا وہ ایک باوقار افسر خیال کی جاتی ہیں اور ان کے پاس اپنے فرائض انجام دینے کی مہارت موجود ہے۔

    پاکستان کے صدر مملکت کے پاس کسی سرکاری افسر کو تبدیل کرنے کا استحقاق نہیں ہےکسی بھی تبدیلی کےلیے انہیں حکومت سے رابطہ کرنا ہوتا ہے اور ذرائع نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت پر یہ لازم بھی نہیں ہے کہ صدر مملکت کی درخواست مانے۔

    سعودی عرب:روبوٹ کے ذریعے مرگی کے مریض کے دماغ میں چپ لگا دی گئی

    قبل ازیں سیکرٹری وقار احمد نے یہ خط اس وقت لکھا جب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پر اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔

    وقار احمد نے اپنے مراسلے میں کہا کہ ان کا مقصد کچھ حقائق کو واضح کرنا ہے، میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میں بلز کے حوالے سے کسی بے ضابطگی کا ذمہ دار نہیں ہوں تاخیر اور خلاف ورزی کے الزامات کے برعکس بلز سے متعلق دستاویزات ابھی تک صدارتی ایوانوں میں موجود ہیں، میری خدمات واپس کرنے کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے-

    وقار احمد نے کہا کہ صدر نے آرمی ایکٹ (ترمیمی) بل کو پارلیمنٹ میں منظور یا واپس نہیں بھیجا، بل سے متعلق فائلز 21 اگست تک سیکرٹری آفس کو واپس نہیں کی گئیں صدر مملکت اس معاملے کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) یا کسی بھی متعلقہ ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کرائیں تاکہ کسی حقیقت منظر عام پر آئے اگر کوئی غلط کام ثابت ہو جائے تو ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے، میں سپریم کورٹ یا کسی دوسری عدالت کے سامنے گواہی دینے کے لیے تیار ہوں، میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ریکارڈ پیش کروں گا۔

    ایک تیر سے3 شکار، عارف علوی چھپا رستم نکلا،بندیال، علوی گٹھ جوڑ،گیم پلان لیک

    وقار احمد نے کہا آفیشل سکریٹ ایکٹ (ترمیمی) بل 2023 ایوان صدر کو 8 اگست کو سرکاری اوقات کے بعد موصول ہوا تھا، اسے 9 اگست کو صدر کو بھجوا دیا گیا تھا اور صدر مملکت کو دونوں بلز سے متعلق حقائق سے پوری طرح آگاہی ہےآئین کے آرٹیکل 75 کے تحت صدر کو 10 دن کے اندر کسی بل کی منظوری دینی ہوتی ہے اور اسی شق کے تحت وہ اتنے ہی دنوں میں بل کو دوبارہ غور کے لیے پارلیمنٹ کو بھیج سکتے ہیں صدر نے نہ تو بل کی منظوری دی اور نہ ہی اسے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا اور بلز 21 اگست تک صدر کے دفتر میں ہی رہا۔

    شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  • سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

    سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

    جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے بعد جلاو گھیراو کے واقعات کے بعد مسیحی خاندانوں کی گھروں میں واپسی شروع ہو گئی ہے، آئی جی پنجاب نے علاقے کا دورہ کیا، واقعہ میں ملوث 200 سے زائد افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، 148 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ کی جارہی ہے

    جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران مکانات اور گھروں کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے قائم 8 رکنی کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا ہے ،محکمہ مال کا عملہ مسیحی افراد سے ان کے نقصانات کا ڈیٹا حاصل کر رہا ہے ایڈیشنل کمشنر ریوینیو عبداللہ محمود کی سربراہی میں قائم 8 رکنی کمیٹی میں محکمہ بلڈنگ، پولیس، محکمہ ایکسائز اور دیگر محکموں کے ممبران شامل ہیں ،

    واپس آئیے، آپکے گھر آپکے منتظر ہیں،آئی جی پنجاب کا مسیحی برادری کے نام پیغام
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ کے دورے کے موقع پر مسیحی برادری کی خواتین، بچیوں اور مرد حضرات کو اپنے گھروں واپس لوٹنے کا پیغام دیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جڑانوالہ میں نماز فجر کے وقت ہم گئے ، 6500 کی نفری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق ری کنسٹرکشن کا عمل شروع ہو چکا، امن کمیٹی کے لوگوں سے ملاقات کی، یہ بہت بڑا سٹیپ ہے، بہت سی مسیحی فیملی واپس آ چکیں، ہم نے ان بچوں، فیملی کو دانش سکول میں منتقل کیا، بہت سی بچیاں گھروں میں واپس آنے کو تباہ ہیں، ہم سب کو گھروں میں بسائین گے ، سب واپس آ جائیں، فورسز موجود ہیں ،قیام و طعام کا بندوبست کر دیا گیاہے ،پولیس اپنا کام کرتی رہے گی، واپس آئیے، آپکے گھر آپکے منتظر ہیں

