Baaghi TV

Tag: ترسیلات زر

  • وزیراعظم کی بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم نے کہا کہ موبائل بینکنگ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد کا ایک سال میں 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ جانا ایک اہم کامیابی ہے، جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کیش لیس معیشت کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے متعلق اجلاس میں گزشتہ سال کے دوران ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات مثبت نتائج د ے رہے ہیں۔

    انہوں نے ایک سال کے دوران کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کرنے والے فعال مرچنٹس کی تعداد میں 300 فیصد اضافے پر معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ موبائل بینکنگ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد کا ایک سال میں 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ جانا ایک اہم کامیابی ہے، جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کیش لیس معیشت کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت بھی جاری کی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے اقدام کو شفاف، تیز رفتار اور مستحقین کے لیے سہل قرار دیتے ہوئے سراہا۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کرنے والے مرچنٹس کی تعداد 300 فیصد اضافے کے بعد 20 لاکھ 3 ہزار ہو چکی ہے، جبکہ نادرا کی 99 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل ہو چکی ہیں اور نقد ادائیگیوں کا تناسب 71 فیصد سے کم ہو کر صرف ایک فیصد رہ گیا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک کروڑ مستحقین کو تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کی جا رہی ہیں، جبکہ ملک میں موبائل بینکنگ ایپ استعما ل کرنے والوں کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ جولائی 2025 سے جون 2026 کے دوران 11.9 ارب ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں، جبکہ گزشتہ سال بیرونِ ملک سے آنے والی 92 فیصد ترسیلاتِ زر ڈیجیٹل ذرائع سے موصول ہوئیں کیش لیس معیشت کے حوالے سے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا عمل جاری ہے اور اس کی حتمی رپورٹ سفارشات سمیت نومبر 2026 میں پیش کی جائے گی، جبکہ پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن نے بھی رکن بینکوں کو راست (RAAST) سمیت ڈیجیٹل اد ا ئیگیوں کے فروغ کے لیے اہداف دے دیے ہیں۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین نادرا اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • ترسیلات زر میں اضافےپروزیراعظم کا  سمندرپارمقیم پاکستانیوں سےاظہارتشکر

    ترسیلات زر میں اضافےپروزیراعظم کا سمندرپارمقیم پاکستانیوں سےاظہارتشکر

    جون 2026 میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5 ارب امریکی ڈالرز پاکستان آئے،ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ، جبکہ ماہانہ بنیاد پر 18.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 26-2025کےدوران 41.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں،ترسیلاتِ زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا،جون 2026 کے دوران ترسیلاتِ زر 3.475 ارب ڈالر رہیں، جو مئی کے مقابلے میں 18 فیصد کم تاہم جون 2025 کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہیں ترسیلاتِ زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہوا،برطانیہ اور امریکا بھی پاکستان کو زیادہ ترسیلاتِ زر بھیجنے والے ممالک میں شامل ہیں ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر نے پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دیا، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باوجود جاری کھاتے کو سرپلس رکھنے میں مدد دی اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    جون 2026 میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جہاں سے 83 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ متحدہ عرب امارات سے 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 51 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

    اسٹیٹ بینک نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی ہے، تاہم ماہرین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ترسیلاتِ زر سے متعلق بعض مراعاتی اسکیموں کے خاتمے کو اہم عوامل قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ترسیلات زر میں اضافےپر سمندرپارمقیم پاکستانیوں سےاظہارتشکرکیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترسیلا ت زر میں 8.6 فیصد اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،سمندرپارمقیم پاکستانی ہماراقیمتی سرمایہ ہیں، پوری قوم کوان پرفخرہے،سمندرپارمقیم پاکستانیو ں کی بہبود کیلئے اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

  • رواں سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ،محمد اورنگزیب

    رواں سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ،محمد اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں اور ہمیں تسلیم کرناچاہیےکہ ٹیکس زیادہ ہے یاانرجی قیمت زیادہ ہےتو یہ حقیقی مسائل ہیں، تاہم نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا-

    محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیوٹیز میں اضافہ معیشت کے لیے نقصان دہ، کاروباری لاگت کم کرنا ہوگی حکومت چینی مالیاتی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے جا رہی ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی فنانسنگ میں تنوع لانے کی ایک اہم کوشش ہے چار سال قبل ملک کے پاس ڈالرز کی شدید قلت تھی تاہم اب معیشت کو استحکام کی طرف لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی کے باعث اب ڈیبٹ مینجمنٹ آفس جانے کی ضرورت نہیں رہی، جبکہ جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل کر دی جائیں گی تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے 24 سرکاری ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کیے جا چکے ہیں کیونکہ سرکاری اداروں میں ہر سال تقریباً ایک ہزار ارب روپے ضائع ہو رہے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

    سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیوٹیز میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے ڈیوٹیز کو معقول بنانا اور کاروباری لاگت کم کرنا ناگزیر ہے، ٹیرف اصلاحات کے ذریعے خام مال پر ڈیوٹیز کم کی جا رہی ہیں جس سے برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مقامی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی ہے جبکہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن کے تحت منتقل کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی توجہ اب ٹیکس وصولی پر مرکوز ہے۔

    ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی لائی گئی ہے اور معاشی اصلاحات کے ذریعے ہی ترقی ممکن ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جبکہ غیر بینکنگ افراد کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جا رہا ہےرواں سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں تر سیلات زر 38 ارب ڈالر تھیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ کمپنیاں ملک سے جا رہی ہیں تاہم نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا، وز یراعظم شہباز شریف خود اصلاحاتی ٹاسک فورس کی قیادت کر رہے ہیں اور حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

    آپریشن سندور:پاکستان کو بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی،بھارتی آرمی چیف

  • سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلاتِ زر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

    سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلاتِ زر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

    سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 10.6 فیصد اضافہ ہوا ہےاعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 19.7 ارب ڈالر وطنِ عزیز بھجوائے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلاتِ زر کا حجم 17.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دسمبر کے مہینے میں ترسیلاتِ زر کا حجم 3.6 ارب ڈالر رہا، جو نومبر کے مقابلے میں 12.6 فیصد زیادہ ہے اسی طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں بھی دسمبر کی ترسیلاتِ زر میں 12.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 813.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 726.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 559.7 ملین ڈالر جبکہ امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.7 ملین ڈالر وطن منتقل کیے۔

    سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کیلنڈر سال 2025 کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر کا حجم 40.18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو سال 2024 کے 34.66 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    وزیر اعظم نے چراہ ڈیم بنانے کی منظوری دے دی

  • اوورسیز پاکستانیوں نےترسیلات زر وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیا

    اوورسیز پاکستانیوں نےترسیلات زر وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیا

    اسٹیٹ بینک نےمالی سال 2025 کےاختتام پر ترسیلا ت زر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نےڈالرز وطن بھیجنےکا نیاریکارڈ قائم کر دیاہے- ۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 25-2024 میں 38 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلا ت زر موصول ہوئیں،جون 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیو ں نے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تر سیلا ت زر میں 26.6 فیصد اضافہ ہوا۔

    ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال 2024 کے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ہے، سعودی عرب 82 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا،متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکہ سے بھی تر سیلا ت زر موصول ہوئیں۔

  • ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، 11 ماہ میں 34.9 ارب ڈالر پاکستان منتقل

    ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، 11 ماہ میں 34.9 ارب ڈالر پاکستان منتقل

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران 34.9 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں موصول ہونے والی 27.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں 28.8 فیصد زائد ہیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صرف مئی 2025 کے مہینے میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو سالانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 16 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اپریل 2025 میں 3.18 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔ مئی میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے آئیں، جن کی مالیت 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہی، جو اپریل کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں، جس میں ماہانہ بنیاد پر 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    برطانیہ سے مئی میں 58 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 31 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں، جبکہ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے دیگر ممالک یعنی بحرین، کویت، قطر اور عمان سے 36 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو اپریل کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہیں۔

