Baaghi TV

Tag: ترکی

  • اسحاق ڈار کا ترک وزیرِ خارجہ سے رابطہ

    اسحاق ڈار کا ترک وزیرِ خارجہ سے رابطہ

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فودان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کی جاری سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ، مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے،گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق اس سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار کا مصر کے وزیرِ خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں اہم علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔

  • نیتن یاہو کا ترک صدر  پر ایران کو سہولت فراہم کرنے کا الزام

    نیتن یاہو کا ترک صدر پر ایران کو سہولت فراہم کرنے کا الزام

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے ترک صدر رجب طیب اردوان پر ایران کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ترک صدر پرکردوں کےقتل عام میں ملوث ہونےکا بھی الزام لگایا کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی جاری رکھیں گے۔

    ترک صدارتی دفتر کے کمیونیکیشن امور کے سر برا ہ برہا نیتن دوران Burhanettin Duran نے کہا کہ نیتن یاہوکی غزہ میں نسل کشی اور خطےکے7 ملکوں پر حملےجاری ہیں، نیتن یاہو ترک صدر کو نشانہ بنانے کی خوش فہمی کا شکار ہیں نیتن یاہو مجرم ہےجن کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوچکےہیں-

    انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے خطےکو کشیدگی اور تصادم میں دھکیلنا چاہتا ہے، سب جانتےہیں اسرائیلی وزیراعظم دوسروں کو درس دینےکی اخلاقی اورقانونی حیثیت کھو چکا ہے، نیتن یاہوکو بالآخر انسانیت کےخلاف جرائم کا ذمےدار ٹھہرایا جائے گا۔

  • ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں،ترک خاتون اول

    ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں،ترک خاتون اول

    ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا،اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

    https://x.com/EmineErdogan/status/1961413455895806381

    امینہ اِردوان نے کہا کہ ترک ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور صحت، رہائش، خوراک اور پانی کی فوری فراہمی کے انتظامات کررہا ہےانہوں نے بارشوں اور سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی امینہ اِردوان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی ان مشکل دنوں میں پاکستان کی مدد کرے تاکہ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے سے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

    آن لائن جوئے پر پابندی کے بعد انڈین کرکٹ کونئے سپانسر کی تلاش

    ووٹر ادھیکار یاترا نے مودی سرکار کی ووٹ چوری کو بے نقاب کر دیا

  • اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے  ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

    اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے،ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا-

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی،اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا-

    ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    عظمیٰ بخاری نے صوبے کے قرضوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا

    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

  • ترکیہ:  صوبہ چناق قلعہ میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

    ترکیہ: صوبہ چناق قلعہ میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

    ترکی کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ (Canakkale) کے مرکزی علاقے میں پیر کے روز خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی جو تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔

    مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،صوبائی گورنر عمر تورامان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے تقریباً 700 اہلکار، درجنوں گاڑیاں، فائر ٹرک، طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

    آگ کے خطرے کے پیشِ نظر ایک یونیورسٹی کیمپس، رہائشی علاقے اور فوجی تنصیبات کو خالی کرایا گیا شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ایمرجنسی گاڑیاں باآسانی آمدورفت کر سکیں،ریسکیو کارروائی کے دوران شہر کا ایئرپورٹ، اہم شاہراہ کا کچھ حصہ اور آبنائے داردانیلز (Dardanelles Strait) کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی، تاہم سورج غروب ہونے کے بعد یہ دوبارہ کھول دی گئیں۔

    ترکی کے محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ ہواؤں کی رفتار 66 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جس نے آگ کو مزید پھیلنے میں مدد دی،گورنر کے مطابق تقریباً 50 افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے اور قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ترکی میں جولائی کا مہینہ گزشتہ 55 سالوں کا سب سے گرم مہینہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث ملک میں جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ترکی کا انڈونیشیا کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے جنگی طیاروں کا معاہدہ

    ترکی کا انڈونیشیا کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے جنگی طیاروں کا معاہدہ

    ترکی اور انڈونیشیا کے درمیان جدید لڑاکا طیاروں ’’Kaan‘‘ کے حوالے سے 10 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پایا ہے معاہدے کے تحت ترکی اگلے 10 سالوں میں 48 عدد Kaan جنگی طیارے تیار کرکے انڈونیشیا کو فراہم کرے گا معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے جس کے تحت انڈونیشیا کی مقا می صلاحیتوں سے بھی طیارہ سازی میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔

    یہ ففتھ جنریشن کا جدید لڑاکا طیارہ ہے جسے سرکاری کمپنی Turkish Aerospace Industries (TAI) نے تیار کیا ہے۔ اس نے فروری 2024 میں اپنی پہلی پرواز مکمل کی تھی ابتدائی طور پر اسے F-16 جیسے انجن سے لیس کیا گیا ہے، تاہم ترکی مستقبل میں اسے مقامی انجن سے آراستہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2024 میں ترکی کی دفاعی برآمدات 7.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہے۔

  • ترکی میں 6.2  شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

    ترکی میں 6.2 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

    ترکی کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 49 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، یورومیڈیٹرین سسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ مرمرہ کے اندرونی سمندر میں، استنبول کے نواحی علاقے سیلیوری کے قریب آیا۔

    زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیاکئی افراد گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    معروف اداکارہ شوبز چھوڑ کر ویٹریس بن گئیں

    ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ زلزلے سے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے تمام متعلقہ سرکاری اداروں نے فیلڈ سروے شروع کر دیا ہے،انہوں نے زلزلے سے متاثرہ شہریوں کی خیریت اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی، حکام کی جانب سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

  • کرد عسکریت پسند تنظیم  کا  ترکی کیساتھ 40 سالہ جنگ بندی کا اعلان

    کرد عسکریت پسند تنظیم کا ترکی کیساتھ 40 سالہ جنگ بندی کا اعلان

    کرد عسکریت پسند تنظیم کُردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ہفتے کے روز ترکی کے ساتھ 40 سالہ مسلح جدوجہد کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرد رہنما عبداللہ اوجلان کی طرف سے لڑائی روکنے اور گروپ کو تحلیل کرنے کے مطا لبے کے بعد پی کے کے کی جانب سے یہ پہلا ردعمل ہے اوجلان کی جانب سے رواں ہفتے تنظیم ختم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی گئی تھی، جس کے بعد یہ پی کے کے کا پہلا باضابطہ ردعمل ہے،پی کے کے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ آج سے شروع ہونے والی جنگ بندی کا اعلان کر رہے ہیں یہ امن اور جمہوری معاشرے کے لیے عبداللہ اوجلان کی کال کی حمایت کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ 1984 میں پی کے کے نے کردوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے مسلح جدوجہد اور جنگ کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے کمیٹی نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے پوری طرح متفق ہیں اور اس پر عمل کریں گے۔

    مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    کرد رہنما عبداللہ اوجلان کو 1999 میں قید کیا گیا تھا ان کی گرفتار کے بعد کئی بار اس تنازع کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں جس میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں 2015 میں آخری امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کسی بھی قسم کی بات چیت بند ہو گئی تھی، تاہم، اکتوبر 2023 میں صدر رجب طیب اردگان کے ایک سخت گیر قوم پرست اتحادی نے اس شرط پر مفاہمت کی پیشکش کی کہ اوجلان تشدد کو ختم کر یں، رجب طیب اردگان نے اس مفاہمت کی حمایت کی، لیکن اس کے ساتھ ہی حکومت نے اپوزیشن پر دباؤ بڑھا دیا اور سینکڑوں سیا ستدانوں، کارکنوں اور صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔

    شوہر سےعلیحدگی،سنیتا آہوجا کا نیا پیغام سوشل میڈیا پر جاری

    عبداللہ اوجلان سے ان کی جزیرہ نما جیل میں کئی ملاقاتوں کے بعد، کردوں کی حامی ڈی ای ایم پارٹی نے جمعرات کو ان کا پیغام پہنچایا، جس میں پی کے کے سے ہتھیار ڈالنے اور تنظیم کو تحلیل کرنے کے لیے کانگریس بلانے کی اپیل کی گئی تھی۔

  • بشارالاسد حکومت گرانے کےپیچھے ترکی کا ہاتھ ہے، ٹرمپ

    بشارالاسد حکومت گرانے کےپیچھے ترکی کا ہاتھ ہے، ٹرمپ

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے پیچھے ترکیہ کا ہاتھ ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ شام کے مستقبل کی کنجی اب انقرہ کے پاس ہے.ترکیہ شام کو چاہتا تھا اور اردوان کی ذہانت نے اسے کامیاب بھی کردیا، ترکیہ نے جانی نقصان کے بغیر شام کو فتح کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کا کنٹرول ترکیہ کے پاس ہے اور یہ ٹھیک ہے. نومنتخب امریکی صدرٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بڑی فوجی قوت ہے لیکن شام میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ترکیہ شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ شام میں شار الاسد کا طویل اقتدار گزشتہ ہفتے اختتام پذیرہو گیا تھا جب سابق شامی صدر استعفی دینے کے بعد ملک سے فرار ہوکر روس میں چلے گئے.

    ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

  • ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

    ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہو گئی۔

    واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ترک میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ استنبول میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 22 افراد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب تک 37 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 6 ہفتوں سے 17 کا علاج اب بھی جاری ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے اب تک کل 77 افراد زہریلی شراب پینے سے متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 23 کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔شراب میں میتھانول کی ملاوٹ کو وجہ سمجھا جاتا ہے، جو ایک زہریلا مادہ ہے، جسے شراب میں شامل کر کے اس کی طاقت میں اضافہ کیا جاتا ہے لیکن یہ اندھے پن، جگر کو نقصان اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔ترکیہ میں ملاوٹ شدہ شراب کا زہریلا ہونا عام ہے، جہاں نجی طور پر پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ حکام نے الکوحل والے مشروبات پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔حکام نے جعلی شراب کی فراہمی پر 32 کاروباری اداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا، انہیں 26 لاکھ ترک لیرا (76 ہزار 200 ڈالر) کا اجتماعی جرمانہ بھی کیا، گورنر کے دفتر کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملاوٹ شدہ شراب کی فراہمی پر 14 افراد کو گرفتار کیا اور 14,701 بوتلیں ضبط کیں۔یاد رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان متعدد بار شراب اور تمباکو کے استعمال پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا

    جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو یہ لوگ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے،عطا اللہ تارڑ

    سیالکوٹ: پاکستان نیوی کمانڈر کا ویمن کالج میں آگاہی سیمینار سے خطاب