    دوسری جانب سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سی پی او عثمان اکرم کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں وزارت داخلہ، سی ٹی ڈی، سینئر پولیس آفیسرز اور اسپیشل برانچ کے افسر شامل ہیں،کمیٹی شفاف تحقیقات کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی،

    سوال کرتے ہیں کہ اب ازالہ کون کرے گا؟بشپ فرید
    علاوہ ازیں بشپ فرید سرفراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ے کہ توریت، زبور اور انجیل بھی آسمانی کتابیں ہیں جن کی بے حرمتی کی گئی ہمارے گھروں کو جلا دیا گیا،ہم سوال کرتے ہیں کہ اب ازالہ کون کرے گا؟ پاکستانی مسیحی تعداد میں اقلیت ہیں لیکن حیثیت میں برابر کے پاکستانی ہیں ہم نے پاکستان بنایا ہے اور پاکستان کو سنوارا ہے ہمیں دیکھنا ہے کہ ملک میں راواداری سے کیسے رہا جا سکتا ہے ہماری برادری بہت امن پسند ہیں آرٹیکل 25 سب کو مکمل آزادی کا حق دیتا ہے 21 چرچ اور 45 سے زائد گھروں کو جلایا گیا۔وزارت داخلہ اور وزارت تعلیم مذہبی رواداری پر کام کرنے کا کہتے آئے ہیں قرآن پاک اوررسول اللہ ﷺ کے فرمان پرعمل کیا جانا چاہیے

    جڑانوالہ ،تباہی کے مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
    جڑانوالہ میں مسیحی برادری گھر واپس آنا شروع ہو گئی ہے، تباہی کے مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے، گھر، گرجا گھر، دکانیں سب کچھ جلا دیا گیا، مال و متاع لوٹ لیا گیا، گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی تھی، متاثرین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں مقامی افراد کی بجائے باہر کے لوگ زیادہ تھے جن میں کم عمر لڑکے بھی شامل تھے، مقامی مسلمانوں نے انکو روکا لیکن شرپسند نہ رکے، جس کی وجہ سے انہیں جانیں بچا کر، سب کچھ چھوڑ کر بھاگنا پڑا،

    جڑانوالہ میں بدھ کے روز جلاؤ گھیراؤہوا تو اسکے مسیحی خاندانوں کو جانیں بچا کر بھاگنا پڑا، کئی خاندانوں نے رات کھیتوں میں گزاری، خواتین اور بچے بھی کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور تھے، کئی مسیحی خاندانوں کو گھر چھوڑ کر اپنے عزیز و اقارب کے پاس دیگر علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

  • لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ کی ادائیگی،رپورٹ طلب

    لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ کی ادائیگی،رپورٹ طلب

    سندھ ہائیکورٹ ،طویل عرصے سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت 75 افراد کی جبری گمشدگیوں کا انکشاف سامنے آیا، لطیف الدین پاشا وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 75 کے قریب افراد کو جبری طور پر لاپتہ ڈیکلیئر کیا جا چکا ہے،عدالت نے 12 جبری طور پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا سندھ حکومت نے تاحال صرف 6 جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دیا ہے ،عدالت نے دیگر 6 لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیگر جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا معاملہ جے آئی ٹیز کے سامنے رکھا جائے ،عدالت نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں ،لطیف الدین پاشا ایڈووکیٹ نے کہا کہ زیادہ تر لاپتہ افراد 2015 کے بعد سے نہیں مل رہے ہیں ،عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

  • ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی تنخواہ  تاحکم ثانی بند کرنے کا عدالتی حکم

    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا عدالتی حکم

    سپیشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا ہے

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے افسران بدنیت اور سستی اور جاہلی کے مارے ہوئے ہیں, سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی تنخواہ بھی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے صفدر گوندل کیس میں جواب نہ آنے پر فیصلہ جاری کیا

    عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے افسران کا عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنا معمول بن گیا ہے عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے, سیکرٹری وزرات داخلہ , اور وزارت قانون و انصاف کو معاملہ کا نوٹس لینے کا حکم دیا ہے ،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے افسران عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے ڈائریکٹر ایف ایے اے لاہور خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں عدالت نےگزشتہ پانچ سالوں کے ایف آئی اے کیسز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے افسران کو کام میں دلچسپی نہیں ملزمان کو تلاش کرنے کی بجائے اشتہاری قرار دے کر معاملہ ختم کر دیا جاتا ہے اگر کاروائی نہ کی گئی تو ڈی جی ایف آئی اے, سیکرٹری وزرات داخلہ , اور سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کیخلاف بھی شروع ہو گی