    ممبئی میں دنیا کے امیر ترین بھکاری کا انکشاف، 460 کروڑ روپے نقد برآمد

    امریکا، چین تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    جدہ سے پہلی حج پرواز 146 عازمین کو لے کر کراچی پہنچ گئی

    برطانیہ میں فیملی ویزوں کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش

  • پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیراعظم

    پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے-

    باغی ٹی وی: مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار مسرت اور تشکر کیا-

    وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذ بے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے،ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔

    ایران میں پاکستانیوں کا قتل،انسانیت سوز واقعہ،پوری قوم غمزدہ ہے،خالد مسعود سندھو

    انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں، سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

  • اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر  میں 31 فیصد اضافہ

    اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 31 فیصد مزید بڑھ گئیں-

    باغی ٹی وی: سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر تک 21 ارب 58 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجےسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 7 ارب 29 کروڑ ڈالر بھیجے جو پچھلے سال اسی عرصے سے 38.7 فیصد زیادہ ہے، متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے اس سال 6 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، جو پچھلے سال اسی عرصے سے 55 فیصد زائد ہیں۔

    انقرہ : رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسرنے فتح اپنے نام کر لی

    اسی طرح برطانیہ سے پاکستانیوں نے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے 3 ارب 61 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 3 ارب 44 کروڑ ڈالر بھیجے،سعودی عرب اور امارات کے علاوہ دیگر خلیجی ملکوں سے 3 ارب 17 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے تاہم ڈنمارک اور جاپان سے آنے والی ترسیلات منفی زون میں رہیں، آسٹریلیا اور ملائشیا بھی پاکستان سے باہر نوکری ڈھونڈنے والوں کی اہم منزل ہے۔

    گرینڈ امن جرگہ ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ناکام

  • اگست میں ترسیلات زر 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں،مفتاح اسماعیل

    اگست میں ترسیلات زر 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں،مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگست میں ملکی برآمدات 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں جو 13 فیصد زیادہ تھیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگست میں ترسیلات زر 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگست میں درآمدات 5 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ درآمدات 13 فیصد کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگست میں انرجی کی درآمدات 2 ارب ڈالر رہیں جو 5 فیصد زیادہ تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگست میں نان انرجی درآمدات 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں نان انرجی درآمدات 21 فیصد کم رہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگست میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر درآمدات سے ابھی بھی کم ہیں جسے ہم بڑھائیں گے۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے چیئرمین راؤ اجمل نے زرعی ترقیاتی بینک کا دورہ کیا۔زرعی ترقیاتی بینک نے سیلاب زدہ علاقوں کے کسانوں کیلئے 12 ارب روپے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ راؤ اجمل نے کہا کہ 12 ارب روپے کے قرضے ایک سال کیلیے موخر کرنے پر بینک کے مشکور ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں زرعی ترقیاتی بینک نے 5 کروڑ روپے دیے ہیں۔ اس کے علاوہ جو ضلع آفت زدہ قراردیا جائے گا وہاں زرعی ترقیاتی بینک قرضوں کی واپسی موخر کردے گا۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.60 ارب ڈالر

    روشن ڈیجیٹل اکاونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.60 ارب ڈالر

    روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.60 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 3.027 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون کے اختتام پرروشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.606 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

    جون کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 250 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجومئی میں 189 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 310ملین ڈالرتھا۔مئی کے مقابلہ میں جون میں آرڈی اے کے زریعہ ترسیلات زرمیں 32.27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی

    اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے تحت مزید12527 اکاونٹس کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد429364 ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک نے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے ستمبر2020 میں اس سکیم کاآغازکیاتھا جس پرکامیابی سے عمل درآمدجاری ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک ملک میں 3.027 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے،

    جون میں آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 149 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جون کے اختتام تک نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 1.591 ارب ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکٹس(اسلامک) 1.396 ارب ڈالراورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔

    جون 2022 میں آرڈی اے کے زریعہ نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم98 ملین ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکٹس(اسلامک)50 ملین ڈالر اوررپاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی