Baaghi TV

Tag: توانائی

  • خیبرپختونخوا حکومت کے تین پن بجلی منصوبے مکمل

    خیبرپختونخوا حکومت کے تین پن بجلی منصوبے مکمل

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 63 میگاواٹ کے تین پن بجلی منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے۔

    سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد کی زیرصدارت پیڈو ہاؤس میں پن بجلی کے جاری 7 اہم منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا نثار احمد نے کہا کہ سوات کوریڈور پر 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے کام میں تیزی لائی گئی، جو آئندہ سال مکمل کر لی جائے گی۔

    چیف ایگزیکٹو پیڈو حبیب اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال 63میگاواٹ کے 3پن بجلی منصوبے مکمل کیے،جن کی بدولت صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے آمدن حاصل ہو گی ان منصوبوں سے صنعتی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جن میں 40.8 میگاواٹ کوٹو دیر، 11.8 میگاواٹ کروڑہ شانگلہ اور 10.2 میگاواٹ جبوڑی مانسہرہ شامل ہیں 300 میگاواٹ بالاکوٹ مانسہرہ، 157 میگاواٹ مدین سوات، 88 میگاواٹ گبرال کالام۔ 84 میگاواٹ ملتان سوات، 69 میگاواٹ لاوی چترال اور 6.9 میگاواٹ مجاہدین پاور پراجیکٹ تورغر پر بھی کام جاری ہے۔

    سیکرٹری توانائی نے ضلع سوات میں توانائی کے 3 فلیگ شپ منصوبوں پر کام کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے 330 میگاواٹ بجلی کی پیداوار آئندہ دو برسوں میں شروع کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے،انہوں نے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیے جائیں بصورت دیگر کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہو گی، محکمہ توانائی موجودہ صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت گین چارٹ کے ذریعے تمام منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کر رہا ہے اور پیڈو افسران کو ٹیم ورک کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام اور بجلی کمپنیاں اپنی مرضی سے سستی بجلی کی خرید و فروخت کرکے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں گے۔

    باغی ٹی وی:اویس لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے، پہلے صنعتوں کوساڑھے 58 روپے کا ملنے والا بجلی کا یونٹ اب 47 روپے 17 پیسے میں فراہم کیا جارہا ہے، ہم نے اپنی انڈسٹری سے سالانہ 150 ارب کی کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا ہے۔

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بدانتظامی اور بے ایمانی کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام ناکارہ ہوگیا تھا، اس میں بہتری لانے کے لیے وزیرا عظم نے پاور ڈویژن کی سفارش پر ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دی ہے، این ٹی ڈی سی کو تین حصوں میں تقسیم کرکے نئے سال میں ایک عالمی سطح کی کمپنی سامنے آئے گی، اس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، جو فروری میں مکمل ہوجائےگا۔

    کافی اور چائے سر اور گردن کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی اثنا میں مارکیٹ آپریٹرز کے آزدانہ نظام کا نہ صرف اعلان کیا، بلکہ کابینہ سے اس کی منظوری کے بعد قوانین بناکر اس کا آغاز کر دیا ہے اس کمپنی کے قیام کی منظوری کئی دہائیوں سے رکی ہوئی تھی، الحمد اللہ ہم نے یہ کام وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کرکے دکھا دیا ہے، آپ کے بجلی کے ترسیلی نظام میں رکاوٹیں تھیں، رحیم یار خان تا مٹیاری ٹرانسمیشن لائن نہیں بن پارہی تھی، غازی بروتھا سے فیصل آباد تک لائن نہیں مکمل ہو پارہی تھی، جنوب میں بجلی کا ترسیلی نظام، جس نے سستی بجلی فراہم کرنی تھی، وہ غیر فعال ہوکر رہ گیا تھا۔

    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

    اویس لغاری نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے بعد عوام کو اس کے ثمرات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کے سامنے جوابدہ ہیں، چاہتے ہیں صارف کی دلچسپی برقرار رہے، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کی نجکاری کے بعد یہ کام مزید اہمیت اختیار کر جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نیپرا میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، نیپرا حکام کو مشاورت میں شامل کرکے سفارشات تیار کریں گے، جنہیں کابینہ میں پیش کیا جائے گا، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرح نیپرا میں بھی اصلاحات کی جانی چاہئیں آئی پی پیز میں کس کے ساتھ کیا ہوا، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، یہ ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہے، لیکن ایک آپشن فرانزک آڈٹ کا بھی ہے، جن سے معاہدے ختم کیے گئے ان میں 18 آئی پی یپز شامل ہیں-

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اخبار میں پڑھا ہے کہ نیپرا کی جانب سے ایک آئی پی پی کا فرانزک آڈٹ کرنے کے لیے اشتہار دیا گیا ہےبانی پی ٹی آئی نےآئی پی پیز کو فرانزک آڈٹ سے بچایا اور انہیں چھوٹ دی گئی،رواں مالی سال کی ششماہی مکمل ہوجائےتو جنور ی کے پہے ہفتے میں تفصیلات دیں گے، تاہم 5 ماہ کے اعداد و شمار میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے ہیں، سر کلر ڈیٹ بھی کئی سو ارب روپے کم ہوا ہے، اس بار امید ہے کہ جو بجٹ ہم نے سرکلر ڈیٹ کے لیے مختص کیا تھا، وہ اس بار بہت کم خرچ ہوگا۔

    اسرائیل کی جانب سے شام پر نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ

    انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے 1 ہزار ارب روپے سے زیادہ بچائے، اضافی بجلی پر ہم نے 26 روپے فی یونٹ کے ساتھ ریلیف دیا، بلوچستان میں 80 سے 85 ارب روپے کا ٹیوب ویل کی مد میں نقصان ہوتا تھا، وہ ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہو رہے ہیں، 5 آئی پی پیز پلانٹ کے ساتھ معاہدے ختم کر دیئے ہیں، ان سے معاہدے ختم ہونے سے 411 ارب روپے کی بچت ہو گی، بگاس کے 8 پلانٹس کے ساتھ معاہدوں میں 238 ارب روپے بچت ہو گی پی ٹی آئی حکومت کے فارمولوں پر چلتے تو اگلے 10 سال عوام بجلی کی اضافی قیمت ادا کرتے، کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں، بجلی کی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے، کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے۔

    شادی شدہ جوڑے کی خود بنائی گئی جسمانی تعلقات کی ویڈیو موبائل چوری ہونے پر وائرل

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے امور زیر بحث آئے، اجلاس کے شرکاء کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25ء میں نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی، مالی سال 2024-25 میں نومبر تک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کے حوالے سے لیسکو 13.04 فیصد، پیسکو 33 فیصد جبکہ فیسکو 6.01 فیصد ہے۔

    یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،خواجہ آصف

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیسکو نے 223365 تھری فیز اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنے ہیں جن میں سے 49470 کی تنصیب ہو چکی ہے، پیسکو نے 152559 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 51173 کی تنصیب ہو چکی ہے اور فیسکو نے 192311 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 11276 کی تنصیب ہو چکی ہے۔

    لیسکو، پیسکو اور فیسکو کے صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز، ای میلز، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں۔ کہا گیا کہ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے ہیلپ لائن 118 کی تمام موبائل فون آپریٹرز سے مفت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہےاس مالی سال نومبر تک لیسکو نے 99.2 فیصد، پیسکو نے 99.9 فیصد اور فیسکو نے 99.7 فیصد تک شکایات کا ازالہ کیا۔

    پی ٹی آئی کے حق میں بات کرنے کو تیار ، آپ غلطی تو مانیں،خواجہ سعد رفیق

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جا سکے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوزکی تعیناتی میں سست روی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے،بھرتیوں کے عمل میں شفافیت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نیپرا کے ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    لاہور: ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کی تعداد 96 فیصد ہوچکی،سروے

  • وزیراعظم کا زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنیوالے بجلی گھر کو بند کرنے کا حکم

    وزیراعظم کا زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنیوالے بجلی گھر کو بند کرنے کا حکم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں کو مزید کم کرنے اور مستقبل کے بجلی کے پیداواری منصوبوں کے حوالے سے لائحہ پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں مستقبل کے لیے بجلی کے پیداواری منصوبوں، بجلی شعبے بالخصوص ترسیلی نظام پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس کو بجلی کے نئے مجوزہ منصوبوں، جاری منصوبوں کی تعمیر پر پیش رفت اور ملک میں بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بجلی کی موجودہ طلب اور استعداد سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو درآمدی ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کی تحلیل اور ترسیلی نظام کی اصلاحات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا.

    وزیرِاعظم نے بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے تمام تر اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں. اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کم لاگت بجلی منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائے.بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے، وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں جاری پن بجلی کے منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پن بجلی کے منصوبے کم لاگت بجلی کے ایسے ذرائع ہیں جن سے صارف کو ماحول دوست اور سستی بجلی فراہم ہوگی.بجلی کی موجودہ استعداد کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے.دنیا بھر میں ماحول دوست کم لاگت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے. پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ملک ہے کہ ملک میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے.

    وزیرِاعظم کو زیادہ ایندھن سے کم بجلی بنانے والے غیر مؤثر بجلی گھروں کو ختم کرنے کے حوالے سے پیش رفت پر بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھروں کو فوراً بند کیا جائے. ایسے بجلی گھروں کی بندش سے نہ صرف ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ صارف کیلئے بجلی کی لاگت بھی کم ہوگی. ایسے تمام افسران جو بجلی شعبے کی اصلاحات میں دانستہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے. بجلی ترسیل کے نظام میں جاری اصلاحات پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے. بجلی ترسیل کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے.بجلی کی پیداواری لاگت کے لحاظ سے کم لاگت بجلی کے انتخاب و ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے نظام کے نفاذ پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے.

    بجلی تقسیم کاجدید نظام، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر قرض منظور

    بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوا

    نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری

  • آئی پی پیز سے مذاکرات ، ایک اور کمپنی سے حکومتی معاملات طے

    آئی پی پیز سے مذاکرات ، ایک اور کمپنی سے حکومتی معاملات طے

    پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک اور مثبت پیشرفت ہوئی ہے، آئی پی پی کمپنی سیف پاور کمپنی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں پاور پرچیز ایگریمنٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔

    وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق سیف پاور کمپنی کے بورڈ نے معاہدے میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے، جس سے کمپنی اور حکومت کے تعلقات میں ایک نئی سمت سامنے آئی ہے۔سیف پاور کمپنی کے بورڈ نے پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت ٹیرف میں تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد، کمپنی ’ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے‘ ٹیرف معاہدے پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی کو اپنے ٹیرف کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تجویز کردہ تبدیلیوں کو تسلیم کرنا ہوگا، جو اس معاہدے کے تحت ہو رہی ہیں۔

    وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق سیف پاور کمپنی نے اس بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں پانچ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ سیٹلمنٹ اور معاہدوں کا خاتمہ باہمی اتفاق سے کیا گیا ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں بہتر مالیاتی استحکام کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق، 31 دسمبر تک مزید معاہدوں کی توقع کی جارہی ہے، جس سے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا اور ممکنہ طور پر توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات دیکھنے کو ملیں گی۔

    یہ تمام پیشرفت حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے، تاکہ بجلی کے شعبے میں مالی بوجھ کم کیا جا سکے اور صارفین کو مناسب قیمتوں پر بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

    یہ معاہدہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون اور مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اور توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ اس نوعیت کے مزید معاہدے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

  • وفاقی وزیر توانائی کی ایرانی ہم منصب سےتوانائی تعاون پر بات چیت

    وفاقی وزیر توانائی کی ایرانی ہم منصب سےتوانائی تعاون پر بات چیت

    وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر توانائی عباس علی آبادی سے ملاقات ہوئی ہے،

    وزیر اویس لغاری نے توانائی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط اور تجارت کو فروغ دیں گے۔ دونوں فریقین نے خاص طور پر گوادر، بلوچستان میں بجلی کے منصوبے لگانے پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بجلی گھروں کے آپریشن اور نگہداشت میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،علاقائی ممالک کے درمیان توانائی کے بہتر روابط کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے، دونوں وزراء نے باقاعدہ رابطے اور مؤثر مواصلات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجلی گھروں کا مؤثر انتظام توانائی کی سپلائی کو برقرار رکھنے اور خطے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے

    قبل ازیں چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں تیسری بیلٹ اینڈ روڈ انرجی منسٹریل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی قومی توانائی انتظامیہ کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیلٹ اینڈ روڈ انرجی پارٹنرشپ نے توانائی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا، پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ گرین انرجی تعاون ایکشن پلان کی حمایت کرتا ہے، پاکستان نے چین کی مدد سے توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے،