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • وزیر داخلہ کا لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے پر تحقیقات کا اعلان

    وزیر داخلہ کا لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے پر تحقیقات کا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروائیں گے۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر اکنامک افیرز سردار ایاز صادق نے ایم کیو ایم رہنماؤں وفاقی وزیر امین الحق اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مل کر واقعے کی تحقیقات کروائیں گے،ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

    قبل ازیں لیاری سے3 سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش عمر کوٹ سے مل گئی۔3 سال قبل لیاری سے لاپتہ ہونے والے سہیل عرف سمیع ولد حسن کی لاش عمر کوٹ سے مل گئی ہے ۔ ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کے مطابق 2019 میں سہیل عرف سمیع کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    عمر کوٹ پولیس نے بغدادی پولیس سے رابطہ کرلیا ہے ، ایس ایچ او بغدادی کےدعوے کے مطابق سہیل عرف سمیع کا تعلق لیاری گینگ وارعزیز بلوچ گروپ سے تھا اور اس کے خلاف بغدادی تھانے میں 10 مقدمات بھی درج ہیں جن میں وہ پولیس کو مطلوب تھا۔
    انھوں نے بتایا کہ متوفی سہیل کی لاش ملنے کے بعد اہلخانہ کا عمر کوٹ پولیس سے رابطہ ہو گیا ہے اور متوفی کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے عمر کوٹ روانہ ہو گئے ہیں ۔

    دوسری طرف عمرکوٹ میرپورخاص روڈ پر سڑک کنارے ملنے والی دوسری لاش کی شناخت کراچی کے رہائشی راجو کے نام سے ہوئی۔

    ذرائع ایم کیوایم کے مطابق متوفی راجو ایم کیو ایم شاہ فیصل کالونی کراچی کا کارکن اور گزشتہ دس سال سے لاپتہ تھا۔ادھر کراچی سے سات سال پہلے لاپتہ ہونے والے ایم کیو ایم کے ایک اور کارکن عابد عباسی عرف عابد چیئرمین کی نوابشاہ سے لاش برآمد ہوئی۔

  • ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشاف، عمران خان اور پی ٹی آئی کی ایک اورغیر قانونی فنڈنگ پکڑی گئی

    ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم انکشاف، عمران خان اور پی ٹی آئی کی ایک اورغیر قانونی فنڈنگ پکڑی گئی

    ایف آئی اے کی تحقیقات میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی ایک اورغیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ پکڑی گئی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ آف شور کمپنی سے پی ٹی آئی کو ملنے والی رقم 32 لاکھ 43 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا ہے، پی ٹی آئی کی ایک اور غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ پکڑی گئی، ووٹن کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی کو ملنے والی رقم 32 لاکھ 43 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

    دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ غیرملکی فنڈز کے ذریعے عمران خان نے 2013ء انتخابات کی میڈیا مہم چلائی، 6 لاکھ 25 ہزار ڈالرز انصاف ٹرسٹ میں آئے جس کے سربراہ طارق شفیع ہیں، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ رقم 2 میڈیا کمپنیز کو دی گئی۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق 5 لاکھ 75 ہزار ڈالرز طارق شفیع کے کراچی میں ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بذریعہ چیک طارق شفیع کےاکاؤنٹ سے پی ٹی آئی نے وصول کئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ یہ تمام غیرملکی فنڈنگ الیکشن کمشن سے چھپائی گئی جو تحقیقات سے اب سامنے آئی ہے، یہ رقم اس سرمائے سے الگ ہے جو اس سے پہلے 3 اقساط کی صورت میں سامنے آچکی ہے۔

    ایف آئی اے دستاویز کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست طارق شفیع گزشتہ روز ایف آئی اے میں پہلی بار پیش ہوئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے طارق شفیع سے 20 سوالات کے ایک ہفتے میں جواب مانگ لئے۔

  • عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، اراکین سینیٹ

    عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، اراکین سینیٹ

    حکومت سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا، عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نے قوم کی امیدوں کا خون کیا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا لگایا ہوا ہے، جب فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو خوش ہوتے ہیں جب فیصلہ خلاف آتا ہے تو تنقید کرتے ہیں، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبر ان کے دور میں لگائے گئے، ایک اور ممبر بھی ان کا نامزد کردہ ہے، انہیں احتجاج کرنے کی بجائے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

     

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

     

    سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ کون چور تھا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن بڑھی، یہ پہلے مٹھائی تقسیم کرتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ فیصلہ ان کے خلاف آیا ہے۔

    سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان شہریوں کے خلاف تشدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، رومیتا شیٹھی کے پاکستانی ہونے کا ثبوت ان کے پاس ہے،یہودیوں اور بھارتیوں کے پیسوں سے ریاست مدینہ بنے گی، یہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان کو ووٹ نہیں دو گے تو قبر میں جواب دینا پڑے گا، 2018ء میں آر ٹی ایس بیٹھا، دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کے کھرے کس ملک سے ملتے ہیں، جماعت کے فنڈز ایسے نکلتے تو ان کو لٹا دیا جاتا، عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہودی کمپنیاں عمران خان کی فنڈنگ اور لابنگ کرتی ہیں، یہ حکومت کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، پی ٹی آئی سے متعلق تحقیقات کے لئے اعلیٰ کمیشن بنایا جائے، ملک میں انتشار پیدا کیا گیا، ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔

  • جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

    جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

    جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں مبینہ خودکش بمبار کے والد کے گھر پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے کر مکان سیل کر دیا ہے۔

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی اس ہی گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون خودکش بمبار کی بہن اسمہ کی شادی ہوئی تھی، خود کش بمبار شاری حیات بلوچ سات بہن بھائی ہیں، خود کش بمبار خاتون اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے خودکش بمبار کی ایک بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے، سی ٹی ڈی حکام نے اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کر دیا۔

    حملہ آور خاتون کے گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع فلیٹ کی بھی تلاشی لی گئی اور فلیٹ کو سیل کر دیا گیا خاتون تین سال سے کرائے کے فلیٹ میں رہ رہی تھی، وہاں سے بھی دستاویزات قبضے میں لینے کے بعد فلیٹ سیل کر دیا گیا فلیٹ مالک سے بھی تفتیش کی گئی اور دھماکے کے مبینہ سہولت کار مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کو لانے والا رکشا ڈرائیور بھی پکڑا گیا خاتون کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں مقیم تھا، دھماکے سے پہلے ہی بچوں سمیت غائب ہو گیا-

    گزشتہ روز کراچی کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خاتون خودکش بمبار کے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا –

    جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی، چین

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ ایک خاتون نے کیا تھا جس کی شناخت ہو چکی ہے کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون خود کش بمبار کی تصویر بھی جاری کی تھی-

    جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے میں استعمال ہونے والی خود کش جیکٹ جو خاتون نے پہنی ہوئی تھی اس میں بارودی مواد کے ساتھ مہلک کیمیکل فاسفورس بھی استعمال کیا گیا ہے، بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والی پن موقع سے ہی مل گئی تھی جس سے معلوم ہوا کہ خودکش جیکٹ میں سی 4 کیساتھ بھاری مقدار میں فاسفورس بھی استعمال کیا گیا تھا کسی بھی خودکش دھماکے میں پہلی بارمہلک کیمیکل استعمال کیا گیا ہے کیمیکل کی وجہ سے دھماکے کے بعد گاڑی کو آگ لگی جس سے گاڑی کے اندر موجود افراد لقمہ اجل بن گئے جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا –

    خود کش حملہ آور خاتون کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی سامنے آیا ہے جس پر بحث جاری ہے، خاتون حملہ اور نے اپنے ٹویٹر سے گزشتہ روز ہی ایک ٹویٹ کی، شاران بلوچ کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ رخصت اف اوران سنگت-براہوی زبان میں کی گئی اس ٹویٹ کا مطلب ہے کہ وہ جا رہی ہیں مگر یہ سنگت چلتی رہے گی،دھماکے والے روز 26 اپریل کو 2 بج کر 10 منٹ پر ٹویٹ کی گئی ہے جبکہ 2 بج کر 6 منٹ پر دھماکا ہوا-

    کراچی یونیورسٹی دھماکہ،خودکش بمبار خاتون کی آخری ٹویٹ زیر بحث

  • محسن بیگ کے گھر چھاپے اور پولیس اسٹیشن میں تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

    محسن بیگ کے گھر چھاپے اور پولیس اسٹیشن میں تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

    محسن بیگ کے گھر چھاپے اور پولیس اسٹیشن میں تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

    سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر غیر قانونی چھاپہ مارنے پر ایف آئی اہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ کے گھر چھاپے اور پولیس ا سٹیشن میں تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا،ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکنے کے حکم میں دو ہفتے کی توسیع کر دی گئی ،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ یہ کیس وزیراعظم اور مراد سعید سے شروع ہوا،