    وزیراویس لغاری کی پاور چائنہ اور انرجی چائنہ کمپنی کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
    وفاقی وزیر توانائی، سردار اویس احمد خان لغاری نے چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر پاور چائنہ کے نائب صدر، جناب یاو ہوان اور انرجی چائنہ کے پارٹی کمیٹی کے نائب سیکریٹری اور جنرل منیجر، جناب نی ژن کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران، اویس لغاری نے پاکستان اور ان معروف چینی توانائی کمپنیوں کے درمیان توانائی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔ وزیر توانائی نے وزیر اعظم لی چیانگ کے تاریخی دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا تاکہ لائن لاسز اور دیگر نقصانات کو کم کیا جا سکے۔پاور چائنہ کے نائب صدر یاو کے ساتھ ملاقات میں، دونوں فریقین نے پاکستان میں (آر اینڈ ڈی سنٹر) کے قیام پر بات چیت کی، جو ملک کے توانائی کے ڈھانچے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوگا۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ یہ تجویز کردہ مرکز پاکستان کے پاور سیکٹر میں نہ صرف آپریشنل کارکردگی کو بڑھائے گا بلکہ پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار توانائی کے حل بھی فراہم کرے گا۔ مزید براں، انرجی چائنہ کے صدر نی کے ساتھ ملاقات میں، دونوں فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس مرحلے میں پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعادہ کیا۔وزیر توانائی نے دونوں رہنماؤں کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکیں

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے کا تجربہ کامیاب

    کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے کا تجربہ کامیاب

    بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    باغی ٹی وی: چینی سائنسدانوں نے توانائی پیدا کرنے والا ایک ایسا جنریٹر بنایا ہے جو بجلی پیدا کرنے کے لیے پودوں کو استعمال کرتا ہے،ٹیم نے کہا کہ اس کا لیف ٹرانسپائریشن جنریٹر، جس کا انھوں نے کنول کے پتوں سے مظاہرہ کیا، چھوٹے الیکٹرانک آلات کو طاقت دینے کے قابل ہے اور اسے پلانٹ سے چلنے والے بجلی کے نیٹ ورکس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    ٹیم نے جریدے نیچر واٹر میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں لکھا کہ یہ مطالعہ نہ صرف پتوں کے بے مثال ہائیڈروولٹک اثر کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ سبز توانائی کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نیا تناظر بھی فراہم کرتا ہے۔

    ہائیڈرو والٹک توانائی کے حصول کے لیے ٹھوس سطح پر پانی کی حرکت پر انحصار کیا جاتا ہے، مگر اس کے لیے مسلسل پانی کی سپلائی کی ضرورت ہوتی ہےمگر تحقیق میں بتایاگیا کہ پودوں کے پتوں سے قدرتی طور پر خارج ہونے والے بخارات میں بہت زیادہ توانائی چھپی ہوتی ہے مگر اب تک اس پر زیادہ کام نہیں کیا گیا،اس عمل میں پودے کی جڑوں سے اوپری سرے تک پانی حرکت کرتا ہے اور پتوں یا پھولوں سے بخارات کی شکل میں خارج ہو جاتا ہے۔

    پاکستان میں زیر استعمال موبائل لبنان واقع کی طرح پھٹ سکتے؟قائمہ کمیٹی

    اسی عمل کو دیکھتے ہوئے چینی سائنسدانوں نے ایک پروٹوٹائپ ڈیوائس تیار کی ہے جو اس عمل سے بجلی بنانے میں کامیاب رہی۔
    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر پتوں کے ذریعے بجلی کا حصول ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے پیمانے پر ممکن ہوسکتا ہے، یہ ماحول دوست توانائی ہوگی جس کے لیے زیادہ خرچہ بھی نہیں کرنا پڑے گا،جنریٹر جیسی پروٹوٹائپ ڈیوائس کو کسی بھی جگہ جیسے فارم میں استعمال کیا جاسکے گا اور زیادہ بڑے اسٹرکچر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ہزار سال پرانے بیج سے بائبل کے درخت کی پیدائش

    سائنسدانوں کے مطابق پودے مسلسل اپنے اردگرد کے ماحول کے ساتھ پانی خارج کرتے ہیں تو اس جنریٹر کے ذریعے دن بھر بجلی کی تیاری ممکن ہوسکے گی، خاص طور پر ان مقامات پر جہاں دن بھر سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے ابھی ایک پتے سے حاصل ہونے والی بجلی بہت کم ہے مگر تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ متعدد پودوں اور پتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کیا جاسکتا ہے جس سے زیادہ بجلی کا حصول ممکن ہو جاتا ہےسائنسدانوں کی تیار کردہ ڈیوائس کی ابتدائی آزمائش جاری ہے اور وہ مختلف طریقوں کو جانچ کر اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

  • مستقبل میں پاکستان کو توانائی کا صحت مند شعبہ دیں گے،وزیر توانائی

    مستقبل میں پاکستان کو توانائی کا صحت مند شعبہ دیں گے،وزیر توانائی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سرکار اور صارف پر بوجھ کم ہوسکتا ہے۔

    نیشنل ٹاسک فورس و اسٹرکچرل ریفارمز کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر توانائی اویس لغاری اور معاون خصوصی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹاسک فورس میں ہونے والی پیشرفت پر آگاہ کیا،وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کو توانائی کا صحت مند شعبہ دیں گے ،اصلاحات کا عمل جاری ہے، ہم نے محسوس کیا کہ پاکستان کی مکمل حکومت کے جزو اصلاحات پر عمل کریں گے، آپس میں اداروں کی کوآرڈی نیشن کریں گے،یہ ہمارے لئے اشد ضروری ہے،اور ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، جلدی ٹھیک کریں گے تو میعشت پٹڑی پر چلے گی، اس میں نجکاری بھی شامل ہے، پن بجلی، ٹیکسز کے ریفارمز شامل ہیں،یہ ٹاسک فورس پاور سیکٹر کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لےگی، پاور سیکٹر کے ادارے بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں، اسکے تفصیلی ٹی او آرز ہیں، توانائی کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

    معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے کہا کہ آئی پی پیز اور پیدواری لاگت سے متعلق مسائل کو دیکھ رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سرکار اور صارف پر بوجھ کم ہوسکتا ہے، اس حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا جس کے بعد پیشرفت سے عوام کو آگاہ کیا جائےگا،

    بجلی کی قیمتیں کم کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،وزیر توانائی اویس لغاری

    بجلی کی قیمت کم کرنے میں ڈیڑھ سال لگے گا،وزیر توانائی

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری 8 رکنی ٹاسک فورس کےچیئرمین ہوں گے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعلی ٹاسک فورس کےکو چیئرمین ہوں گے ، لیفٹیننٹ جنرل محمدظفر اقبال ٹاسک فورس میں نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے، گریڈ 21 کے افسر سید زکریا علی شاہ کمیٹی کے ممبر مقرر ہوں گے اور نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی سے بھی ایک ایک ممبر ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا ہے،ٹاسک فورس کے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) بھی جاری کردیے گئے ہیں، ٹاسک فورس امورکی انجام دہی کے لیے سرکاری یا نجی سیکٹر سےکسی بھی ماہرکی خدمات لے سکتی ہے،ٹی او آرز کے مطابق ٹاسک فورس کیپسٹی پیمنٹس کم کرنے اور بعض پاور پلانٹس بند کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی جب کہ ٹاسک فورس آئی پی پیزکےقیام پیداواری لاگت سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لے گی، ٹاسک فورس آئی پی پیزکے قیام میں غیر قانونی اقدام، طریقہ کارمیں نقائص، ریگولیٹری خامیوں کی نشاندہی کرےگی، ٹاسک فورس آئی پی پیز کے حکومت کے ساتھ معاہدوں کی شرائط کی پاسداری کاجائزہ لے گی اور پاور سیکٹرکو مالی طور پر پائیدار بنانے کےلیے سفارشات دے گی، انڈسٹریز، خصوصی اقتصادی زونز میں بجلی کی کھپت بڑھانے سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی، ٹاسک فورس پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کے لیے اقدامات بھی تجویز کرے گی،ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

    عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا وزیرا عظم سے بجلی کے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل

    لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پربجلی صارفین کےلئے سب سے اچھی خبر

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

  • ہمیں متبادل توانائی  پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    ہمیں متبادل توانائی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے-

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس کو پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاربن فٹ پرنٹ کافی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پانچواں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، متبادل توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ٹائیٹ گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، تیل اور گیس پائپ لائنز سے چوری کے انسداد کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائے گی-

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بائیکس، گاڑیوں اور بجلی پر چلنے والی گھریلو مصنوعات کے حوالے سے پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے، پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز پر کام کیا جائے گا، پیٹرول اور گیس کی تلاش کے عمل کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے گا، پیٹرولیم اور گیس کے شعبے میں مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے، بائیو فیولز کے فروغ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    ممکنہ سیلاب کا خدشہ: مریم نواز کا پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی …

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، تھر کول پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم نے تھر کول کی گیسیفیکیشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھر کول کی ملک کے دوسرے علاقوں تک رسائی کے لیے ریلوے لائن کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات سے پاک پنجاب کا عزم