    محسن بیگ کو گھر سے گرفتار کیا گیا تھا تا ہم بعد میں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا، رہائی کے بعد محسن بیگ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان بدید نہیں کم ظرف ہے، دوستی کے رشتے میں کم ظرفی نہیں ہوتی، کسی سے ناراض ہو جائیں تو خواتین اور بچوں تک نہیں جاتے، مجھے تو اس شخص کو دوست کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، جس کے ساتھ بھی اسکی دوستی تھی اس سب کے خاندان پر پرچہ کٹوایا، علیم خان، جہانگیر ترین، میں بچا ہوا تھا میرے بیٹے کو بھی اس کیس میں ڈال دیا، میں سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس طرح یہ کر سکتا ہے، کورٹ نے ثابت کر دیا کہ نہ وارنٹ تھا نہ ایف آئی آر درج تھی، یہ مسنگ پرسن بنا کر مجھے اٹھانا چاہتے تھے، بعد میں جو کیس انہوں نے بنایا اس میں دو گھنٹوں میں ضمانت ہونی تھی، سولین کپڑوں میں یہ میرے گھر میں آئے، اسلحہ کا لائسنس مجھے ریاست پاکستان نے دیا، لائسنس اور ہتھیار گھر خاندان کے دفاع کے لئے ہے، میں نے کسی سرکاری دفتر جا کر فائرنگ نہیں کی، کئی صحافی زخمی ہوئے، فوت ہوئے ،کئی مسنگ ہیں، میں فیملی گھر کا دفاع کروں گا

    محسن بیگ کا مزید کہنا تھا کہ میرا عمران خان سے کوئی ذاتی ایشو نہیں، ہم سپورٹ کر رہے تھے، ایک نظریے پر ساتھ تھے، میں نے ڈھائی برس پہلے انکو ایک میسج کیا اور پھر نمبر بلاک کر دیا، اسکے بعد نمبر نہیں کھولا، نیا نمبر بھی بعد میں مجھے بھیجا میں نے وہ بھی بلاک کر دیا، میرا ذاتی ایشو آج بھی کوئی نہیں لیکن جن نظریات پر کھڑے تھے وہ کہاں ہیں،میں نے کوئی لڑائی نہیں کی، نمبر بلاک کیا اور سائڈ پر ہو گیا، میں انکا ذاتی ملازم نہیں ، انہوں نے ہمارا مال کھایا،ہم نے انکا نہیں کھایا،

    محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

    گرفتار محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    ویڈیو برآمد کروانی ہے، پولیس نے محسن بیگ کا مزید ریمانڈ مانگ لیا

    33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

    محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

  • سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس کی تحقیقات مکمل

    سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس کی تحقیقات مکمل

    سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس کی تحقیقات مکمل

    سری لنکن شہری قتل کیس، تحقیقات مکمل، چالان پراسیکیوشن کو جمع کر ادیا گیا

    پولیس چالان میں 80 سے زائد ملزمان نامزد ، واقعہ کی ویڈیوز چالان کا حصہ ہے سری لنکن شہری کو بھیڑ سے بچانے والا فیکٹری منیجربطور گواہ شامل ہے پراسیکیوشن ٹیم کی اسکروٹنی کمیٹی چالان کا جائزہ لے گی ،ٹرائل آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جاچکا ہے اے ٹی سی کے جج آئندہ ہفتے سے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کا آغاز کریں گے

    سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا سری لنکن شہری کے قتل کیس کی پیروی پراسکیوشن خصوصی ٹیم کرے گی تین رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کی سربراہی عبدالروف وٹو کریں گے

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھاانسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے پریانتھا کمارا پر جب فیکٹری ملازمین نے حملہ کیا تو پروڈکشن منیجر نے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بند کردیا،تاہم 20 سے 25 مشتعل افراد دروازہ توڑ کر اوپر آگئے اور پریانتھا پر حملہ کردیا، اس موقع پرپروڈکشن منیجر درخواست کرتا رہا کہ پریانتھا نےکچھ کیا ہے تو انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔تاہم ہجوم نے ایک نہ سنی اور الٹا پروڈکشن منیجر کو زدوکوب کیا۔

    فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہرچوک پرلےگئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

    پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو

    سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

    اس دن میرا جذبہ تھا کہ…ملک عدنان نے وزیراعظم ہاؤس میں دل کی بات بتا دی

    پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم عدالت پیش

    سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    سانحہ سیالکوٹ، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

    سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن باشندے کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

    سانحہ سیالکوٹ،ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں،مولانا طارق جمیل

    سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن شہری قتل کیس میں اہم پیشرفت

    سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس،ایک ملزم کو سزا سنا دی گئی