  • امریکی محکمہ خزانہ کے وفد کی وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری سے ملاقات

    امریکی محکمہ خزانہ کے وفد کی وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری سے ملاقات

    وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس لغاری سے امریکی محکمہ خزانہ کے وفد نے ملاقات کی۔ امریکی وفد کی قیادت اسسٹنٹ سیکرٹری برائے خزانہ برینٹ نیمن کر رہے تھے۔ ملاقات کا مقصد توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

    وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر میں خامیاں دور کرنے کے لیے اصلاحاتی پلان بنا لیا ہے۔ان اصلاحات کا مقصد پاکستان کے انرجی مکس کو بہتر بنانا اور پاور سیکٹر کی باقی خرابیوں کو دور کرنا ہے ۔ وزیر نے سیکرٹری کو بتایا کہ پاکستان میں بجلی کی تقسیم اور ترسیل میں نجی شعبے کی شراکت بڑھانے کے لیے اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔ ان اصلاحات کا مقصد پاکستانی عوام کو فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

     وزیر نےکہا کہ پاکستان پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کر رہا ہے جس سے توانائی کی بچت ہوگی ۔سردار اویس لغاری نے موسمی پیداوار اور طلب کے فرق کو دور کرنے کے لیے امریکی تکنیکی مدد کی ضرورت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے پاور سیکٹر کے لیے زیادہ سازگار شرحوں پر بین الاقوامی فنانسنگ حاصل کرنے میں امریکی امداد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    امریکی معاون وزیر خزانہ نے پاکستان کے پاور سیکٹر میں اصلاحات کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • باکو سے سستی ایل این جی واقعی سستی ہے؟

    باکو سے سستی ایل این جی واقعی سستی ہے؟

    باکو سے سستی ایل این جی واقعی سستی ہے؟

    آذربائیجان اگلے ماہ پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی شروع کرنے والا ہے، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ "سستی” قیمت پر ہوگی تاہم، "سستے” کی اصطلاح گمراہ کن ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں پالیسی ساز ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایل این جی کی طرف آ رہے ہیں

    صاف ستھرے اور زیادہ سستی توانائی کے ذرائع کے لیے "پل فیول” کے طور پر اپنی شہرت کے باوجود، ایل این جی نے نادانستہ طور پر پاکستان کو زیادہ گندے اور زیادہ آلودگی پھیلانے والے ایندھن پر انحصار کرنے پر مجبور کر دیا ہے جب قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ مثال کے طور پر، قیمتوں میں اضافے کے دوران، پاکستان میں سیمنٹ فیکٹریوں نے افغانستان سے کوئلہ خریدنے کا سہارا لیا، جس سے آلودگی کی سطح بڑھ گئی (بلومبرگ، 2022)۔

    ایل این جی پر بڑھتا ہوا انحصار نہ صرف ایندھن کی قیمت میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بھی دبا رہا ہے۔ ایل این جی درآمد کرنے سے پہلے گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کی بیلنس شیٹس قابل انتظام تھیں۔ تاہم، ایل این جی کا بڑھتا ہوا استعمال، جو نہ صرف مہنگا ہے بلکہ اہم لائن لاسز کا باعث بھی بنتا ہے، جس کے نتیجے میں گیس کے لیے بے حساب (UFG) کی وجہ سے کافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔

    ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، پاکستان کو "سستے” نرخوں پر درآمدی ایل این جی پر انحصار کرنے کی بجائے گھریلو گیس کی پیداوار کو ترجیح دینی چاہیے۔ بنیادی مسئلہ پیداوار میں ہے، اور ایک مہنگا متبادل درآمد کرنے سے بیلنس شیٹ میں مزید تناؤ آئے گا، جس سے توانائی کا شعبہ غیر پائیدار ہو جائے گا۔

    کیا ایل این جی پر زیادہ انحصار کم کرنا ممکن ہے؟ ہاں، توانائی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع جیسے ہائیڈروجن اور بائیو گیس کو تلاش کریں۔ دوسرا، توانائی کی طلب کا تجزیہ کریں اور مختلف شعبوں کے لیے مناسب سپلائی کا تعین کریں۔ ایسی ٹرانسمیشن لائنوں میں ایل این جی کا استعمال کریں جو لائن لاسز کا کم سے کم شکار ہوں۔ تیسرا، نقصانات کو کم کرنے کے لیے تقسیم کے نظام میں اصلاحات کریں ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